Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

    اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 8-10 گھنٹوں تک بارش اور تیز ہوائیں کے ساتھ ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، آندھی اور اولوں کے باعث کمزور تعمیرات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے سڑکوں پر بارش کے باعث حدِ نگاہ کم، حادثات کا امکان بڑھ سکتا ہے، موسمی حالات سے آگاہ رہیں، بروقت آگاہی کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں سفر سے پہلے ٹریفک کی صورتحال چیک کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے علاقوں میں محتاط رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

    آرمی چیف ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں، گورنر پنجاب

    دوسری جانب شہریوں نے اتوار کو ہلکی ژالہ باری اور بارش کے دوران گاڑیوں کو چھتوں تلے محفوظ کرنا شروع کردیا جب کہ جڑوں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل

  • آرمی چیف   ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں، گورنر پنجاب

    آرمی چیف ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں، گورنر پنجاب

    اسلام آباد: گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ معیشت کو سہارا دیتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ان کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا ہے،آرمی چیف کی تقریر نے نہ صرف دشمنوں کو پیغام دیا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بھی بلند کیے-

    سلیم حیدر نے اوورسیز کامیاب کنونشن پر تمام شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام گیا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات سے مالا مال ہے اور قدرتی وسائل کی دولت رکھتا ہے۔

    گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ معیشت کو سہارا دیتے ہیں، انہوں نے باور کرایا کہ ملک کے خلاف کسی صورت کمپین نہیں چلنی چاہیے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے تجویز دی کہ اوورسیز کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں تاکہ ان کے قانونی مسائل فور ی طور پر حل ہو سکیں۔

    انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں تاکہ قومی اتفاق رائے کو فروغ دیا جا سکے۔

  • عظمیٰ بخاری کا حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل

    عظمیٰ بخاری کا حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں، کیونکہ اس سے ہزاروں پاکستانیوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے،2500 پاکستانی مختلف فوڈ چینز میں کام کرتے ہیں، اور ان اداروں سے کئی خاندانوں کا چولہا جلتا ہےکھیل داس پر حملہ افسوس ناک ہے اور ایسے اقد امات ملک کے امن و امان اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ یہ حملے پوری پلاننگ کے ساتھ ہو رہے ہیں اور زیادہ تر ایسے واقعات پنجاب میں پیش آ رہے ہیں بہاولپور سے 7 اور رحیم یار خان سے 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ملتان میں ایک مقدمے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، پرتشدد واقعات میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے، اور اس طرح کے واقعات میں شرپسند گروہ ملوث ہیں جو مختلف شکلوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

    سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

    عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ ہمارا مذہب تمام انسانوں کو یکساں حقوق دیتا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ہم سب کو مل کر ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیےانہوں نے واضح کیا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سے کھیلنے کی قانون اجازت نہیں دیتا عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطین کے حق میں عالمی سطح پر موثر آواز بلند کرنے پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

    امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

    سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

    اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارت خانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلٰی سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    انہوں نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، بھکار ی مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے بھر پور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔

    پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

  • امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

    امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

    نیویارک: امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے –

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بھی ہزاروں مظاہرین نے نیویارک، واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں امریکی صدر کے خلاف بڑی ریلیاں نکالیں،نیویارک میں لوگ شہر کی مرکزی لائبریری کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے "امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں” اور "ظالم کے خلاف مزاحمت” جیسے الفاظ درج تھے۔

    بہت سے لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی ملک بدری کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کوئی آئی سی ای (تارکین وطن کےخلاف کریک ڈاؤن کرنے والی ایجنسی) نہیں، کوئی خوف نہیں، یہاں تارکین وطن کا خیر مقدم ہے کے نعرے لگائے۔

    یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن میں مظاہرین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ شفاف طریقہ کار پر عمل درآمد کے حق سمیت طویل عرصے سے رائج قابل احترام آئینی اصولوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ مخالف مظاہروں کی کال 50501 موومنٹ نے دی ہے،50501 کا مطلب پچاس امریکی ریاستوں میں پچاس مظاہروں کی ایک تحریک ہے منتظمین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے غیر جمہوری، غیر قانونی اقدامات پر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی،نیتن یاہو

  • یو اے ای  کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

    دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے بات چیت کریں گےملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا سرکاری دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری،توانائی تعاون، علاقائی سلامتی اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت کی جائے گی۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی،نیتن یاہو

    یہ دورہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گاشیخ عبداللہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کرے گی۔

    شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد دے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

    متنازعہ کینالز منصوبہ رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کا رابطہ، بات چیت پر اتفاق

  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی،نیتن یاہو

    غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی،نیتن یاہو

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے دوران یرغمالی اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر لاپتہ ہوگیا،حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیلی فوج کےخلاف جوابی حملے کیے، گھات لگا کرکیے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے اسرائیلی فوج کے ٹینک اور ملٹری بلڈوزرکو بھی تباہ کردیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون تباہ ہوگیا۔

    ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے باعث مسیحیوں کو ان کے مقدس مقام پر جانے سے روک دیا گیا۔

    پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطالبات کے سامنےجھک گئے تو غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کوختم نہ کردیں-

    اس نے کہا کہ غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی شکست ہوگی، ایسی شرائط پرجنگ کا خاتمہ پیغام دےگا کہ اغوا کاری کے ذریعےاسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے،جب تک تمام مغویوں کو واپس نہ لے آئیں،جنگ کو ختم نہیں کریں گے، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنےکا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔

    ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع،پی سی بی نے اشتہار دیدیا

    غزہ جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں نے غزہ جنگ ختم کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کی قرارداد پر دستخط کر دیئے۔

  • پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    پنجاب کے محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 کے دوران یہ رقم خرچ کی گئی، تاہم آڈٹ ڈپار ٹمنٹ کی بارہا کوششوں کے باوجود اس کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ صحت کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس ریکارڈ نہیں، سی اینڈ ڈبلیو سے معلوم کریں-

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین علی حیدر گیلانی نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    متنازعہ کینالز منصوبہ رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کا رابطہ، بات چیت پر اتفاق

    کورونا کے دوران غیر ملکی دوست ممالک کی جانب سے دیئے گئے وینٹیلیٹرز بھی استعمال نہ کیے جا سکے اور خراب پڑے رہے، کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ خراب وینٹیلیٹرز کو فوری طور پر مرمت کروایا جائے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

    صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی

  • متنازعہ کینالز  منصوبہ  رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کا رابطہ، بات چیت پر اتفاق

    متنازعہ کینالز منصوبہ رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کا رابطہ، بات چیت پر اتفاق

    وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے متنازعہ کینالز کےمعاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

    باغی ٹی وی : ٹیلیفونک رابطے میں رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت سندھ کے تحفظات دور کرنے کے لیے مکمل طور پر سنجیدہ ہےوزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تمام تحفظات، خصوصاً کینالز کے حوا لے سے، افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں۔

    شرجیل انعام میمن نے اس رابطے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، اور ہمیں پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی طرف سے اس پر شدید تحفظات ہیں پیپلز پارٹی 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم کی خواہاں ہے، اور وفاق سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    گزشتہ روز رانا ثنا اللہ نے بیان دیا تھا کہ وفاق پانی سمیت تمام وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتا ہے اور قائدین نے ہدایت دی ہے کہ پیپلز پارٹی سے بات چیت کر کے مسائل حل کیے جائیں، جواب میں شرجیل میمن نے بھی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر رانا ثنا للہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم ویلکم کرتے ہیں، ہم تیار ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں نے رانا ثنا اللہ کا بیان دیکھا ہے اس میں وہ دو چیزیں ہیں، ایک تو وہ جو ٹیکنیکل بات کر رہے ہیں اس میں پیپلز پارٹی کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ان کینال سے نہ صرف پیپلز پارٹی کو بلکہ سندھ کی حکومت اور عوام کو سنگین خدشات ہیں۔

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ان سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی، وزیراعلٰی سندھ نے بھی کوشش کی اور وفاق کو خطوط لکھے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی واضح پالیسی دے چکے ہیں اور کل بھی انھوں نے حیدر آباد جلسے سے خطاب میں کہا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پانی کی بچت کرنا اور غیرآباد علاقوں کو آباد کرنا حکومت یا کسی ادارے کی نہیں، 25 کروڑوعوام کی ضرورت ہے نہروں کے معاملے کا اختتام وہ نہیں ہوگا جیسی دائیں بائیں سے کوششیں ہو رہی ہیں، یہ معاملہ احسن طریقے سے حل ہوجائے گا جو شور کر رہا ہے اسے پتہ ہی نہیں کون سی نہر کہاں سے نکل رہی ہے۔

    صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی

  • ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع،پی سی بی نے اشتہار دیدیا

    ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع،پی سی بی نے اشتہار دیدیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے جس کیلئے اشتہار بھی دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم دورہ نیوزی لینڈ کےلیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئی تھیں، عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ کے لیے دلچسپی نہیں رکھتے، وہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے بعد پی سی بی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ کا اشتہار جاری کیا گیا ہے، اشتہار میں لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکٹ اور 10 سال کا تجربہ مانگا ہے۔

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں انہیں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز کے ٹور میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔

    دوسری جانب پی سی بی نے ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے بھی اشتہار جاری کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جا سکتا ہے۔

    صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی