Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل  امریکی وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ

    وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل اور کراس بارڈر ادائیگیوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

    حکومتِ پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فائنانشل امریکا سے وابستہ ادارے ایس سی فائنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان بدھ کے روز ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام اور سرحد پار مالیاتی جدت میں تعاون کو فروغ دینا ہے، اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

    اس ضمن میں جاری حکومتی اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ’سرحد پار لین دین کے لیے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے ڈھانچوں پر منظم مکالمے اور تکنیکی فہم کو فروغ دینا‘ ہے،پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی جانب سے اس کے سی ای او زکری وِٹکوف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

    وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ

    وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ڈیجیٹل پاکستان کے اپنے وژن سے آگاہ کیا، جس کا مقصد شہریوں کے لیے رابطہ کاری، رسائی، شفافیت اور کھلے پن میں اضافہ کرنا ہے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالیاتی جدت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ڈیجیٹل معیشت کا ایک اہم جزو ہےوزیر اعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فائنانس کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

    ملاقات کے دوران زکری وٹکوف نے پاکستان کے ساتھ محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے ڈھانچے پر کام کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جس میں سرحد پار تصفیہ اور زرِ مبادلہ کے عمل میں جدت بھی شامل ہے زکری وٹکوف نے پاکستان کے پالیسی فریم ورک کی تعریف کی، جو ملک کو عالمی ڈیجیٹل فائنانس کے میدان میں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کر رہا ہے ا نہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئی نسل کے ڈیجیٹل ادائیگی اور سرحد پار مالیاتی نظام کی جدت تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    آئی سی سی کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری

    واضح رہے کہ ورلڈ لبرٹی نے گزشتہ سال کے پہلے نصف میں ٹرمپ خاندان کی ٹرمپ آرگنائزیشن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کیا، جس میں غیر ملکی اداروں سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی شامل تھی گزشتہ مئی میں ابوظہبی کی سرکاری تحویل میں موجود سرمایہ کاری کمپنی ایم جی ایکس نے ورلڈ لبرٹی کے اسٹیبل کوائن کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کے شیئرزخریدے تھے۔

    پاکستان نقدی کے استعمال میں کمی اور ترسیلاتِ زر جیسے سرحد پار ادائیگی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل کرنسی منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جو زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے جولائی میں کہا تھا کہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے پائلٹ منصوبے کے اجرا کی تیاری کر رہا ہے اور ورچوئل اثاثہ جات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

  • آئی سی سی کی  ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے-

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 13 درجے بہتری کے ساتھ 41 ویں پوزیشن حاصل کر لی،جبکہ ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں سلمان مرزا نے 16 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر جگہ بنا لی، تاہم ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں اسی طرح ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب پہلی پوزیشن سے دوسرے نمبر پر چلے گئے، جب کہ محمد نواز کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی۔

    ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے ویرات کوہلی نےروہت شرما سے پہلی پوزیشن چھینی،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی ایک درجہ ترقی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ روہت شرما دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے،کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس میں 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور وہ 785 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ ئے، جبکہ روہت شرما کے 6 پوائنٹس کم ہو گئے اور وہ 781 سے گر کر 775 پر آ گئے۔

    ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    ون ڈے بالرز کی ٹاپ 10 فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی راشد خان، جوفرا آرچر اور کلدیپ یادیو بدستور بالترتیب پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے ابرار احمد نویں اور حارث رؤف بائیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ

  • ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جب بے نظیر بھٹو نے کوشش کی تو سازشوں کے تحت اسے ناکام بنادیا گیا۔

    مٹھی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے اس جھوٹے بیانیے کا جواب تھرپارکر کی ترقی ہے، جب بھی تھر آتا ہوں تو خوشی ہوتی ہے، یہاں کے عوام پیپلز پارٹی، بے نظیر بھٹو اور شہید بھٹو سے محبت کرتے ہیں، جتنی محنت تھرپارکر کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی نے کی ہے تو ثابت کردیا ہے کہ پارٹی کتنا یہاں کی عوام سے محبت کرتی ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جب بے نظیر بھٹو نے کوشش کی تو سازشوں کے تحت اسے ناکام بنادیا گیا۔

    بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ

    انہوں نے کہا کہ تھرکول کی وجہ سے معاشی انقلاب آیا،اس کی وجہ سے ہم نے ایک سماجی انقلاب تھرپارکر میں دیکھا ہے، یہاں نہ ڈسپنسری، نہ ہیلتھ یونٹ اور نہ اسپتال ہوتے تھے لیکن اب صحت کا نظام تھرپارکر میں بچھایا گیا ہے، تھرپارکر کی ترقی کے لیے ہم نے تھر فاؤنڈیشن بنائی، تھرپارکر سے حاصل منافع کا ایک حصہ اس فاؤنڈیشن کو دیا جاتا ہے۔

    وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پورے سندھ میں اسی طریقے سے محنت کررہے ہیں، ہماری حکومت عوام دوست حکومت ہے، ہم صوبے کے عوام کے مفاد میں سوچتے ہیں، ہم نے سندھ میں یونیورسٹیز اور اس کے کیمپس کو دگنا کیا، ہم اسی طرح دیگر صوبوں سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ تھرپارکر کے عوام تعلیم حاصل کرکے ہر شعبے میں ترقی کریں گے،مجھے خوشی ہوئی کہ تھرپارکر میں گلگت کے طالب علم بھی تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں-

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

  • بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز  واقعات میں 13 فیصد اضافہ

    بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ

    نئی دہلی: ایک امریکی تحقیقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔

    امریکی ریسرچ گروپ انڈیا ہیٹ لیب (India Hate Lab) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں بھارت بھر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مجموعی طور پر 1,318 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 1,165 اور 2023 میں اس سے بھی کم تھی،ریکارڈ کی گئی تقریباً 98 فیصد تقاریر میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 2023 کے بعد دستاویزی نفرت انگیز تقریر کے واقعات میں 97% اضافہ ہوا ، زیادہ تر نفرت انگیز واقعات ان بھارتی ریاستوں میں پیش آئے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یا اس کے اتحادی برسراقتدار ہے خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کے دوران 22 اپریل سے 7 مئی کے درمیان سب سے زیادہ، یعنی 100 نفرت انگیز واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

    رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر عالمی انسانی حقوق تنظیموں کے بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جن میں مودی حکومت کے دور میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی اور نفرت پر مبنی کارروائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو درپیش خطرات اور امتیازی سلوک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں کی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی،اسحاق ڈار

  • وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

    وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

    وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے،اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو ریلیف ملے گا بلکہ ملکی زرمبادلہ میں اضافے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے آلو اور کینو کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی،اس درخواست پر ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی، جس میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی گئی ہے، تاکہ برآمدی عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔

    پنجاب حکومت نے وفاقی سطح پر اس بات پر زور دیا کہ آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی جائے اور برآمدی اخراجات میں کمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیںزرمبادلہ کے حصول اور کسانوں کو بروقت فائدہ پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کیے جا رہے ہیں، پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد پیدا کرتا ہے رواں سال پنجاب میں آلو کی پیداوار 12 ملین ٹن جبکہ کینو کی پیداوار 4 ملین ٹن تک متوقع ہے، جس کے باعث برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں، حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے کھلے دل سے وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں،آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں بہتری سے نہ صرف کسان مستحکم ہوں گے بلکہ صوبے اور ملک کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

    پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

  • کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    کراچی:آج اور کل کراچی اور لاہور کی فضائی حدود کے درمیان بعض فضائی راستے پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) جاری کردہ نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان بعض فضائی راستوں کی عارضی بندش آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے، 14 اور 15 جنوری بدھ اور جمعرات ان دو دنوں کے دوران عارضی بندش کا دورانیہ شام سات سے رات دس بجے تک ہوگا، مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے شیڈول کی تصدیق متعلقہ ایئرلائنز سے ضرور کریں۔

    پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہی ہیں،عظمیٰ بخاری

  • پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں کی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی،اسحاق ڈار

    پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں کی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں طویل عرصے سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات زیرِ غور تھیں، پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں کی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی-

    اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں طویل عرصے سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات زیرِ غور تھیں، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ان کا عملی اطلاق کیا گیا پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں کی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی، گردشی قرضوں میں کمی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جبکہ رائٹ سائزنگ اور گورننس میں اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے وسائل کے درست اور عوام کے حق میں استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہےملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا اور مئی 2023 میں فچ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ایک مہینے میں ڈیفالٹ کر جائے گا، تاہم انہوں نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور یہ بات ثابت بھی کی گئی۔

    پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو کاروبار نہیں کرنا چاہیے، نجکاری سے فائدہ ہوا ہے، اب معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے اور غربت میں کمی آئی ہے۔

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

  • پاکستان، آسٹریلیا  ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران کھیلی جانے والی 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 29 اور 31 جنوری یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا،تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا جبکہ پہلی گیند شام 6 بجے (پاکستانی وقت) کرائی جائے گی۔

    یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل اہم تیاری کا موقع ہوگی،ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے، جس کے باعث یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

    اپوزیشن صرف ایک قیدی کی رہائی کے پیچھے پڑی ہے،شازیہ مری

    یہ مارچ، اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا تھا، جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 3 میچز بھی پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ ہم لاہور میں آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے پُرجوش ہیں۔ یہ سیریز پاکستانی شائقین کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی،قذافی اسٹیڈیم اب آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک جانا پہچانا میدان بن چکا ہے جہاں وہ مارچ 2022 کے بعد ایک ٹیسٹ، 5ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیل چکے ہیں۔

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

  • ٹی20 ورلڈکپ :انڈیا کا پاکستانی نژاد غیرملکی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

    ٹی20 ورلڈکپ :انڈیا کا پاکستانی نژاد غیرملکی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

    ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل امریکی اسکواڈ میں شامل 4 پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزے مسترد ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر علی خان، شایان جہانگیر، احسان عادل اور محمد محسن شامل ہیں علی خان نے سوشل میڈیا پر ویزا مسترد ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی ایسے ہی مسائل کی اطلاعات ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ویزا درخواستوں پر اضافی جانچ پڑتال کر رہا ہے، جس کے سبب پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو ویزہ حصول میں مشکلات کا سامنا ہے آئی سی سی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم سمجھا جاتا ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہے،امریکی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کولمبو میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک ہیں اور ویزا مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں اسکواڈ میں آخری لمحے پر تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں، جو ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

    اپوزیشن صرف ایک قیدی کی رہائی کے پیچھے پڑی ہے،شازیہ مری

    اس صورتحال میں دیگر ٹیمیں بھی دلچسپی لے رہی ہیں، کیونکہ عمان، یو اے ای اور اٹلی کے اسکواڈز میں بھی پاکستانی نژاد یا پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں انگلش اسکواڈ میں عادل راشد اور ریحان احمد شامل ہیں آئی سی سی نے گزشتہ ستمبر میں تمام ٹیموں کو آگاہ کیا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کے ویزے حاصل کرنا متعلقہ بورڈز کی ذمہ داری ہوگی، تاہم ضرورت پڑنے پر آئی سی سی سہولت فراہم کرے گا امریکا کے کیس میں یہ ذمہ داری آئی سی سی پر ہوگی۔

    اڈیالہ جیل میں بااثرقیدی کا دوسرے پر تشدد،ناک کی ہڈی توڑ دی

  • بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

    پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے ’تاریخ سے بدلہ لینے‘ سے متعلق بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

    وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کے ریمارکس پر مبنی رپورٹس دیکھی گئی ہیں، تاہم اس قسم کی زبان کسی طور حیران کن نہیں،ایسے بیانات دراصل نفرت پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں فرضی تاریخی دشمنیوں کو ذمہ دارانہ سفارت کاری کا متبادل بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھاتی ہے بلکہ امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے، بھارت کی جانب سے نفرت انگیز بیانات اور ماضی کے مبینہ حساب چکانے کی سوچ علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہے۔

    اجیت ڈوول نے مسلم دشمنی کی انتہا کر دی

    ٹک ٹاک فیفا ورلڈ کپ 2026 کو شائقین کے مزید قریب لانے کیلیے ترجیحی پلیٹ فارم

    ٹک ٹاک فیفا ورلڈ کپ 2026 کو شائقین کے مزید قریب لانے کیلیے ترجیحی پلیٹ فارم