Baaghi TV

Author: News Editor

  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، حوالدار شہید، دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، حوالدار شہید، دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ حوالدار وطن پر قربان ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی ویزرستان کے علاقے شیوا میں دہشتگردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    بیان کے مطابق فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کر کے ایک دہشتگرد کو مارڈالا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار پاروش شہید ہو گئے، 35 سالہ حوالدار کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا۔بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار

  • پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک پہنچ گئی، طبی ماہرین

    پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک پہنچ گئی، طبی ماہرین

    کراچی: طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا جبکہ صرف 23 فیصد کو اپنے مرض سے متعلق علم ہے۔

    قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے طلباء کی گریجویشن تقریب

    ان خیالات کا اظہار برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی نے بدھ کے روز انفیکشن کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید شرف علی ،انفیکشن کنٹرول سوسائٹی پاکستان کے صدر پروفیسر محمد رفیق خانانی سمیت دیگر طبی ماہرین موجود تھے۔

    پریس بریفنگ میں طبی ماہرین نے کہا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں ہر دومنٹ میں ایک شخص ایچ آئی وی سے متاثر ہوا اور ہرمنٹ میں ایک شخص ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوا۔یو این ایڈز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں پاکستان میں ایچ آئی وی / ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 210,000 تھی جس میں سے 41,000 خواتین، 170,000 مرد اور 4,600 بچے ہیں۔

    پاک بحریہ نے ساڑھے 8 ارب روپے کی 5800 کلو منشیات پکڑلی

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی / ایڈز کے پھیلاؤ کی شرح 0.2 فیصد ہے جب کہ ایڈز کی وجہ سے ہونے والی اموات 9600 ہیں۔ ہر سال ایڈز کا عالمی دن لوگوں کو اس مرض کے بارے میں آگاہی دینے اور مثبت ایچ آئی وی والے افراد کی مدد کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔

    برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی نے کہا کہ دنیا بھر میں 38.4 ملین لوگ ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔2021 میں ایچ آئی وی سے متعلق 650000 اموات ہوئیں، پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے، جہاں ایچ آئی وی/ایڈز کے کیسز تشویشناک رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان ایچ آئی وی کی ایک مرتکز وبا کا سامنا کر رہا ہے،وہ افراد جو منشیات کا انجیکشن لگاتے ہیں، سیکس ورکرز،ہم جنس پرست اور ٹرانس جینڈر آبادی سمیت دیگر میں ایچ آئی وی 5 فیصد سے زیادہ ہے،تقریباً 53 فیصد متاثرہ کا تعلق کلیدی آبادی سے ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اشتہاری مجرمان سمیت 09جرائم پیشہ عناصرگرفتار

    اُن کا کہنا تھا کہ تھا عام آبادی میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ اب بھی 0.2 فیصد کم ہے لیکن لاڑکانہ، رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کی حالیہ وبا نے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ پاکستان میں ایچ آئی وی کی نئے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا رہا ہے،2010 سے 2019 کے درمیان ملک میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں 75 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ 2010 سے 2020 کے درمیان ایچ آئی وی کے کیسز میں 85 فیصد اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ 20 سالوں میں ایڈز کی وجہ سے پاکستان میں اموات کی تعداد 100 سے بڑھ کر 9600 تک جاپہنچی،ہندوستان میں 2010 اور 2019 کے درمیان ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں 37 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    ڈاکٹر سید شرف علی کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہت سے ممالک ایچ آئی وی سے بچاؤ کی ثابت شدہ حکمت عملیوں کو استعمال کرکے نئے کیسز کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اے ڈی سرنجز کو استعمال کرنے کا قانون موجود ہیں لیکن اس کے باوجود اتائی ڈاکٹروں کی جانب سے سرنجز کا ایک سے زائد بار استعمال کیا جاتا ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کے باعث پاک انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کے لیے مؤخر کردیا گیا جس کے بعد سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ہوگا۔

    ہاں،مجھے زہر دیا گیا تھا،مشکل وقت میں ہمیشہ بیوی ہی کام آتی ہے،عمران نذیر

    پی سی بی اور ای سی بی کے بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کے پھیلنے پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کے روز سے شروع ہو گا، فیصلہ انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے کھلاڑیوں کے طبی معائنہ کی بنیاد پر کیا گیا، انگلینڈ کے کھلاڑی جمعرات کی صبح میدان میں اترنے کے لیے صحت یاب نہیں ہیں۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی تیاری،پریکٹس،انگلش ٹیم سیکورٹی سے مطمئن

    پی سی بی کے مطابق ملتان میں دوسرے اور کراچی میں تیسرے ٹیسٹ کا شیڈول کے مطابق ہو گا، بالترتیب 9-13 اور 17-21 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے مزید معلومات جمعرات کی صبح شیئر کی جائیں گی۔

  • کراچی ایڈمن سوسائٹی سے اغوا تین سالہ بچی بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

    کراچی ایڈمن سوسائٹی سے اغوا تین سالہ بچی بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

    کراچی: ٹیپو سلطان پولیس نے کراچی ایڈمن سوسائٹی سے کمسن بچی کے اغوا کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرکے دو میں سے ایک مغویہ بچی کو بازیاب کرکے اغوا کے الزام ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان پولیس نے کراچی ایڈمن سوسائٹی سے کمسن بچی کے اغوا کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے نہ صرف مغویہ بچی کو بازیاب کرالیا بلکہ اغوا کے الزام ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا، جسے مغویہ کے اہلخانہ نے معاف کر دیا۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او ٹیپو سلطان عظمٰی خان نے بتایا کہ کراچی ایڈمن سوسائٹی بلاک 7 سے 2 سالہ رامین دختر پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی جس کی اطلاع اہلخانہ نے فوری طور پر پولیس کو دی۔بعدازاں پولیس نے علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر کے جائزہ لیا تو ایک خاتون بچی کا ہاتھ تھامے پیدل جاتی ہوئی دکھائی دی جس نے کچھ دیر کے بعد اسے گود میں اٹھا لیا اور قریبی گلی میں داخل ہوگئی۔

    انھوں نے بتایا کہ فوٹیجز میں دکھائی دینے والی خاتون علاقے میں ایک گھر پر گھریلو ملازمہ تھی جس کی شناخت شائستہ کے نام سے کی گئی اور پولیس نے اس کی رہائش گاہ بلوچ کالونی میں چھاپہ مار کر 2 سالہ رامین کو بازیاب کر کے اسے گرفتار کرلیا تاہم مغویہ کے اہلخانہ نے ملزمہ کو معاف کر دیا جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی ورثا کے حوالے کر دیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں ںے بتایا کہ ملزمہ شائستہ نے اغوا کے حوالے سے متضاد بیان دیا ہے جب کہ اس کا کہنا تھا کہ وہ بچی کو ہمدردی کے طور پر اپنے ہمراہ لے گئی تھی کیوں کہ وہ سڑک پر تنہا گھوم رہی تھی۔

    خیال رہے کہ مغویہ کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ گھر کی ماسی نے ممکنہ طور پر بچی کو اغوا کرلیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی تھی۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • لندن پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا

    لندن پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا

    متحدہ قومی موومنٹ کی لندن میں 7 مہنگی پراپرٹیز کے حصول کے لیے فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان رکارڈ کرادیا۔لندن ہائیکورٹ میں پراپرٹیز تنازع کیس میں آج تیسرے روز کی کارروائی ہوئی۔ فاروق ستار نے بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کی صورت حال اور پارٹی قائد کو نکالنے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔

    فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کسی دباؤ میں آکر نہیں نکالا گیا بلکہ مزید نقصان سے بچنے کیلئے یہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ تھا۔

    دوران سماعت فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی پاکستان سے کنٹرول ہوگی، اس حوالے سے پریس کانفرنس کرنے سے قبل بانی متحدہ سے اجازت نہیں لی تھی۔خیال رہے کہ پراپرٹیز کے حصول کیلئے امین الحق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بانی متحدہ کی رہائش گاہ سمیت7 پراپرٹیز کی قیمت 12 ملین پاؤنڈز سے زائد ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ پراپرٹیز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی پر غریب اور ناداروں کا حق ہے، ایم کیو ایم لندن نے آمدن سے غربا کی امداد نہ کرکے شق کی خلاف ورزی کی ہے، ایم کیو ایم لندن کو ان کے غلط استعمال سے روکا جائے۔

    خیال رہے کہ بانی متحدہ کی 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر کے بعد انھیں پارٹی قیادت سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • حکومت کا پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈٰیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان کیا گیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ فی لٹر قیمت

    پٹرول کی فی لٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے

    ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے

    مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 83 پیسے

    لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 189 روپے 78 پیسے

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

    اس سے پہلے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے ملک میں سیاسی استحکام لیکر آئیں، سیاسی استحکام نہ ہوا تو اس کے نتائج بہت اچھے نہیں ہوں گے۔ سب سے پہلے ریاست ترجیح ہونی چاہیے۔ ملکی ڈیفالٹ کے حوالے سے بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔

    کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ توقع تھی کہ ڈالر 200 روپے پر آئے گا، ڈالر کا ریٹ فکس نہیں کرسکتے، اس وقت ڈالر کی قیمت 222 اور 224 کے درمیان ہے، اس وقت بہت زیادہ مسائل ہیں، ڈالر افغانستان سمگل ہورہا ہے، سمگلنگ کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈالر کی قیمت جلد نیچے آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کی ادائیگی کی تاریخ 3 سے 5 دسمبر ہے، سکوک کی ادائیگیاں موخر نہیں کریں گے، ایسا کرنے سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ملکی ساکھ متاثر ہوگی۔

  • افغان طلباء کےلیے مزید ہزاروں اسکالرشپس کا اعلان

    افغان طلباء کےلیے مزید ہزاروں اسکالرشپس کا اعلان

    اسلام آباد:افغانستان میں نئی نسل کی تربیت کےلیے پاکستان نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے افغان طلبہ کیلیے مزید 4 ہزار 500 اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔ان اسکالرشپس کے تحت افغان طلبہ پاکستان میں آکر مختلف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے،یہ اسکالرشپس گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ طلباء کو دی جائیں گی۔

    حکام کے مطابق پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود افغانستان کو ہر شعبے میں مدد فراہم مصروف کررہا ہے۔ پاکستان میں پہلے سے بھی ہزاروں افغان طلباء کو سرکاری خرچ پر تعلیمی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی نسبت بھارت نے افغان طلباء پر اپنے دروازے بند کردیے جس کے باعث ہزاروں افغان طلباء کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت افغانستان کی مدد کا ڈھونگ رچا کر دنیا کو بےوقوف بنا رہا ہے اور پاکستان اور افغانستان کے تعلقات سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی لابی مسلسل سرگرم ہے۔

    ادھر آج قندوز انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے 45 طلباء کی گریجویشن تقریب صوبے کے مقامی حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

    اس تقریب کےآغاز میں صوبہ قندوز کےٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کےڈائریکٹر ڈاکٹر فرید احمد لکن خیل نےخطاب کیا اورطلباء کو ان کی گریجویشن پرمبارکباد دی۔تقریب سے قندوز گورنر آفس کے ڈائریکٹر مولوی عبدالغفور شہیدزئی نے بھی خطاب کیا اور نئے فارغ التحصیل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لوگوں کی خدمت کریں اور اپنی تعلیم جاری رکھیں۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست، سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست، سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    جنوبی افریقا میں ہونے والے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان مسلسل دوسرا میچ ہار گیا جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔آئرلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پہلے اور دوسرے کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم آئرلینڈ نے تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی اور تیسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔

    آئرلینڈ کے ایمپے کونر، واکربینجامن اور اوڈونوگی شین نے گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدل شاہد نے اسکورکیا۔مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    گزشتہ روز نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا، میزبان جنوبی افریقا نے 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

    جنوبی افریقا کے شہر پوچسٹروم میں ایف آئی ایچ مینز نیشنز کپ کا آغاز ہوگیا، پاکستان ٹیم اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے مدمقابل تھی جس میں میزبان ٹیم نے شروع سے ہی دباؤ رکھا اور وقفے وقفے سے گول بھی کرتی رہی۔

    جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی ، پاکستان کی جانب سے رومان اور ارشد لیاقت نے گول کیے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ آج آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ قومی ہاکی ٹیم یکم دسمبر کو دوپہر دو بجے فرانس کے مد مقابل آئے گی ۔

  • ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت وفات پا گئے

    ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت وفات پا گئے

    کراچی :قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان وفات پا گئے۔،اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبرلیاقت علی کی وفات کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کی وفات پرافسوس کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مددکرنےکی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ حکومت نے قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھا رہی تھی ، سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اکبر علی خان کے روزہ مرہ اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی تھی

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیاقت علی خان کے بیٹے کی عیادت کی تھی۔صدر مملکت اکبر لیاقت علی خان کے گھر پہنچے تھے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی تھی

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے طلباء کی گریجویشن تقریب

    قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے طلباء کی گریجویشن تقریب

    قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے 45 طلباء کی گریجویشن تقریب،اطلاعات کے مطابق قندوز انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے 45 طلباء کی گریجویشن تقریب صوبے کے مقامی حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

    اس تقریب کےآغاز میں صوبہ قندوز کےٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کےڈائریکٹر ڈاکٹر فرید احمد لکن خیل نےخطاب کیا اورطلباء کو ان کی گریجویشن پرمبارکباد دی۔تقریب سے قندوز گورنر آفس کے ڈائریکٹر مولوی عبدالغفور شہیدزئی نے بھی خطاب کیا اور نئے فارغ التحصیل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لوگوں کی خدمت کریں اور اپنی تعلیم جاری رکھیں۔

     

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلےہرات یونیورسٹی کے   نتائج کا اعلان ہوا تھا جس ہرات صوبے کے ایک شہری سلیمان نے، جس نے سلطان غیاث الدین غوری ہائی اسکول سے گریجویشن کیا، نے امتحان میں 355.4204 نمبر حاصل کیے، پہلی پوزیشن حاصل کی، اور ادارے کے مطابق، اسے ہرات یونیورسٹی کی میڈیکل فیکلٹی میں داخلہ دیا گیا۔

    کابل کا رہائشی محمد شبیر 355.328 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر آیا اور ہرات کا رہائشی ہدایت اللہ 354 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر آیا۔

    امتحان کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں نیشنل ایگزامینیشن اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ عبدالقادر خاموش نے کہا کہ جن طلباء نے اعلیٰ نمبر حاصل کیے لیکن وہ اپنے منتخب کردہ شعبوں میں ناکام رہے انہیں دیگر فیکلٹیز سے متعارف کرایا جائے گا جن میں ان کے لیے جگہ موجود تھی۔

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی