Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،روہت شرما

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،روہت شرما

    ممبئی: بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے-

    باغی ٹی وی : روہت شرما نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔

    واضح رہے کہ 8 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جو 9 مارچ تک جاری رہے گی،ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

    ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں خطاب کےاہم نکات

    ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ کا بھی پہلا میچ ہو گا پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

    20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی، 23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی، 2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی

    صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کا اسکواڈ:

    روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجا

    دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے،بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

    ایران نے گستاخی رسول ﷺ کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا سنا دی

    اس حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ سراج پرانی گیند سے بولنگ نہیں کرپاتے، ٹیم کو ایک ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری اوورز میں نئی ​​گیند سے گیند کرسکے جب سراج کو نئی گیند نہیں دی جاتی تو وہ اپنا اثر کھو دیتا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ہمارے پاس ایسے لڑکوں کی تلاش کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا جو ہمیں ورائٹی دے سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو نئی گیند سے گیند کر سکتے ہیں، درمیان میں گیند کر سکتے ہیں اور ڈیتھ اوورز میں گیند کر سکتے ہیں ان تین گیند بازوں (جسپریت بمراہ، محمد شامی اور ارشدیپ سنگھ) کے ساتھ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    واضح رہے کہ محمد سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پانچوں ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • معروف بالی وڈ گلوکار  شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    معروف بالی وڈ گلوکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار درشن راول بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے گلوکار نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔

    صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا
    درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے،”انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

    درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں، ایک مداح نے لکھا، “آپ دونوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا، آپ کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔” ایک اور صارف نے کہا، “انتظار کا وقت ختم ہوا، اور یہ لمحہ انتہائی خوبصورت ہے، زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے دعاگو ہوں۔”

    کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی

    واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب تم چاہو، مہرماہ، اوڑھنی، ڈھنڈورا باجے رے،پرم رتن دھن پایو اور صاحبہ وغیرہ شامل ہیں۔

  • صبا فیصل نے گھر میں  لڑائی  جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گھر میں لڑائی اور جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کی باتیں سن کر ہم انہیں بڑھاوا دے رہے ہوتے ہیں، گھروں کی تباہی کے ذمہ دار ہی یہ لوگ ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا فیصل حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں جو فساد ہوتے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہوتی ہے، ان سے بڑا فساد ہماری گھریلو زند گی میں کوئی نہیں ہے۔

    صبا فیصل نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کام والیاں یہ کرتی ہیں کہ کسی کی بات دوسرے کو کہہ دیتی ہیں اور دوسرا شخص یقین بھی کرلیتا ہے، یعنی ادھر کی بات ادھر کرتی ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں جنم لیتی ہیں، میں نے اپنے گھر میں اصول بنایا ہے کہ کام والی کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرے گی اور دو ملازمائیں بیٹھ کر آپس میں بات چیت نہیں کریں گی-

    ایران نے گستاخی رسول ﷺ کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا سنا دی

    اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی ملازمہ مجھ سے ہمدردی میں آکر کچھ کہتی بھی ہے یا دوسرے کی برائی کرتی ہے تو میں فوراً ڈانٹ پلا دیتی ہوں کہ خاموش ہوجاؤ بالکل اور اپنا کام کرو ،میرے لیے میرے سارے بچے اور بہوئیں برابر ہیں، خبردار اگر کسی کے بارے میں کوئی بھی با ت کی تو،ان لوگوں کی باتیں سن کر ہم انہیں بڑھاوا دے رہے ہوتے ہیں، گھروں کی تباہی کے ذمہ دار ہی یہ لوگ ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں صبا فیصل کے اپنی بہو اور بیٹے سے اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی تصدیق ان کی بہو سمیت انہوں نے خود بھی کی تھی تاہم بعدازاں دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔

  • ایران نے گستاخی رسول ﷺ  کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا سنا دی

    ایران نے گستاخی رسول ﷺ کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا سنا دی

    تہران: ایران نے پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو نبی پاک ﷺ کی توہین کرنے پر سزائے موت سنا دی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ایران کے معروف پاپ گلوکار کو توہین رسالت ﷺ پر گزشتہ برس ترکیہ سے بلا کر حراست میں لیا گیا تھاگلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں ﷺ کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی-

    تاہم سپریم کورٹ میں سرکاری پراسیکیوٹر نے اس سزا پر اعتراض کیا تھا کہ یہ سزا اس کے جرم کے مقابلے میں بہت کم ہے اسے سزائے موت سنائی جائے،سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کی یہ استدعا قبول کر لی اور پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پر اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئےنبی پاک ﷺ کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔

    کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی

    واضح رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018 سے استنبول میں مقیم تھے اور توہین مذہب و رسول ﷺ پر ایران کی درخواست پر ترک پولیس نے گرفتار کرکے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا اس سےقبل جسم فروشی کو فروغ دینےاسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور فحش مواد شائع کرنے کا الزام میں بھی گلوکار کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کا دائرہ مزید26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

    العربیہ کے مطابق حکومت مخالف ایرانی سیاست دان اسے اپنی سیاسی ضرورتوں کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کرتے تھےوہ 2015میں ایرانی جوہری پروگرام کی حمایت میں بھی ایک گانا ریکارڈ کر چکا تھا تاہم یہ گانا ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں منظر عام پر آیا تھا اس گلوکار نے 2017 میں صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں ملاقات کی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

  • کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی

    کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی

    کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے فروری میں اپنی شادی ہونے کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹ وی : ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی، جب ان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔

    جب اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں؟جواب میں کبریٰ خان نے تصدیق کی اور کہا جی ہاں! میری فروری میں شادی ہورہی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی،جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے، رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا، اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔

    بلوچستان ہائیکورٹ کے بھی 3نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل گوہر رشید نے ایک مبہم ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں کئی معروف شوبز شخصیات تھیں جب کہ اداکار نے اس پوسٹ میں ‘میرے یار کی شادی’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔

    پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کا دائرہ مزید26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

  • چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیورٹ قرار دیا کہا کہ پاکستان کو اپنے میدانوں میں کھیلنے کا بڑا فائدہ حاصل ہو گا اور اس ٹورنامنٹ کے لیے میزبان ٹیم پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جانا چاہیے، کیونکہ کسی بھی ٹیم کو ان کے اپنے ملک میں شکست دینا مشکل ہوتا ہے۔

    سنیل گواسکر نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی، بھار تی ٹیم کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹورنامنٹ میں بھارت نے مسلسل 10 میچز جیتے تھے۔

    پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کا دائرہ مزید26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے، جبکہ بھارت اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹوٹل 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے-

    بلوچستان ہائیکورٹ کے بھی 3نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

    گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور یہ ٹورنامنٹ کا بھی پہلا میچ ہو گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    عامر خان کی سلمان خان کی سخت محنت پر تنقید

  • پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کا دائرہ مزید26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

    پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کا دائرہ مزید26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

    اسلام آباد: پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی میسر ہو گی علاوہ ازیں کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور بھی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں،اسی طرح مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

    واضح ر رہے کہ اس نئے اقدام سے شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں تیز اور آسان طریقے سے مدد ملے گی، اور ان کے وقت کی بچت ہو گی فاسٹ ٹریک کی سہولت ان افراد کیلئے خاص طور پر مفید ثابت ہو تی ہے جنہیں غیر ملکی سفر کرنے کیلئے فوری طور پر نکلنا ہوتا ہے۔

    فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیسے بنتا ہے؟

    محکمہ پاسپورٹ کی درخواستوں کے لیے تین زمرے پیش کرتا ہے، جس میں نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک شامل ہیں تاہم دو دن میں پاکستانی پاسپورٹ کیسے بنتا ہے؟ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ شہریوں کو ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد پاسپورٹ جاری کرنے کا مجاز اتھارٹی ہے۔

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    محکمہ پاسپورٹ کی درخواستوں کے لیے تین زمرے پیش کرتا ہے، نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک، درخواست دہندگان کی ایک قابل ذکر تعداد فاسٹ ٹریک آپشن لینے پر مجبور ہے کیونکہ دیگر دو زمروں میں بڑے پیمانے پر تاخیر ہوتی ہے،فاسٹ ٹریک سروس کے تحت درخواست گزار کو دو دنوں میں پاسپورٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔

    جو پاکستانی شہری جو دو دنوں میں اپنا پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کا انتخاب کر سکتے ہیں، درخواست جمع کرانے کے دو دن بعد ہی انہیں پاسپورٹ جاری کر دیئے جاتے ہیں۔

    بائیڈن انتظامیہ کے "تباہ کن” آرڈرز کو واپس لوں گا،ٹرمپ

    فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس کیا ہے؟

    پانچ سال کی میعاد کے ساتھ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 12,500 روپے اور 10 سالہ میعاد کے لیے 16,200 روپے ہے، اسی طرح پانچ سال کی میعاد کے ساتھ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 18,500 روپے ہے جبکہ 10 سال کی فیس 25,200 روپے ہوگی، اسی طرح پانچ سال کی میعاد والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 23,000 روپے ہے جبکہ 10 سال کے لیے 32,000 روپے ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ کے "تباہ کن” آرڈرز کو واپس لوں گا،ٹرمپ

  • بلوچستان ہائیکورٹ کے بھی 3نئے ایڈیشنل ججز  نے حلف اٹھا لیا

    بلوچستان ہائیکورٹ کے بھی 3نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان نے حلف اٹھا لیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا،حلف اٹھانے کے بعد جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بن گئے ہیں،ججز کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی-

    ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کے حلف کے بعد نیا روسٹر جاری کر دیا گیا، آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں پانچ ڈویژن بینچز اور 10 سنگل بینچز موجود ہوں گے۔

    عامر خان کی سلمان خان کی سخت محنت پر تنقید

    نئے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا ڈویژن بینچ ہوگاجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعظم خان جبکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا ڈویژن بینچ ہوگا۔

    طالبان کو کوئی پیسہ نہیں دیں گے ،ٹرمپ

    دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے بھی اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا ہے-

    بلوچستان ہائیکورٹ میں میں بھی ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایاججز میں آصف ریکی، ایوب ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہیں، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیاایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ کے "تباہ کن” آرڈرز کو واپس لوں گا،ٹرمپ

    واضح رہے کہ وزرات قانون نے ہفتے کو صدر مملکت کی منظوری سے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

  • عامر خان کی سلمان خان کی سخت محنت پر تنقید

    عامر خان کی سلمان خان کی سخت محنت پر تنقید

    ممبئی: بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل پر سلمان خان نے انکشاف کیا کہ عامر خان نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل کے موقع پر عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور فلم ’لوویاپا‘ کی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ شریک ہوئے شو میں گفتگو کے دوران سلمان نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کیا جب عامر نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کیا تھا۔

    عامر نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں 30 سال پرانی ایک ویڈیو ملی جس میں سلمان نے فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ان کی اداکاری کی تعر یف کی تھی، میں نے وہ ویڈیو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی سلمان کی محبت بھرے الفاظ سن کر میں جذباتی ہوا اور میں نے وہ کلپ سلمان کو بھیج دیا۔

    ٹرمپ کی حلف برداری،چین سے کون ہو گا شریک

    سلمان خان نے ماضی کا ایک دوسرا واقعہ بتایا کہ عامر نے ایک انٹرویو میں شکایت کی تھی کہ وہ سیٹ پر دیر سے آتے تھے یہاں تک کہ عامر نے عہد کرلیا تھا کہ میرے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے عامر نے تسلیم کیا کہ اس وقت وہ ایسا محسوس کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ان کے خیالات بدل گئے۔

    طالبان کو کوئی پیسہ نہیں دیں گے ،ٹرمپ

    سلمان خان نے وضاحت کی کہ اس تنازع کی وجہ ان کا مصروف شیڈول تھا عامر نے سلمان کی سخت محنت پر تنقید کی، جس پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ عامر بھی ایسا کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں گھر سے نکلنا پڑے گا۔

    حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں،وزیراعظم

  • صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر  دریافت

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں، کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا-

    او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائر در یافت ہوئے، 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔

    ٹرمپ کی حلف برداری،چین سے کون ہو گا شریک

    نواز شریف کا عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    سپریم کورٹ،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس، پی ٹی آئی وکیل کو تیاری کیلئے وقت مل گیا