Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے، صدر مملکت

    ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے، صدر مملکت

    لاڑکانہ: صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد مودی کو سمجھ آگئی کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے۔

    سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،ماضی ایک حکومت میں معیشت کو تباہ کیا گیا، عمران خان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک بیوقوف آدمی نے ساری دنیا سے تعلقات خراب کردیئے تھےلیکن اب ہم نہ صرف بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کررہے ہیں بلکہ معیشت کو بھی بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

    انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمارے ساتھ ہیں، اور آج ٹرمپ بھی فیلڈ مارشل کی تعریف کرتا ہےبینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد مودی کو سمجھ آگئی کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو

    آصف زرداری نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہاکہ بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے لیکن لڑنے کے لیے دل گردہ بھی تو چاہیے، ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے، ملٹری سیکریٹری نے جنگ سے قبل مجھے آکر کہاکہ بنکر میں چلیں تو میں نے کہاکہ لیڈر کبھی بنکروں میں نہیں مرتےدھرتی ماں کو جب بھی ضرورت پڑی، ہم تن، من، دھن لگانے سے گریز نہیں کریں گےہم جنگ کے شوقین نہیں ہیں، لیکن جو بھی ہماری دھرتی کی طرف دیکھے گا اسے ہماری فوج ناکوں چنے چبوانے کے لیے تیار ہے-

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو

    چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہماری افواج نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی، یہ جیت گڑھی خدابخش کی قربانیوں کے بغیر ناممکن ہوتی۔ کیونکہ گڑھی خدابخش کی قربانیوں سے ہی پاکستان ایٹمی قوت بنا۔

    گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کی مرکزی تقریب جاری ہے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود ہیں،تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں وفاقی حکومت کے وفد نے بھی شرکت کی۔

    اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کو 18 سال گزر چکے ہیں، ہرسال چاروں صوبوں سے لوگ یہاں جمع ہوکر پوری دنیا کو پیغام دیتے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی ،ہماری افواج نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی، یہ جیت گڑھی خدابخش کی قربانیوں کے بغیر ناممکن ہوتی،کیونکہ گڑھی خدابخش کی قربانیوں سے ہی پاکستان ایٹمی قوت بنا۔

    شکی مزاج شوہر نے بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا دی

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے چین سے جہاز منگوائے، ان ہی کے ذریعے بھارتی جہاز گرائے گئے چین سے دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور شہید بینظیر بھٹو نے پاک چین دوستی کو مزید آگے بڑھایا، جبکہ صدر زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف جیت پورے پاکستان کی جیت ہے،پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، دنیا کے بڑے بڑے فورمز پر بھارتی وزیراعظم پاکستان کیخلاف تقریریں کرتے تھے،10مئی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی غائب ہوچکے ہیں،معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر پورے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اپنی شکست کو تاحال ہضم نہیں کر سکا ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتے ہیں،ہماری افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور معرکۂ حق میں کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے پاکستان کے اندرونی مسائل کسی سے چھپے ہوئے نہیں، ملک کو سیاسی اور معاشی بحران کا سامنا ہے اور ہمیں ان بحرانوں سے ملک کو نکالنا ہوگا-

    سلمان خان 60 برس کے ہوگئے

    انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے 27ویں آئینی ترمیم بھی پاس کروائی، جس میں موجود متنازع شقوں کو نکلوایا گیا، سیاسی میدان میں پیپلز پارٹی نے صوبوں کے حقوق کا تحفظ کیا ،این ایف سی کے آئینی تحفظ کو بھی پیپلزپارٹی نے بچایا،آئینی عدالت کاقیام شہید بے نظیر بھٹو کا وعدہ تھا،آئینی عدالت میں تمام صوبوں سے برابری کی نمائندگی ہوگی۔

    بلاول بھٹو کے مطابق شہید بینظیر بھٹو نے آئینی عدالت بنانے کا وعدہ کیا تھا اور اس ترمیم کے ذریعے آئینی عدالت کا خواب پورا کیا گیاہم وفاق کو درپیش تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، وفاق صوبوں سے حقوق چھینے کے بجائے مزید ذمہ داریاں دے صوبے ٹیکس جمع کرکے وفاق کو درپیش معا شی مسائل حل کریں گے،،سمجھتے ہیں وفاق کے مسائل ہمارے مسائل، وفاق کی پریشانیاں ہماری پریشانیاں ہیں،ہم بھی چاہتے ہیں کہ وفاق کی پریشانیاں دور ہوں۔

    چئیرمین پی پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں مشکلات تھیں،مہنگائی کا سلسلہ تیز ہو چکا تھا،موجودہ حکومت میں مہنگائی کی صورتحال پی ٹی آئی دور سے بہتر ہوچکی ہے پیپلز پارٹی کی اپنی سیاست اورتاریخ ہے،صوبوں کی خودمختاری اور حقوق کاتحفظ کرتے ہوئے وفاق کے مسائل حل کریں گےصوبوں سےاختیار چھیننے کے بجائےصوبوں کو مزید ذمہ داریاں دی جائیں،ہم مزید ذمہ داریاں اٹھانے کیلئے تیار ہیں تاکہ معیشت کو مضبوط کرسکیں،ٹیکس کے حوالے سے صوبوں کو مزید ذمہ داریاں دیں ،ہم ایف بی آر سے بہتر ٹیکس جمع کرکے معاشی بحران کو دور کریں گے۔

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    انہوں نے کہا کہ وفاق دوسروں کو الزام لگانے کا موقع نہ دے،ہم آپ کے ساتھ مل کر معاشی بحران دور کرنا چاہتے ہیں،سندھ کے شعبہ صحت کا مقابلہ کسی دوسرے صوبے سے نہیں ، دنیا سے ہے، گمبٹ میں ہر قسم کی بیماری کا علاج میسر ہےحال ہی میں سیلاب آیا تو زرعی شعبہ کافی مشکل میں تھا، پسماندہ علاقوں کا حق ہے کہ وہاں معیاری علاج کی سہولت میسر ہو،ہم نے سندھ میں عالمی سطح کا صحت کے نظام کا جال بچھایا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے صوبوں کو مزید ذمہ داریاں دی جائیں،وفاق کو حیسکو،سیپکو جیسے اداروں کا بوجھ اپنے کندھوں سے ہٹانا چاہئے،پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالے گی،ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی مشکلات کو دور کرنا چاہئےوفاقی حکومت کہہ رہی ہے کہ معیشت ترقی کررہی ہے،ملک کو ڈیفالٹ ہونے سےبچایا گیا،کیا کریں عوام تو حکومت کے دعوے کو نہیں مانتے۔عوام ہم سے پوچھتے ہیں کہ معاشی ترقی ہمیں کب محسوس ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عام آدمی آج تک معاشی بحران سے گزررہا ہے،آج عام آدمی برداشت سےباہرہوتے ہوئے خرچوں سے لڑ رہا ہے،بجلی بل،گیس بل،راشن ،دواسمیت ہر چیز مہنگی ہورہی ہیں،پیپلز پارٹی میں ہی عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت ہے ،سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے آج نہیں تو کل مفاہمت کرنی ہوگی،سیاست کو سیاست کے دائرے میں رہنا ہوگا، گالم گلوچ سیاست نہیں، مفاہمت کو کامیاب بنانے کیلئے سیاسی انتہا پسندی کو چھوڑنا ہوگا،آج کل جو سیاسی روش ہے وہ ملک کے نقصان میں ہے،مفاہمت کے بادشاہ ہی ملک کو سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں، صدر آصف علی زرداری ہی سیاسی انتہا پسندی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

    وبائی امراض پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں:مریم نواز

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے بی آئی ایس پی کو شروع کیاجو آج تک چل رہا ہے،بی آئی ایس پی آج بھی غریبوں کیلئے ایک سہارا ہے،بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتیں کو مالی امداد ملتی ہے،ہم نے سیلاب کے بعد سندھ میں تاریخی کام شروع کیا ہے،ہم سندھ میں سیلاب سے بے گھرخاندانوں کیلئے20لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی20لاکھ خاندانوں کی خدمت کررہی ہے،18ویں ترمیم میں صوبوں کو اختیارات ملے،ہم عالمی سطح کا صحت کا جال سندھ میں بچھائیں گے،ان اسپتالوں میں 100فیصد مفت علاج ہوگا شہید بینظیر بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں، 27دسمبر ہمیں اجتماعی سوگ، غور و فکر اور عزمِ نو کی یاد دہانی کراتا ہے،بینظیر بھٹو محض رہنما نہیں بلکہ جمہوریت کی نڈر آواز اور مظلوموں کی امید تھیں ، بینظیر بھٹو آمریت، انتہاپسندی اور عدم برداشت کیخلاف ناقابل تسخیر علامت تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی جرأت اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی، بینظیر بھٹو کا جمہوری پاکستان کا ویژن آج بھی خواتین اور نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے،بینظیر بھٹو کا ویژن ہماری رہنمائی اور انکی جرأت ہماری دائمی ذمہ داری ہے۔

  • شکی مزاج شوہر نے بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا دی

    شکی مزاج شوہر نے بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا دی

    بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد دکن میں شوہر وینکٹیش نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ تروینی پر بے وفائی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے آگ لگا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کو اپنی اہلیہ کے کردار پر شک تھا، جس کے باعث دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑے رہتے تھے، واقعے کی رات بھی اسی نوعیت کا تنازع سامنے آیا، جس کے بعد ملزم نے انتہائی دردناک قدم اٹھاتے ہوئے بیوی پر پیٹرول چھڑکا اور اسے آگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق شدید جھلسنے کے باعث خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت دونوں کے کم سن بچے بھی گھر میں موجود تھے، جن میں سے ایک بچے کے شور مچانے پر پڑوسیوں کو واقعے کی اطلاع ملی۔

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق مقتولہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی، تاہم ملزم مسلسل شک و شبہات کا شکار تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

  • سلمان خان 60 برس کے ہوگئے

    سلمان خان 60 برس کے ہوگئے

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 60 برس کے ہوگئے انہوں نے اپنی سالگرہ قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ پنویل فارم ہاؤس میں منائی۔

    تقریب میں سلمان خان کے خاندان کے افراد کے علاوہ فلم اور کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان خان نے کیک کاٹنے کے لیے اپنے والد سلیم خان کو مدعو کیا، جبکہ ان کے بھائی سہیل خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

    سالگرمیں کرشمہ کپور، ادیتیا رائے کپور، جینیلیا دیش مکھ، راکول پریت سنگھ، ہما قریشی، ایم ایس دھونی، سنگیتا بجلانی، میکا سنگھ، منیش پال، پراگیا جیسوال اور ذیشان صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی،اگرچہ جشن زیادہ تر نجی رکھا گیا تھا، تاہم سلمان خان نے فارم ہاؤس کے باہر موجود میڈیا اور مداحوں کو مایوس نہیں کیا وہ خود باہر آئے، پاپارازی اور فینز سے ملاقات کی اور مزید کیک کاٹےاس موقع پر پاپارازی نے ان کے لیے سالگرہ کا گانا بھی گایا-

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ 60 برس کی عمر انہیں کسی طور پریشان نہیں کرتی ان کے مطابق آج وہ جو کچھ کر رہے ہیں، وہ ان کی 20، 30 یا 40 کی دہائی سے بھی بہتر ہے کیونکہ اب ان کے پاس توانائی، جوش اور تجربہ تینوں موجود ہیں، جو ان کے نزدیک بہترین امتزاج ہے۔

    سلمان خان جلد ہدایتکار اپوروا لکھیا کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جو 2020 میں گلوان ویلی میں پیش آنے والے بھار تی اور چینی فوجیوں کے واقعے پر مبنی ہے ،جس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے،سالگرہ کے موقع پر سامنے آنے والے اس ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جبکہ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان بھی اسی ٹیزر کے ذریعے کر دیا گیا۔

    سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر چل بسیں

    اپوروا لکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سلمان خان کے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اس سے قبل شوٹنگ کے دوران کی ایک جھلک سلمان خان خود انسٹاگرام پر شیئر کر چکے تھے، تاہم اب پہلی بار فلم کے انداز اور کہانی کی سمت کا باقاعدہ اندازہ ٹیزر کے ذریعے سامنے آیا ہے۔

    ٹیزر میں سلمان خان ایک ہندوستانی فوجی افسر کے کردار میں نظر آتے ہیں، جو اب تک کے ان کے کیریئر کے سب سے طاقتور کرداروں میں شمار کیا جارہا ہے ٹیزر کی عکس بندی اس انداز میں کی گئی ہے کہ سلمان خان کی نظریں براہِ راست ناظرین سے مکالمہ کرتی محسوس ہوتی ہیں، جبکہ ان کی اسکرین پریزنس اور گہرے اثر چھوڑنے والے ڈائیلاگ ماحول کو سنجیدگی اور شدت سے بھر دیتے ہیں۔

    پختون ثقافت ہمیشہ عزت، وقار اور انسانی حرمت کی علمبردار رہی ہے،گورنر خیبر پختونخوا

    خصوصاً ڈائیلاگ "موت سے کیا ڈرنا”نے شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے، جبکہ ٹیزر کی ابتدا بھی چند مختصر مگر مؤثر مکالموں سے کی گئی ہے، جو فلم کے سنجیدہ اور جذباتی مزاج کی واضح عکاسی کرتے ہیں،’بیٹل آف گلوان‘ کو خود سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ فلم 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ٹیزر کے بعد یہ فلم باضابطہ طور پر 2026 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔

  • لاہور میں  تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں صرف تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت دی جائے گی، تاہم اس دوران سخت حفاظتی اور قانونی ضوابط لاگو ہوں گے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق حکومت نے مینوفیکچررزکو مخصوص معیار کے مطابق پتنگ اورڈور تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ پتنگ کا ایک سائزمقررکردیا گیا ہے اس سے بڑی پتنگ تیاریا فروخت نہیں کی جا سکے گی، پتنگ اور ڈور صرف مخصوص پوائنٹس پر دستیاب ہوں گی، انہیں ہرجگہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس اقدام کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں اور خطر ناک مواد کے استعمال کو روکنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک اور ٹرانسپورٹ محکموں سے مکمل پلان طلب کرلیا گیا ہے تاکہ بسنت کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے حکومت کی کوشش ہے کہ ان تین دنوں کے دوران لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں جبکہ کچھ حساس علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پرمکمل پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے، بسنت کے موقع پرعام تعطیل کا فیصلہ بھی جلد کیا جائے گا۔

    وبائی امراض پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں:مریم نواز

    عظمیٰ بخاری نےواضح کیا کہ جو افراد طے شدہ قوانین پر عمل نہیں کریں گے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، اگر کوئی بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے والدین کو جوابدہ ہونا پڑے گا، اور قانون کی خلاف ورزی پر پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

    سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر چل بسیں

  • اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شہری گرفتار

    اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شہری گرفتار

    اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں ایک شہری گرفتار کیا گیا ہے-

    اسرائیلی حکام نے جمعرات کو ایک اسرائیلی کی گرفتاری کا اعلان کیا جس پر شبہ ہے کہ اس نے ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کی ہدایت پر سکیورٹی سے متعلق جرائم کا ارتکاب کیا، اس سے چند دن پہلے تہران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک ایرانی کو پھانسی دی تھی۔

    رشون لیزیون شہر کے رہائشی 40 سال سے زائد العمر مشتبہ شخص کو اس ماہ اسرائیلی پولیس اور خفیہ ایجنسی شِن بیٹ کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا،پولیس اور شِن بیٹ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مشتبہ شخص کی شناخت سابق وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ کے گھر کے قریب فوٹو گرافی کرنے کے دوران کی گئی ہےایرانی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے کے دوران اسے یہ کام انجام دینے کے لیے ڈیش کیمرہ خریدنے کی ہدایت کی گئی تھی،مختلف رقموں کے عوض اس شخص نے اپنے آبائی شہر اور دیگر مقامات پر لی گئی تصاویر منتقل کیں۔

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    مئی میں اسرائیل نے بینیٹ کی جاسوسی کے الزام میں ایک 18 سالہ اسرائیلی کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جبکہ گذشتہ ہفتے ایران نے کہا کہ اس نے ایک ایرانی شہری کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دے دی تھی-

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

  • ملک میں چند طاقت  ور مزید طاقت ور ہوتے چلے جا رہے ہیں ،حافظ نعیم الرحمان

    ملک میں چند طاقت ور مزید طاقت ور ہوتے چلے جا رہے ہیں ،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی ائیر لائن جو کبھی فخر تھی آج زوال کی مثال بن چکی ہے، قومی ائیر لائن کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا اور اب اسی تباہی کو نجکاری کا جواز بنایا جا رہا ہے-

    کراچی میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاست دان جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو قتل کر رہے ہیں، اپنی جماعتوں میں جمہوریت قائم نہ کرنے والے ملک پر حکومت کر رہے ہیں، اس نظام سے نجات کے لیے طویل اور تیز جدوجہد ناگزیر ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 20 فیصد لوگوں کے پاس 80 فیصد لوگوں کے وسائل ہیں، 20 فیصد لوگوں کا سب پر قبضہ ہے، ملک میں چند طاقتور مزید طاقتور ہوتے چلے جا رہے ہیں، پاکستان پر وڈیروں جاگیر داروں سرمایہ داروں کا کنسورشیم مسلط ہے، یہ کنسورشیم پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی بولی لگاتا ہے اس نظام سے نجات کے لیے طویل اور تیز جدوجہد ناگزیر ہے، قومی ایئر لائن جو کبھی فخر تھی آج زوال کی مثال بن چکی ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی فوجی قیادت کی ملاقات

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن جو کبھی فخر تھی آج زوال کی مثال بن چکی ہے، قومی ائیر لائن کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا اور اب اسی تباہی کو نجکاری کا جواز بنایا جا رہا ہے، پہلے اداروں میں لوٹ مار کی گئی، کرپشن ہوئی اور جعلی بھرتیاں کی گئیں، پھر جب ادارے خسارے میں چلے گئے تو کہا گیا کہ ان سے جان چھڑا لی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نجکاری نہیں بلکہ قومی اداروں کی لوٹ سیل ہے، حکومت ایک طرف پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ کی بات کرتی ہے لیکن دوسری طرف صنعت کو گیس، پانی اور بجلی فراہم نہیں کی جاتی اور بھاری ٹیکس لگا کر انڈسٹری کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی  فوجی قیادت کی ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی فوجی قیادت کی ملاقات

    اردنی فوجی قیادت نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا میجر جنرل یوسف الحنیتی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف الحنیتی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک افواج کے کردار کی تعریف کی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی کوششیں ناگزیر ہیں۔

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • نائیجیریا کی مسجد میں  دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں نماز کے دوران ایک مسجد میں دھماکا ہوا جو مبینہ طور پر خودکش حملہ تھا،مسجد میں دھماکا اُس وقت ہوا جب نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث زخمیوں کی تعداد 35 سے زائد ہے اور 5 شہید ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ کے مشتبہ ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں،تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مسجد پر ہونے والے دھماکے کی نوعیت کیا تھی تاحال تحقیقات جاری ہیں۔

    ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردی گئی جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک جب کہ 5 کی تشویشناک ہے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہےتاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ماضی میں اس نوعیت کے خودکش حملوں کی ذمہ داری شدت بوکو حرام یا اس کا ایک دھڑا قبول کرتا آیا ہے۔

    دھرندھر کے سیکوئل کا اعلان،ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر طے

    ریاست کے گورنر باباگانا زولم نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت اور غیر انسانی عمل قرار دیا اور تہواروں کے موقع پر عبادت گاہوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی بڑھانے کی اپیل کی۔

    2009 کے بعد بوکو حرام کی بغاوت کے آغاز کے ساتھ ہی شمال مشرقی نائیجیریا میں مساجد، بازاروں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جانے لگا ہے2011 سے 2015 تک مساجد میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر جمعہ کی نماز کے اوقات میں حملے کیے گئے تاکہ زیادہ جانی نقصان ہو جس کے بعد بوکو حرام کے اندر تقسیم کے بعد سامنے آنے والے نئے دھڑے ISWAP نے 2017 سے 2020 کے دوران آزادانہ کارروائیاں بھی کیں۔

    اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں،مولانا فضل الرحمان

    ،اگرچہ حالیہ برسوں میں خودکش حملوں میں کمی آئی مگر شدت پسند گروہ اب بھی ایسے حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں، جولائی 2024 میں بورنو میں شادی کی تقریب پر ہونے والا سہ طرفہ خودکش حملہ اس کی مثال ہے سیکیورٹی آپریشنز نے 2021 سے 2023 کے دوران اس نئی تنظیم کو کمزور کردیا گیا جس سے حملوں میں کمی آئی تھی،تاہم 2024 کے بعد سے اس تنظیم نے دوبارہ خود کو منظم کرنا شروع کیا اور ایک بار پھر خودکش حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

  • دھرندھر  کے سیکوئل کا اعلان،ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر طے

    دھرندھر کے سیکوئل کا اعلان،ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر طے

    کراچی کے علاقے لیاری پر فلمائی گئی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل ’دھرندھر 2‘ کی ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر طے کردی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم عید کے موقع پر 19 مارچ 2026 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی’دھرندھر 2‘ اس بار صرف ہندی زبان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے بیک وقت ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا

    فلم ’دھرندھر‘ ایک خفیہ بھارتی انٹیلی جنس مشن پر مبنی تھی، جس میں ایک انڈر کور ایجنٹ کو کراچی کے مجرمانہ اور سیاسی نیٹ ورک میں داخل ہوتے دکھایا گیا فلم کا اختتام ایک سنسنی خیز موڑ پر ہوا تھا، جس کے بعد شائقین سیکوئل کے منتظر تھے توقع کی جارہی ہے کہ ’دھرندھر 2‘ اسی ادھوری کہانی کو آگے بڑھائے گی۔

    فلم کی ہدایت کاری ایک بار پھر ادتیہ دھر کر رہے ہیں، جبکہ پروڈکشن کے فرائض جیو اسٹوڈیوز اور B62 اسٹوڈیوز نے سنبھال رکھے ہیں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، جبکہ فلم میں اکشے کھنہ،سنجے دت، آر مادھون، ارجن رامپال، سارہ ارجن، راکیش بیدی، مانَو گوہل، دانش پنڈور، سومیا ٹنڈن، گورو گرا، اور نوین کوشک اداکاری کریں گے-

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    جیو اسٹوڈیوز کے مطابق، جنوبی بھارت میں فلم کے ڈب شدہ ورژنز کے لیے شائقین اور ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا سوشل میڈیا اور زبانی تشہیر کے ذریعے فلم نے جنوبی ریاستوں میں غیر متوقع مقبولیت حاصل کی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سیکوئل کو ابتدا ہی سے مقامی زبانوں میں پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ’دھرندھر‘ نے بھارت میں اب تک 730 کروڑ 77 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا، جبکہ اوورسیز کمائی 186 کروڑ 90 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے جس کے ساتھ یہ فلم سال 2025 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے، انہی شاندار نتائج کی بنیاد پر ’دھرندھر 2‘ کو 2026 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی بھارتی فلموں میں شمار کیا جا رہا ہےفلم اس وقت پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے، جبکہ فلم ساز بیرونِ ملک بھی ڈائسپورا سے آگے مین اسٹریم ریلیز کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔

    بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار