Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد عبور کر لی۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ، بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 662 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 82 پوائنٹس پر پہنچ گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 420 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    امریکا کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا عندیہ، پاکستان سے بات چیت کا اعلان

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

  • آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    آئرلینڈ کے خلاف سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی، فاطمہ ثنا آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کریں گی، قومی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی۔

    15 رکنی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم صدف شمس، سعدیہ اقبال اورسدرہ امین طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

    ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا۔

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

    امریکا کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا عندیہ، پاکستان سے بات چیت کا اعلان

    اسرائیل کے خلاف تعصب کاالزام، امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان

  • افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

    افغانستان میں طالبان حکومت نے مقامی انجینئرز کی تیار کردہ بس اور کار کو نمائش کیلئے پیش کر دیا۔

    افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اورنائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے کابل میں صنعتی فیکٹریوں کے کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

    افغان حکومت کے مطابق یہ کمپلیکس اِس وقت 105 اقسام کی مختلف مصنوعات تیار کر رہا ہے ، افتتاحی تقریب کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ بس میں افغان کابینہ ارکان نے سفر بھی کیا۔

    ایک روز قبل افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مقامی سطح پر تیار کی گئی بس کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مقامی انجینئرز نے انہیں تیار کیا ہے،لکھا کہ کچھ دن قبل میں نے اعلان کیا کہ افغانستان نے اپنی پہلی قومی بس بنائی ہے جس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ تصویر کسی اور کمپنی کی ہے، کچھ نے اسے پروپیگنڈا قرار دیا، میں نے خود اس بس میں سفر کیا ہے جو بہت آرام دہ رہا-

  • امریکا کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا عندیہ، پاکستان سے بات چیت کا اعلان

    امریکا کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا عندیہ، پاکستان سے بات چیت کا اعلان

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا چکی ہے، جس میں وہ خود بھی شریک ہوں گی۔

    پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں، آئندہ کیا ہونے جا رہا ہے؟ ترجمان نے جواب دیا کہ جمعہ کو ایک پاکستانی رہنما سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ان تمام امور پر بات کی جائے گی امریکا جانتا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے اور ملاقات میں خطے کی سلامتی، دو طرفہ تعلقات، اور بین الاقوامی معاملات پر کھل کر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    داعش، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور القاعدہ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی پہلی مدت میں داعش کو شکست دی جا چکی ہے، اور اب وہ دہشتگردی کے خلاف مزید اقدامات کریں گےوینزویلا میں اب کوئی بھی امریکی شہری قید نہیں رہا، اور یہ امریکی سفارتی کوششوں کی بڑی کامیابی ہےشام میں تمام فریقین کشیدگی کے خاتمے پر رضا مند ہو چکے ہیں، جبکہ امریکا کے نمائندہ خصوصی وٹکوف غزہ میں جنگ بندی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

    اسرائیل کے خلاف تعصب کاالزام، امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان

    غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے دعویٰ کیا کہ ”حماس کا زور توڑ دیا گیا ہے“ اور تنظیم پر امدادی سامان لوٹنے اور فروخت کرنے کے الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم غزہ کی تعمیر نو کی بات کریں گے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی خصوصی نمائندہ وٹکوف جنگ بندی کی کوششوں کے لیے غزہ جا رہے ہیں امریکا خطے میں قیام امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے اور آنے والی ملاقاتوں میں اس کا عملی ثبوت سامنے آئے گا۔

    ترجمان نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے متعلق پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکا عالمی ہیلتھ قوانین کے معاہدے میں شامل نہیں ہوگا امریکی صحت سے متعلق پالیسیاں صرف امریکی عوام کے لیے اور امریکا خود تشکیل دے گا اسی تناظر میں انہوں نے یونیسکو کے ساتھ شراکت داری ختم کرنے کا بھی اعلان کیا، اور کہا کہ یونیسکو کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    دیو ہیکل سائن بورڈ کے گرنے کا خظرہ،عید قربان کی آلائشوں سے تعفن،لوگ سخت پریشان

  • اسرائیل کے خلاف تعصب   کاالزام، امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان

    اسرائیل کے خلاف تعصب کاالزام، امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان

    امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو (UNESCO) سے دوبارہ علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

    امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کے خلاف تعصب رکھتا ہے اور عالمی سطح پر ’’تقسیم پیدا کرنے والے‘‘ سماجی و ثقافتی ایجنڈے کو فروغ دیتا ہےیونیسکو میں رہنا "امریکی قومی مفاد میں نہیں” ہے یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں بھی کیا تھا، لیکن جو بائیڈن کے دور میں امریکا دوبارہ یونیسکو کا رکن بن گیا تھا،اب ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایک بار پھر امریکا کا ادارے سے نکلنے کا اعلان سامنے آیا ہے، جو دسمبر 2026 میں مؤثر ہو گا۔

    یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈری آذولے نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ملٹی لیٹرلزم (کثیر الجہتی تعاون) کے اصولوں کی نفی کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ فیصلہ متوقع تھا اور ادارہ اس کے لیے تیار ہے امریکی انخلا کے باوجود ادارے کو مالی طور پر بہت زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ گزشتہ دہائی میں امریکا کی بجٹ میں شراکت 20 فیصد سے کم ہو کر اب 8 فیصد رہ گئی ہے۔

    دیو ہیکل سائن بورڈ کے گرنے کا خظرہ،عید قربان کی آلائشوں سے تعفن،لوگ سخت پریشان

    امریکا نے یونیسکو پر الزام لگایا ہے کہ اس نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرکے اسرائیل مخالف بیانیہ بڑھایا ہے اور مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں فلسطینی ثقافتی مقامات کو عالمی ورثہ قرار دینا بھی امریکی پالیسی کے خلاف ہےاسرائیل نے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جب کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے یونیسکو کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اس سے پہلے بھی 1980 کی دہائی میں ریگن حکومت کے تحت یونیسکو سے نکل چکا ہے، اور 2000 کی دہائی میں صدر بش کے دور میں دوبارہ شامل ہوا تھا۔

    غزہ میں بھوک جنگی ہتھیار بن گئی، بچوں کی اموات میں خطرناک اضافہ

  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان بحال

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان بحال

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو بحال کر دیا گیا ہے، قائمقام اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے اپوزیشن اراکین کو ایوان میں لانے کی ہدایت کی، جس کے بعد اسمبلی سیکریٹریٹ نے حزبِ اختلاف کے ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد حزبِ اختلاف کے اراکین ایوان میں واپس آئے تو حکومتی اراکین نے تالیاں بجاکر اُن کا استقبال کیا، وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن اراکین کی ایوان میں واپسی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، خوشی ہے کہ آپ اسمبلی میں واپس آگئے ہیں،قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نےکہا کہ اپوزیشن اراکین کی بحالی سے اچھا پیغام جائے گا۔

    عماد وسیم سے تعلقات کی افواہیں،انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑ دی

    واضح رہے کہ 18 جولائی کو خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کی بحالی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جو ڈرافٹ بذریعہ واٹس ایپ اسپیکر ملک احمد خان کو بیرون ملک بھجوایا جائے گااسپیکر کی منظوری کے بعد ڈرافٹ قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو بھجوایا جائے گا، جو معطل ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

    نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت

  • عماد وسیم سے تعلقات کی افواہیں،انفلوئنسر  نائلہ راجہ  نے خاموشی توڑ دی

    عماد وسیم سے تعلقات کی افواہیں،انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑ دی

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم کی مبینہ ردعمل سامنے آیا ہے-

    حال ہی میں عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ میں نے پچھلے 9 ماہ یہ سب اکیلے برداشت کیا ہے۔

    صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب عماد وسیم کی ایک ویڈیو اور تصویر برطانیہ میں ایک خاتون کے ساتھ گردش کرنے لگی، جس میں دونوں کو ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا،صارفین نے جلد ہی اندازہ لگا لیا کہ یہ تصویرنائلہ راجہ کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور ایک پاکستانی انفلوئنسر ہیں۔

    کئی دنوں کی خاموشی کے بعد نائلہ راجہ نے آخرکار انسٹاگرام پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے اپنی خاموشی توڑ دی انہوں نے عماد وسیم سے کسی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں عماد، ان کی بیوی اور ان کے خاندان کا احترام کرتی ہوں۔ اگر ان کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو میں اس کی وجہ ہرگز نہیں ہوں۔

    دوسرا ٹی 20، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    نائلہ کا کہنا تھا کہ انہیں خواتین کی جانب سے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف نفرت انگیز تبصرے کیے گئے، حالانکہ وہ خود اس معاملے میں کسی طور شامل نہیں ہیں،یہ صرف دو سیکنڈ کی ایک ویڈیو تھی جس میں میں کچھ غلط نہیں تھا، لیکن اب مجھے کسی مرد سے بات کرنے سے پہلے دو بار سوچنا پڑے گا۔“

    نائلہ راجہ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اپنی شہرت کی بھاری قیمت چکا رہی ہیں،میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، لیکن میری ذات کو جس طرح نشانہ بنایا گیا ہے، اس نے میری نجی زندگی کو متاثر کیا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو یا تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جس کے باعث ان کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے۔

    نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت

  • دوسرا ٹی 20، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹی 20، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیر بنگلہ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،ابرار کی جگہ احمد دانیال آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں،بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں، اور بطور ٹیم ہم اسی میں زیادہ پُراعتماد محسوس کرتے ہیں یہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں یا کس وکٹ پر کھیل رہے ہیں اگر وکٹ فلیٹ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بولر کے طور پر آپ کو پھر بھی درست لائن و لینتھ پر گیند کرنی ہوتی ہے اور مسلسل درست ایریاز میں گیند ڈالنی ہوتی ہے، اور آج ہم یہی کرنے کی کوشش کریں گے ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے احمد دانیال آج ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ ابرار ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

    پاکستان الیون:

    فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال

    بنگلہ دیش الیون:

    پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان

  • نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت

    نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت

    آسٹریلیا کی نئی منتخب پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی گرینز کی ڈپٹی لیڈر سینیٹر مہرین فاروقی نے اٹارنی جنرل سیم موسٹن کی تقریر کے دوران احتجاجاً پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا،جس پر لکھا تھا کہ "غزہ بھوکا مر رہا ہے، الفاظ کافی نہیں، اسرائیل پر پابندی لگاؤ۔” متعدد ارکان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

    ہوم افیئرز کے وزیر ٹونی برک نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ناقابل دفاع ہے، یرغمالیوں کو اب بھی رہا کیا جانا چاہیے لیکن جنگ کو ختم ہونا چاہیے حکو مت کی جانب سے ایک مشترکہ بیان خط کی صورت میں بھیجا گیا ہے جس میں غزہ کی صورت حال پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

    ایلیٹ فورس کا مقصد ایلیٹ کو تحفظ دینا نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہے،شہبازشریف

    دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر بھی سیکڑوں افراد جمع تھے جنھوں نے غزہ کے حق میں مظاہرہ کیا اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیاغزہ کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین میں کچھ نے پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش بھی کی جس پر پولیس اہلکاروں نے درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں لیبر پارٹی نے 150 رکنی ایوانِ نمائندگان میں سے 94 نشستیں حاصل کیں، جو 1996 کے بعد کسی بھی حکومت کی سب سے بڑی اکثریت ہےاپوزیشن جماعت لبرل پارٹی کو محض 43 نشستیں ملیں جبکہ باقی 13 نشستیں آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے پاس ہیں،سینیٹ میں کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں، جہاں لیبر پارٹی کے 29، کنزرویٹو اپوزیشن کے 27، جبکہ گرینز کے 10 ارکان ہیں۔

    امریکی ویزے کیلئے نئی ”ویزا انٹیگریٹی فیس“ وصول کرنے کا فیصلہ

  • ایلیٹ فورس کا مقصد ایلیٹ کو تحفظ دینا نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہے،شہبازشریف

    ایلیٹ فورس کا مقصد ایلیٹ کو تحفظ دینا نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہے،شہبازشریف

    وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ ایلیٹ فورس کا مقصد ایلیٹ کو تحفظ دینا نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہے-

    نیشنل پولیس اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تزئین وآرائش پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، یہاں زیر تربیت اہلکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے عام انسان کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہے، اہداف کا حصول تبھی ممکن ہے جب تربیت اور بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا، نیشنل پولیس اکیڈمی میں معیاری تربیت، بہترین رہائش اور اچھی سہولیات کا انتظام ہو گا،پولیس میدان عمل میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، پولیس اکیڈمی سے تربیت کے بعد میدان عمل میں شہریوں کو انصاف دینا ہے،ایلیٹ فورس کا مقصد ایلیٹ کو تحفظ دینا نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہےسکیورٹی ادارے دہشتگردی کیخلاف سر گرم ہیں، ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے سکیورٹی اہلکار دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

    پولیس افسران کو تربیت کےلئے چین بھی بھجوایا جائے گا ۔وزیراعظم

    آئی ایم ایف کو سستی بجلی فراہمی کے لیے دو تجاویز پیش کی گئی ہیں،سیکرٹری پاور

    :پنجاب میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام، کمیشننگ تقریب میں مریم نواز کی شرکت