Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خطے میں کشیدگی: آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان  قبل ازوقت ختم

    خطے میں کشیدگی: آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان قبل ازوقت ختم

    آئی ایم ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کا دورہ قبل ازوقت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے-

    آئی ایم ایف مشن نے کل صبح وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پہلی ملاقات کی، جس کے فوراً بعد مشن نے پاکستان چھوڑدیا اس پیش رفت سے ایک روزقبل امریکا نے پاکستان کیلیے لیول تھری سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کوسفر پر نظرثانی اور بڑے اجتماعات سے گریزکی ہدایت کی تھی، جبکہ بعض علاقوں کو لیول فورقرار دیکر سفرکیلیے ممنوع قراردیاگیا۔

    آئی ایم ایف ٹیم ستمبر 2024 میں منظور کیے گئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے تحت جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچی تھی، یہ کثیر سالہ پروگرام ادائیگیوں کے توازن کے بحران، بلند افراطِ زر اور کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کے بعد معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا

    آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشن توسیعی فنڈ سہولت کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈسسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے پر حکام سے بات چیت کر رہا ہے، مذاکرات اب ورچوئل طریقے سے جاری رہیں گے،اور اب 1.2 ارب ڈالرزکی اگلی قرض قسط کیلیے مذاکرات ترکیہ سے آن لائن جاری رکھے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق مشن 11مارچ تک پاکستان میں قیام پذیر تھا، تاہم خطے میں کشیدگی اور امریکی سفارتی تنصیبات کے باہرمظاہروں کے باعث سیکیورٹی صورتحال پیچیدہ ہوگئی امریکی سفارت خانے نے لاہور اورکراچی میں قونصل خانوں کے باہر مظاہروں اور اسلام آبادو پشاورمیں مزید احتجاج کی کالز کا ذکر کرتے ہوئے عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔

    حزب اللہ کا اسرائیلی ایئربیس پر ڈرونز سے حملہ

    مشن کی اچانک روانگی کے باعث خودمختار ویلتھ فنڈ میں ترامیم، ای پروکیورمنٹ کے نظام، احتسابی اداروں سے معلومات کے تبادلے اور سرکاری و عسکری ملکیتی کمپنیوں کودی جانیوالی مراعات کے خاتمے سے متعلق اجلاس منسوخ ہوگئے فیڈرل بورڈآف ریونیوکی کارکردگی پر بھی اجلاس ملتوی کر دیا گیا، ادھرگلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک نے بیوروکریٹس کے غیر اعلانیہ اثاثوں کے معاملے پرآئی ایم ایف کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

    دوسری جانب وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے وفد کو بتایا ہے کہ عالمی توانائی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال ملک کی معاشی بحالی کے لیے ممکنہ خطرات پیدا کر سکتی ہےوزیرِ خزانہ نے ان خدشات کا اظہار ایسے وقت پر کیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

    گزشتہ روز یعنی پیر کو امریکی اور اسرائیلی حملوں اور اس کے جواب میں ایران کی خلیجی خطے میں جوابی کارروائیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک بڑھ گئیں،خطے میں ہونے والے حملوں، خصوصاً آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 2 جہازوں پر حملوں کے باعث عالمی توانائی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، جس سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی صلاحیت محدود ہوئی ہے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں پیٹرول، اشیائے خورو نوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام پہلے ہی مہنگائی کے اثرات محسوس کر رہے ہیں۔

    وزارتِ خزانہ کے بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ نے وفد کو آگاہ کیا کہ حالیہ معاشی اشاریے بتدریج بحالی کی جانب اشارہ کر رہے ہیں اور ترقی کی شرح سمیت اہم شعبوں میں مثبت رجحانات دیکھنے میں آئے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور عالمی توانائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل ممکنہ خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

    محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کو بتایا کہ حکومت نے صورتحال کی مسلسل نگرانی اور مربوط پالیسی ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی استحکام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت سماجی اثرات سے بھی آگاہ ہے اور کمزور طبقوں کے تحفظ کے لیے سماجی اخراجات میں اضافے کی پالیسی جاری رکھے گی توانائی اور ٹیکس شعبے میں جاری اصلاحات سے بھی آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیا اور اس سال سرکاری اداروں کی نجکاری اور تنظیمِ نو کے اہم اقدامات مکمل کرنے کے عزم کو دہرایا۔

    آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا نے بھی پاکستانی حکام کے ساتھ کراچی میں ہونے والی ملاقاتوں اور قرض پروگرام کے جائزے پر تبادلہ خیال کی تفصیلات شیئر کیں، دونوں فریقین نے آئندہ دنوں میں مزید مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر رہے ہیں،سابق ٕاسرائیلی انٹیلی جنس افسر کا انکشاف

    افتتاحی اجلاس میں آئیوا پیٹرووا نے معاشی استحکام کیلیے پائیدار اصلاحات اور محصولات میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا ان کا کہنا تھا کہ معاشی نمو میں حالیہ بہتری خوش آئند ہے، تاہم اسے برقرار رکھنے کیلیے اصلاحات ناگزیر ہیں،انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سماجی اخراجات بڑھانے کی اہمیت بھی اجاگر کی-

    واضح رہے کہ پاکستان نے عوامی مالیات کو مضبوط بنانے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کرنے اور مجموعی معاشی استحکام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت اختیار کی تھی،حالیہ مہینوں میں حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق اہم شعبوں میں اصلاحات، روایتی اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے اقدامات کیے ہیں۔

    
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ حملے میں شہید

  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا

    آج سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن دیکھنے کو ملے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، جبکہ چاند پر گرہن اثر انداز ہونا دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا مکمل گرہن کا آغاز شام 4 بج کر 5 منٹ پرہوگا اور شام 5 بج کر 45 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور یہ شام 6 بجکر 17 منٹ پر اختتام کو پہنچے گا، پاکستان میں چاند طلو ع ہوتے وقت یہ گرہن جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا، چاند گرہن رات 7 بجکر 23 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گامکمل چاند گرہن کو ’بلڈ مون‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    پاکستان کے علاوہ مشرقی بھارت اور آندامان و نکوبار جزائر کے کچھ حصے مکمل گرہن کے اختتام سے قبل اسے دیکھنے کے اہل ہوں گے بحرالکاہل، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا اور مغربی شمالی امریکا میں بہترین نظارہ ہوگا جبکہ یورپ اور افریقہ کے بیشتر حصوں میں چاند افق کے نیچے ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔

    حزب اللہ کا اسرائیلی ایئربیس پر ڈرونز سے حملہ

    واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان سیدھی لائن میں آ جاتی ہے، اور زمین سورج کی روشنی کو چاند تک پہنچنے سے روکتی ہے بعض اوقات سورج کی روشنی زمین کے ماحول سے گزر کر چاند تک پہنچتی ہے، جس سے چاند پر گہرا اور سنہری سرخ رنگ نمودار ہوتا ہے۔

    پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

  • حزب اللہ کا اسرائیلی ایئربیس پر ڈرونز سے حملہ

    حزب اللہ کا اسرائیلی ایئربیس پر ڈرونز سے حملہ

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملوں کے بعد مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں واقع ’رامات ڈیوڈ ایئربیس‘ پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا ہے۔

    حزب اللہ کی جانب سے منگل کی صبح جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے صبح 5 بجے اسرائیلی ایئربیس کی ریڈار سائٹس اور کنٹرول رومز کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا یہ کارروائی اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں کی گئی ہے، جس میں اس نے بیروت کے جنوبی علاقوں سمیت لبنان کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں افراد کو شہید کیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رامات ڈیوڈ ایئربیس پر کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے منگل کی صبح اسرائیلی فضائیہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں بیروت اور تہران پر دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

    پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

    اس سے قبل اسرائیلی فوج کے عربی ترجمان نے بیروت کے جنوبی مضافات کے رہائشیوں کو ہنگامی وارننگ جاری کی تھی ، جس میں ایک عمارت کی نشاندہی کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اس علاقے میں حزب اللہ کی تنصیبات اور ٹھکانے واقع ہیں سوشل میڈیا پر جاری نقشے میں عمارت اور اس کے آس پاس موجود افراد سے فوری طور پر نقل مکانی کرنے اور کم از کم 300 میٹر دور جانے کی درخواست کی گئی تھی۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

    لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک 50 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 150سے زائد زخمی ہیں بیروت اور دیگر علاقوں میں بمباری کے بعد متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

  • پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

    پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

    رواں سال حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔

    سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکو ٹ اور ملتان سے پہلی پروازیں روانہ ہوں گی، حج آپریشن کے پہلے روز چار پروازوں کے ذریعے عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا ابتدائی 15 روز تک عاز مین کو مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا، جبکہ جدہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا مدینہ منورہ کے لیے پہلی طویل دورانیے کی پرواز 7 مئی کو روانہ کی جائے گی، جبکہ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو اڑان بھرے گی مجموعی طور پر حج آپریشن 34 روز جاری رہے گا۔

    سرکاری اسکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد اور 51 ہزار 846 خواتین عازمین کو سعودی عرب لے جایا جائے گا۔ مدینہ منورہ کے لیے 186 جبکہ جدہ کے لیے 282 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی حج آپریشن میں قومی و نجی ایئر لائنز حصہ لیں گی جن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئر لائن شامل ہیں۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

    کراچی سمیت ملک کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں روانہ ہوں گی کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 پروازیں عازمین کو سعودی عرب پہنچائیں گی حکام کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عازمین کو بروقت اور سہولت کے ساتھ حجازِ مقدس پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے،خواجہ آصف

  • ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

    ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

    ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیا تھا ،جس کی اسرائیل نے تصدیق کر دی ہے-

    اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل نے کہا کہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا پاسداران انقلاب نے میزائلوں سے اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے دونوں حملوں میں خیبر میزائل استعمال کیے اور کہا کہ صیہونی رجیم کے جرائم پیشہ وزیراعظم کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اعلامیے میں پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی موجودہ حالت یا انجام کے بارے میں ابھی معلومات نہیں اس کے علاوہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکاکے6 فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا، ایران نے بحرین، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

    پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانے پر ڈرون حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب دیا جائے گا اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر بھی بھرپور ردعمل دیں گے صدر ٹرمپ نے ریاض میں سفارت خانے پر حملے کے بعد مختلف میڈیا اداروں سے مختصر گفتگو کی ہے۔

    امریکی ٹی وی چینل نیوز نیشن سے مختصر گفتگو میں صدر ٹرمپ نے امریکا کی جوابی کارروائی کے بارے میں سوال پر کہا کہ ’آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران میں زمینی افواج بھیجنے کی ضرورت کا امکان کم ہے،’ہم انہیں زبردست نقصان پہنچا رہے ہیں، ایران میں اہداف کے حصول سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں بہت کچھ جانتا ہوں، جب ہدف حاصل ہو جائے گا تو پتہ لگ جائے گا۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ ہم انہیں پیچھے دھکیل رہے ہیں امریکی تنصیبات یا امریکی سرزمین پر ممکنہ حملوں سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ’نہیں، یہ جنگ کا حصہ ہے۔ لوگ اسے پسند کریں یا نہ کریں، جنگ اسی طرح ہوتی ہے۔

  • ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صیہونیت انسانیت کیلئے خطرہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ہونے سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں، جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریا ست بالواسطہ یا بلا واسط کار فرما نظر آئے گی دنیا کے معاشی نظام پہ صیہونیت کا ایک صد ی سے قبضہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج کا لوہا اللہ کے کرم اور مدد سے دنیا میں مانا جاتا ہے ہمارے شہیدوں اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے اللہ ان تمام حضرات پہ رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیانواز شریف کی ہمت کو سلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔

    نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر رہے ہیں،سابق ٕاسرائیلی انٹیلی جنس افسر کا انکشاف

    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود ان پہ جنگ مسلط کی گئی ہےاس کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ہے، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جائے افغانستان، ایران اور ہندوستان سب کے مشترکہ ایجنڈا کی بنیاد پا کستان دشمنی ہے اور یہ کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہوجائیں، پاکستان ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور ایک دست نگر ریاست بن جائے۔

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 52 افراد جاں بحق، 154 زخمی

    انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کو، چاہے وہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے رکھتے ہوں اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے،دعا ہے کہ اللہ عالم اسلام کو اتحاد دے، دشمن کو پہچاننے کی توفیق دے، فلسطین آزاد ہو، میرا وطن تا قیامت قائم رہے،اللہ پاک مٹی کے محافظوں کو اپنے سائے میں رکھے، ان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

    خطےکی کشیدہ صورت حال: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

  • نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر رہے ہیں،سابق ٕاسرائیلی انٹیلی جنس افسر کا انکشاف

    نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر رہے ہیں،سابق ٕاسرائیلی انٹیلی جنس افسر کا انکشاف

    ٕاسرائیلی انٹیلی جنس افسر ایری بین میناشے نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر رہے ہیں،ایپسٹین نے موساد کے لیے کام کیا تھا –

    سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر Ari Ben-Menashe نے الزام لگایا ہے کہ جیفری ایپسٹین کا نیٹ ورک ایک اسرائیلی انٹیلی جنس آپریشن تھا جو امریکی سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملوث کرنا تھا،امریکی حکومت اسرائیلیوں کے جال میں پھنس چکی ہے جیفری ایپسٹین انہیں پھنسانے کے لیے ان کا ایک آلہ تھا۔

    ایری بین میناشے کا دعویٰ ہے کہ Epstein اور Ghislaine Maxwell نے امریکی حکام پر فائدہ اٹھانے کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ کام کیا، تجویز پیش کی کہ نیتن یاہو کے پاس "Epstein Files” ہیں جو امریکی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 52 افراد جاں بحق، 154 زخمی

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہونے سے روکنا دنیا کے امن کے لیے ضروری تھا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار اور انھیں لے جانے والے میزائل سسٹمز حاصل ہوگئے تو وہ پوری انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گااسرائیل اسی خطرے کو روکنے کے لیے ایران کے خلاف کارروائی کر رہا ہےہم اپنی حفاظت کے لیے میدان میں آئے ہیں لیکن اس عمل کے ذریعے ہم بہت سے دوسرے ممالک کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔

    خطےکی کشیدہ صورت حال: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

    نیتن یاہو نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس مہم میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے میں اپنے بہترین دوست اور دنیا کے عظیم رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو دنیا کو محفوظ بنانے کی اس عظیم کوشش میں ہمارے ساتھ ہیں۔

  • اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 52 افراد جاں بحق، 154 زخمی

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 52 افراد جاں بحق، 154 زخمی

    لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بیروت اور دیگر علاقوں میں بمباری کے بعد متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد52 ہو گئی ہے اور 154 افراد زخمی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الجنہ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے اسرائیلی جنگی طیاروں نے البقاع اور بیروت کے جنوبی مضافات میں وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

    خطےکی کشیدہ صورت حال: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

    لبنانی وزیر برائے سماجی امور حنین سید نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 171 پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں اس وقت تقریباً 29 ہزار بے گھر افراد کو رکھا گیا ہے۔

    شہر کے دو درباروں پر موٹر سائیکل پارکنگ کرنے والوں سے اوور چارجنگ

  • خطےکی کشیدہ صورت حال: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

    خطےکی کشیدہ صورت حال: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

    خطے کی کشیدہ صورت حال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    کراچی کی 38، لاہور 32، اسلام آباد کی 36 پروازیں منسوخ کی گئیں پشاور کی 16، سیالکوٹ 13، فیصل آباد 8، ملتان 10، کوئٹہ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پاکستان کی 4 دن میں مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 600 سے تجاوزکرگئیں۔

    آج بھی 8 ملکوں کی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشنز بند ہیں دبئی،ابوظبی،شارجہ، دوحہ، کویت، بحرین ائیرپورٹس زیادہ متاثر ہیں ابوظبی، دبئی ائیرپورٹس پر پھنسے مسافروں کو 34 پروازوں سے پہنچایا گیا اعلامیے کے مطابق اتحاد ائیرنے 24 پروازوں کے بعدفلائٹ آپریشن آج دوپہر 2 بجے تک بند کردیا ایمریٹس نے بھی دبئی سے 16 پروازیں روانہ کیں، کچھ کی واپسی ہوئی ایک پرواز میں 160 مسافروں کی اوسط سے 26 لاکھ مسافر متاثر ہوئے۔

    شہر کے دو درباروں پر موٹر سائیکل پارکنگ کرنے والوں سے اوور چارجنگ

    4 دن میں مشرق وسطیٰ کی 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں فضا کی مسلسل بندش کے باعث ایران کے ائیرپورٹس کی 1000 پروازیں منسوخ کی گئیں مشرق وسطی کے 7 بڑے ائیرپورٹس کی 10ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ سے 4 دن میں 1600 پروازیں منسوخ ہوئیں، ار دن کی 828، بیروت اور حائفہ ائیرپورٹ کی 500 جبکہ دمشق، النجف، بصرہ اور دیگر ائیرپورٹس کی 875 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    علاوہ ازیں قطر ائیر ویز، فلائی دبئی اور ائیر عربیہ کے 3 طیارے28فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود ہیں غیر ملکی ائیر لائنز کے طیاروں کی کراچی ائیرپورٹ آمد اور پارکنگ سے پی اے اے کو پارکنگ فیس کی مد میں ہزاروں ڈالر کا ریونیو بھی حاصل ہوا ہے۔

    
چین کا ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت، ایک چینی شہری ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا مکمل

    پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق28 فروری کے دن اچانک فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی 27 پروازوں کے طیاروں نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی اس میں طیاروں کی ٹیکنیکل لینڈنگ، ڈائیورژن اور ری روٹ شامل ہیں۔

    ترجمان پی اے اے کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم آئیکا کی ہداہت پر آپریشنل کرائسز کنٹرول (occ) تمام ائیرپورٹس پر فعال ہوتے ہیں۔ 28 فروری کو کراچی ائیرپورٹ پر 15 سے زائد طیاروں کی ڈائیورژن ہوئی تھی، مختلف ائیرلائنز کے 12 طیارے چلے گئے لیکن غیر ملکی ائیر لائنز کے 3 طیارے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ پر تاحال موجود ہیں، جن میں قطر ائیر ویز، فلائی دبئی اور ائیر عربیہ شامل ہیں، ان پروازوں کے تمام مسافر 28 فروری سے کراچی کے ہوٹلوں میں مقیم ہیں، مختلف ائیر لائنز اپنے مسافروں کو متبادل کے طور پر ان کی منزل مقصود پر روانہ کر رہی ہے۔

    
شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی پر کڑی تنقید، آخری اوور مہنگا ثابت ہونے پر سوالات

  • آپریشن غضب للحق :ہلاک افغان طالبان اہلکاروں کی تعداد 435  ،188 چیک پوسٹیں تباہ ،31 پوسٹوں پر قبضہ  کر لیا

    آپریشن غضب للحق :ہلاک افغان طالبان اہلکاروں کی تعداد 435 ،188 چیک پوسٹیں تباہ ،31 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا

    افغانستان سے دہشت گردی اور بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے آپریشن غضب للحق کامیابی کے ساتھ جاری ہے،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں اب تک مارے جانے والے افغان طالبان اہلکاروں کی مزید تفصیلات جاری کردی ہیں-

    پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے خلاف کی جانے والی جوابی کارروائیوں کے اعداد و شمارجاری کیے ہیں،کہ آپریشن کے دوران افغان طالبان کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اب تک آپریشن میں ہلاک ہونے والے افغان طالبان اہلکاروں کی تعداد 435 ہوگئی ہے جب کہ افغان طالبان کے 630 سے زائد اہلکار زخمی ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی 188 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں اور پاکستان سیکیورٹی فورسز نے 31 افغان پوسٹوں پر قبضہ حاصل کر لیا ہےب تک افغان طالبان رجیم کے 188 ٹینکس، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ بھی اس آپریشن میں تباہ کی گئی ہیں جب کہ افغانستان بھر میں 51 مقامات فضا سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایران کی جانب سے پہلے حملہ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں تھا، پینٹاگون

    دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوست ایمونیشن ڈپو اور اور ڈرون اسٹوریج سائٹ تباہ کردیا گیا ہے پیر کے روز سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا خوست میں ایمونیشن ڈپو تباہ کردیا ہے پاک افواج کی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو موثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پربلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔

    ایران کا سعودی عرب میں آرامکو آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ،اسرائیل میں بھی گیس کی پیداوار بند

    واضح رہے کہ جمعرات 26 فروری کی رات پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے پاک فوج نے افغانستان کی حدود کے اندر مختلف مقامات پر جوابی کارروائیاں کیں اورکابل، قندھار اور پکتیا سمیت دیگر مقامات پر موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں۔