Baaghi TV

Author: News Editor

  • سات دن میں لال حویلی خالی کریں ورنہ بیدخل کردیا جائیگاشیخ رشید کو نوٹس جاری

    سات دن میں لال حویلی خالی کریں ورنہ بیدخل کردیا جائیگاشیخ رشید کو نوٹس جاری

    راولپنڈی:سات دن میں لال حویلی خالی کریں ورنہ بیدخل کردیاجائیگا، شیخ رشیدکو نوٹس جاری.یہ نوٹس متروکہ وقف املاک راولپنڈی کےڈپٹی ایڈمنسٹریٹرآصف خان کی طرف سےجاری کیاگیاہے،بیدخلی کےاس نوٹس میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کیجانب سےشیخ رشید اور ان کےبھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

     

     

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔خط میں 7 اراضی یونٹس خالی کرانےکے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔

     

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکیں، شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

     

     

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس پر قبضے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان کو ہٹا دیا گیا۔

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی آصف خان کو ہیڈ آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی تنویر خان کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کو چند روز میں لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس کیس کا فیصلہ سنانا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور آفتاب درانی کے شیخ رشید سے قریبی تعلقات ہیں۔اس حوالے سے آفتاب درانی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی آصف خان کے تبادلے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا تھا، تاہم عدالت نے ان کی درخواست خارج کر دی تھی۔

    متروکہ وقف املاک میں لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس پر قبضے کے کیس کی متعدد سماعتیں ہوئی ہیں۔شیخ رشید کے مستند دستاویزات پیش نہ کیے جانے پر زیرِ قبضہ اراضی پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق نے گزشتہ روز عدالت سے ایک بار پھر رجوع کیا تھا۔

  • برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

    لندن:برطانیہ کے نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ ملک میں متعدد ٹیکسوں اضافہ ہوگا اور اخراجات کے حوالے سے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، جس کے باعث وزیراعظم لزٹرس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیرخزانہ نے اس بات کا اظہار وزیر اعظم لز ٹرس کی طرف سے مزید ردو بدل کا اشارہ دیتے ہوئے کی ہے جہاں صرف ایک ماہ کی مدت کے دوران ان کو اپنی عہدے کو برقرار رکھنے کے لیے مسائل درپیش ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے ملک کو درپیش صورت حال کا فوری اندازہ لگانے کے لیے ٹی وی اور ریڈیو اسٹوڈیوز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چند مشکل فیصلے کرنے ہوں گے جبکہ اسی دوران انہوں نے قومی خزانے کے سابق چانسلر کواسی کوارٹینگ اور موجودہ وزیر اعظم لز ٹرس کے فیصلوں پر تنقید کرتے کہا کہ انہوں نے چند غلطیاں کی ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    انہوں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ اور لوگ جو چیز چاہتے ہیں اور ملک کو جس کی ضرورت ہے وہ استحکام ہے اور کوئی بھی چانسلر مارکیٹوں پر کنٹرول نہیں کر سکتا مگر میں جو کر سکتا ہوں اس سے یہ ظاہر ہے کہ ہم اپنے ٹیکس اور اخراجات کے منصوبوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے اخراجات اور ٹیکس دونوں پر کچھ مشکل فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ملک کو درپیش معاشی مسائل کے پیش نظر وزیر اعظم لز ٹرس نے اب زیادہ منافع کمانے والوں کے لیے ٹیکس کم کرنے جیسے منصوبے ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار پر محصول بڑھے گا لہٰذا محصول کو موجودہ سطح پر رکھنے کی تجویز ترک کر دی گئی ہے۔

  • ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع

    ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع

    اسلام آباد:قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج اتوار 16 اکتوبر کو سجے گا، جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹی انچارجز کو بھی پریزیڈائیڈنگ افسران کی طرح مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، قومی اسمبلی کے 8 اور 3 صوبائی حلقوں پر پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی، جس میں مجموعی طور پر 44 لاکھ 88 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوگا ان میں خیبرپختونخوا کے 3، کراچی کے 2 اور پنجاب کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ تینوں صوبائی نشستیں پنجاب اسمبلی کی ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں 24 لاکھ 60 ہزار مرد اور 20 لاکھ 28 ہزار خواتین ووٹرز ووٹ ڈالیں گی، گیارہ حلقوں میں 2 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز اور 9 ہزار 869 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، تمام حلقوں میں 747 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 694 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    الیکشن کمیشن کے مطابقق ان 11 حلقوں میں 100 امیدواران میدان میں ہیں، ووٹرز اپنی اپنی باری پر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے جبکہ حاملہ خواتین، خواجہ سرا، معذور اور بزرگ ووٹرز کو پہلے ترجیح دی جائے گی۔ای سی پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پر آئیں۔

    تمام انتخابی عمل کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ خود کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہنگامہ آرائی یا پولنگ میں مداخلت کرنے پر فوری کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارجز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے۔

    الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ہدایات وزارت داخلہ کی فراہم کردہ رپورٹس کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کے دن سیکیورٹی کے تین حصار رکھے گئے ہیں، پولیس پہلے، رینجرز، ایف سی دوسرے اور فوج تیسرے سیکیورٹی حصار کیلئے موجود رہے گی۔ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے ڈیوٹی انچارجز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

    ووٹرز کو ہر صورت پُرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر بے ضابطگیوں کی اطلاع پریذائڈنگ افسر کو دینا سیکیورٹی عملے کی ذمہ داری ہوگی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پریذائڈنگ افسر کے کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ سیکیورٹی انچارج مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرسکے گا۔

  • کراچی:ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں

    کراچی:ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں

    کراچی:ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ کورنگی کی رہائشی خاتون انتقال کرگئی، جس کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی۔ سندھ بھر میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی سے ایک ہلاکت اور 222 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری سے انتقال کرنے والی خاتون کا تعلق ضلع کورنگی سے ہے ۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع کورنگی میں سب سے زیادہ 71 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ضلع شرقی میں 44، ضلع وسطی میں 48، ضلع جنوبی میں 11، ضلع ملیر میں 29، ضلع غربی میں 10 اور ضلع کیماڑی میں 9 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

    کراچی میں رواں ماہ اب تک 3683 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے جبکہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہزار 163 تک پہنچ گئی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں 55، جامشورو میں ایک، مٹیاری میں ایک، ٹھٹھہ میں 2، سجاول میں 2، تھرپارکر سے 3، میرپورخاص میں 16، عمر کوٹ میں 14، قمبر شہداد کوٹ 2، لاڑکانہ ایک، سکھر سے 3، نوشہرو فیروز سے 2 اور شہید بے نظیر آباد میں ڈینگی وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں رواں ماہ اب تک 4 ہزار 918 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال 15 ہزار 72 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 51 ہوچکی ہے۔

  • حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی:معصوم شہریوں سےفراڈ کرنےوالا بین الصوبائی گروپ کے3کارندے گرفتار

    حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی:معصوم شہریوں سےفراڈ کرنےوالا بین الصوبائی گروپ کے3کارندے گرفتار

    حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی:معصوم شہریوں سےفراڈ کرنےوالا بین الصوبائی گروپ کے3کارندے گرفتارکرلیے گئےہیں،اس حوالےسے یس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے SHO سٹی انسپیکٹر عمران رشید شیخ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کی گئی ہے،

    تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے حیدرآباد پولیس کو شہریوں کی جانب سے موبائل اییپلیکیشن JAZZ CASH کے ذریعے دھوکہ دہی کی متعدد شکایات موصول ہورہی تھی جس میں نامعلوم ملزمان معصوم شہریوں کو اپنی جعلسازی کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے با آسانی لوٹ لیتے ہیں چند روز قبل ایسی ہی ایک شکایت تھانہ سٹی پولیس کو ایک شہری کی جانب سے موصول ہوئی جس نے بتایا کہ اسے نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس نے اپنا تعارف سب انسپیکٹر امجد تھانہ سٹی سے ظاہر کیا اور بتایا کہ اس کا بھتیجا ریپ کیس میں انکی زیر حراست ہے لہٰذا آپ کی بہت بدنامی ہونے والی ہے اور میڈیا کو بھی اس کی خبر ہوچکی ہے تو آپ 20 لاکھ روپے کا انتظام کریں تاکہ کسی بھی قانونی کاروائی کے بغیر آپکی عزت بچائی جاسکے جو فریادی نے اپنی عزت بچانے کی خاطر کہیں نہ کہیں سے رقم کا انتظام کرلیا اور پھر سب انسپکٹر امجد سے رابطہ کیا جس نے انہیں یہ رقم JAZZ CASH کے ذریعے ٹرانسفر کرنے کا کہا جو مختلف حصوں میں فریادی نے رقوم فراڈیے کو ٹرانسفر کردی

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    بعدازاں بھتیجے کے گھر آنے اور ایسے وقوعہ سے لاعلمی ظاہر کرنے پر فریادی کو معلوم ہوا کہ میرے ساتھ فراڈ ہوا ہے جس کے بعد فریادی نے SHO تھانہ سٹی انسپیکٹر عمران رشید شیخ سے رابطہ کیا اور سارا احوال بتایا تو ظاہر ہوا کہ سب انسپکٹر امجد نامی کوئی شخص تھانہ سٹی پر تعینات ہی نہیں ہے جسکے بعد SHO تھانہ سٹی نے ایسا کیس فریادی کی فریاد پر تھانہ سٹی میں داخل کرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ فراڈ کے اس کیس کی تفتیش شروع کردی

    اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر صاحبہ نے پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد پولیس نے انتہائی کامیابی کے ساتھ تمام تر ذرائع، ٹیکنیکل سہولیات کی مدد سے بین الصوبائی فراڈیے گروپ کو ٹریس کرلیا جس کے دو سرگرم کارندوں بنام وسیم بھٹی اور اصغر کو گرفتار کیا جبکہ اس گروپ کے اہم اور مرکزی ملزم منظور احمد جوکہ صوبہ پنجاب لاہور کا رہائشی اور سرکاری ملازم ہے اسکو لیاقت آباد لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    بین الصوبائی گرفتار فراڈیے گروپ کے کارندوں نے اپنے ابتدائی بیان میں معصوم شہریوں کو مختلف طریقوں سے اپنی جعلسازی میں لاکر رقوم بٹورنے کا اعتراف کیا ہے

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ مزکورہ گینگ بہت بڑا ہے اس گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے جبکہ فریادی سے فراڈ کرکے لوٹی ہوئی رقم جلد ریکور کی جائیگی

  • سندھ پولیس کی کارکردگی بہترکرنے کےلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے:آئی جی سندھ

    سندھ پولیس کی کارکردگی بہترکرنے کےلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے:آئی جی سندھ

    کراچی :سندھ پولیس کی کارکردگی بہترکرنے کےلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے: اطلاعات کے مطابق کراچی میں ٹریفک چالان کرنے والے پولیس افسران، موبائل افسران کیلئے800 کیمرے آگئے

    اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہناتھا کہ سندھ پولیس کو جدید وسائل سے لیس کرنے کا منصوبہ تیار کای ، ڈی آئی جی آئی ٹی سندھ پرویز چانڈیو کی نگرانی میں بین الاقوامی طرز کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت ڈیٹا سمز کے ساتھ جدید کیمرے ہر وقت کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے۔

    ڈی آئی جی پرویز چانڈیو کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کےچالان کرنے والےافسران کو 456 کیمرے دیئےجا رہے ہیں، کیمرے دوران ڈیوٹی ٹریفک اورپولیس افسرکی یونیفارم کےساتھ شولڈرزپرہوں گے ،پولیس آفیسرکی دوران ڈیوٹی تمام مصروفیات کنٹرول رومزمیں براہ راست ہونگی

    ان کا کہنا تھا کہ باڈی وارن کیمروں کامین کنٹرول روم سینٹرل پولیس آفس کےکمانڈاینڈکنٹرول سینٹرمیں قائم کیے گئے ہیں جہاں ہرافسراپنی 8 گھنٹےکی ڈیوٹی میں باڈی وارن کیمرہ یونیفارم کےساتھ منسلک رکھےگا،

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    ڈائریکٹر آئی ٹی تبسم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے دوران کوئی بھی افسر کیمرہ بند نہیں کر سکے گا،کوئی پولیس افسر کیمرے میں ریکارڈ ویڈیوز اور آڈیوز ڈیلیٹ نہیں کرسکے گا ،ڈیوٹی ختم ہونےپرپولیس آفیسر کیمرہ ڈاکنگ اسٹیشن کے خانے میں لاک کرسکے گا،کیمرہ جمع ہوتےہی تمام ویڈیوزخودکارنظام کےتحت ڈاکنگ اسٹیشن میں ڈاؤن لوڈہوجائیں گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ ڈاکنگ اسٹیشن سے تمام میموری خودکار نظام کے تحت کنٹرول روم میں منتقل ہو جائے

    ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھوکا کہنا ہےکہ ضمنی الیکشن کی سکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    کراچی میں ضمنی الیکشن سے متعلق میڈیا بریفنگ میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ رینجرز، اسپیشل برانچ اور دیگر ادارے بھی ساتھ ہوں گے، 513 پولنگ اسٹیشنز 333 بلڈنگز میں بنائے جائیں گے۔

    کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ پولیس کی نفری کی کل تعداد7 ہزار 595 ہے، افسر سمیت دس جوان ایک پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوں گے، ہر پولنگ اسٹیشن کو حساس اور انتہائی حساس سمجھ کر پلان بنایا ہے، کیو آر ایف اور اینٹی رائٹ فورس کے جوان بھی ایک افسر کے ماتحت کام کریں گے، عام انتخابات سے ہٹ کر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد ہوگی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    انہوں نے بتایا کہ ضلع ملیر میں تین پولنگ اسٹیشنز پر ایک کیو آر ایف ٹیم ہوگی، مجموعی طور پر 170 موبائلیں اور 85 ٹیمیں کیو آر ایف کی تعینات ہوں گی، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں، تمام نفری کو انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق تفصیلی بریف کیا ہے، امید ہےکہ انتخابی عمل خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچےگا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کنٹرول لائن کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کنٹرول لائن کا دورہ

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ نوسیری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ کیا۔

    اس دوران آرمی چیف کو ایل او سی کے ساتھ تازہ ترین آپریشنل صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے مسلسل چوکسی اور آپریشنل تیاریوں کے لیے ان کی تعریف کی۔قبل ازیں ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

     

    یاد رہے کہ کل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس دوران نوشہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات اور نوشہرو فیروز کے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج متاثرین کی بحالی تک ان کی خدمت جاری رکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

    آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

  • اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    دوحہ:پاکستان کو شکست دے کر مصر اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کا چیمپئن بن گیا۔اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوا، مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا۔

    میچ کا فیصلہ پنالٹ ککس پر ہوا، جس میں مصر نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اس سے قبل دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم نے برازیل کو شکست دے دی تھی ۔پاکستان اور برازیل کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول نہ کرسکیں جس پر مقابلہ پنالٹی ککس تک پہنچا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    پاکستان نے پنالٹی ککس پر برازیل کو 1-3 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان کا فائنل میں مصر سے مقابلہ ہوگا اور کچھ دیر میں یہ میچ کھیلا جائے گا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تنزانیہ کو شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 ءکے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6سے شکست دی تھی ۔ ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 ءکے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تاہم پاکستان ٹیم کو ازبکستان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا ۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-5 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ اس ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان کو 2-0 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 ءسے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔واضح رہے کہ 2014 ءمیں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    لاہور:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی سفارش کی تھی۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 اکتوبر 2022ء تک برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    اپنے ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا کی سمری وزارت وزارت خزانہ کو مل چکی ہے، اس سمری میں پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل ، تیل سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے سے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدول نہیں کی جائے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہے، جس پر حکومت 32.42 روپے پٹرولیم لیوی حاصل کر رہی ہے، ڈیزل کی قیمت 235.30 روپے ہے جس پر پٹرولیم لیوی 12.58 روپے ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    مٹی کے تیل کی قیمت 191.83 روپے ہے جس پر پٹرولیم لیوی 15 روپے لگی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 186.50 روپے کی سطح پر ہے اور پٹرول لیوی 10 روپے حاصل کی جا رہی ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر15دن بعد تبدیل ہوتی ہے، ہر پندرہ دن بعد مجھے نیند نہیں آتی پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں، میں نے پھونک مارنے کی بات کی جادو ٹونے کی نہیں، کل ہم نے نئی قیمتیں جاری کرنی ہیں، مولانا سے کہوں گا ایک اور نئی پھونک مار دیں مولانا صرف پھونک ہی ماریں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

  • بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    سہلٹ:بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ساتویں مرتبہ ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    سری لنکا کی بیٹنگ لائن اہم ترین میچ میں مکمل ناکام ہوگئی اور ابتدائی چھ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔سری لنکن ویمن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 65 رنزبناسکی اور بھارت کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔

    سری لنکا کی طرف سے انوکا رانا ویرا سب سے زیادہ 18 اور اوشادی 13 رنز بناکر نمایاں رہیں، بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے 3، راجیشوری اور سنہا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارت نے 8.3 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، سمرتی مندھانا نے 25 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں، انہوں نے 6 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔