Baaghi TV

Author: News Editor

  • فوادعالم کوڈراپ کیوں کیا؟شاہد آفریدی نےپوچھ لیا

    فوادعالم کوڈراپ کیوں کیا؟شاہد آفریدی نےپوچھ لیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم عالم کو ڈراپ کرنے پر بول اُٹھے۔

    کراچی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے فواد عالم کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا، فواد کی پاکستان کےلیے بڑی پرفارمنس ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کپ کا فائنل کھیلنا بڑی کامیابی ہے تاہم قومی ٹیم کو غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، 92 کا ورلڈکپ بھی ہم اسی طرح جیتے تھے۔

    شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے کیے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں نئی انجری ہوئی ہے، بحالی میں دو سے تین ہفتہ لگ جائیں گے، ہمیں اپنی بینچ مضبوط کرنا چاہیے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش انڈر 19 کا پاکستان آکر ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا بہت سے سوالات پیدا کرتا ہے، ہمیں ٹیم مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

    شاہد آفریدی نے قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ میں بڑے دلچسپ اپ سیٹ ہو رہے ہیں، میری فیوریٹ ٹیم جرمنی ہے۔ سعودی عرب کو ارجنٹیا جیسی ٹیم کے خلاف فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اکیلا ملک چلا سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں، شکر ہے کہ پاکستان آرمی چیف کی تعیناتی کا مسلہ ختم ہوا۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

  • انگلینڈ کےکم عمرترین کرکٹرریحان احمدپاکستان کیخلاف سیریزمیں کیا کردارادا کریں گے،خبرآگئی

    انگلینڈ کےکم عمرترین کرکٹرریحان احمدپاکستان کیخلاف سیریزمیں کیا کردارادا کریں گے،خبرآگئی

    راولپنڈی:پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے کم عمر ترین لیگ اسپنر ریحان احمد کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہو رہا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    لیسٹر شائر کی جانب سے کھیلنے والے لیگ اسپنر ریحان احمد بھی انگلش اسکواڈ میں شامل ہیں اور ان کی عمر اس وقت 18 سال اور 102 دن ہے، اگر انہیں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے تو وہ برین کلوز کا ریکارڈ توڑ دیں گے جنہوں نے 18 سال اور 149 دن میں 1949 میں انگلینڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

    اس حوالے سے انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ ہمیں انداز ہے کہ ریحان اپنی مکمل طور پر کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہے لیکن بین اسٹوکس، میں اور دیگر کوچز کو اس کی سوچ پسند ہے۔

    برینڈن میکلم نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بننا بھی ریحان احمد کو مستقبل میں بہت فائدہ دیگا اور وہ آگے چل کر ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہو گا۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 2005کے بعد پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آ رہی ہے، 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

  • پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کردی گئی

    پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کردی گئی

    اسلام آباد: اسلام آباد میں آج کے دن بہت سی سرگرمیاں جاری ہیں ، ان میں سے ایک توہین عدالت کا ایک کیس بھی ہے ، اطلاعات ہیں کہ وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کردی۔

    وعدے کے مطابق آج وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹوئٹس، ویڈیو پیغام اور کالز ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروادیا اورعدالت سےاستدعا کی کہ عدالت عمران خان پرتوہین عدالت کی کارروائی کرے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ توہین عدالت کیس میں‌ وزارت داخلہ کے جواب میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے تحریری جواب میں غلط بیانی کی،وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمران خان اورپی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع کرنے سے پہلےہی ڈی چوک جانے کا منصوبہ تھا، 25 مئی کی صبح پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈی چوک پہنچنے کا کہا گیا، فیصل جاوید اور شیریں مزاری نے بھی ڈی چوک جانےکے ٹویٹس کیے۔

    وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا موبائل فون جیمرز لگائے جانے کا دعویٰ بھی حقائق کے منافی ہے، شواہد ہیں کہ کنٹینر سے مسلسل سوشل میڈیا استعمال کیا گیا،کنٹینرپرموجود رہنماؤں نے مسلسل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرٹوئٹس کیں اور ویڈیو پیغام شیئرکیے۔

    وزارت داخلہ نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔اس سے قبل اپنے تحریری جواب میں عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا

    یاد رہے کہ پچھلی کارروائی میں سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 25 مئی کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے انہیں جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دے دیا تھا ۔

    گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں ایک اور درخواست دائر کی تھی جس میں 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران عمران خان اور پارٹی قیادت کے متعدد ٹوئٹ اور اسکرین شاٹ پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

  • ملتان : خاتون کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گرفتار

    ملتان : خاتون کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گرفتار

    ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق سائبر کرائم سرکل ملتان نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم افتخار مرتضٰی کو بہاولپور سے گرفتار کرلیا۔ ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کررہا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

    حکام کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے ارسال کردیا گیا ہے، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خاتون کو قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
    ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل فیصل آباد نے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کیا جس کی شناخت تنویر عالم کے نام سے ہوئی۔

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو جڑانوالہ میں چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کررہا تھا، ملزم غیر اخلاقی تصاویر اپلوڈ نہ کرنے کے عوض رقم بھی ہتھیا چکا تھا اور شکایت کنندہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔

    ایف آئی اے نے ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

  • کراچی:آرزو فاطمہ کا والدین کےپاس جانےکا فیصلہ،عدالت نے کیس ختم کردیا

    کراچی:آرزو فاطمہ کا والدین کےپاس جانےکا فیصلہ،عدالت نے کیس ختم کردیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےپسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے والدین کے پاس جانے سےمتعلق بیان کے بعد کیس ختم کردیا۔جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013ء کی خلاف ورزی سے متعلق آرزو فاطمہ کے والدین کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کم عمر لڑکی آرزو فاطمہ عدالت میں پیش ہوئی۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بچی والدین کے ساتھ خوش ہے؟ جس پر آرزو فاطمہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جی والدین کے ساتھ خوش ہوں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کسی کا دباؤ یا خوف تو نہیں ہے؟ آرزو فاطمہ نے کہا کہ نہیں مجھے کسی قسم کا خوف نہیں ہے، والدین کے پاس رہنا چاہتی ہوں۔عدالت نے آرزو فاطمہ کے بیان کے بعد والدین کی زیر سماعت درخواست نمٹادی۔

    واضح رہے کہ 13 سالہ مسیحی لڑکی آروز فاطمہ نے اسلام قبول کرکے 44 سالہ علی اظہر سے شادی کرلی تھی۔ والدین نے بچی گمشدگی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت کے حکم پر بچی کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں آرزو کم عمر ثابت ہوگئی تھی، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے کم عمری کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کو دارالامان بھیج دیا تھا۔

    دسمبر 2021ء میں عدالت نے آرزو فاطمہ کو 18 سال کی عمر تک والدین کے ساتھ رہنے کی اجازات دی تھی۔ سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ میرج ایکٹ 2013ء کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکا شادی نہیں کر سکتے۔ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا 2 سال اور ایک لاکھ جرمانہ ہے جب کہ خلاف ورزی میں معاونت کرنے والوں کو بھی 2 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

  • ڈچ عدالت نے2007 میں افغانستان کےشہری کمپاؤنڈ پرحملہ غیرقانونی قراردے دیا

    ڈچ عدالت نے2007 میں افغانستان کےشہری کمپاؤنڈ پرحملہ غیرقانونی قراردے دیا

    کابل:ڈچ عدالت نے2007 میں افغانستان کےشہری کمپاؤنڈ پرحملہ غیرقانونی قرار دے دیا،اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈز کی عدالت نے ڈچ ایئر فورس کی جانب سے 2007 میں افغانستان کے ایک شہری کمپاؤنڈ پر کیے گئے حملے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ارزگان میں عالمی فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ کے دوران ڈچ ایئر فورس کی جانب سے شہری کمپاؤنڈ پر حملہ کرنے کے خلاف 4 افغان باشندوں نے ڈچ حکومت کے خلاف اس معاملے کو عدالت میں اٹھایا تھا، تاہم چاروں افراد میں سے کسی کا نام بھی عدالتی کاغذات میں شامل نہیں ہے۔

    عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 17 جون 2007 کو ڈچ ایئر فورس کے ایف-16 جنگی جہازوں نے علاقے پر 28 گائیڈڈ بم پھینکے تھے جن میں سے 16 بم اسٹریٹجک شہر چورا کے قریب قلاس نامی شہری کمپاؤنڈ پر گرے تھے۔

    دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ ’قلا 1431‘ نامی ایک شہری کمپاؤنڈ پر متعدد بم داغے گئے تھے جس میں درخواست دہندگان کے کم از کم 18 رشتہ دار جاں بحق ہوئے تھے۔عدالت نے مزید کہا کہ ڈچ فورسز شہری اور عسکری اہداف میں درست فرق نہ کر سکی۔

    عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ ریاست یہ بات ثابت نہیں کر سکی کہ اس وقت کافی معلومات موجود تھیں جس میں ایک کمانڈر اسے فوجی ہدف کے طور پر نامزد کرسکتا تھا۔عدالتی دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک درخواست گزار کی اہلیہ، دو بیٹیاں، تین بیٹے اور ایک بہو بھی شامل تھیں۔

    تاہم ڈچ حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ طالبان شہری کمپاؤنڈ کو عسکری مقاصد کے لیے استمعال کر رہے تھے جس میں سولین بھی رہائش پذیر تھے، لہٰذا حملے کا جواز موجود تھا۔اس پر عدالت نے کہا کہ بمباری سے قبل کم از کم 15 گھنٹے تک کمپاؤنڈ کے ارد گرد کوئی فائرنگ نہیں ہوئی تھی۔

    درخواست دہندگان کے وکیل لیزبتھ زیگ ویلڈ نے بتایا کہ یہ معلومات پہلے ہی 15 گھنٹے پرانی تھی، انٹیلی جنس اس نوعیت کی نہیں ہے جس میں کوئی کہے کہ ہاں بس سات بموں کے ساتھ آگے بڑھو۔

    عدالت نے ڈچ حکومت کو جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا حکم دیا مگر معاوضے کی رقم کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ڈچ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ فیصلے کا جائزہ لے گی۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

  • ارجنٹائن کیخلاف زخمی ہونیوالےسعودی فٹبالرکاجبڑا،چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

    ارجنٹائن کیخلاف زخمی ہونیوالےسعودی فٹبالرکاجبڑا،چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

    دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو واپس وطن بھجوادیا گیا۔سعودی فٹبالریاسرالشھرانی کا جبڑا اور چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں‌

    سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ فٹبالر یاسر الشھرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

    یاسر الشھرانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اللہ تعالی آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے، آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔

    ارجنٹائین کے خلاف میچ کے دوران یاسر الشھرانی سعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کا علاج تاحال جاری ہے۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی تھی۔

     

    لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔

    سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

  • کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچوں کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

    کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچوں کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

    مانچسٹر:کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچوں کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد،اطلاعات کے مطابق میچ کے بعد گراؤنڈ سے رخصت ہوتے وقت نوجوان کا موبائل فون توڑنے پر عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپریل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایورٹن کلب کے خلاف میچ میں شکست ہوئی تھی۔

    شکست کے باعث غصے کی حالت میں کرسٹیانو رونالڈو گراؤنڈ سے واپس لوٹ رہے تھے کہ ایک نوجوان ان کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھا۔رونالڈو نے میچ میں شکست کا غصہ نوجوان پر اتار دیا۔ فٹ بالر نے نوجوان کا ہاتھ جھٹک دیا جس سے اس کا مہنگا اسمارٹ فون موقع پر ہی ٹوٹ گیا۔

    فٹبال اسوسی ایشن نے شکایت موصول ہونے پر اس پر انکوائری کی جو اب ختم ہوگئی۔ انکوائری پینل نے اسٹار فٹ بالر کو قصور وار ٹھہرا دیا۔

    رونالڈو پر کلب کے دو میچوں کے لیے پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ان پر 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔فٹبالر کو صرف جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی کیوں کہ انہوں نے گزشتہ روز ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

    ادھر قطر میں ہونے والے فیفاورلڈ کپ 2022 میں اسپین نے کوسٹا ریِکا کو کو 0 کے مقابلےمیں 7گول سے شکست دے دی۔

    الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 11 ویں میچ میں اسپین کوسٹا رِیکا کو 0 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔

    اسپین کی جانب سے ڈینی اولمو نے 11 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی جس کو مارکو ایسنسیو نے 21 ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔ فیرن ٹوریز نے 31 ویں منٹ میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے اسپین کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • نبیل کے گھر پر حملہ  قتل و گھر سمیت  پوری فیملی کو زندہ  جلانے کی دھمکی

    نبیل کے گھر پر حملہ قتل و گھر سمیت پوری فیملی کو زندہ جلانے کی دھمکی

    کراچی :شاہ نواز بھٹو کالونی لائنز ایریا کا رہائشی محمد نبیل پڑوسی کے ظلم کا شکار ،پڑوسی ودیگر افراد کاگھر پر حملہ، قتل و گھر سمیت پوری فیملی کو زندہ جلانے کی دھمکی،گھر پر حملہ اپنی اور اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی ، اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کیلئے تھانہ بر گیڈ میں درخواست د یدی گئی،05 دن بعد بھی ایس ایچ او بریگیڈ ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے میں ہچکچا ہٹ کا شکار، ظلم کے شکار ا س فیملی کے ساتھ کسی بھی حادثے اورسانحے کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

    معزز عدالت کے حکم کے باوجود گھر پر حملہ،گھر سمیت اہل خانہ کو زندہ جلانے کی دھمکیا ں اور ذاتی گھر سے بید خل کرنے کے سنگین الزامات کے باوجود ایس ایچ او بریگیڈ ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے میں ہچکچا ہٹ کا شکار۔ تفصیلا ت کے مطابق شاہ نواز بھٹو کالونی لا ئنز ایریا کے رہائشی محمد نبیل نے صحافیوں سے ملاقات میںاپنے اور اہل خا نہ پر ہونے والے ظلم کی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ میں محمد نبیل ولد منیر حسین شاہ نواز بھٹو کالونی لائنز ایریا کراچی کے مکان نمبر 12/33 کا رہائشی ہوں ۔04اکتوبر2022کو میرے گھر میںقتل کے ایک واقعہ رونما ہوا تھا،

    واقعے کے بعد پولیس نے ہمارا گھر سیل کردیاتھا گھر سیل ہونے کی وجہ سے ہم دربدر ہوگئے تھے۔ ہماری جانب سے15اکتوبر 2022کو متعلقہ کورٹ میں گھر کی سیل کھلو انے کیلئے درخواست دائر کرنے پر معزز عدالت کے حکم پر22اکتوبر ایس ایچ او تھانہ برگیڈ نے ہمیں گھر کی چابی دی۔ محمد نبیل نے بتایا کہ ہم تھانے سے تقر یبا 05بجے گھرآئے جیسے ہی ہم تالہ کھول کر گھر میں داخل ہوئے ہی تھے کہ آصف، عارف،سلمیٰ، ہما اور چند نامعلوم ( جنہیں ہم نہیں جانتے) افراد گالیاں اور شور شرابہ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو تے ہی یہ لوگ ہم پر حملہ آور ہوگئے ہم بمشکل اپنی جان بچا کر سے باہر نکلے ،

    انہوں نے ہمیں دھمکی دی کہ اگر دوبارہ اس گھر میں آئے توتمہیں جان سے مار دینگے اور تم لوگوں کے سا تھ اس گھر کو بھی آگ لگادینگے۔ محمد نبیل نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ نواز بھٹو کالونی لائنز ایر یا کراچی کا مکان نمبر 12/33 میرا ذاتی مکان ہے جبکہ محلے داروں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ میرے گھر سے سامان بھی چور ی کررہے ہیں ۔ محمد نبیل کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اور بھابھی کیخلاف مقدمہ درج ہے اور وہ جیل میں ہیں،

    محمد نبیل نے بتایا کہ میں نے گھر میں د ا خل ہونے ،مجھ پر اور اہل خانہ پر حملہ کرنے، جان سے مارنے اور میری پوری فیملی سمیت گھر کو آگ لگا نے کی دھمکیوں پر ملز ما ن کیخلاف قانونی کارروائی ، اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کیلئے تھانہ بر گیڈ میں درخواست دیدی ہے۔ لیکن 0 5روز گذر جانے کے باوجود تاحال پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ظلم کے شکار اس فیملی کے ساتھ کسی بھی حادثے اور سانحے کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

  • فرخ حبیب قبضہ مافیا:متاثرین کا احتجاج

    فرخ حبیب قبضہ مافیا:متاثرین کا احتجاج

    فیصل آباد:سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات میاں فرخ حبیب نے کارپوریشن سے ملی بھگت کر کے ہماری جگہ پر قبضہ کر لیا ہم نے 1992 میں پیسے دے کر جگہ خریدی ہمارے پاس اسٹ بھی موجود ہے قبضہ گروپ کا سرغنہ فرخ حبیب مردہ باد کے نعرے گونج اٹھے

     

     

    طاطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ، جن میں فرح حبیب سے کچھ لوگوں کو لڑتے جھگڑتے دکھایا گیا ہے ،ان ویڈیوز میں یہ متاثرہ لوگ فرخ حبیب کو ایک شہری کی دوکان کوکارپوریشن کی مدد سے قبضہ کرنے کا الزام دے رہےہیں

     

     

    ان ویڈیوز میں وکلا فرخ حبیب سے اس بات پر جھگڑا کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ جو جگہ پر پولیس کی مدد سے قبضہ کیا گیا ہے وہ  غیرقانونی ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ان ویڈیوز کلپ میں چند لوگ فرخ حبیب سے بات کرتے ہوئے ان کو بُرا بھلا بھی کہتے ہیں اور ڈی سی کی طرف سے کسی دوسرے محکمے کوسرکاری جگہ دینے کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کا بھی کہہ رہے ہیں

     

     

    ان کلپس کے مطابق پی ٹی آئی کے فرخ حبیب فیصل آباد میں قبضہ گروپ مافیا کا سربراہ کےسربراہ کے طور پردکھائے جارہےہیں ، عوام الناس اس قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اور میاں فرخ حبیب مردہ بار کے نعرے لگا رہے ہیں

     

     

    ان ویڈیوزکلپ میں‌ فرح حبیب کہتے ہیں کہ مجھے نہیں پتا ، کہ ڈی سی صاحب نے ایسا کیوں‌ کیا ، اس جھگڑے میں اے سی کا بھی بار بار ذکر ہوتا ہے کہ اے سی اس معاملے کو خراب کررہا ہے، جس پر فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ وہ جو بھی ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے اس کو معطل کروانے کےلیے پیغام بھیج رہے ہیں،

    اس جھگڑے کے دوران  کچھ لوگ بار بار باہرجاتے ہیں اور پھرواپس کمرے میں آکربہت زیادہ سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے اس سارے واقعہ کا ذمہ دار فرخ حبیب کو قراردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کہتےہیں‌کہ مجھے علم نہیں ،ہم آپ کے اس موقف کو درست نہیں مانتے ، یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ہوا ہے

     

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی