Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹرمپ کا امریکا کے وینزویلا پر "کامیاب” حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کا اعلان

    ٹرمپ کا امریکا کے وینزویلا پر "کامیاب” حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا پر فوجی حملے کے بعد صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے،یہ کارروائی بڑے پیمانے پر کی گئی، جس میں مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے رہنما صدر نکولس مادورو کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر حملہ کامیابی سے انجام دیا ہے، جس کے بعد مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    امریکی دعوے کے مطابق یہ لاطینی امریکا میں براہ راست امریکی فوجی مداخلت کی ایک بڑی مثال ہے، جہاں آخری بار 1989 میں پاناما پر حملہ کیا گیا تھا تاکہ فوجی حکمران مینوئل نوریگا کو اقتدار سے ہٹایا جا سکے۔

    ملتان سلطانز کے انتظامی اور کرکٹ معاملات کون سنبھالے گا؟

    تاحال وینزویلا کی حکومت کی جانب سے صدر مادورو کی گرفتاری یا امریکی دعوے کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ صورتحال پر خاموشی برقرار ہے۔

    امریکا ماضی میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر منشیات کی اسمگلنگ سے جڑی ریاست چلانے اور انتخابات میں دھاندلی کے الزاما ت عائد کرتا رہا ہے، دوسری جانب مادورو، جو 2013 میں ہیوگو شاویز کے بعد اقتدار میں آئے تھے، مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ واشنگٹن وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، جو دنیا میں سب سے بڑے سمجھے جاتے ہیں۔

    یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کے بعد امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

    قبل ازیں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی حملے کی تصدیق کر تے ہوئےملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا،وینزویلین صدر نکولس مادورو نے کہا تھا کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر دیا ہے، ہم امریکا کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں اور اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، امریکی جارحیت بین الاقوامی امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

    مادورو نے امریکی حملے کو ملکی وسائل پر قبضے کی ایک کوشش قرار دیا اور کہا تھا کہ امریکا وینزویلا کے اسٹریٹیجک وسائل، تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، انھوں نے کہا کہ ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

    سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کاراکاس میں سائرن بج رہے ہیں، دھماکوں کے بعد صدارتی محل کے ٹینک گشت کرنے لگے ہیں، وینزویلا حکومت کے ایک سرکاری بیان کے مطابق امریکا نے کئی ریاستوں میں شہری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں، حملے کاراکاس کے ساتھ ساتھ مرانڈا، اراگوا اور لا گوائرا کی ریاستوں میں ہوئے ہیں۔

  • ملتان سلطانز کے انتظامی اور کرکٹ معاملات  کون سنبھالے گا؟

    ملتان سلطانز کے انتظامی اور کرکٹ معاملات کون سنبھالے گا؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ملتان سلطانز کے انتظامی اور کرکٹ معاملات پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو سونپنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی اس حوالے سے سنجیدگی کیساتھ غور کر رہا ہے ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور معاملات طے پانے کے بعد اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہےملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز سے علیحدگی کے بعد رواں برس پی سی بی خود ملتان سلطانز کے معاملات کی نگرانی کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک عبوری یا نئی انتظامیہ تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں مائیک ہیسن کو کلیدی کردار دیے جانے کا امکان ہے 8 جنوری کو اسلام آباد میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی سے قبل یہ اعلان بھی کیا جا سکتا ہے کہ ملتان سلطانز کے معاملات آئندہ کون سنبھالے گا۔

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    پی سی بی چاہتا ہے کہ نیلامی سے پہلے فرنچائز سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو ختم کیا جائے تاکہ لیگ کے انتظامی ڈھانچے پر کسی قسم کا سوال نہ اٹھے نئی انتظامیہ کے آنے کی صورت میں ملتان سلطانز کے موجودہ کپتان محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تاحا ل نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ اور سابق کپتان وسیم اکرم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پاکستان سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر اپنا معاہدہ سائن کریں گے پی سی بی کی جانب سے وسیم اکرم کو پی ایس ایل کے تشہیری اور سفارتی کردار میں مزید فعال بنانے کا ارادہ ہے۔

    سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ پی سی بی حالیہ دنوں میں پی ایس ایل کے ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے اور فرنچائزز سے متعلق انتظامی معاملات کو شفاف بنانے کے لیے سرگرم دکھائی دیتا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی،گزشتہ روز سونا 5700 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا،

    سونا 4700 روپے فی تولہ سستا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام نے کے نرخ میں 4 ہزار 30 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ سونا عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہونے سے فی اونس سونے کے نرخ 4332 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 106روپے کی کمی سے 7ہزار 756روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 91روپے کی کمی سے 6ہزار 649روپے کی سطح پر آگئی ہے-

    سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

  • وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے،انہوں نے کامیاب تجربے پر پاک فضائیہ کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور میزائل سسٹم پر کام کرنے والے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کی پذیرائی کی اور کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کی بدولت ملک کا دفاع مزید مستحکم ہو گا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کی نشاندہی کرتا ہے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔

    پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

    وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاکستان ایئرفورس کو مبارکباد دی ہے کہا کہ تیمورویپن سسٹم پاکستان ایئر فورس کا ایک نمایاں کارنامہ ہے،پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں آزمائی ہوئی ہیں پاک فضائیہ نے حال ہی میں اپنی صلاحیتوں سے دشمن کے دل میں دھاک بٹھائی ہے تیمور ویپن سسٹم دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کا اعلان ہے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے وزیراعلیٰ سندھ نے شریک یونٹس، سائنسدانوں ، انجینئرز کی اہم خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان فضائیہ کو کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہےپاک فضائیہ کی اس کامیابی سے ملکی دفاع مزید مضبوط اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کو تقویت ملی ہے۔ یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ،بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان

    اپنے بیان میں صدر زرداری نے سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔

  • ملک کے 5  بڑوں کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے، رانا ثنا

    ملک کے 5 بڑوں کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے، رانا ثنا

    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک کے 5 بڑوں کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات اور رابطے ہوئے تو سیاسی طور پر بہتر سمت بڑھ سکتے ہیں-

    نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اکاؤنٹس سے افواج پاکستان اور ان کے سربراہان کے خلاف ہونے والی انتہائی غلیظ مہم جوئی فوری طور پر بند کی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت یہ کہہ کر جان چھڑانا چاہے کہ ہمارا ان پر کوئی کنٹرول نہیں اور ہمیں نہیں پتا یہ کون ہیں تو ایسا نہیں ہے بلکہ ان کا کنٹرول ہے، اگر براہ راست عمران خان یا ان کی طرف سے جو پیغام جاتا ہے اور اس کے مطابق ٹوئٹ ہوتا ہے اور باقی چیزیں ہوتی ہیں تو پی ٹی آئی کو ان اکاؤنٹس سے پوری طرح لاتعلقی کرنی چاہیے اور اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

    پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

    وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ اگر انہوں نے گالیاں نکالنی ہیں اور اس قسم کا پروپیگنڈا کرنا ہے تو یہ سیاسی جماعتوں اور سیا ستدانوں کے خلاف کرتے رہیں لیکن افواج اور ان کے سربراہان کے خلاف نہیں، ایک یہ بات بھی کی جاتی ہے کہ ہم افواج پاکستان کے خلاف تو بات نہیں کرتے، ہم تو کسی فرد سے متعلق بات کرتے ہیں تو نہیں ایسا نہیں ہے، اگر آپ ایسا کریں گے تو وہ خدشات اور اثرات ویسے ہوں گے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ انہوں نے 8 فروری کی کال دی ہے میں وثوق سے کہتا ہوں کہ یہ ناکامی ہوگی، یہ جو پہیہ جام کرنا چاہتے ہیں یہ نہیں کرسکیں گے اور اس کے پھر مزید نقصانات ہوں گےاس دن اگر اکادکا کہیں پہیہ جام کرنے کی کوشش کی تو وہ لوگ پھر ایسے دھر لیے جائیں گے کہ بعد میں پھر گلہ ہوگا کہ 9 مئی کی طرح سزا ہوگئی یہ ہوگیا وہ ہوگیا لہٰذا یہ کال واپس لیں۔

    کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت

    راناثنااللہ نے کہا کہ اس وقت ملک کے 5 بڑے ہیں، ان کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں اور ان کے درمیان رابطہ ہونا چاہیے تو پھر سیاسی طور پر بہتر سمت بڑھ سکتے ہیں۔،ان بڑوں میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، صدر مملکت آ صف علی زرداری، عمران خان اور پانچویں کا سب کو پتا ہے، ان کے درمیان جب تک اعتماد سازی نہیں ہوگی یا آپس میں کوئی رابطہ نہیں ہوگا، ایک دوسرے پر یقین نہیں ہوگا تو میرے اور عامر ڈوگر کی سطح پر ہم کوشش کرتے رہیں گے لیکن اس سے بریک تھرو نہیں ہوگا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ احتجاج کرنا آئین اور قانون کے اندر ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، کیا آج سے پہلے اس ملک میں پہیہ جام ہڑتالیں نہیں ہوئی، کیا احتجاج نہیں ہوئے، 75 برسوں سے اس ملک میں سیکڑوں پہیہ جام ہڑتالیں ہوئی ہیں، احتجاج ہوئے ہیں اگر ان احتجاج کو سامنے رکھ کر ہمیں دوباہ 9 مئی یاد دلوائی جائے تو یہ مناسب بات نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن اگر ہم کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں یا آئین اور قانون کو توڑیں یا اس کے خلاف کوئی اقدام کریں تو جو قانون کے مطابق سزا ہے ہمیں ضرور ملنی چاہیے۔

  • پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

    پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

    اسلام آباد: نئے سال کے پہلے ہی روز پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے،پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے ڈھاکا اور کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی، حکومت کی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سی اے اے نے براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے ابتدائی طور پر بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو تین ماہ کے لیے 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت ہوگی۔

    بنگلہ دیش کا بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

    سی اے اے ذرائع کے مطابق بنگلادیش ایئرلائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی، بیمان بنگلادیش ایئر کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا،بیمان ایئرلائن کو کراچی ایئرپورٹ پر سلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، فلائٹ کی معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی،اس اقدام سے پاکستان اور بنگلادیش کے ایوی ایشن شعبہ کو فروغ ملے گا۔ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام اور حکومتی رابطوں میں اس فضائی رابطے کی براہ راست بحالی سے دونون ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

  • کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت

    کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت

    خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کے مطابق ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا اور یہ ذخیرہ نشپا بلاک میں واقع برگزئی ایکس او ون نامی کنوئیں سے دریافت ہوا ہے، ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 4100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ تیل کیساتھ اس کنویں سے یومیہ 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل ہوگی، تیل و گیس کی دریافت کیلئے زمین میں 5ہزار 170 میٹر کی کھدائی کی گئی، منصوبے میں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شراکت دار ہیں-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

    ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل،2 شہری ہلاک متعدد زخمی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا  روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

    روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 4سنگل بینچز اور ایک ڈویژن بینچ دستیاب ہو گا،چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے یکم سے 8 جنوری تک کا روسٹر جاری کر دیا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہو گا،جسٹس ثمن رفعت امتیاز 5 سے 8 جنوری تک دستیاب ہوں گی،اسی طرح چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف 8 جنوری تک دستیاب ہوں گے۔

    امریکا میں خسرہ کے کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

    ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل،2 شہری ہلاک متعدد زخمی

  • امریکا میں خسرہ کے کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک  اضافہ

    امریکا میں خسرہ کے کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

    امریکا میں 30 دسمبر تک خسرے کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے تھے، جو کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔

    امریکی مرکز برائے انسداد امراض (سی ڈی سی) کے مطابق 30 دسمبر تک 2026 میں خسرہ کے 2,065 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں، آخری بار 1992 میں خسرہ کے کیسز کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد بچوں کے لیے ایم ایم آر ویکسین کی دو خورا کیں لازمی قرار دی گئی تھیں، خسرہ دنیا کی سب سے متعدی بیماریوں میں شمار ہوتی ہے، تاہم ایم ایم آر ویکسین انتہائی مؤثر ہے، جس کی ایک خوراک 93 فیصد اور دو خوراکیں 97 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ویکسینیشن کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے گزشتہ تعلیمی سال میں صرف 92.5 فیصد کنڈرگارٹن کے بچوں کو ایم ایم آر ویکسین دی گئی، جو وبا کی روک تھام کے لیے درکار 95 فیصد حد سے کم ہے۔

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

    جنوبی کیرولائنا کے اپ اسٹیٹ علاقے اور ایریزونا-یوٹاہ سرحد پر جاری وبائیں بدستور پھیل رہی ہیں جنوبی کیرولائنا میں اکتوبر سے شروع ہونے والی وبا میں اب تک تقریباً 180 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اسی طرح یوٹاہ اور ایریزونا کی سرحد پر بھی 350 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس سے قبل ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں خسرہ کی وبا کے دوران تین غیر ویکسین شدہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں خسرہ کو سال 2000 سے ختم شدہ بیماری تصور کیا جاتا تھا، تاہم رواں سال مختلف ریاستوں میں جڑی ہوئی وباؤں کے باعث یہ حیثیت خطرے میں پڑگئی ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنوری تک کیسز میں اضافہ جاری رہا تو امریکا خسرہ کے خاتمے کی عالمی حیثیت کھو سکتا ہے۔

    ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل،2 شہری ہلاک متعدد زخمی

  • حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے-

    طلال چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف اورسی ڈی ایف کی پارٹنرشپ پاکستان کیلئے مثبت نتائج دے رہی ہے اور اسی شراکت داری نے نہ صرف بھارت کے خلاف جنگ جیتی بلکہ ملکی معیشت کو بھی بہتر بنایا اور دور دور تک کوئی ایسا بولرنظر نہیں آتا جو اس جوڑی کی وکٹ لے سکے یہی پارٹنرشپ پاکستان کی سفارت کاری کو عروج پر لے کر گئی ہے، دعا ہے کہ یہ جوڑی اسی طرح وکٹ پر کھڑی ر ہے اور پاکستان کے لیے رنز بناتی رہے،بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو، کیونکہ ماضی میں بھارت کے بیشتر مصافحے منافقت پر مبنی رہے ہیں۔

    ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل،2 شہری ہلاک متعدد زخمی

    انہوں نے کہا کہ حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے، اسی لئے جب بھارت نے حملہ کیا تو کوشش کی گئی کہ تمام سیاسی قوتوں کوآن بورڈ لیا جائےمئی کی جنگ نے دنیا میں بہت کچھ بدل دیا ہے، اب عالمی سطح پر پاکستان کا وزن بھارت سے زیادہ ہے بھارت نہ صرف جنگ ہارا بلکہ عالمی سطح پراس کا بیانیہ بھی شکست کھا گیا، جبکہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات بی جے پی کی سازشیں تھیں۔

    این سی سی آئی اے نے موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلئے الرٹ جاری کردیا

    طلال چوہدری نے کہا کہ مشیر اطلاعات کے پی اور عظمیٰ بخاری کے درمیان استعمال ہونے والی زبان مناسب نہیں تھی، تاہم بعض اوقات جواب دینا ناگزیر ہو جاتا ہےبانی پی ٹی آئی کا مشن پاکستان کے مسائل حل کرنا نہیں، بلکہ کچھ اور ہے، تاہم حکومت مسائل پر بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے،نواز شریف کہیں گم نہیں، آج بھی رہنمائی انہی کی ہے اور حکومت کی توجہ صرف کارکردگی پر ہے۔

    پاکستان کی معیشت میں بہتری اور پالیسیوں‌ میں استحکام رہا،بلوم برگ