Baaghi TV

Author: News Editor

  • کومیلا وکٹورینزنےمسلسل دوسری باربنگلادیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنےنام کر لیا

    کومیلا وکٹورینزنےمسلسل دوسری باربنگلادیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنےنام کر لیا

    میرپور:کومیلا وکٹورینز نے مسلسل دوسری بار بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

    بنگلادیشی شہر میرپور میں کھیلے گئے بی پی ایل 2023 کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلہٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے بنائے ہوئے 175 رنز کے جواب میں فاتح ٹیم نے آخری اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، جانسن چارلس نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، لیگ کے میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے گئے۔

    ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    بی پی ایل کے فائنل میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے 7 و کٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر نجم الحُسین نے 64 رنزبنائے جبکہ مستفیض رحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پی ایس ایل 8:لاہوراورراولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

    جواب میں دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز نے  3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 4 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

    انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    ویسٹ انڈین بیٹر جانسن چارلس نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 79 رنز بنائے، اپنی اننگز میں اُنہوں نے 5 چھکے اور 7 چوکے لگائے، اوپنر لٹن داس نے 55 رنز اسکور کیے۔کومیلا وکٹورینز مسلسل دوسرے برس ایونٹ کو جیت کر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی، مجموعی طور پر اُنہوں نے چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔

  • سیاست میں آنےکا موقع ملا تو اس کا فائدہ اٹھانےکی کوشش کی: وہاب ریاض

    سیاست میں آنےکا موقع ملا تو اس کا فائدہ اٹھانےکی کوشش کی: وہاب ریاض

    کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا موقع ملا تو میں نے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اورفائدہ اٹھاوں گا بھی ، یہ انہوں نے اپنے موقف کا اعلانیہ اظہارکیا

    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کیلئے کچھ کرنے کا سوچ کر آیا ہوں، میرا ٹارگٹ زیادہ ٹورنامنٹ کرانا اور کھلاڑیوں کو مراعات دینا ہے،کرکٹرز کی ڈیلز، مراعات اور شہرت زیادہ ہوتی ہے، ہاکی اسکواش اور بیڈ منٹن، اولمپکس اور دیگر گیمز کیلئے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 6 چھکے پڑنے کی مجھے کوئی پرواہ نہیں، جب 6 چھکے پڑے تھے تب بھی دکھ نہیں ہوا تھا اوراب بھی دکھ نہیں ہے، 6 چھکوں کا کریڈٹ افتخار احمد کو جاتا ہے، افتخار احمد بھرپور فارم میں ہیں 6 چھکے مارنا آسان نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ایک نمائشی میچ تھا ڈومیسٹک میچ کی طرح شدت نہیں ہوتی، دیکھنا یہ ہو گا کہ پی ایس ایل 8 میں کیا کارکردگی ہوتی ہے، پشاور زلمی کا آغاز اچھا ہوا ہے تسلسل کو قائم رکھنا ہے، پہلے میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے اور کامبی نیشن کا بھی پتہ چلا ہے

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایسا پلیٹ فارم ہے کہ ہر کوئی پرفارم کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے، میرے لیے یہ چیز اہم نہیں کہ کون پرفارم کر رہا ہے مجھے دیکھنا ہے کہ میں کیسا پرفارم کرتا ہوں، میرے کھیلنے کا مقصد یہی ہے کہ میں نے کم بیک کرنا ہے، باقی سب کی طرح میں بھی پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی فٹ ہوں کرکٹ کھیل رہا ہوں اب مجھے جہاں موقع ملے وہاں پرفارم کرنا ہے، لیگز کھیل کر میں بھی خود کو متحرک رکھتا ہوں۔

  • ایک تہذیب تھا بدن اس کا اس پہ اک رکھ رکھائو آنکھیں تھیں:سیما غزل کی زندگی کا شاندارسفر

    ایک تہذیب تھا بدن اس کا اس پہ اک رکھ رکھائو آنکھیں تھیں:سیما غزل کی زندگی کا شاندارسفر

    ایک تہذیب تھا بدن اس کا
    اس پہ اک رکھ رکھائو آنکھیں تھیں

    سیما غزل

    پیدائش:17فروری 1964ء
    لاہور، پاکستان

    پیدائش لاہور میں جمیل الدین عالی(چچا) کے گھر ہوئی لیکن کراچی میں پروان چڑھی۔ وہیں تعلیم حاصل کی۔ ادبی گھرانے سے تعلق ہے۔ والد شاعر اور ریڈیو پر اسکرپٹ رائٹر تھے۔ ریڈیو سے ”آئو بچو کہانی سنو“ لکھنے سے شروعات کی۔ پھر 1989 میں پاکستان کے مشہور رسالہ ”دوشیزہ“ کی ایڈیٹر رہیں اور ساڑھے 12 سال ذمےداری نبھائی۔ پھر ٹی وی کے لیے ڈرامے لکھنے لگیں۔ کئی ڈرامے بے پناہ مشہور ہوئے جن میں مہندی، چاندنی راتیں، انا، ہم سے جدا نہ ہونا کو لگاتار ہر سال لکس ایوارڈ ملے۔ اب تک تقریبا” 400 سے زیادہ ٹی وی ڈرامے لکھ چکی ہیں جس میں سے 375 سے زیادہ آن ائر آچکے ہیں اب بھی 4 سے زیادہ ڈرامے آن ائر ہیں جن میں اے آر وائی پہ ”دل نہیں مانتا“، ہم ٹی وی پہ ”دے اجازت جو تو“ ہم 2 پہ ”شدت“۔ زی زندگی انڈین چینل پہ ”میرا سایہ“، پی ٹی وی پہ دو سیریئلز ”نا آشنا“ اور ”چاہت“ ہے۔ ایک شعری مجموعہ ”میں سائے خود بناتی ہوں“ 2013 میں چھپا ہے اور اس کو 2013 کا پروین شاکر ”خوشبو“ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 7 ناولز لکھے جو مارکیٹ اور نیٹ پر موجود ہیں جن میں ”چاند کے قیدی“، ”کمند“، ”زرد پتوں کا بھنور“ ۔ ”کوری آنکھیں کال بیل“ ، ”اندھی رات کا بیٹا“ اور ”آدھا وجود“ ہیں. نظموں کی کتاب چھپنے کے مراحل میں ہے۔ کراچی میں ایک ادبی تنظیم ” سائبان“ کی چئرپرسن ہیں ۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اک قیامت کا گھاؤ آنکھیں تھیں
    عشق طوفاں میں ناؤ آنکھیں تھیں
    راستہ دل تلک تو جاتا تھا
    اس کا پہلا پڑاؤ آنکھیں تھیں
    ایک تہذیب تھا بدن اس کا
    اس پہ اک رکھ رکھاؤ آنکھیں تھیں
    جن کو اس نے چراغ سمجھا تھا
    اس کو یہ تو بتاؤ آنکھیں تھیں
    دل میں اترا وہ دیر سے لیکن
    میرا پہلا لگاؤ آنکھیں تھیں
    قطرہ قطرہ جو بہہ گئیں کل شب
    آؤ تم دیکھ جاؤ آنکھیں تھیں

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    بارش تھی اور ابر تھا دریا تھا اور بس
    جاگی تو میرے سامنے صحرا تھا اور بس
    آیا ہی تھا خیال کہ پھر دھوپ ڈھل گئی
    بادل تمہاری یاد کا برسا تھا اور بس
    ایسا بھی انتظار نہیں تھا کہ مر گئے
    ہاں اک دیا دریچے میں رکھا تھا اور بس
    تم تھے نہ کوئی اور تھا آہٹ نہ کوئی چاپ
    میں تھی اداس دھوپ تھی رستہ تھا اور بس
    یوں تو پڑے رہے مرے پیروں میں ماہ و سال
    مٹھی میں میری ایک ہی لمحہ تھا اور بس

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    سانس کی مہلت کیا کر لے گی
    اب یہ سہولت کیا کر لے گی
    بے بس کر کے رکھ دے گی نا
    اور محبت کیا کر لے گی
    کیا کر لے گا چارہ گر بھی
    درد کی شدت کیا کر لے گی
    ایک جہنم کاٹ لیا ہے
    اب یہ قیامت کیا کر لے گی
    میں ہی اپنے ساتھ نہیں جب
    اس کی رفاقت کیا کر لے گی
    میرا آنگن صحرا جیسا
    دشت کی وحشت کیا کر لے گی

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    آواز میں نے سنی تھی ابھی کون بولا تھا یہ تو خبر ہی نہیں
    یہ تعلق ضروری ہے کس نے کہا وہ بھی خاموش تھا میں بھی خاموش تھی

    خود اپنے آپ سے ملنے کی خاطر
    ابھی کوسوں مجھے چلنا پڑے گا

    میں نے کہا تھا مجھ کو اندھیرے کا خوف ہے
    اس نے یہ سن کے آج مرا گھر جلا دیا

    مجھ کو اس کے نہیں خود میرے حوالے کرتے
    کم سے کم یہ تو مرے چاہنے والے کرتے

    ایسے کچھ حادثے بھی گزرے ہیں
    جن پہ میں آج تک نہیں روئی

    میں ایک روز اسے ڈھونڈ کر تو لے آؤں
    وہ اپنی ذات سے باہر کہیں ملے تو سہی

    سرد ہوتے ہوئے وجود میں بس
    کچھ نہیں تھا الاؤ آنکھیں تھیں

    بے قراری سے مرے پاس وہ آیا لیکن
    اس نے پوچھا بھی تو بس یہ کہ فلاں کیسا ہے

    جذبوں پر جب برف جمے تو جینا مشکل ہوتا ہے
    دل کے آتش دان میں تھوڑی آگ جلانی پڑتی ہے

  • اقوام متحدہ کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 1 ارب ڈالر امداد کی اپیل

    اقوام متحدہ کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 1 ارب ڈالر امداد کی اپیل

    نیویارک:ترکیہ اور شام میں زلزلے سےتباہی کے بعد اقوام متحدہ (یو این) نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 1 ارب ڈالرامداد کی اپیل کر دی ہے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی 40 کروڑ ڈالرز کی امداد کی اپیل گئی تھی۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 37,000 سے تجاوز

    یو این ایڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین ناقابل بیان مصیبت سے گزر رہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ انہیں وہ مدد مل رہی ہے جس کی انہیں اس وقت سخت ضرورت ہے۔

    ترک زلزلہ متاثرین کے لیے10ارب 8 کروڑروپے عطیہ کرنے والےپاکستانی کون ہیں:دلچسپ…

    واضح رہے کہ دونوں ممالک میں زلزلے سے مجموعی اموات 42 ہزار تک پہنچ چکی ہیں، زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں اموات کی تعداد 36 ہزار 187 جبکہ شام میں مجموعی اموات 5 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

    ادھر کل انقرہ میں صدارتی محل میں وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر اردوان سے تباہ کن زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دو روزہ دورے پر ہیں، صدارتی محل پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے بھائی صدر طیب رجب اردوان سےملاقات کی ہے، صدر اردوان کو اپنی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔ پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یقین ہے صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ تباہی سے مضبوطی سے نکلے گا۔

    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    ترکیہ روانگی سے قبل ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے ترکیہ کا دورہ کر رہا ہوں۔ترکیہ اور پاکستان ایک قوم ہیں جو دو ملکوں میں بستے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں، ترکیہ اورشام میں زلزلے کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ کوئی بھی ملک چاہے کتنا ہی وسائل سے مالا مال ہواس پیمانے کی تباہی سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔وقت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری مشکل کا شکار انسانیت کی مدد کیلئے آگے آئے۔

  • کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹرالر نے چار افراد کو کچل دیا

    کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹرالر نے چار افراد کو کچل دیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر حادثہ ٹرالر کے بریک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس نے تیز رفتاری میں پہلے رکشے، موٹرسائیکل سوار اور راہگیر کو کچل دیا۔

    حکام کے مطابق واقعے میں رکشے میں سوار دو افراد جبکہ موٹرسائیکل سوار اور راہگیر بھی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے موقع سے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی۔

    ادھرخان پور میں سردار گڑھ کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر 4 طالب علم جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق طلبا اسکول سے چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ریسکیو ٹیم نے حادثے میں زخمی طالبعلم کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    جبکہ گجرات میں سسرال میں ڈکیتی کرنیوالی بہو کو پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاندان نے اپنی بہو کیخلاف درخواست دی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سسرال میں ڈکیتی کرنیوالی خاتون کو دیگر 4 خواتین اور ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے لوٹے گئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

  • پی ایس ایل 8: بچوں کی درخواست پر نجم سیٹھی کا بڑا اعلان

    پی ایس ایل 8: بچوں کی درخواست پر نجم سیٹھی کا بڑا اعلان

    کراچی:چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ طالب علموں کیلئے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی ہے ۔

    پی ایس ایل 8 کے میچز کے ٹکٹس کےلیے بچوں کی دہائی پر نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے طالب علموں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی۔ 18 سال سے کم عمر کے طالب علم آدھی قیمت پر ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

    نجم سیٹھی نے بتایا کہ یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کیلئے ہے اور صرف طالب علموں کو ہی آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے، ساتھ آنے والے فیملی ممبرز کو نہیں۔

    قیمتیں آدھی کرنے پر بچے خوش بچوں نے چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ بچوں نے نجم سیٹھی کو اسٹیڈیم میں روک کر فریاد کی تھی۔

    ادھر اس سے پہلے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 8 کے دوران بچوں میں کینسر سے متعلق آگاہی کیلئے گولڈن ربن ڈے منایا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور انہیں تحائف بھی دیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گزشتہ کئی سال سے پی ایس ایل کے دوران بچوں میں کینسر سے آگاہی کیلئے گولڈن ربن ڈے منا رہا ہے۔

    اس موقع پر آج (جمعرات 16 فروری) کو بورڈ نے کینسر سے متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا گراؤنڈ میں مدعو کیا، جہاں کراچی اور اسلام آباد کے کپتانوں نے انہیں دستخط شدہ ٹی شرٹس پیش کیں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    بچوں میں کینسر سے متعلق آگاہی کیلئے پی ایس ایل 8 کے دوران کھلاڑیوں نے گولڈن ربن ڈے کے موقع پر گولڈن کیپس اور سنہری ربن پہنیں۔پی ایس ایل میچ کے دوران بڑی اسکرینز پر کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے اور علامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

    گولڈن ربن ڈے کے موقع پر پی ایس ایل کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر مختلف پیغامات بھی دیئے۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کینسر ایک موذی مرض ہے، بروقت تشخیص ہو تو علاج ممکن ہے۔ڈیوڈ ویزے کا کہنا تھا کہ کینسر سے لڑنے کیلئے صبر اور فیملی کا ساتھ چاہئے ہوتا ہے۔محمد حسنین نے کہا کہ کینسر میں مبتلا بچوں کو نارمل زندگی جینے کا موقع نہیں ملتا۔

    فخر زمان نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو کینسر سے لڑنے کے جذبے کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔مارٹن گپٹل نے کہا کہ بچوں کیلئے پیغام ہے، لڑتے رہیں اور اپنا حوصلہ بلند رکھیں۔ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 4 لاکھ بچے کینسر کا شکار ہوتے ہیں اور پاکستان میں یہ تعداد تقریباً 90 ہزار بتائی جاتی ہے۔یہ لگاتار پانچواں سیزن ہے جس میں پی سی بی (پی ایس ایل) کے دوران اس دن کو ہر سال منائے گا۔

  • عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے کارکنان کو ہائی الرٹ کردیا گیا

    عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے کارکنان کو ہائی الرٹ کردیا گیا

    لاہور:عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے کارکنان کو ہائی الرٹ کردیا گیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی ایک حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر قیادت نے تین راتوں کے لیے تمام پارٹی کارکنان کو ہائی الرٹ کر دیا۔ قریبی اضلاع اور لاہور کے ٹاؤنز سے تمام کارکنان کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیںپی ٹی آئی قیادت نے ہدایت کی ہے کہ کارکنان تین راتوں کیلئے ہائی الرٹ پر رہیں۔ ورکرز مختلف شفٹوں میں زمان پارک کی حفاظت کریں گے۔

    یاد رہے کہ دوسری طرف ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی دوسری درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیر کے روز طلب کرلیا اور آئی جی پنجاب کو سیکیورٹی معاملات فائنل کرنے کی ہدایت کردی۔عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں دوبارہ سماعت ہوئی، عمران خان مقررہ وقت تک کمرہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے خواجہ طارق رحیم بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

    خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کی عزت کرتے ہیں، عدالت عمران خان کی سیکیورٹی کا بندوبست کرے تو وہ کل پیش ہو جائیں گے، عمران خان کے دستخط کے معاملے پر جو قصوروار ہو عدالت اس وکیل کو سزا دے سکتی ہے۔خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ سیکیورٹی اور حالات دیکھ کے عمران خان کی پیشی کا فیصلہ کرنا ہے ہم ہائیکورٹ کی سیکیورٹی کے ساتھ بیٹھ کے فائنل کر لیتے ہیں۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ ’آپ کب عمران خان کو پیش کر کر سکتے ہیں، ہم آپ کی آئی جی سے ملاقات کرا دیتے ہیں اور کیس کو پیر کے لیے رکھ لیتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان کی لیگل ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر سیکیورٹی معاملات فائنل کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ نے پیر کے روز دوپہر دو بجے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • حکومت مخالفین کوجیلوں میں ڈالناچاہتی ہے:چوہدری پرویز الٰہی کا مبینہ آڈیو لیک پرردعمل

    حکومت مخالفین کوجیلوں میں ڈالناچاہتی ہے:چوہدری پرویز الٰہی کا مبینہ آڈیو لیک پرردعمل

    لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وکیل کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک پر اپنا ردعمل دیدیا۔ کہتے ہیں کہ محمد خان بھٹی کے کیس کیلئے ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کو ٹیپ کرکے غلط رنگ دیا گیا، حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی، مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہیں۔

    چوہدری پرویز الٰہی کی اپنے وکیل سے گفتگو کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کسی کیس سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ دیدہ دلیری سے کیسز مینج کررہے ہیں، ایف آئی اے مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرے۔

    سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے مبینہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی، محمد خان بھٹی کے کیس کیلئے ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کو ٹیپ کرکے غلط رنگ دیا گیا، محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتہ ہے، ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بندہ انصاف کیلئے اپنے وکلاء کے ذریعے عدالتوں سے رجوع کرتا ہے تو اسے یہ گناہ بنانا چاہ رہے ہیں، ن لیگ کی قیادت عدلیہ کے ادارے کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، عدلیہ اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، تمام مخالفین کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں بند کرنا چاہتی ہے، ماڈل ٹاؤن سانحہ کے سرغنہ رانا ثناء اللہ بوکھلائے ہوئے ہیں اور بولنا شروع کر دیا، یہ انشاء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس میں ہی کیفر کردار تک پہنچیں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس نااہل حکومت کی تمام غلط کاریوں کی چیزیں انشاء اللہ سامنے آکر رہیں گی، اللہ کی مدد سے رانا ثناء اللہ کے سارے کرتوت باری باری سامنے آرہے ہیں۔

  • کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب

    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب

    کراچی:کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست کا مزہ چھکنا پڑا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔

    پی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

    کراچی کی جانب سے حیدر علی 59 اور شرجیل خان 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کے رومان رئیس، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کرن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے پشاور زلمی سے شکست ہوئی تھی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ میر حمزہ، بین کٹنگ، عمران طاہر، اور قاسم. اکرم کی جگہ محمد موسیٰ، جیمز ونس، جیمز فلر، اور محمد عرفان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

    جیمز فلر، محمد عرفان خان، اور محمد موسیٰ نے کراچی کنگز کے لیے ڈیبیو کیا،ایمرجنگ کیٹیگری سے محمد عرفان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    اسکواڈ:

    کراچی کنگز: جیمز ونس، شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ(وکٹ کیپر)، عماد وسیم (کپتان)، عرفان نیازی، جیمز فلر، اینڈریو ٹائی، موسیٰ خان، محمد عامر

    اسلام آباد یونائیٹڈ: حسن نواز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، ریسی وین ڈر ڈوسین، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان(وکٹ کیپر)، عاصف علی، فہیم اشرف، ٹام کرن، محمد وسیم جونیئر، رمان رئیس

  • چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان کا مستعفی ہونے پر غور

    چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان کا مستعفی ہونے پر غور

    اسلام آباد:چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب بعض امور میں مداخلت سے خوش نہیں،آفتاب سلطان قانون کے مطابق انکوائریاں چلانا چاہتے ہیں۔ آفتاب سلطان وزیراعظم شہبازشریف کو جلد استعفی پیش کرسکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں مداخلت نہیں ہونے دوں گا، جب تک منصب پر ہوں اپنا کام بخوبی نبھاؤں گا۔

    خیال رہے کہ جولائی 2022 کو وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ پولیس افسر آفتاب سلطان کو 3 سال کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کا نیا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

    آفتاب سلطان کون ہیں؟

    آفتاب سلطان سنہ 1954 میں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک سیاسی اور صنعتی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے قانون میں گریجوئیشن کے بعد آفتاب سلطان نے سنہ 1977 میں مقابلے کا امتحان پاس کیا اور پولیس سروس میں شمولیت اختیار کر لی۔

    آفتاب سلطان اپنے کیریئر کے دوران مختلف تنازعات کا شکار بھی رہے۔ جب پرویز مشرف نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کے بعد سنہ 2002 میں ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت آفتاب سلطان سرگودھا میں ڈی آئی جی کے عہدے پر تعینات تھے۔

    صحافی اعزاز سید کے مطابق آفتاب سلطان کو ’اعلیٰ حکام‘ سے یہ پیغام موصول ہوا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریفرنڈم میں ووٹ کرنے کو کہیں مگر انھوں نے ان احکامات پر عمل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ اعزاز کے مطابق جب ریفرنڈم کا نتیجہ آیا تو سرگودھا ان چند شہروں میں سے ایک تھا جہاں ٹرن آؤٹ دیگر شہروں کے مقابلے میں انتہائی کم رہا۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعدآفتاب سلطان کو معطل کر دیا گیا تھا۔

    اعزاز کے مطابق پولیس میں آفتاب سلطان کو ایک ’نیک نام اور دیانتدار افسر‘ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

    جب عام انتخابات کے بعد سنہ 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو نئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آفتاب سلطان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو (ڈی جی آئی بی) کے عہدے پر تعینات کیا۔ تاہم جب سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو آصف زرداری سے متعلق مقدمات میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر توہین عدالت کی پاداش میں نااہل قرار دیا تو ان کے بعد راجہ پرویز اشرف نے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی کے عہدے سے ہٹا دیا۔