Baaghi TV

Author: News Editor

  • این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا:انکشافات

    این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا:انکشافات

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ملزم کی عمر 16 سال ہے۔ گرفتار ملزم تاجک افغان ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے کہا کہ واردات میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی شناخت کرلیا گیا ہے، ملزم کا ساتھی بھی تاجک افغان ہے۔ ملزم کے قریبی دوست عزیز کو شامل تفتیش کرلیاگیاہے۔

     

    جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ 15 دسمبر کو یونیورسٹی روڈپرنوجوان کوڈاکوؤں نےقتل کیا۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز 15 دسمبر کو این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے چائے خانے پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا تھا، اس موقع پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے این ای ڈی کے طالبعلم بلال ناصر نے ایک ڈکیت کو دبوچنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے بلال زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بلال ناصر کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب مقتول بلال ناصر کی نماز جنازہ دستگیر میں ادا کردی گئی جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں، مقتول کے دوستوں، عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واقعے کیخلاف این ای ڈی کے طلباء نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا ذمہ دار پولیس اور حکومت کو قرار دیا۔

    احتجاج میں شریک امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہفتے کو یوم سیاہ اور پیر کو این ای ڈی میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی تعزیت کیلئے مقتول بلال ناصر کے گھر پہنچے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

  • قرضے کس طرح آسانی سے مل سکتے ہیں :وزیراعظم کی معاون خصوصی نے طریقہ بتادیا

    قرضے کس طرح آسانی سے مل سکتے ہیں :وزیراعظم کی معاون خصوصی نے طریقہ بتادیا

    اسلام آباد: معاون خصوصی وزیراعظم نے نوجوانوں کو قرض حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیاوزیراعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔

    روس نے بتایا ہے کہ وہ ہمیں رعایت پر خام تیل دے گا. وزیرمملکت پیٹرولیم

    وزیراعظم کی معاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق زراعت کے شعبے سے وابستہ نوجوان حکومت سے قرض حاصل کرسکتے ہیں، وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قرض دیا جائے گا، اور پہلے سال کسانوں کو قرض کی واپسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

     

    افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید،…

     

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم آئندہ ہفتے تک شروع ہوجائے گی، اور ملک بھر میں 50 ارب روپے کے قرض دیئے جائیں گے، جس سے نوجوان بیچ اور کھاد خرید سکیں گے، نوجوان ٹریکٹرز، کھادوں اور بیج کی خریداری کے ساتھ ڈیری فارمنگ کیلئے بھی رقوم حاصل کر سکیں گے، قرض کی رقم سے3 گاؤں مل کر ایک جدید ڈیری پلانٹ لگا سکتے ہیں۔

    شزا فاطمہ نے کہا کہ 5 لاکھ کے قرض پر کوئی زر ضمانت اور سود نہیں ہوگا، 15 لاکھ قرض 5 فیصد اور 75 لاکھ قرض7 فیصد شرح سود پر ملے گا، اور 15 سے 75 لاکھ قرض کیلئے قومی شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون نمبر ہونا ضروری ہے۔

    معاون خصوصی نے قرض لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ قرض کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، نوجوان PMYP کے نام سے موبائل ایپ پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔ سیلاب میں جن کے مویشی بہہ گئے وہ بھی قرض لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کی نوجوان نسل کو زرعی کاروبار کی طرف لانا ہے، نوجوان قرض کی رقم سے ڈیری فارم بنا کر مویشی پال سکتے ہیں، قرض سے نوجوان ٹریکٹرز یا دیگر زرعی سامان خرید سکتے ہیں۔

  • فرانس؛ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    فرانس؛ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    پیرس:فرانس کے شہر لیون میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکومت کے مطابق والکس این ویلن میں فلیٹوں کے سات منزلہ بلاک میں بڑے پیمانے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید،…

    چار افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 10 دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں جن میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔وزیر داخلہ جیرارڈ درمانین نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس سلسلے میں جامع تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

    راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

    فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں تین سے پندرہ سال کے درمیان تھیں، انہوں نے فائر فائٹرز کے کام کی تعریف کی جنہوں نے کئی لوگوں کو مرنے سے بچایا۔

    ادھر امریکی ریاست میں کھیل کھیل میں چھوٹے بچوں کے ہاتھوں بھرا پستول لگ گیا، پستول چلنے سے 4 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نارتھ کیرولائنا میں منگل کو تین افراد کو دو بچوں کو بھرا پستول ملنے اور ان میں سے ایک کی گولی لگنے سے ہلاکت پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    گیسٹن کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گھر میں کھیلتے دو بچوں کے ہاتھ ایک بھرا پستول لگ گیا تھا، ایک نے کھیل کھیل میں پستول کا ٹریگر دبا دیا، جس سے چار سالہ لڑکا موقع پر ہی مر گیا۔

    میہڑ : بااثر لینڈ مافیاء کاستایا مظلوم پریس کلب پہنچ گیا

    واقعے کے وقت بچے کے والدین بھی موجود تھے، پولیس نے انھیں گھر میں رہنے والے ایک اور رشتہ دار کے ساتھ غیر ارادی قتل، بچوں کے ساتھ بدسلوکی، اور بچوں کے لیے قابل رسائی طریقے سے آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزامات میں گرفتار کیا۔گرفتار افراد کی شناخت 22 سالہ سوانا لی برہم، 21 سالہ ہیکٹر مینوئل مینڈوزا اور 21 سالہ کیتھ اسٹرگھل کے ناموں سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو بندوق ملی ہے وہ آپس میں بھائی تھے۔

    خاندان کے گھر کے پراپرٹی منیجر کا کہنا تھا کہ اس خاندان کے ’لوگ اچھے‘ ہیں، پتا نہیں ان پر اس وقت کیا گزر رہی ہوگی۔ دریں اثنا، پولیس نے لوگوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ اپنا اسلحہ ایسی جگہ رکھیں جہاں ان کے بچے نہ پہنچ سکیں۔

  • عدالتی وقت ختم:دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکا

    عدالتی وقت ختم:دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکا

    لودھراں :اینکرپرسن مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی غیر اخلاقی وڈیو لیک کرنے کے کیس میں ایف آئی اے کی تفتیشی افسر پیشی کے بعد دانیہ شاہ کو واپس لیکرروانہ ہوگئیں۔

    عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد جاچکے ہیں، ایف آئی اے کی تفتیشی افسرپیشی کے بعد دانیہ شاہ کو واپس لیکر روانہ ہوگئی، دانیہ شاہ کوریمانڈ کے لیے کل پیش کیا جائے گا۔

    سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف کابائیکاٹ:

    عامر لیاقت کی اہلیہ کے خلاف شکایت عامر لیاقت کی صاحبزادی نے درج کروائی تھی، عامر لیاقت کی بیٹی کا کہنا تھا کہ انکے والد کی نازیبا وڈیو دانیہ شاہ نے لیک کی تھی۔

    یاد رہے کہ رات سابق ایم این اے اور معروف اینکر مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ (دانیہ ملک) کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔ انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔ دانیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کی تھیں۔

    ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی تیسری ایلیہ دانیہ شاہ گرفتار

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں میں دانیہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

    خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے جنوری میں دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی تاہم جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے حوالے سے عامر لیاقت انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھے، انہوں نے ان ویڈیوز پر روتے ہوئے ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان:گلاس کا ٹوٹا کہ مار مارکربے ہوش کردیا

    ڈیرہ اسمٰعیل خان:گلاس کا ٹوٹا کہ مار مارکربے ہوش کردیا

    ڈیرہ اسمٰعیل خان :۔گورنمنٹ گرلز کالج نمبر2ڈیرہ اسماعیل خان فزکس ڈیپارٹمنٹ تھرڈ سمسٹر کی طلبہ سے غلطی سے گلاس ٹوٹ گیا جس پر ان کی ایچ اوڈی مس صائمہ بتول نے اسے اپنے آفس بلایا۔ایچ ڈی او نے آفس کا دروازہ بند کیااور پردے ڈالے اور طلبہ سے گلاس کا پوچھا ۔طالبہ کے اقرار کرنے اور معافی مانگنے پر اس پربدترین تشدد کیا۔اسے سر پر اتنا مارا کے وہ بے ہوش ہوگئی۔ایچ او ڈی مس صائمہ بتول طلبہ کے کردار پر بولی اس کے ماں باپ پر بولی اورطلبہ کو جاہل کہا گالیاں دیں

     

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات

    نفسیاتی مریضہ کہا خودکشی کرنے کا کہا ساتھ ہی 500روپے جرمانے اور گلاس سیٹ لانے کا کہا۔ڈیرہ کے عوامی سماجی تعلیمی حلقوں نے کہاہے کہ ایسے اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور طلبہ کو انصاف دلایا جائے کہ کیسے ایچ او ڈی مس صائمہ بتول نے اس پر ہاتھ اٹھایا جبکہ وہ گلاس ایچ او ڈی کا تھا ہی نہیں اور نہ ہی اس لیول کے اہلکارکا ہاتھ اٹھانا جائز ہے۔انہوںنے کہاکہ گلاس ٹوٹنا کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے کہ طالبہ پربدترین تشدداوراس کی ذات کونشانہ بنایاجائے۔

    گوہر خان بابڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاصوبہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کو ایک سال طویل عرصہ گزارنے کے باوجود تاحال نہ فنڈز ،نہ ، دفتر ، نہ ہی کوئی اختیارات ملے ۔اس سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل کے تمام ویلج ناظمین کے ساتھ رابطے میں ہوں انشا اللہ بہت جلد میٹنگ بلا ئوں گا اور اس حوالے سے اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

    سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف کابائیکاٹ:

    گوہر خان بابڑنے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین خان گنڈہ پور سے آل ناظمین ڈیرہ کی جانب سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کے ہمارے قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تمام ترکیے گئے وعدوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ بلدیاتی نمائندے عوام کے سامنے سرخرو ہو کر علاقائی خدمات سر انجام دے سکیں۔ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مزید ہونے والی حق تلفی کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتے اور اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا جب تک آل ناظمین کو ان کے حقوق نہیں ملتے اور حقوق کی خاطر تمام تر آئینی حربے استعمال کیے جائیںگے

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات

    ڈیرہ اسمٰعیل خان:تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ نے ایک ہفتے میں یونین کونسل4کے مختلف محلوں کی بند سوئی گیس کا مسئلہ حل کروا کر سوئی گیس چالوکرادی،یونین کونسل چارکی عوام کاسوئی گیس مسئلہ حل کرانے پر تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے یونین کونسل چار کے مختلف محلوں میں کافی دنوں سے سوئی گیس بندش کامسئلہ درپیش تھاجبکہ گیس کا پریشر انتہائی کم تھاجس کی وجہ سے خواتین کوگھریلو اموراورخانہ داری میں انتہائی دشواری کاسامناکرناپڑرہاتھا۔ اہلیان محلہ سوئی گیس بندش اورمسئلے کے حل کیلئے تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ کوآگاہ کیا۔

    تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ نے شنوائی پر فوری عمل کرتے ہوئے یونین کونسل چار کے مختلف محلوں کی بندسوئی گیس کامسئلہ حل کرواکر سوئی گیس چالو کرادی ۔ اہلیان علاقہ نے سوئی گیس بندش ختم کرانے اورگیس چالوکرانے پر تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ یونین کونسل چار کے مسائل حل کرنے میں تحصیل ممبر وناظم چوہدری شفیق ایڈووکیٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    ادھر ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ سٹی ٹو احمدکریم خان کنڈی نے صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ کے اجلاس میں اسپیکرصوبائی اسمبلی اورمعززاراکین اسمبلی سے کہاہے کہ میں اس معززایوان کی توجہ ایک اہم نوعیت کے مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتاہوں وہ یہ کہ پچھلے چار ماہ سے ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کے ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مذکورہ ملازمین بلکہ ان کے خاندانوں میں بھی شدید بے چینی اورتشویش پائی جارہی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس معزز ایوان کی وساطت سے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ سے پرزورمطالبہ کرتاہوں کہ مذکورہ ملازمین کی تنخواہیں اورپنشن جلدازجلد جاری کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی اورتشویش دورکریں۔ممبرصوبائی اسمبلی احمدکریم خان کنڈی نے کہاکہ صوبائی حکومت ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے اورانہیں ہر ماہ بروقت ادائیگی کی جائے تاکہ انہیں گزربسرمیں دشواری کاسامنانہ کرناپڑے۔

  • سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف  کابائیکاٹ:

    سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف کابائیکاٹ:

    ڈیرہ اسماعیل خان:آئندہ عام انتخابات کے میںنجی ہوٹل میں قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی سمیع اللہ علیزئی کے حق میں ہونے والی پریس کانفرنس پر جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنمائوںاورکارکنوں نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بارہا قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کوآگاہ کیاتھا کہ سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جماعت کابائیکاٹ کریں گے اورجمعیت کے مخالف امیدوار کی کامیابی میں اپنا کرداراداکریں گے ۔

    حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں کل ترقیاتی فنڈز کا 33 فیصد جاری کرنے کی…

    جمعیت علماء اسلام(ف)کے مقامی رہنمائوں اورکارکنوںنے کہاسمیع اللہ علیزئی کے علاوہ کسی بھی امیدوارکوپارٹی ٹکٹ دینے پرسپورٹ کیاجائے گامگرقائدجمعیت مولانافضل الرحمان نے ہمارے مطالبات منظورنہ کیے جس پر ہمارے تحفظات برقرارہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2013کے الیکشن میںسمیع اللہ علیزئی جمعیت کے ساتھ وعدہ وفاکرنے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگیاتھا کیاجمعیت اس بدنامی کے داغ کوقبول کرے گی۔

    اقوام متحدہ میں غیر ملکی تسلط کا شکار لوگوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی…

    انہوں نے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی نے لوٹاازم کی بنیاد رکھی ہے اورمولانابرادران نے چشم پوشی اختیارکررکھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے غلط فیصلے سے جمعیت کے کارکنوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اوروہ پارٹی قائدین کے فیصلے سے ناراض ہیں۔ اس حوالے سے جمعیت علما ء اسلام کے پرانوں میں شدید قسم کی بے چینی پائی جارہی ہے اورانہوںنے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کواس اہم اورسنگین مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی کوحلقہ سٹی ٹو میں جمعیت کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری نہ کیاجائے ورنہ نتائج کے ذمہ دار مولانابرادران ہوں گے ۔انہوںنے واشگاف الفاظ میںکہاہے کہ جمعیت کے مخالف امیدوارکی کامیابی میں کرداراداکریں گے اورسمیع اللہ علیزئی کی ہار یقینی بنائیں گے۔

    اسامہ بن لادن مرچکا مگر گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے. وزیر خارجہ

  • کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی :شہرقائد میں پھر خون بہایا جانے لگا ،کراچی یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے طالب علم بلال ناصرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے ایک ملزمان کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    گزشتہ روز (15 دسمبر کو) این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے چائے خانے پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا تھا، اس موقع پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے این ای ڈی کے طالبعلم بلال ناصر نے ایک ڈکیت کو دبوچنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے بلال زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بلال ناصر کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب مقتول بلال ناصر کی نماز جنازہ دستگیر میں ادا کردی گئی جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں، مقتول کے دوستوں، عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واقعے کیخلاف این ای ڈی کے طلباء نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا ذمہ دار پولیس اور حکومت کو قرار دیا۔

    احتجاج میں شریک امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہفتے کو یوم سیاہ اور پیر کو این ای ڈی میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی تعزیت کیلئے مقتول بلال ناصر کے گھر پہنچے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

  • برطانیہ سے رقم کی منتقلی، نیب نے زلفی بخاری کوالقادریونیورسٹی کےریکارڈسمیت طلب کرلیا

    برطانیہ سے رقم کی منتقلی، نیب نے زلفی بخاری کوالقادریونیورسٹی کےریکارڈسمیت طلب کرلیا

    قومی احتساب بیور (نیب) نے برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی منتقلی کے معاملے پر زلفی بحاری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ القادر یونیورسٹی کو ملی زمین میں زلفی بخاری کا کردار اہم ہے، زلفی بخاری نیب کی تحقیقات کا محور ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن اور القادرٹرسٹ کے درمیان معاملات مبینہ طور پر زلفی بخاری نے طے کرائے۔اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو سوالات بھیجے ہیں تاہم ان کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی نیب راولپنڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب تھا ،ملک ریاض کوبھی اس وقت نیب راولپنڈی نے تمام ریکارڈ سمیت یکم دسمبرکو طلب کیا تھا

    اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو نے القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے القادر یونیورسٹی کے معاہدے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،القادر یونیورسٹی کی زمین کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے

    نوٹس میں کہا گیا کہ القادر یونیورسٹی کی ٹرانسفر ڈیڈ بھی ہمراہ لائیں ، القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹیز کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں ، القادر یونیورسٹی کی زمین منتقلی کے علاوہ دئیے جانے والے تحائف کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں ، ملک ریاض ، بحریہ ٹاون اور خاندان کے کسی فرد نے جو کوئی تحفہ دیا ہو ، اسکی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔


    انسداد بدعنوانی کے سب سے بڑے نگران ادارے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے انگلینڈ سے 190 ملین پاؤنڈز کی پاکستان واپسی میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ذلفی بخاری کو ایک بارپھر طلب کیا ہے۔ بخاری جو کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی رہ چکے ہیں اور سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کابینہ کے رکن تھے

    نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد 20 دسمیبر کو دن دوپہر ایک بجےاسلام آباد نیب آفس پیش ہوں اور القادر یونیورسٹی کے متعلق سارا ریکارڈ بھی پیش کریں‌

    یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی کی زمین جہلم کے علاقے سوہاوہ کے نواحی قصبے بکرالا میں ظاہر کی گئی ، نیب کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ 176 کنال 14 مرلے زمین جو ظاہر کی گئی ہے اس کی خریداری کی رسیدیں بھی پیش کی جائیں

  • ریکوڈک منصوبے کا 8 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے

    ریکوڈک منصوبے کا 8 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان 8 ارب ڈالر کا ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا، جس پر وفاق کے نمائندے نے بھی دستخط کردیے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا، جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے جس کی مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر ہے۔

    بلوچستان حکومت کے مطابق معاہدہ پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین القوامی عدالت کی جانب سے عائد 6.5 ارب ڈالر کا جرمانہ بھی غیر مؤثر ہوگیا، یہ معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا اور معاہدے کے تحت کمپنی کام کا فوری آغاز کرے گی۔بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے اور بلوچستان حکومت کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    ریکوڈک کیا ہے
    ریکوڈک جس کا مطلب بلوچی زبان میں ریتیلی چوٹی ہے، بلوچستان کے ضلع چاغی کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے اور ریکوڈک اپنے سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں سونے کا دنیا کا پانچواں بڑا ذخیرہ ہے۔

    یہ ایران اور افغانستان کی سرحد کے قریب نوکنڈی سے 70 کلومیٹر شمال مغرب میں صحرائی علاقے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ ٹیتھیان کی پٹی میں واقع ہے جو ترکی اور ایران سے پاکستان تک پھیلا ہوا ہے۔
    ریکوڈک کا معاملہ ٹیتھیان کاپر کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان آسٹریلیاپاکستان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے کی خلاف ورزی اور تانبے اور سونے کے سب سے بڑے میں سے ایک کی کان کنی کے حقوق سے انکار پر ایک قانونی مقدمہ تھا۔