Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • طلاق کی بڑھتی شرح کا ذمہ دار لڑکیاں ہیں،بہروز سبزواری

    طلاق کی بڑھتی شرح کا ذمہ دار لڑکیاں ہیں،بہروز سبزواری

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکارہ بہروز سبزواری نے کہا کہ شادیوں کے حالات بدل چکے ہیں، شادی سے پہلے کچھ اور شادی کے بعد کہانیاں کچھ اور ہوتی ہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرے میں بڑھتی طلاق کےحوالے سےگفتگو کی، بہروز سبزواری نے طلاق کی بڑھتی شرح کا ذمہ دار لڑکیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 20 کروڑ کے بجٹ والی مہنگی ترین شادیوں میں شرکت کی ہے لیکن وہ شادیاں کچھ مہینے کے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ آج کل پسند کی شادیاں زیادہ ہوتی ہیں، شادیوں کے حالات بدل چکے ہیں، شادی سے پہلے کچھ اور شادی کے بعد کہانیاں کچھ اور ہوتی ہیں، والدین اپنی بیٹیوں کو بہت زیادہ لاڈ پیار کرتے ہیں، ان سے کہتے ہیں فکر نہ کرو ہم نے آپ کی شادی پر 10کروڑ خرچ کیے ہیں، یہ ماں باپ لڑکی کو بگاڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں لڑکیاں خود کو سمجھتی ہیں کہ وہ گھوڑے پر آئی ہیں اور ہنٹر ان کے ہاتھ میں ہے، شوہر کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو، وہ بلآخر اپنے والدین کی اولاد ہے۔

    مصطفیٰ قتل کیس،ملزم ارمغان گزشتہ آٹھ سالوں سے نشہ منگوا رہا تھا،عدالت میں انکشاف

    مذہبی ٹچ،غربت کارڈ اور بدمعاشی نہیں حکومتی رٹ بحال کریں۔تحریر:ملک سلمان

    وسیم اکرم کا نام طلاق یافتہ افراد کی فہرست میں، شنیرا کا ردعمل

  • آفاق احمد جیل سے رہا ہو گئے

    آفاق احمد جیل سے رہا ہو گئے

    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو رہا کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آفاق احمد کی رہائی کے موقع پر سینٹرل جیل کے چاروں اطراف کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے،کارکنان نے آفاق احمد کا پرتپاک استقبال کیا، فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے کارکنان نے آفاق احمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، آفاق احمد سینٹرل جیل سے بفرزون میں گزشتہ ہفتے ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک 10 سالہ بچے صائم کی رہائش گاہ پہنچے اور اہلخانہ خانہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دو ران متوفی بچے کے والدین آبدیدہ ہوگئے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ جیل سے گھر جانے کے بجائے ان لوگوں کے گھر آیا ہوں، یہاں کے شہریوں کو انسان نہیں بھیڑ بکری سمجھا جارہا ہے، حالات کچھ بھی ہوں ، میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا میں نے جو جدو جہد شروع کی ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بتاؤں گااس شہر میں 5، 5 دن سے پانی، بجلی نہیں، لوگ بلک رہے ہیں، جہانگیر روڈ پر خواتین احتجاج کررہی ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی کے عدلیہ مخالف ریمارکس پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شدید ردعمل

    آفاق احمد نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن سے اپیل کرتا ہوں کہ پانی بجلی بحال کریں اگر پانی، بجلی بحال نہ ہوا تو اس احتجاج میں میں بھی خود شریک ہوں گاان حادثات کو صرف حادثہ کہہ کر انتظامی معاملہ کہہ دینا زیادتی ہے، یہ انتظامی نہیں بلکہ انسانی معاملہ ہے، اس پر چپ نہیں بیٹھوں گا۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات

  • شاہد خاقان عباسی کے عدلیہ مخالف ریمارکس پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شدید ردعمل

    شاہد خاقان عباسی کے عدلیہ مخالف ریمارکس پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شدید ردعمل

    اسلام آباد: میاں محمد رؤف عطاتا صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شاہد خاقان عباسی کے عدلیہ مخالف بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : میاں محمد رؤف عطاتا صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے بارے میں جو تضحیک آمیز اور توہین آمیز الفاظ کہے جا رہے ہیں اسے سن کر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، ایک سینئر سیاستدان اور سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے رہنما بھی ہیں جبکہ وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں،ان کے بیان غیر ذمہ دارانہ ہیں-

    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ان کے کہے ہوئے الفاظ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں اور ان کی شخصیت کے بالکل برعکس ہیں جو ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور سابق وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کر چکے ہیں انہوں نے ادارہ جاتی سالمیت کے تصور کی بہت خدمت کی ہے اور ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے-

    وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان

    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن نے تنقید کا خیرمقدم کیا ہے اور عدلیہ سے متعلق متعدد مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ تاہم ہم کسی فرد کو اس کی ذاتی حیثیت سے قطع نظر ملک کے کسی بھی ادارے کو داغدار اور بدنام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، عدلیہ کو تو چھوڑ دیں۔

    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پچھلی بار لگائی گئی بولی قابل قبول نہیں تھی

  • وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان

    وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ،4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےنئے وزرا کی تقریب حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایاکہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے، خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جاسکتی ہے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اِس وقت خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ ان کے پاس وزارت وفاقی تعلیم کا بھی قلمدان ہے،وزارت وفاقی تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات

    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پچھلی بار لگائی گئی بولی قابل قبول نہیں تھی

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات

    لاہور: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ملاقات میں دینی، علمی، امت کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاحافظ نعیم الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی، تعلیمی، فلاحی، تحقیقاتی کاوشوں سے آگاہ کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ میں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ بہت عرصے سے جماعت اسلامی کے ہیڈ آفس منصورہ آنے کی خواہش تھی، امت مسلمہ اور بالخصوص نوجوان نسل کو علم کےمیدان میں آگے بڑھنا ہوگا،قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی امت کے مسائل کا تدارک ہوسکتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ فلاحی تنظیمیں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے، پاکستان میں ترقی، امن اور خوشحالی کا انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

  • مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

    مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

    دوحہ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات کی، ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی ابرار احمد اورحماس رہنما ڈاکٹرظہیر ناجی بھی موجود تھے۔

    ترجمان جے یوآئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، انہوں نے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسرائیل جنگی مجرم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹرخالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے منتظر ہیں، فلسطینی مسلمانوں کودوائیوں،خیموں اورراشن کی اشد ضرورت ہے،ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابوعمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں گھروں کی تعمیر، خیموں، دواؤں اور سحر و افطار میں پاکستانی عوام اور امت مسلمہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پچھلی بار لگائی گئی بولی قابل قبول نہیں تھی

    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پچھلی بار لگائی گئی بولی قابل قبول نہیں تھی

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے مقرر کردہ مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے دیئے گئے مگر اس کی نجکاری نہیں ہوسکی۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دی۔

    انہوں نے آگاہ کیا کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے جس مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اسے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، تاہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی۔

    سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ مالیاتی مشیر کو مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالر (ایک ارب 90 کروڑ روپے) ادا کرنے ہیں، اب تک ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، مالیاتی مشیر کو 63 فیصد رقم ادا کی جاچکی ہےمالیاتی مشیر کو دوسرے مرحلے میں نجکاری کے عمل کی ادائیگی نہیں ہوگی باقی ماندہ رقم نجکاری کا عمل مکمل ہونے پر ادا کی جائے گی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پچھلی بار لگائی گئی بولی قابل قبول نہیں تھی۔

    انہوں نے قائمہ کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے ہولڈکو کی 26 جائیدادیں ہیں اور پی آئی اے سی ایل کی 5 جائیدادیں ہیں، بلیو ایریا میں واقع اسلام آباد کے پلاٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، بلیو ایریا کے پلاٹ کی مالیت 10 سے 12 ارب روپے لگائی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسکائپ ہوٹل پیرس اور روز ویلٹ ہوٹل کمرشل پراپرٹیز ہیں یہ دونوں ہوٹلز پی آئی اے ہولڈ کو، کی ملکیت ہیں، روزویلٹ ہوٹل کا موجودہ معاہدہ مئی کے مہینے میں ختم ہو جائے گا، تین ماہ کا نوٹس دیا جائے گا، اس کے بعد یہ کلئیر ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ نجکاری بورڈ نے 13 نومبر 2024 کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے موصول ہونے والے بولی مسترد کردی تھی، قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے نئی تجاویز پیش کردی گئی گئی تھیں جنہیں کابینہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھاوفاقی وزیر برائے نجکاری علیم خان کی زیرصدارت نجکاری بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لئے دی گئی بولی مسترد کی گئی تھی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلیے دوبارہ سے اظہار دلچسپی طلب کرنے اور جی ٹو جی آپشن اختیار کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی 31 اکتوبر کو کھولی گئی تھی، قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آذر بائیجان کا دورہ مکمل کرکے باکو سے 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی :ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے دورہ ازبکستان میں پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔

    اُزبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عید کے بعد لاہور میں صنعتی نمائش کے انعقاد کا اعلان

    تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کے لیے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا وزیرِاعظم شہبازشریف نے تاشقند میں یاد گار آزادی کا دورہ کیا، جہاں وزیرِاعظم نے پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت اور ازبکستان کی تعمیر و ترقی، غیور و محنتی ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم کو اس موقع پر یادگار پر تعمیر کی گئی ازبکستان کی 3000 سالہ تاریخ کی منبت کاری کا دورہ کرایا گیااور بریفنگ دی گئی۔

    گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ازبک صدر شوکت مرزیایوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔

    دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوگا جبکہ ملاقات کے بعد پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے پاکستان اور ازبکستان کی کاروباری و سرمایہ کار برادری کے مابین تعاون کو بڑھانے کے لیے تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد بھی ہوگا، جس میں وزیرِاعظم شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے،وزیرِاعظم شہباز شریف ازبکستان کی تعمیری صنعت کے مشاہدے کے لیے تاشقند میں قائم ٹیکنو-پارک کا دورہ بھی کریں گے۔

    ٹرمپ بھی اے آئی کا شکار، ایلون مسک کے پاؤں چومتے ہوئے ویڈیو وائرل

    اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ آذربائجان ختم کرکے ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر باکو سے تاشقند روانہ ہوئے توآذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم عزت مآب یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوداع کیا-

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا  عید کے بعد لاہور میں صنعتی نمائش کے انعقاد کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عید کے بعد لاہور میں صنعتی نمائش کے انعقاد کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے بعد لاہور میں صنعتی نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی:ہارس اینڈ کیٹل شو کی آرگنائزنگ ٹیم کے لیے اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں آپ نے مسلسل محنت سے کام کیا، ہارس اینڈ کیٹل شو کی کامیابی آپ اور آپ کی ٹیم کی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹوافسران اور عملے کو شاباش دی اور کہا کہ آپ کی محنت بچوں اور بڑوں کے چہروں پر خوشیاں لائی، عوام کی تفریح کے لیے آئندہ بھی انٹرٹینمنٹ ایونٹس اور تفریحی پروگرام کراتے رہیں گے اور ہارس اینڈ کیٹل شو کی شاندار روایت جاری رکھیں گے۔

    گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    مریم نواز نے مزید کہا کہ 9 سے 24 فروری تک ہارس اینڈ کیٹل شو سے پنجاب کے رنگ اُجاگر ہوئے، 20 بڑے ایونٹس میں بچوں اور ہزاروں فیملیز شریک ہوئیں اور 13 انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد سے پاکستان اور پنجاب کا عالمی امیج روشن ہوا، سالوں بعد شہریوں نے لاہور میں پولو، نیزہ بازی، بُزکشی، تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھے۔

    گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران چلڈرن فیسٹیول، ڈاگ شو، پھولوں، نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش بھی کی گئی، جب کہ رستم پنجاب د نگل کے سنسنی خیز مقابلوں نے ہارس اینڈ کیٹل شو کا لطف دوبالا کیا، عید کے بعد لاہور ایکسپو سنیٹر میں صنعتی نمائش کا انعقاد بھی ہو گا۔

  • گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    اسلام آباد: ایم ڈی سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ گیس پاور سیکٹر کے لیے درآمد کی جا رہی تھی، بعد میں کوئلہ اور نیوکلیئر کے پلانٹس لگ گئے، اس لیے فیلڈ بند کرنے کے علاوہ آپشن نہیں۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ قطر اور ای این آئی کے ساتھ 2031 تک ہونے والے معاہدوں کے تحت ہر ماہ 10 کارگو آتے ہیں اور انہیں 2 یا 3 دن سے زیادہ مؤخر نہیں کیا جاسکتا گیس پاور سیکٹر کے لیے درآمد کی جا رہی تھی، بعد میں کوئلہ اور نیوکلیئر کے پلانٹس لگ گئے، اس لیے فیلڈ بند کرنے کے علاوہ آپشن نہیں۔

    پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سیکرٹری پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹاسک دیا ہے، گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے،ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگاابتدائی طور پرایک کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔