Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ناروے کے سفیر کی  ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت، وزارت خارجہ کا سخت ڈیمارش جاری

    ناروے کے سفیر کی ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت، وزارت خارجہ کا سخت ڈیمارش جاری

    اسلام آباد: پاکستان نے ناروے کے سفیر کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈیمارش جاری کر دیا ہے۔

    وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام سفارتی حدود سے تجاوز کے مترادف ہے اور پاکستان کے اندرونی عدالتی معاملات میں براہِ راست مداخلت قراردیا گیا ہےیہ عمل ویانا کنونشن 1961 کے آرٹیکل 41 کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو سفارت کاروں کو میزبان ملک کے قوانین کا احترام کرنے اور اس کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا پابند کرتا ہے،کسی بھی ملک کا سفیراگراس نوعیت کے حساس اور زیرِ سماعت مقدمے میں موجود ہو کر عدالتی عمل پر اثر ڈالنے کا تاثر دیتا ہے تو یہ سفارتی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تصور ہوتی ہے،ناروے کی بعض این جی اوز انسانی حقوق کے نام پرسرگرم ہیں اور وہ پاکستان میں ایسے عناصر کی حمایت اور سپورٹ کرتی ہیں جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

    خاتون اپنے آشنا کی بیوی سے بچنے کیلئے 10ویں منزل کی بالکونی سے لٹک گئی

    وزارت خارجہ نے ڈیمارش کے ذریعے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھانے کا حق رکھتا ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گااس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ایک آزاد، خودمختار اور قانون پر عمل درآمد کرنے والی ریاست ہے، جو عالمی سفارتی اصولوں کے مطابق اپنی خودمختاری اور عدالتی عمل کا تحفظ بخوبی جانتی ہے۔

    واضح رہے کہ ناروے کے سفیر کی سپریم کورٹ آمد ہوئی، ایک پاکستانی شہری کے کیس میں ناروے کے سفیر کی عدالت آمد سفارتی آداب کی واضح خلاف ورزی ہے،صحافی ثاقب بشیر نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناروے کے سفیر عدالت پہنچے ہیں اور ایمان مزاری سے مل رہے ہیں،سفیر کی اچانک آمد نے حکومتی اور قانونی حلقوں میں سوالات کھڑے کردیے ہیں کہ کسی ملک کے سفارتی نمائندے کا براہِ راست عدالتی کارروائی میں شریک ہونا روایتی سفارتی حدود سے تجاوز سمجھا جاتا ہے۔

    یورپی ملک بلغاریہ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کا سفیر، بالخصوص جاری مقدمے میں براہِ راست عدالت کے اندر موجود ہو کر کارروائی کا مشاہدہ کرے، یہ مداخلت کے زمرے میں آتا ہے اور اسے سفارتی اخلاقیات اور ویانا کنونشن کی روح کے منافی سمجھا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک غیر معمولی قدم ہے بلکہ عدالتی خودمختاری پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے مترادف بھی ہوسکتا ہے-

    سیاسی و سماجی تجزیہ کاروں نے بھی اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک حساس پیغام کے طور پر دیکھا جائے گا، جسے مناسب فورمز پر اجاگر کرنا ضروری ہے تاکہ ایسا رویہ مستقبل میں کوئی مثال نہ بن سکے۔

    وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت میں منتقل کرنے کافیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

  • خاتون  اپنے آشنا کی بیوی سے بچنے کیلئے 10ویں منزل کی بالکونی سے لٹک گئی

    خاتون اپنے آشنا کی بیوی سے بچنے کیلئے 10ویں منزل کی بالکونی سے لٹک گئی

    چین کے صوبے گوانگ دونگ میں ایک چینی خاتون کی اپنے آشنا کی بیوی سے بچنے کے لیے بالکونی سے باہر لٹکنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی-

    سوشل میڈیا پر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چینی خاتون ایک بلند رہائشی عمارت کی 10ویں منزل کی بالکونی سے ایک ہاتھ کی مدد سے لٹک رہی ہے، عینی شاہدین کے مطابق خاتون کئی لمحوں تک خوفناک انداز میں اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی رہیں، ویڈیو میں ایک نیم برہنہ شخص بھی کھڑکی میں نظر آتا ہے جو خاتون سے بات کرتا ہے اور پھر اندر چلا جاتا ہے۔

    خاتون اپنا موبائل فون ہاتھ میں پکڑے آہستہ آہستہ نیچے والی منزل تک اترنے کی کوشش کرتی ہے اور ڈرین پائپ اور تنگ کناروں کا سہارا لیتی ہے ویڈیو میں اسے نیچے والی کھڑکی پر دستک دیتے بھی دیکھا گیا، جس پر رہائشی نے کھڑکی کھول کر اسے اندر کھینچ لیا۔

    یورپی ملک بلغاریہ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    مقامی رپورٹس کے مطابق شادی شدہ شخص نے اپنی بیوی کے اچانک گھر لوٹنے پر گھبراہٹ میں اپنی محبوبہ کو بالکونی میں دھکیل دیا، جس کے بعد اس نے عمارت کے باہر سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    یہ ویڈیو چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی، جہاں صارفین نے اس جوڑے کو ’سوشل ڈیتھ‘ کا شکار قرار دیا اور کہا کہ وہ شدید شرمندگی کا سامنا کریں گے،متعدد صارفین نے خبردار کیا کہ بلند عمارتوں کے بیرونی حصے سے چڑھنا نہایت خطرناک ہے اور ذرا سی لغزش موت کا سبب بن سکتی تھی۔

    عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی

    یہ واقعہ برطانیہ میں ہونے والے ایک الگ سانحے کے فوراً بعد پیش آیا ہے، جہاں انتیس سالہ بارٹوز اربانیاک سکیگنیس میں ہالیڈے پارک ایونٹ میں بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئی تھی عینی شاہدین نے بتایا کہ اس نے گرنے سے پہلے بالکونیوں کے درمیان چڑھنے کی کوشش کی جائے وقوعہ پر موجود ایک ٹرینی نرس نے CPR کا انتظام کیا، اور اسے نوٹنگھم میں کوئینز میڈیکل سینٹر لے جایا گیا، لیکن وہ دو دن بعد سر پر شدید چوٹ لگنے سے انتقال کر گئی۔

  • یورپی ملک  بلغاریہ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    یورپی ملک بلغاریہ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    بلغاریہ کے وزیر اعظم روزن ژیلیازکوف(Rosen Zhelyazkov) نے اپنی کابینہ سمیت عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    سرکاری خبر رساں ادارے BGNES کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی چھٹی عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری شروع ہونے ہی والی تھی،عدم اعتماد کا ووٹ مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا، تاہم There Is Such a People پارٹی کی رکن پاویلا میٹووا نے اپنی جماعت کی جانب سے 30 منٹ کا وقفہ طلب کرلیا،اس دوران وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان اسمبلی میں موجود نہیں تھے حکمران جماعت GERB-SDS کے سربراہ بویکو بورسوف اور دیگر اہم رہنما بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔

    وزیر اعظم ژیلیازکوف نے استعفیٰ کے اعلان میں کہا کہ اگرچہ انہیں یقین تھا کہ حکومت کو عدم اعتماد ووٹ میں حمایت مل جائے گی، لیکن حکومت کا وجود عوامی اعتماد سے ہے، اور جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں تو ان کی آواز سننا سب سے پہلے ہماری ذمہ داری ہے،ہم عوام کی آواز سنتے ہیں، ان کے مطالبات واضح ہیں،حکومت کا استعفیٰ، ملک بھر میں نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہوئی، جو ظاہر کرتا ہے کہ عوام کی ناراضی رویوں اور طرز حکمرانی سے ہے، نہ کہ صرف پالیسیوں سے۔

    وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت میں منتقل کرنے کافیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    ژیلیازکوف نے کہا کہ ان کی مخلوط حکومت نے چیلنجنگ حالات کے باوجود بلغاریہ کو اس کی یورپی سمت پر گامزن رکھا اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا، ان کی حکومت نے اگلے سال کا بجٹ منظور کرلیا ہے، جو عوامی فلاح اور قوتِ خرید بڑھانے پر مبنی ہے تاہم اپوزیشن اس مؤقف سے متفق نہیں تھی۔

    عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی

    اس سے قبل بھی ژیلیازکوف کابینہ نے ستمبر میں پانچویں عدم اعتماد تحریک کا سامنا کیا تھا، جس میں حکومت نے 133 ووٹوں کی حمایت سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اس بار عوامی دباؤ، سیاسی انتشار اور بڑھتے احتجاج نے صورتحال کو بدل دیا،اب نگراں حکومت کی تشکیل اور 2026 کے انتخابات تک ملک کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت میں منتقل کرنے کافیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت میں منتقل کرنے کافیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی آئینی عدالت کی منتقلی سے متعلق فیصلے کی صدرمملکت آصف علی زرداری نے منظوری دے دی ہےنوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کو موجودہ وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کردیا جائے گا جبکہ شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں بنائی گئی تھی جہاں چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان اور دیگر ججوں نے مقدمات کی سماعت شروع کی تھی، 27 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے بجائے الگ سے وفاقی آئینی عدالت بنانے کی منظوری دی گئی تھی اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا اور دیگر ججوں کی تعیناتی کی گئی۔

    عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی

    سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

  • عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی

    عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی

    عادل راجا نےپاک فوج کے سابق افسر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کے خلاف بنا کسی ثبوت ہتک آمیز الزامات لگانے کا اعتراف کیا اور معافی مانگ لی۔

    عادل راجہ نے برطانیہ کی ہائی کورٹ میں پاک فوج کے سابق افسر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کی جانب سے دائر ہتکِ عزت کیس کے فیصلے کے بعد الزامات تسلیم کر تے ہوئے معافی مانگ لی،لراندن ہائی کورٹ کی جانب سے عادل راجا کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے معافی مانگنے اور بھاری جرمانہ ادا کرنے کے حکم کے بعد انہوں نے الزامات تسلیم کرلیے ہیں۔

    https://x.com/soldierspeaks/status/1999074614605971518?s=20

    ایکس پر اپنی پوسٹ میں عادل راجا نے لکھا کہ 9 اکتوبر 2025 کے ایک فیصلے کے ذریعے مجھے لندن میں ہائی کورٹ نے راشد نصیر کو ان کے قانونی اخراجات کے علاوہ 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، اس بنیاد پر کہ میں نے 14 اور 29 جون 2022 کے درمیان ان کے بارے میں متعدد ہتک آمیز الزامات لگائے اور میرے پاس ان کے دفاع کا کوئی ثبوت موجود نہیں تھا-

    عادل راجہ نے اس پیغام کے ساتھ برطانوی عدالت کے فیصلے کا لنک بھی شیئر کیا ہےلندن ہائی کورٹ کے جج جسٹس رچرڈ اسپیئر مین نے مقدمے کی سماعت کے بعد عادل راجا کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ پر 28 دن تک معافی نامہ شائع رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    لندن ہائی کورٹ نے عادل راجا کو ہدایت کی ہے کہ وہ بریگیڈئیر(ر) راشد نصیر کو 50ہزار پاؤنڈ یعنی ایک کڑور 87 لاکھ ہرجانہ اور بھاری قانونی اخراجات بھی ادا کریں،عدالت نے انہیں 2لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ (9کروڑ 72 لاکھ روپے) بطور عبوری اخراجات فوری طور پر ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ تمام مالی واجبات 22 دسمبر 2025 تک ادا کرنا لازمی ہوں گے، عدالت پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے کہ عادل راجا کے الزامات بے بنیاد اور ہتک آمیز تھے۔

    عادل راجہ نے لندن ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی جانب سے لگائے الزامات کا الزامات ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں تھا انہوں نے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ویب سائٹ پر بھی عدالتی فیصلے کا لنک بھی شائع کیا۔

  • سونے  کی قیمت  میں معمولی اضافہ

    سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 500 روپے اضافہ سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کا ہوگیا،اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافہ سے 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آگئی-

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 6ہزار 452روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 531 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

    پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہےسی سی پی کی ’’پاکستان کی سونے کی مارکیٹ‘‘ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔

    ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کوطلب کر لیا

    پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا،ملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہےریکو ڈیک منصوبہ آئندہ 37 برسوں میں 74 ارب ڈالر تک کی آمدنی پیدا کر سکتا ہے، جبکہ موجودہ قیمتوں کے مطابق اس سے 1 کروڑ 79 لاکھ اونس سونا حاصل ہوگا جس کی مالیت تقریباً 54 ارب ڈالر ہے۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

  • یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

    جعلی ڈاکٹر کے غلط آپریشن نے ایک خاتون کی جان لے لی۔

    افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں پیش آیا جہاں اناڑی اور نشے میں دھت اس شخص نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر سرجری کی کوشش کی اور مریضہ کے پیٹ، آنتوں اور غذائی نالی کی کئی رگیں کاٹ دیں۔

    پولیس کے مطابق خاتون کا نام منیشرا راوت تھا انہیں شدید پیٹ درد پر اُن کے شوہر مقامی غیر رجسٹرڈ کلینک لے کر گئے، جہاں کلینک کے مالک گیان پرکاش مشرا اور وِویک مشرا نے انہیں بتایا کہ درد کی وجہ گردے کی پتھری ہے دونوں نے 25 ہزار روپے میں آپریشن کی بات کی جو بعد میں 20 ہزار پر طے ہوا۔

    ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کوطلب کر لیا

    پولیس کے مطابق اگلے ہی دن گیان پرکاش نے یوٹیوب ویڈیو دیکھتے ہوئے سرجری شروع کی، نشے کی حالت میں اس نے پتھری نکالنے کے بجائے پیٹ میں گہرے زخم لگا دیے اور آنتوں سمیت اہم رگیں کاٹ ڈالیں، جس کے بعد مریضہ کی حالت خراب ہوتی گئی اور اگلے روز وہ دم توڑ گئیں،شوہر کی شکایت پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی اور دونوں ملزمان کے خلاف غیر ارادی قتل اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کلینک غیر مجاز تھا اور دونوں ملزمان فرار ہیں، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

  • ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کوطلب کر لیا

    ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کوطلب کر لیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کونوٹس جاری کرتے ہوئے 18 دسمبر کوطلب کرلیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 96 کے ضمنی انتخاب میں حکومتی عہدیداروں کی جانب سے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئیں، جن پرکارروائی ضروری ہے۔

    الیکشن کمیشن اسی کیس میں بلال چوہدری کو بھی طلب کر رہا ہے اوردونوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر اپنے مؤقف اورمتعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں،کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کسی قسم کی حکومتی مداخلت یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل ان کی اولین ترجیح ہے اور قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی قانون کے مطابق کی جائے گی، کیس کی سماعت 18 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوگی۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

    اوکاڑہ: غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سول ڈیفنس کا کریک ڈاؤن، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیاترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی،تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے،تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کریں۔

  • ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

    ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

    پشاور: ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق چیئرمین پروینشل انسپکشن ٹیم خیام حسن اور ڈی جی پراسیکیوشن جے آئی ٹی میں شامل ہیں،اس کے علاوہ اے آئی جی سونیا شمروز، ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید ، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کےنمائندے بھی جےآئی ٹی کا حصہ ہوں گے،جے آئی ٹی 5 دنوں میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔

    ڈاکٹروردہ کو 4 دسمبر کواسپتال کے باہر سے اغوا کیاگیا تھا جس کے 4 دن بعد ان کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے ملی تھی،بعد ازاں ڈی پی او ہارون رشید نے بتایا تھا کہ ڈاکٹروردہ کو اغواکے ایک گھنٹے بعد ہی قتل کردیاگیا تھا ، ان کو ملزمان پہلےجناح آبادکے زیرتعمیر مکان میں لے گئے جہا خاتون کوگلادبا کرقتل کیاگیا اور لاش ٹھنڈیانی کے قریب دفنا دی گئی تھی۔

    مقتولہ کے والد نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 365 (اغوا) کے تحت ایف آئی آر درج کرائی، اس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر وردہ مشتاق ہسپتال سے ایک معروف کاروباری شخص کی بیوی کے ساتھ نکلی تھیں اور میرپور تھانے کی حدود میں واقع جادو‌ن پلازہ، منڈیاں گئی تھیں، جس کے بعد ان سے تمام رابطے منقطع ہو گئے، 2023 میں ڈاکٹر وردہ مشتاق نے اپنی سہیلی کے پاس 67 تولے سونا حفاظت کے لیے رکھوایا تھا اور دبئی چلی گئی تھیں، لیکن وہاں رہائش کے مسائل کے باعث واپس آئیں اور سونا واپس مانگا؛ تاہم ملزمہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔