Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فرانسیسی صدر کا  "خاتونِ اول کی پیدائش بطور مرد ”   کا دعویٰ کرنیوالی امریکی پوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ

    فرانسیسی صدر کا "خاتونِ اول کی پیدائش بطور مرد ” کا دعویٰ کرنیوالی امریکی پوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ نے بدھ کے روز امریکا میں دائیں بازو کی سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیت اور پوڈکاسٹر کینڈیس اووینز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا-

    برطانوی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق مقدمہ اووینز کے اس دعوے پر دائر کیا گیا ہے کہ ’فرانس کی خاتونِ اول کی پیدائش بطور مرد ہوئی تھی‘میکرون جوڑے نے ڈیلاویئر سپیریئر کورٹ میں دائر کی گئی شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ کینڈیس اووینز نے ان کے پوڈکاسٹ کی تشہیر اور ’پاگل پن سے بھرپور‘ مداحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جھوٹ پر مبنی ’عالمی سطح کی تضحیک کی مہم‘ چلائی۔

    شکایت میں کہا گیا کہ ان جھوٹی خبروں میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ 72 سالہ بریجیت میکرون کا اصل نام جین مائیکل ٹروگ نیوکس ہے، جو دراصل ان کے بڑے بھائی کا نام ہے اووینز نے ان کی ظاہری شکل، شادی، دوستوں، خاندان اور ذاتی تاریخ کو مسخ کر کے ایک گھناؤنا بیانیہ تخلیق کیا، جس کا مقصد صرف نفرت اور تضحیک پھیلانا ہے۔

    وزیر اعظم سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات

    میکرون جوڑے نے اپنے وکلا کے ذریعے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اووینز کی یہ بہتان پر مبنی مہم واضح طور پر ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو ہراساں کرنے، تکلیف پہنچانے، اور خود کو مشہور کرنے کے لیے شروع کی گئی، ہم نے انہیں ان دعوؤں سے پیچھے ہٹنے کے 3 مواقع دیے، مگر وہ باز نہ آئیں۔

    دوسری جانب بدھ کے روز اپنے پوڈکاسٹ میں کینڈیس اووینز نے اس مقدمے کو حقائق سے بھرپور غلطیوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی واضح اور مایوس کن پبلک ریلیشنز حکمتِ عملی ہے،وہ اس مقدمے سے لاعلم تھیں، حالاں کہ دونوں جانب کے وکلاء جنوری سے ایک دو سرے سے رابطے میں تھے۔

    روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 49 افراد ہلاک

    اووینز کے ترجمان نے کہا کہ یہ مقدمہ دراصل خود ان کے خلاف ایک قسم کی غنڈہ گردی ہے، کیوں کہ بریجیت میکرون نے اووینز کی بارہا انٹرویو کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں، یہ ایک غیر ملکی حکومت کی جانب سے ایک امریکی آزاد صحافی کے پہلے آئینی ترمیمی حقوق (آزادی اظہار) پر حملہ ہے۔

  • ٹرمپ  نے  گوگل ، مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیوں کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کردیا

    ٹرمپ نے گوگل ، مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیوں کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کردیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل ، مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیوں کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کردیا-

    عالمی میڈیاکے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ ”اے آئی سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو سخت تنبیہ کی کہ وہ بیرونِ ملک، خاص طور پر بھارتیوں کو ملازمتیں دینا بند کریں اور امریکی شہریوں کو روزگار دیں۔

    ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے ”گلوبلسٹ مائنڈسیٹ“ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ بڑی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی کا فائدہ اٹھا کر بھارت میں ورکرز بھرتی کرتی ہیں، چین میں فیکٹریاں لگاتی ہیں اور منافع آئرلینڈ میں چھپاتی ہیں یہ کھیل اب ختم ہو چکا ہے، صدر ٹرمپ کے تحت ایسی پالیسیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

    ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا میں تیار کردہ ٹیکنالوجی کو امریکا کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ بھارتی آئی ٹی مافیا کے مفاد کے لیے انہوں نے ٹیک کمپنیوں سے کہا: ’ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا کو اولین ترجیح دیں، یہ ہمارا واحد مطالبہ ہے۔‘

    سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے شخص کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری

    ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے نئے ایگزیکٹو آرڈرز کے تحت نہ صرف امریکی ساختہ اے آئی ٹولز کو عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنایا جائے گا بلکہ اُن تمام کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگیں گی جو وفاقی فنڈنگ لے کر سیاسی نظریات پر مبنی ”ووک“ اے آئی بناتی رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے تنوع اور شمولیت کے نام پر امریکی ترقی کو روکنے کی کوشش کی۔

    ٹرمپ نے اے آئی کے لیے اصطلاح ”آرٹیفیشل انٹیلیجنس“ کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مصنوعی ذہانت نہیں، یہ ایک ذہانت کا کمال ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو خبردار کیا ہے کہ اگر کمپنی نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہیں کیے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا،سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل میں ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا تھا کہ ‘میں نے کافی پہلے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کو آگاہ کیا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکی سرزمین میں تیار کیے جائیں گے، بھارت یا کسی اور جگہ نہیں،اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایپل کو امریکا میں کم از کم 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

    بھارتی اداروں میں بی جے پی کی بے جا مداخلت، مذہبی خودمختاری پر حملہ

    دریں اثنا 15 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • ایف آئی اے  نے بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے 33 غیر ملکیوں کوگرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے 33 غیر ملکیوں کوگرفتار کر لیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 33 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جو وزٹ ویزے پرپاکستان آئے تھے ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی، کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان قانونی دستاویزات طلب کرنے پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 22 جولائی کو بھی ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی کرتے ہوئے 20 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزمان میں بابل حسین، میاں عارف، شوپان، عبداللہ، محمد کابل، مہدی حسن الامین، ساغر حسین، نجم الحسین، حبییب الرحمٰن، انارلحق، روجب علی صوجب علی، اسد، روبل میاں، عرفات علی، ایمن اکونڈا اور شبیر علی شامل تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کیا گیا تھا۔

    پاک یو اے ای تجارتی تعاون، معاشی تعلقات کی بحالی کی علامت

    بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے مسلسل اضافہ،مودی حکومت خاموش تماشائی

    سوات مدرسہ طالبعلم قتل:مقتول طالبعلم فرحان کے نانا کے دل سوز انکشافات

  • عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری ناہو سکا

    عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری ناہو سکا

    اسلام آباد:عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری نا ہو سکا-

    رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزرا کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ وقتی طور پر رک گیا ہے رجسٹرار آفس ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے آفس سے 16 جولائی کو نوٹ آیا تھا کہ وہ 21 جولائی سماعت کریں گے ۔

    ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے نوٹ سے پہلے ہفتہ وار روسٹر جاری ہو چکا تھا، اب اس میں ترمیم ہونا تھی اور پھر کاز لسٹ جاری ہونا تھی رجسٹرار ہائی کورٹ کے مطابق ہم نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی 21 جولائی کی سماعت کے لیے حوالے سے 16 جولائی کے بعد مجاز اتھار ٹی کو نوٹ لکھا تھا مجاز اتھارٹی کا جواب ابھی نہیں آیا، آئے گا تو ہی اس پر کچھ بتا سکیں گےکیس مقرر نہیں تھا جس کو سنا گیا اور آرڈر ہوا اب اس سے متعلق عدالتی آرڈر پر نوٹس کیسے بھجیں ؟ مجاز اتھارٹی سے اس حوالے سے رائے لیں گے۔

    واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وزرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور عدالت نے 2 ہفتے میں وزیراعظم اور وزرا سے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    روس میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ

    بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    روس میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ

  • روس میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ

    روس میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ

    روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا، راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔

    علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے کہا کہ طیارے میں 43 مسافر سوار تھے، جن میں پانچ بچے شامل تھے، جبکہ عملے کے چھ افراد بھی موجود تھے طیارے کی تلاش کے لیے تمام ضروری وسائل اور امدادی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب ایمرجنسی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد ممکنہ طور پر 40 کے قریب ہو سکتی ہے اس تضاد کے باوجود تلاش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے،تاحال طیارے کی کوئی اطلاع یا ملبہ نہیں مل سکا، اور حکام طیارے کی آخری لوکیشن کے آس پاس کے علاقوں میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاپتہ طیارے کا واقعہ روس میں شہری ہوابازی کے حوالے سے ایک بڑا سانحہ تصور کیا جا رہا ہے۔

  • سعودی عرب کا شام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    سعودی عرب کا شام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    سعودی عرب نے شام میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور شراکتی معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔

    تقریباً 150 سرمایہ کاروں اور سعودی سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی قیادت مٰں آج جمعرات کو ہونے والے فورم سے قبل دمشق میں حکام سے ملاقاتیں کیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے شام کے شہر’عدرا‘ میں سیمنٹ فیکٹری کا بھی افتتاح کیا –

    سعودی وزارت سرمایہ کاری کے مطابق یہ فورم دونوں برادر ممالک کے عوام کے مفاد میں پائیدار ترقی کے لیے تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور معاہدوں پر دستخط کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

    سعودی وزارت کے اعلامیے کے مطابق اعلان کردہ سرمایہ کاری میں ریئل اسٹیٹ، بنیادی ڈھانچہ، مواصلات و آئی ٹی، ٹرانسپورٹ، صنعت، سیاحت، توانائی، تجارت اہم اور اسٹریٹجک کے شعبے شامل ہیں،یہ منصوبہ مملکت کی جانب سے شام کی تعمیر نو اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    شام کی تعمیر نو کا منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا ہےجس کا مقصد دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور شام کی اقتصاد ی ترقی میں تعاون کرنا ہے، سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح منگل کو دمشق پہنچے ہیں وہ سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں جس میں سرکاری اور نجی شعبے کے 150 سے زیادہ افراد شامل ہیں۔

    بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے مسلسل اضافہ،مودی حکومت خاموش تماشائی

  • بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشن (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا دوران نشست لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق میں فتح میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے-

    کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور مزید ایسے انٹر ایکٹو سیشنز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

    بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے مسلسل اضافہ،مودی حکومت خاموش تماشائی

    بابوسر ٹاپ :سیلابی ریلے میں بہنے والے 3 سالہ عبد الہادی کی لاش مل گئی

    سوات مدرسہ طالبعلم قتل:مقتول طالبعلم فرحان کے نانا کے دل سوز انکشافات

  • بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے مسلسل اضافہ،مودی حکومت خاموش تماشائی

    بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے مسلسل اضافہ،مودی حکومت خاموش تماشائی

    مودی راج میں خواتین کے خلاف جرائم عروج پر ہیں، بھارت عورتوں کے لیے جہنم بن چکا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست اڈیشہ کے جگت سنگھ پور میں 18 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، متاثرہ لڑکی اپنی سہیلی کے ساتھ سالگرہ کی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ راستے میں 2 افراد نے اسے اغوا کر لیا متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے لڑکی کو کھیت میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ اس کی سہیلی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی، لڑکی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں داخل ہے،پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے-

    بابوسر ٹاپ :سیلابی ریلے میں بہنے والے 3 سالہ عبد الہادی کی لاش مل گئی

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے مسلسل واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس کے خلاف اپوزیشن سراپا احتجاج ہے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت گزشتہ ایک سال میں قانون و انصاف کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے بی جے ڈی کے رہنما پریابرات موہاپاترا نے کہا کہ ہم تمام مجرموں کی گرفتاری تک ایس پی آفس کا گھیراؤ جاری رکھیں گے۔

    مودی کے دور میں بھارت خواتین کے لیے ایک خونیں قید خانہ بن چکا ہے اور انصاف صرف ایک خواب بن کررہ گیا ہے، بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت کے دور میں ریپ کلچر بھارت کی نئی پہچان بن چکا ہے اور مودی سرکار صرف جھوٹے نعروں تک محدود ہو گئی ہے "بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ” صرف ایک فر یب بن کر رہ گیا ہے ۔

    حماس نے جنگ بندی کی تجاویز منظور کر کے معاہدہ ثالثی فریقوں کو دے دیا

  • بابوسر ٹاپ :سیلابی ریلے میں بہنے والے  3 سالہ  عبد الہادی کی لاش مل گئی

    بابوسر ٹاپ :سیلابی ریلے میں بہنے والے 3 سالہ عبد الہادی کی لاش مل گئی

    چلاس: بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔

    سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو کل شام 7 بجے مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا،گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالےسے نکال چلاس میں اسپتال پہنچایا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھیسیلابی ریلے میں بہہ کر ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ریلے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ کا 3 سالہ بیٹا عبدالہادی بھی بہہ گیا تھا۔

    سوات مدرسہ طالبعلم قتل:مقتول طالبعلم فرحان کے نانا کے دل سوز انکشافات

    دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کا بتانا ہے کہ چلاس میں جاں بحق ڈاکٹر مشعال اور فہد اسلام کی میتیں 2 بجے تک لودھراں پہنچادی جائیں گی مرحومین کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے ادا کی جائے گی جب کہ مرحومین کو آدم واہن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

  • سوات مدرسہ طالبعلم قتل:مقتول طالبعلم فرحان کے نانا  کے  دل سوز انکشافات

    سوات مدرسہ طالبعلم قتل:مقتول طالبعلم فرحان کے نانا کے دل سوز انکشافات

    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں واقع چالیار مدرسے میں گزشتہ روز بہیمانہ تشدد کا شکار ہونے والا طالبعلم فرحان زندگی کی بازی ہار گیا،تاہم اب مقتول طالبعلم فرحان کے نانا بخت مند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دل سوز انکشافات کیے ہیں-

    مقتول طالبعلم فرحان کے نانا بخت مند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دل سوز انکشافات کیے انہوں نے کہا کہ فرحان نے چند روز قبل گھر آ کر بتایا تھا کہ مدر سے کے اساتذہ اس سے جنسی مطالبات کر رہے ہیں اور وہ وہاں مزید تعلیم حاصل نہیں کرنا چاہتا تاہم گھر والوں نے اسے معمولی بہانہ سمجھ کر دوبارہ مدرسے بھیج دیا فرحان کے چچا نے مدرسے جا کر منت کی کہ بچے کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے اور فیس بھی دوگنا دینے کی پیشکش کی مگر چچا کے مدرسے سے نکلتے ہی اسا تذ ہ نے فرحان پر تشدد شروع کر دیا جو بعد میں اس کی جان لے گیا۔

    ڈی پی او سوات محمد عمر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت سامنے آیا، ایف آئی آر میں چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے دو گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ مدرسے کے نو دیگر افراد کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،تاہم مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے-

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

    ڈی پی او کے مطابق مدرسہ غیر قانونی طور پر چل رہا تھا جسے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کی کارروائی کے بعد سیل کر دیا گیا ہے پولیس نے مدرسے میں زیر تعلیم تین سو طلبہ کو اپنی تحویل میں لے کر ان کے والدین کے حوالے کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے اور ہم کسی قسم کے سیاسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

    فرحان کے ہم جماعت ایک عینی شاہد نے بتایا کہ واپسی پر اساتذہ نے فرحان کو شدید مارا اور ایک الگ کمرے میں بھی تشدد جاری رکھا۔ جب اُسے پانی دیا گیا تو اُس نے تھوڑا سا پانی پیا، اپنا سر ساتھی کی گود میں رکھا اور خاموش ہو گیا۔

    واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے مدرسہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور کالام و مٹہ جانے والی شاہراہ بند کر دی۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مرکزی ملزم محمد عمر سمیت تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    جماعتِ اسلامی کا خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان