Baaghi TV

Author: News Editor

  • جنوبی کوریا: ہالووین کےہجوم میں بھگدڑ سے 120 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    جنوبی کوریا: ہالووین کےہجوم میں بھگدڑ سے 120 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    جنوبی کوریا میں ہالووین کے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے 120 افراد ہلاک، 150 زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہالووین کے بڑے ہجوم کے درمیان بھگدڑ مچنے سے 120 افراد پیروں تلے کچل کر ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہیلووین کا تہوار منانے کیلئے ایٹاوین پہنچے تھے۔

    جائے وقوعہ سے آنے والی ویڈیوز میں ریسکیو ورکرز کو پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ کس وجہ سے پیش آیا، جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

    ہالووین کا تہوار کیا ہے؟

    ہالووین ایک ایسا تہوار ہے جو دنیا کے اکثر ملکوں میں 31 اکتوبر کی رات کو منایا جاتا ہے جس میں لوگ ڈراونے ماسک پہنتے ہیں۔اس کا آغاز آئرلینڈ کے قبائل نے کیا تھا جن کا عقیدہ تھا کہ 31 اکتوبر کی رات کو زندہ انسانوں اور مرنے والوں کی روحوں کے درمیان موجود سرحد نرم ہوجاتی ہے اور روحیں دنیا میں آکر انسانوں، مال مویشیوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

    روحوں کو خوش کرنے کے لیے قبائلی 31 اکتوبر کی رات آگ کے الاؤ روشن کرتے، اناج بانٹتے اور مویشیوں کی قربانی دیتے تھے۔ ہالووین کی موجودہ رسم اسی سوچ کی ترقی یافتہ شکل ہے۔

  • عمران ریاض خان اورڈاکٹرمعید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے

    عمران ریاض خان اورڈاکٹرمعید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے

    لاہور:عمران ریاض خان اور معید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت بہت اہم خبریں گردش کررہی ہیں جن میں کہاجارہا ہےکہ معروف اینکرعمران ریاض خان اور معید پیرزادہ پاکستان سے چلے گئےہیں

     

    اس حوالے سے سب سے پہلے ان کے پاکستان چھوڑنے کی خبرسنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ٹویٹر پرایک پیغام کے ذریعے دی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران ریاض خان اتحاد ایئرلائنز کے ذریعے دوبئی چلے گئے ہیں‌

     

    اس حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر معید پیرزادہ بھی پاکستان چھوڑ گئے ہیں ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ عین اس وقت جب پاکستان میں عمران خان کا لانگ مارچ زوروں پر عمران ریاض‌ خان اور معید پیرزادہ کا پاکستان چھوڑنا معنی خیز لگتا ہے

  • الیکشن تاریخ، آرمی چیف کی تقرری پرعمران خان کی پیشکش ٹھکرائی: وزیراعظم شہبازشریف

    الیکشن تاریخ، آرمی چیف کی تقرری پرعمران خان کی پیشکش ٹھکرائی: وزیراعظم شہبازشریف

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک مہینہ پہلا مذاکرات کی پیشکش کی تھی،مشترکہ کاروباری دوست کے ذریعے ان سے رابطہ ہوا، پی ٹی آئی چیئر مین انتخابات کی تاریخ اور آرمی چیف کی تقرری چاہتے تھے، میں عمران خان کی درخواست ٹھکرائی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں لانگ مارچ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران انہیں لانگ مارچ سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ مارچ میں لانگ مارچ کے شرکاء کی تعداد، علی امین گنڈا پور کے پلان کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔

    وزیراعظم نے امن و امان برقرار رکھنے اور چین کے دورے کے حوالے سے بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا اور دورے کے حوالے سے تیاریوں پر پلاننگ ڈویژن، خارجہ امور اور خزانہ ڈویژنز کو ہدایات جاری کیں۔

    اجلاس کے دوران شہباز شریف کی سوشل میڈیا سے منسلک افراد سے بھی ملاقات ہوئی اور ملاقات میں لانگ مارچ اور ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے لانگ مارچ کو بلاجواز اور پاکستان کی ترقی کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا،آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہی ہو گی، عمران خان نے ایک مہینہ پہلا مذاکرات کی پیشکش کی، عمران خان نے کہا 6 ناموں کو سامنے رکھتے ہیں، 3 نام میں بھجواتا ہوں اور 3 نام آپ بھجوائیں اور نیا آرمی چیف منتخب کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مشترکہ کاروباری دوست کے ذریعے رابطہ کیا، عمران خان 2 معاملات پر بات کرنا چاہتے تھے، عمران خان عام انتخابات کی تاریخ طے اور آرمی چیف کی تقرری چاہتے تھے، میں عمران خان کی درخواست ٹھکرائی تاہم میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی پیشکش کی۔

  • عمران خان مشکل میں پھنس گئے: ایف آئی اے نے عمران خان کو پیرکو کراچی طلب کرلیا

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے: ایف آئی اے نے عمران خان کو پیرکو کراچی طلب کرلیا

    کراچی :وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کراچی میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کو 31 اکتوبر پیرکوکراچی آفس میں طلب کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 62 لاکھ روپے لینےکا الزام ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 31 اکتوبر دن دو بجے ایف آئی اے کراچی آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    خیال رہےکہ رواں ماہ 5 اکتوبر کو ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر کراچی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم منتقل کیے جانےکے شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

    مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی، پی ٹی آئی عہدیدار طارق شفیع اور محمد رفیع لاکھانی نامزد ملزم ہیں جب کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔

    ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران ابراج گروپ کے عارف مسعود نقوی کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے مرکزی مالیاتی بورڈ کے رکن طارق شفیع سامنے آئے۔

    انکوائری کے دوران ثابت ہوا کہ والٹن کرکٹ لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 57 ہزار امریکی ڈالر طارق شفیع کے کراچی میں غیر ملکی بینک کی برانچ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، یہ رقم 7 مئی 2013 کو کراچی کے بینک اکاؤنٹ میں موصول اور 8 مئی کو اسی اکاؤنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آبادکے نجی بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔

    مقدمےکے مطابق طارق شفیع کے اسی اکاؤنٹ میں برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے ایک اعشاریہ 84 ملین ڈالر موصول ہوئے، تمام ٹرانزیکشن مختلف کمپنیوں اور افراد کی ملی بھگت سے1947 ایکٹ کی خلاف ورزی سےکی گئیں، ملزمان پر فنڈز کی اصل نوعیت، مقام، نقل و حرکت اور ملکیت چھپانے کا بھی الزام ہے۔

  • بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    لاہور:بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کوکین کے عادی تھے جب ان کا کیریئر ختم ہوا تھا لیکن اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ماضی میں کوکین کے نشےکا عادی ہونےکا اعتراف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے یہ اعتراف اپنی آنے والی کتاب ‘سلطان اے میموئر’ میں کیا ہے۔وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہےکہ کیریئر ختم ہونےکے بعد انہوں نےکوکین کا نشہ کیا تھا، کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی۔

    وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔

    وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ نشےکی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی، نہ نیند آتی تھی نہ کھانا کھاتا تھا، پہلی بیگم ہما کو میری جیب سےکوکین بھی ملی تھی جس پر ہما نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے، ہما نے نشےکی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سینٹر میں داخل ہونا پڑا، اس دوران میں نے ایک بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا۔

    وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعدکوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا، تب سے کوکین کے استعمال کو مڑکر بھی نہیں دیکھا۔

    خیال رہےکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر، انہوں نے 18 سالہ کیریئرکے بعد 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • ہزاروں ایکڑاراضی پرناجائزقبضہ:دوست مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نےلاہورسےگرفتارکرلیا

    ہزاروں ایکڑاراضی پرناجائزقبضہ:دوست مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نےلاہورسےگرفتارکرلیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور سےگرفتارکر لیا۔

    سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری 11 اکتوبر کو اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوئے تھے، اینٹی کرپشن پنجاب کا سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کر رکھا تھا، زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو طلب کیا ہوا تھا۔

    دوست محمد مزاری کو دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا تھا، تحصیل روجھان کے تحصیلدار سمیت تمام ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت پیش تھے۔

    سابق ڈپٹی سپیکر اے سی روجھان کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہوا اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔

  • پاکستان مخالف بھارتی فوج کا ریٹائرڈ میجر عمران خان پربرس پڑا،بہت کچھ کہہ دیا

    پاکستان مخالف بھارتی فوج کا ریٹائرڈ میجر عمران خان پربرس پڑا،بہت کچھ کہہ دیا

    لاہور:عمران خان کے بیانیے اور لانگ مارچ پر بھارت میں جشن کا سماں ہے،بھارتی میڈیا عمران خان کو پرائم ٹائم دے رہا ہے ،بھارتی تجزیہ نگار اور اینکرز عمران خان کےبیان کا خیرمقدم کررہے ہیں.

    بھارتی میڈیا میں بھرپور کوریج کی وجہ عمران خان کا آئی ایس آئی کےخلاف بیان ہے،انڈیا کہہ رہا ہے بھارت کو پاکستان کیخلاف کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں،عسکری حکام کی پریس کانفرنس کے بعدعمران خان کے حق اور فوج کے خلاف بھارتی میڈیا پرمتعدد ٹاک شوز کیے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے.

    پاکستان مخالف بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر کا لانگ مارچ پرتبصرہ آگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے پراپیگنڈہ ماسٹرمیجرگورائے آریا بھی عمران خان پر برس پڑے ، ان کا کہنا ہےکہ عمران خان نے ہرایک پرتنقید کے تیر برسائے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمیجرریٹائرڈ گورائے آریا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے وہ کچھ کہہ دیا ہے جس کی توقع نہیں تھی ، میجر ریٹائڑ گورائےآریا کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت امریکہ ، فوج اور پاکستان کی موجودہ حکومت کے خلاف عوام کو اپنے ساتھ ملائے ہوئے ہے

    اس بھارتی افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو حیوان ، پاکستانی وزیراعظم کو چور اور ان کے پیروکارپاکستانیوں کو غلام کہنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو غدار قرار دیا ہے ،

  • لانگ مارچ کادوسرا دن:پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سےپہلے ہی ختم

    لانگ مارچ کادوسرا دن:پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سےپہلے ہی ختم

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہے اوریہ اعلان سن کر کارکنان کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں

    پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا، کامونکی میں ختم ہونے والا مارچ رچنا ٹاؤن میں ہی ختم کردیا گیا، مارچ کل (اتوار کو) مریدکے سے شروع ہوگا۔

     

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج (ہفتہ کو) دوسرا دن تھا، مارچ کو آج کامونکی میں اختتام پذیر ہونا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیکیورٹی کلیئرنس کو بہانہ بنا کر لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی رچنا ٹاؤن میں ختم کردیا۔

    پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے آج کا مارچ ختم ہونے کا اعلان کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہورہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

    سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام…

    پاکستان تحریک انصاف نے مارچ خرنے کی وجوہات کو سیکیورٹی کلیئرنس سے جوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا ٹاؤن، مریدکے اور کامونکی میں عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کر رکھی تھیں جو دھری کی دھری رہ گئیں۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا اور شاہدرہ پر پڑاؤ ڈالا، جہاں سے آج دوسرے روز لانگ مارچ نے کامونکی کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا۔

    پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

  • لانگ مارچ کا دوسرا دن:عثمان بزدارغیرحاضراوربھی کئی رہنما نظرنہ آئے

    لانگ مارچ کا دوسرا دن:عثمان بزدارغیرحاضراوربھی کئی رہنما نظرنہ آئے

    لاہور:لانگ مارچ کا دوسرا دن:عثمان بزدارغیرحاضراور بھی کئی رہنما نظرنہ آئے،اطلاعات کے مطابق آج لانگ مارچ کا دوسرا دن ہے اس لانگ مارچ میں سب پہنچ گئے مگر وہ نہ پہنچے جس کا شدت سے انتظارکیا جارہا ہے، اس حوالے سے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والوں کاکہنا ہے کہ عمران خان کے انتہائی پیارے عثمان بزدار کہاں غائب ہوگئے ، جس کی خاطرعمران خان نے سب کوبھلا دیا تھا اب وہ نظرنہیں آرہا ہے

    یہ ہی نہیں بلکہ آج تو پی ٹی آئی کے اہم رہنما بھی لانگ مارچ میں شریک نہیں ہیں ،کپتان کے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار دوسرے روز بھی لانگ مارچ میں نہیں پہنچے، پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ بھی اسد عمر سے ڈانٹ کھانے کے بعد غائب ہیں۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ، علی زیدی، شفقت محمود بھی آج لانگ مارچ میں نظر نہیں آئے۔پی ٹی آئی کا دفاع کرنے والے فیاض الحسن چوہان بھی لانگ مارچ میں شامل نہیں ہیں۔

    دوسری طرف پی ٹی آئی پنجاب کے سنیئر نائب صدر کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے شیڈول کچھ اس طرح طئےکیا ہے کہ ہرروز پارٹی قیادت اورورکرزعلاقوں کےحساب سے شمولیت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

    رانا ثنااللہ کی عمران خان کوغیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا…

    دوسری طرف لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے شادیاں رکوادیں۔راستوں کی بندش کی وجہ سے دولہے بارات لیکر نہ پہنچ سکے جبکہ لانگ مارچ کے روٹ پر شادی ہالز میں تقریبات التواء کا شکار ہوگئیں۔باراتیوں کو شادی ہالز تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی افراد نے اپنی شادی کے پروگرامات ہی موخر کردیے۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز (جمعہ کو) لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا اور رات میں مارچکے شرکاء نے شاہدرہ پر پڑاؤ ڈالا تھا۔ لانگ مارچ اب کامونکی کی جانب گامزن ہے۔

    پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

  • عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

    عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین حکومت کی کسی کمیٹی سے بات نہیں کریں گے، وہ وہاں بات کریں گے جتھے گل مکنی اے

    نجی ٹی وی میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست کا گرمی، سردی سے کوئی تعلق نہیں، اگر موسم گرم ہو گا تو کوشش ہو گی اسے ٹھنڈا کریں، اللہ نے عہدہ دیا عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ عمران خان نے اعتماد کیا اورمجھے وزیراعلیٰ بنایا، عمران خان کا شکر گزار ہوں، شریفوں کومجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ نوازشریف جب دوتہائی اکثریت سے وزیراعظم بنے تو آرمی چیف سے پھڈا شروع کر دیا تھا، علی قلی سے بھی خواہ مخواہ انہوں نے پھڈا کیا، مشرف سے بھی ان کا پھڈا ہوا، جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ان کا پھڈا ہوا، جنرل قمرجاوید باجوہ نے باقی حکومتوں کی طرح عمران خان کو بھی سپورٹ کیا۔

    عمران خان میرےلیڈر،چوہدری پرویزالٰہی میرا بھرم:ان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا:خرم…

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا بڑا مسئلہ الیکشن کی تاریخ ہے، عمران خان چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دی جائے، کامیابی کی کرن نظرآئی ہے، موجودہ حکومت چاہتی ہے، مدت ختم ہونے پر الیکشن ہو۔ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے بات نہیں کریں گے، عمران خان وہاں بات کریں گے جتھے گل مکنی اے

     

     

    جب پرویزالٰہی سے سوال کیا گیا کہ اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو پھر ڈی جی آئی ایس آئی کو پریس کانفرنس کی ضرورت کیوں پیش آئی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ کوئی بات نہیں کریں گے۔ ہمیں امید ہے بات چیت کا کوئی نیتجہ نکل آئے گا۔ عمران خان میرے لیڈر ہے جو کہیں گے وہ کرونگا، عمران خان ان چوروں کو برداشت نہیں کریں گے، عمران خان نے کہہ دیا تھا جنرل باجوہ کا رہنا بہتر ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین، سعودی عرب، قطر جا کر تعلقات بہتر کیے۔ آرمی چیف کی ایکسٹنشن، پی ڈی ایم، وزیراعظم، عمران خان بھی چاہتے ہیں، میں بھی یہی چاہتا ہوں، آرمی چیف نے کہا اب وہ بچوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن سے اب پکی کُٹی ہوگئی ہے، تحریک انصاف کے ساتھ 100 فیصد دل سے دل ملا کر چل رہے ہیں۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب کے چار اضلاع بُری طرح متاثرہوئے، سیلاب سے فصلیں، جانور ہلاک ہوئے، سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جا کر لوگوں کو ریسکیو کیا، وفاقی حکومت نے اب تک ایک پیسہ نہیں دیا، عمران خان نے کہا اوورسیزپاکستانیوں سے اپیل کرونگا، عمران خان کی ٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کیے گئے، سعودی عرب نے وفاقی حکومت کوبہت کچھ بھیجا لیکن ہمیں کچھ نہیں دیا۔

    رانا ثنااللہ کی عمران خان کوغیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا…

    انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی پنجاب حکومت مدد کر رہی ہے، وزیراعظم کوباقی صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی آنا چاہیے تھا، وزیراعظم نے پنجاب کے لیے کچھ نہیں کیا جو کچھ ہم نے خود کیا، شہباز شریف نے 15 سال میں گجرات، منڈی بہاؤالدین میں ایک کھوٹا سکہ بھی نہیں لگایا، جن علاقوں میں پیسے ہی نہیں لگے تو وہاں کام کرائے، شہباز شریف، حمزہ شہباز نے آتے ہی گجرات کے فنڈز بند کرا دیئے تھے، ہم نے 5نئے ڈسٹرکٹ بنائے ہیں، لاہورکے بھی 3 ضلع بنا رہے ہیں تاکہ لوگوں کوآسانیاں پیدا ہو، بلدیاتی انتخابات میں ہماری طرف سے کوئی تاخیرنہیں، ہم نے دوبارہ پنجاب کا بلدیاتی قانون بنایا ہے، ان کے گورنرصاحب نے قانون واپس کردیا ٹھیک نہیں ہے، دوبارہ پاس کرکے گورنرپنجاب کو قانون بھیجا ہے، یونین کونسل کی تعداد 24 سے 26 ہزار کر دی ہے، مسلم لیگ ن کے اراکین بحال بھی ہوجائیں توپنجاب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑسکتی۔