Baaghi TV

Author: News Editor

  • کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کو چھوڑ دیا۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل کےساتوں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔اس حوالے سے کامران اکمل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پشاور زلمی سےعلیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    کامران اکمل نے اپنے ویڈیو پیغام آنر پشاور زلمی جاوید آفریدی، محمد اکرم، ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کا شکریہ ادا کیا۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے اب جوبھی ٹیم ان کا انتخاب کرے گی اس کی نمائندگی کریں گے۔ اب فارغ ہوں۔دیکھتے ہیں کہ ڈرافٹ میں کون سی ٹیم پک کرتی ہے۔

     

    دوست مزاری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرمحکمہ اینٹی کرپشن کےحوالے

    ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ چار وی آئی پی انکلوژرز کا ہر روز کا ٹکٹ 500 روپے ہو گا۔

    اسلام آباد: پولیس کےپی ٹی آئی کےمقامی عہدیداروں کےگھروں پرچھاپے

    پریمئیرانکلوژرزکا ایک دن کا ٹکٹ 250 روپےمقررکیا گیا ہے۔ٹکٹ کل صبح سےآن لائن خریدے جا سکیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریزکےملتان اور کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کےسابق چیف جسٹس محمد نورمسکانزئی کےقتل میں ملوث گرفتار ملزم نے بھی ایرانی حدود میں تربیت لینے کا انکشاف کیا ہے، جسٹس نور مسکانزئی کو14 اکتوبر 2022 کو خاران میں مسلح افراد نے مسجد کے اندر عشاء کی نماز کے دوران بہیمانہ اور بزدلانہ طور پر گولیاں برسا کر قتل کردیا تھا۔

    گرفتارملزم شفقت اللہ عرف دلاورعرف سجاد خاران ہی کا رہائشی ہے۔ بقول کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے یہ نوجوان نے 2020ء میں کالعدم بی ایل اے سے وابستہ ہوا اور کئی واقعات میں ملوث رہا۔ سی ٹی ڈی نے29 اکتوبرکوتفصیلات سے آگاہ کیا جس کا اہتمام آئی جی پولیس آفس میں کیا گیا تھا۔

    یہاں گرفتارملزم کا اعترافی ویڈیو بھی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نمائندوں کو دکھایا گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اعتزاز احمد گورائیہ کے مطابق گرفتار شخص محمد نور مسکانزئی کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔ بلاشبہ جسٹس نور محمد مسکانزئی کے قتل کی شرمناک واردات کی ذمہ داری حربیار مری سے منسوب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی تھی۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورائیہ کی سربراہی میں آٹھ ارکان پر مبنی اس جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی رخشان ڈویژن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) خاران، ملٹری انٹیلی جنس خاران، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) خاران، ایف سی انٹیلی جنس خاران کے نمائندے شامل ہیں۔

    دوست مزاری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرمحکمہ اینٹی کرپشن کےحوالے

    ڈی آئی جی اعتزاز گورائیہ نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم نے کالعدم بی ایل اے میں شامل ہونے کے بعد تربیت ایران کے علاقے“سراوان“ میں حاصل کی تھی۔ یہ ملزم 2021ء میں ایف سی چیک پوسٹ خاران پر گرنیڈ لانچر حملے، خاران کے چیف چوک پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

    جسٹس (ر) محمد نور مسکانزئی کے بھائی کے بلاک بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے دو مزدوروں کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ خاران میں حساس ادارے کے دفتر پر گرنیڈ لانچر حملہ کرچکا ہے۔ یہاں تک کہ کوئٹہ میں بھی وارداتیں کی ہیں۔ 2022ءمیں کوئٹہ کے چمن پھاٹک پر دستی بم حملے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    کرم این اے 45:ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا

    گورائیہ کہتے ہیں کہ ہرایک شخص کو مسنگ پرسن نہیں کہہ سکتے ۔وفاقی حکومت، پولیس، محکمہ داخلہ بلوچستان کا باقاعدہ طریقہ ہے جس کے تحت کسی شخص کو لاپتہ قرار دیا جاتا ہے ۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے باقاعدہ فورم موجود ہے۔

  • کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    کراچی: شہرقائد میں درندہ صفت نوجوان نےایک اورذہنی معذورلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نےملزم کوگرفتارکرلیا۔اطلاعات کےمطابق کراچی کےعلاقےمحمود آباد کشمیرکالونی میں ذہنی معذورلڑکی کو گھرمیں زیادتی کا نشانہ بنانےکا شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    ایس ایچ او اعجاز پٹھان نے ایکسپریس کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی (ن) کواس کی والدہ تھانے لیکر آئیں اور انھوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ذہنی معذور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھرمیں اکیلی تھی اور چھوٹا بھائی مدرسے گیا تھا جب کہ والدہ ڈیفنس میں بنگلے میں کام پر گئی ہوئی تھی، متاثرہ لڑکی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ ابتدائی طور پر زیادتی کے شواہد ملے ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا تاکہ بچی کا میڈیکل ہوسکے، پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے بعدازاں پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ الزام نمبر2022/385 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آرکے متن مطابق پینٹ شرٹ اورٹوپی پہنے لڑکے کواہل محلہ نے گھرسے نکل کربھاگتے ہوئے دیکھا ہے، مذکورہ لڑکا اس سے قبل بھی متاثرہ لڑکی کے گھرکے اطراف دیکھا گیا ہے۔

    دریں اثنا محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 16 سالہ ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ ملزم حسین اسی علاقے کا رہائشی ہے اور اس کا آبائی تعلق ملتان سے ہے، ملزم نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ گرفتار ملزم اکثر گلی سے گزرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو دیکھتا تھا، متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، گرفتار ملزم گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہو گیا اور ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں 6 سالہ معصوم بچی (ک) کوزیادتی کانشانہ بنائے جان کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق متاثرہ بچی شدید نفسیاتی صدمے سے دوچار ہے۔متاثرہ بچی کے ڈی این اے سمیت لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کیے گئے ہیں جبکہ جناح اسپتال منتقل کرکے مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے میں متاثرہ بچی کے سگے ماموں اور ممانی کو گرفتار کررکھا ہے تیسرا ملزم غفار فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات

    آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی ایئر ڈیفنس کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی حاصل کردہ تربیتی معیار کو سراہا اور جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت سمیت بدلتے خطرات کا احاطہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے جدید ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق قبل ازیں آمد پر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمان کے سفیر ڈاکٹر الشیخ محمد عمر احمد المرحون کی جی ایچ کیو آمد ہوئی اور انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اومان کے تعلقات قریبی، گرم جوشی، دوستانہ اور گہرے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کی بڑی صلاحیت ہے، ہماری اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے۔

    ترجما پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ عمان کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

    عمان کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا جب کہ عمان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • کرم این اے 45:ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا

    کرم این اے 45:ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا

    پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا۔اس حلقے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھاری لیڈ سے کامیاب ہوگئے ہیں‌

    غیر ختمی غیر سرکاری تنائج کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 20 ہزار 748 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ جے یو آئی امیدوار جمیل خان 12 ہزار 718 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ این اے 45 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔

    حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار618 ہیں جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار349 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد87 ہزار 269 ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل 143 پولنگ اسٹشنز قائم کئے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوئی ہے۔

  • جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    پرتھ :ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹ سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل ہوگئی ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں گروپ 2 اور میگا ایونٹ کا 30واں میچ جنوبی افریقا اور بھارت کے مابین کھیلا گیا۔

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    بھارت اننگز
    پاکستان کے روایتی حریف بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 133 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ کپتان روہت شرما نے 15 اور ویرات کوہلی نے 12 رنز بنائے۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    لونگی نگیدی نے سب سے زیادہ 4 جبکہ وین پارنیل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اینرک نورٹیج نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

     

    جنوبی افریقا اننگز
    134 رنز کا ہدف پروٹیز نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ڈیوڈ ملر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سب سے نمایاں بیٹر رہے جبکہ ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی اننگز کھیلی کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ارشدیپ سنگھ نے 2، ہاردیک پانڈیا، محمد شامی اور ایشون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔فاتح ٹیم کے لونگی نگیدی کو میچ میں 4 وکٹ لینے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    خیال رہے کہ بھارت کی ہار کے بعد پاکستان کے سیمی فائںل میں پہنچنے کے امکانات پہلے سے مزید کم ہوگئے ہیں۔

  • چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات آگئیں

    چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات آگئیں

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرز ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی گاڑی میں مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں شرکت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے۔ ان کے ہمراہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز طلحہ محمود اور عبدالغفور حیدری بھی تھے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا۔ جس سے گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو حادثے سے بچالیا۔واقعے کے دوران گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سےپہلےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے سب سے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے سالار خان سنجرانی لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں افسوس ناک حادثے کا شکار ہوئے۔

    اس وقت ذرائع کے مطابق سالار خان کار میں کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی ۔

    حادثے میں کار ڈرائیور محمد یونس موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ سالار سنجرانی کو اوتھل ہسپتال میں طبی امداد دے کر شدید زخمی حالت میں کراچی روانہ کیا گیا تھا ۔سالار خان سنجرانی کراچی جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گئے تھے ۔

  • عمران ریاض خان،معید پیرزادہ کے بعد ارشاد بھٹی بھی پاکستان چھوڑگئے

    عمران ریاض خان،معید پیرزادہ کے بعد ارشاد بھٹی بھی پاکستان چھوڑگئے

     

    لاہور:عمران ریاض خان،معید پیرزادہ کے بعد ارشاد بھٹی بھی پاکستان چھوڑگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافیوں کی طرف سے پاکستان چھوڑنے کی خبروں نے ہرایک کوہیجان میں چھوڑ دیا ہے ،

    کل رات کی تاریکی میں عمران ریاض خان اورمعید پیرزادہ پاکستان چھوڑ گئے اور اج صبح سے یہ خبریں وائرل ہورہی ہیں کہ ارشاد بھٹی بھی پاکستان چھوڑ گئے ہیں،

    اس حوالے سے سنیئر صحافی ارشاد بھٹی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر اپنے بچوں سمیت ناروے شفٹ ہوچکا ہوں ۔

     

    https://twitter.com/Irshaadbhatti33/status/1586562854991323136

    ساتھ ہی ارشاد بھٹی نے پاکستان میں رہ جانے والے صحافیوں کے حفظ وامان کی دعائیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ﷲ تعالیٰ پاکستان میں موجود صحافیوں کی حفاظت فرمائے

    یاد رہے کہ پاکستان کے سنیئر صحافی اور تجزیہ نگار نے سب سے پہلے یہ خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ریاض خان اور معید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے، ان کا کہنا تھا کہ  معروف اینکرعمران ریاض خان اور معید پیرزادہ پاکستان سے چلے گئےہیں

     

    اس حوالے سے سب سے پہلے ان کے پاکستان چھوڑنے کی خبرسنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ٹویٹر پرایک پیغام کے ذریعے دی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران ریاض خان اتحاد ایئرلائنز کے ذریعے دوبئی چلے گئے ہیں‌

     

    https://twitter.com/mubasherlucman/status/1586418726395682816?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1586418726395682816%7Ctwgr%5E5f00bedfbcc194134fa67676a1c8fb8545c9e61d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fbaaghitv.com%2Fimran-riaz-khan-and-moeed-pirzada-left-pakistan-in-the-dark-of-night%2F

     

    اس حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر معید پیرزادہ بھی پاکستان چھوڑ گئے ہیں ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ عین اس وقت جب پاکستان میں عمران خان کا لانگ مارچ زوروں پر عمران ریاض‌ خان اور معید پیرزادہ کا پاکستان چھوڑنا معنی خیز لگتا ہے

  • گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    پرتھ: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان جس طرح دو میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی۔ڈیرن سیمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان کو بھی آگے بڑھنے کیلئے دلیرانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہین شاہ مکمل فٹ نظر نہیں آرہے 2022 میں 2021 والے شاہین آفریدی نظر نہیں آئے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کا فین ہوں، زمبابوے اور بھارت کیخلاف پاکستان نے حریف کو میچ میں آنے کی اجازت دی، پاکستان جس پوزیشن پر تھا وہاں سے دونوں میچز جیتنا چاہیے تھے۔

    ڈیرن سیمی نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا پرفارم نہ کرپانا اس کو اچھے بیٹرز کی فہرست سے باہر نہیں نکالتا، ویرات کوہلی بھی کافی عرصہ اسکور نہیں کرسکے تھے لیکن کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کلاس دکھائی،امید ہے بابر جلد کم بیک کریں گے۔ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ میں پی ایس ایل کیلئے ایک بار پھر پاکستان آرہاہوں پاکستانی فینز سے کہوں گا کہ پی ایس ایل کیلئے میدانوں کا رخ کریں۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    یادرہےکہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ12 مرحلے میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔

    پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈ کے بلے باز پاکستانی پیس بیٹری کا سامنا نہ کرسکے اور شاہینوں کو جیت کے لیے 92 رنز کا آسان ہدف دیا جو قومی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 13 اعشاریہ 5 اوورز میں پورا کیا۔

    لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ…

  • این اے 45 کرم:ضمنی انتخاب:گنتی جاری:ابتدائی نتائج:عمران خان کاپلڑا بھاری

    این اے 45 کرم:ضمنی انتخاب:گنتی جاری:ابتدائی نتائج:عمران خان کاپلڑا بھاری

    پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کا امیدوار ابتدائی نتائج میں عمران خان سے بہت پیچھے ہے اور عمران خان اس نشست پراپنے تمام مخالفین پر بہت زیادہ سبقت لے جارہے ہیں ،

    غیرمصدقہ نتائج کے مطابق NA45 کرم کے 46 پولنگ سٹیشنز پر پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان 10345جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار 3670لے کر بہت پیچھے ہیں

    تفصیلات کے مطابق کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا تاہم گزشتہ ضمنی انتخابات کی نسبت ووٹرز کا ٹرن آوٹ کم نظر آیا اور خاص طور پر خواتین کا ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا۔

    حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز کیلئے پولنگ میٹریل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے جب کہ حلقے میں 119 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا جاچکا ہے۔ ضمنی الیکشن میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان و پی ڈی ایم کے امیدوار سمیت 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مذکورہ نشست ان 9 نشستوں میں شامل ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی، یہاں دیگر حلقوں کی طرح 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونا تھا تاہم اس وقت امن وامان کے باعث اس حلقے میں الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔16 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے سات حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

    اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کرم میں 30 اکتوبر کو ہونے والے ایلکشن کے حوالے سے عوام کے لیے اہم پیغام میں کہا کہ میں اپنے کرم میں رہنے والے پاکستانیوں سے خاص طور پر اپیل کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ آپ نے ووٹ ڈالنا ہے تحریک انصاف کو آپ نے ووٹ ڈالنا ہے تبدیلی کو۔ چوروں کا ٹولہ پی ڈی ایم ان میں سے 60 فیصد ضمانت پر ہیں۔ ان چوروں کو آپ نے ووٹ نہیں ڈالنا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آپ کے پاس آکر جلسہ کرنا تھا میں نہیں آسکا۔ ہمارا مارچ اسلام اباد کیطرف شروع ہوچکا ہے حقیقی مارچ کی وجہ سے میں نہیں آسکا خود بات نہیں کرسکا۔عمران خان نے مذید کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں اتوار کے دن آپ نے راہ حق کے ساتھ کھڑا ہونا ہے امر بالمعروف کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔