Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، یہ لوگ محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں،امریکی ارکان کانگریس

    پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، یہ لوگ محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں،امریکی ارکان کانگریس

    امریکی ارکان کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دے دیا کہا کہ پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، یہ لوگ محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں، معاشی سلامتی کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

    باغی ٹی وی: امریکی رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت مسلم ہیں، اس کی اہمیت کو مستقبل میں کم نہیں سمجھا جاسکتااس کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان اور امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر علاقوں پر بھی مرتب ہوں گے، ہم یہاں مخصوص شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے، یہ اقدامات آنے والے وقت میں ایسی مضبوط صنعتوں کی بنیاد رکھیں گے۔

    9 مئی مقدمات، سپریم کورٹ کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم

    کانگریس مین تھامس رچرڈ سوزی نےکہا کہ کان کنی کے نئے طریقے،نئی مصنوعات اور تمام عناصر پیداواری مستقبل کے لیے نہا یت اہم ہیں پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا،پاکستانی تارکین کو ایک سفیر کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے ہماری سرزمین پر کامیاں حاصل کیں، پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، یہ لوگ محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں، معاشی سلامتی کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

    پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

  • پاکستانی ہیڈ آف مشن کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق

    پاکستانی ہیڈ آف مشن کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق

    کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن عبیدالرحمٰن نظامانی نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے اہم ملاقات کی –

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی اور خطے میں استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں دونوں جانب سے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، جنہوں نے مختلف باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں تعاون بڑھانےپر آمادگی ظاہر کی، پاکستان اور افغانستان نےبات چیت کےعمل کو جاری رکھنے اور وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

    ربیکا خان کوشاہ رخ خان سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا

    سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے رابطے جاری رکھنا ضروری ہے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق انسانی اور باعزت حل تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

  • پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے،وزیراعظم

    پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے-

    باغی ٹی وی: مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلات زر کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار مسرت اور تشکر کیا-

    وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے تناظر میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوش خبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذ بے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے،ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔

    ایران میں پاکستانیوں کا قتل،انسانیت سوز واقعہ،پوری قوم غمزدہ ہے،خالد مسعود سندھو

    انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک دن رات محنت اور لگن سے کام کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں، سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

  • ربیکا خان کوشاہ رخ خان سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا

    ربیکا خان کوشاہ رخ خان سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبرربیکا خان کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا۔

    ٹک ٹاکر ربیکا خان حال ہی میں پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے والد اور کامیڈین کاشف خان بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ کام کرچکے ہیں حتیٰ کہ شاہ رخ خودمیرے والد سے ملنے آئے تھے ۔

    اس پر میزبان نے ربیکا خان سےسوال کیا کہ ان کے والد نےکس پراجیکٹ میں شاہ رخ کے ساتھ کام کیا؟ جس پر ربیکا نے بتایا کہ میرے والد نے بھارت میں فلم پروموشن کیلئے شاہ رخ کے ساتھ کام کیا تھا لیکن مجھے اس پروجیکٹ کی تفصیل یاد نہیں-

    ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

    ربیکا خان کا کہناتھا کہ میرے والد کی شاہ رخ کے ساتھ تصاویر بھی ہیں، شاہ رخ نے میرے والدہ کو بتایا تھا کہ ہم آپ کو فولو کرتے ہیں، آپ کو دیکھتے ہیں، کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ،ہم بھی بابا کی طرح کئی شخصیات سے ملے، میں سینئر اداکار متھن چکرورتی اور اداکار سنجے دت سے ملی ، سنجے دت کے ساتھ تو ہم نے مل کر لنچ بھی کیا ‘۔

    ٹک ٹاکر ربیکا کےبالی وڈ کنگ سے متعلق دیئے گئے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مذاق اڑا یا-

    پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

  • ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

    ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

    اسلام آباد: ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی گئی۔

    ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے 2 روز قبل ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی۔

    ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپورکے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں جاں بحق ہوئے،جاں بحق افراد میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اورمحمد خالد شامل ہیں،پاکستانی سفارت خانہ ایرانی حکام سے مکمل رابطے میں ہے اور جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں جب کہ وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی ہدایت پرمیتیں جلد وطن بھجوائی جائیں گی۔

    پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ایران سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر انصاف کے حصول کے لیے مکمل تعاون جاری ہے، ایرانی حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات کےلیے رابطے میں ہیں، ایرانی حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    لاہور سمیت بہاولپور میں مقتولین کے ورثاء اپنے پیاروں کی میتوں کے منتظر ہیں جبکہ آبائی علاقوں میں تعزیت کے لیے عزیز و اقارب کی آمد کا سلسلہ جاری ہےلواحقین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میتیں جلد از جلد وطن واپس لائی جائیں تاکہ ان کی تدفین کی جا سکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا تھا، مقتولین کا تعلق پنجاب سے تھا۔

  • پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

    پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

    پنجاب حکومت بسنت کے تہوار پر سے پابندی ہٹانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

    بسنت کے تہوار کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت بسنت تہوارمنانے پرنظرثانی کررہی ہے، حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔

    بسنت برصغیر پاک و ہند کے علاقے پنجاب کا ایک موسمی اور ثقافتی تہوار ہے۔ اسے بسنت پنچھمی بھی کہتے ہیں۔ پنجابی کیلنڈر کے حساب سے قمری سال کے مہینے ماگھ کی پانچویں تاریخ کو یہ دن منایا جاتا ہے جو آخر جنوری اور شروع فروری کے ایام میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔ بسنت رُت کے بدلنے کی نوید ہے۔

    بسنت کا تہوار یوں تو صدیوں سے منایا جا رہا ہے لیکن مقبولیت اسے انیسویں صدی میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زمانے میں ملی جب پنجاب میں مہاراجہ کی حکومت کا سکہ چلتا تھا بسنت اس دور میں پوری شان و شوکت اور شکوہ سے منائی گئی تھی، مہاراجہ رنجیت سنگھ اور اس کی مہارانی مائی موراں پیلے رنگ کے پیرہن زیب تن کرتے اور لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے تھےتب پنجابی فوج کے جوان پیلے رنگ کےلباس پر زرہ بکتر سجائے اپنی شان دکھاتےتھےامرتسر، قصور اور لاہور میں بسنت زور و شور سےمنائی جاتی تھی، خو ب پتنگ بازی ہوتی، مہاراجہ اور مہارانی خود پتنگ بازی کرتے اور عوامی میلوں کو اپنی شمولیت سے خوشی بخشتے تھے۔

    برصغیر میں پنجاب کی حکومت جب انگریزوں نےسکھوں سے چھین لی تو بہت سی تمدنی و ثقافتی روایات دم توڑ گئیں یا دھیمی پڑ گئیں، تاہم بسنت چونکہ موسمی تہوار تھااور خاص و عام میں مقبولیت پائے ہوئےتھا اس لئے زندہ،متحرک اور تازہ رہا قیام پاکستان کے بعد بھی بسنت نے علاقائی رنگ جمائے رکھا اور مغربی پنجاب میں پیلی سرسوں کے ہویدا ہوتے ہی پتنگ بازی اور میلوں کی صورت میں اپنا علم بلند رکھا یہ ایک ایسا تہوار تھا ، جس سے انسانی خوشیوں کے ساتھ ساتھ معاش و معیشت کا ایک نظام بھی بندھا ہوا تھا۔

    وقت کے ساتھ ساتھ جس طرح آسان اور فوری دولت کے حصول کی خواہش اور دیگر قباحتوں نے سیدھی سادی روایتوں کو پامال کیا اسی طرح بسنت کے تہوار پر پتنگ بازی کا شغل بھی گہنا گیا۔ مہلک ڈور نے بچوں کے گلے کاٹنے شروع کر دیئے اور پیدل چلنے والے اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہونے لگے۔ ناچار حکومت کو پتنگ بازی پر پابندی عائد کرنا پڑی، یوں ایک اچھا خاصہ مشغلہ عاقبت نا اندیش لوگوں کی حرص اور عجلتی رویے کی نذر ہو گیا۔

  • اسرائیلی محاصرے سے غزہ قحط کے دہانے پر ،60 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار

    اسرائیلی محاصرے سے غزہ قحط کے دہانے پر ،60 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار

    غزہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور 5 سال سے کم عمر کے 60 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی (UNRWA) کے مطابق غزہ قحط کے دہانے پر ہے، جہاں بیکریاں بند ہو چکی ہیں، امدادی قافلے رو کے جا رہے ہیں، اور بھوک تیزی سے پھیل رہی ہے UNRWA کی ڈائریکٹر جولیٹ توما نے کہا کہ تمام بنیادی اشیاء ختم ہو رہی ہیں، بچے بھوکے سو رہے ہیں۔

    یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوئی جب 18 مارچ کو اسرائیلی فوج نے جنگ بندی توڑ کر دوبارہ حملے شروع کر دیئے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2 مارچ کے بعد سے امدادی قافلوں کی رسائی تقریباً بند ہو چکی ہے، جس سے اسپتالوں کو ایندھن، خوراک کی تقسیم اور امدادی کار کنو ں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

    بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی گئی ایک پیشگوئی پوری ہونے والی ہے؟

    اقوام متحدہ کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی رابطہ کار سگرڈ کاگ نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کے تحت امداد کی فراہمی کا پابند ہےحالات نہ صرف عام شہریوں بلکہ فلسطینی امدادی کارکنوں کے لیے بھی "خوفناک” ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر وارنٹ جاری کیے ہیں اس کے علاوہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں نسل کشی کا مقدمہ بھی جاری ہے،اقوام متحدہ نے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید جانی نقصان اور غزہ کے شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جا سکے۔

    سلمان خان کے بارے ماہرین نجوم کی چونکا دینے والی پیشگوئیوں سے مداح تشویش میں مبتلا

  • بابا وانگا کی 2025  کے حوالے سے کی گئی ایک پیشگوئی پوری   ہونے  والی ہے؟

    بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی گئی ایک پیشگوئی پوری ہونے والی ہے؟

    بلغاریہ کی آنجہانی نابینا خاتون بابا وانگا جنہیں ”بلقان کی نوسٹراڈیمس“ بھی کہا جاتا ہے، کی رواں سال کے حوالے سے پیشگو ئی سچ ہوتی دکھائی دےر ہی ہے-

    بابا وانگا نے پیشگو ئی کی تھی کہ 2025 میں دنیا ایک ”عالمی معاشی تباہی“ کا شکار ہو گی، اور یورپ میں ایک خونی جنگ چھڑ جائے گی، دلچسپ بات یہ ہے کہ 2025 میں معاشی بحران کی شروعات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے جوڑی جا رہی ہیں ٹرمپ کی واپسی کے بعد، امریکہ نے دوبارہ سخت تجارتی پالیسیوں اور عالمی اتحادیوں پر محصولات لگانے کی راہ اپنائی ہےکینیڈا، یورپی یونین، جاپا ن اور دیگر قریبی اتحادیوں کے ساتھ امریکہ کے تجارتی تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔

    ٹرمپ کی ”امریکہ فرسٹ“ پالیسی نے نہ صرف چین بلکہ اپنے پرانے اتحادیوں کے ساتھ بھی معاشی محاذ آرائی شروع کر دی ہے، جس سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے معاشی ماہرین کے مطابق، یہ تجارتی جنگ عالمی کساد بازاری کو جنم دے سکتی ہے جو کہ بابا وانگا کی 2025 کی ”عالمی معاشی تباہی“ کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے۔

    19 سالہ لڑکی سے 6 دن تک 23 افراد کی اجتماعی زیادتی

    اسی دوران، میانمار میں آنے والے حالیہ زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1,700 سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ بابا وانگا کی ایک اور پیشگوئی ”2025 میں تباہ کن زلزلے“ کی تصدیق کرتی دکھائی دیتی ہےبابا وانگا نے نہ صرف 2025 میں مشکلات کی پیشگوئی کی تھی، بلکہ ان کا کہنا تھا کہ یہی سال ”انسانیت کے زوال کا آغاز“ ہو گا، اور دنیا کا اختتام 5079 میں ہو گا۔

    نوشہرہ میں ایکسائز اہلکاروں پر حملہ، زخمی سب انسپکٹر کے بیان میں اہم انکشافات

    ان کے مطابق 2025 میں یورپ میں جنگ اور عالمی معاشی تباہی ہو گی ، 2028 میں انسان وینس پر توانائی کے ذرائع تلاش کریں گے، 2033 میں قطبی برف پگھلے گی اور سمندر کی سطح بلند ہو جائے گی، 2076 میں کمیونزم دنیا بھر میں پھیل جائے گا، 2130میں انسان خلائی مخلوق سے رابطہ کریں گے، 3005 میں زمین کا مریخ کی تہذیب سے جنگ ہو گا، 5079 دنیا کا اختتام ہو گا-

    سلمان خان کے بارے ماہرین نجوم کی چونکا دینے والی پیشگوئیوں سے مداح تشویش میں مبتلا

    بابا وانگا کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کے بعد دنیا بھر میں لوگ ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لینے لگے ہیں 2025 میں عالمی معیشت، سیاست اور قدرتی آفات کی شکل میں جو حالات بنتے جا رہے ہیں، وہ واقعی تشویشناک ہیں ،اور یہ سوال اٹھاتے ہیں کیا ہم واقعی اس پیشگوئی کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں انسانیت ایک بڑے زوال کی جانب گامزن ہے؟-

  • 19 سالہ لڑکی سے 6 دن تک 23 افراد کی اجتماعی زیادتی

    19 سالہ لڑکی سے 6 دن تک 23 افراد کی اجتماعی زیادتی

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک 19 سالہ لڑکی کو 23 افراد نے 6 دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق وارانسی کے علاقے لال پور کی رہائشی 19 سالہ لڑکی 29 مارچ کو ایک دوست سے ملنے گئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی،گھر والوں نے 4 اپریل کو پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی اسی دن لڑکی کو پنڈے پور چوراہے پر بدترین حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا،متاثرہ لڑکی کسی طرح قریبی دوست کے گھر پہنچی جہاں سے اسے گھر پہنچایا گیا، بعد ازاں اس نے اپنی والدہ کو پورے واقعے سے آگاہ کیا جس پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

    لڑکی کے بیان کےمطابق اس کیساتھ حقہ بار، ہوٹل، لاج اور گیسٹ ہاؤس میں 6 دن تک 23 مختلف لوگوں نے نشہ دے کر اجتما عی زیادتی کی۔ پولیس نے اس کیس میں 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    سلمان خان کے بارے ماہرین نجوم کی چونکا دینے والی پیشگوئیوں سے مداح تشویش میں مبتلا

    وارانسی پولیس کے سینئر افسر چندرکانت مینا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر نہ تو متاثرہ لڑکی اور نہ ہی اس کے گھر والوں نے جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اجتماعی زیادتی کی شکایت 6 اپریل کو درج کی گئی‘‘۔

    اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے پولیس کو واقعے کے ملزمان کے خلاف ’’فوری اور سخت کارروائی‘‘ کا حکم دیا ہے، یوپی حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کے مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

    نوشہرہ میں ایکسائز اہلکاروں پر حملہ، زخمی سب انسپکٹر کے بیان میں اہم انکشافات

    اس کیس میں بھارتیہ نیایا سنہتا (BNS) کے تحت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں اجتماعی زیادتی، عورت کی عصمت دری کی کوشش، زہر دے کر نقصان پہنچانے کی کوشش، غلط طور پر روکے رکھنا اور مجرمانہ دھمکیاں شامل ہیں۔

    وارانسی کے کمشنر آف پولیس موہت اگروال نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور اب تک 12 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ باقی 11 نامعلوم مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کےلیے چھاپے جاری ہیں۔

    گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  • سلمان خان کے بارے  ماہرین نجوم کی چونکا دینے والی پیشگوئیوں سے   مداح تشویش میں مبتلا

    سلمان خان کے بارے ماہرین نجوم کی چونکا دینے والی پیشگوئیوں سے مداح تشویش میں مبتلا

    ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بارے میں ماہرین نجوم کی متضاد مگر چونکا دینے والی پیشگوئیوں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

    سلمان خان کے حوالے سے بھارتی نجومی گیتانجلی سکسینا کی حالیہ پیشگوئی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے نجومی گیتانجلی سکسینا کا کہنا ہے کہ سال 2025 پیشہ ورانہ لحاظ سے سلمان خان کے لیے زیادہ خوش آئند نہیں ہے ان کے مطابق اس سال باقی مہینوں میں سلمان کو کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے گریز کرنا چاہیے اگرچہ ان کی جان کو اس برس کوئی براہِ راست خطرہ نہیں، لیکن ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں انہیں خاصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    گیتانجلی کے مطابق انہی کے قریبی افراد، چاہے وہ سیکورٹی گارڈ ہوں یا گھریلو ملازمین، ممکن ہے نادانستہ طور پر ایسی معلومات افشا کر بیٹھیں جو بشنوئی گینگ جیسے عناصر کے ہاتھ لگ سکتی ہیں رواں برس کوئی بڑا نقصان متوقع نہیں، لیکن 2026 کا سال سلمان کے لیے خاص طور پر حساس ہو سکتا ہے اپریل 2026 کے بعد مکمل احتیاط کی ضرورت ہوگی، کیونکہ ممکن ہے سلمان خان کسی حادثے یا بڑ ی طبی آزمائش کا شکار ہو جائیں بہتر ہوگا اگر وہ مارچ تک تمام کام نمٹا کر بقیہ سال کے لیے بریک لے لیں۔

    دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا، آئی جی کے پی

    ایک اور معروف ماہرِ نجوم سشیل کمار سنگھ نے چند ہفتے قبل ایک اور چونکا دینے والی پیشگوئی کی تھی انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں کی زندگی ایک جیسےخطرات کی زد میں ہےاور یہ دونوں سُپر اسٹار ممکنہ طور پر ایک ہی سال دنیا سے رخصت ہو سکتے ہیں ،سلمان خان کو جلد ہی ایک ایسی بیماری کی تشخیص ہو سکتی ہے جس کا نام لینا بھی لوگوں کو گوارا نہیں یہ بیماری لاعلاج ہوگی اور رفتہ رفتہ سلمان خان کی صحت کو شدید متاثر کرے گی۔

    تاہم دونوں نجومیوں کی آراء میں ایک بنیادی فرق نمایاں ہے، جہاں گیتانجلی سکسینا سلمان کی حفاظت اور بچاؤ کی امید دلاتی ہیں، وہیں سشیل کمار کی پیشگوئی زیادہ سخت اور مایوس کن دکھائی دیتی ہے،سلمان خان فی الحال بشنوئی گینگ کی جانب سے خطرات، فلم ’سکندر‘ کی مایوس کن کارکردگی، اور اب ان نجومی پیشگوئیوں کے سائے میں ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، مداحوں کی نظریں اب نہ صر ف اُن کے آئندہ فلمی منصوبوں پر ہیں بلکہ اُن کی خیروعافیت کے لیے بھی دعائیں جاری ہیں۔

    سیستان میں 8پاکستانیوں کا قتل،پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا