Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکا  ’’سکھ فار جسٹس‘‘ کا بھارتی یومِ آزادی سے متعلق بڑا اعلان

    امریکا ’’سکھ فار جسٹس‘‘ کا بھارتی یومِ آزادی سے متعلق بڑا اعلان

    مریکا میں ’’سکھ فارجسٹس‘‘ کی جانب سے بھارتی یوم آزادی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔

    سکھوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والی تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے امریکا میں بھارتی یوم آزادی سے متعلق دبنگ اعلان کیا گیا ہے تنظیم نے بھارتی یومِ آزادی 15 اگست کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ریلی کا اعلان کیا ہےسکھ فار جسٹس بھارتی سفارتخانے کے سامنےبھارتی جھنڈے کو نذر آتش کرے گی اس کے علاوہ تنظیم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم منعقد کرے گی ۔

    سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق ’’واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ دہشت گرد سرگرمیوں کا گڑھ ہے‘‘2047ء تک بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے کیا جے شنکر 15 اگست کو ترنگا بچانے واشنگٹن آئیں گے؟۔

    سکھ فار جسٹس سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ سکھ برادری عالمی سطح پر حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں متحد اور پرعزم ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر مودی سرکار کے مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف مظالم سب کے سامنے لائے جائیں۔

    امریکا ’’سکھ فار جسٹس‘‘ کا بھارتی یومِ آزادی سے متعلق بڑا اعلان

    صحافی پر حملہ کیس: ملزم ارمغان کا مقدمے کی نقول لینے سے انکار، عدالت برہم

  • صحافی پر حملہ کیس: ملزم ارمغان کا مقدمے کی نقول لینے سے انکار، عدالت برہم

    صحافی پر حملہ کیس: ملزم ارمغان کا مقدمے کی نقول لینے سے انکار، عدالت برہم

    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی نقول لینے سے انکار پر ملزم ارمغان پر برہمی کا اظہار کیا۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے میں جیل حکام نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا،دوران سماعت ملزم ارمغان نے مقدمے کی نقول لینے سے انکار کر دیا،عدالت نے ملزم ارمغان سے سوال کیا کہ مقدمے کی نقول کیوں نہیں لینا چاہتے؟

    ملزم ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ جب تک میرا وکیل موجود نہیں ہو گا میں مقدمے کی نقول نہیں لوں گا عدالت کے بار بار سمجھانے اور تاکید کے باوجود ملزم نے اپنی ضد برقرار رکھی،سماعت کے دوران عدالت اس وقت مزید برہم ہو گئی جب جیل حکام نے عدالتی اجازت کے بغیر ہی ملزم کو واپس لے جانے کی کوشش کی،جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی۔

    نجی ائیرلائن اور ایف آئی اے امیگریشن کو نوٹس جاری

    واضح رہے کہ 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان نے اپنی ویگو گاڑی میں سوار ہو کر صحافی ندیم احمد خان کو روکا، اس سے تلخ کلامی کی اور پھر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی، جس سے صحافی شدید زخمی ہوگیا ارمغان موقع سے فرار ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور تسلیم کیا کہ اس نے دانستہ طور پر صحافی پر جان لیوا حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے بھی ملزم ارمغان کی شناخت کر لی ہے، جبکہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو ملزم ارمغان نے قتل کر دیا تھا، مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان اور شیراز گرفتار ہیں۔

    ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا،محسن نقوی

  • نجی ائیرلائن اور ایف آئی اے امیگریشن کو نوٹس جاری

    نجی ائیرلائن اور ایف آئی اے امیگریشن کو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہری کو کراچی کے بجائے جدہ پہنچانے پر نجی ائیرلائن اور ایف آئی اے امیگریشن کو نوٹس جاری کردیا۔

    سندھ ہائیکورٹ میں نجی ائیرلائن کی جانب سے شہری کو کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ذوالفقار سانگی نےکی ،سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے درخواست گزار کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے، کیا ائیرلائن کے خلا ف کوئی انکوائری ہورہی ہے؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ انکوائری کے معاملے کا علم نہیں ہے۔

    عدالت نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ہمیں یہاں سے انصاف نہیں ملتا، ہم صبح سے کیسز کی سماعت کےلیے بیٹھتےہیں، 100، 100 کیسز روزسنتے ہیں، اس کے باوجود لوگ سمجھتے ہیں ان کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا،بعد ازاں عدالت نے نجی ائیرلائن اور ایف آئی اے امیگریشن حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ 7 جولائی 2025 کو نجی ائیرلائن نے مسافر کو لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچا دیا تھا۔

  • ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا،محسن نقوی

    ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا-

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور ایف آئی اے کے شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور عظیم قربانیوں پر شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی، محسن نقوی نے ادارے کو مزید فعال بنانے کے لیے قوانین اور رولز میں ضروری ترامیم پر فوری کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔

    https://x.com/MOIofficialGoP/status/1947208362686386275

    محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے اکیڈمی کو نئی الاٹ کی گئی زمین پر منتقل کیا جائے، محسن نقوی نے کراچی زونل آفس کی بحالی بھی جلد از جلد کرانے کی ہدایت کی،ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار نے وزیر داخلہ کو ادارے میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی-

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

    محسن نقوی نے ادارے کو مزید فعال بنانے کے لیے قوانین اور رولز میں ضروری ترامیم پر فوری کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی،وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کے لیے فوری طور جدید ٹیکنالوجی اور مطلوبہ ہتھیاروں کی منظوری دی، محسن نقوی نے واضح کیا کہ ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا، کارکردگی پر ہی ایف آئی اے کو مزید مراعات دی جائیں گی،وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ‎غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، بے رحمانہ کریک ڈاؤن کیا جائے اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، چئیرمین سی ڈی اے سمیت ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے-

    لاہور سے کراچی آنے والی پرواز میں بال بال محفوظ رہے، قیصر نظامانی

  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے-

    ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران سیلاب متاثرین کی ہر طرح کی مدد کے لیے حاضر ہے۔

    ایرانی وزیر داخلہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے 26 جولائی کو دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات چیت کی ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے حالیہ دورہ ایران پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں۔

    https://x.com/MOIofficialGoP/status/1947191690365714538

    لاہور سے کراچی آنے والی پرواز میں بال بال محفوظ رہے، قیصر نظامانی

    یونانی امیگریشن وزیر کا غیرقانونی تارکین وطن کیلئے سخت انتباہ جاری

    بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام فیصلہ

  • لاہور سے کراچی آنے والی پرواز میں بال بال محفوظ رہے، قیصر نظامانی

    لاہور سے کراچی آنے والی پرواز میں بال بال محفوظ رہے، قیصر نظامانی

    لاہور سے کراچی آنے والی نجی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی جس کی تصدیق سینئر اداکار قیصر نظامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹکٹ کی شیئر کردہ تصویر سے کی۔

    قیصر نظامانی نے انسٹاگرام اور فیس بک پوسٹ میں حادثے سے بچ جانے والے طیارے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا اداکار نے بتایا کہ 19 جولائی کو وہ لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ نجی ایئرلائن ایئربلیو کی پرواز 401 اڑان بھرنے سے کچھ دیر قبل حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی اڑان کے لیے تیار پرواز سے پردہ آکر ٹکرایا، جس سے طیارہ لڑ کھڑایا مگر کپتان کی حاضر دماغی سے حادثے سے بچ گیا-

    انہوں نے بتایا کہ لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر پرندہ جہاز سے ٹکرا گیا تھا جس کے سبب پائلٹ کو بریک لگانا پڑی، اداکار کا کہنا تھا کہ طیارہ بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا تھاکپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو حادثے سے بچا لیا اور 100 سے زائد جانیں بچ گئیں،طیارہ سے پرندہ ٹکرایا تھا، جس وجہ سے مسئلہ پیش آیا۔

    https://www.instagram.com/kaisernizamani/p/DMSSIk4Iq7r/

    مذکورہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد اسے پارکنگ میں کھڑا کرکے اس کی چیکنگ شروع کی گئی تھی،ماضی میں بھی متعدد بار پرندےطیاروں سے ٹکرا چکے ہیں، جس سے خوش قسمتی سے طیارے حادثات کا شکار ہونے سے بچ چکے ہیں۔

    اداکار نے ویڈیو پیغام میں ائیرپورٹ کے قریب رہائش پذیر لوگوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی آپ لوگ پرندوں کو گوشت اور دانہ وغیرہ نہ ڈالا کریں جو افراد یہ کرتے ہیں وہ دراصل انسانوں کی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، شکر اللہ کا کہ ہم آج ایک خطرناک حادثے سے بچ گئے ، پائلٹ نے جہاز کو کنٹرول کرلیا ورنہ کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا تھا۔

    قیصر نظامانی کا کہنا تھا ہمارے ہاں ایوی ایشن میں تھوڑی سی ڈیویلپمنٹ کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ ہم صبح 8 بجے سے لاہور ائیرپورٹ پر ہیں اور اب شام ہوگئی ہے، 6 بج رہے ہیں، ابھی تک کچھ علم نہیں کہ ہم کب واپس کراچی پہنچیں گے اتنا انتظار کو انٹرنیشنل ٹرمینل پر نہیں ہوتا جتنا یہاں کرنا پڑ رہا ہے۔

  • یونانی امیگریشن وزیر کا غیرقانونی تارکین وطن کیلئے سخت انتباہ جاری

    یونانی امیگریشن وزیر کا غیرقانونی تارکین وطن کیلئے سخت انتباہ جاری

    یونان کے امیگریشن کے وزیر تھانوس پلیورس نے شمالی افریقہ میں اپنے ملک کی طرف ہجرت کرنے والے نوجوانوں کے لیے سخت انتباہ دیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو یونا ن میں یا تو جیل یا جلاوطنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

    یونانی میڈیا کے مطابق ایک واضح انٹرویو میں، حال ہی میں تعینات ہونے والے پلیورس نے اس بات پر زور دیا کہ یونان حقیقی پناہ گزینوں کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن معاشی مہاجرین کو مزید برداشت نہیں کرے گا، خاص طور پر مصر، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے محفوظ ممالک سے آنے والے 18-30 سال کی عمر کے نوجوانوں کو۔ "ہم ہوٹل نہیں ہیں،” انہوں نے نرم پالیسیوں کے خاتمے کا اشارہ دیتے ہوئے اعلان کیا۔

    یونان، جو کہ یورپ کے ہجرت کے بحران میں ایک صف اول کی ریاست ہے، آمد کے اضافے سے دوچار ہے، خاص طور پر کریٹ پر، جہاں اس سال لیبیا سے 10,000 تارکین وطن پہنچے ہیں، جن میں صرف جولائی کے اوائل میں 4,000 شامل ہیں۔ یہ تارکین وطن، جن میں زیادہ تر نوجوان مرد ہیں، عارضی کیمپوں یعنی کنکریٹ کے فرش، کم سے کم راشن اور کشیدہ حالات والے گوداموں میں رکھے گئے ہیں۔ پلیوریس نے لیبیا پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی کراسنگ کی سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا اور اس آمد کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    راولپنڈی میں گیس لیکج کے دھماکے سے 5 افراد زخمی، گھر کی دیوار بھی گری

    ایک نیا یونانی قانون، جسے یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے، پناہ کی درخواستوں کو کم از کم تین ماہ کے لیے معطل کر دیتا ہے، جو غیر قانونی طور پر آنے والوں کو دو اختیارات پیش کرتا ہے: یونان کے خرچے پر پانچ سال تک قید یا ملک بدری۔ "یہ کوئی حملہ نہیں ہے، سرزمین پر جیل نما کیمپ تیار کیے گئے ہیں۔ پالیسی میں تبدیلی کو یونان کے وزیر اعظم نے بھی سپورٹ کیا ہے-

    کریٹ کے کیمپوں میں، حالات سنگین ہیں زیادہ بھیڑ، غیر صحت بخش، اور غیر مستحکم، مسلح محافظ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یورپ کے لیے آسان راستے کی توقع رکھنے والے تارکین وطن کو مایوسی اور تلخ حقائق کا سامنا کرنا پڑتا ہےاس قانون کی منظوری کے بعد سے لیبیا سے کشتیوں کی آمد روک دی گئی ہے-

    بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام فیصلہ

  • اسحاق ڈار کی رواں ہفتے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات متوقع

    اسحاق ڈار کی رواں ہفتے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات متوقع

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار 8 روزہ امریکا کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔

    اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وہ 22 جولائی کو اقوام متحدہ میں کی سلامتی کونسل سے بطور صدر خطاب کریں گے اور 23 جولائی کو مسئلے پر کونسل کے سہ ماہی کھلے مباحثے کی میزبانی کریں گے،وزیر خارجہ نیویارک اور واشنگتن میں ملاقاتوں کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات اجاگر کریں گے، اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے مابین تعاون پر بھی بات ہو گی،وزیر خارجہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

    اسحاق ڈار کی رواں ہفتے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات متوقع

    نیویارک کے دورے کے بعد 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،یہ 2016 کے بعد پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ممالک کی کابینہ سطح پر ملاقات ہو رہی ہے، اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی ظہرانہ کیا تھا، اس طرح کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کئی برسوں سے معطل تھیں اور اب یہ پیش رفت دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سفارتی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

    تاہم ان کے دورے کا سب سے اہم مرحلہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ہونے والی ملاقات ہے،اس دورے سے پہلے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیر غور تجارتی اور ٹیرف معاہدے پر بات چیت ہوئی۔

    بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ، مزید دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    محمد اورنگزیب نے ان مذاکرات کو ’انتہائی تعمیری‘ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات کو صرف تجارت سے آگے بڑھنا چاہی ’امریکا-پاکستان تعلقات کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے سرمایہ کاری بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ معدنیات، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کرپٹو جیسے شعبے حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں

  • بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام فیصلہ

    بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام فیصلہ

    بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کی اصولی منظوری دیدی گئی-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران ڈپٹی سپیکر نے پنجاب میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔

    ملک ظہیر اقبال نے بہاولپور میں برن سنٹر کے قیام پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا قابل تحسین قدم ہےانہوں نے “فیلڈ ہسپتال”، “کلینک آن ویل” اور “مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ” جیسے عوام دوست منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہیں پنجاب کی صحت سہولیات میں انقلابی تبدیلی قرار دیا۔

    خضدار:جبری مشقت پر مجبور 9 ہندو افراد بازیاب،2 زمیندار گرفتار

    ڈپٹی سپیکر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن کو “گیم چینجر” قرار دیا اور ایئر ایمبولنس سروس، فیلڈ ہسپتالز کے قیام اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیااس موقع پر عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی جسے سول ہسپتال کے قریب تعمیر کرنے پر اتفاق کیا گیا-

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کا تفصیلی پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی ان کے دل کے بے حد قریب ہے جنوبی پنجاب کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی فلاح پر مبنی فیصلے ان کے وژن کا حصہ ہیں۔ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عوام دوست فیصلے حکومت کا طرہ امتیاز ہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کےملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

  • خضدار:جبری مشقت پر مجبور 9 ہندو افراد بازیاب،2 زمیندار گرفتار

    خضدار:جبری مشقت پر مجبور 9 ہندو افراد بازیاب،2 زمیندار گرفتار

    لیویز فورس نے خضدار کے دور دراز علاقے سے ہندو خاندان کے 9 افراد کو جبری مشقت سے چھٹکارا دلا کر 2 بااثر زمینداروں کو گرفتار کرلیا۔

    سینیٹر پونجو بھیل اور سینیٹر دھنیش کمار کی جانب سے دی گئی درخواست پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قلات ڈویژن کے کمشنر طفیل بلوچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس کے نتیجے میں خضدار کے تحصیل نال کے علاقے گریشہ، کھوڑا میں زبردستی مشقت پر مجبور 9 ہندو افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    یہ کارروائی لیویز فورس نے کمشنر قلات کی نگرانی میں ضلع خضدار اور آواران کی سرحد پر واقع علاقے کھوڑا میں کی، جہاں مغوی افراد سے جبری مشقت کروائی جا رہی تھی چھاپے کے دوران بااثر زمیندار بابو اور داد محمد بلوچ کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

    وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائی،سرکس کیلئے لایا گیا شیر تحویل میں لے لیا

    خواتین اور بچوں سمیت بازیاب کرائے گئے تمام افراد کا تعلق سندھ کے ضلع سانگھڑ سے ہے، انہیں مبینہ طور پر جھوٹے وعدوں پر بلوچستان بلایا گیا تھا اور بعد ازاں زبردستی ہتھیاروں کے زور پر کھیتوں میں مشقت کروائی جاتی رہی،تمام متاثرہ افراد کو لیویز تھانے نال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے بیانات قلمبند کیے گئے، قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں ہندو پنچایت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں، ہندو پنچایت اور سول سوسائٹی نے بلوچستان حکومت کی بروقت کارروائی کو سراہا ہےسینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف اس قسم کے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور وزیر اعلیٰ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کےملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا