Baaghi TV

Author: News Editor

  • کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کا باپ اور 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

    کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کا باپ اور 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کا باپ اور 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ٹو جمعرات بازار گراؤنڈ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 35 سالہ مزمل احمد ولد بشیر احمد کو قتل کردیا، مقتول شخص 2 بچوں کا باپ اور5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، واقعہ کے روز مقتول اپنی بڑی بہن سےفیملی کےہمراہ ملنےآیا ہوا تھا اور واپسی پرافسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

    سعودی عرب سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر ائرپورٹ پر انتقال کرگیا

    مقتول مزمل کے اہلخانہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے فل الفور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رات گئے خواجہ اجمیرنگری پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر مزمل کوقتل کرنے کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر23/87 بجرم دفعہ 302/397 کے تحت مقتول کی بہن راحیلہ کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

    مدعیہ مقدمہ کے بیان کے مطابق ان کا بھائی مزمل پی آئی بی کالونی سے اپنی فیملی کے ہمراہ ان کے گھر آیا ہوا تھا اور واپسی کے لیے نکلا توایک موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے انہیں روکا موٹر سائیکل پر میرے بھائی کی دوبچیاں اس کی بیوی اوربھانجی سوار تھی ڈاکونے میری بھابھی سے پرس چھین کر بھاگنے کی کوشش کی۔

    کراچی؛ ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اندھی گولی سے زخمی دو سالہ بچہ دم توڑ گیا

    ملزمان کی جانب سے پرس گھسیٹنے کے باعث مقتول موٹرسائیکل اور بیوی بچوں سمیت زمین پر گرا ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، ملزمان کی فائرنگ سےبھائی کوگولی گردن پر لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے کہ جبکہ پولیس نے ایک سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی ہے۔

  • سعودی عرب  سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر ائرپورٹ پر انتقال کرگیا

    سعودی عرب سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر ائرپورٹ پر انتقال کرگیا

    کراچی: سعودی عرب سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر حرکت قبل بند ہونے سے ائرپورٹ لاؤنج میں انتقال کرگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر صدیق احمد خان جمعرات کی دوپہر پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 سے جدہ سے کراچی پہنچا تھا، مسافرکو امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑا جو جاں لیواثابت ہوا۔

    جناح ٹرمینل پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے طبی معانہ کے بعد مسافر صدیق احمد خان کی موت کی تصدیق کردی، مسافر کی عمر 77 سال ہے اور وہ کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی ہے، سی اے اے کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کر کے مسافر کی میت کو ورثا کے حوالے کردی۔

    ادھرکلفٹن بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو سالہ معصوم بچہ دم توڑ گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 12 فروری کو بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن میں بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں سر میں اندھی گولی لگنے سے دو سالہ شیر خوار بچہ سید حسن سجاد ولد علی سجاد شدید زخمی ہو گیا تھا جسے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں زخمی بچے کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ بچہ مکان نمبر بی 10 بلاک 2 چیپل سن سٹی اسکیم 33 کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی دعوت پر بلال ہاؤس چورنگی کے قریب واقع ریسٹورنٹ آیا تھا اور پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی سے باہر آکر کھڑا ہوگیا تھا اسی دوران ایک آواز آئی جس سے بچے کے سرسے خون بہنا شروع ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچے کے سر پر دائیں جانب سے لگی تھی جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، بوٹ بیسن پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل باالسبب کی تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • نیب ترامیم؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تمام نیب کیسزکیلیےلارجر بنچ بنانے کا حکم

    نیب ترامیم؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تمام نیب کیسزکیلیےلارجر بنچ بنانے کا حکم

    اسلام آباد: نیب ترمیمی ایکٹ چیلنج کرنے کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت تمام نیب کیسز لارجر بینچ سنے گا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کے بعد کیسز کے مستقبل سے متعلق درخواستوں پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، سردار مظفر، ڈپٹی پراسیکوٹر نیب، محمد رافع اور یاسر راٹھور پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب کی ترمیم کے بعد کے اثرات کو دیکھنا ہے، کون سا کیس کس عدالت میں جائے گا یا ختم ہو گا یہ فیصلہ بھی ہونا ہے، نیب کے اس نوعیت کے تمام کیسز کو یکجا کر کے لارجر بینچ بنا کر سن لیتے ہیں۔

    چیف جسٹس ہائی کورٹ نے عدالت کے رجسٹرار آفس کو تمام کیس یکجا کر کے لارجر بینچ کے سامنے لگانے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو نیب قانون میں ترمیم سے ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنس واپس بھجوا دیا، عدالت نے ریفرنس نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر واپس بھجوایا۔نیب ترمیم سے پہلےعدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ نیب نے جون2020 میں نواز شریف، سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) فیض رسول اور میاں بشیر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

  • طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی

    طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی

    ڈیرہ اسمٰعیل خان: گومل یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی کے حوالے سے جاری خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے،اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا کی گومل یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن میں چیف پروکٹر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور سیکیورٹی آفیسر کے دستخط ہیں۔

    جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے گراونڈ سمیت کسی بھی جگہ طلبا وطالبات ایک ساتھ نہ بیٹھیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبات صرف کلاس روم اور کامن رومز تک محدود رہیں ، خلاف ورزی کرنے والے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر

    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر

    کراچی: پاکستان کے مشہور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے پی ایس ایل 8 کے ترانے پر اپنا ردِعمل دے دیا۔پی ایس ایل کےمشہور ترانے’سیٹی بجے گی اسٹیج سجے گا‘ کے گلوکار علی ظفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہےجس میں انہیں پی ایس ایل 8 کےترانے پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ ہر پی ایس ایل ترانے کے بعد لوگ علی ظفر کو کیوں یاد کرتےہیں؟ جس کے جواب میں گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کا پیار ہے، پی ایس ایل 8 کا ترانہ ابھی ریلیز ہی ہوا ہے، ہمیں اسے کچھ وقت دینا چاہیے۔

    علی ظفرنے پی ایس ایل 8 کے ترانے کے گلوکاروں عاصم اظہر، شے گل اور فارس شفی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ان تینوں کے مداح ہیں وہ جو بھی چیز کرتے ہیں اچھی ہوتی ہے۔پی ایس ایل 8 کے ترانے کے بارے میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک اسے باقاعدہ طور پر سُنا نہیں ہے مگر انہیں اُمید ہے کہ اچھا ہی ہوگا۔

    ساتھ ہی علی ظفر نے عوام کی محبت اور ترانے کیلئے ان کی خواہش پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ سپر لیگ کا آفیشل ترانہ پسوڑی گرل شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفی نے گایا ہے جو مداحوں کو خاص متاثر نہیں کر سکے تاہم مداح اب بھی علی ظفر کے گائے ہوئے ترانے کو پسند کرتے ہیں۔

  • کراچی؛ ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اندھی گولی سے زخمی دو سالہ بچہ دم توڑ گیا

    کراچی؛ ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اندھی گولی سے زخمی دو سالہ بچہ دم توڑ گیا

    کراچی: کلفٹن بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو سالہ معصوم بچہ دم توڑ گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 12 فروری کو بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن میں بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں سر میں اندھی گولی لگنے سے دو سالہ شیر خوار بچہ سید حسن سجاد ولد علی سجاد شدید زخمی ہو گیا تھا جسے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں زخمی بچے کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ بچہ مکان نمبر بی 10 بلاک 2 چیپل سن سٹی اسکیم 33 کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی دعوت پر بلال ہاؤس چورنگی کے قریب واقع ریسٹورنٹ آیا تھا اور پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی سے باہر آکر کھڑا ہوگیا تھا اسی دوران ایک آواز آئی جس سے بچے کے سرسے خون بہنا شروع ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچے کے سر پر دائیں جانب سے لگی تھی جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، بوٹ بیسن پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل باالسبب کی تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق مقتول بچے کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا تھا جس پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول بچے کو بڑے ہتھیار کی گولی لگی۔

    پولیس نے واقعے کے فوری بعد چند افراد کو حراست میں لیا تھا جنہیں پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی تفتیش جاری ہے، جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ 10 فروری کو قیوم آباد کے پی ٹی انٹر چینج کے قریب اندھی گولی لگنے سے ہائی روف میں فیملی کے ہمراہ سوار 6 سالہ عبدالغنی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گا تھا۔ واقعے کو کئی روزگزرجانے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام ہے۔ چند روزکے بعد اندھی گولیاں لگنے سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں پولیس تاحال کسی کو گرفتار نہیں کرسکی۔

  • پاکستان میں کھیلنا ایک چیلنج ہے اور اس چیلنج کیلئے پرجوش ہوں: ریسی ون ڈر ڈسن

    پاکستان میں کھیلنا ایک چیلنج ہے اور اس چیلنج کیلئے پرجوش ہوں: ریسی ون ڈر ڈسن

    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل جنوبی افریقی کرکٹر ریسی ون ڈر ڈسن کا کہنا ہے پاکستان میں کھیلنا ایک چیلنج ہے اور اس چیلنج کیلئے کافی پرجوش ہوںانہوں نے کہا کہ کہ پاکستان سپر لیگ 8 میں ٹیموں کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کافی سخت مقابلہ ہوگا ابتدائی دو میچز میں ہونے والے مقابلے نے اس کی ایک جھلک دکھا دی ہے۔

    جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ بالآخر پاکستان سپر لیگ کھیل پا رہے ہیں کیونکہ اس سے پہلے دو بار منتخب ہونے کے باوجود بھی وہ کسی نہ کسی وجہ سے لیگ کھیلنے سے محروم رہ گئے تھے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ یہاں پہلے ٹیسٹ سیریز کھیل چکے ہیں، گو کہ وہ مختلف بال کی کرکٹ تھی مگر اس سے کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا تھا کہ یہاں کس طرح بیٹنگ کرنی ہے۔

    ریسی ون ڈر ڈسن نے کہا کہ انہیں پاکستان پسند ہے اور یہاں کے لوگ کافی مہمان نواز ہیں، پہلے کووڈ ببل کی پابندیاں تھیں لیکن اس بار ان کے پاس موقع ہے کہ وہ لوگوں سے ملاقات کرسکیں۔ریسی ون ڈر ڈسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ٹیم جارح مزاج کرکٹ کھیلتی ہے، ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اسلام آباد کے برانڈ آف کرکٹ کےسانچے میں خود کو ڈھالیں، ٹیم کیلئے تسلسل کے ساتھ پرفارم کریں، ان کا کہنا تھا کہ انفرادی اہداف زیادہ اہمیت کے حامل نہیں ہیں، زیادہ اہم یہ ہے کہ وہ اس اسکواڈ کا حصہ ہوں جو ٹائٹل جیتیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ذمہ داری کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ایسی کارکردگی دکھائیں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔

    ایک سوال پر جنوبی افریقی بیٹر نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کون سی ٹیم زیادہ اچھی ہوگی، ہر ٹیم کے پاس بہتر سے بہتر بولنگ اٹیک ہے اور اس صورتحال میں یہ لیگ بیٹرز کیلئے کافی چیلنجنگ ہوگی۔ریسی ون ڈر ڈسن نے مزید کہا کہ وہ پی ایس ایل کو ہمیشہ فالو کرتے رہے ہیں، دیگر پلیئرز سے بھی لیگ کے بارے میں بات ہوئی اور ہر کسی نے اس کو اعلیٰ معیار کی لیگ قرار دیا، یہاں ہر ٹیم کے پاس ایسے بولرز ہیں جو تسلسل کے ساتھ 140 کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں، ٹاپ کلاس اسپنرز اور اچھے بیٹسمین بھی ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کافی سخت مقابلہ ہونا ہے جس کی جھلک ابتدائی دو میچز میں نظر آچکی ہے۔

    ایک سوال پر جنوبی افریقی بیٹسمین نے کہا کہ ماضی میں ہر لیگ کی چیمپئن ٹیم کے درمیان ہونے والا چیمپئنز لیگ زبردست ٹورنامنٹ تھا، اگر ایسا ٹورنامنٹ دوبارہ ہوا تو مزہ آئے گا، دنیا بھر کی لیگز کھیل کر پلیئرز کو فائدہ ہوتا ہے مگر ہر پلیئر کی ترجیح انٹرنیشنل کرکٹ ہی ہوتی ہے کیونکہ ہر کوئی اپنے ملک کیلئے کھیلنا چاہتا ہے، ضروری ہے کہ لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں توازن برقرار رہے

  • پی ایس ایل 8: کراچی کنگزکی فیلڈنگ جبکہ پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل 8: کراچی کنگزکی فیلڈنگ جبکہ پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایس ایل 8 کا دوسرا میچ بھی ملتان میں کھیلا جارہا ہے، جس میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

     

    پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا گیا لیکن یہ جارحانہ انداز ہی نقصان دہ ثابت ہوئے جب دوکھلاڑی 14 رنز کے اسکور پردوسرے اوور میں آوٹ ہوکرپولین واپس پہنچ گئے ،کراچی کنگز کے ساتھ کپتان بابر اعظم اب پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عماد وسیم نے کراچی کنگز کی قیادت سنبھال لی ہے۔

    پشاور زلمی کی فائنل الیون میں بابر اعظم(کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھنوکا راجاپکسے، شکیب الحسن، جمی نیشم، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

     

     

     

     

     

     

     

     

    کراچی کنگز کی فائنل الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، عماد وسیم (کپتان) شرجیل خان، بین کٹنگ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، میتھیو ویڈ، اینڈریو ٹائے، محمد عامر، عمران طاہر، میر حمزہ۔

     

    جبکہ کل پہلے میچ میں پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیاتھا ۔

    لاہور قلندرز نے جیت کیلئے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں 174 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مرزا بیگ نے 32 رنز بنائے، شائے ہوپ 19، کامران غلام 3، حسین طلعت 20 اور ڈیوڈ ویزے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام شامل تھے۔

    کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ تھے۔

  • ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    ملتان:پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ کے بعد ہی ملتان سلطانز کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوگئے، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔پاکستان سپر لیگ 8 کا پہلا میچ پیر کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، افتتاحی میچ میں ہی ایک بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوگیا۔

    ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی 16ویں اوور کی آخری گیند پر سکندر رضا کا زور دار شاٹ روکنے کی کوشش میں انجرڈ ہوگئے، ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق گیند پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے شاہنواز دھانی کی دائیں انگلی پر گیند لگ گئی، ان کا ایکسرے کیا گیا جس میں شاہنواز کی انگلی میں فریکچر آیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہاتھ میں شدید تکلیف ہے۔

    شاہنواز دھانی کا انجری کے باعث پی ایس ایل کے پورے ایونٹ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے، ملتان سلطانز مینجمنٹ نے شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق ملتان سلطانز نے کارلوس بریتھ ویٹ کو بھی متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا ہے، وہ پاکستانی ویزے کے منتظر اور یو اے ای میں موجود ہیں۔

    ادھر کل رات پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیا۔
    لاہور قلندرز نے جیت کیلئے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں 174 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مرزا بیگ نے 32 رنز بنائے، شائے ہوپ 19، کامران غلام 3، حسین طلعت 20 اور ڈیوڈ ویزے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام شامل تھے۔
    کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ تھے۔

  • اسحٰق ڈارکےبعد عمران خان نے بھی عارف علوی سے رابطہ کرلیا،اصل کہانی بھی سامنے آگئی

    اسحٰق ڈارکےبعد عمران خان نے بھی عارف علوی سے رابطہ کرلیا،اصل کہانی بھی سامنے آگئی

    صدرمملکت عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے،اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ صدرمملکت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ریاست ِپاکستان حکومت کیجانب سے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی۔

    ادھرگورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی بے نتیجہ ملاقات کے بعد صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نا آنے پرمشاورت کی گئی۔ دونوں کے درمیان عدالتی فیصلے کے آئینی پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ نا دیکر حکومت آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن اور گورنر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔اس سے قبل گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ میاں بلیغ الرحمان نے آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر پنجاب سے الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کےلیے ملاقات کا فیصلہ ہوا تھا۔