Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • میرے وزیراعظم انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،وزیر قانون

    میرے وزیراعظم انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،وزیر قانون

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے پمز اسپتال میں لے جائیں اور علاج وہی سے کروایا جائے، میرے وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ کو کہا کہ وہ ای ڈی پمز کے ساتھ پریس کانفرنس کریں، میرے وزیراعظم انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے-

    سینیٹ اجلاس میں عمران خان کی صحت سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا اگر امن وامان کی صودتحال کا مسئلہ تو مجھے شام کو لے جائیں پمز کے ای ڈی نے یہ باتیں ایک پریس کانفرنس میں کی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ بھی کوئی مسئلہ آیا تو انہیں یہ سہولیات دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی کو ایک مسئلہ سامنے آیا جس پر انہوں نے خود کہا مجھے یہ انجکشن پمز سے لگوایا جائے بلاشبہ آئین پاکستان ہر شخص کو حقوق دیتا ہے، حقوق کا اطلاق بھی آئینی طریقہ ہے، سابق وزیراعظم کو ایک پروسیجر اپنا کر عدالت نے سزا دی ہے، ان کے خلاف ساڑھے چار کروڑ کے ہیروں کے ہار کو بہت کم قیمت میں بیچنے کا کیس ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم کی ذمہ داری اپیلٹ کورٹ کو ہوتی ہے، قیدی کو سہولیات نا ملنے کا معاملہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے پوچھا جا سکتا ہے رانا ثناء اللہ کو جب گرفتار کیا گیا تو انہیں کچھ دن پہلے آنکھ کا فالج ہوا تھا، میں نے مجسٹریٹ کو بھی کہا لیکن مجسٹریٹ صاحب نے آئیں بائیں شائیں کی، رانا ثناء اللہ کو باون ڈگری کے ٹمپریچر میں زمین پر سلایا جاتا تھا اور جیل ڈاکٹر سے بھی نہیں ملنے دیا جاتا تھا، رانا ثناء اللہ پر منشیات کا کیس ڈالا گیا تھا۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرے وزیراعظم نے تو کبھی نہیں کہا انہیں طبی سہولیات نا دی جائیں، میرے وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ کو کہا کہ وہ ای ڈی پمز کے ساتھ پریس کانفرنس کریں، میرے وزیراعظم انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہےجیل سپرنٹنڈنٹ نے قیدی کی ہدایت پر پمز اسپتال سے علاج کروایا اور ان کا پروسیجر کامیاب ہوا ہے، انہیں مزید کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

  • گزشتہ 3 سالوں  میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے کتنی منشیات ضبط کی؟

    گزشتہ 3 سالوں میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے کتنی منشیات ضبط کی؟

    اسلام آباد:گزشتہ 3 سالوں کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اندر اور گرد و نواح میں منشیات کی روک تھام کی کاروائیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔

    منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور تدارک کے لیے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپہ مار کاروئیاں کی گئیں،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اندر اور گرد و نواح میں منشیات کی روک تھام کے چھاپوں میں 307 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔

    گزشتہ تین سالوں میں اسلام آباد کی تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں 214 کیسز درج ہوئے اور 263 گرفتار ہوئےسال 2023 میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے 3 کلو ڈرگ ضبط کی گئی، 4 افراد گرفتار ہوئے اور 4 کیسز بنے۔ 2024 میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے 176 کلو منشیات ضبط ہوئی اور 102 کیسز درج ہوئے اور 125 گرفتار ہوئے جبکہ 2025 میں 307 کلو گرام منشئات ضبط کی گئی، 108 کیسز بنے، 134 گرفتار ہوئے۔

    سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا بھی امکان

    بھارتی گروہ کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور منظم جرائم میں ملوث

    شوہر کے مذاق نے خاتون کی جان لے لی

  • سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا بھی امکان

    سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا بھی امکان

    نئے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تعیناتی کے بعد اب کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کی تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے آئی جی اور سی سی پی او لاہور دونوں کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے پنجاب حکومت نئے سی سی پی او لاہور کے ناموں پر غور کر رہی ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سمیت دیگر ناموں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

    امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کی تعیناتی بھی جلد متوقع ہے اسی دوران، ڈی جی ایف آئی اے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہےڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تقرری پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کو نئی شکل دی اور عوامی خدمت اور اصلاحات کے نئے معیار قائم کیے ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھالتے ہی ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور قومی ذمہ داری کے لیے عثمان انور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ڈاکٹر عثمان انور کو جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔

  • بھارتی گروہ کینیڈا سمیت  مختلف ممالک میں بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور منظم جرائم میں ملوث

    بھارتی گروہ کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور منظم جرائم میں ملوث

    بھارتی منظم جرائم پیشہ گروہ کینیڈا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عوام کے جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

    آسٹریلوی جریدے اسپیکٹیٹر آسٹریلیا کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور منظم جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں ان گروہوں کی سرگرمیوں کے باعث مقامی کمیونٹیز میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔

    اسپیکٹیٹر آسٹریلیا کے مطابق کینیڈا کے شہر سرے میں رواں سال جنوری سے اب تک بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے بھتہ خوری کے 35 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ صوبہ اونٹاریو میں گزشتہ تین برسوں کے دوران 1500 سے زائد بلیک میلنگ کیسز سامنے آ چکے ہیں، کینیڈا میں سرگرم بدنام زمانہ بھارتی بشنوئی گروہ منظم جرائم اور بھتہ خوری میں ملوث ہے بعض سکھ تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ گروہ بھارتی حکومت کی ایما پر کینیڈا میں خالصتان حامی کارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

    کینیڈین صحافیوں کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی رپورٹس میں بھی متعدد بار یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے مفادات کے لیے ان جرائم پیشہ گروہوں کو استعمال کر رہی ہے۔

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونِ ممالک کی خودمختاری کو نظرانداز کرتے ہوئے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا استعمال بھارت کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہا ہے بھارتی شہریوں کے جرائم میں ملوث ہونے کے بڑھتے واقعات میزبان ممالک کے لیے ایک سنجیدہ سیکیورٹی چیلنج بن چکے ہیں۔

  • شوہر کے مذاق نے خاتون کی جان لے لی

    شوہر کے مذاق نے خاتون کی جان لے لی

    بھارت میں ایک خاتون نے شوہر کے مزاحیہ انداز میں انہیں ’بندریا‘ کہنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارت اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے اندرا نگر علاقے میں پیش آیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کا ماحول خوشگوار تھا اور ہنسی مذاق جاری تھا۔ اسی دوران شوہر نے مزاحیہ انداز میں اپنی اہلیہ کو ’بندریا‘ کہہ دیا، جس سے تنو سنگھ شدید صدمے کا شکار ہو گئیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔

    رپورٹس کے مطابق تنو سنگھ ماڈل بننے کی خواہشمند تھیں اور اپنے جسمانی حسن کے حوالے سے بہت حساس تھیں۔ وہ اپنے شوہر راہول سنگھ کے ساتھ اندرا نگر میں رہائش پذیر تھیں تنو کی بہن انجلی نے بتایا کہ بدھ کی شام خاندان والے سیتا پور میں ایک رشتہ دار کے گھر سے واپس آئے۔ گھر پہنچنے کے بعد سب لو گ ادھر ادھر بیٹھے خوشگوار ہنسی مذاق میں مصروف تھے، اسی دوران شوہر نے مذاقاً تنو کو ’بندریا‘ کہا، جس سے وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئیں اور غصے میں اپنے کمرے میں چلی گئیں۔

    ابتدائی طور پر خاندان کے افراد یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ جلد معمول پر آجائیں گی، اس لیے کسی نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی تقریباً ایک گھنٹے بعد، جب کھانے کے لیے بلایا گیا اور کوئی جواب نہ آیا، تو گھر والوں نے کمرے میں جا کر دیکھا کہ تنو کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی تنو اپنے کیریئر اور جسمانی حسن کے حوالے سے بہت حساس تھیں اور اسی وجہ سے شوہر کے مذاق کو برداشت نہیں کر پائیں، جس کا نتیجہ یہ افسوسناک واقعہ نکلا۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معاملہ خاندان کے اندر ہلکی پھلکی جھڑپ اور مذاق کی وجہ سے دل برداشتگی کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

  • مائیکل جیکسن پر مبنی فلم  کا ٹریلر جاری

    مائیکل جیکسن پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

    پاپ کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن پر مبنی فلم ’مائیکل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے-

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں، جن میں ان کا بچپن، موسیقی کے ابتدائی دن، اور سپر اسٹار بننے کا شاندار سفر شامل ہے، جسے انتہائی جاندار انداز میں پیش کیا گیا ہےہدایت کار اینٹوان فوکا نے ٹریلر میں جیکسن کی یادگار اسٹیج پرفارمنسز اور ذاتی جدوجہد دونوں کو بڑی خوبصورتی سے دکھایا، جس نے مداحوں کو شدید متاثر کیا۔

    فلم میں مرکزی کردار مائیکل جیکسن کے بھتیجے، جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے، جنہوں نے اپنے چچا کے انداز، ڈانس اور تاثرات کو انتہائی قدرتی اور دلکش انداز میں پیش کیا ہے ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے پناہ ردعمل سامنے آیا، اور متعدد ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

  • سیالکوٹ اسٹالینز نے  آسٹریلوی کرکٹر کو سائن کر لیا

    سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی کرکٹر کو سائن کر لیا

    پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے بہتر آفراورمینجمنٹ دیکھ کرسیالکوٹ کیساتھ ڈائریکٹ سائن کیا ،اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے ،انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کیا، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔

  • بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ریسٹورنٹ میں کھانوں کی  حیران کن قیمت

    بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ریسٹورنٹ میں کھانوں کی حیران کن قیمت

    معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے آبائی شہر میں ایک ایسا ریسٹورنٹ قائم ہے جہاں معیاری اور بھرپور کھانا صرف 40 روپے میں دستیاب ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریجیت سنگھ کا یہ ریسٹورنٹ ’ہیشل‘ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے شہر جیا گنج میں واقع ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ گلوکار کا خاندانی کاروبار ہے، جسے ان کے والد چلا رہے ہیں، اریجیت سنگھ کا ریسٹورنٹ ’ہیشل‘ اپنی نہایت کم قیمتوں اور لذیذ بھارتی کھانوں کی وسیع اقسام کے باعث خاصی شہرت رکھتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس ریسٹورنٹ میں معاشرے کے ایک مخصوص طبقے کو صرف 40 روپے میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے، جن میں طلباء، مزدور اور بزرگ شہری شامل ہیں، یہ وہ افراد ہیں جنہیں مناسب قیمت پر قابلِ اعتماد اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی اشد ضرورت ہوتی ہے، ریسٹورنٹ کے مینیو میں پنجابی اور بنگالی کھانے شامل ہیں۔ سبزیوں پر مشتمل مکمل تھالی تقریباً 40 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ طلباء کے لیے اس کی قیمت مزید کم کر کے صرف 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • ایمان مزاری سے ملاقات کا  معاملہ: شیریں مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    ایمان مزاری سے ملاقات کا معاملہ: شیریں مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شیریں مزاری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے درخواست دائر کرنے کے لیے اپنی بائیومیٹرک بھی کروائی۔

    شیریں مزاری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ کل بیٹی اور داماد سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئی تھیں، تاہم ملاقات کا مقررہ دن ہونے کے باوجود انہیں اجازت نہیں دی گئی جیل قانون کے مطابق ملاقاتوں کے حوالے سے جو حق حاصل ہے، اسی بنیاد پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کی ہے۔

    درخواست میں شیریں مزاری نے اپیل کی کہ بنیادی استدعا یہی ہے کہ جیل قانون کے مطابق ملاقات کا جو حق ہے وہ فراہم کیا جائےوہ ایک ماں ہیں اور بیٹی سے ملنا چاہتی ہیں، اسی طرح داماد سے ملاقات کی خواہش رکھتی ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں روکا جا رہا ہے،انہوں نے متعلقہ حکام کو اپنے قوا نین کا حوالہ دیا ہے اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان بنیادی انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے آرٹیکل ون ذہنی اور جسمانی تشدد کی تشریح کرتا ہے، جس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے-

    شیریں مزاری کے مطابق نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ ملک کے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہےبین الاقوا می قوانین کے حوالے سے پاکستان کی ساکھ ہمیشہ اچھی رہی ہے اور ہم انڈس واٹر جیسے معاملات پر بھارت کو بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ خلاف ورزی نہیں کر سکتا،پاکستان شروع سے اپنے بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کرتا آ رہا ہے اور اگر پاکستان کی پوزیشن مضبوط رہی ہے تو اب اسے کیوں کمزور یا تباہ کیا جا رہا ہے۔

  • راؤ عبدالکریم کا آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    راؤ عبدالکریم کا آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا جب کہ ان کی جگہ راؤ عبدالکریم کو تعینات کردیا گیا،راؤ عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، راؤ عبدالکریم کا شمار انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے، راؤ عبدالکریم ان دنوں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    راؤ عبدالکریم نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی، راؤ عبدالکریم نے اے ایس پی یو ٹی سکھر، ایس ڈی پی او سکھر سٹی، لطیف آباد حیدر آباد، چنیوٹ کے عہدوں پر فرائض سر انجام دیے،راؤ عبدالکریم نے بطور ایس پی گوجرانوالا، لاہور اور شیخوپورہ خدمات انجام دیں، راؤ عبدالکریم بطور ڈی پی او میانوالی، قصور اور جھنگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں راؤ عبدالکریم بطور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، راؤ عبدالکریم کا تعلق نواب شاہ سے ہے۔