Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک کی چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی

    ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک کی چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی

    اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے۔

    باغی ٹی وی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اورچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد کے درمیان ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی، جس میں بینکوں کو اسٹیٹ بینک کے حالیہ سرکلرز کے تناظر میں پھنسے ہوئے کنسائنمنٹس، ایل سی کھولنے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا


    ایف بی آر اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اسٹیٹ بینک فارن ایکسچینج کے بدلے ہوئے ریگولیٹری فریم ورک کی وجہ سے کاروبار اور تجارت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا چیئرمین ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک کے ساتھ معلومات کے تبادلے سمیت ایف بی آر کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔


    ایف بی آر چئیر مین نے گورنراسٹیٹ بینک کو بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی جاری کردہ غیر ملکی کرنسی کی حد کے نفاذ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ دونوں نے بہتر ریگولیٹری ماحول کے ساتھ پالیسیوں کے موثر نفاذ کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے درمیان قریبی رابطہ کاری پر اتفاق کیا۔

    پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے غیرقانونی زرمبادلہ آپریٹروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں گے بینک دولت پاکستان کے گورنر اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کےڈائریکٹر جنرل نےمنگل کومنعقدہ مشترکہ اجلاس میں زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیوں کا جائزہ لیا تھا اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے جامع لائحہ عمل وضع کیا گیا تھا-

    اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں زرمبادلہ کے غیرقانونی آپریٹروں اور سٹے بازوں کو پکڑنے اور قانونی کارروائی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، اسی لیے اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے نے زرمبادلہ کے غیر قانونی آپریٹروں کے خلاف مشترکہ کارروائی شروع کی ہے۔

    اس ضمن میں اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیمیں ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف تعزیری/قانونی کارروائی کریں گی تا کہ سٹے بازی اور گرے مارکیٹ کا خاتمہ کیا جاسکے۔ یہ ٹیمیں متعلقہ قوانین کے تحت حاصل قانونی اختیار کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پاکستان بھر میں غیرقانونی فارن ایکس چینج آپریٹروں اور کاروباری اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گی بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں کو اسٹیٹ بینک، پاکستان میں زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    جعلی پاسپورٹ بنانےمیں معاون 5اہلکارمعطل195مقدمات ایف آئی اے کےسپرد

    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک پاکستان نے احتساب اور دیانت داری کے ماحول کو فروغ دینے کی غرض سے ایک مخصوص ای میل ایڈریس (WhistleBlowing.FX@sbp.org.pk) متعارف کرایا ہے اسٹیٹ بینک کی ای میل سروس کے ذریعے عوام نشاندہی کر سکتی ہے، ای میل سے ایکسچینج کمپنیز کے بغیر رسید کاروبار کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ی میل کے ذریعے زرمبادلہ بورڈ ریٹ سے منہگا فروخت کرنے کی شکایات بھی کی جا سکتی ہی زرمبادلہ کی غیر قانونی سرگرمی کی رپورٹنگ کرتے وقت شکایت کنندہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جس حد تک ممکن ہو سکے حقائق اور مخصوص معلومات اور تفصیلات فراہم کرے تا کہ اس معاملے کا جامع طور پر جائزہ لیا جا سکے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ان سے یہ توقع بھی کی جاتی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے، قیاس آرائیوں، غلط اور غیر سنجیدہ الزامات لگانے سے گریزکریں گے۔ اس فورم کو استعمال کرنے کے لیے شناخت ظاہر کرنا رضاکارانہ ہے تاہم اگر شناخت بتائی گئی تو وسل بلور کی شناخت کو گمنام رکھا جائے گا۔

    دریں اثناء گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا تھا کہ زیادہ ڈالر ریٹ چارج کرنے والے بینکوں پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ کیا جائےگا تاکہ آئندہ کوئی بینک ایسا کام نہ کرے-

    صدر علوی،عمران خان اورشاہ محمود کوملنےوالےغیرملکی تحائف کا ریکارڈ غائب…

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد

    میلبورن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی نظریں اتوار کو میلبرن کرکٹ گراونڈ پر ہیں کیونکہ اس دن پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے ایسے میں جہاں دونوں ممالک کے مداحوں سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے دیوانوں میں جوش و جذبہ ہے، وہیں اس بڑے مقابلے کا موسم کے باعث متاثر ہو جانے کا خدشہ بھی موجود ہیں۔

    آسٹریلیا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق 13 نومبر (اتوار) کو میلبرن میں کرکٹ کھیلنے کے لیے موسم زیادہ سازگار نہیں اتوار کے بارے میں کی جانے والی موسم کی پیشگوئی کے مطابق میلبرن میں اتوار کے روز 95 فیصد بارش کا امکان ہے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے-

    میلبورن میں ہی چھت والےدوسرے اسٹیڈیم میں ڈراپ ان پچ نہ ہونےکی وجہ سےوینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ ممکن نہیں رہا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل ایم سی جی میں کھیلا جانا ہے، مارول اسٹیڈیم میں چھت تو موجود ہے مگر وہاں گذشتہ دنوں موٹر کراس ہوئی تھی، فی الحال ڈراپ ان پچ ہی موجود نہیں۔

    لاجسٹک مسائل کی وجہ سے بھی نشریات اور ٹکٹوں کی تبدیلی سمیت بہت کچھ کم وقت میں کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

    ورلڈ کپ فائنل کی انتظامیہ نے بارش سے کھیل رکنے کے باعث کھیل کے دورانیے پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے قوانین میں رد و بدل کر دیا ہے جیسا کہ اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا لیکن اس دن بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

    قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

    فائنل مقابلے کے لیے پیر کا دن بھی مختص کیا گیا ہے یعنی اگر اتوار کو تیز بارش کے باعث کھیل نہ ہو سکا تو پیر کے روز میچ کھیلا جائے گا۔

    مگر پیر کے روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس لیے منتظمین نے پیر کے روز بارش کی صورت میں کھیل کے قوانین میں رد و بدل کرتے ہوئے اس میں دو گھنٹے کے وقت کا اضافہ کر دیا ہے یعنی اگر پیر کی صبح بارش سے میچ تاخیر کا شکار ہوتا ہے تو اسے شام میں دو گھنٹے مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ کھیل کے وقت کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کا دن مختص کیے جانے کے باوجود ’ہر ممکنہ کوشش‘ کی جائے گی کہ فائنل مقابلہ اتوار کو ہی مکمل ہو اور اس کے لیے کھیل کو مختصر بھی کیا جا سکتا ہے یعنی میچ کو دس دس اوورز کا بھی رکھا جا سکتا ہے نئے قواعد کے مطابق اگر میچ اتوار کو مکمل نہ ہو سکا تو پیر کو وہیں سے شروع ہو گا جہاں اتوار کو روکا گیا تھا اور اس کو دوبارہ سے شروع نہیں کیا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    اور پیر کو کھیل انھی حالات میں کھیلا جائے گا جس طرح اتوار کو شروع ہوا تھا، یعنی اگر اتوار کو 10 اوور فی سائیڈ میچ شروع ہوتا ہے تو پیر کے دن کے کھیل میں دس اوورز ہی ہوں گے اور اگر ضرورت پڑی تو یہ میچ پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو گا۔

    اگر ریزرو ڈے میں بھی بارش کی وجہ سے میچ ممکن نہیں ہو پاتا تو پھر فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ میلبرن اس ٹورنامنٹ کے دوران مسلسل خراب موسم کی زد میں رہا ہے گروپ مرحلے کے تین میچ بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کیے بغیر ختم کرنے پڑے تھے، جن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ، افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ اور افغانستان کا آئرلینڈ سے میچ شامل تھے۔

    دوسرا سیمی فائنل: بھارت کو بدترین شکست

  • اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کے لیے وسل بلوئنگ فورم بنانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سرکاری خبررساں ایجنسی اے اے پی کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے احتساب اور دیانت داری کے ماحول کو فروغ دینے کی غرض سے ایک مخصوص ای میل ایڈریس (WhistleBlowing.FX@sbp.org.pk) متعارف کرایا ہے-

    پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ

    مرکزی بینک کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ای میل سروس کے ذریعے عوام نشاندہی کر سکتی ہے، ای میل سے ایکسچینج کمپنیز کے بغیر رسید کاروبار کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ی میل کے ذریعے زرمبادلہ بورڈ ریٹ سے منہگا فروخت کرنے کی شکایات بھی کی جا سکتی ہی زرمبادلہ کی غیر قانونی سرگرمی کی رپورٹنگ کرتے وقت شکایت کنندہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جس حد تک ممکن ہو سکے حقائق اور مخصوص معلومات اور تفصیلات فراہم کرے تا کہ اس معاملے کا جامع طور پر جائزہ لیا جا سکے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ان سے یہ توقع بھی کی جاتی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے، قیاس آرائیوں، غلط اور غیر سنجیدہ الزامات لگانے سے گریزکریں گے۔ اس فورم کو استعمال کرنے کے لیے شناخت ظاہر کرنا رضاکارانہ ہے تاہم اگر شناخت بتائی گئی تو وسل بلور کی شناخت کو گمنام رکھا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

    اعلامیے میں کہا گیا کہ عو ام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے وہ واقعات کی رپورٹنگ میں احتیاط سے کام لیں گے اگر کسی شخص کو ایکس چینج کمپنیوں سے لین دین میں کسی مسئلے کا سامنا ہو تو وہ اس ای میل facilitation.fx@sbp.org.pk پر اپنے خدشات سے آگاہ کر سکتا ہے۔

    پاکستان میں زرمبادلہ کے کاروبار کی ضابطہ کاری فارن ایکس چینج ریگولیشن ایکٹ 1947ء کے تحت کی جاتی ہے۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت سٹیٹ بینک نے زمرہ ’’ اے ‘‘ کی 26 ایکس چینج کمپنیوں اور زمرہ ’’ بی‘‘ کی 20 ایکس چینج کمپنیوں کو فارن کرنسی نوٹوں کی خرید

    گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا تھا کہ زیادہ ڈالر ریٹ چارج کرنے والے بینکوں پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ کیا جائےگا تاکہ آئندہ کوئی بینک ایسا کام نہ کرے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کےمطابق بینکوں کی جانب سے اوور چارجنگ کی تحقیقات اسی ماہ مکمل ہوجائے گی۔

    تلہ گنگ:گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ کی ماہ اکتوبر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    ان کا کہنا تھا کہ ایک سرکاری بینک سمیت مختلف بینکوں نے یہ اوور چارجنگ پچھلے سال اس وقت کی تھی، جب ڈالر کی قلت پیدا ہوئی اور ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوا تھا-

  • وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

    وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

    وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت خرابی کی وجہ سے لندن سے پاکستان روانگی تاخیر کا شکار ہوئی، اب وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستان روانہ ہوں گے، وزیراعظم گزشتہ روز پاکستان روانگی کے لئے بڑے بھائی نواز شریف سمیت سب کو الوداع کر کے نکل چکے تھے کہ انکی طبیعت خراب ہو گئی، وزیراعظم شہباز شریف کو بخار محسوس ہوا جس کے بعد انہوں نے پاکستان روانگی کا پروگرام موخر کر دیا، اب وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستان واپسی کے لئے سفر کریں گے

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔ وزیر اعظم نے رات لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہونا تھا ،وزیراعظم نے نجی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔ تاہم اب وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کل متوقع ہے-

    جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے. نواز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں نوازشریف سے تین دن میں چار ملاقاتیں کیں۔ ملکی صورتحال پر صلاح مشورے کیے گئے۔پاکستان میں اتحادی سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے۔ شریف برادران نے حکومت کی مدت پوری کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو، حالات اور نتائج کیسے بھی ہوں، وزیراعظم کسی ’’دباؤ‘‘کو قبول نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے کہا، جتھوں کی بات نہ پہلے مانی، نہ اب مانیں گے۔ ملک اس وقت مشکل میں ہے، دعا ہے سارے معاملات بہتر ہو جائیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، قانون کے مطابق ہوگی۔

    نروس نہیں ہیں، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے،بابر اعظم


    وزیر دفاع خواجہ آصف جو لندن میں موجود ہیں انکا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نہ صرف میرے قائد اور میرے بڑے بھائی ہیں بلکہ وہ شخص ہیں جو زندگی بھر میرے لیے طاقت کا ستون رہے ہیں۔ ان کا پیار اور محبت میرے لیے اعتماد اور تحریک کا باعث ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا تھا کہ 2013 اور2018 کی تعیناتیوں کی سمری بھی 18 تاریخ کے بعد بھجوائی گئی تھی، اگر سمری 18 نومبر کے بعد آتی ہے تو پرانی روایت برقراررہے گی

    پہلے پاکستانی نے 8 ڈالرز ماہانہ کے عوض ٹوئٹرکا بلیو ٹک حاصل کر لیا

  • نروس نہیں ہیں، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے،بابر اعظم

    نروس نہیں ہیں، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے،بابر اعظم

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلےہمارا کام محنت کرنا ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے-

    باغی ٹی وی : میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں، انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، ہم فائنل میں 100 فیصد دیں گے۔

    ورلڈکپ فائنل؛لاہورمیں پاکستان کی سب سےبڑی اسکرین لگائی جائےگی

    ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلےہمارا کام محنت کرنا ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے-

    موسم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں، دعا ہے میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو، بس جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ ابتدائی 6اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللّٰہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔

    چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے سوال پر کپتان نے کہا کہ رمیز راجہ سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے یہی کہا کہ کھل کر کھیلیں، اپنے گیم پر قائم رہیں۔

    قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

    دوسری جانب کپتان انگلش کرکٹ ٹیم جوز بٹلرنے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک مضبوط ٹیم ہے، ورلڈکپ فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، ہم نے پچھلےکچھ عرصے میں ایک دوسرے کے خلاف کافی میچز کھیلے ہیں، ہمیں پاکستان کی ٹیم کا اندازہ ہے، پاکستان کی بولنگ لائن اپ مضبوط ہے موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں، بطور ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیلنے کو تیار ہیں-

    واضح رہے کل اتوار یعنی 13 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

    پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئےپاکستان فٹبال ٹیم کا اسکواڈ 13نومبرکونیپال روانہ ہوگا

  • پہلے پاکستانی نے 8 ڈالرز ماہانہ کے عوض ٹوئٹرکا  بلیو ٹک حاصل کر لیا

    پہلے پاکستانی نے 8 ڈالرز ماہانہ کے عوض ٹوئٹرکا بلیو ٹک حاصل کر لیا

    پاکستان میں ٹوئٹرپر بلیو ٹک حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے پہلے پاکستانی نے 8 ڈالرز ماہانہ کے عوض بلیو ٹوئٹر ٹک حاصل کر لیا-

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر کمپنی کے نئے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجسٹریشن کے لیے ماہانہ 8 ڈالر فیس کا اعلان کیا تھاجس کے بعد دنیا بھر سے لوگوں نے بلیو ٹک کے لیے 8 ڈالر کی ادائیگی شروع کر دی تاہم پاکستان میں بھی اب بلیو ٹک حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    ٹوئٹرکی نئی تبدیلی چند گھنٹوں بعد ختم

    پاکستان کا پہلا شخص سید مزمل حسن زیدی ہے جس نے ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی کے بعد حاصل کر لیا ہے-


    میڈیا سے تعلق رکھنے والے سید مزمل حسن زیدی نے پیسوں کی ادائیگی کے بعد ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے 8 ڈالر کے ادائیگی کے بعد اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے آپ کو بہت طاقتور سمجھ رہے ہیں۔

    ایلون مسک کا ٹوئٹرپر پیمنٹ سسٹم لانے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ ایلون مسک نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر خریدنے کے بعد اکاؤنٹ رجسٹریشن کی ماہانہ 8 ڈالر فیس مقرر کر دی ہے ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے لیے یکم نومبر کو 8 ڈالرز کے سبسکرپشن پلان کا عندیہ دیا تھ ایلون مسک کے مطابق ویری فکیشن کے لیے فیس سے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں کمی آئے گی جبکہ کوئی فرد کسی برانڈ کی نقل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے معطل کردیا جائے گا۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

  • پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ

    پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ

    پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 29.24 فی صد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گذشتہ چار ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد اضافہ ہوا جس کےبعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.24فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ، پیاز، آلو، چینی، چائے اور چکن سمیت 22 اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئیں-

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    رپورٹ کے مطابق چکن کی قیمتوں میں1.98فیصد(زندہ مرغی 5 روپے 34 پیسے جبکہ فی کلو قیمت 274 روپے 37 پیسے )، آلو کی قیمتوں میں5.31 فیصد(آلو 3 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا) ، پیازکی قیمتوں میں 27.16 فیصد( 38 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگا ہوا) ، چائے کی پتی کی قیمتوں میں4.62 فیصد،چینی کی قیمتوں میں3.60 فیصد(چینی 3 روپے 16 پیسے) انڈے کی قیمتوں میں2.13 فیصد (5 روپے 13 پیسے ) اورآگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.72 فیصداضافہ ہوا ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، لہسن کی قیمتوں میں15.97 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 14 روپے 22 پیسے کمی ہوئی 208 روپے 93 پیسے فی کلو رہی، گڑ کی قیمتوں میں2.58فیصد کم ہوئی-

    سوئی گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.75فیصد ،دال مسور کی قیمتوں میں 2.25 فیصد ( 4 روپے) ،دال چنے کی قیمتوں میں 1.08فیصد(4 روپے 84 پیسے) ،دال مسورکی قیمتوں میں0.16فیصد،دال مونگ کی قیمت 2 روپے 23 پیسے فی کلو، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.09 فیصد ( 3 روپے 37 پیسے) اور آٹے کی قیمتوں میں0.07فیصد اور کمی ہوئی ہے مٹن 5 روپے 48 پیسے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے 62 پیسے سستا ہوا۔

    اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں26.17 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں27.44فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں29.25فیصد تک پہنچ گئی۔

    ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

    اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں30.26 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح30.14 فیصدرہی ہے۔

  • عمران خان سے سخت سوالات پر جرمن ٹی وی اینکر کو جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں

    عمران خان سے سخت سوالات پر جرمن ٹی وی اینکر کو جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر کو سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے لگے-

    باغی ٹی وی: جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان کا کہنا ہے کہ انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیئے ہیں میں کسی کی پوسٹ کا جواب نہیں دے رہی-

    جرمن ٹی وی اینکر کے سخت سوالات،عمران خان کا براہ راست جواب دینے سے گریز

    خاتون صحافی نے کہا کہ میری زندگی میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی آزاد تقریر کے مسائل نہیں ہیں! آپ کو ٹویٹ کرنے کی آزادی ہے۔ مجھے پڑھنے یا نہ پڑھنے کی آزادی ہے-


    خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ ان دھمکی آمیز پیغامات اور ٹرولنگ سے نمٹنے کا یہی بیترین طریقہ ہے۔

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے:گورنرپنجاب

    واضح رہے کہ جرمن ٹی وی اینکر نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں ۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟

    عمران خان نے اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔افسوس کہ اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔

    ملتان:دادا دادی نے تاوان کےلیے پوتے کو اغوا کرلیا

  • مالدیپ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 8 بھارتی شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک

    مالدیپ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 8 بھارتی شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک

    مالدیپ کے دارالحکومت مالے کی ایک رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ،11 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق آگ ایک رہائشی عمارت میں لگی جس کی بالائی منزل سے 11افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، متاثرہ عمارت میں زیادہ تر تارکین وطن مزدور رہائش پذیر تھے آگ عمارت کے گیراج میں لگی تھی جہاں گاڑیوں کی مرمت کا کام کیا جاتا ہے۔

    کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کی وجہ سے صورتحال پر قابو پانے میں چار گھنٹےکا وقت لگا۔

    مالدیپ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے اپنے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ حادثے میں مرنے والوں میں 8 افراد بھارتی شہری ہیں ۔

    فیس بک پیج کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

    بھارتی ہائی کمشنر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں مالے میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے، جس میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں لاشوں کی حوالگی سےمتعلق ہم مالدیپ کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں بھارتی ہائی کمشنر نے رابطے کیلئے اپنا نمبر بھی شیئر کیا۔

    مالدیپ کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ ایک قریبی اسٹیڈیم میں انخلاء کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔

    این ڈی ایم اے نے ٹوئٹ میں کہا کہ مالے میں آگ سے بے گھر اور متاثر ہونے والوں کے لیے مافانو اسٹیڈیم میں ایک انخلاء مرکز قائم کیا ہے امداد اور مدد فراہم کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں-

    نیپال میں 6.3 شدت کا زلزلہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

  • ایلون مسک کا ٹوئٹرپر پیمنٹ سسٹم لانے کا فیصلہ

    ایلون مسک کا ٹوئٹرپر پیمنٹ سسٹم لانے کا فیصلہ

    ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر پر جلد پیمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا-

    باغی ٹی وی: نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے پیمنٹ سسٹم کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے دستاویزی عمل مکمل کرلیا ہے۔ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلون مسک نے 9 نومبر کو ایک لائیو اسٹریم کے دوران پیمنٹ سسٹم کو سوشل میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بنانے پر بات کی۔

    ٹوئٹرکی نئی تبدیلی چند گھنٹوں بعد ختم

    انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کا پیمنٹ سسٹم بینک اکاؤنٹس اور ڈیبٹ کارڈ سے منسلک ہوگا۔

    ٹوئٹر کی جانب سے اس حوالے سے دستاویزات گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خزانہ کے ڈیپارٹمنٹ آف Financial Crimes Enforcement Network کے پاس جمع کرائی گئی تھیں۔

    ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن پلان سے صارفین اس پلیٹ فارم کو پیمنٹس کے لیے استعمال کرسکیں گے اور ایک دوسرے کو رقوم بھیج سکیں گے۔

    میٹا کا 11 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

    مسک نے کہا ہے کہ وہ بالآخر ٹویٹر کو ہر ایپ میں تبدیل کرنے کی امید رکھتے ہیں جو WeChat کے بعد تیار کیا گیا ہےایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم جسے ایک ارب سے زیادہ لوگ خبروں، ہیل کیبس تلاش کرنے اور کھانے کا آرڈر دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو ٹوئٹر سے لنک کرسکیں گے اور اگلے مرحلے میں ہم انہیں زیادہ فیچرز فراہم کریں گے جبکہ ڈیبٹ کارڈز اور چیکس کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

    مگر اس حوالے سے ایلون مسک نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

    خیال رہے کہ ایلون مسک معروف سروس پے پال کے شریک بانی بھی رہے ہیں اور انہیں اس طرح کے پیمنٹ سسٹم کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہے۔

    3700 سال پرانی کنگھی پر دنیا کا قدیم ترین تحریری جملہ دریافت