Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستانی  نوجوان کی محبت میں کراچی آکر جانیوالی خاتون اپنے ملک نہ پہنچ سکی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آکر جانیوالی خاتون اپنے ملک نہ پہنچ سکی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ تو ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی۔

    باغی ٹی وی:نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔

    خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی نے روک لیا تھا اور اے ایس ایف نے اسے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی مداخلت پر 27 جنوری کو 15 دن کیلئے ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیااور ایک فلاحی ادارے نے خاتون کے امریکا کےریٹرن ائیر ٹکٹ کا بندوبست کردیا تھاخاتون کو 29 جنوری کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن ائیرپورٹ پر تمام مراحل سے گزر کر خاتون نے اچانک واپس جانے سے انکار کردیا اور جہاز تک پہنچنے کے بعد ائیر لائن اسٹاف کو اسے زبردستی واپس بھیجنے کی شکایت کی جس پر ائیر لائن نے اسے آف لوڈ کردیا تھا۔

    اہلکاروں کے سمجھانے کے باوجود خاتون ٹیکسی لےکر اس نوجوان کے گھر گارڈن پہنچ گئی اور کئی روز گارڈن میں نوجوان کے اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں قیام کیابعد ازاں امریکی خاتون کو پولیس نے ایک فلاحی ادارے کے حوالے کردیا تھا جہاں طبیعت ناساز ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون گزشتہ ہفتے سے جناح اسپتال میں سخت سیکورٹی میں زیر علاج رہی،ایف آئی اے امیگریشن حکام نےجناح اسپتال میں امریکی خاتون سے ملاقات کی اور اسے قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔

    جس کے بعد اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں،تاہم اب امریکی خاتون کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ اونیجا رابنسن نے کراچی سے دبئی جا کر نیویارک کی اگلی پرواز چھوڑ دی تھی اور وہ دبئی میں رہ گئیں۔سوشل میڈیا پر اونیجا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز اور سیلفیاں بناتے نظر آرہی ہیں،اونیجا کراچی سے 7 فروری کی رات امارات ائیر کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھیں-

    کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا اس دو گھنٹے میں بھی وہ ایک گھنٹے کے لیے دبئی شہر میں جا کر واپس آسکتی تھیں مگر اس وقت رات تھی اور سامنے آنے والی ویڈیوز دن کی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً وہ پرواز ای کے 203 میں سوار ہی نہیں ہوئیں اور امریکی شہری ہونے کی وجہ سے دبئی کے آن آرائیول ویزا کی سہولت کا فائدہ اٹھا کر دبئی میں داخل ہوگئیں۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تکنیکی طور پر خاتون کی دبئی سے نیویارک کی پرواز کا ٹکٹ ضائع ہوگیا اور اب انہیں دبئی سے نیویارک جانے کے لیے دوسرا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس  پارلیمنٹ پر حملہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں-

    باغی ٹی وی: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر رولنگ دیتے ہوئے کہ کہ جج کا بیان پارلیمنٹ پر حملہ ہے، کسی کو پارلیمنٹ کے بارے میں بیان بازی کاحق نہیں ہےاسپیکر ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ جج کو یہ پیغام پہنچائیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ خطوط لکھ دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گرچکے ہیں، عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر ہم پھر بھی مایوس نہیں ہیں۔

    توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز

    دوسری جانب دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 12 فروری کو نہیں ہوگا۔

    نئے شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 فروری کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا جبکہ اجلاس میں مختلف بل قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

    امریکی دھمکیوں پر امت مسلمہ خاموش رہنے کی بجائےاتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرے.خالد مسعود سندھو

    علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئےاسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے گرفتار رکن میاں غوث کی پارلیمنٹ ہاآس آمد ہوئی اور سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

    وزیراعظم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    میاں غوث نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جبکہ سردار ایاز صادق کی اجازت سے میاں غوث کو پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سے ملنے کی اجازت بھی دی گئی، پی ٹی آئی کے میاں غوث قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پار لیمنٹ پہنچے تھے، اجلاس ختم ہونے کے بعد میاں غوث کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز

  • اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے

    اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کا حوالاتی قیدی دل کی تکلیف کے باعث دم توڑ گیا، قیدی امین روات کا رہائشی اور چیک ڈس آنر کے مقدمے میں جیل میں بند تھا،قیدی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، حوالاتی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

    اڈیالہ جیل کا دوسرا قیدی الیاس نذربھی انتقال کرگیا جیل ذرائع کے مطابق الیاس نذر کو صحت کی خرابی کے باعث پمزاسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم اسپتال جاتے وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا، قیدی الیاس نذر منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔

    توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز

    وزیراعظم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے،نواز شریف

  • توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز

    توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اور میرا پیار کا رشتہ ہے، لیکن لوگوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن اسٹیم پنجاب کی تقریب میں شرکت کی اور طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔ پنجاب کے 5 ہزار اسکولوں میں اسٹیم مقابلوں کا انعقاد ہوا اور ان مقابلوں میں 8 ہزار طلبا اور 14 ہزار اساتذہ نے حصہ لیا، سکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے سکول یونیفارمز پر دستخط کرائے۔

    مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلاحیتوں سے بھرپور ان طلبا پر ہمیں فخر ہے اور میں نے کہا طلبا کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھیں،بچوں کے مختلف ماڈلز دیکھ کر بہت اچھا لگا سرکاری سکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، سرکاری سکولوں کےبچوں میں بہت پوٹینشل ہےتھوڑی سی توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں۔

    ہمارا اڑان پاکستان منصوبہ قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہ ہے، شہباز شریف

    انہوں نے کہا کہ یہاں پورے پنجاب سے بچے آئے ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر بچوں کیلئےدن رات کام کررہے ہیں، وزیرتعلیم کو کہا تھا بچوں کے مقابلے کرائیں تاکہ ان کی صلاحیت سامنے آئے، آج بچوں کا کام دیکھ کر میں حیران رہ گئی، کلین انرجی کے پراجیکٹس میں بچوں نے سمارٹ سٹی کا ماڈل بنایا ہوا تھا، یہاں 1100 بچے موجود ہیں، میں ان تمام 1100 بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ دوں گی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب سے ان مقابلوں میں 2 لاکھ 75 ہزار بچوں نے حصہ لیا، آج ان 2لاکھ سے زائد بچوں میں سے 1100 ونرز یہاں موجود ہیں، بچے چھوٹے ہیں مگر ان کےخواب بہت بڑے ہیں، پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے، بچوں کو کہا کچھ بھی ہوجائے خواب دیکھنے نہیں چھوڑنے، میں بطور وزیراعلیٰ تمام بچوں کی ماں ہوں، وعدہ ہے ہر روز آپ کیلئے کام کروں گی۔

    وزیراعظم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوشش کروں گی میرے بچوں کے تمام خواب پورے ہوں، جو بھی میرے پاس وسائل ہیں وہ سب آپ پر نچھاور کروں گی، پنجاب میں میرے پاس 49 ہزار سکول ہیں، کوشش ہے تمام سکولوں میں وسائل اور اچھا ماحول دیں، شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ 2008 میں آئی ٹی لیبز بنائی تھیں، میں کوشش کررہی ہوں تمام طلبہ کو جدید آئی ٹی لیبز ملیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو بچے ان 49 ہزار بچوں میں پڑھتے ہیں ان کیلئے سپوکن انگلش کی کلاسز بھی شروع کررہی ہوں، آپ اپنی علاقائی زبا نو ں پر بھی مہارت رکھیں، دنیا کے مقابلے کیلئے آپ کو انگریزی پر بھی مہارت حاصل ہونی چاہیے، بچوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کو نسا راستہ کامیابی اور کونسا تباہی کی طرف جاتا ہے۔

    عراقی صدر وزیر اعظم کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے ہیں، جن بچوں کو سکالر شپس دیئے شاید وہ اس کے بغیر پڑھ نہ سکتے، میرٹ پر آنے والے بچوں نے بہت سی مجبوریاں بتائیں، میرٹ پر آنے والے 30 ہزار بچوں کو جب سکالر شپس دیئے تو بہت خوشی ہوئی، لوگوں کو لگتا ہے یہ سب پلانٹڈ ہے، میرا اور آپ کا پیار کا رشتہ لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ دنیا سے رخصت ہوئیں تو میں جیل میں تھی مگر روئی نہیں اور جو اونچا اڑنا چاہتے ہیں ان کی ٹانگیں کھینچے والے بہت ہوتے ہیں زندگی میں مسائل آئیں گے مگر آپ نے پیچھے نہیں ہٹنا، جو تنقید آپ کو بری لگتی ہے وہ آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے، دل میں یہ لے کر چلنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو اپنی محنت سے شکست دینی ہے، آپ کے خوابوں کو میں پورا کروں گی، کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، ہونہار سکالر شپس کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے۔

    جنوبی کوریا :اسکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا، مخالف پر چور ڈاکو کے طعنے کسنے والا آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا، طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، کسی کے ذاتی مقاصد کیلئے ایندھن مت بننا، کچھ روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، یہ لوگ مخالفین پر ذاتی حملے کرتے ہیں، ان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے نہ کہ ذاتیا ت پر حملہ کرنا، خیبر پختونخوا کے طلبا مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں کہ ہمیں اسکالر شپس دیں اور وہ لیپ ٹاپ اسکیم میں شمولیت کا کہتے ہیں۔

    عمران خان کے خط میں اہم ایشوز،کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا،چیف جسٹس

  • ہمارا اڑان پاکستان منصوبہ قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہ ہے، شہباز شریف

    ہمارا اڑان پاکستان منصوبہ قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہ ہے، شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ سمٹ انسانیت کے بہتر مستقبل کے چیلنجز اور مواقع کے لیے اجتماعی غور کا موثر فورم ہے، 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کے دوران 50 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے جس میں آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس شریف ہو، پائیدار امن صرف دو ریاستی حل سے ممکن ہےسات دہائیوں کے دوران پاکستانی قوم کو بے شمار چینلنجز کا سامنا رہا، ہمارا اڑان پاکستان منصوبہ قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہ ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی اور معاشی نمو میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    امریکی دھمکیوں پر امت مسلمہ خاموش رہنے کی بجائےاتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرے.خالد مسعود سندھو

    واضح رہے کہ وزیر اعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں یہ سربراہی اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہے جس کا موضوع ‘شیپنگ فیوچر گورنمنٹس’ ہے۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے،ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لائحہ عمل و تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔

    وزیراعظم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی جو پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے ویژن سے ہم آہنگ ہیں۔

  • پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے،نواز شریف

    پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے،نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، ڈی ریل نہ کیا جاتا اور 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے ، ڈی ریل نہ کیا جاتا اور 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بھی بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آرہا ہے، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

    وزیراعظم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔

    دوسری جانب ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نوازکو خراج تحسین پیش کیا۔

    عراقی صدر وزیر اعظم کیخلاف عدالت پہنچ گئے

  • ٹرمپ کا یوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ

    ٹرمپ کا یوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےیوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ کر دیا کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کو اگر روس کے خلاف امداد چاہیے تو اب اسے امریکا کو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے خلاف 300 بلین ڈالرز کی سپور ٹ کے بدلے یوکرین سے ادائیگی چاہتے ہیں جو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ہوگی ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پا س بہت قیمتی نایاب زمینی معدنیات ہیں، ہم یوکرین کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہماری امداد کو ا پنی نایاب معدنیات اور دیگر چیزوں کو فراہم کرکے یقینی بنائے گا-

    ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں یوکرینی حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں کہ وہ امریکہ کو ان قیمتی معدنیات تک رسائی دینے پر آمادہ ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے انتہائی اہم ہیں ’میں نایاب معدنیات کی سیکیورٹی (یقین دہانی) چاہتا ہوں، ہم یوکرین میں سینکڑوں ارب ڈالر لگا رہے ہیں، وہاں شاندار معدنی وسائل ہیں، اور میں ان کی سیکیورٹی چاہتا ہوں، اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔‘

    عراقی صدر وزیر اعظم کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا ٹرمپ ہر قسم کی مخصوص معدنیات کیلئے ’نایاب‘ کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں یا صرف نایاب زمینی معدنیات کے لیے،نایاب زمینی معدنیات 17 دھاتوں کا ایک گروپ ہے جو مقناطیس بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں، سیل فونز اور دیگر الیکٹرانکس میں توانائی کو حرکت میں بدل دیتے ہیں ان معدنیات کا کوئی معروف متبادل نہیں ہے۔

    یوکرین لیتھیئم، یورینیئم اور ٹائٹینیئم کے بڑے ذخائر رکھتا ہے اب بھی امریکا کے پاس ایسی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں جنہیں تاحال استعمال میں نہیں لایا گیا، جبکہ چین ایسی نایاب معدنیات پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

    جائیداد کا تنازع ، 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا

  • عراقی صدر وزیر اعظم کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    عراقی صدر وزیر اعظم کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    عراق کے صدر نے کردستان کے خود مختار علاقے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق عراق کے صدر نے کردستان کے خود مختار علاقے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے خلاف درخواست دائر کی جس سے ملک کی قیادت میں دراڑ پیدا ہو گئی ہے،صدر عبداللطیف راشد نے گزشتہ ماہ السوڈانی اور وزیر خزانہ طائف سمیع کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا لیکن وفاقی مشیر حواری توفیق نے اس کا اعلان حال ہی میں کیا۔

    عراق کی عدالت میں جمع کرائے جانے والے مقدمے میں بغداد اور علاقائی دارالحکومت اربیل کے درمیان جاری مالی تنازعات کے باوجود کردستان میں تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے فوری حکم کی درخواست کی گئی ہے۔

    ترک صدر کل پاکستان کے دورے پرپہنچیں گے

    وفاقی مشیر حواری توفیق نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردستان کے دوسرے سب سے بڑے اور صدر کے آبائی شہر سلیمانیہ میں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عراق کا پبلک سیکٹر نااہلی اور بدعنوانیوں سے بھرا ہوا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور صدر مملکت کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات موجود ہیں، اگرچہ عراق کے پبلک سیکٹر کے ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں ملی ہیں تاہم وہ اب بھی اپنی دسمبر کی تنخواہوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

    جائیداد کا تنازع ، 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا

  • سہ فریقی سیریز :انجری کا شکا ر حارث رؤف بقیہ میچز سے باہر

    سہ فریقی سیریز :انجری کا شکا ر حارث رؤف بقیہ میچز سے باہر

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

    باغی ٹی وی : سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37 ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے باہر چلے گئے تھے تاہم اب ان کی جگہ عاکف جاوید کو سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نویت کی نہیں، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینے کی نچلی طرف کھنچاؤ ہے، احتیاطی تدبیر کے طور پر فاسٹ بولر 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

    ترک صدر کل پاکستان کے دورے پرپہنچیں گے

    ادھر فیلڈنگ کے دوران ماتھے پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہونے والے کیوی کرکٹر راچن راویندرا کی جنوبی افریقہ کے خلاف کل کے میچ میں شمولیت کا امکان نہیں ہےنیوزی لینڈ کے مطابق ان کی پہلی ہیڈ اسسمیٹ درست آئی ہے وہ اس وقت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی-

    عدلیہ سمیت تمام ادارے ہوا میں ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی

  • ترک صدر کل پاکستان کے دورے پرپہنچیں گے

    ترک صدر کل پاکستان کے دورے پرپہنچیں گے

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب ایردوان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : ترکیہ کے صدر کل 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے،ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہوں گے دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی، صدر ایردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اور متعدد اہم معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

    ساتھی ملازمین پر ہراسانی کے الزامات پر لیڈی پولیس کانسٹیبل نوکری سے برطرف

    دورے کے دوران صدر ایردوان، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔

    چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا کی نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی

    واضح رہے کہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، اور آخری اجلاس 13-14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی