Baaghi TV

Author: News Editor

  • سابق جسٹس ملک محمد قیوم کو سپردخاک کردیا گیا

    سابق جسٹس ملک محمد قیوم کو سپردخاک کردیا گیا

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس ملک محمد قیوم انتقال کرگئے.جسٹس ملک محمد قیوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

    نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شہرام سرور، وزیراعظم کے معاون عطا تارڑ سمیت وکلاء، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ملک محمد قیوم کو آئینی معاملات پر خاص دسترس تھی ۔ انہوں نے میچ فکسنگ کے حوالے سے انکوائری بھی کی جسے آئی سی سی نے قیوم رپورٹ کے نام سے سراہا تھا۔ملک محمد قیوم سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہے۔

    مرحوم ملک قیوم سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہ چکے ہيں ۔۔۔ اہل خانہ نے اسے خاندان اور شعبہ قانون کيلئے بڑا خلا قرارديا

    جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔

    وزیراعظم شہباز شريف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک محمد قیوم شعبہ قانون میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

  • پنجاب میں‌ گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

    پنجاب میں‌ گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

    لاہور:محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

    محکمہ خوراک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سندھ حکومت کی طرز پر گندم کی فی من امدادی قیمت مقرر کی جائے۔

    اعلامیے کے مطابق گندم کے اجرا کی پالیسی اور نرخوں پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، گندم سے متعلق بنائی گئی قائمہ کمیٹی مزید سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم سے حتمی سفارشات طلب کرلی گئیں تھیں۔

  • الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں:الیکشن کمیشن

    الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں:الیکشن کمیشن

    لاہور:الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ اپیل میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔

    الیکشن کمیشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کے فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے بھی الیکشن سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو اہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

    عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں 90 دن کے آئینی مینڈیٹ سے تاخیر نہ کی جائے، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

  • مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ : رانا ثنا اللہ اور پرویز الہٰی درمیان زبردست مکالمہ

    مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ : رانا ثنا اللہ اور پرویز الہٰی درمیان زبردست مکالمہ

    لاہور :وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اپنے وکلا کیساتھ ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو جاری کردی جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر سپریم کورٹ بار کا بھی ردعمل سامنے آگیا ، یہ معاملہ آخر ہے کیا ؟ جانتے ہیں ۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک میں کیس ایک خاص جج کے پاس لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے، آڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فلاں کیس فلاں جج کے پاس لگوانا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آڈیو میں دوسری آواز کو میں نے نہیں چلوایا، پرویز الہٰی مبینہ طور پر ادارے کو ملائن کر رہے ہیں، فرانزک میں پرویز الہیٰ کی آواز کی تصدیق ہو جائے گی۔

    رانا ثنا اللہ نےسابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی ٹولے نے قانون و انصاف کا مذاق بنا رکھا ہے، اس سے پہلے بھی آڈیوز سامنے آئیں، ارشد ملک جج نے حقیقت بیان کی تھی اس کی آڈیو پر کوئی ایکشن نہیں ہوا ، اسی وجہ سے آج پرویز الہٰی دیدہ دلیری سے عدالت پر بات کررہے ہیں ۔

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کی فرانزک تصدیق کے بعد معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے ایف آئی اے کو وزارت قانون سے آڈیو لیک کے معاملے پر رائے لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

    آڈیو لیک کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی کا بھی ردعمل آگیا ۔

    چودھری پرویز الہٰی نے اپنے بیان میں کہا کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی ، محمد خان بھٹی کے کیس کیلئے ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کو ٹیپ کر کے غلط رنگ دیا گیا ہے، محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتہ ہیں اور ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے، اگر کوئی بندہ انصاف کیلئے اپنے وکلا کے ذریعے عدالتوں سے رجوع کرتا ہے تو اس میں یہ گناہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔

    صدرعارف الرحمن علوی کا انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلیےچیف الیکشن کمشنر کوخط

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عدلیہ کے ادارے کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے اور تمام مخالفین کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں بند کرنا چاہتی ہے، ماڈل ٹاؤن سانحہ کے سرغنہ رانا ثناء اللہ بوکھلائے ہوئے اٹھے ہیں اور بولنا شروع کر دیا ہے۔

    پی ٹی آئی ارکان کی جانب سےسپیکرکا نوٹیفکیشن”فوری”معطل کرنےکی استدعا…

    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے اپنی مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری پرویز الہٰی کے ساتھ گفتگو کی آڈیو پھیلائی جا رہی ہے، جس میں سپریم کورٹ کے کیس پر اثر انداز ہونے سے متعلق میری پرویز الہٰی سے گفتگو شامل ہے، آڈیو سننے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ جعلی ہے۔

    عابد زبیری کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ محمد خان بھٹی کا کیس لڑ رہا ہوں اور یہ گفتگو اس سے متعلق تھی، محمد خان بھٹی پرویز الہٰی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں، ان کے کیس کا سپریم کورٹ میں زیر التوا غلام محمود ڈوگر کے کیس سے کوئی تعلق نہیں، مبینہ آڈیو عدلیہ کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے۔

    حکومت مخالفین کوجیلوں میں ڈالناچاہتی ہے:چوہدری پرویز الٰہی کا مبینہ آڈیو لیک…

    دوسری طرف اسی سلسلےمیں ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔

  • اینٹی کرپشن؛ سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کیخلاف انکوائری دوبارہ شروع

    اینٹی کرپشن؛ سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کیخلاف انکوائری دوبارہ شروع

    راولپنڈی: اینٹی کرپشن نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری کو ری اوپن کردیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی راولپنڈی نے عامر کیانی کے بیٹے فہد کیانی کو انکوائری کے لیے طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا، تاہم اس کے باوجود فہد کیانی اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کا فون بھی بند ہے۔

    عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری 578/E، ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر 2020ء میں شروع ہوئی، جسے اب ری اوپن کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری کے لیے فہد کیانی کو 17 فروری کو طلب کیا گیا جو تاحال پیش نہیں ہوئے۔

    وزیراعظم کےدامادکی ضمانت میں توسیع،حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور

    دوسری طرف ومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر لگے کرپشن الزامات سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کے سرکاری اداروں میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے حصول کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

    پنجاب اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی

    ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چئیرمین نیب نے پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

    آڈیو لیک:چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا

    نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔

  • آڈیو لیک؛ ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

    آڈیو لیک؛ ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہی اور ان کے وکیل کی سامنے آنے والی آڈیوز کے فرنزک کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان آڈیوز کو فرانزک کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، فرانزک رپورٹ وزرت داخلہ کو فراہم کی جائے گی اور اصلی ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    اس سے پہلے ومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر لگے کرپشن الزامات سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کے سرکاری اداروں میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے حصول کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

    ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چئیرمین نیب نے پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس کا فرانزک ہونا چاہیے، اگر یہ آڈیوز درست ہیں تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس آڈیو کے معاملے پرچیف جسٹس سے بھی بات ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی پرویز الہی کی آڈیولیکس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، پرویزالہی کی مبینہ ٹیپ آئی جس میں وہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ فکسنگ کی کوشش کررہے ہیں، یہ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرجھوٹی ٹیپ ہے توعدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے اور اگرٹیپ سچی ہے تو یہ عدالت عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہوگی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ بھی چیف جسٹس سے اس معاملے کا سوموٹو اور آڈیو فرانزک کا مطالبہ کرچکے ہی

  • صدرعارف الرحمن علوی کا انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلیےچیف الیکشن کمشنر کوخط

    صدرعارف الرحمن علوی کا انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلیےچیف الیکشن کمشنر کوخط

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، جس میں انہیں انتخابات سے متعلق مشاورت کے لیے ہنگامی اجلاس کی دعوت دی گئی ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو 20 فروری کو ایوان صدر میں سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے لیے دعوت دی ہے۔

    الیکشن کمیشن کا واحد کام انتخابات کرانا،جبکہ وہ وقت مانگ رہا ہے،ایسانہیں ہوسکتا:…

    خط کے مطابق ایکٹ کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ کے حالیہ مشاہدات جیسی کچھ اہم پیش رفت ہوئی۔

    پنجاب میں انتخابات کیلئے سپیکر سبطین خان کے صدر کو خط پرمشاورت شروع

    صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا۔ میں بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔ اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی۔

    پنجاب اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے کہا کہ آئین کے تحفظ اور دفاع کی اپنی آئینی ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کے لیے ہنگامی ملاقات کے لیے مدعو کرتا ہوں۔

  • چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

    چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

    لاہور:قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر لگے کرپشن الزامات سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کے سرکاری اداروں میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے حصول کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

    ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چئیرمین نیب نے پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس کا فرانزک ہونا چاہیے، اگر یہ آڈیوز درست ہیں تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس آڈیو کے معاملے پرچیف جسٹس سے بھی بات ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی پرویز الہی کی آڈیولیکس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، پرویزالہی کی مبینہ ٹیپ آئی جس میں وہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ فکسنگ کی کوشش کررہے ہیں، یہ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرجھوٹی ٹیپ ہے توعدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے اور اگرٹیپ سچی ہے تو یہ عدالت عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہوگی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ بھی چیف جسٹس سے اس معاملے کا سوموٹو اور آڈیو فرانزک کا مطالبہ کرچکے ہی

  • عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ، کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

    عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ، کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

    لاہور:گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس کے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

    گوجرانوالہ کی اے ٹی سی نے آج بروز جمعہ 17 فروری کو عمران خان قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان احسن نذیر اور وقاص کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم احسن نذیر کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

    واضح رہے کہ ضمانت حاصل کرنے والا ملزم احسن نذیر ن لیگ کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔احسن نذیر کو جے آئی ٹی نے اس لیے گرفتار کیا تھا کہ عمران خان پر حملے کے روز احسن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔

  • پاکستانی جنگی طیارے جے ایف 17 اور ایف 16 سعودی عرب پہنچ گئے

    پاکستانی جنگی طیارے جے ایف 17 اور ایف 16 سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض:دشمن کی صلاحیتوں کو سیمولیٹ کرنے والے جارحانہ لڑاکا طیاروں کو بھی شامل کیا گیا،اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ ( PAF ) کی مختلف ممالک کے ہمراہ سعودی عرب میں ہونے والی فضائی مشق اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشق میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں ایف 16 ( F16 ) اور جے ایف 17 ( JF 17 ) نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

    اسپیئرز آف وکٹری، 2023 کے نام سے ہونے والی فضائی مشق ائیر وار سینٹر دھران (شاہ عبدالعزیز ایئر بیس) ایئر بیس پر جاری رہیں۔ مشق میں شامل ہونے والا پاک فضائیہ کا دستہ فخر جے ایف 17 تھنڈر اور ایف-16 طیاروں پر مشتمل تھا۔ مشق میں پاک فضائیہ اور دوست ممالک کے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون عملے نے شرکت کی۔

    ائیر مارشل عبدالمعید خان، ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف، (ایئر ڈیفنس) نے مشق کی اختتامی تقریب کا معائنہ کیا۔ ایئر مارشل عبدالمعید خان نے مشق کو کامیاب بنانے پر پاک فضائیہ کے دستے کی کاوشوں کو سراہا۔ ایئر اور گراؤنڈ عملے سے گفتگو میں ایئر مارشل عبدالمعید خان کا کہنا تھا کہ “موجودہ عالمی سلامتی کی صورت حال اور فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے تصورات پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان بہتر شراکت داری کے متقاضی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی سلامتی کے اس ماحول میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی تزویراتی صورت حال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ اس طرح کی مشقیں مشترکا چیلنجز کے مقابلہ میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہیں“۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس مشق کا یہ تیسرا ورژن تھا، جو فروری کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں شروع ہوا۔ مشق میں میزبان ملک سعودی عرب سمیت بحرین، یونان، اردن، پاکستان، قطر، برطانیہ اور امریکا کی فضائی افواج نے شرکت کی۔ مشق کا مقصد حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

    مشق نے عصر حاضر کے خطرات کے خلاف حکمت عملیوں کی تشکیل و توثیق اور کمبیٹ اینڈ کمبیٹ سپورٹ اثاثہ جات کے مربوط استعمال کے لیئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس مشق میں بڑی تعداد میں جارحانہ اور دفاعی پیچیدگیوں کی حامل تربیتی پروازیں شامل تھیں۔ ان پروازوں میں الیکٹرانک وارفیئر، فضائی دفاعی سسٹمز اور دشمن کی صلاحیتوں کو سیمولیٹ کرنے والے جارحانہ لڑاکا طیاروں کو بھی شامل کیا گیا۔

    مشق نے آپریشنل صلاحیتوں، جہازوں کی فضائی مینوورنگ، مشترکہ کاروائی، دوست ممالک کے درمیان اتحاد سازی اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے ائیر اینڈ گراؤنڈ عملے کی جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔