Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 100کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں سائلین کے تشدد کا سامنا

    100کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں سائلین کے تشدد کا سامنا

    کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی کے موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ اور عدالت آنے والے سائلین نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا،عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے جج کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کیا،احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر تشدد کیا جبکہ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا پیٹا جس سے ملزم کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کی مقامی عدالت میں 100 سے زائد کمسن بچوں سے زیادتی کے کیس کی سماعت کے دوران متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے روبرو ملزم شبیر کو شناخت کرلیا اور جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا دیا تھا،ملزم کو قیوم آباد سی ایریا سے 11 ستمبر کو قبل اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، ملزم کے موبائل فون سے 300 سے زائد بچوں اور بچیوں کی نازیبا ویڈیوز ملی تھیں۔

    سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران نابالغ لڑکیوں اور لڑکوں کا ریپ کرنے اور اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز بنانے کا اعتراف کیا،پولیس نے اس کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا ہے جس میں اس کے کمرے میں 8 سے 12 سال کی عمر کی نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی/جنسی زیادتی کی سیکڑوں ویڈیوز موجود ہیں۔

    دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ سینکڑوں نابالغ لڑکیوں کو چند سو روپے دے کر بہلاتا تھا، اس نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ وہ کمسن بچیوں کو اپنے کمرے میں لاتا تھا جہاں وہ اکیلا رہتا تھا اور قیوم آباد کے سی-ایریا میں اپنے کمرے میں تقریباً 100 نابالغ لڑکیوں کو ریپ کا نشانہ بنایا اور ان سب کی فلم بندی کی۔

    سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  • سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا،آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرا فا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق دس گرام سونا 1458 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت ہوا،گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1100 روپے کی کمی ہوئی تھی لیکن آج دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3685 ڈالر پر پہنچ گیا جس پر 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے،ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 114 روپے بڑھ کر 4542 روپے میں دستیاب ہوئی۔

  • ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس  بلیک میں فروخت ہونے لگے

    ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے

    دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا اور ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔

    ایشیا کپ سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ میں بےانتہا اضافہ ہو گیا اور ٹکٹس مہنگے فروخت ہونے لگےسپرفور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کم سے کم 350 درہم (پاکستانی تقریباً 27 ہزار روپے) میں فروخت ہو رہے ہیں۔

    دوسری طرف بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے میچ میں اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گےدونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ میں اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس میچ میں صاحبزادہ فرحان 40 اور شاہین آفریدی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے بھارت نے میچ سات وکٹوں سے جیتا تھا،ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سری اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا 21 ستمبر کو بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت دبئی میں ہی مدمقابل آئیں گے۔

    22 ستمبر آرام کا دن ہوگا،23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ابوظہبی میں مدمقابلے ہوں گی 24 اور 25 ستمبر کو بنگلہ دیش کی ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف دبئی میں میچ کھیلے گی،سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس مرحلے میں پہلی دو پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔

  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ان تمام افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان زندگی، گاڑیاں، بنگلے اور زیورات کی نمائش کرتے ہیں،پہلے مرحلے میں ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ کیا جائے گا، ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو شادیوں پر بے پناہ اخراجات کرتے ہیں لیکن ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔ شادیوں میں 20، 20 ہزار ڈالر کے مہنگے سوٹ پہننے والے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔

    ایف بی آر کا مؤقف ہے کہ دولت کی نمائش کرنے والوں کو لازمی طور پر اپنے ذرائع آمدن واضح کرنے ہوں گے۔ اگر ظاہر کی گئی آمدن اور خرچ میں فرق پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جبکہ ایف بی آر گزشتہ سال جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کا اس سال کے گوشواروں سے موازنہ کرے گا اگر کسی شخص کی آمدن میں اضافہ ظاہر نہیں کیا گیا لیکن وہ مسلسل عیاش زندگی گزار رہا ہے یا سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش اشیاء اور تقریبات کی نمائش کر رہا ہے تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا یہ اقدام نان فائلرز اور ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف مہم کا حصہ ہے تاکہ قومی خزانے میں اضافہ کیا جا سکے اور ٹیکس کے دائرے کو مزید وسیع کیا جا سکے۔

  • اسلام آباد:مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار

    اسلام آباد:مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار

    تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی میں ہراسمنٹ ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم افغانی گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور آئس برامد ہوئے ہیں،گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان ، محمد ابراہیم خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کےخلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ نے کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

    آئی لو محمد کا بورڈ لگانے پر بھارت میں مقدمہ،مسلمان سراپا احتجاج

    پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

    پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل کابھی،اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام

  • جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا گیا

    جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا گیا

    سپریم کورٹ نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا۔

    سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو 4247 نمبر الاٹ کیا ہے، جسٹس طارق جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کر رکھی ہے،جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔

    جوڈیشل ورک سے روکنے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جاری کیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامہ کو معطل کیا جائے، جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا،سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آرٹیکل 10-اے کے تحت حاصل حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،متنازع حکم نے جج کی بے داغ شہرت کو متاثر کیا، عدالتی خدمات کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی ممکن نہیں، اگر حکم معطل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

    پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

    لاہور پولیس سے پیٹی بھائیوں کو بچانے کی روش ختم، ایک اور مثال قائم

    امید ہے سعودی عرب باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے گا، بھارت

  • پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

    پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

    پشاور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کردیے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر 300 مقدمات تین احتساب عدالتوں کو منتقل کیے گئے ہیں ہر عدالت کو سو سو کیسز دیے گئے ہیں، احتساب عدالتوں کو منشیات مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں یہ اقدام زیر التواء کیسز کا بوجھ کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    قبل،ازیں،سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشت گردی کی عدالتیں انسداد منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں تھیں، ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا، کراچی کی 6 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا-

    پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل کابھی،اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام

    کراچی کی 3 انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا، سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا، قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے، حتمی نوٹی فکیشن محکمہ داخلہ جاری کریگا۔

    امید ہے سعودی عرب باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے گا، بھارت

  • پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل کابھی،اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام

    پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل کابھی،اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام

    پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے،پرتگالی وزیرِ خارجہ نے رواں ہفتے کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ نے اعلان کر دیا ہے۔

    واضح رہے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کا باقاعدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

    برازیل بھی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت چلا گیا ہے جس کے لیے برازیل نے غزہ میں نسل کشی رکوانے کے لیے فریق بننے کی درخواست دے دی ہے،برازیل حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے۔

    امید ہے سعودی عرب باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے گا، بھارت

    عالمی عدالت کے مطابق برازیل نے یہ مداخلت آرٹیکل 63 کے تحت کی ہے، جو ان ریاستوں کو یہ حق دیتا ہے جو کسی ایسے کنونشن کی فریق ہوں جس کی تشریح عالمی عدالت انصاف کے سامنے زیر غور ہو، اس مقدمے میں جو بھی تشریح عدالت کے فیصلے میں کی جائے گی، وہ برازیل پر بھی اتنی ہی لاگو ہوگی جتنی دیگر فریقین پر۔

    برازیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اس مقدمے میں مداخلت کا حق رکھتا ہے کیونکہ وہ سن 1948 کے نسل کشی کنونشن کا فریق ہے۔ اپنی پیش کردہ دستاویز میں، برازیل نے واضح کیا کہ عدالت کی جانب سے کنونشن کے آرٹیکل 1، 2 اور 3 کی جو تشریح کی جائے گی، وہ اہم قانونی نتائج کی حامل ہوگی، اور برازیل نے ان آرٹیکلز سے متعلق اپنا قانونی مؤقف بھی پیش کیا۔

    عدالت نے جنوبی افریقہ اور اسرائیل دونوں کو دعوت دی ہے کہ وہ برازیل کی مداخلت پر آرٹیکل 83 کے تحت تحریری جوابات جمع کرائیں۔

    امریکی گلوکار بریٹ جیمز اہلیہ اور بیٹی سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

    واضح،رہے کہ جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر 2023 کو اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کی ہےاس مقدمے کے سلسلے میں عدالت پہلے ہی کئی عبوری احکامات جاری کر چکی ہے، جن میں اسرائیل کو نسل کشی کے ممکنہ اقدامات سے باز رہنے کی ہدایت دی گئی ہے،برازیل ان متعدد ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو اس مقدمے میں مداخلت کر چکے ہیں ان میں کولمبیا، میکسیکو، اسپین، ترکی، چلی، آئرلینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

    ثنا یوسف قتل کیس:ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد

  • امید ہے سعودی عرب باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے گا، بھارت

    امید ہے سعودی عرب باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے گا، بھارت

    بھارت نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے گا۔

    ’روئٹرز‘ کے مطابق سعودی عرب اور ایٹمی طاقت پاکستان نے بدھ کو دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، اگرچہ معاہدے کی تفصیلات کم ظاہر کی گئی ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ریاض کو اس معاہدے کے تحت ایک عملی ایٹمی تحفظ حاصل ہو جائے گا،معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی فریق پر ہونے والی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت سمجھا جائے گا۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں سے کہا کہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان ایک وسیع اسٹریٹجک شراکت داری ہے جو پچھلے چند برسوں میں خاصی گہری ہوئی ہے،ہم توقع کرتے ہیں کہ اس اسٹریٹجک شراکت داری میں باہمی مفادات اور حساسیتوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

    سعودی عرب بھارت کو تیل برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، اور اس سال دونوں ممالک نے خام تیل اور مائع پیٹرولیم گیس کی سپلائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہےبھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے اس سال کہا تھا کہ دونوں ممالک ریفائنری اور پیٹروکیمیکل منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں،جمعرات کو بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہے کہ یہ معاہدہ زیر غور تھا اور نئی دہلی کے لیے اس کے مضمرات کا مطالعہ کرے گی-

    پاکستان واحد ایٹمی طاقت رکھنے والا مسلم ملک ہے، اس کے پاس 6 لاکھ سے زیادہ فوجی ہیں جو اپنے بڑے حریف بھارت کے خلاف دفاع پر توجہ مرکوز کرتے ہیں،دونوں پڑوسی 3 بڑی جنگیں لڑ چکے ہیں، ساتھ ہی متعدد جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں مئی میں ہونے والا 4 روزہ تصادم بھی شامل ہے، جو کئی دہائیوں میں ان کے درمیان سب سے شدید لڑائی تھی۔

  • امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

    امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی تیاری جاری ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور عسکری سامان فروخت کرنے کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی ہےاس پیکج میں حملہ آور ہیلی کاپٹرز، فوجی گاڑیاں اور دیگر معاون پرزہ جات شامل ہیں، مجوزہ معاہدے میں 3.8 ارب ڈالر کے 30 اے ایچ-64 اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز، 1.9 ارب ڈالر کے 3 ہزار 250 انفنٹری گاڑیاں اور 75 کروڑ ڈالر کے آرمڈ پرسنل کیریئرز اور پاور سپلائی کے پرزے شامل ہیں۔-=ک1ج،

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں اپنی کارروائیوں کو مزید وسیع کر دیا ہے اور حماس کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ بے گھر فلسطینی محفوظ پناہ گاہ سے محروم ہیں،ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کے ساتھ بھرپور عسکری حمایت نے ڈیموکریٹس میں اختلافات کو مزید اجاگر کر دیا ہے، جہاں کئی اراکین اسرائیل پر ہتھیاروں کی فروخت کے مخالف ہیں اور حال ہی میں سینیٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد بھی پیش کی گئی ہے۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے جمعہ کے روز اس مجوزہ معاہدے کی خبر دی تاہم وائٹ ہاؤس نے اس پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔