Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیر اعظم  اور فیلڈ مارشل آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

    وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ہونے والی تقریب مؤخر کی گئی ہے، تقر یب خضدار بس حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔

  • شرجیل میمن کی  ضیالنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کےواقعے کی مذمت

    شرجیل میمن کی ضیالنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کےواقعے کی مذمت

    شرجیل میمن نے وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کےواقعے کی مذمت کی ہے-

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے گھر کو نذر آتش کرنا امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش ہے،اس قسم کے پرتشدد اقدامات کسی بھی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ، ضیا لنجار ایک باوقار سیاستدان اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں-

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ضیا لنجار کے گھر پر حملہ صرف ذاتی نوعیت کا نہیں بلکہ حکومت سندھ پر بھی حملہ ہے، افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گاقانون نافذ کرنے والے ادارے جلد از جلد ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں گے،سندھ حکومت واقعے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے، سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر داخلہ ضیالنجار کیساتھ کھڑی ہے-

    خضدارمیں اسکول بس پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے،مرکزی مسلم لیگ

    افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم

    پاک بنگلادیش سیریز: نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

  • افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم

    افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم

    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے 2021 میں افغانستان سے ہونے والے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیگسیتھ نے بارہا بائیڈن انتظامیہ پر اس انخلا کی شدید تنقید کی ہےجسے ہیگسیتھ نے منگل کو ’’تباہ کن اور شرمناک ‘‘ قرار دیا انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق میں گواہوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے، فیصلہ سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور ’’سچائی سامنے لائی جائے گی‘‘۔

    پینٹاگون، یو ایس سینٹرل کمانڈ، محکمہ خارجہ اور کانگریس کی جانب سے اس انخلا کے متعدد جائزے پہلے ہی کیے جاچکے ہیں، جن میں سینکڑوں انٹرویوز اور ویڈیوز، تصاویر اور دیگر ڈیٹا کا تجزیہ شامل تھا یہ واضح نہیں کہ نئی تحقیق کون سی نئی مخصوص معلومات حاصل کرنا چاہتی ہےپینٹاگون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر 13امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور اربوں ڈالر کے ہتھیاروں سے محرومی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

    پاک بنگلادیش سیریز: نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

    افغانستان سے انخلا کے آخری دنوں میں ایبی گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں اور 170 افغان شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی، جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے اس واقعے نے وسیع پیمانے پر بحث و تنقید کو جنم دیا تھا، جس میں کابل سے نکلنے کے لیے ایئرپور ٹ پر امڈتے ہوئےمایوس افغان شہریوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر نے مزید شدت پیدا کی تھی۔ کچھ افغان تو امریکی فوجی طیاروں سے چمٹ گئے تھے جبکہ وہ اڑان بھر رہے تھے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب ملتوی

    2023 میں ایک تفصیلی امریکی فوجی جائزہ کا حکم دیا گیا تھا تاکہ انٹرویوز کیے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے، بعد ازاں دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک میرین نے بتایا تھا کہ اسنائپرز نے ممکنہ بمبار کو دیکھا تھا لیکن اسے نشانہ بنانے کی اجازت نہیں مل سکی تھی-

  • پاک بنگلادیش سیریز: نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

    پاک بنگلادیش سیریز: نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔

    بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے میچز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جا ئے گا بنگلادیشی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو ٹیم پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی۔

    بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی ہےگزشتہ روز تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27، 29 اور یکم جون کی تاریخیں تجویز کیں تھی۔

    یاد رہے کہ بھارتی پروپیگنڈہ کے باعث بنگلادیش ٹیم کے ممبران نے پہلے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کرلیا تھا،زشتہ روز چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کل خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دئبی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے ملاقاتیں کیں تھی اور دورے کیلئے قائل کیا تھانئے شیڈول میں 2 میچز کم کردیئے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد بھی اب میزبانی نہیں کر سکے گا۔

  • پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،صدر مملکت

    پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 74 سال مکمل ہونے پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں،پاکستان “ون چائنا” پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے، پاک چین اقتصادری راہداری نے پاکستان کی معیشت ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔

    آصف زرداری نے مستقبل میں چین کے ساتھ تعلقات مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کے دفاعی شعبے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان معیشت، ٹیکنالوجی ، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے-

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب ملتوی

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب ملتوی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کے لیے آج ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کی آج ہونے والی خصوصی تقریب ملتوی کردی گئی، تقریب آج 4 بجے ایوان صدر میں ہونی تھی ، تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہونا تھی، تقریب کے دوران سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جانے تھے تقریب خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے کی وجہ سے ملتوی کی گئی جس میں متعدد بچے شہید اور زخمی ہوئے،تقریب کا دن اور وقت بعد میں طے کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

    واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے جب کہ صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے فیلڈ مارشل فوج میں اعلیٰ ترین عہدہ ہے، عہدے پر فائز شخص فائیو اسٹار جنرل اور سینئر ترین آرمی افسر ہوتا ہے، یہ ایوارڈ غیر معمولی، مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔

  • عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں،وزیراعظم

    عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے میں نوازشریف کی مشاورت شامل ہے۔

    اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر بحال ہو گیا،پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہو گیا، پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر بھارت کی بھرپور مدد کررہے تھے،جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی بھرپور مدد کی،سرینگر، دیگر مقامات پر اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے ایڈوائزرز نیوٹرل مقام پر بات چیت کریں گے،بات چیت میں پاکستان کی طرف سے 4اہم نکات شامل ہوں گے،بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پربات ہوگی، بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے اگر کوئی تیسرا ملک کردار ادا کرتا ہے تو ہم تیار ہیں،پاکستان ہمیشہ امن کی ہی بات کرتا ہے،ہمارا جو پانی کاحق ہے ،وہ ہرصورت میں وہ لے کررہیں گے،بھارت کونہیں لگتا تھا کہ پاکستان جارحیت کاجواب دے گا،پاکستان نے بھار ت کو بھرپور جواب دیا تو ان کے ہوش ٹھکانے آگئے،پاکستان اپنے معاشی اہداف کو حاصل کررہا ہے،آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں گے، وزیراعظم کاکہناتھا کہ خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،دہشتگردی کاقلع قمع کریں گے۔

  • طب کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل، پہلی بار مثانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

    طب کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل، پہلی بار مثانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

    امریکا میں پہلی بار مثانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے-

    یہ ٹرانسپلانٹ رونالڈ ریگن یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر، کیلیفورنیا میں 41 سالہ مریض آسکر لارینزار پر کیا گیا جن میں کینسر اور گردے کی بیماری کے باعث مثانے اور گردے ناکام ہوچکے تھےسرجری کی مدت 8 گھنٹے تھی جس میں ٹیم کی قیادت ڈاکٹر نیما نصیری اور ڈاکٹر اندر بیر گل (یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا) نے کی۔

    اس پیچیدہ سرجری میں مریض کو ایک ہی مرحلے میں مثانہ اور گردہ دونوں ایک مردہ عطیہ دہندہ سے منتقل کیے گئے سرجری کے فوراً بعد مریض کے گردے نے پیشاب بنانا شروع کر دیا، اور وہ سات سال بعد پہلی بار قدرتی طریقے سے پیشاب کرنے کے قابل ہوا۔

    سکول کونسل کے انتخابات، ام حبیبہ صدر منتخب،حلف برداری کی تقریب

    یہ کامیابی ان مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو مثانے کی شدید خرابی کا شکار ہیں روایتی طور پر ایسے مریضوں کے لیے آنتوں کے حصے کو مثانے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، جو اکثر انفیکشن اور دیگر پیچیدگیوں کا باعث بنتا تھا۔

    پاکستان اور افغانستان کاتجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا

    خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا

    ملک بھر میں خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا۔

    ایوان کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے معاملہ اٹھا دیا،شگفتہ جمانی نے کہا کہ برینڈز کا نام دے کر لوکل ٹیکسٹائل نے اپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جو لیڈیز سوٹ 7 سے 8 ہزار روپے میں ملتا تھا اب اس کی قیمت 20 ہزار ہے، ان پر چیک اینڈ بیلنس کون رکھے گا؟جو گھر سے اٹھتا ہے وہ ٹیکسٹائل کا بزنس شروع کر دیتا ہے اور اپنا نام رکھ لیتا ہے۔

    اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری تجارت ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ لوکل مارکیٹ اور ریٹیل مارکیٹ پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے، لوکل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش کردیں۔

    پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں برآمدی نمو پر مبنی حکومتی ویژن برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے اپنی بجٹ تجاویز میں برآمدی مسابقت، ویلیو ایڈیشن اور لاگت میں کمی پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ کی اقتصادی استحکام کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے احسن اقبال کی ای ایف ایس اسکیم کی قیادت اور اصلاحات کا بھی اعتراف کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے حکومتی سمت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، یقین ہے بجٹ میں فنانس منسٹر توانائی کی بلند قیمت اور بھاری ٹیکسوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں گے، ای ایف ایس اسکیم کی اصل روح کو بحال کرنا برآمدات کے لیے ناگزیر ہے۔

  • پنجاب میں گیسٹ ہاؤسز کیلئے ہوٹل آئی سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار

    پنجاب میں گیسٹ ہاؤسز کیلئے ہوٹل آئی سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار

    لاہور: پنجاب میں گیسٹ ہاؤسز کے لیے ‘ہوٹل آئی’ سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز’ہوٹل آئی سافٹ وئیر’ میں اندارج کروانے کے پابند ہوں گے، فیصلہ دہشتگردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے،فیصلہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا-

    محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا "ہوٹل آئی” میں درج کرنا ہو گا، ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی، ‘‘ہوٹل آئی‘‘ پر رجسٹریشن کیلئے 15 جون 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،رجسٹریشن نہ کروانے والے گیسٹ ہاؤسز اور گھروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔