Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ارشد ندیم کے لیے بڑا اعزاز

    ارشد ندیم کے لیے بڑا اعزاز

    اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں ایوارڈ دیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل فیملی دبئی نے ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے لئے مدعو کرلیا،ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہوں گے،ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شیخ راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ وصول کریں گے۔

    ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فٹبالر رونالڈو،ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز اور نویک جوکوچ، فائٹر خبیب سمیت دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے،ورلڈ اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر تک دبئی میں جاری رہے گا۔

    چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

  • چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 26 دسمبر کو چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 26 دسمبر کو تمام سرکاری ادارے کھلے رہیں گے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 26 دسمبر کو اسلام آباد کی ریونیو حدود میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات سے وابستہ ادارے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے،ان اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور اسپتال شامل ہیں۔

    پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے دنیا بھر سے 12 پارٹیوں کی بڈنگ

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے، تعطیل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک محدود ہوگا۔

    واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا-

    اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

  • پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے دنیا بھر سے  12 پارٹیوں کی بڈنگ

    پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے دنیا بھر سے 12 پارٹیوں کی بڈنگ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کے لیے 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کرا دی ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروائیں۔ یہ بڈرز دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان شامل ہیں، جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے۔

    اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    پریس ریلیز کے مطابق بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی مزید توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

  • اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج اور کل فضائی حدود عارضی طور پر بند رہے گی،اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔

    پی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوگی،آج اور کل مخصوص اوقات میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازیں معطل رہیں گی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر کل صبح10بجکر 55منٹ سے 11بجکر 55منٹ تک پروازیں معطل رہیں گی،اسی طرح کل دوپہر2بجکر 25منٹ سے 3بجکر 25منٹ تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔

    ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب اسلام آباد کے مکینوں نے بدھ کے روز اُس وقت حیرت اور تجسس کا اظہار کیا جب شہر کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے بلند پروازیں کرتے دکھائی دیے۔ دن بھر مختلف علاقوں میں ایف-16 (F-16 )طیاروں کی گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیارے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر ہونے والے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کر رہے ہیں۔

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    حکام نے واضح کیا ہے کہ ان پروازوں کا مقصد صرف تربیتی اور رسمی نوعیت کا ہے اور اس کا عوامی سلامتی یا سیکیورٹی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے قبل اس قسم کی مشقیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تکنیکی یا انتظامی خامی سے بچا جا سکے،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صورتحال کو معمول کے مطابق سمجھیں۔

  • ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو سوشل میڈیا میں بدنام کرنے کی مہم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں 23 دسمبر 2025 کو کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 26(اے) کے تحت قائم مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار شخص پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی و ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا تھا اور کارروائی کے دوران ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا اور متعلقہ شواہد ضبط کر لیے گئے،کارروائی ضلع راولپنڈی میں کی گئی جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش این سی سی آئی اے راولپنڈی کے سب انسپکٹر غیور عباس جعفری کر رہے ہیں۔

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    بھارت کا سب سے بھاری سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

    حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گندم خریداری کے عمل سے دستبرداری کا فیصلہ

  • روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں تین روز میں دوسرا دھماکا ہوا ہے جس میں ایک بار پھر سیکیورٹی افسران کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت کے علاقے ییلیتسکایا اسٹریٹ میں زور دار دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کی کوشش کی،یہ شخص پولیس گاڑی کے قریب آرہا تھا اہلکاروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بارودی مواد کا دھماکا کردیا،دونوں اہلکار سمیت ایک راہ گیر بھی مارا گیاعینی شاہدین نے بتایا کہ یہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

    روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ دونوں پولیس افسران کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسےروسی میڈیا کے بقول مارے گئے پولیس اہلکاروں کی شناخت 24 سالہ ایلیا کلیمانوف اور 25 سالہ میکسم گوربونوف کے طور پر ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ دھماکا اسی مقام کے قریب ہوا ہے جہاں پیر کے روز روسی لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروف کار بم دھماکے میں مارے گئے تھےیہ بم سینئیر جنرل فائیل سروروف کی گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا اور اسے بھی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا تھا،وہ روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ماسکو میں بم حملوں میں ہلاک ہونے والے تیسرے اعلیٰ فوجی افسر تھے،اس کار بم دھماکے کے پیچھے یوکرین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا تاہم یوکرین کی جانب سے اس الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

  • بھارت کا سب سے بھاری  سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

    بھارت کا سب سے بھاری سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

    بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے بدھ کے روز اپنی تاریخ کا سب سے وزنی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے-

    وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ LVM3-M6 راکٹ کے ذریعے امریکا میں تیار کردہ AST SpaceMobile کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو لو ارتھ آربٹ میں بھیجا گیا یہ سیٹلائٹ 6 ہزار 100 کلوگرام وزنی ہے، جو اب تک بھارت کی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا سب سے بھاری پے لوڈ ہے، اس کامیاب مشن سے بھارت کی ہیوی لفٹ لانچ صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عالمی کمرشل سیٹلائٹ مارکیٹ میں بھارت کا کردار مزید مضبوط ہوگا یہ لانچ بھارت کے خلائی سفر میں ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے اور اس سے مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

    https://x.com/narendramodi/status/2003677923820335183?s=20

    اسرو نے رواں سال کے آغاز میں CMS-03 کمیونیکیشن سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیجا تھا، تاہم حالیہ سیٹلائٹ وزن کے اعتبار سے اس سے کہیں زیادہ بھاری ہے بھارت آنے والے برسوں میں بغیر انسان کے خلائی مشن، انسانی خلائی پرواز اور 2040 تک خلا میں خلاباز کو چاند پر بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

  • حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گندم خریداری کے عمل سے دستبرداری کا فیصلہ

    حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گندم خریداری کے عمل سے دستبرداری کا فیصلہ

    حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبے صرف گندم کا ایمرجنسی اسٹاک ہی اپنے پاس رکھیں گے، وفاق اور صوبے سال بھر کے لیے 62 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہی ذخیرہ کریں گے، اسٹریٹجک ذخائر کی خریداری بھی وفاق کے بجائے نجی کمپنی کرے گی وفاق 15لاکھ، پنجاب 25 اور سندھ 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ رکھے گا، خیبرپختونخوا ساڑھے 7 لاکھ اور بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرسکے گا، وفاق اور صوبوں کے لیے گندم نجی کمپنی خریدے گی۔

    میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کے لیے کیے،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار

    ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق فنانسنگ اور گندم رکھنے کی ذمہ دار بھی کمپنی ہوگی، وفاق صرف سروسز چارج دے گا، حکومت کو 570ارب روپے کی سالانہ بچت کا تخمینہ ہے وزارت غذائی تحفظ نے سروسز چارجز کے لیے 30 ارب روپے مختص کردیے ہیں، گندم کی سپورٹ پرائس سسبڈی بھی نہیں ہوگی، قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوگا وزارت غذائی تحفظ عالمی بینچ مارک کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت طے کرے گی۔

    ملک یقینی طور پر استحکام، بہتر مواقع اور عالمی سطح پر وقار کی جانب گامزن ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی روک رکھا ہے، پہلے وفاق گندم کی خریداری کے لیے بینک گارنٹی دیتا تھا، پاسکو خریداری کرتی تھی پاسکو کو ادائیگی بروقت نہ ہونے سے فوڈ سیکٹر کا گردشی قرض 270 ارب ہوچکا ہے۔

  • میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کے لیے کیے،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار

    میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کے لیے کیے،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کے لیے کیے،تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھا ئی ہے، اور یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا آج شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق مل رہے ہیں-

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی ریاست بغیر آئین کے رہ سکتی ہے؟ ، اگر الیکشن شفاف نہیں ہیں تو جمہوریت کا وجود نہیں ہو سکتا،انہوں نے زور دیا کہ تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھا ئی ہے، اور یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا آج شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق مل رہے ہیں، اور اگر نہیں تو کس کا فرض ہے کہ ان حقوق کا تحفظ کرے-

    قائدِ اعظمؒ۔ ایک عزم، ایک قیادت، ایک انقلاب،تحریر:سیدہ سعدیہ عنبرؔ الجیلانی

    پاکستان اس وقت پانی کی کمی کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے، اور آنے والے وقت میں تین چیزیں موت سے کم نہیں ہیں،انہوں نے رول آف لا کو سب سے اہم چیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر عدلیہ آزادی سے کام کرے گی تو ملک کی سمت درست ہوگی کیا ہم آنے والی نسل کو بچانے کے لیے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں؟-

    پنجاب میں4 سال بعد آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان

    واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو سزا سنائے جانے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی قانون کا سامنا کرنا چاہیے،ثاقب نثار کے دور میں ہونے والے کچھ متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی ہے۔

  • نوکنڈی ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنیوالے بی ایل ایف کے نام نہاد انقلابیوں کا اصل چہرہ  بے نقاب

    نوکنڈی ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنیوالے بی ایل ایف کے نام نہاد انقلابیوں کا اصل چہرہ بے نقاب

    نوکنڈی ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے بی ایل ایف کے نام نہاد انقلابیوں کا اصل چہرہ سامنے آچکا ہے۔

    بی ایل اے نے خود کش حملہ آوروں کی تصاویر جاری کیں تو ان کے خاندان والوں کو پتہ چلا کہ ان کے بچے ہیں،پانچوں خود کش حملہ آوروں میں سے کسی ایک کے بھی خاندان، لواحقین، ماں، باپ، بہن بھائی اور رشتے داروں نے فخر نہیں کیا،بلکہ بلوچ قوم کے سامنے ندامت اور شرمندگی کا اظہار کیا۔

    لواحقین کی گفتگو سن کر یہی پیغام ملتا ہے کہ بی ایل ایف کی پراکسی وار کا حصہ بننے والے یہ کوئی نظریاتی یا انقلابی نہیں بلکہ تعلیم سے باغی نوجوان ہیں،جنہیں نشے کی لت لگی ہوتی ہے،جنہیں معاشرے کا ہر فرد اپنا دشمن نظر آتا ہےاسی کا فائدہ اٹھاکر بی وائی سی جیسے پلیٹ فارم ان کی ذہن سازی کرتے ہیں اور پھر انہیں بی ایل اے/ بی ایل ایف میں بھرتی کرلیا جاتا ہے۔

    پنجاب میں4 سال بعد آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان

    ان دہشتگردوں کے لواحقین نے واضح طور پر بی وائے سی کو بھی قصور وار قرار دیا ہے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے یہی سبق ہے کہ تعلیم اورشعور کاہتھیار اٹھائیں،ورنہ یہ مسلح تنظیمیں آپ کو اسی موڑ پر لےآئیں گی جہاں آج یہ لواحقین ہیں،نہ یہ اپنے بچوں کے جنازے ادا کرسکتے ہیں،نہ انہیں دیکھ سکتے ہیں،نہ ان کا نام لے سکتے ہیں،یہ مسلسل کرب کی زندگی ہے

    https://x.com/IntelPk_/status/2003803949934227913?s=20

    بلوچ قوم ان لواحقین کے درد کو سمجھیں،وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ اپنے بچوں کو کسی صورت تعلیم،شعور سے دور مت ہونے دیں، سیکیو رٹی فورسز کی اہمیت اجاگر کریں،انہیں بتائیں کہ سیکیورٹی فورسز اگر سیسہ پلائی دیوار نہ ہوں تو یہ دہشتگرد تنظیمیں پورے بلوچستان کے نوجو انوں کا مستقبل کھا جائیں۔

    90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے شادی، ویڈیو