Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے،جماعت اسلامی کل آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی –

    امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو کسی بھی صورت فرار کا راستہ نہیں دے گی اورعوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی،شکست کے خوف سے حکومت چوتھی باراسلام آباد کی عوام کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی۔

    احتجاجی مظاہرے کے ذریعے جماعت اسلامی یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ عوامی حقوق اور جمہوری عمل کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اورکوئی بھی سیاسی یا انتظامی سازش عوام کی رائے پراثرانداز نہیں ہو سکے گی، مظاہرے کا اہتمام شہریوں کی شمولیت اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے لئے کیا جا رہا ہے تاکہ اسلام آباد میں انتخابات کا انعقاد بروقت اور شفاف طریقے سے ممکن ہو۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    چوہدری شجاعت سے گورنر بلوچستان کی اہم ملاقات

    سعودی عرب میں پارسل ڈیلیوری سروس کیلئے عائد شرط پر عملدرآمد کا آغاز

  • برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے برزل پاس میں سڑک سے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 2اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس کو کھولنے کیلئے برف ہٹانے کا آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، جوان اور مشین آپریٹر شہید ہوگئےآپریشن کا مقصد علاقے میں فو ج کی آپریشنل نقل و حرکت کو ممکن بنانا تھا،شہید ہونے والوں میں کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے برزل پاس کلیئرنس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہدا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برفباری سے متاثر برزل پاس کھولنے کا کام جاری رکھا ،شہدا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برزل پاس پر آمدورفت یقینی بنانے میں کردار ادا کیا،قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

    وزیرداخلہ نے بھی برزل پاس پر برف ہٹانے کے دوران برفانی تودہ گرنے شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

    انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔تینوں قوم کے ہیرو ہیں۔

  • چوہدری شجاعت سے گورنر بلوچستان کی اہم ملاقات

    چوہدری شجاعت سے گورنر بلوچستان کی اہم ملاقات

    لاہورمیں گورنربلوچستان جعفر مندوخیل نے صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے، بلوچستان کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پرتفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیاگورنربلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان بہترکوآرڈینیشن سے امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی خدمت کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت میں سیاسی استحکام کے امکانات روشن ہیں۔

    چوہدری شجاعت حسین نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور صوبے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے استحکام لانے پر زور دیا اس موقع پر گورنر بلوچستان نے چوہدری شافع حسین کے مثبت سیاسی کردار اور خدمات کو بھی سراہا۔

    سعودی عرب میں پارسل ڈیلیوری سروس کیلئے عائد شرط پر عملدرآمد کا آغاز

    چوہدری شجاعت حسین نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کے حالات جلد بہتر ہوں گے اور صوبے میں امن و ترقی کی فضا مضبوط ہوگی، ملاقات میں مستقبل میں سیاسی اور سماجی سطح پر تعاون بڑھانے اور مضبوط روابط قائم کرنے پر بھی بات کی گئی۔

    نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی

  • سعودی عرب میں پارسل ڈیلیوری سروس کیلئے عائد شرط پر عملدرآمد کا آغاز

    سعودی عرب میں پارسل ڈیلیوری سروس کیلئے عائد شرط پر عملدرآمد کا آغاز

    سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے پارسل ڈیلیوری سروس کے لیے نیشنل ایڈریس نظام ’’عنوان الوطنی‘‘ پر باضابطہ عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے،’’عنوان الوطنی‘‘ مختلف سرکاری ایپس کے ذریعے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے-

    سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پارسل ڈیلیوری سے منسلک تمام کمپنیوں پر لازم ہوگا کہ وہ نیشنل ایڈریس کے نظام کی مکمل پابندی کریں اور کسی ایسی پوسٹل یا پارسل شپمنٹ کو قبول یا منتقل نہ کریں جس میں صارف کا نیشنل ایڈریس درج نہ ہو۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے نیشنل ایڈریس سسٹم کے نفاذ کے لیے جنوری 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، جس کے بعد اب اس پر عملی طور پر عمل شروع کر دیا گیا ہے اس اقدام کا مقصد پارسل اور پوسٹل ڈیلیوری سروس کو مزید مؤثر، منظم اور معیاری بنانا ہے تاکہ ترسیل کے دوران تاخیر، غلط پتے یا دیگر انتظامی مسائل سے بچا جا سکے۔

    بھارت میں امریکی H-1B ویزا فراڈ اور جعلی ڈگریوں کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پارسل ڈیلیوری کمپنیوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ صارفین سے لازمی طور پر نیشنل ایڈریس حاصل کریں۔ اگر کوئی کمپنی اس نظام کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ابتدائی مرحلے میں اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، جو 5 ہزار سعودی ریال سے لے کر 50 ہزار سعودی ریال تک ہو سکتا ہے۔

    ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے مطابق ’’عنوان الوطنی‘‘ مختلف سرکاری ایپس کے ذریعے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے ان ایپس میں ابشر، توکلنا، صحتی اور سبل شامل ہیں، جہاں صارفین اپنے نیشنل ایڈریس کی تفصیلات دیکھ اور اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔

    نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی

    اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس نظام کے مؤثر نفاذ کے لیے صارفین کی ذمہ داری بھی اہم ہے۔ صارفین کو بھی لازم ہوگا کہ وہ پوسٹل یا پارسل ڈیلیوری سروس حاصل کرتے وقت اپنے نیشنل ایڈریس کی درست معلومات متعلقہ کمپنی کو فراہم کریں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں نیشنل ایڈریس سسٹم کو مختلف سرکاری اور نجی خدمات سے منسلک کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ڈیلیوری سروسز بلکہ مجموعی طور پر ڈیجیٹل گورننس اور عوامی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

    وینزویلا کے صدر امریکی حراست میں،اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی

  • بھارت میں امریکی H-1B ویزا فراڈ اور جعلی ڈگریوں کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

    بھارت میں امریکی H-1B ویزا فراڈ اور جعلی ڈگریوں کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

    بھارت میں جعلی ڈگریوں اور امریکی H-1B ویزا کے حصول سے جڑے ایک بڑے منظم فراڈ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔

    بھارتی جریدے دی کمیون نے مودی کی نااہلی اوربھارت میں منظم جعلی ڈگریوں کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا،رپورٹ کے مطابق کیرالاسے پکڑا گیا منظم نیٹ ورک پورے بھارت میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں فراہم کرچکا ہے کیرالا میں فراڈ نیٹ ورک سے 22 یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس برآمد ہوئے، پولیس چھاپے کے وقت مرکزی ملزم دھنیش عرف ڈینی گھر پر جعلی ڈگریوں کی پرنٹنگ میں مصروف تھا۔

    بھارتی جریدے کے مطابق کیرالا پولیس نے100 کروڑ روپےکا مکروہ دھندا کرنے والے متعدد افراد کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ پولیس نے نیٹ ورک سے 28 یونیورسٹیوں کی جعلی مہریں اور مارک شیٹس بھی برآمد کی ہیں، اس جعلسازی کا یہ منظم گروہ اندرون اور بیرون ملک ملازمتوں کے لیے بھی لوگوں کو جعلی ڈگریاں فراہم کرتا تھا اور بھارتی شہری H-1B ویزا کے حصول کے لیے بھاری رشوت تک دیتے ہیں۔

    نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی

    اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ منظم گروہ میڈیکل، نرسنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں سےمتعلق 100 سے زائد جعلی ڈگر یاں فراہم کر چکا ہےامریکی سینٹر فار امیگریشن اسٹڈیزکی ڈائریکٹرجیسیکاوان نے بھارت میں ویزاجاری کرنے کے عمل کو بڑا فراڈ قرارد ےدیا ہے۔

    ڈائریکٹر سی آئی ایس نے انکشاف کیا کہ امریکا بھجوانے کے لیے بھارت میں 36 ہزار سےزائد جعلی ڈگریاں فروخت کی گئی ہیں اور یوں بھارت میں یومیہ200 سےزائد’ایچ ون بی ویزا‘ جاری کیے جارہے ہیں جنمیں80 سے 90 فیصد مکمل طور پر جعلی ہیں،بھارتی شہری فقط ڈگری رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر حقیقت میں انہیں ڈگری سے متعلق کوئی علم نہیں۔

    وینزویلا کے صدر امریکی حراست میں،اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی

    بھارتی نژاد امریکی سفارت کار مہوش صدیقی نےبھی بھارتی ریاست چنئی قونصل خانے کو دنیا کا سب سے بڑا ایچ ون بی ویزا فراڈ کا مرکز قرار دے دیا ہے-

  • نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی

    نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی

    پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ظلم اور فسطائیت کے نظام میں صرف سڑکیں بنتی ہیں، قومیں نہیں بنتیں،نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی-

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے دو روزہ صحت آگہی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں 100 فیصد آبادی کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان کے شروع کردہ مفت علاج کے پروگرام کو ختم کر دیا گیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیوٹر یشن کے شعبے کے لیے وسائل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، صحت اور تعلیم براہ راست عوامی فلاح سے جڑے شعبے ہیں، ان پر ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

    وینزویلا کے صدر امریکی حراست میں،اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی

    سہیل آفریدی نے کہا کہ نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی، ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانا ضروری ہے، ذمہ داری سے انحراف بھی کرپشن کے ذمرے میں آتا ہےصوبائی حکومت گورننس اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنا رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد جس جرات اور استقامت سے مقابلہ کر رہی ہیں وہ قابل تحسین ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ہیں، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    وینزویلا کےصدر اور اہلیہ پر مقدمہ کہاں چلے گا؟ امریکی اٹارنی جنرل نے بتادیا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ظلم اور فسطائیت کے نظام میں صرف سڑکیں بنتی ہیں، قومیں نہیں بنتیں، قومیں اس وقت بنتی ہیں جب امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون اور عدل و انصاف کا نظام ہو، امیر و غریب کے لیے الگ الگ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، عمران خان کے ساتھ شروع کی گئی جدوجہد آج بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو اقبال اور قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق حقیقی معنوں میں مضبوط ریاست بنائیں گے۔

    وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل

  • وینزویلا کے صدر امریکی حراست میں،اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی

    وینزویلا کے صدر امریکی حراست میں،اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی

    وینزویلا پر امریکی حملوں اور صدر مادورو کی گرفتاری پر اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی۔

    وینزویلا میں امریکی فوج کی کارروائی اور صدو مادورو کی اہلیہ سمیت گرفتاری پر دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے یورپی ممالک نے صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وینزویلا میں یورپی یونین کے سفیر سے بات کی ہےورپی یونین پہلے ہی یہ مؤقف اختیار کر چکی ہے کہ صدر نکولس مادورو کو قانونی حیثیت حاصل نہیں تاہم انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

    وینزویلا کےصدر اور اہلیہ پر مقدمہ کہاں چلے گا؟ امریکی اٹارنی جنرل نے بتادیا

    بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوو نے کہا کہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں بیلجیئم کا سفارتخانہ مکمل طور پر متحرک ہے اور صورتحال پر یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    ڈچ وزیر خارجہ ڈیوڈ فان ویل نے کہا کہ وینزویلا میں صورتحال ابھی تک غیر واضح ہے تاہم وینزویلا میں اپنے سفارتخانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

    پولینڈ کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ملک میں موجود اپنے شہریوں کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے،فی الحال کسی پولش شہری کو مدد کی ضرورت کی اطلاع نہیں ملی، زیادہ تر پولش شہری وینزویلا میں طویل عرصے سے مقیم ہیں۔

    امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر جاری کر دی

    ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ان کی حکومت وینزویلا میں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہےوینزویلا میں اسپین کا سفارتخانہ اور قونصل خانے فعال ہیں، اور ساتھ ہی کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی، اس سے قبل اسپین کی وزارت خارجہ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین وینزویلا میں پُرامن حل کے لیے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    روسی وزارت خارجہ نے امریکی کارروائی کو وینزویلا کے خلاف "مسلح جارحیت” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی، روس نے خبردار کیا کہ یہ اقدام عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور زور دیا کہ بحران کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔

    بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی امریکی کارروائی کی سخت مذمت کی، بیلاروس کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

    تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا،ایرانی سپریم لیڈر

    ایران نے امریکی حملے کو شدید طور پر غیر قانونی اور جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی نے وینزویلا کی خودمختاری اور علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا ہےایران نے اقوامِ متحدہ سیکیورٹی کونسل اور سیکرٹری جنرل سے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    چین نےکہا ہے کہ وہ کسی بھی بہانے وینزویلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہےچین نے امریکا سے پُرامن اور استحکام کی راہ اپنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی معاملات میں فوجی مداخلت عالمی امن کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل

    جرمنی سمیت بعض یورپی رہنماؤں نے کہا کہ امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قانون اور حتمی فیصلہ سازی کے تقاضوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا، جرمنی کے بعض قانون سازوں نے اسے یکطرفہ اقدام اور قانونی معیار کی خلاف ورزی بھی قرار دیا اور پُرامن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

    فرانسیسی عہدیداروں نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فوجی مداخلت علاقائی استحکام اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہو سکتی ہے،فرانس نے خطے میں تناؤ کم کرنے اور قانون کے مطابق حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔

  • وینزویلا کےصدر اور اہلیہ پر  مقدمہ کہاں چلے گا؟ امریکی اٹارنی جنرل نے بتادیا

    وینزویلا کےصدر اور اہلیہ پر مقدمہ کہاں چلے گا؟ امریکی اٹارنی جنرل نے بتادیا

    وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس پر امریکا میں سنگین فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی بیوی سیلیا فلورس کے خلاف متعدد سنگین الزامات عائد کر دیے الزامات کی یہ فہرست امریکی اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں شیئر کی کہا کہ ان الزامات میں نارکو- ٹیرازم (منشیات دہشت گردی)، کوکین اسمگلنگ، مشین گنز اور تباہ کن آلات رکھنے اور امریکا کے خلاف سازش کرنا شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان الزامات پر امریکی عدالتوں کا جلد سامنا کرنا ہوگا یہ الزامات نیو یارک کے سدرن ڈسٹرکٹ میں درج کیے گئے ہیں جہاں انھیں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

    وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل

    2020 میں ہی نکولس مادورو اور کئی دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف اسی نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے تھے،جن میں الزام تھا کہ وہ “کارٹل آف دی سَنز” جیسی منشیات نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر امریکہ میں کوکین سپلائی کر رہے تھے جسے امریکا نے نارکو- ٹیرازم اور دہشت گردی سے منسوب کیا تھا ماضی میں امریکی محکمہ خزانہ نے وینزویلا کے صدر مادورو ان کے اہل خانہ اور ان کے قریبی ساتھیوں کو سزائیں اور مالی پابندیاں بھی عائد کی تھیں امریکا کی ان پابندیوں کا مقصد منشیات اور بدعنوانی سے منسلک نیٹ ورک کا خاتمہ تھا۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وینزویلا پر تابڑ توڑ حملوں اور امریکی فوجیوں کی کارروائی میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے ان دونوں کو گرفتار کرکے وینزویلا سے بیرون ملک بھی منتقل کردیا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس ملک بھیجا گیا ہے۔

    تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا،ایرانی سپریم لیڈر

    البتہ امریکی وزرا اور سینیٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو امریکا منتقل کرکے مقدمہ چلایا جائے گا جس کی تصدیق امریکی اٹارنی جنرل کے بیان سے بھی ہوتی ہے۔

    ریپبلکن امریکی سینیٹر مائیک لی کے بقول امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انھیں بتایا کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو امریکی فورسز نے گرفتار کیا اور اب فوجداری الزامات کے تحت مقدمے کے لیے امریکا منتقل کیا جا رہا ہے،مائیک لی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مزید لکھا کہ وزیر خارجہ روبیو نے مزید بتایا کہ مادورو اب امریکی تحویل میں ہیں اور انھیں امریکا میں ٹرائل کا سامنا کرنا ہوگامادورو کی گرفتار ی کے بعد امریکا کو فی الحال وینزویلا میں مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں رہی ہے۔

    پاکستان میں سپر مون کا چند منٹ بعد آغاز

  • وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل

    وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل

    نائب صدر یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ وینزویلا میں حالات کافی خراب ہو چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ رہے ہیں-

    نائب صدر یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین وینزویلا میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری اور مسلسل نظر رکھے ہوئے ہےوینزویلا میں حالات کافی خراب ہو چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ رہے ہیں، یورپی یونین تمام فریقین سے ضبط، تحمل اور احتیاط برتنے کی اپیل کرتی ہے تاکہ صورتحال مزید بگڑنے سے روکی جا سکے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا میں مقیم یورپی شہریوں کی حفاظت یورپی یونین کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں،بحران کے حل کیلئے بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کا مکمل احترام ناگزیر ہے،طاقت کے استعمال یا اشتعال انگیزاقدامات سے گریزکرتے ہوئے مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جانی چاہیے، یورپی یونین صورتحال کو پرامن انداز میں حل کرنے کیلئے عالمی برادری اور متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دے رہی ہے۔

    تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا،ایرانی سپریم لیڈر

    خیبر پختونخوا میں نئی موٹر ویز کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے

    پاکستان میں سپر مون کا چند منٹ بعد آغاز

  • تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا،ایرانی سپریم لیڈر

    تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا،ایرانی سپریم لیڈر

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا امریکا کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا، خدائی مدد اور فضل سے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا۔

    ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج جائز عمل ہے لیکن احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں فرق ہے، احتجاج کرنے والوں سے بات کی جاتی ہے ، حکام کو ان سے بات کرنی چاہیے،ایرانی مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہیں،صدر اوراعلیٰ حکام پابندیوں سے متاثرہ معیشت کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،احتجاج عوام کا حق ہے لیکن ہنگامہ آرائی ناقابل قبول ہے،ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر سے نمٹا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا،سوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے پُرامن مظاہرین پرتشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا، ہم مظاہرین کو بچانے جانےکے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    پاکستان میں سپر مون کا چند منٹ بعد آغاز

    جس کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا تھا کہ ایران کے احتجاجی معاملے میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہےامریکی صدر ٹرمپ کےبیان سےاب پسِ پردہ کہانی واضح ہو گئی،اسرائیلی حکام اور ٹرمپ کےمؤقف کیساتھ اس واقعےکاپس منظرواضح ہوگیا، ہم احتجاج کرنیوالےتاجروں کے مؤقف کو تخریبی عناصر سے الگ سمجھتے ہیں،امریکی مداخلت پورےخطےمیں انتشاراورتباہی کے مترادف ہو گی، ایران کی سلامتی کی طرف بڑھنے والا ہر مداخلت پسند ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مہم جوئی شروع کی ہے،امریکی صدر اپنےفوجیوں کا خیال رکھیں،اس سےقبل امریکی محکمہ خارجہ کابھی ایران میں جاری مظاہروں پر ردعمل سامنے آیا تھا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: ابتدائی اسکواڈ فائنل، پاکستان نے نام آئی سی سی کو بھجوادئیے

    دوسری جانب ایران میں کرنسی کی قدر میں بے تحاشا کمی اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہوگئے۔

    دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، احتجاج کا یہ سلسلہ دکانداروں کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جو ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی قیمت میں بے تحاشا کمی پر برہم تھےمختلف مقامات پر ایرانی فورس اور مظاہرین میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 6 مظاہرین اور ایک پولیس اہل کار کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    مظاہرین کے پتھراؤ کے نتیجے میں درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، مظاہرے تہران اور فارس کے علاوہ مرو دشت اور لردگان میں بھی ہوئے ہیں، کئی صوبوں میں اسکول، یونیورسٹیاں اور سرکاری ادارے بند کیے جاچکے ہیں ، سب سے شدید جھڑپیں صوبہ لور ستان کے شہر ازنا میں ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں، یہ علاقہ دارالحکومت تہران سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق حالیہ مظاہرے 2022 میں مہاسا امینی کی مبینہ دورانِ حراست موت کے بعد ہونے والے سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔