Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیسے نہ دینے پر نشئی بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

    پیسے نہ دینے پر نشئی بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

    کراچی: لیاری میں ماں کا گلا دبا کر قتل کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے لیاری میں سفاک بیٹے نے گلا دبا کر ماں کو قتل کردیا پولیس کے مطابق سفاک قاتل شہزاد نشے کا عادی ہے، ملزم کا اپنی والدہ سے پیسے لینے پر جھگڑا ہوا تھا-

    میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں:بیوی کی اس خواہش پرخاوند نے قتل کردیا

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ گلشن بانو نے بیٹے کو پیسے دینے سے انکار کیا تھا جس پر ملزم نے اپنی والدہ کا گلا دباکر اسے قتل کردیا۔ ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے اور اس اسے مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں شوہر نے پڑھائی سے روکنے کے لیے بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ 26 ستمبرکو نوری آباد کے گاؤں غلام جاکھرو سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی جس کی کچھ دن بعد ماجدہ عباسی کے نام سے شناخت ہوئی جو سندھ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی۔

    لوگ حوس کی خاطرخواتین کوشادی کرنے کےلیےسبزباغ دکھاتے ہیں اورپھرذلیل…

    پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران خاتون کے شوہر کو گرفتارکیا گیا جس نے پولیس کو بتایا کہ ماجدہ اور وہ ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے اور دو سال قبل پسند کی شادی کی، دونوں کا ایک 7 ماہ کا بچہ بھی ہےشادی کے بعد ماجدہ فائنل ایئر مکمل کرنا چاہتی تھی،لیکن معاشی تنگی کے باعث اسے پڑھنے سے روک دیا، جس پرماجدہ ناراض ہو کر اپنےمیکے چلی گئی جسے بعد میں منا کر لے آیا لیکن ماجدہ پڑھائی سے روکنے کی صورت میں طلاق لینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔

    رواں برس لاہور میں ایک دو نہیں بلکہ 1000 کے قریب بچے ہوئے اغوا

    ملزم نے بتایا کہ وہ 22 ستمبر کو اپنی بیوی کوکراچی گھمانےکا بہانہ بنا کر یونیورسٹی سے موٹر سائیکل پر لےکر نکلا اور نوری آباد کےگوٹھ غلام جاکھروکے قریب پہاڑ سے ماجدہ کو دھکا دیا، اس کے بعد زخمی ماجدہ کے سر پر بھاری پتھر مار کر قتل کر دیا۔

  • وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

    وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

    لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : لاہورکی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

    ٹرانسجینڈر کے حقوق کے لیے ’’خنثہ حقوق بل‘‘ پیش

    احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔

    عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور انہیں عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی –

    عمران خان اپنا منہ بند رکھیں،ورنہ آپ کی تمام چیزیں پبلک کردوں گا،اسحاق ڈار

    عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا 90 فیصد سیلاب زدگان کو نقد ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں پر…

  • سیلاب کے باعث بند ٹرینوں کی بکنگ پر پابندی 20 اکتوبر تک بڑھ گئی

    سیلاب کے باعث بند ٹرینوں کی بکنگ پر پابندی 20 اکتوبر تک بڑھ گئی

    پاکستان ریلویز نےسیلاب کے باعث بند ٹرینوں کی بکنگ پر پابندی 20 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ ریلوے کےمطابق خیبرمیل،رحمان بابا ایکسپریس کی بکنگ معمول کے مطابق جاری رہے گی 5 اکتوبر سے بحال ہونے والی ٹرینوں کی بکنگ بھی جاری رہےگی۔

    باباگورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع

    گزشتہ دنوں پاکستان ریلویز کے اجلاس میں 2 اکتوبر سے مرحلہ وارکراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ ریلوے نے فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظرکیا، پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کوکراچی تک چلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور خیبرمیل اور رحمان بابا ایکسپریس 2 اکتوبر سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے-

    ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ٹرین کی اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11000 اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر8000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے کردیا گیا ہے اور قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 روپے کیا گیا ہے۔

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ بڑھا کر9000 روپے ا اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپےاے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    پشاورسےبراستہ راولپنڈی فیصل آباد کراچی کےدرمیان چلنےوالی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اےسی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے ہو گیا ہے۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

  • سیلاب:اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا

    سیلاب:اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا

    اقوام متحدہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کے لیے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے امداد کی اپیل 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دی ہے، امداد میں اضافے کی اپیل جینیوا میں آج یو این اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی جائے گی۔

    فلوریڈا میں طوفان آئی این سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی

    رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان بدترین سیلاب کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نبرد آزما ہے جس میں مدد کے لیے امداد میں اضافے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

    پاکستان کے لیے اقوم متحدہ رابطہ افسر جولیئن ہارنیس کا جینیوا میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں صحت، غذا، پانی اور صفائی کے کاموں میں جلد حکومت پاکستان کی مدد نہ کی گئی تو بچوں کی بیماریوں میں خوفناک اضافہ ہوگا۔

    دنیا بھر میں ہیضے کی وباء میں تشویشناک اضافہ،ڈبلیو ایچ او

    انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں اب تک تقریباً ایک ہزار 700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، پاکستان اور اقوام متحدہ نے سیلاب کا سبب موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق،این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں خیبر پختون خوا میں ایک شخص جاں بحق ہوا،ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار696 ہو گئی-

    اینٹی ڈپریسنٹ کا دیر پا استعمال قلبی امراض کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے،تحقیق

  • لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا-

    باغی ٹی وی :ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم احتشام چائلڈ پورنو گرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے ۔ ملزم ویڈیو گیمز کی آڑ میں بچوں کے ساتھ دوستی کرتا اور نازیبا تصاویر و ویڈیو کلپ بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کی نشان دہی پر لاہور کی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتارکیا گیا ۔

    ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے سیکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو کلپ برآمد کر لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں اسلام آباد کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق نامی شخص کو 29 سال قید کی سزا سنا ئی تھی-

    ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مجرم محمد اسحاق پر مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، مجرم محمد اسحاق کو بدفعلی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    مجرم محمد اسحاق نے 4 بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنائی تھیں، غیر اخلاقی ویڈیو دکھانے پر مجرم کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی

  • چیچن سربراہ کا اپنے 3 کم عمر بیٹوں کو یوکرین کے محاذ پر بھیجنے کا اعلان

    چیچن سربراہ کا اپنے 3 کم عمر بیٹوں کو یوکرین کے محاذ پر بھیجنے کا اعلان

    روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے اپنے 3 کم عمر بیٹوں کو یوکرین کے محاذ پر بھیجنے کا اعلان کردیا،رمضان قادریوف کے بچوں کی عمر بالترتیب 14، 15 اور 16 سال ہے۔

    باغٰ ٹی وی : غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیچن سربراہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ والد ہی اپنے بچوں کو خاندان، عوام اور وطن کی حفاظت کرنا سکھاتا ہے اور وقت آگیا ہے میرے بیٹے حقیقی جنگ کا تجربہ حاصل کریں۔

    یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں سے الحاق،امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگا دیں

    انہوں نے بیٹوں کی فوجی تربیت لیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھاکہ بیٹوں نے فوجی تربیت لینا شروع کردی ہے اور ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یوکرین میں اگلے محاذ پر لڑیں گے۔

    خیال رہے کہ روس نے رواں سال 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے جنگ جاری ہے یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی جمہوریہ چیچنیا کے فوجی دستے بھی شریک ہیں جبکہ روس نے جنگ سے حاصل شدہ یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کردیا ہے-

    دوسری جانب یوکرین نے روس کے فوجی سازوسامان کے مرکز (لاجسٹک سینٹر) پر قبضہ کرنے کا دعوٰی کیا ہے جس کو انتہائی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین کے علاقے لیمان میں واقع لاجسٹک حب پر قبضے سے یوکرینی فوجیوں کو آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ روس کی سپلائی لائن کو محدود کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    روس کا یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان:یوکرین اورمغربی ممالک نے مسترد…

    یوکرینی فوج کی اس اہم کامیابی کو روسی صدر پوتن کے لیے جھٹکا بھی قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے جمعے کو یوکرین کے کچھ علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک ڈونیٹسک ہے جہاں لائمن واقع تھے۔

    روس کے وزیر دفاع نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ یوکرینی فوج کی جانب سے ’گھیراؤ کے خطرے کے پیش نظر‘ لائمن کے علاقے سے فوجیں واپس بلا رہے ہیں یوکرین کی فوج کا لیمان پر دوبارہ قبضہ ماسکو کی ایک بڑی شکست قرار دیا جا رہا ہے۔

    یوکرین اور مغربی ممالک نے روس کے الحاق کے اعلان کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی جمعے کو روسی صدر ولاد یمیر پیوٹن نے یوکرین کے چار علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جن میں لوگانسک، ڈونسک، خیرسون اور ژاپوریژیا شامل ہیں۔

    روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کیف کی حکومت کو اور مغرب میں اس کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ لوگانسک، ڈونیسک، خیرسون اور ژاپوریژیا کے لوگ ہمیشہ کے لیے ہمارے شہری بن رہے ہیں روسی صدر نے یوکرین پر زور دیا کہ وہ تمام فوجی کارروائیوں کو بند کر دے۔

    پیوٹن اپنے کیے کا خیمازہ بھگتیں گے،جوبائیڈن کی روسی صدر کو وارننگ

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کی شام کو کہا تھا کہ فوجی جوانوں کی کامیابی کا سلسلہ لیمان کا قبضہ واپس لینے تک محدود نہیں ہے یوکرینی فوجیوں نے خیرسون کے دو اہم علاقوں ارکن ہلسکے اور مائرولییوکا کو روسی قبضے سے آزاد کروایا ہے۔

    یوکرین کی ایجنسی انٹرفیکس نے یوکرینی فوج کے ترجمان سیرہی چیروتائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈونیسک کے ٹورسکے نامی گاؤں کو بھی آزاد کروا لیا گیا ہے جو کہ لیمان سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    خیال رہے کہ روسی فوج نے مئی میں لیمان پر قبضہ کیا تھا اور اس علاقے کو تب سے قریبی علاقوں میں آپریشن کے لیے لاجسٹک مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

    یورپ کے 27 رہنماؤں نے روس پر عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا وہ روس میں یوکرین کے چار علاقوں کی شمولیت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے-

    یو کرین مقبوضہ علاقوں میں روس نواز رہنماؤں کا روس سے الحاق کا مطالبہ

  • 2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

    کراچی: سر سید پولیس نے 2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ریاض عرف راجا ولد اظہر محمد کے نام سے ہوئی ملزم 2013 میں اسلم کو قتل کرنے کے بعد نعش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی لزم نعش کو ٹھکانے لگانے کے بعد شہر سے فرار ہوگیا تھا اور کئی سالوں تک مفرور رہا-

    ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ 2013 میں صنعتی ایریا کے علاقے میں ایک منشیات فروش کا منشی تھا

    ملزم نے مزید بتایا کہ مقتول اسلم اس کے پاس منشیات لینے آیا تھا جس کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوا اور اس نے فائرنگ کرکے اسلم کو قتل کر دیا تھا-

    دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے گولیاں چلا دیں ،شہری جاں بحق

    بعد ازاں اسکو زخمی حالت میں پرائیویٹ کلینک سے علاج کرواتا رہا مگر جب مقتول اسلم جانبر نہ ہوسکا اور ہلاک ہوگیا تو اسکی نعش کچرا کنڈی میں پھینک دی اور فرار ہوگیا-

    گرفتار ملزم کو نیو کراچی صنعتی ایریا کے مقدمہ نمبر 384/2013 دفعہ 302/34 ت پ میں گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزم کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے-

    ملتان ائیر پورٹ پرایف آئی اے کے دفتر میں آگ لگ گئی

  • چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں

    چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہشمند ہے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت حکام نے برامدات اور درآمدات پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔

    کسان اتحاد دھرنا:اتنی راتیں ہم نے یہاں گزاری ہیں ایک اور سہی،ہم صبح تک انتظار کریں گے،چیئرمین کسان…

    انہوں نے کہا کہ چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے ، قائمہ کمیٹی کے رکن دنیش کمار کا کہنا تھا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اورکتے برآمد کرے،سینیٹر عبدالقاد نےکہا کہ چینی سفیرکئی بار گوشت برآمد کرنےکا کہہ چکے ہیں-

    کمیٹی رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہے، افغانستان سے جانور امپورٹ کرکے گوشت برآمد کیا جا سکتا۔

    سینیٹ میں پی ایم ڈی سی کی تشکیل نو کا بل کثرت رائے سے منظور

    وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے افغانستان سے وقتی طورپر جانور درآمد کرنےکی اجازت نہیں ہے قائمہ کمیٹی نے پانچ برآمدی شعبوں پر دی جانے والی بجلی سبسڈی واپس لینے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

    وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ سبسڈی واپس دینےکے لیے وزرات خزانہ کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے، برآمدی شعبوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ حکومت برآمدی صنعت کو بجلی کی سبسڈی کا معاملہ جلد حل کرے۔

    آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

  • عمران خان اپنا منہ بند رکھیں،ورنہ  آپ کی تمام چیزیں پبلک کردوں گا،اسحاق ڈار

    عمران خان اپنا منہ بند رکھیں،ورنہ آپ کی تمام چیزیں پبلک کردوں گا،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالرکی اصل قدر200 روپےسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپےسےکم ہوجائے گا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہینڈل کرنا میرا کام ہے مفتاح اسماعیل کا نہیں، آئی ایم ایف کو 25 سال سے ڈیل کررہا ہوں، قیمتیں کم کرنے کے معاملے پر وزیراعظم کو بتایا تھا، وزیراعظم کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کو ڈیل کرنے کا پرانہ تجربہ ہے، ہم نے عوام کے اوپر سے بوجھ اتارا ہے۔

    ڈیل سے متعلق عمران خان کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاقی دائرے میں رہیں۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خاموش نہیں ہوئے تو آپ کی تمام چیزیں پبلک کردوں گا۔

    انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نہ ڈیل کی ہے اور نہ ہی کسی این آر او کا حصہ ہوں، میرے خلاف ایک بھی کیس نہیں ہے ، عمران خان کتنے ایماندار اور بہادر ہیں؟ مجھے سب پتہ ہے، این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہوا ہے عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان وہ شخص ہے جو میرے دفتر کے باہر آدھا آدھا گھنٹہ کھڑا ہوا کرتا تھا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں، ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہیں، عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا-

    پاکستان فیٹف کےمعیار پرعمل کرنیوالے ٹاپ 10 ممالک میں شامل،گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈیل کے ذریعے الیکشن لڑا، عمران خان نے ڈیل کے تحت دھرنا دیا، 126 دن کا دھرنا دے کر اسلام آباد کو یرغمال کیاعمران خان جھوٹا او بزدل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے سی پیک ایک سال کے لیے تاخیر ہوا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا اِس وقت ڈالربین الاقوامی طورپرمضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سےکم پرلائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھاکہ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے اور وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا اپوزیشن کوماضی میں بھی کہتا رہا کہ آئیں میثاق معیشت کریں، عمران خان اوراس کی پوری ٹیم کے اعصاب پرمیں سوارہوں۔

    کسان اتحاد دھرنا:اتنی راتیں ہم نے یہاں گزاری ہیں ایک اور سہی،ہم صبح تک انتظار کریں گے،چیئرمین کسان…

    خیال رہے کہ ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں آج ڈالر ایک روپے 16 پیسے سستا ہوکر 227 روپے 29 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے پر برقرار ہے۔

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا 90 فیصد سیلاب زدگان کو نقد ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار

    وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا 90 فیصد سیلاب زدگان کو نقد ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سیلاب متاثرین کی امداد اور ریسکیو کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

    باغی ٹی وی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 90 فیصد سیلاب متاثرین کو ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور ریسکیو کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

    قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم ،وزیراعظم نے کی مذمت

    سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے شرکاء کو بتایا کہ 90 فیصد سیلاب متاثرین کو نقد امداد فراہم کی جاچکی ہے، باقی ماندہ سیلاب متاثرین کواگلے 5 دن میں نقد امداد موصول ہوجائےگی اے ٹی ایم اور پی او ایس کے ذریعےادائیگی میں بدعنوانی کےحوالےسےچند شکایات موصول ہوئی ہیں۔

    اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور ایچ بی ایل کے صدر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب متاثرین میں ریلیف کیش کی ایک بڑی مقدار تقسیم کی گئی ہے اور شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایچ بی ایل پر زور دیا کہ وہ سیلاب کے اثرات کی شکایات کا ازالہ کریں اور متاثرین میں نقد امداد کی ہموار اور حقیقی تقسیم کے لیے ہر ممکن اقدام کریں تمام ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر نقدی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، سائبر سے متعلقہ مسائل کو حل کیا جائے تاکہ کیش ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مضبوط بنا کر سیلاب متاثرین کو امدادی رقم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت

    دوسری جانب کھانا اور دوائیاں نہ ملنے پر سپرہائی وے اور نیشنل ہائی کو ملانے والی لنک روڈ کو سیلاب متاثرین نے احتجاج کے دوران بند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ تو کھانا اور پانی مل رہا ہےاور نہ ہی بچوں کی ادویات اوردیگر اشیا دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں حکومت کے نمائندے آتے ہیں مگر وعدے کرکے چلے جاتے ہیں، ہمیں رات کا کھانا بارہ سے 2 بجے کے درمیان دیتے ہیں جب تمام بچے بھوک سے سو جاتے ہیں۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کرائی وہ حکومت سے بات کریں گے جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے اور سڑک ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی۔

    یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ