Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

    اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے، ان کے بچوں کا ملکی جامعات میں کوٹا مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، تمام چارٹرڈ یونیور سٹیز میں ان کے بچوں کو پانچ فیصد کوٹا دیا جائے گا اسی طرح میڈیکل یونیورسٹیز میں 15 فیصد کوٹا دیا جائے گا، انہوں نے اس موقع پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیےخصوصی عدالتیں قائم کرنےکا بھی اعلان کیااور کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کےذریعےحاضری کی سہولت دی جائے گی-

    وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، دنیا کے ہر کونے سے اوورسیز پاکستانی یہاں موجود ہیں، ایک کروڑسے زائد پاکستانی دنیا بھرمیں آباد ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے دن رات محنت کر کے پیسے کمائے، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں، ہم آپ کی جتنی قدرکریں وہ کم ہے، اوورسیز پاکستانی اربوں ڈالروطن بھیج رہے ہیں،مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 4.1 ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، آپ لوگ اسی طرح بھیجتے رہے تو ملکی مزید ترقی کرے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آپ دنیا بھرمیں پاکستان کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں، کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، سب جانتے ہیں کون دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، سب کوعلم ہے۔

    انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے 80 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں نثار کی ہیں، 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی پھیل رہی ہے، سب کودہشت گردوں کے سہولتکاروں کا علم ہے، کون ان کو فنڈنگ کر رہا ہے کون سہولت دے رہاہے؟۔

    زیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو دل میں ہوتا ہے، آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اللہ قرآن میں کہتا ہے شہیدوں کو مردہ نہ کہو، ان کے خلاف برطانیہ میں زہر اگلا جاتا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ ان لوگوں کا مقابلہ کریں تاکہ پتہ چلے عظیم پاکستانی ہیں، غزہ اور کشمیر کیلئے ناچیز نے کروڑوں عوام کے جذبات کی عکاسی کی، کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی مدد کریں گے، غزہ میں ہمارے 50 ہزار بھائی بہن شہید کردیے گئے، آج بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔

    انہوں نے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں اداروں کو گالیاں دینے والوں کا مقابلہ کریں، کسی کی گالی کا جواب دینا مناسب نہیں، مناسب الفاظ میں جواب دیں، اوورسیز پاکستان ویڈیولنکس کی سہولت جلد دی جائے گی، ویڈیولنکس کےذریعےمتعلقہ وزراء سےبات ہوسکتی ہے، چیئرمین نادرا کوفی الفورسہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نمایاں کارکردگی پراوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے، ہرسال 15 اوورسیز کو سول ایوارڈز دیے جائیں گے، نواز شریف نے ایئرپورٹ پرگرین چینل کا اعلان کیا تھا، میں آج پھرگرین چینل کااعلان کرتا ہوں، گرین چینل چند ہفتوں میں فعال ہو جائے گا، ہماری بہادر مسلح افراد کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہو رہا ہے، محبت وطن اس منفی مہم کےخلاف قومی کردارادا کریں۔

  • بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،آرمی چیف

    بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

    باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہوسکتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستا ن کو بے بہا وسائل سے نوازا ہے، جس پر ہمیں ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے-

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ ہم آج مل کر یہ واضح پیغام دے رہے ہیں، جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم مل کراُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے، جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے، بیرون ملک پاکستانی اسکی عمدہ ترین مثال ہیں، آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کوسنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا، مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

    پی اے سی نے دو ماہ میں 118 ارب 53 کروڑ کی ریکوری کی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں، آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں، جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔

    فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،وزیراعظم کا خیر مقدم

    آرمی چیف نے اوور سیز پاکستانیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ” آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپ کی میراث ایک اعلیٰ معاشرے، نظریے اور تہذیب سے ہے”، نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان اور پاکستانی نہیں گھبراتے، ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں اور نہ جھکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، قوم اپنے شہدا کو نہایت عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتی ہے، ان کی قربانی لازوال ہے جس پر کبھی ملال نہ آنے دیں گے۔

    صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا اور آپ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں بلکہ آپ ایک عظیم اور طاقت ور ملک کے نمائندے ہیں۔

    اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، اسی طرح پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے، سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہےاپنے خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکا نے “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔

    صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

  • پی اے سی نے  دو ماہ میں 118 ارب 53 کروڑ کی ریکوری کی

    پی اے سی نے دو ماہ میں 118 ارب 53 کروڑ کی ریکوری کی

    اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے دو ماہ میں اربوں روپے ریکور کرنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی اے سی نے کہا ہے کہ دو ماہ میں 118 ارب 53 کروڑ کی ریکوری ہو چکی ہے اور یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اعداد و شمار ہیں۔

    اجلاس میں وزارت آبی وسائل اور واپڈا میں 58 گاڑیوں کے غلط استعمال کا آڈٹ اعتراض پر بحث ہوئی آڈیٹر جنرل حکام نے بتایا کہ وزارت اور واپڈا میں 58 گاڑیاں غیر مجاز افسران کو الاٹ کی گئیں، 2021 سے 2023 کے درمیان مختلف ماڈلز کی گاڑیاں خریدی گئیں۔

    فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،وزیراعظم کا خیر مقدم

    آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ گاڑیاں منصوبوں کے لیے خریدی گئیں اور اسی مقصد کے لیے استعمال ہونی چاہیے تھیں، یہ گاڑیاں منصوبوں کے لیے افسران کو الاٹ کی گئی تھیں لیکن اس سے قومی خزانے کو 15 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

    سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ ڈی اے سی نے فیصلہ کیا کہ اس میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، ہم 60 دنوں میں انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کریں گے،چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نےکہا کہ یہ آسان معاملہ ہے ایک ماہ میں انکوائری مکمل کریں۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

  • فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،وزیراعظم،وزیر خزانہ کا خیر مقدم

    فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،وزیراعظم،وزیر خزانہ کا خیر مقدم

    کراچی:کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،فچ ریٹنگ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا، جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے فچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا۔

    فچ کے مطابق یہ اپ گریڈ پاکستان کی بجٹ خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بہتر ہوا اور فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی توقع کہ ہے جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے، مالی سال 2024 میں یہ خسارہ تقریباً 7 فیصد تھا۔

    انسانیت کا تحفظ کسی کا پاسپورٹ دیکھ کر نہیں ،مشترکہ انسانیت کے ذریعے ممکن ہو گا،آئی سی سی پراسیکیوٹر جنرل

    فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موڈیزاور ایس اینڈ پی آؤٹ لک بھی مستحکم ہے، یہ پیش رفت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے اشارے ہیں پاکستان کے معاشی چیلنجز بدستور موجود ہیں، پاکستان میں معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آنا انتہائی خوش آئند ہے، فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے۔

    شہریوں‌کو گنجا کیسے کیا…عدالت میں ویڈیو چل گئیں،پولیس کی معافیاں

    وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کیجانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا پاکستان کی معاشی اصلاحات اور پالیسیوں پر اعتماد کا بھرپور اظہار ہے اور ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔

    محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ ریٹنگز نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہےفچ ریٹنگز کے اقدامات سے حکومت کے معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی اس پیشرفت کے بعد ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، صنعتی ترقی اور اضافی مالی وسائل دستیاب ہوں گے۔

    درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات اور معاشی استحکام کا سفر جاری رکھے گی، آنے والے وقتوں میں ملکی معیشت میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا، آگے چل کر عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ مزید بڑھے گا۔

  • انسانیت کا تحفظ کسی کا پاسپورٹ دیکھ کر نہیں ،مشترکہ انسانیت کے ذریعے ممکن ہو گا،آئی سی سی پراسیکیوٹر جنرل

    انسانیت کا تحفظ کسی کا پاسپورٹ دیکھ کر نہیں ،مشترکہ انسانیت کے ذریعے ممکن ہو گا،آئی سی سی پراسیکیوٹر جنرل

    انطالیہ: جنگی مجرم کے طور پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے والے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر جنرل کریم خان نے کہا ہے کہ انسانیت کا تحفظ کسی کا پاسپورٹ دیکھ کر نہیں بلکہ ہماری مشترکہ انسانیت کے ذریعے ممکن ہو گا۔

    باغی ٹی وی : ترکی میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیٹک فورم میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے پراسیکیوٹر جنرل کریم خان نے کہا ہے کہ غیر انسانی وبا پھیلتی جا رہی ہے، بین الاقوامی قانون اس غیر انسانی وبائی لہر کو روکنے میں ہماری مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن مؤثر ہونے کے لیے اس کا تحفظ کسی شخص کے پاسپورٹ پر مبنی نہیں ہو سکتا، یہ صرف ہماری مشترکہ انسانیت کے ذریعے ممکن ہو گا۔

  • جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا گیاصدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی-

    واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11اپریل کوجسٹس علی باقرنجفی کی سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی تھی۔

    بھارتی پولیس کا کارنامہ: چور کی جگہ جج کے خلاف وارنٹ جاری کرادیئے

    خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کردیا

    امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کا ذکر نہیں کیا، ایاز صادق

  • بھارتی پولیس کا کارنامہ: چور کی جگہ جج کے خلاف وارنٹ جاری کرادیئے

    بھارتی پولیس کا کارنامہ: چور کی جگہ جج کے خلاف وارنٹ جاری کرادیئے

    بھارت میں پولیس نے چوری کے ایک مقدمے میں اصل ملزم کی جگہ عدالت کے جج کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں ایک چوری کا کیس عدالت میں لایا گیا جس میں عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا، کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب پولیس افسر نے ملزمان کی فہرست بنا نے کے بجائے غلطی سے جج کا نام وارنٹ میں ڈال دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسر نے ملزم راج کمار کی بجائے جج نغمہ خان کا نام وارنٹ میں شامل کیا جب کہ عدالت نے ملزم راج کمار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا جج نے اپنا نام وارنٹ میں دیکھ کر پولیس اہلکار کو معطل کردیا اور ساتھ ہی سنگین غلطی کے لیے پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا جس پر سینئر پولیس افسر نے غلطی سامنے آنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو پولیس لائنز بھیجنے کا حکم دیا۔

    امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کا ذکر نہیں کیا، ایاز صادق

    خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کردیا

    صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

  • خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کردیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کردیا

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: سرکاری ذرائع کی جانب سے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کر دیا گیا، معدنیات کے قوانین کو دیگر صوبوں اور وفاق کے ساتھ ہم آہنگ بنایا جائے گا،بین الاقوامی اور ملکی سطح پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، منرل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    معدنیاتی ٹائٹلز اور لائسنسنگ کو ڈیجیٹل مائننگ سسٹم کے ذریعے شفاف اور قابل رسائی بنایا گیا ہے، لیز کے حصول میں آسانی کے لیے لائسنس کی مدت کم کر کے 3 سال کر دی گئی ہےغیر جانبدار اور فوری انصاف کے لیے آزاد اور بااختیار اپیلٹ ٹریبونل قائم کیا جائے گا، جیولوجیکل ڈیٹا بیس کی تیاری پر محکمہ کو پابند بنایا گیا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

    غیر قانونی کان کنی کے خلاف سخت اقدامات کے لیے خصوصی فورس قائم کی جائے گی، مشینری کی ضبطی اور سزاؤں کے ذریعے غیر قانونی مائننگ کی روک تھام کی جائے گی نئی قانون سازی کے باوجود پہلے سے دی گئی لیزز اور درخواستیں برقرار رہیں گی، ضم اضلاع کے لیے مواقع، چھوٹے پیمانے اور آرٹیزنل مائننگ کے لیے سرمایہ کاری کی حدود واضح کی گئی ہیں۔

    یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے، ترمیم میں صوبائی حکومت کا کوئی اختیار کسی کو نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے کہ کوئی مافیا اپنے ذاتی مفادات کے لیے اصلاحات کی مخالفت کر رہا ہے، ہم نے شعبہ معدنیات میں بہتر پالیسی اور اصلاحات کے ذریعے صوبے کی آمدن میں اضافہ کیا ہے، پچھلے 76 سالوں سے گولڈ کےچار سائٹس میں غیر قانونی مائننگ ہو رہی تھی،ماضی میں کسی بھی حکومت نےاس غیر قانونی مائننگ کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

    لیبیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

  • صدر  ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

    صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی معائنے میں شامل ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں تاریخ کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی فرد کو اب تک اتنے زیادہ نمبر حاصل کرتے نہیں دیکھا گیا۔

    صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹیسٹ اب تک تین بار دیا ہے اور انہیں ہر بار اچھا لگا انہوں نے طنزیہ انداز میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو یہ ٹیسٹ کبھی دیا ہی نہیں۔

    لیبیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین قرار دی گئی ہے اور وہ قیادت کی تمام تر ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔

    یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

  • لیبیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    لیبیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، حادثے میں گیارہ لاشیں نکال لی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی: لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ 12 اپریل کو پیش آیاحادثے کے مقام سے اب تک گیارہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔

    پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار لاشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے،ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔

    یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر، سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اور آصف علی ولد نذر محمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے اس کے علاوہ دو لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ پانچ نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟