Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر  گر کر تباہ، چار افراد ہلاک

    ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک

    ایرانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر منگل کی علی الصبح صوبہ اصفہان میں خمینی شہر کے علاقے دورچے میں پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹ میں گر گیا، جس میں پائلٹ، کو پائلٹ اور دو شہری ہلاک ہو گئے-

    ایرانی سرکاری میڈیا اور مقامی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، ابتدائی رپورٹ میں تکنیکی خرابی کی طرف اشارہ کیا گیا جس کی وجہ سے طیارہ کنٹرول کھو بیٹھا اور براہ راست مارکیٹ کے احاطے میں گر کر تباہ ہوگیا ریڈ کریسنٹ کی ٹیموں سمیت دیگر امدادی ٹیمیں امداد فراہم کرنے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں-

    ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے ابتدائی طور پر عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی، جب کہ متعدد ذرائع اور ایرانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اس مقام پر سٹال چلانے والے دو شہری بھی اس حملے میں مارے گئے کم از کم ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم کی کم عمر لڑکی سے شادی،ویڈیو وائرل

    اصفہان شہر کے مغرب میں ایک مضافاتی ضلع، دورچہ میں حادثے کی جگہ، خطے میں تازہ پیداوار کی تقسیم کا ایک اہم مرکز ہے حکام نے کسی قسم کی دراندازی کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ پرواز معیاری آرمی ایوی ایشن کی تربیتی کارروائیوں کا حصہ تھی تکنیکی خرابی کی صحیح وجہ کا تعین کرنے کے لیے ایک سرکاری انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کا مشروط شیڈول جاری

  • راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم کی کم عمر لڑکی سے شادی،ویڈیو وائرل

    راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم کی کم عمر لڑکی سے شادی،ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر کی ایک کم عمر لڑکی سے شادی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ دولہا شادی کی تقریبات میں پُراعتماد اور خوش نظر آ رہے ہیں، جبکہ دلہن بھی مطمئن دکھائی دے رہی ہیں،ویڈیو میں دولہا اپنے نوجوان دلہن کو پھولوں کے کنگن پہنا رہے ہیں اور پھر اسے اپنی گاڑی میں بٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں، دلہن خوش نظر آ رہی ہیں اور خاندان والے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے خوشیاں منا رہے ہیں۔

    اس دوران 60 سالہ بزرگ کا کہنا تھا کہ ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی، یعنی ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا،جس پر ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ نے بھی 60 اسلہ حکیم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا جی بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کا مشروط شیڈول جاری

    بزرگ دلہے کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیﷺ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟، میں نے کوئی زنا نہیں کیا تو اس میں لوگ منفی کمنٹ کیوں کررہے ہیں، دراصل منفی باتیں وہ کرتے ہیں جنہوں نے آج تک گرل فرینڈز رکھی ہیں اور ناجائز تعلقات بنائے ہیں اور وہ نکاح نہیں کرنا چاہتے بلکہ لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ جب انسان کو دل سے محبت ہو تو پھر اس میں عمر نہیں دیکھی جاتی اور جب دل سے انسان پسند آجائے تو پھر نکاح کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارتی شہری نے شائننگ انڈیا کے دعووں کا پول کھول دیا، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا صارفین کی رائے میں واضح تقسیم دیکھی جا رہی ہے بعض صارفین بزرگ دولہے کی عمر کو بنیاد بنا کر حیرت اور تنقید کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ ایک بڑی تعداد نے اسے ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے حمایت کی ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ رشتہ طے کرنے میں عمر واحد پیمانہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ باہمی رضامندی، قانونی حیثیت اور خاندانی اتفاق کو اہمیت دی جانی چاہیے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کا   مشروط شیڈول جاری

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کا مشروط شیڈول جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے وینیوز سے متعلق نیا اور مشروط شیڈول جاری کر دیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے سپر ایٹ مرحلے کے اختتام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلا سیمی فائنل مخصوص شرائط کے تحت سری لنکا کے شہر کولمبو یا بھارت کے شہر کولکتہ میں منعقد کیا جا سکتا ہے اگر سری لنکا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جاتا ہے تو پہلا سیمی فائنل کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا، چاہے اس کا مقابلہ بھارت سے ہو یا کسی اور ٹیم سے اسی طرح اگر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں اپنا سیمی فائنل کھیلے گا۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہتا ہے لیکن سری لنکا کوالیفائی کر جاتا ہے تو اس صورت میں بھی اس کا سیمی فائنل کولمبو میں ہی ہو گاتاہم اگر پاکستان اور سری لنکا دونوں سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے تو دونوں سیمی فائنلز بھارت میں منعقد ہوں گے جن میں ایک کولکتہ جبکہ دوسرا ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

    کرکٹ ماہرین کے مطابق آئی سی سی کا یہ فیصلہ انتظامی اور لاجسٹک معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کو بہتر انداز میں منظم رکھا جا سکے۔

    کمرہ عدالت میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،وکیل کو قید اور جرمانہ

  • عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں-

    آج عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 107 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 5200 ڈالر کی سطح عبور کر گئی ہے گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا اور فی اونس قیمت 5138 ڈالر تھی، آج نرخ میں 107 ڈالر تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    جبکہ پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے تھی، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 146 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 094 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 125 روپے اضافے سے 7 ہزار 796 روپے ہو گئی عالمی نرخ کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں بھی آج قیمتوں میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔

    کمرہ عدالت میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،وکیل کو قید اور جرمانہ

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کا براہِ راست اثر مقامی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارتی شہری نے شائننگ انڈیا کے دعووں کا پول کھول دیا، ویڈیو وائرل

  • کمرہ عدالت میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،وکیل کو قید اور جرمانہ

    کمرہ عدالت میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،وکیل کو قید اور جرمانہ

    پشاور ہائیکورٹ نے سوات کورٹ روم میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے والے وکیل کو 6ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

    عدالت کے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ سوات کے وکیل اسد اللہ کے خلاف شکایات رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو وصول ہوئی، شکایت خاتون سول جج فوزیہ نسیم نے کی،پشاور ہائیکورٹ نے شکایت توہین عدالت درخواست میں تبدیل کر دی، عدالت نے توہین عدالت کارروائی شروع کرتے ہوئے وکیل کو نوٹس جاری کیا اور کارروائی کے دوران وکیل پر الزامات ثابت ہوئے تو ہائیکورٹ نے توہین عدالت آرڈنینس 2004 کے تحت وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارتی شہری نے شائننگ انڈیا کے دعووں کا پول کھول دیا، ویڈیو وائرل

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

  • ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارتی شہری نے شائننگ انڈیا کے دعووں کا پول کھول دیا، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارتی شہری نے شائننگ انڈیا کے دعووں کا پول کھول دیا، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ایک میچ کے دوران ایک بھارتی شہری نے مودی انتظامیہ کے شائننگ انڈیا کے دعووں کا پول کھول دیا-

    بھارت کے شہر احمد آباد میں واقع دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ایک میچ کے دوران ایک بھارتی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اسٹیڈیم کے بیت الخلا کی ابتر حالت، گندے فرش اور ناقابلِ برداشت بدبو کی شکایت کی ، صارف کے مطابق بیت الخلا میں صفائی کے لیے کوئی عملہ موجود نہیں تھا، جس کے باعث وہاں کھڑا ہونا بھی دشوار تھا،ویڈیو میں پینے کے پانی کی قلت کو بھی نمایاں کیا گیا جہاں شائقین کو محدود پانی کے لیے قطار میں انتظار کرتے دیکھا گیا-

    صارف کا کہنا تھا کہ جو پانی شائقین کو پلایا جا رہاہے اسے کوور بھی نہیں کیا گیا اور پھر یہی بیماریوں کا سبب بنتا ہے میچ کے ابتدائی پندرہ اوورز کے اندر ہی متعدد تماشائی خراب انتظامات سے تنگ آ کر اسٹیڈیم چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    اسٹیڈیم میں صفائی کے ناقص انتظامات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہےسوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے اس صورتحال پر سخت ردعمل دیا بعض نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بھارت میں عوامی مقامات پر صاف بیت الخلا کی توقع رکھنا ہی غیر حقیقی ہے، جبکہ دیگر نے اسے عالمی سطح پر ملک کے تشخص کے لیے باعثِ شرمندگی قرار دیا۔

    سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

    واجح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب بھارت کے بڑے اسپورٹس وینیوز میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی شکایات سامنے آئی ہوں عالمی معیار کے دعوے کرنے والے بھارت کواسٹیڈیمز میں صفائی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے میں بار بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی بخاری، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ، اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجا کی صحت آج ٹھیک نہیں، اس لیے وہ پیش نہیں ہوئے وکیل نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے بانی سے جیل میں ملاقات کا آرڈر دیا تھا، لیکن ملاقات نہ کرانے کے بارے میں جیل حکام سے عدالت نے استفسار کیا تھا۔

    سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

    پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو رپورٹ جمع کرا دی، جس پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ وہ دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور جواب کی کاپی دوسرے فریق کو بھی دی جائے،دوران سماعت یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی بھی اس کیس میں فریق ہے اور جواب دینے کے لیے پہلے جیل میں بانی سے ملاقات کرنا ضروری ہے۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل علی بخاری سے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی جواب جمع کرائے گی، جس پر وکیل نے وضاحت دی کہ پہلے ملاقات ہو جائے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

    سابق سیکیورٹی اہلکار طالبان رجیم کے نشانے پر،سابق پولیس کمانڈر قتل

  • سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

    سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

    سپریم کورٹ نے جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جس میں خیبر پختونخوا حکومت اور صوبائی محتسب کی اپیلیں ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں۔

    تحریری فیصلہ جسٹس مسرت ہلالی کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جب نجی فریقین خود خاموش ہیں تو حکومت اور محتسب اپیل دائر کرنے کے مجاز نہیں،محتسب ایک جج کی حیثیت رکھتا ہے، فریق نہیں، اس لیے وہ اعلیٰ عدالتوں میں اپنے فیصلوں کا دفاع نہیں کر سکتا، محتسب ایک نیم عد التی ادارہ ہے اور وہ کسی فیصلے سے متاثر ہونے والا فریق نہیں بن سکتا، اس کی حیثیت ایک منصف کی ہے جسے غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نہ تو اس جائیداد کی وارث تھی اور نہ ہی فیصلے سے اسے کوئی ذاتی نقصان پہنچا، اس لیے اسے اپیل دائر کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں تھا،عدالت نے واضح کیا کہ اگر جائیداد کے اصل دعویدار اپیل کرنا چاہیں تو ان کا قانونی حق متاثر نہیں ہوگا۔

    سابق سیکیورٹی اہلکار طالبان رجیم کے نشانے پر،سابق پولیس کمانڈر قتل

    واضح رہے کہ مقدمہ شبیر خان اور دیگر نجی فریقین کے درمیان جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق تھا صوبہ خیبر پختونخوا کی خاتون محتسب نے ویمن پراپرٹی ایکٹ 2019 کے تحت کیس کا فیصلہ سنایا تھا، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے دائرہ اختیار سے تجاوز قرار دیا تھا۔

    ہانیہ عامر نےسوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

  • سابق سیکیورٹی اہلکار طالبان رجیم  کے نشانے پر،سابق پولیس کمانڈر قتل

    سابق سیکیورٹی اہلکار طالبان رجیم کے نشانے پر،سابق پولیس کمانڈر قتل

    افغان طالبان رجیم کے نام نہاد عام معافی کے دعوے بےنقاب،سابق سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں افغان طالبان نے سابق پولیس کمانڈر کو اس کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا چار سالہ جلاوطنی کے بعد سابق پولیس کمانڈر رمضان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے وطن لوٹاتھا سول سوسائٹی نے افغان طالبان رجیم کے نام نہاد عام معافی کے دعووں کو دھوکہ قرار دے دیا۔

    افغان طالبان پہلے بھی سابق پولیس افسران کی قبروں کی بے حرمتی اور انہیں مسمار کر چکے ہیں، اقوام متحدہ کی معاونت برائے افغانستان مشن(یوناما) کے مطابق گذشتہ سال کے آخری3 مہینوں میں 14 سابق سیکیورٹی اہلکار افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔

    ہانیہ عامر نےسوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    ماہرین کے مطابق طالبان رجیم سابق سیکیورٹی اہلکاروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے تاکہ خوف اور دہشت کے ذریعے جابرانہ اقتدار برقرار رکھا جا سکے۔

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہو گا، عمانی وزیرِ خارجہ

  • ہانیہ عامر نےسوشل میڈیا پر  نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    ہانیہ عامر نےسوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    پاکستان کی مقبول اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا ہے-

    سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو فنکاروں کی شہرت اور اثر و رسوخ کا اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے اور اس کامیابی کے بعد ہانیہ عامر نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اپنی مضبوط موجودگی ثابت کر دی ہے ،اور انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد کے اعتبار سے ملک کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

    ہانیہ عامر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 19.7 ملین تک جا پہنچی ہے جس کے بعد انہوں نے دیگر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کی تصاویر، ویڈیوز اور پروفیشنل مصروفیات کو بے حد پسند کرتی ہے۔

    sm

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہو گا، عمانی وزیرِ خارجہ

    اس سے قبل یہ اعزاز معروف اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا جو طویل عرصے تک انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ رہیں، تاہم موجودہ اعداد و شمار کے مطابق عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 14.8 ملین ہے اور وہ اب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع