Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بنوں میں  امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ ،3 افراد جاں بحق،9 زخمی

    بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ ،3 افراد جاں بحق،9 زخمی

    بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں واقع علاقہ گربز میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حملے کے دوران جوابی فائرنگ سے آٹھ حملہ آور بھی زخمی ہوئے زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    دوسری جانب بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر مسلح شرپسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئےپولیس کے مطابق شہدا میں کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیاء اللہ شامل ہیں۔

    حماس نے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دئیے

    پولیس نے بتایا کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد زخمی حالت میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔

    مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،بلاول بھٹو زرداری

    ہنگو میں بھی دوآبہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے، تاہم ڈی پی او ہنگو نے بتایا کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ پولیس کی بہترین حکمت عملی سے اہلکار اور عوام بال بال بچ گئےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • حماس نے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دئیے

    حماس نے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دئیے

    حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج ہفتے کورہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر کی، تاہم حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف کے مطابق حماس ہلاک ہونیوالے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکے گی کیونکہ وہ غزہ میں ملبے تلے دبی فلسطینیوں کی 12 ہزار لاشوں میں شامل ہیں اور اسرائیل ملبے ہٹانے والی بھاری مشینری کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

    اسرائیل نے گزشتہ 20 روز میں ضرورت کے مطابق 12 ہزار کی بجائے 8500 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے دئیے، اقوام متحدہ نے عالمی قوتوں سے غزہ میں امداد کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    گھی کی قیمتیں کم نا ہو سکیں ،شہری پریشان،نوٹس کی اپیل

    دوسر ی جانب حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیئے گئے ہیں۔

    خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل آج 3 یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا،3 اسرائیلی قیدی ایلی شارابی، لیوی اور اوہد بن آمی کے نام اسرائیل کو بھجوا دیئے گئے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 اسرائیلی اور 5 تھائی باشندوں کے بدلے اب تک 300 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری سے نافذ ہے اور مرحلہ وار قیدیوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے-

    ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان

  • تباہ ہونے والا چھوٹا امریکی طیارہ جمے ہوئے سمندر میں مل گیا

    تباہ ہونے والا چھوٹا امریکی طیارہ جمے ہوئے سمندر میں مل گیا

    نوم:بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا جو اب تباہ کن حالت میں جمے ہوئے سمندر میں مل گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے الاسکا کے شہر نوم کی طرف جانے والا چھوٹا امریکی طیارہ سیسنا 208B گرینڈ سمندری برف پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے، یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سالوں میں ہوائی جہاز کے سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان مائیک سالر نو نے بتایا کہ جب انہیں لاپتہ طیارے کا ملبہ ملا اس وقت ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کی تلاش میں مصروفِ عمل تھیں، اس کے بعد دو ریسکیو تیراکوں کو طیارے کے جائزے کے لیے نیچے اتارا گیا، کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں 2 ٹکروں میں طیارہ برف پر بکھرا ہوا ملبہ دکھایا گیا۔

    مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،بلاول بھٹو زرداری

    واضح رہے کہ پرواز نمبر 445 نے 2 بج کر 37 منٹ (2:37pm) پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا تھا جسے آخری بار نورٹن ساؤنڈ کے علاقے میں 3 بجکر 16 منٹ (3:16pm) پر ریڈار پر دیکھا گیا تھا طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد شام 4 بجے سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی جانب سے طیارے کی تلاش اور مسافروں کو بچانے کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں۔

    حکومت سندھ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین چلانے کیلئے تیار

    اس سلسلے میں نوم فائر ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ ماؤنٹین کے زمینی عملے نے بھی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے گو کہ موسم کی خرابی اور کم مرئیت (Low visibility) کی وجہ سے فضائی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی حکام کا کہنا تھا کہ علاقے کا موسم شدید خرا ب تھا جس کے باعث لاپتہ طیارے لہ تلاش میں رکاوٹ پیدا ہورہی تھی، زمین پر تلاش کرنے والی ٹیمیں سنو مشینوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے کام کر رہی ہیں، سمندری برف کی غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے بچاؤ عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

  • مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،بلاول بھٹو زرداری

    مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،بلاول بھٹو زرداری

    واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے-

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں منعقدہ نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ اس تقریب میں دنیا بھر سے افراد شریک ہوئے جبکہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تقریب میں شرکت کی، یہ ایک بہترین موقع تھا جہاں بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور امریکا کے عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے تقریب کی اختتامی نشست سے خطاب بھی کیا اور اس دوران انہوں نے زور دیا کہ مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیےنیشنل پریئر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک عمدہ موقع ہے، جہاں انہیں امریکی کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقات کا موقع ملا، وہ اب وزیر خارجہ نہیں رہے اس لیے یہ تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی سطح پر مزید روابط استوار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

    نریندر مودی کا 12 تا 13 فروری دورہ امریکا طے،ٹرمپ سے ملاقات

    امریکہ:غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہےکوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش و برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان،کرم اور وزیرستان میں برفباری کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آج آزادکشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی آج بروز اتوار گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، شمال/مغربی بلوچستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

    دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں اور اب سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری قرار دیا ہےیہ انکشاف یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کلائیمٹ چینج سروس (سی سی سی ایس) نے ایک رپورٹ میں کیا۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیاموسمیاتی رجحان لانینا کی بدولت بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے مگر پھر بھی عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحر الکاہل کا درجہ حرارت کم ہوتا ہےاس کے مقابلے میں ایل نینو کے دوران بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    سی سی سی ایس سے تعلق رکھنے والی Samantha Burgess نے بتایا کہ جنوری 2025 ایک اور حیران کن مہینہ ثابت ہوا جس کے دوران درجہ حرارت کے نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری رہا، جس کا مشاہدہ گزشتہ 2 برسوں سے کیا جا رہا ہے ہمارا ادارہ سمندری درجہ حرارت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ وہ 2025 کے دوران دنیا کے موسم پر اثرانداز ہوگا متعدد سمندری خطوں میں جنوری کے دوران درجہ حرارت غیرمعمولی حد تک زیادہ رہا۔

    جنوری 2025 گزشتہ 19 مہینوں کے دوران 18 واں مہینہ تھا جس دوران عالمی اوسط درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا اس معاہدے میں دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی لائی جائے تاکہ درجہ حرارت میں اضافے کو 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھا جاسکے بلکہ کوشش کی جائے گی کہ وہ 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر نہ جائے۔

    2 ڈگری سینٹی گریڈ کی بالائی حد کو سائنسدانوں نے ناقابل تلافی حد قرار دیا ہے کیونکہ اس سے دنیا کو تباہ کن حالات کا سامنا ہوگاموسمیاتی ماہرین کو توقع تھی کہ ایل نینو کی جگہ لانینا کی آمد سے درجہ حرارت میں کچھ کمی آئے گی مگر ایسا نہیں ہوا اور درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر رہا۔

    سی سی سی ایس کے موسمیاتی ماہر جولین نکولس نے بتایا کہ جس چیز نے ہمیں حیران کیا وہ یہ ہے کہ ہمیں لانینا سے موسم سرد ہونے کا اثر نظر نہیں آیا جنوری 2025 میں پہلی بار اس مہینے میں عالمی اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ ہوا۔

    ماہرین نے بتایا کہ اگر درجہ حرارت مسلسل 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہتا ہے تو ہیٹ ویوز، شدید بارشوں اور خشک سالی کی شدت اور دورانیے میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے توقع ہے کہ 2025 گزشتہ 2 برسوں یعنی 2023 اور 2024 کی طرح بہت زیادہ گرم ثابت نہیں ہوگا مگر پھر بھی یہ انسانی تاریخ کا تیسرا گرم ترین سال بن سکتا ہے۔

    سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ خام ایندھن کے استعمال سے طویل المعیاد بنیادوں پر عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ قدرتی موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی درجہ حرارت پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، مگر اب وہ زیادہ نمایاں نہیں۔

  • امریکا میں ایئر پورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

    امریکا میں ایئر پورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

    امریکا میں ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئے ، بدھ کے روز سیئیٹل-ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ایک ایسی جگہ پیش آیا جو ایئر ٹریفک کنٹرول کے زیر نگرانی نہیں آتا۔

    جاپان ایئرلائنز کے طیارے کا پر ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز کی دم سے ٹکرایا تصادم کے وقت ڈیلٹا کا طیارہ 142 مسافروں کے ساتھ میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا، بعد ازاں مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل کی جانب روانہ کیا گیا،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    فلپائن میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    واضح رہے 3 روز قبل جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ہوائی اڈے پر ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ائیرلائن کی پرواز کے انجن میں ٹیک آف کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم آگ لگنے پر طیارے کو ٹیک آف سے روک کر مسافروں کو نکال لیا گیا تھا، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت ایک سو چارمسافر سوار تھے۔

    اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل چھوڑنے کا اعلان

    اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل چھوڑنے کا اعلان

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ حقوقِ انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے دستبردار ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے صدر جورگ لاوبر کو ایک خط میں کہا ہے، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا ہے انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے خلاف جاری اور بے رحمانہ ادارہ جاتی تعصب کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو 2006 میں اس کے قیام کے بعد سے مسلسل جاری ہے۔

    گیدون سار نے ایکس پر (یو این ایچ آر سی) پر ”یہودی دشمن“ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ادارہ “ مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت اسرائیل کو جنونی طور پر شیطان کی حیثیت سے بیان کرتا ہےانہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، اعلان کیا کہ اسرائیل کونسل سے دستبردار ہو رہا ہے۔

    فلپائن میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا، اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا۔

    الجزیرہ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے۔

    سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

  • فلپائن میں  امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    فلپائن میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    منیلا: جنوبی فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ فلپائنی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ وہ منڈاناؤ جزیرے پر ہونے والے حادثے کے بارے میں معلومات جاری نہیں کر سکتی کیونکہ یہ کلاسیفائیڈ معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں تھوڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو فلپائن میں قلیل وقت کے لیے روٹیشن پر تعینات پر رکھا ہے، جہاں امریکی فوج نے اسلامک اسٹیٹ گروپ سے منسلک عسکریت پسندوں سے لڑنے کے لیے فوجیوں کو انٹیلی جنس فراہم کرنے میں مدد کی ہے، جو منڈاناؤ میں سرگرم رہتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    امریکی ریاست ہوائی میں امریکی انڈو پیسفک کمانڈ نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ علاقائی پولیس ترجمان جوپی وینٹورا نے اے ایف پی کو بتایا کہ اب تک امپاتوان کی میونسپلٹی کے قریب کریش ہونے والے طیارے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہلاک ہونے والوں میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس اور فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ شواہد کے ساتھ کسی بھی ممکنہ چھیڑ چھاڑ کو روکا جاسکے۔

    سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

    طیارے کا ٹیل نمبر ’این 349 سی اے‘ ہے، فلائٹ ٹریکنگ سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق دفاعی فرم میٹریا میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا، جس کے مطابق یہ بیچ کرافٹ سپر کنگ ایئر بی300 تھا،کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق میٹریا متعدد ڈومینز اور ایک درجن سے زیادہ مشن کے شعبوں میں قومی سلامتی کے شراکت داروں کے لیے سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔

    میونسپل ریسکیو کرنے والی ریا مارٹن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی ٹیم کو جائے حادثہ سے چار لاشیں ملی ہیں۔

    اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

  • وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی موجود سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملکی موجودہ سیا سی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

    اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، مولانا اسعد محمود اور محمد اسلم غوری بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے۔

    اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ 4 فروری کو مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت ہوئی، تمام جماعتوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ الیکشن تھا، اس کا مینڈیٹ عوام کا مینڈیٹ نہیں۔

    سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی مرضی کا مینڈیٹ مینج کرکے اپنی مرضی کی حکومتیں بنائی ہیں، ان لوگوں کو ملک پر مزید مسلط رہنے کا حق حاصل نہیں ہے، ان کو فوری مستعفی ہو کر ازسرنو انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیےالیکشن کمیشن منصفانہ انتخابا ت دینے میں ناکام رہا ہے، اور اب ان کی آئینی مدت بھی مکمل ہو چکی ہے، ہرچند کہ حکومت نے ریٹائرمنٹ کے باوجود ان کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے موقع فراہم کیا ہے، یہ کسی مخصوص سوچ کی نمائندگی ہے۔

    پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی

  • اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے منصوبے کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے ذریعے غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں کہا کہ غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے صرف اس وقت امریکا کے حوالے کی جائے گی جب اس جنگ زدہ علاقے میں لڑائی ختم ہو جائے گی اور اس کی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کی جائے گی، جب لڑائی ختم ہوجائے گی، غزہ میں ترقی کی تعمیر کےلیے دنیا بھر کی ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، غزہ کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی،امریکا آہستگی اور احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا، غزہ تعمیر نو اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک بن جائے گی۔

    سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کو اپنے قبضے لے گا اور ضرورت پڑنے پر ظاقت کا استعمال بھی کرے گا-

    اڈیالہ جیل جانے سے روکے جانے پر فیصل چودھری کی درخواست