Baaghi TV

Author: News Editor

  • لاہور میں جدید ٹرانسپورٹ کی سہولتیں، اب چلیں گی بلیولائن انڈر گراؤنڈ ریل گاڑیاں

    لاہور میں جدید ٹرانسپورٹ کی سہولتیں، اب چلیں گی بلیولائن انڈر گراؤنڈ ریل گاڑیاں

    لاہور:پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے درمیان بلیولائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کے حوالے سے تعاون پر اصولی اتفاق کر لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پنجاب میں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور لاہور میں بلیو لائن انڈر گراؤنڈپراجیکٹ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کا اہم پارٹنر، سابق دور میں اے ڈی بی کے تعاون سے انڈر گراؤنڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرے منصوبے کو سیاسی تعصب کی نذ رکردیا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس شروع کر کے لاہور شہر کا حسن تباہ کیا، ہماری حکومت نے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدیدسہولتیں فراہم کرنے کیلئے بلیو لائن پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کو انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے، خوشی ہوگی اے ڈی بی بلیو لائن پراجیکٹ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے، وزیراعلی پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی ترجیحات درست ہیں، تعاون مزید بڑھائینگے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ملک بھرمیں میڈیکل اسٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل دینگے

    ملک بھرمیں میڈیکل اسٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل دینگے

    لاہور:ملک بھر میں میڈیکل اسٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل دینگے،اس حوالے سے ترجمان وزارت صحت کے مطابق میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے ایم ڈی کیٹ کل ملک بھر میں 13 نومبر کو منعقد ہو رہا ہے۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں، امتحان میں 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد بچے شرکت کریں گے۔

    وزیر صحت کا کہنا ہے کہ امتحانات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی پولیس و قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی کوششیں قابل ستائش ہیں، امتحانات کو احتساب، شفافیت، میرٹ اور صوبوں کے نصاب کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز کو دیا گیا ہے۔

    عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے طلبا اور طالبات کے انٹری ٹیسٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کروارہی ہے، رواں سال اسلام آباد سے 21 ہزار 188 امیدوار اس امتحان میں شرکت کریں گے، جن میں 14 ہزار 656 طالبات اور 6 ہزار 532 طلباء شاملِ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے طلبہ کیلئے بارانی زرعی یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت فیڈرل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے 18 تعلیمی اداروں کو بطور امتحانی مرکز نامز د کیا گیا ہے۔

    عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کے اسٹوڈنٹس کی زیادہ تعداد بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہے، جس کی وجہ سے وہاں پر بھی ایک ہی دن اور وقت پر امتحان لیا جائے گا، بین الاقوامی سینٹرز میں امتحان دینے والے طلبا کی تعداد 462 ہے۔

    وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کا عملہ اور صوبائی و وفاقی میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز امتحانات کی خود نگرانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ میڈیکل کی تعلیم ریسرچ اور پروفیشن کو سب سے زیادہ اہمیت ان 6 مہینوں میں ملی، وہ گزشتہ 4 سالوں میں نہیں ملی تھی۔

    سندھ میں میڈیکل اسٹوڈنٹس کے ایم ڈی کیٹ امتحانات کراچی میں ڈاؤ میڈیکل اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوں گے، تحریری ٹیسٹ کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا، جو صبح 11 بجے سے شروع ہوکر ڈھائی بجے ختم ہوگا۔

    انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ میں موبائل سمیت ہر قسم کی الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے پر پابندی ہوگی، اندرون سندھ کے امیدواروں کیلئے جامشورو، نوابشاہ اور خیرپور میں بھی ٹیسٹ منعقد کیئے جائیں گے، ٹیسٹ کیلئے مجموعی طور پر 43 ہزار 994 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

    ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

    ملبرن:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے ایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش شروع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیلا جائےگا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

     

     

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

     

     

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

     

     

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔

     

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری کیا جائے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےپاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کا دورہ منسوخ کیا:طاہراشرفی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےپاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کا دورہ منسوخ کیا:طاہراشرفی

    لاہور:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےپاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کا دورہ منسوخ کیا:پراپیگنڈہ نہ کیا جائے،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ محمدبن سلمان نے اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ دورہ ملتوی کیا ہے

    طاہر اشرفی نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد پاکستان کے مہمان تھے اور ہیں انہوں نے پاکستان کے سیاسی حالات کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ نہیں کیا بلکہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناپرپاکستان سمیت دیگرکئی ملکوں کا دورہ ملتوی کردیا ہے

     

     

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان خادم الحرمین الشریفین ہیں پاکستان کا سعودی عرب سے دین کا رشتہ ہے اور یہ رہے تھا ، اس لیے جو احباب پاکستان کے داخلی معاملات سے اس دورے کی منسوخی کو جوڑ رہےہیں وہ درست نہیں کررہے

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جی 20 سمٹ کے باعث محمد بن سلمان کے دورے کا شیڈول تبدیل کیا جائے گا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 21 نومبر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔ سعودی وفد میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کچھ وقت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، جی 20 سمٹ کے باعث اب ان کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان اور ان کے وفد کے دورے کی نئی تاریخ کے تعین کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • میانمار کی فوج جمہوری حکومت کو فی الفور بحال کرے:اقوام متحدہ کا سخت پیغام

    میانمار کی فوج جمہوری حکومت کو فی الفور بحال کرے:اقوام متحدہ کا سخت پیغام

    جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میانمار کی فوجی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملک میں جمہوری حکومت کو بحال کریں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے میانمار فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نہ ختم ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے جمہوری حکومت کی بحالی بے حد ضروری ہے۔ اس کے بغیر ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

    انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ میانمار کی فوجی حکومت اپنے لوگوں کی بات سنیں، سیاسی قیدیوں کو رہا کریں اور اقتدار جمہوری حکومت کو منتقل کردیں۔ ملک اور خطے میں استحکام اور امن کا یہی واحد راستہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ میانمار کی فوجی حکومت کے ساتھ ایک پانچ نکاتی امن منصوبے پر اتفاق تو ہوا ہے لیکن اب تک نافذ نہیں ہوسکا جو قابل تشویش بات ہے۔

    خیال رہے کہ میانمار میں گزشتہ برس فروری میں فوج نے بغاوت کرکے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور حکمراں آنگ سان سوچی سمیت کئی سیاست دانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    جس پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔فوجی حکومت نے مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش اور اس دوران 2 ہزار سے زائد مظاہرین ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

    فوجی حکومت نے ارکان اسمبلی اور جمہوریت کے حامی کارکن سمیت 5 افراد کو پھانسی بھی دی تاہم فوجی حکومت کے خلاف مزاحمت تاحال جاری ہے۔ ملک کے علیحدگی پسند عسکری گروپس بھی فوجی حکومت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، آرمی چیف، لاہورگیریژن کا دورہ

    پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، آرمی چیف، لاہورگیریژن کا دورہ

    لاہور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔اپنے نونہالوں سے امید واثق لگاتےہوئے یہ بات انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران کی

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

     

     

    بیان کے مطابق سپہ سالار نے لاہور گیریژن انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کا افتتاح کیا اور خصوصی بچوں کے لیے مختلف سکولوں کی سہولیات کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہاکی ایرینہ کا بھی افتتاح کیا اور ہاکی لیجنڈز سے بھی ملاقات کی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے۔

  • آئی ایم ایف کا پاکستان کو نئےمذاکرات سے پہلےطےشدہ معاملات پرعمل کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا پاکستان کو نئےمذاکرات سے پہلےطےشدہ معاملات پرعمل کا مطالبہ

    اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے اہداف پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر محصولات کے ہدف میں اضافہ کرے۔

    نئے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں، اور آئی ایم ایف کا نئے مذاکرات سے پہلے طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں تاریخ کی تبدیلی کر دی گئی، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات 15 نومبر سے شروع نہیں ہو سکیں گے، اور مذاکرات کیلئے حتمی تاریخ کا تعین بھی نہ ہوسکا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے مذاکرات سے قبل پاکستان اہداف پر مکمل عملدرآمد کرے، سیلاب کے باعث صوبوں سے سرپلس، پرائمری بیلنس کا ہدف پورا نہیں ہو سکا، آئی ایم ایف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) محصولات کے ہدف میں بھی اضافہ چاہتا ہے۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سیلاب کے باعث اخراجات بڑھنے پر بات ہوئی، سیلاب میں ایمرجنسی فنڈ اور دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا گیا، آئی ایم ایف سے اضافی فنڈز کا مطالبہ بھی کیا جائے گا، سیلاب سے جو اہداف حاصل نہیں ہو سکتے آئی ایم ایف نے رپورٹ مانگ لی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

    اسلام آباد:سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے اورابھی تک ملتوی ہونےوالے دورے کی اگلی متوقع تاریخ بھی نہیں دی

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع تھا، اس کی تصدیق سعودی سفارتخانے کی جانب سے بھی کی گئی تھی، رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچنا تھا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع تھی، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع تھی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع تھی، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مدد کرے گا، چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے، اوپیک میں امریکا مخالف سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے۔

  • ارشد شریف پرتشدد نہیں ہوا:ہڈیاں کیسے ٹوٹیں؟ناخن کس نے نکالے؟اہم انکشافات سامنے آگئے

    ارشد شریف پرتشدد نہیں ہوا:ہڈیاں کیسے ٹوٹیں؟ناخن کس نے نکالے؟اہم انکشافات سامنے آگئے

    لاہور:ارشد شریف کوکس طرح قتل کیا گیا، کیا واقعی قتل کرنے والوں نے ارشد شریف کے ناخن اتارے یا کوئی اور معاملہ ہے تو اس پر میں ایک بار پھر ارشدشریف کے قتل کے گمنام پہلووں سے پردہ اٹھا رہا ہوں ، ان خیالات کا اظہارسنیئر صحافی مبشرلقمان نے ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کے جواب میں کیا

    ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کے حوالےسے بہت سے لوگ پہلے مختلف قسم کی معلومات رکھتےہیں لیکن آج میں اس واقعہ کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا،ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ صحافی ہیں اور ہمارا تحقیق اور حالات کا جائزہ لینے کا انداز اور ہوتا ہے ، ہم ان لوگوں پر انحصار کرتے ہیں‌ جن کوسمجھتے ہیں کہ وہ اس شعبے کا ماہر ہے

    ان کا کہنا تھا کہ میں خود بہت پریشان تھا کہ ایسے شخص کے ساتھ ایسا کیوں ہوا وہ ہماری برادری کا رکن تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں سن رہا ہوں‌ کہ تین سے چار گھنٹے تک تشدد ہوا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہوں نے گوگل اور ایسے ہی فرانزیک ماہر سے پوچھا کہ اتنی دیر تک تشدد کیا واقعی ہوتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ میڈیکل اس بات کو تسلیم نہیں کرتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ناخن اتارے گئے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف کا دو جگہ پوسٹ مارٹم ہوا ہے ، ایک کینیا میں اور دوسرا پاکستان میں یعنی پمزمیں ہوا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا واقعہ کا بھی تفتیش اور چھان بین میں فرق ہوتا ہے ، ہوسکتا ہےکہ پمز کے ڈاکٹرز کے لیے یہ تو معلوم کرنا آسان ہو لیکن بعض کریمنل کیسز ایسے ہوتےہیں کہ جن کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے جو کہ شاید نہیں ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ کینیا کی رپورٹ جو پوسٹ مارٹم کی ہے وہ مختلف ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کینیا کومعلوم تھا کہ لاش پاکستان منتقل ہوجانا ہےتو وہ ان کو ڈی این اے کے لیے کوئی نہ کوئی باڈی کے حصے چاہیں ہوتے ہیں، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیا کے ماہرین نے اسی نقطہ نظر کے تحت انکے ناخن اورجسم کا کچھ حصہ رکھا ہے، تاکہ ان کوتہہ تک پہنچے کے لیے ضروری ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس کی انگلیاں بھی توڑی گئیں اس کو ٹارچر کیا گیا، لیکن ہم اس کی تہہ تک نہیں پہنچے ، ان کا کہنا تھا کہ جب پوسٹ مارٹم ہورہا ہوتا ہے تواس کا انداز مختلف ہوتا ہے ، انکا کہنا تھا کہ ایسی کیفیت میں پھیھڑے اور دیگراہم جسم کے حصوں کواس مقصد کےلیے نکالا جاتا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا میں مرنے والے کے لواحقین اسی لیے تو کہتے ہیں کہ ہمارے پیاروں کا پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے ،وہ جانتے ہیں کہ ایسی صورت مں جسم کے اہم اجزا نکال لیے جاتےہیں

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب لاش پہنچی تو پتا چلا کہ ناخن بھی نہیں ہے اور جسم کے کئی حصے بھی نہیں ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ہاں مئسلہ یہ ہے کہ کوئی ایکسپرٹ نہیں ، ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس جو باڈی پہنچی ہے اس میں جو اہم حصے غائب ہیں وہ میڈیکل تفتیش کےلیے رکھے گئے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا واقعی قتل کیا گیا ، پھر یہ کہنا کہ ارشد شریف پر تشدد ہوا ہے کہ درست نہں اگرکسی کے پاس یہ چیک کرنے کی اہلیت ہے کہ کتنے گھنٹے تشدد ہوا بتا دیے لیکن نہیں بتا سکے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی دکھ ہے ، اور گھر والوں کو بھی دکھ ہے ان کے بچوں کو بھی ارشد شریف کے قتل کا دکھ ہے ، اس قتل کا فائدہ اس شخص کو ہوسکتا ہے جواداروں پر یہ الزام دھرتے ہیں ، ان کا کہ یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو بھی اس معاملے کو لیکر آگے بڑھنا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے کہ جس سے اس کے گھروالوں کو دکھ پہنچے

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اب یہ بحث نہیں ہونی چاہیے کہ ارشدشریف پر تشدد ہوا ہے یا نہیں ، ہمیں اس معاملے سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے اوراس معاملے جو ڈیل کررہے ہیں ان تک ہی رہنے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے

  • گورنربلوچستان کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیئے جانےکا امکان

    گورنربلوچستان کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیئے جانےکا امکان

    اسلام آباد:بلوچستان کا نیا گورنر پیپلزپارٹی کے رہنما سردار سربلند خان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں گورنر کا عہدہ 13 اپریل سےخالی ہے، ظہورآغا کے استعفے کے بعد جان محمد جمالی قائمقام گورنر کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

     

    اب بلوچستان میں باضابطہ نئے گورنر کی تقرری کی خبر ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیاجائے گا، جس کے لئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سردارسربلند خان جوگیزئی مضبوط امیدوارہیں۔

     

     

    ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز میں گورنر بلوچستان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

     

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی عمران خان نے مختلف صوبوں کے گورنرز کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا ، پنجاب میں بھی کچھ ایسے ہی معاملات تھے ، مگریہاں ن لیگ نے بھی اپنا گورنرلگانے کا فیصلہ کیا اورپھرعمرسرفرازچیمہ کوہٹانے کےلیے بھرپورکوشش کی

    عمرسرفرازچیمہ کے گورنرشپ چھوڑنے کے بعد ن لیگ کے حافظ بلیغ الرحمن گورنرپنجاب بنے، ایسے ہی سندھ میں سابق گورنرسندھ عمران اسمٰعیل نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد کامران ٹیسوری کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بہت جلد کے پی میں بھی گورنرشپ کے حوالے سے وفاقی حکومت اہم فیصلہ کرنے چارہی ہے ،

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا