Baaghi TV

Author: News Editor

  • کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن

    کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن

    لاہور: پاکستان نے انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ایران میں منعقد ہونے والے 6 ملکی انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل, 2 سلور اور 2 برانز میڈل جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    نذر خان نے51 کلو گرام کے فائنل میں ایران کے کھلاڑی کوشکست دے کر گولڈ مڈل جیتا ۔محمد سہیل نے 63 کلو گرام میں ایرانی پلئیر کو ناک آؤٹ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے بیسٹ فائٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
    پاکستانی کک باکسر اویس نے 57 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایرانی باکسرپہلے نمبر پر رہے۔ حمید اللہ نے بھی 71 کلو گرام میں سلور میڈیا جیتا جبکہ خلیل الرحمان اور احسان اللہ برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    روس ، یوکرین جنگ : کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن ملک کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک

    ایونٹ میں ایران نے پہلی، افغانستان نے دوسری اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

    یاد رہے کہ پچھلے سال اکتوبرمیں دی بیڈ بوائے کے نام سے معروف پاکستان کے عبداللہ چانڈیو نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منقعدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو شکست دے دی تھی.

    بلوچستان کے باکسرکے فائٹ کے دوران جاں بحق، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا موقف سامنے آ…

    شکیل چانڈیو نے بھارتی کک باکسر محمد صہیب کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، دوران مقابلہ پاکستانی کک باکسر نے اپنے بھارتی حریف پر تابڑ توڑ حملے کرکے اپنی سبقت دکھائی۔

    فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکیل چانڈیو نے اپنی کامیابی پاکستان کےسیلاب متاثرین کے نام کی۔ انہوں نے اس جیت کے ساتھ پروفیشنل سرکٹ پر اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو 16 فائٹس تک پہنچا دیاتھا۔

  • ’’آپ کو شرم آنی چاہیے’‘سوشل میڈیا پرتنقید کےبعد نجم سیٹھی کواپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑگئی

    ’’آپ کو شرم آنی چاہیے’‘سوشل میڈیا پرتنقید کےبعد نجم سیٹھی کواپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑگئی

    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نجم سیٹھی اس وقت سوشل میڈیا میں بہت زیادہ زیربحث ہیں ، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے اپنے ایک بیان کےسوشل میڈیا پرآنے کے بعد اورپھر اس پر تنقید کے بعد نجم سیٹھی کو اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو شدید تنقید پر اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے دکھائی دے رہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پرحملے کے بعد کراچی میں پی ایس ایل 8 کے میچز کے انعقاد کا خدشات کے بادل چھاگئے ہیں۔ایسے وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ کی ۔

     

    اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نےکہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نےمختلف معاہدے توڑنے پرپاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کا اعلان کیا تھا، پی ایس ایل کو ان سے کوئی خطرہ نہیں، یہ جاری رہے گا۔

    نجم سیٹھی کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور پھر انہوں نے اسے ڈیلیٹ کردیا۔نجم سیٹھی کی جانب سے ٹوئٹ ہٹا دینے کے باوجود تندیق کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

    سائرہ حیات نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ نجم سیٹھی کیا آپ سنجیدہ ہیں ؟ کیا آپ ہوش ہیں؟، یہ ایسا ہی جیسے روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا۔ آپ کو پاکستان کی صورتحال سے زیادہ پی ایس ایل 8 کی فکر ہے۔

     

    بیرسٹر عائشہ منیر نے لکھا کہ نجم سیٹھی کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ کیونکہ نجم سیٹھی کی نظر میں کرکٹ پہلے اور پھر ملک ہے۔شعیب قدیر نے لکھا ہے کہ ایسی ٹویٹ کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے تھی۔

  • صدرمملکت نےالیکشن کمیشن کولکھےگئےخط میں کیسےالفاظ استعمال کیے؟نیاایشوبن گیا

    صدرمملکت نےالیکشن کمیشن کولکھےگئےخط میں کیسےالفاظ استعمال کیے؟نیاایشوبن گیا

    اسلام آباد:پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت کے خط کے الفاظ پر اعتراض اٹھا دیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے خط میں نامناسب الفاظ استعمال کئے، ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب تیار کر لیا ہے، الیکشن کمیشن آج ہی جواب دے گا۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدر کی دعوت پر ایوان صدر جائیں گے، دیکھنا ہو گا صدر کو تاریخ دینے کا آئینی اختیار ہے یا نہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی گئی تھی۔

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان

    صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا، میں بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔

    ادھر دوسری طرف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، اب صرف سپریم کورٹ ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے۔

    فنڈنگ کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی

    اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے کہ 2 تاریخ کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، اللہ نہ دبائے تو شیخ رشید کبھی نہیں دبے گا، یہ ان لوگوں کے جہاز استعمال کرتے ہیں جنہوں نے عوام کا خون چوسا ہے، انہوں نے یہاں مجھے دھکا دے کر گرایا، مجھے ہتھکڑیاں لگائی گئیں، منہ پر کپڑا ڈالا گیا، 16 بار وزیر رہا ہوں، پھر بھی باہر نکل کر ان کو معاف کردیا، میں نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، یہ شیخ رشید کو نہیں جانتے ۔

  • پرتھوی نےمجھےمارا:پھرمیرےساتھ کیا سلوک کیا؟سپناگل نےسچ سچ بتادیا

    پرتھوی نےمجھےمارا:پھرمیرےساتھ کیا سلوک کیا؟سپناگل نےسچ سچ بتادیا

    ممبئی: اداکارہ سپنا گل کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ نے انہیں سینے اور بازو پر مارا تھا۔بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملے اور لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار اداکارہ سپنا گل نےعدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروا دیا۔

    بھوجپوری اداکارہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پرتھوی شاہ نے انہیں مارا جبکہ معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس میں شکایت مت کرنا اور پھر معافی مانگ کر وہاں سے چلے گئے۔

    سپنا گل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ’مجھے پرتھوی شاہ نے بازو اور سینے پر مارا تھا ہم پولیس کی مدد کیلئے وہاں موجود رہے پرتھوی اپنے سات آٹھ دوستوں کے ساتھ تھے جبکہ ہم صرف دو تھے‘۔

     

    پرتھوی کے ساتھ سیلفی بنوا نے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پرتھوی شاہ کو نہیں جانتی نہ انہوں نے کبھی انہیں دیکھا تھا اور انہوں نے سیلفی لینے کا نہیں کہا تھا۔

    اداکارہ نے پرتھری شاہ پر شراب نوشی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’وہ شراب کے نشے میں دھت تھے، پولیس سٹیشن کے سامنے کھڑے ہونے کے باوجود بھی وہاں ایف آئی آرنہیں کٹوائی کیونکہ وہ نشے میں تھے، اس وجہ سے اُنہیں یہ خیال نشہ اُترنے کے بعد آیا‘۔

     

    سپنا گل نے معاملے کو ختم کرنے کے لئے 50 ہزار روپے مانگنے کے الزام کو بھی مسترد کر دیا ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ پرتھوی شاہ سے پہلے ہی ہوٹل کے وی آئی پی لاؤنج میں دوست کے ہمراہ پارٹی کر رہی تھیں جس کے بعد یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ عدالت نے سپنا گِل کو 20 فروری تک پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ بدھ کے روز بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں بھوجپوری اداکارہ سپنا گل ملوث پائی گئی تھیں زیرِ حراست اداکارہ پر دوستوں کے ہمراہ پرتھوی شاہ پر حملہ کرنے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

  • آشیانہ اقبال ریفرنس؛ وعدہ معاف گواہ شہباز شریف کیخلاف بیان سے منحرف

    آشیانہ اقبال ریفرنس؛ وعدہ معاف گواہ شہباز شریف کیخلاف بیان سے منحرف

    لاہور: آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت میں جرح کے دوران وعدہ معاف گواہ وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف بیان سے منحرف ہوگیا۔احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان کے روبرو وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ کرنل (ر) عارف مجید نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی۔

    نیب کو ختم کردیں ورنہ حکومت نہیں چلے گی:شاہد خاقان عباسی

    وعدہ معاف گواہ اسرار سعید نے کہا کہ شہباز شریف کا اس مقدمے میں کوئی کردار نہیں ہے۔ اس وقت کے چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب اور دیگر نے یہ بیان لیا۔ اس وقت نیب کے افسران نے تحریری صورت میں مجھے صفحات دیے کہ یہ بیان عدالت میں دیں۔

    نیب ترامیم؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تمام نیب کیسزکیلیےلارجر بنچ بنانے کا…

    نیب کے وعدہ معاف گواہان اسرار سعید اور کرنل (ر) عارف مجید کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہو گئی۔احتساب عدالت میں وکیل امجد پرویز ، وکیل قاضی مصباح الحسن سمیت دیگر نے وعدہ معاف گواہ پر جرح مکمل کی۔ وعدہ معاف گواہوں نے عدالت میں کہا کہ نیب افسران کے دباؤ کی وجہ سے وعدہ معاف بن کر بیان دیا تھا۔

    نئے نیب قانون میں کچھ کوتاہیاں ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں:چیف جسٹس آف پاکستان

    سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ عدالت نے شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو حاضری سے استثنا دے رکھا ہے۔ دوران سماعت عدالت میں شریک ملزم ندیم ضیا پیرزادہ ، کامران کیانی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

    ادھر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے ورنہ حکومت نہیں چلے گی۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے3جمہوری حکومتیں گزرنےکےباوجودیہ ادارہ قائم ہے۔ نیب پاکستان کاسب سےکرپٹ اورمعاملات خراب کرنےوالاادارہ ہے۔ جب کوئی حکومت فیصلہ نہ کرسکےتوملکی معاملات نہیں چل سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ پیش آیا، ایک ایسا وقت بھی آیا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات ختم ہوگئے تھے، اب دوبارہ دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • نیب کو ختم کردیں ورنہ حکومت نہیں چلے گی:شاہد خاقان عباسی

    نیب کو ختم کردیں ورنہ حکومت نہیں چلے گی:شاہد خاقان عباسی

    کراچی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے ورنہ حکومت نہیں چلے گی۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے3جمہوری حکومتیں گزرنےکےباوجودیہ ادارہ قائم ہے۔ نیب پاکستان کاسب سےکرپٹ اورمعاملات خراب کرنےوالاادارہ ہے۔ جب کوئی حکومت فیصلہ نہ کرسکےتوملکی معاملات نہیں چل سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ پیش آیا، ایک ایسا وقت بھی آیا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات ختم ہوگئے تھے، اب دوبارہ دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی بدحالی کی سب سے بڑی وجہ نیب کا ادارہ بن گیا ہے۔ جو ظلم نیب کے ادارے نے کیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ نیب سب اداروں کا نظام خراب کرنے والا ادارہ بن گیا ہے۔ معیشت میں بہتری نہ آنے کی ایک وجہ نیب کا ڈر ہے۔

    ملک بھر میں شب معراج آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے گزارش کروں گا کہ وہ نیب کے ادارے کو ختم کریں۔ میں اور میرے وکیل بھی 23 سالوں سے نیب کی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ جو لوگ اس ملک کی خدمت کرتے رہے ہیں آج وہ عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ کبھی کیس میں کوئی نہیں آتا تو کبھی کوئی نہیں آتا۔

    زرداری پر قتل کی سازش کا الزام،شیخ رشید پرفردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک جاوید اقبال کا احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک کچھ اچھا نہیں ہوسکتا۔ اب بات انتہا کو پہنچ گئی ہے ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں۔ ملک کے معاملات میں کسی بھی غیر آئینی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ میں نے اگر ن لیگ کو چھوڑا تو میں پھر گھر ہی جاؤں گا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کئی برس تک پارٹی میں کوئی بھی عہدہ نہیں رکھا تھا۔ میں اپنی جماعت کے ساتھ ہوں، میرے لیڈر نواز شریف ہیں۔ میرے مریم نواز سے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ ملاقات کے دوران انہیں اپنے تجربے سے مشورے دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے بھی دہرے معیار ہیں۔ بار بار ایسا دیکھا گیا ہے۔ ہمیں کسی قانون کا سہارا نہیں چاہیے۔ ہمارے خلاف کیس چلایا جائے۔ جس آئی جی نے کراچی میں امن قائم کیا وہ بھی 7 سالوں سے عدالتوں میں دھکے کھا رہا ہے۔

    ہم لوگ تیرے شہر میں خوشبو کی طرح ہیں محسوس تو ہوتے ہیں دکھائی نہیں دیتے

    قبل ازیں احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں زیادتی کیس میں مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اسلام آباد میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں مبینہ ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کے لیے انتظامیہ نے 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔
    ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی کو مراسلہ بھیج دیا۔ کمیٹی میں اسٹنٹ کمشنر صدر، ایس پی صدر، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ شامل ہیں۔ مراسلے کے مطابق مقتولین نواب خان اور اقبال خان کی فیملی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی۔ معاملے کی قانون کے مطابق تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ادھروفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر2 فروری کوریپ کی گئی 24 سالہ لڑکی کے کیس میں دوملزمان کے مبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانے کے دعوی پر متاثرہ لڑکی کی وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس نے فیک اِن کاﺅنٹر کی کہانی گھڑی ہے۔

    سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ہمراہ جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کرمنل کوڈ کے تحت زیادتی کی شکار کی شناخت ظاہر کرنا جرم ہے، زیادتی کا واقعہ 2 فروری 2023 کو پیش آیا، ملزمان کو 15 فروری کوگرفتار کرلیا لیکن ایسا کیا تھا کہ ملزمان کو مار دیا گیا؟

    ایمان مزاری نے کہا کہ پولیس موقع پر آئی مگر ایف نائن پارک کے گیٹ بند نہیں کیے، زیادتی کا شکار لڑکی کو اسپیشل تحقیقاتی ٹیم کا نوٹی فکیشن تک نہیں دیا گیا، وہ ایس ایس پی ماریہ محمودسے کیس پر بات کرنا چاہتی تھی، کئی بار ماریہ محمودکو کال کی اور ملاقات کا وقت مانگا لیکن نہیں دیا گیا،پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لئےمتاثرہ لڑکی کو بلایا، میں خود پولیس اسٹیشن گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ماریہ کومیسج دیا کہ ملزمان آپ کے پاس ہیں توآپ ڈی این اے کروائیں تاہم پولیس نے فیک اِن کاﺅنٹر کی کہانی گھڑی ہے، ان ملزمان کا ٹرائل ہونا چاہیے تھا تاکہ مزید باتیں سامنے آتیں، آئی جی کی سرپرستی میں ان کاﺅنٹر ہوا، اس کا جواب دیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ملزمان سی آئی اے پولیس اسٹیشن آئی نائن میں موجودتھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور میں بھی پولیس اسٹیشن گئے، ملزمان کی شناخت کا متاثرہ لڑکی نے بتایا، دونوں ملزمان پولیس کی تحویل میں موجود تھےاور ان کا قتل کیا گیا، ہم ماورائے عدالت قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی پولیس کے تھانہ گولڑہ نے وقوعہ کے بعد رات گئے ڈی بارہ میں ہونیوالے پولیس مقابلہ کامقدمہ درج کرتے ہوئے اس میں قرار دیا ہے کہ پولیس ناکہ پر معمول کی چیک جاری تھی کہ دوموٹرسائیکلوں پر چارافراد آئے جو پولیس کو دیکھ کر واپس مڑ ے تو اس دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد گرپڑے اور ناکہ پر تعینات اہلکاروں پر فائر کردی جس میں سے دو فائر پولیس کانسٹیبل منیر کولگے جو حفاظتی گئر کی وجہ سے محفوظ رہا۔

    پولیس کے مطابق اس دوران ایک دوسرے موٹرسائیکل پر سوار دو مذید افراد نے کلاشنکوف سے پولیس پر سیدھے فائر کئے جس کی زد میں انکے اپنے ہی دو ساتھی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے جنہیں پمز لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    بچوں کے گینگ ریپ میں گرفتار ملزم کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش

    اس بارے میں وقوعہ کے بعد وفاقی پولیس کے ترجمان جواد کی جانب سے بیان جاری کیاگیا کہ پولیس مقابلہ میں ہلاک دونوں ملزمان قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ریکارڈ یافتہ کریمئنل تھے جو کہ ایف نائن پارک میں لڑکی کے ساتھ ریپ کیس میں بھی ملوث تھے جنکی شناخت کرکی گئی ہے۔

    دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلہ میں جاں بحق نواب خان کی والدہ نرگس اور اقبال خان کے والد اکرام خان نے اپنے دیگر عزیز واقارب کے ہمراہ تھانہ گولڑہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہاکہ ان کے دونوں رشتہ داروں کو پولیس نے حراست میں لیکر جعلی پولیس مقابلہ میں مارا ہے۔

    20 سال تک خواتین کو ریپ کا شکار بنانے والے سیریل ریپسٹ ڈیوڈ کیرک کی کہانی

    احتجاج کے دوران انہوں نے تھانہ میں جاکر دو الگ الگ درخواستوں پولیس کو جمع کروائیں جن میں ذمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف قتل کے مقدمات درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں متاثرہ 24 سالہ لڑکی کی جانب سے اس سارے معاملہ میں کوئی بیان یا کسی قسم کی وضاحت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ایمان مزاری کے انکا وکیل ہونے کے بارے میں انہوں نے میڈیا پر اسکی کسی قسم کی تائید یا تردید کی ہے۔

    ایف نائن پارک ریپ کیس؛ پولیس نے جعلی مقابلہ میں ملزمان کو مار دیا. قانون دان ایمان…

    ایکسپریس نے متاثرہ لڑکی یا انکے لواحقین سے رابطہ کی کوشش کی تاکہ انکی مبینہ وکیل کی جانب سے عائد کئے گئے پولیس پر الزامات کی تصدیق کی جاسکے اور یہ بھی جانا جاسکے کہ کیا واقعی انکی مبینہ وکیل ایمان مزاری کی جانب سے جو کہا گیا ہے کہ انہوں نے متاثرہ لڑکی کے ہمراہ تھانہ کادورہ کیاتھا۔

  • ترکیہ میں آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم شہبازشریف

    ترکیہ میں آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم شہبازشریف

    انقرہ:ترک زلزلہ متاثرین کی خیریت دریافت کرنے کے مشن پرترکی میں موجود وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر بے حد افسوس ہے، نقصان بہت زیادہ ہے، آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جو ترکیہ میں 21 ویں صدی کے بدترین زلزلے کے بعد مدد کو پہنچا، زلزلے کے بعد صدر طیب اردوان کو فون کر کے تعزیت کی اور مدد کی پیشکش کی، اپنی حکومت، پاکستانی عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جتنی بھی امداد کی جائے کم ہے، ہم اب تک 500 ٹن سے زائد امدادی اشیاء پہنچا چکے ہیں، وزراء، ارکان پارلیمنٹ نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ ترک بھائیوں کے لیے عطیہ کی، صدر طیب اردگان کی اہلیہ امینہ نے سیلاب متاثرین کیلئے اپنے کنگن عطیہ کئے۔

    اقوام متحدہ کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 1 ارب ڈالر امداد کی اپیل

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی مدد کیلئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہیے، پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں ترکیہ کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا ترکیہ نے ہماری مدد کی، مجھے یقین ہے ترک حکومت اور عوام جلد مشکل سے نکل آئیں گے۔

    ترکیہ زلزلہ؛ 11 روز بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سردیوں کے خیمے تیار کرنے والی کمپنیوں کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے، ہماری توجہ سردیوں کے خیمے زیادہ سے زیادہ ترکیہ بھیجنے پر ہے، اعلیٰ معیار کے سردیوں کے خیمے جلد تیار کر کے بھیجیں گے،2010ء کے سیلاب کے بعد صدر اردوان نے دورہ کیا، لاکھوں ڈالر امداد دی، بین الاقوامی برادری کو ترکیہ میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے کام کرنا چاہیے۔

    ترکیہ میں 5.1 شدت کا ایک اور زلزلہ

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کی بھلائی سے بڑا کوئی کام نہیں ہے، کاش ہم کسی خوشی کے موقع پر آئے ہوتے، ترکیہ میں آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • پنجاب میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشتگرد گرفتار

    پنجاب میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات لاہور، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر پانچ اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ سیکورٹی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گھر میں سب کیسے ہیں امی کیسی ہیں؟؟ترکیہ زلزلے:261 گھنٹےملبےتلےدبے رہنےوالےکابھائی…

    حکام کا کہنا ہے کہ 36 مشتبہ افراد سے تفتیش میں ملی معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں مسعود الرحمان ، سبحان اللہ ، ساجد علی ، عزیز خان ، شاہد اعجاز اور شرافت اللہ شامل ہیں۔

    کنڑ: کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دھڑوں میں جھڑپ، 8 دہشتگرد ہلاک

    سیکورٹی آپریشن کے دوران خود کش جیکٹ ،بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ دہشتگردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے۔ رواں ہفتے 483 کومبنگ آپریشن کیے گئے جس میں 127 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

     

    یاد رہے کہ کل شامکراچی کے علاقے صدر میں شاہراہ فیصل سے متصل کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ حکام کے مطابق 2 پولیس ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے۔

    اقوام متحدہ کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 1 ارب ڈالر امداد کی اپیل

    کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر واقع صدر تھانے (کراچی پولیس آفس، ایڈیشنل آئی جی آفس) پر جمعہ کی شام دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

     

     

    ایس ایس یو، رینجرز کی کوئیک رسپانس فورس سمیت سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا، ساڑھے 3گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے بعد عمارت کو کلیئر کردیا گیا

  • امریکا؛ مسلح شخص کی فائرنگ سےخاتون سمیت 6 افراد ہلاک

    امریکا؛ مسلح شخص کی فائرنگ سےخاتون سمیت 6 افراد ہلاک

    جیکسن: امریکی ریاست مسی سپی کے ایک قصبے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز ایک مسلح شخص نے ٹیٹ کاؤنٹی کے علاقے آرکابٹلا میں گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون پر فائرنگ کردی، اس کے بعد وہ دوسرے گھر میں داخل ہوا جہاں اس نے 2 دیگر افراد کو قتل کیا اور بعد میں مزید 2 افراد کو قریبی مقام پر قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون مسلح شخص کی سابقہ اہلیہ تھی۔

    جاسوس غبارہ گرانے پرچین سےمعافی نہیں مانگیں گے:امریکی صدر

    خوں ریز کارروائی میں 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد 51 سالہ مسلح شخص ایک دکان میں داخل ہوا، جہاں اس نے ایک شخص کو گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 افراد کو تنہا ہی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا جب کہ چھ افراد کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    اس سال کےآغاز میں فائرنگ کے واقعات کی تعداد پہلے ہی گذشتہ سال میں جنوری کے ان ہی دنوں کے مقابلے میں تجاوزکرچکی ہے۔

    سرکاری ملازمتوں کے امتحان میں نقل پرعمر قید ہوگی:اعلان ہوگیا

    ’امریکی بیماری‘کے نام سے مشہوراس مسئلہ کے پھیلاؤ پرنظررکھنے والی ایک غیرمنافع بخش تنظیم گن وائلنس آرکائیوکے مطابق 2023 کےآغاز سے 24 جنوری تک ملک میں فائرنگ کے 39 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    تنظیم بڑے پیمانے پرفائرنگ کے واقعے یوں تعریف کرتی ہے کہ جس میں فائرنگ کرنے والے کے سوا کم سےکم چار افراد کو گولی لگی ہو۔

    کنڑ: کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دھڑوں میں جھڑپ، 8 دہشتگرد ہلاک

    آرکائیو سے انکشاف ہوا ہے کہ 2023 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران میں بڑے پیمانے پرفائرنگ کے نتیجے میں کم سےکم 70 افراد ہلاک اور167 زخمی ہوئے اور یہ اس سال بڑے پیمانے پرفائرنگ کے واقعات کا تاریخی طورپرتیزآغاز ہے،جنوری کے پہلے 24 دنوں میں گذشتہ 10 سال کے مقابلے میں زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔