Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے یو ٹیوب چینل سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، عدالت نے 2صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا،عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد پرایف آئی اے نے 2 جون کوانکوائری شروع کی،عدالت نے انکوائری افسر کے دلائل سنے اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا شواہد کی بنیاد پرمعاملہ پیکا ایکٹ اور تعزیرت پاکستان کے تحت قابل سزا جرم ہے،عدالت نے کہا کہ یوٹیوب کے افسرانچارج کو حکم دیا جاتا ہے کہ 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا جائے۔

    عدالت نے کہا ہے کہ حیدر مہدی، صدیق جان، صبیح کاظمی، اوریا مقبول جان ،آرزو کاظمی، راعنا عزیر سپیکس بھی بلاک لسٹ میں شامل کی گئی ہیں ساجد گوندل، حبیب اکرم، مطیع اللہ جان (ایم جے ٹی وی ) عمران خان ریاض، نیا پاکستان، صابر شاکر ،عمران خان، آفتاب اقبال انٹرٹینمنٹ ٹی وی کے یو ٹیوب چینلز کو بھی بلاک کیا جائے۔

    ایف بی آر پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،محمد اورنگزیب

    اسی طرح ڈیلی قدرت، عبدالقادر، چار سدہ جرنلسٹ، نائلہ پاکستانی ری ایکشن، وجاہت سعید خان یوٹیوب، احمد نورانی، نظر چوہان یوٹیوب، معید پیرزادہ اور مخدوم شہاب الدین کے چینلز بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

    یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

  • ایف بی آر پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،محمد اورنگزیب

    ایف بی آر پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،محمد اورنگزیب

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    وزارت خزانہ میں وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سینئر حکام شریک ہوئے اجلاس میں پاور ڈویژن نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ادارے کی ساخت، اہم ذمے داریاں، نمایاں کامیابیاں اور مستقبل کے منصوبے پیش کیے گئے۔

    اس موقع پر دی گئی پریزنٹیشن میں بجلی کے شعبے میں منصوبہ بندی اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کے ایک مضبوط تکنیکی ادارے کے طور پر مستحکم بنانے بالخصوص سائنسی انداز میں پیشگوئی، نظام کی بہتری اور بین الشعبہ جاتی ہم آہنگی پر توجہ دینے پر زور دیا گیا۔

    لیاری سانحہ: چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا،گورنر سندھ

    کابینہ کمیٹی کو لا ڈویژن نے بھی اپنی ذمے داریوں، کارکردگی کے معیارات، جاری تنظیمِ نو کی سرگرمیوں اور ان کے عوامی پالیسی اور سروس ڈیلیوری پر اثرات کے حوالے سے ابتدائی بریفنگ دی، جس میں ماتحت اداروں کا جائزہ اور ادارہ جاتی استعداد بہتر بنانے، اختیارات کا دہرا پن ختم کرنے اور بہتر نتائج کے لیے سادہ اور مؤثر انتظامی ڈھانچے کی تجاویز شامل تھیں۔

    علاوہ ازیں کمیٹی نے سلمان احمد، ایمبیسیڈر ایٹ لارج کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی کی جانب سے ریونیو ڈویژن سے متعلق ادارہ جاتی اصلاحات پر مشتمل سفارشات پر بھی بحث کی سفارشات میں انتظامی ڈھانچے کو زیادہ موثر بنانے، انسانی وسائل کے بہتر استعمال اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

    یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

    اجلاس میں کارکردگی پر مبنی نظامِ حکومت اور احتساب کے موٴثر نظام کی مدد سے عوامی خدمات کی بہتری کی راہ ہموار کرنے پر بھی خاص زور دیا گیا وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے تاکہ سرکاری اخراجات کا ہر روپیہ ٹیکس وصولی، قانون پر عملدرآمد اور عوامی سہولت کی شکل میں واضح بہتری کا باعث بنے-

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو ایک جدید، موثر اور جواب دہ ادارہ بنایا جا سکے۔

    محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

  • لیاری سانحہ:  چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا،گورنر سندھ

    لیاری سانحہ: چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا،گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری سانحہ پر کہا ہے کہ اچھی بات ہے سندھ حکومت نے فوری ردعمل دیا، ڈی جی کو ہٹایا، لیکن صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا، ہمیں عمارت کے گرنے کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی کہ یہ کب بنی اور کیسے منظور ہوئی

    کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایسا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ بھی ناکافی ہیں، دنیا چل رہی تھی لیکن ایسی انہونی ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا اچھی بات ہے سندھ حکومت نے فوری ردعمل دیا، ڈی جی کو ہٹایا، لیکن صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا، ہمیں عمارت کے گرنے کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی کہ یہ کب بنی اور کیسے منظور ہوئی۔ کامران ٹیسوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس مسئلے پر سیاست نہیں کریں گے بلکہ متاثرین کو انصاف دلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں کئی جگہوں پر 80 گز کے پلاٹس پر ناقص تعمیرات کی گئیں، ان سب کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہیلپ لائن ”1133“ کا انعقاد کر رہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیئے جائیں گے زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے، جس پر انہیں دلی افسوس ہے انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کو ہدایت دی کہ وہ فور ی طور پر شہر کی تمام مخدوش عمارتوں کا سروے کروائیں، ”یہ شہر یتیموں کا نہیں ہے، لیاری سب کا ہے۔“

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    انہوں نے متاثرہ افراد کے لیے روزگار اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلڈر سے بات کی ہے، جو بھی لوگ رجسٹریشن کروائیں گے، اُن کے لیے مزید بلڈرز سے بھی بات کی جائے گی۔ گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، ایک بلڈنگ گرنے کے بعد دوسری بننے تک کا سکون ہی ہمارے نظام کی ناکامی ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ”میں ہمیشہ نظام کو درست کرنے کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہوں، اور یہ آواز اب مزید بلند ہوگی۔“

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

    یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزامات پر مقدمات درج کر لیے۔

    آفتاب اقبال کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر تعزیرات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور زون میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ان پر الزام ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی مواد نشر کیا جس سے ملکی سلامتی اور ریاستی بیانیے کو نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب یوٹیوبر فلک جاوید کے خلاف بھی سائبر کرائم ایجنسی نے ایک نیا مقدمہ درج کر لیا ہے ان پر بھی پیکا قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل توہین آمیز اور منفی مہم چلائی۔

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    حکام کے مطابق یہ مقدمات ملک کے حساس ماحول اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کے تناظر میں درج کیے گئے ہیں تاکہ ریاستی اداروں کے وقار اور قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،مزید شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے اور اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

    محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

  • مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف  ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا-

    پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اعلامیہ معطل کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 10 روز میں صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستیں دوبارہ سیاسی جماعتوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کردی،پشاور ہائی کورٹ نے دوبارہ سیٹوں کی تقسیم تک مخصوص نشستوں پر حلف برداری سے بھی روک دیا۔

    پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 10 روز میں تمام سیاسی جماعتوں کو سن کر فیصلہ کرے اور مخصوص نشستیں ان جماعتوں میں تقسیم کرے، الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو سن کر دوبارہ یہ تشستیں تقسیم کرے۔

    قبل ازیں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں اسپیشل سیکرٹری لا الیکشن کمیشن محمد ارشد، وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران، مسلم لیگ ن کے وکیل عامر جاوید، بیرسٹر ثاقب رضا، جے یو آئی کے وکیل نوید اختر، فاروق آفریدی عدالت میں پیش ہوئے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جب مخصوص نشستوں کی تقسیم کی تو اس وقت مسلم لیگ ن کے 6 ارکان کاؤنٹ کیے مسلم لیگ ن نے 8 فروری الیکشن میں 5 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کی امیدوار کی کامیابی نوٹیفکیشن کے بعد 3 دن میں آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے اور آزاد امیدوار حسام انعام اللہ مقررہ وقت میں مسلم لیگ ن کو جوائن کیا ابھی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن باقی تھا، الیکشن کمیشن نے 22 فروری کو مخصوص نشستوں کی تقسیم کی۔

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    درخواست گزار کے وکیل کے مطابق خیبرپختونخوا میں 26 خواتین کی مخصوص نشستیں ہیں اور 4 اقلیت کی نشستیں ہے پی کے 82 سے ملک طارق اعوان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 22 فروری کو جاری کیا جاتا ہے، 23 فروری کو ملک طارق اعوان نے مسلم لیگ کو جوائن کیا اور اسی دن الیکشن کمیشن کو لیٹر جاری کیا جاتا ہے مسلم لیگ ن کی اسمبلی میں 7 نشتیں ہوگئیں، 4مارچ کو اقلیت کی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، اقلیت کی نشست ایک جے یو آئی، ایک مسلم لیگ ن، ایک پی پی پی کو دی گئی جب کہ ایک سیٹ کو خالی رکھا کہ یہ ٹاس کے ذریعے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کو دی جائے گی۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس: جلد سماعت کیلئےعمران خان ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    وکیل کے مطابق اسی 4 مارچ کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں کاؤنٹ کی جاتی ہیں۔ طارق اعوان کو اقلیت کی نشست پر مسلم لیگ ن کا شمار کیا جاتا ہے اور خواتین کی سیٹوں پر آزاد قرار دیا جاتا ہے،جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ مسلم لیگ ن کی اب 8 مخصوص نشستیں ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ملک طارق اعوان نے 22 فروری کے بعد جوائن کیا جب کہ آئین میں لکھا ہے کہ آزاد امیدوار 3 دن میں کسی پارٹی کو جوائن کرے گا، 22 کو نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے اور ایک دن بعد وہ مسلم لیگ ن کو جوائن کرتے ہیں۔

    وکیل کے مطابق مقررہ مدت میں جوائن کرنے کے باوجود ملک طارق اعوان کو آزاد ڈکلیئر کیا جاتا ہے۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو بھی درخواست دی کہ دو آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے، نشستوں کی تعداد 7 ہے۔ مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کی تعداد 9 ہونی چاہیے اور اقلیت کی ایک نشست ٹاس پر کی جائےے یو آئی کو فریق نہیں بنایا، ہم اقلیت کی نشست پر منتخب گجرال سنگھ کی طرف سے ہیں۔

    محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سینٹ الیکشن ملتوی ہوں۔ عدالت اس کو الیکشن کمیشن بھیجنا چاہتی ہے تو 3 دن میں الیکشن کمیشن اس پر فیصلہ کرےجسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ ہمیں سمجھا دیں کہ جب پراسس مکمل نہیں ہوتا تو کیسے نشستوں کی تقسیم کرسکتے ہیں؟ جس پر الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری لا نے بتایا کہ الیکشن کے 21 دن بعد اسمبلی کا اجلاس ہونا ہوتا ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ 22 فروری آخری تاریخ دیتے ہیں کہ اس وقت تک پارٹی جوائن کریں۔ آپ نے 5 سیٹیں 22 فروری کی پارٹی پوزیشن پر دی ہیں۔ 21 سیٹیں تو مارچ میں دی ہیں، اس کی کیا لاجک ہے؟۔

    اسپیشل سیکرٹری لا نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 22 فروری کی پارٹی پوزیشن پر نشستیں دی ہیں، جس پر جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ اگر آپ 22 کو ساری مخصوص نشستیں دیتے تو پھر اور بات تھی،جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جس پارٹی کی نشستوں کو چیلنج کیا ہے اس پارٹی کو فریق بنایا جائے۔

    مودی سرکار نے بھارت کو مندر، مسجد اور نفرت کی سیاست میں الجھا دیا ہے، کانگریس رہنما

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایک جولائی کو مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں سریش کمار نے درخواست دائر کی تھی، وہ یہاں پر درخواست گزار نہیں ہے۔ طارق اعوان بھی یہاں پر درخواست گزار ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • مودی کی پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ سے زائد مزدوروں کی ہڑتال ”بھارت بند“

    مودی کی پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ سے زائد مزدوروں کی ہڑتال ”بھارت بند“

    بھارت میں مودی حکومت کی مزدور دشمن اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر ملک گیر سطح پر احتجاجی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

    یہ ہڑتال بھارت کی 10 مرکزی ٹریڈ یونینز کے مشترکہ فورم کے تحت دی گئی کال پر ہو رہی ہے، جنہوں نے مودی کی مرکزی حکومت پر ”مزدور دشمن، کسان دشمن اور قوم دشمن پالیسیاں“ اپنانے کا الزام لگایا ہے بینکاری، انشورنس، ڈاک، کوئلہ کان کنی، ٹرانسپورٹ اور دیگر کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 25 کروڑ سے زائد مزدور بدھ کو ملک گیر ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے، جسے مزدور تنظیموں نے ”بھارت بند“ کا نام دیا ہے۔

    آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (AITUC) کی جنرل سیکرٹری امرجیت کور نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’مہینوں سے جاری بھرپور تیاریوں کے بعد ملک بھر میں ہڑ تال ہونے جا رہی ہے، جس میں کسان، دیہی مزدور اور غیر رسمی شعبے کے ورکرز بھی شریک ہوں گے، ہند مزدور سبھا کے ہربھجن سنگھ سدھو نے تصدیق کی کہ ہڑتال سے ’بینکنگ، ڈاک، کوئلہ کانکنی، فیکٹریز اور ریاستی ٹرانسپورٹ جیسی کلیدی خدمات بری طرح متاثر ہوں گی۔‘

    محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

    یونینز کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس محنت و روزگار کے وزیر منسکھ مانڈویہ کو 17 نکاتی مطالبات کا چارٹر پیش کیا تھا، لیکن مودی حکومت نے نہ صرف اس پر توجہ دینے سے انکار کیا، بلکہ پچھلے 10 سال سے مزدور کانفرنس بھی منعقد نہیں کی، جو حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہےمودی حکومت کے نافذ کردہ چار نئے لیبر کوڈز دراصل مزدوروں کے حقوق سلب کرنے، اجتماعی سودے بازی ختم کرنے، ہڑتال کے حق پر قدغن لگانے اور مالکان کو محنت کشوں کے استحصال کا کھلا لائسنس دینے کی کوشش ہےحکومت نے ملک کو فلاحی ریاست سے نکال کر کارپوریٹ غلامی کی طرف دھکیل دیا ہے، اور اب مزدور، کسان، عوامی شعبہ اور قومی ادارے سب خطرے میں ہیں۔

    مزدور تحریک کو کسان تحریک کی بڑی حمایت حاصل ہو گئی ہے سامیوکت کسان مورچہ اور زرعی مزدوروں کے مشترکہ پلیٹ فارم نے اس ہڑتال میں بھرپور شمولیت کا اعلان کیا ہے، اور دیہی بھارت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے اور دھرنے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس: جلد سماعت کیلئےعمران خان ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 26 نومبر 2020، 28-29 مارچ 2022، اور 16 فروری 2023 کو بھی بڑے پیمانے پر ملک گیر ہڑتالیں ہو چکی ہیں، لیکن حکومت نے کسی بھی مطالبے پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔

    یہ ملک گیر ہڑتال صرف ایک احتجاجی عمل نہیں بلکہ بھارت کی مزدور اور کسان برادری کی طرف سے بی جے پی حکومت کے خلاف کھلی بغاوت ہےمودی سرکار کی معاشی پالیسیوں نے عام بھارتی شہریوں کو غیریقینی، غربت اور استحصال کے بھنور میں دھکیل دیا ہے، جس کا نتیجہ آج ”بھارت بند“ کی صورت میں سامنے آیا ہے،اگر یہ تحریک مزید زور پکڑتی ہے تو یہ نریندر مودی کی سیاسی گرفت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔

    مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • محسن نقوی کا  حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

    محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے،وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔

    انہوں نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے ، بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے،جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گا، جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے، 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس: جلد سماعت کیلئےعمران خان ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    انہوں نے ہدایت کی کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں، جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔

    محسن نقوی نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی اور ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

    وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: جلد سماعت  کیلئےعمران خان ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    190 ملین پاؤنڈ کیس: جلد سماعت کیلئےعمران خان ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کر دیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے ۔ 17 جنوری کو سزا ہوئی 27 جنوری کو اپیل دائر کر دی تھی۔

    درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی ۔ نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التوا مانگ رہا ہے۔ عدالت سے گزشتہ سماعت پر بھی کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔

    مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    غزہ: حماس سے جھڑپ کے دوران 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 14 زخمی

    مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا  فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی تاکہ قیمتوں میں توازن برقرار رکھا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے یہ اقدام ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، تاکہ ماضی کی طرح مصنوعی قلت پیدا نہ ہو سکے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں چینی کی قلت کا بہانہ بنا کر قومی خزانے پر بوجھ ڈالنے والی سبسڈی اسکیموں کا سہارا لیا جاتا رہا، جس سے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ ہوا بلکہ بدعنوان عناصر کو فائدہ پہنچا تاہم موجودہ حکومت نے اس وقت چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب ملک میں چینی وافر مقدار میں دستیاب تھیمارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کے لیے چینی کی درآمد ناگزیر ہو چکی ہے۔

    مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں چینی کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ٕ

    ملک بھر میں چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ہول سیل مارکیٹ میں گزشتہ 10 روز کے دوران چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچ چکی ہے ریٹیل مارکیٹ میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

    ہول سیلرز کے مطابق چینی کی طلب میں اچانک اضافے کے باعث قیمت میں تیزی آئی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ابھی تک درآمدی چینی کی دستیابی یقینی نہیں بنائی جا سکی۔ ہول سیل تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے 7.5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ تو کیا ہے، لیکن عملی اقدامات صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہیں،اگر درآمدی چینی کی ترسیل میں مزید تاخیر ہوئی تو ہول سیل قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر سکتی ہے۔

    مخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں،بیرسٹر سیف

    مہنگائی سے پہلے ہی متاثر عوام چینی کی بڑھتی قیمتوں پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، اور چینی جیسی بنیادی ضرورت کی دستیابی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

  • مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، اسلام آباد اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتا ن، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    مودی سرکار نے بھارت کو مندر، مسجد اور نفرت کی سیاست میں الجھا دیا ہے، کانگریس رہنما

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ژوب میں بارش کی توقع ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہےگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    امریکا کے جدید A-10 بمبار طیارے مشرق وسطیٰ میں تعینات