Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بلوچستان: سیلاب کے باعث 10  افراد جاں بحق

    بلوچستان: سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں خضدارمیں 10، قلات میں 9، کوئٹہ میں 3، دالبندین میں5، بارکھان میں 4، پنجگوراورپشین میں 3 ،3 اور ژوب میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    اس کے علاوہ سندھ کےمختلف علاقوں دادو، میہڑ، جوہی، خیرپورناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی بارش ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا،آج شام کو بوندا باندی کا امکان ہے-

    آواران میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیشگوئی کےمطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کےساتھ کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ہوسکتی ہےکراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ نمی کاتناسب 55فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

    مغربی سسٹم کے زیراثردیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد، دادو، جامشورو، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گردوغبار،گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جبکہ بدین،ٹھٹھ اورسجاول میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے-

    بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں

  • سعودی عرب : شہریت دینے سے متعلق نئے قوائد و ضوابط جاری

    سعودی عرب : شہریت دینے سے متعلق نئے قوائد و ضوابط جاری

    ریاض: سعودی عرب نے شہریت دینے سے متعلق نئے قوائد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی:”العربیہ” کے مطابق شہریت دینے سے متعلق نئے قوائد و ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی تجویز پر وزیر اعظم سعودی عرب کی شہریت دینے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

    بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو گرفتارکرلیا

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ کے مشورے پر وزیر اعظم شہریت دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 8 میں ترمیم کی گئی ہے کہ سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز کی بنیاد پر وزیر اعظم کے حکم سے دی جا سکتی ہے، سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 27 میں درج کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ اس قانون کے لیے انتظامی ضوابط جاری کرتا ہے۔

    انگلینڈ اور ویلز میں شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال کر دی …

    سعودی قومیت کے نظام کے انتظامی ضوابط کے آرٹیکل 28 کو حذف کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر داخلہ نظام کے آرٹیکل (8) کے مطابق شہریت دینے کے لیے ضروری فیصلے جاری کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کی تاریخ سے نافذ ہوگا یہ فیصلہ ہر اس شخص تک پہنچا دیا جائے گا جو اسے اپنانے اور اس کے مطابق عمل کرنے کا خواہاں ہے۔

    لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان صورتحال چیلنجنگ ہے،بھارتی وزیر خارجہ

  • لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان صورتحال چیلنجنگ ہے،بھارتی وزیر خارجہ

    لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان صورتحال چیلنجنگ ہے،بھارتی وزیر خارجہ

    نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے کہا کہ لداخ میں ہندوستان اور چین کے درمیان صورتحال چیلنجنگ ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا ٹوڈے کانکلیو کے دوران چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر بات کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ حالات اب بھی کچھ جگہوں پر انتہائی نازک اور خطرناک ہیں کیونکہ دونوں ممالک کی فوجیں یہاں بہت قریب ہیں۔

    بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو گرفتارکرلیا

    بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک کہ ستمبر 2020 میں سرحدی تنازعہ حل ہونے کے بعد چینی ہم منصب کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو جاتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کو وہی کرنا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان طے پایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کی فوجیں بہت سے علاقوں سے پیچھے ہٹ چکی ہیں تاہم بعض نکات پر بات چیت جاری ہے چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ کے ساتھ اس ماہ ہندوستان کی میزبانی میں جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    چینی صدراگلے ہفتے سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے

    جے شنکر نے کہا کہ اس سال جی 20 کی صدارت کرتے ہوئے، جے شنکر نے امید ظاہر کی کہ نئی دہلی عالمی مینڈیٹ کے لیے فورم کو مزید سچا بنا سکتا ہےجی 20 کو صرف بحث کا علاقہ نہیں ہونا چاہیے تمام عالمی خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    جے شنکر نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اس چیز کو بہت مضبوطی سے رکھ دیا ہے۔ اس دوران ایس۔ جے شنکر نے روس اور یوکرین جنگ کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کےمعاملے میں ہندوستان جہاں بھی موقع ملےگا مدد کرنے کی پوری کوشش کرے گا لیکن یہ اہم ہے کہ آیا روس اور یوکرین بات چیت کے راستے پر آنے کو تیار ہیں۔

    بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیارے انڈر گراؤنڈ کر دیئے

  • پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے،امریکی کمانڈر جنرل

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے،امریکی کمانڈر جنرل

    واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سلامتی کے طریقہ کار پر اعتماد ہے۔ انہوں نے سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی بحران کے خدشات سے قطع نظر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی محفوظ کمانڈ اور کنٹرول پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    روس کی یوکرین کے 11 صوبوں پر گولہ باری،ایک شہری ہلاک تین زخمی

    سینیٹ میں کمانڈر جنرل سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے پس منظر میں محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں؟ جس پر انہوں نے پاکستان کی ایٹمی پروگرام کی حفاظت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    جنرل کوریلا نے مزید کہا کہ میں وہاں فوجی قیادت سے رابطے میں ہوں اور میرے اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل منیر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

    برطانوی جغرافیہ دان،مصنف اور فوجی رچرڈ فرانسس برٹن

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کے خدشات ان کا بجٹ، مالی صورتحال، موجودہ سیاسی صورتحال اور انسداد دہشت گردی ہے۔ جنرل مائیکل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستان میں دوبارہ سر اٹھانے کا بھی حوالہ دیا۔

  • برطانوی جغرافیہ دان،مصنف اور فوجی رچرڈ فرانسس برٹن

    برطانوی جغرافیہ دان،مصنف اور فوجی رچرڈ فرانسس برٹن

    رچرڈ فرانسس برٹن (Richard Francis Burton) ایک برطانوی جغرافیہ دان، مستکشف، مترجم، مصنف، فوجی، مستشرق، نقشہ نگار، ماہر علم الانسان، جاسوس، ماہر لسانيات، شاعر، تلوار باز اور سفارت کار تھا۔ وہ اپنے ایشیا، افریقہ اور امریکا کے سفر اور استکشاف کے لیے جانا جاتا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق، وہ 29 یورپی، ایشیائی اور افریقی زبانیں جانتا تھا۔ برٹن کی سرگرمیوں میں سب سے زیادہ مشہور بھیس بدل کر مکہ مکرمہ کا سفر کرنا، الف لیلیٰ کا ترجمہ، کاما سترا کی انگریزی میں اشاعت، عظیم افریقی جھیلوں کا سفر بطور اولین یورپی مستکشف۔ وہ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج کا ایک کپتان تھا۔ اس کے بعد وہ شاہی جغرافیائی جمعیت کا رکن بن گیا، مشرقی افریقی ساحل کو مستکشف کیا۔

    ابتدائی زندگی اور تعلیم
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    برٹن ٹورکے، ڈیون میں 21:30 پر 19 مارچ 1821ء کو پیدا ہوا۔ ان کا والد لیفٹیننٹ کرنل جوزف نیٹرویل برٹن برطانوی فوج میں تھا۔ اس نے جامعہ آکسفورڈ کے ٹرنٹی کالج سے تعلیم حاصل کی۔

    فوجی کیریئر
    ۔۔۔۔۔
    برٹن نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج میں ملازمت اختیار کی۔ وہ پہلی اینگلو افغان جنگ میں حصہ لینا چاہتا تھا مگر اسے ہندستان پہنچنے سے قبل ہے جنگ ختم ہو گئی۔ اسے اٹھارہویں بمبئی انفنٹری گجرات میں تعینات کیا گیا۔ ہندستان میں اس نے ہندستانی، گجراتی، پنجابی، سندھی اور مراٹھی زبانوں کے ساتھ ساتھ فارسی اور عربی پر عبور حاصل کیا۔ فوج میں اس نے بندروں کی ایک بڑی تعداد ان کی زبان سیکھنے کی امید سے اپنے ساتھ رکھی۔

    بعد میں اسے سندھ سروے کے لیے مقرر کیا گیا جہاں اس نے ماپنے کے اوزاروں کا استعمال سیکھا جو بعد میں اس کے بطور مستکشف بہت کام آیا۔ یہاں اس نے بھیس بدل کر سفر کرنا شروع کیا۔ اس نے کراچی کے ایک قجہ خانے کی خفیہ تحقیقات میں حصہ لیا جہاں برطانوی فوجی زیادہ جایا کرتے تھے۔ اس کی جنسی عمل میں زندگی بھر دلچسپی نے اسے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرنے میں مدد دی جو بعد میں اس کا درد سر بھی بن گئی۔

    مارچ 1849ء میں وہ بیماری کی چھٹی پر یورپ واپس آگیا۔ 1850ء میں اس نے اپنی پہلی کتاب گوا اور نیلے پہاڑ (Goa and the Blue Mountains) لکھی۔ وہ تلوار بازی کے اسکول کا دورہ کرنے کی بولوگنی گیا جہاں اس کی ملاقات اس کی ہونے والی بیوی اسابیل سے ہوئی۔

    پہلے استکشافات اور مکہ مکرمہ کا سفر
    اپنی مہم جوئی کے شوق کی وجہ سے برٹن کو شاہی جغرافیائی جمعیت سے علاقے کے استکشاف کی اجازت مل گئی اور اس کے علاوہ اسے ایسٹ انڈیا کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے چھٹی کی اجازت بھی مل گئی۔

    ہندستان میں سات سال کے دوران برٹن نے مسلمانوں کے رسوم اور رویے سے واقفیت حاصل کر لی تھی۔ اس نے مکہ اور مدینہ منورہ کے سفر اور حج کے لیے تیاری شروع کر دی۔ یہ سفر 1853ء میں شروع کیا گیا جس نے برٹن کو مشہور کر دیا۔ یہ سفر اس نے سندھ کے مسلمانوں کا بھیس بدل کر کرنے کی منصوبہ بندی کی اور نہایت مستقل مزاجی سے اس کی تیاری کی یہاں تک کہ مسلمانوں کی طرح ختنہ بھی کروا لیا۔

    اگرچہ برٹن یقینی طور پر سب سے پہلے یورپ کے غیرمسلم کے طور پر حج کرنے والا نہیں تھا لیکن اس کی وجہ شہرت اس کی بہترین دستاویزی کاوش تھی۔ اس نے زبان میں کسی بھی قسم کے قرق سے بچنے کے لیے مختلف بھیس بدلے جس میں ایک پشتون کا بھیس بھی شامل ہے۔ برٹن کا مکہ کا راستہ خطرناک تھا اور اس کے قافلے پر ڈاکوؤں کی طرف سے حملہ بھی کیا گیا۔ برٹن نے اپنے سفر کی روداد اپنی کتاب مکہ اور مدینہ کی زیارت کا ذاتی بیانیہ (A Personal Narrative of a Pilgrimage to Al-Medinah and Meccah) میں لکھی ہے۔

    وفات
    ۔۔۔۔۔
    رچرڈ برٹن کی موت تریستے، اطالیہ میں 20 اکتوبر، 1890 کی صبح کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اس کو جنوب مغربی لندن میں دفنایا گیا۔

    کاما شاستر سوسائٹی
    ۔۔۔۔۔۔۔
    رچرڈ فرانسس برٹن کی دلچسپی شہوانیت، شہوت انگیز ادب میں طویل عرصہ سے موجود تھی۔ تاہم 1857 کے فحش مطبوعات ایکٹ کے تحت کئی ناشرین کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی۔ شاید برٹن کی سب سے مشہور کتاب کاما شاسترا کا ترجمہ ہے۔ کاما شاستر سوسائٹی نے یہ کتاب 1883ء میں شائع کی۔ فرانسیسی سے انگریزی میں ترجمہ شدہ کتاب پرفیومڈ گارڈن (The Perfumed Garden) جو عربی شہوانی کتاب الروض العاطر في نزہۃ الخاطر سے ترجمہ شدہ تھی پرفیومڈ گارڈن آف شیخ نفراوی (The Perfumed Garden of the Cheikh Nefzaoui) کے نام سے 1886ء میں شائع ہوئی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عالمی ادبی شخصیات کا تعارف
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    ملتان اور کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ ہلکی و معتدل بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا،ایئرکوالٹی انڈیکس 172 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا،آج شام کو بوندا باندی کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے،پیرسے دوبارہ شہر کا مطلع مکمل صاف اورتیزدھوپ پڑنے کی توقع ہے،آئندہ تین روز کے دوران صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی سمندری ہوا چل سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ نمی کاتناسب 55فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

    مغربی سسٹم کے زیراثردیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد، دادو، جامشورو، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گردوغبار،گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جبکہ بدین،ٹھٹھ اورسجاول میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے-

  • اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف کی منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کارروائیاں،

    باغی ٹی وی: کراچی کے ائیر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی وہ نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔

    بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی، مسافر اختر جہان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے قریب مردان کے رہائشی ملزم سے 600 گرام چرس برآمد کی گئی،فیصل آباد میں کار سے 12 کلو ہیروئن برآمد،پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا،تربت مند روڈ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی82 کلو چرس برآمد ہوئی-

    ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

  • روس کی یوکرین کے 11 صوبوں پر گولہ باری،ایک شہری ہلاک تین زخمی

    روس کی یوکرین کے 11 صوبوں پر گولہ باری،ایک شہری ہلاک تین زخمی

    روس کے یوکرین پر حملے جاری ، حملوں میں ایک یوکرینی شہری ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: الجزیرہ کے مطابق یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہےکہ جمعے اورہفتے کی درمیانی شب 16 روسی ڈرون طیاروں نے دارالحکومت کیف اورمغربی شہر لوائیو کو نشانہ بنایا۔ ایئرفورس کمانڈ نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ 16 میں سے 11 ڈرون تباہ کردیئے گئے۔

    یوکرینی فضائیہ کے مطابق یہ حملے بحیرۂ آزوف اوریوکرینی سرحد کے ساتھ لگنے والے روسی صوبے بریانسک سے کیے گئے-

    ہفتے کی صبح یوکرینی فوج کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے 34 فضائی حملے کیے اورایک میزائل داغااس کے علاوہ طیارہ شکن ہتھیار بھی چلائے جنوبی صوبہ خیرسون میں روسی حملوں کے نتیجے میں سات گھراورایک اسکول تباہ ہوگیا۔

    صوبہ ڈونیسک کے گورنر نے کہا کہ جمعے کو روسی افواج نے گیارہ قصبوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

  • پی ایس ایل 8 : فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ کتنی انعامی رقم ملی؟

    پی ایس ایل 8 : فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ کتنی انعامی رقم ملی؟

    ملتان کو شکست دے کر لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بن گیا-

    باغی ٹی وی: پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی،جبکہ فائنل کی رنز اپ ملتان سلطانز کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے گئے۔


    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے تھے۔

    خیال رہے کہ لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار ایونٹ جیت چکےہیں۔


    میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ میں نے سوچا تھا مشکل وقت ٹیم کے کام آؤں گا ، والدین کی دعاؤں سے جیت حاصل ہوئی اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ دوسری مرتبہ فائنل جیت تمام کھلاڑیوں کو فیملی کی طرح رکھنے کی کوشش کی جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے،کافی مشکل میچ تھا،سوچا تھا آخری گیند تک لڑیں گے-


    کپتان ملتان سلطانزمحمد رضوان نے کہا کہ فائنل میں بہت پریشر ہوتا ہے، فائنل جیتنےکے لیے بہت محنت کی،لاہورقلندرز نے شاندار کھیل پیش کیا،وہ ٹرافی کے حقدار تھے،کافی مشکل ٹورنامنٹ تھا،فائنل کا پریشر تھا-

  • شاہین شاہ آفریدی  پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ احسان اللہ کے نام رہا

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ احسان اللہ کے نام رہا

    لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے مسلسل دوسری مرتبہ چمپئن بن گئے،فائنل کا فیصلہ آخری اوور کی آخری گیند پر ہوا-

    باغی ٹی وی: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی،ملتان سلطانز لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی۔

    پی ایس ایل 8 : فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ کتنی انعامی رقم ملی؟

    سلطانز کے رائیلی روسو نے 32 گیندوں پر52 رن بنائے جب کہ محمد رضوان 34 اور خوشدل شاہ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 جب کہ راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویسا نے ایک وکٹ حاصل کی اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد گراونڈ کا چکرلگایا اور شائقین سے داد سمیٹی، شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ قراردیئے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ایوارڈ دیا گیاعباس آفریدی کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ایوارڈ ملا-

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

    پی ایس ایل 8، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ احسان اللہ کے نام رہااحسان اللہ نے کہا کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے والد کےنام کرتا ہوں، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بہترین آل راونڈ کا ایوارڈ دیدیا گیا،پی ایس ایل8 کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ محمد رضوان کے نام رہا،احسان اللہ کو پی ایس ایل کا بہترین با لر کے ایوارڈ سے نوازا گیا-

    جیسن روئے نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا،کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے جیسن روئے نے63گیندوں پر 145رنز بنائےجیسن روئے نے پشاور زلمی کیخلاف5چھکوں اور20چوکوں کی مدد سے145رن بنائے،ملتان سلطانز کے ریلی روسو 121رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،ریلی روسو نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین ففٹی بنا کر اعزاز بھی حاصل کیا-

    ملتان سلطانز کے عثمان خان 120رن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے مارٹن گپٹل 117رن بناکر چوتھےنمبر پرآئےپشاور زلمی کےکپتان بابراعظم اور فخرزمان 115رن بناکر پانچویں نمبر پر رہے-

    پی ایس ایل 8 فائنل: ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل …

    کپتان ملتان سلطانزمحمد رضوان نے کہا کہ فائنل میں بہت پریشر ہوتا ہے، فائنل جیتنےکے لیے بہت محنت کی،لاہورقلندرز نے شاندار کھیل پیش کیا،وہ ٹرافی کے حقدار تھے،کافی مشکل ٹورنامنٹ تھا،فائنل کا پریشر تھا،