Baaghi TV

Author: News Editor

  • سندھ میں اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار ڈالرز مقرر

    سندھ میں اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار ڈالرز مقرر

    کراچی: سندھ وائلڈ لائف نے سالانہ ہنٹنگ مقابلے کے لیے اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار جبکہ آئی بیکس کے شکار کی فیس ساڑھے پانچ ہزار ڈالرز سے زائد مقرر کردی۔صوبہ سندھ میں میں آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ سندھ وائلڈ کے گیم ریزرو ایریا میں دسمبر سے مارچ کے درمیان ہوگی،ایونٹ میں آئی بیکس کی 15اور اڑیال کی 5 ٹرافیاں رکھی گئی ہیں۔

    پاکستانی شہریوں کےلیے سندھ آئی بیکس کی 5 ٹرافیاں رکھی گئی ہیں،ایک ٹرافی کے لیے کم ازکم قیمت 3 لاکھ روپے پاکستانی مقرر کی گئی ہے۔
    ٹرافی ہنٹنگ کےلیے جاری اجازت نامہ 7روز تک قابل استعمال ہوگا،سندھ بھر میں آئی بیکس کی مجموعی تعداد 16ہزار 599 جبکہ اڑیال کی تعداد 3 ہزار 165 کے لگ بھگ ہے۔

    ایڈمن سندھ وائلڈ لائف ممتاز سومرو کے مطابق نیشنل کیرتھر پارک اور سندھ وائلڈ لائف کی سینچریز(جنگلی حیات کے مسکن)میں شکار کی اجازت نہیں ہوگی،مادہ آئی بیکس اور اڑیال اور کم عمر جنگلی حیات کی ٹرافی ہٹنگ ممنوع قراردی گئی ہے۔

    آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کے لیے گیم ریزرو ضلع جامشورو کے سومبک،اوتھیانو،پاچران اورایری نامی علاقوں میں واقع ہیں،نیشنل کیرتھرپارک اور وائلڈ لائف کی 33 کے لگ بھگ سینچریز(مسکن) میں شکار کی ممانعت ہوگی۔

    ممتاز سومرو کہ مطابق مادہ آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہننٹنگ کی اجازت نہیں ہے،35 انچ سینگوں والے اڑیال اور 22انچ سینگوں والے آئی بیکس کا شکار کیا جاسکتا ہے،لمبے سینگوں والے آئی بیکس اور اڑیال عمررسیدہ ہوتے ہیں اور اپنی عمر کا بیشتر حصہ گذار چکے ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ سندھ آئی بیکس اور اڑیال کی زندگی 15 سال پر محیط ہوتی ہے،ٹرافی ہنٹنگ سے ملنے والی 80 فیصد رقم گیم ریزرو کے قرب وجوار میں رہائش پذیر کمیونٹی کی صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ان کی دیگر ضروریات پر خرچ کی جاتی ہے۔ٹرافی ہنٹنگ کی 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جاتی ہے جبکہ ایونٹ سے آئی بیکس اور اڑیال کی غیرقانونی شکار کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

    اس سے قبل غیر قانونی شکار کرنے والے مقامی لوگوں کی ملی بھگت سے چوری چھپے رات کی تاریکی میں ان جنگلی جانوروں کا شکار کرتے تھے،تاہم سن 2005 سے یہ سلسلہ تھم چکا ہے۔

    نیشنل کیرتھرپارک میں آئی بیکس(سیدھے سینگوں والے پہاڑی بکرے) 15 ہزار 539 کے لگ بھگ ہیں،کیرتھرپارک میں اڑیال(گول سینگ والے پہاڑی بکرے)کی تعداد 2ہزار 529 کے لگ بھگ ہے،گیم ریزرو میں آئی بیکس 1060 جبکہ اڑیال کی تعداد 536 کے قریب ہے،سندھ بھر میں آئی بیکس کی مجموعی تعداد 16ہزار 599 جبکہ اڑیال کی تعداد 3 ہزار 165 کے لگ بھگ ہے۔

    ادھر پنجاب میں نایاب نسل کے اڑیال ہرن کے شکار کیلئے 15 دسمبر سے 31 مارچ تک ٹرافی ہنٹنگ کا فیصلہ کر لیا گیا، ایک شکار کے ریزو پرائس 25 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ہنٹنگ ٹرافی کے لئے پرمٹ کی نیلامی 5 دسمبر کو پنجاب وائلڈ لائف لاہورکے آفس میں ہوگی مقررہ روز نیلامی نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر کو دوبارہ نیلامی ہوگی۔پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر حسن نے بتایا کہ پنجاب اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی 15 دسمبر سے 31 مارچ تک کی جاسکتی ہے،

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہنٹنگ ٹرافی کے پرمٹ کی نیلامی میں حصہ لینے والے شکاریوں کو درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالرز ضمانت جمع کروانا ہوگا جبکہ ایک پرمٹ کی ریزور پرائس 25 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، سب سے زیادہ بولی دینے والے شکاری کو پرمٹ دیا جائیگا، قبل ازیں گزشتپ برس ریزو پرائس 18 ہزار امریکی ڈالر تھی۔پنجاب وائلڈ لائف حکام کے مطابق پنجاب اڑیال کے شکار کی اجازت صرف رجسٹرڈ کمیونٹی بیسیڈ آرگنائزیشنز(سی بی اوز) کے زیر انتظام علاقوں میں ہوگی، ایک پرمٹ پرصرف ایک شکار کی اجازت ہوگی تاہم ایک شکار ایک سے زائد پرمٹ الگ الگ فیس دیکر حاصل کرسکتا ہے۔پرمٹ حاصل کرنے والے شکاری کو ایک ہفتے کے اندر شکار کرنا ہوگا اور اسے شکار کے لئے صرف ایک ہی موقع فراہم کیا جائے گا،

    پنجاب اڑیال کے علاوہ کسی دوسرے جانور کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں شکاری کو جرمانہ کیا جائیگا اور شکار کئے گئے یا زخمی ہونیوالے جانور کی قیمت وصول کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس سال ٹرافی ہنٹنگ کروانے کا فیصلہ تاخیر سے کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ ٹرافی ہنٹنگ کے قابل پنجاب اڑیال کی تعداد کا تخمینہ لگانا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے چند برس پہلے تک صرف سالٹ رینج میں اڑیال کی تعداد 4 ہزار کے قریب تھی لیکن جب سے اس علاقے کو نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا ہے یہاں غیر قانونی شکار میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اب یہاں بمشکل 100 کے قریب اڑیال موجود ہوگا۔واضع رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونیوالی آمدن کا 80 فیصد مقامی سی بی اوز کو دیا جائیگا، جو اس علاقے کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پرخرچ کریں گی جبکہ 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائیگی۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

  • فیفا ورلڈ کپ؛ سینیگال کی اِیکواڈور کے خلاف فتح، ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی

    فیفا ورلڈ کپ؛ سینیگال کی اِیکواڈور کے خلاف فتح، ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں سینیگال نے اِیکواڈور کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔خلفیہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میگا ایونٹ کے 33 ویں میچ میں سینیگال نے اِیکواڈور کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

    سینیگال کی جانب سے اسماعیلا سار نے 44 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور کے موئسز کائسیڈو نے 67 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔70 ویں منٹ میں کالِیڈو کولیبالی نے دوسرا گول اسکور کر کے سینیگال کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔

    گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود سینیگال نے نیدرلینڈز کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

    دوسری طرف فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے قطر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔

    نیدر لینڈز کی جانب سے کوڈی گیپکو نے 26 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو فرینک دی جونگ نے 49 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔گروپ اے میں 7 پوائٹس کے ساتھ سرِ فہرست نیدرلینڈز کی ٹیم ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

  • پاکستان نےایران کو شکست دیکرسینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان نےایران کو شکست دیکرسینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

    لاہور:پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایشین چیمپئن ایران کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں پاکستان نے ایران کو 1-3 سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ایران کے خلاف پہلے دو سیٹس میں شاندار کھیل پیش کرکے 16-25 اور 17-25 سے کامیابی حاصل کی۔

    تیسرے سیٹ میں ایک موقع پر پاکستان لیڈ کر رہا تھا لیکن ایران نے کم بیک کرتے ہوئے 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔چوتھے سیٹ میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا پاکستان نے یہ سیٹ 25- 20 سے جیت کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دی۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔جنوبی افریقا میں ہونے والے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان مسلسل دوسرا میچ ہار گیا جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    آئرلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پہلے اور دوسرے کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم آئرلینڈ نے تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی اور تیسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔

    آئرلینڈ کے ایمپے کونر، واکربینجامن اور اوڈونوگی شین نے گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدل شاہد نے اسکورکیا۔مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔گزشتہ روز نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی تھی۔

  • اسلام آباد اورگرد و نواح میں زلزلہ

    اسلام آباد اورگرد و نواح میں زلزلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

    آخری اطلاع آنے تک زلزلے کے نیتجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تھی اور زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے شدت یا مقام کے تعین کے حوالے سے کوئی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

  • عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کیوجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر

    عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کیوجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر

    اسلام آباد: عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔پاکستان میں شام 7 بجے انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا جس کے بعد استعمال کنندگان کو مختلف ویب سائٹس اور براؤزنگ میں پریشانی کا سامنا رہا۔ صارفین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر بھی شکایات کیں۔

    اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب ابوطالب اور ظفرانہ کے مقام پر زیر زمین زمین سب مرین کیبل (ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیور) میں خرابی آئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق سروس متاثر ہونے کے بعد متبادل انٹرنیٹ کا بندوبست کرلیا گیا ہے جس کے بعد سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔مصر کے شہر ابو طالب اور ظفرانہ کے مقام پر ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیو میں خرابی آئی ہے اور اب متبادل انتظام کئے جانے کے باعث سروس بحال ہورہی ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب خرابی سب میرین کیبل میں ہوئی ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔

  • بلوچستان میں ملک دشمنوں کیخلاف کامیاب آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں ملک دشمنوں کیخلاف کامیاب آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: ملک دشمنوں کیخلاف کامیاب آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا، یہ آپریشن دوپہر کے وقت ہوا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    بیان کے مطابق بڑے آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 10 دہشتگرد مارے گئے، ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    ائٓی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام میں خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

    خیال رہے کہ 26 نومبر کو بھی سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، یہ آپریشن بلوچستان میں دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے خلاف کیا گیا جن کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ آپریشن صبح 6 بجے کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز مارے جانے والے دہشتگردوں کی گزشتہ دو ماہ سے تلاش میں مصروف تھی، ان دہشتگردوں نے کوہلو بازار میں آئی ای ڈی بم دھماکا کیا تھا جس میں دو شہری شہید ہو گئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگرد سیل کو بھی ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا گیا ، ہلاک ہونے والے دہشتگرد بلوچستان میں مختلف عوامی ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں پر دہشتگردی کے حملے میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے سے قبل دہشتگرد کوہلو، کاہان اور میوند میں دہشتگرد حملوں کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز ملک دشمنوں کو ڈھونڈنے کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • فیفا ورلڈکپ: ویلز کیخلاف فتح کے بعد ایران نے 700 سے زائد قیدی رہا کر دیے

    فیفا ورلڈکپ: ویلز کیخلاف فتح کے بعد ایران نے 700 سے زائد قیدی رہا کر دیے

    قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ویلز کے خلاف دو صفر سے کامیابی کے بعد ایران نے 700 سے زائد قیدی رہا کردیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی عدلیہ کے آن لائن پورٹل میزان پر اعلان کیاگیا کہ جمعہ کو ورلڈکپ میں ایران کی ویلز کے خلاف شاندار فتح کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں قید تقریباً 700 سے زائد قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق رہا کردہ کچھ قیدیوں میں حال ہی میں ایران میں جاری مظاہروں میں گرفتار کیے گئے افراد بھی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ایرانی حکام کی جانب سے مزید کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔

    واضح رہے کہ جمعہ کو فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دی تھی۔

    ایران نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے شکست اور ایک میں فتح ملی ہے، وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

  • صحافی کو گرفتار کیوں کیا؟ برطانیہ نے چینی سفیر کو طلب کرلیا

    صحافی کو گرفتار کیوں کیا؟ برطانیہ نے چینی سفیر کو طلب کرلیا

    چین کے شہر شنگھائی میں برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی کی چند گھنٹوں کیلئے گرفتاری پر برطانیہ میں چینی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق لندن میں چینی سفیرکو کورونا مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے برطانوی صحافی کی گرفتاری اور مبینہ تشددپر طلب کیاگیا۔

    برطانوی حکومت نے صحافی کی گرفتاری اور مبینہ تشدد کو ناقابل قبول قرار دیا۔

    چینی وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی صحافی نےبطوررپورٹر شناخت نہیں کرائی تھی۔

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے چین کے ساتھ تعلقات پر کہا ہے کہ چین اور برطانوی تعلقات کا نام نہاد سنہرا دور ختم ہوا، برطانیہ کو اب حریف ممالک کیساتھ سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔

    پہلی پالیسی تقریر میں رشی سونک نے اتوار کو چین میں مظاہروں کی کوریج کےدوران برطانوی صحافی کی گرفتاری کا بھی حوالہ دیا۔

    خیال رہے کہ شنگھائی میں اتوار کو کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کی کوریج کے دوران برطانوی صحافی کو کچھ گھنٹوں کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔

  • یوکرین ایک نہ ایک روز نیٹو میں شامل ہو جائے گا؛ سیکرٹری جنرل کا دعویٰ

    یوکرین ایک نہ ایک روز نیٹو میں شامل ہو جائے گا؛ سیکرٹری جنرل کا دعویٰ

    بخارست: مغربی ممالک کے عسکری اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یوکرین ایک دن اس کا رکن بن جائے گا۔اطلاعات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ میں ہونے والے نیٹو کے دو روزہ اجلاس کا آغاز ہوگیا جس میں روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    اجلاس سے افتتاحی خطاب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس موسم سرما کو یوکرین کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گا اس لیے فوری طور پر ہماری تمام تر توجہ یوکرین کی افواج کو مسلح کرنے اور سردیوں کی وجہ سے غیر مہلک امداد کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

    جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ پختہ یقین ہے کہ یوکرین ایک نہ ایک روز نیٹو اتحاد میں شامل ہوجائے گا جس سے روکنے کے لیے روس نے یوکرین پر فوج کشی کی ہے۔

    اجلاس شروع ہونے سے قبل نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں یوکرین کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ جارحیت ہے جہاں روس غیر انسانی رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

    ادھر یوکرین کے صدر ولودومیرزیلنکسی نے نیٹو ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام اور طیارے فراہم کیے جائیں۔

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

  • اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور:کل سے دوبارہ وزیر قانون کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

    وزیراعظم شہبازشریف نے مستعفی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد کردیا۔

    وفاقی وزراء نے اعظم نذیرتارڑ کی رہائشگاہ جاکر انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ وفد میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، ایازصادق، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل تھے۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ وزیرقانون کی ذمہ داریاں جاری رکھیں، وزیراعظم کی ہدایت پراعظم نزیر تارڑ کل دوبارہ وزیرقانون کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    خیال رہے کہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے 24 اکتوبر کو وزیرقانون کےعہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ کے مستعفیٰ ہونے پر ایازصادق کو وزیرقانون کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھیں۔
    اعظم نزیر تارڑ کے مستعفی ہونے پر سردار ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اور نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا

    وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر اعظم نزیر تارڑ بدھ کو وزیر قانون کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھالیں گے

    سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفی دیا تھا