Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی:الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج ،  یو سی 4 لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی فتح برقرار

    کراچی:الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج ، یو سی 4 لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی فتح برقرار

    کراچی: دو ماہ قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ، الیکشن کمیشن نے یو سی 4 لیاقت آباد سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار کی فتح کو برقرار رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاون کی یوسی 4 میں جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی۔

    آج عمران خان کہتا ہے کہ میں ایماندار ہوں تو سب سے بڑا جھوٹ ہے،وزیراعظم

    تاہم الیکشن کمیشن نے لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاؤن کی یوسی 4 کا نتیجہ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی-

    الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کرنے پر دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا اور اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

    الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے ریٹرننگ افسر کے مطابق جماعت اسلامی نے 1818 جبکہ پی ٹی آئی نے 1260 ووٹ حاصل کیے، آر او کے مطابق پی ٹی آئی نے ٹمپرڈ فارم 11 الیکشن کمیشن کو پیش کیے۔

  • پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد، صدر مملکت کی مبینہ آڈیو لیک ، منصوبہ بندی آئی سامنے

    مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 3 حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، حمزہ شہباز نے پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے لاہور سے الیکشن لڑیں گی۔

    خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکا سلسلہ جاری ہے قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے پی پی 173 سے کا غذات جمع کرائے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بھی اس حلقے سے الیکشن لڑنےکی دعوت دی ہے، مریم نواز نے اس حلقے سے کاغذات حاصل کیے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کا زمان پارک میں پولیس کا آپریشن فوری روکنے کا حکم

    واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی ہے

    الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو پنجاب میں الیکشن کےلیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں صدر مملکت نے پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی۔

    الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں صدر مملکت اور گورنر کے پی کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کے پی کے میں الیکشن کے لیے گورنر سے جواب مانگا گیا ہے۔

    آج عمران خان کہتا ہے کہ میں ایماندار ہوں تو سب سے بڑا جھوٹ ہے،وزیراعظم

  • برطانوی شاہی خاندان میں شادی کیلئے خواتین کو تولیدی صحت کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے

    برطانوی شاہی خاندان میں شادی کیلئے خواتین کو تولیدی صحت کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے

    لندن: مصنف ٹام کوئن کی کتاب ’گلڈڈ یوتھ‘ میں انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان میں شادی کیلئے خواتین کو تولیدی صحت کا ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے-

    باغی ٹی وی: شہزادہ ہیری کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب نے بھی شاہی خاندان کے سربستہ رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے اور اب ایک اور نئی کتاب کے چرچے ہیں جس میں شاہی خاندان میں شادی سے متعلق انکشافات کیے گئے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصنف ٹام کوئن نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ شہزادہ ولیم سے شادی کے قبل کیٹ مڈلٹن کو ’تولیدی صحت‘ کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تاکہ معلوم ہوسکے کہ شاہی خاندان میں آنے والی دلہن بچے پیدا کرنی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    مصنف یہ بھی لکھا کہ 1981 میں پرنس چارلس کی ڈیانا کی شادی سے قبل بھی جوڑے کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے اس حوالے سے لیڈی ڈیانا نے بھی بتایا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ تولیدی صحت سے متعلق ٹیسٹ ہے۔

    شاہی خاندان سے متعلق نئی کتاب میں کہا گیا ہے کہ اگر کیٹ مڈلٹن تولیدی صحت کا ٹیسٹ پاس نہ کرپاتیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی شہزادہ ولیم سے شادی نہ ہوتی۔

    ٹام کوئن کے مطابق لیڈی ڈیانا کے برعکس کیٹ مڈلٹن کو علم تھا کہ شادی سے قبل ان کا کرایا گیا ٹیسٹ تولیدی صحت سے متعلق ہے تاہم انہوں نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

    کتاب میں یہ واضح نہیں کہ اس ٹیسٹ سے شاہی خاندان سے باہر سے آنے والی دلہنوں کو گزرنا پڑتا ہے یا یہ شرط شاہی خاندان کی خواتین کے لیے بھی ہے۔

  • کراچی میں نامعلوم ملزمان نے بھینسوں سے بھرا ٹرک چھین لیا

    کراچی میں نامعلوم ملزمان نے بھینسوں سے بھرا ٹرک چھین لیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی سے گاڑی میں سوار6 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پربھینسوں سے بھرا ٹرک چھین کے فرارہوگئے، مسلح ملزمان نے بیوپاری اور ٹرک ڈرائیورکو تشدد کانشانہ بھی بنایا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سکھن کےعلاقے بھینس کالونی سےگاڑی میں سوار 6 نامعلوم ملزمان اسلحےکے زور پربھینسوں سے بھرا ٹرک چھین کے فرارہوگئے، مسلح ملزمان نے بیوپاری اور ٹرک ڈرائیورکو تشدد کانشانہ بھی بنایا، واردات کامقدمہ سکھن تھانے میں الزام نمبر 23/144بجرم دفعہ 34/395 کے تحت نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    سجاول : ایس پی کی ہدایت پر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سب انس

    بیوپاری ناظم حسین نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انہیں اپنی گاڑی میں بٹھایا جبکہ 2 مسلح ملزمان مویشوں سے بھرے ٹرک لے کر فرار ہوگئے، مسلح ملزمان جس گاڑی میں سوار تھے اس کا نمبر7907 ہے۔

    متاثرہ بیوپاری نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انہیں پورٹ قاسم چورنگی کے قریب جنگل میں چھوڑ دیا،سپرہائی وے شاہنوانی جتوئی کے باڑے سے 7 بھینسیں خرید تھیں جن کی مالیت 12لاکھ 35 روپے ہے۔

    متاثرہ بیوپاری نے بتایاکہ ان کا کوئی اور وسیلہ نہیں ہے ہم خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

    عالمی مارکیٹ؛ سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1924 ڈالر کی سطح پر پہنچ …

  • مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

    مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

    سپریم کورٹ نے ملک کے تمام مفرور ملزمان کے بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سندھ میں مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینج نے ملزم شوکت مسیح کی بریت کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل کی سماعت کی ،عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔

    پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے بتایا کہ ملزم شوکت مسیح تاحال مفرور ہے اور گرفتاری کیلئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ ،نادرا اور وزارت داخلہ سندھ کو حکم دیا کہ مفرور ملزمان عدالت میں خود پیش نہیں ہوتے انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

    جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزمان اپنی تقریروں میں گلا پھاڑپھاڑ کر عدالتوں کے احترام کا کہتے ہیں لیکن خود عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

    عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ،نادرا اور محکمہ داخلہ سندھ کوحکم دیا کہ تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاوئنٹس بلاک کردیئے جائیں ۔

    ملزم شوکت مسیح کو جعلی ادویات کیس میں ماتحت عدالت نے سزا سنائی جبکہ ہائیکورٹ نے 2009ء میں بری کردیا،ملزم عدالتی سمن جاری ہونے کے باوجود پیش نہیں ہورہا اور تاحال مفرروہے۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور آئی جی سندھ نے شعبہ تفتیش کو مزید 350 کمپیوٹرز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شعبہ تفتیش کوبہتر بنانا ہمارا مقصد ہے۔

  • پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق

    پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق

    ایک نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں-

    ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے ایک تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ ذیابیطس کے شکار افراد پھل اور سبزیاں کھاکر خود کو ذیابیطس، بلڈ پریشر اور کینسر جیسے جان لیوا امراض سے بچاکر عرصہ حیات بڑھا سکتے ہیں۔

    شوگر اور خون میں کمی کے مریضوں کیلئے کتنی کھجوریں کھانا مفید

    ذیابیطس کے مریض گوشت ک یجائے کم کاربوہائیڈریٹس کی غذائیں، پھل اور سبزیاں کھا کر کئی امراض کا خطرہ کم کرسکتے ہیں اور اپنی عمر بڑھا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ذیابیطس کے لگ بھگ 10 ہزار مریضوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    اس دوران کل 900 افراد کو کینسر ہوا اور 1400 افراد امراضِ قلب کے شکار ہوئے۔ ان میں سے جن افراد نے کم کاربوہائیڈریٹس کو اپنایا ان میں موت کی کم وجہ سامنے آئی جو ایک اہم بات ہے۔

    ماہرین کے مطابق سروے میں شامل تمام افراد ذیابیطس کے مریض تھے اور کیلوریز کا 30 تا 40 فیصد حصہ کاربوہائڈریٹس سے حاصل کررہے تھے۔ جن میں سفید ڈبل روٹی اور سفید چاول اور آٹا وغیرہ شامل ہے۔

    اسٹربیری پھل کی حقیقت جسے جان کر دنگ رہ جائیں

    دوسری جانب ایک طویل عرصے سے ذیابیطس کے شکار مریضوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی تھی جو مکمل اناج، پھل اور سبزیاں کثرت سے کھارہی تھیں اور ان میں امراضِ قلب اور سرطان کے آثار نہ تھے۔

    ماہرین کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا کہ ذیابیطس کے مریض پھل اور سبزیاں کھا کر اپنی صحت بہتر بناسکتے ہیں اور یوں زندگی بڑھا سکتے ہیں۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

  • ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 10 تا 13 مارچ تک ایران کا دورہ کیا اور وہاں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہرابیان سے ملاقات کی-

    ایران کا پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

    ملاقات میں دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیموں کے درمیان تین سیشن ہو چکے ہیں۔

    پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان پیر کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے دونوں وزرا نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے توانائی کے شعبے میں مزید تعاون پر بات کی۔

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    خرم دستگیر کے دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا، جس کا آغاز وزیر کے پہلے دورہ جون 2022 میں ہوا تھا، 9 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے۔

    منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے گا، منصوبہ گوادر کو بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ایک خوشحال گوادر کی بنیاد رکھے گا۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

  • شہد کی بچہ مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص‌ سیکھتی ہیں،رپورٹ

    شہد کی بچہ مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص‌ سیکھتی ہیں،رپورٹ

    ماہرین کے مطابق شہد کی مکھیاں چھتے کے پاس 8 کی شکل میں رقص کرتی ہیں جس سے وہ رس سے بھرے پھول کی نشاندہی کرتی ہے۔ مکھیوں کے رقص سے وہ نہ صرف پھولوں کا رخ، فاصلہ اور دیگر تفصیلات ظاہر کرتی ہیں بلکہ رس کے لذیذ ہونے کی اطلاع بھی دیتی ہیں۔

    باغی ٹی وی: "سائنس” اور "نیچر”نامی جرنلز میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق مکھیاں پیدائشی طور پر رقص نہیں جانتیں بلکہ بچہ مکھیاں پہلے شہد کی بڑی مکھیوں کو دیکھ کر یہ ہنرسیکھتی ہیں۔

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    جامعہ کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے پروفیسرجیمز سی نائہی نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ غلطیوں سے بچنے کے لیے نئی مکھیاں اپنے بڑوں سے سیکھتی ہیں اگرچہ مکھیوں کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے لیکن ساتھ مل کر وہ غیرمعمولی کام انجام دیتی ہیں۔ جن میں رقص جیسا پیچیدہ عمل بھی شامل ہے۔

    ماہرین نے یورپی شہد کی مکھیوں کی دس کالونیوں یا چھتوں کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ چھتے میں بڑی عمر کی مکھیاں ناچ رہی ہیں اور چھوٹی مکھیاں انہیں دیکھ رہی ہیں کبھی وہ آگےاور پیچھے حرکت کرتی ہیں تو کبھی چلتے ہوئے 8 کا ہندسہ بناتی ہیں اس سے وہ بتاتی ہے کہ کس رخ پر اڑنا ہےجبکہ دائرے کی گنتی سے ظاہر ہوتا ہے رس کا ذخیرہ کتنی دور ہے۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    ماہرین کے مطابق دس روز کی عمر والی شہد کی مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص سیکھتی ہیں اور اس کے بعد خود رقص کی ماہر بن جاتی ہیں۔

  • امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود الاسکا میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ (کھدائی )کے متنازع منصوبے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ماحولیاتی ماہرین کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے شمال مغربی ریاست الاسکا میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اس منصوبے کو Willow Project کا نام دیا گیا ہےجس کا تخمینہ 8 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کونوکو فلپس کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

    رپورٹس کے مطابق الاسکا کےدور دراز شمالی علاقے میں شروع کیے جانے والا یہ منصوبہ کئی دہائیوں میں تیل کی تلاش میں اہم پیشرفت سمجھی جارہی ہے، کہا جارہا ہے کہ اس منصوبے سے ایک دن میں ایک لاکھ 80 ہزار بیرل تیل پیدا ہوسکتا ہے-

    تاہم دوسری جانب ماحولیاتی ماہرین نے اس منصوبے کو آب و ہوا اور جنگلی حیات کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن میں پنجاب اورکے پی انتخابات کی تیاریوں پر آج اجلاس،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن …

    امریکی ماحولیاتی ادارے سیرا کلب نے پیر کو کہا کہ یہ ایک غلط اقدام ہے ، یہ منصوبہ ہماری جنگلی حیات، زمینوں اور آب و ہوا کے لیے تباہی ثابت ہو گا۔نوجوانوں کی جانب سے ٹک ٹاک اور سڑکوں پر بھی اس منصوبے کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب امریکی بیورو آف لینڈ منیجمنٹ کا اندازہ ہے کہ یہ منصوبہ اگلے 30 سال میں 278 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرے گا جو ہر سال امریکی سڑکوں پر 20 لاکھ کاروں کو شامل کرنے کے برابر ہے۔

    ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ صدر بائیڈن کے ماحول کو سازگار بنانے کے تمام وعدوں کے خلاف ہے ماحولیاتی خطرات کے پیشِ نظر اس منصوبے کو روکنے کے لیے احتجاج کے طور پر وائٹ ہاؤس کو 10 لاکھ سے زیادہ خطوط لکھے گئے جبکہ منصوبے کی مخالفت والی پٹیشن پر 30 لاکھ سے زیادہ دستخط ہوئے۔

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری

  • پشاور میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا

    پشاور میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا

    پشاور میں رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق رواں سال جنوری میں 32 افراد قتل ہوئے اور 57 اقدام قتل کے واقعات ہوئے، اسی طرح فروری میں 42 افراد قتل اور 69 اقدام قتل کے واقعات رپورٹ کیے گئے۔

    ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن، بااثرافراد کے جوئے کے اڈے بند

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دو ماہ کے دوران 74 افراد قتل، 126 اقدام قتل، اغوا کے 10، 2 افرادلاپتا اور 54چوری کے واقعات رپورٹ کیے گئے ڈکیتی کے 37،37، موٹرسائیکل چوری کے 25 اور چھیننے کے 34، چوری کےدوران تشدد کے41 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    دستاویز کے مطابق 2 ماہ کےدوران کارلفٹنگ کے 14 واقعات کےساتھ اضافہ ہوا جبکہ شہر میں رواں سال 35 جرائم پیشہ گینگز کے 419 ملزمان گرفتارہوئے۔

    کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ جرائم پرقابو پانے کے لیےکارروائیاں تیز کردی ہیں اور شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔