Baaghi TV

Author: News Editor

  • شادی کے بعد جب شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے توساتھیوں نے کس طرح کا سلوک کیا؟

    شادی کے بعد جب شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے توساتھیوں نے کس طرح کا سلوک کیا؟

    کراچی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے جہاں اسکواڈ جوائن کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ان کا شاندار طریقے سے ویلکم کیا گیا۔

    شادی کے فورا بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا اسکواڈ جوائن کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے اسپیشل ویلکم، دولہے میاں اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے تو ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان کا منفرد انداز میں استقبال کیا۔

    ساتھی کھلاڑیوں نے شاداب خان کے استقبال کے لیے بلوں سے پُل بنایا جس کے نیچے سے شاداب خان مسکرا کر گزر گئے اور شاندار طریقے سے ویلکم کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا، بعد ازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گلے مل کر شاداب کو مبارکباد پیش کی۔

     

    یاد رہے کہ شاداب خان کے ولیمے کی تقریب دو دن پہلے اسلام آباد میں ہوئی تھی، ان کی شادی قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی  بیٹی کے ساتھ ہوئی ہے۔اس سے قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے ملتان سلطان کے شان مسعود کو بھی کھلاڑیوں نے "کہانی سنو” گانا گا کر کر ویلکم کیا تھا۔

  • ڈی جی سول ایوی ایشن پرغبن کا الزام لگانےوالاخود کرپشن کیس میں ضمانت پرہے:سول ایوی ایشن

    ڈی جی سول ایوی ایشن پرغبن کا الزام لگانےوالاخود کرپشن کیس میں ضمانت پرہے:سول ایوی ایشن

    کراچی: سول ایوی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ اور اُن کی ٹیم پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگانے والا ملازم زرین گل خود کرپشن کیس میں ضمانت پر رہا ہوا ہے۔

    ادارے کی قیادت سے متعلق میڈیا میں زیرگردش کرپشن سے متعلق سول ایوی ایشن کے من گھڑت خط پر ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث اور ضمانت پر رہائی پانے والے زرین گل کے ڈی جی سول ایویشن پر الزمات بے بنیاد ہیں جنہیں مسترد کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو خودساختہ اور آفیسرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین کہنے پر ادارہ زرین گل کیخلاف قانونی پہلوؤں پر غور کررہا ہے۔

    ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آفیسرز ایسوسیشن کے صدر کیخلاف بھی نیب میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، بدنیتی پر مبنی اس قسم کے خط پہلے بھی پھیلائے جاتے رہے ہیں اور ان میں کوئی نئی بات نہیں، خط میں لکھے گیے الزامات حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہیں۔ سی اے اے میں میرٹ پالیسوں کی وجہ سے قیادت کے خلاف مہم چلائی گئیں، مفاد پرست عناصر اس قسم کی حرکات سے غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

    سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ’الزامات لگانے والے افسران کرپٹ اور بدعنوانی میں ملوث ہیں، بد نیتی پر مبنی اس مہم کے پیچھے کمرشل ڈائریکٹوریٹ کے کچھ افسران شامل ہوسکتے ہیں جنہیں بدعنوانی کے باعث کام کرنے سے روک دیا گیا تھا، زرین گل اور یونین کے صدر سمیت ان کرپٹ افسران کیخلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر التواء ہیں اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی افسران کے خلاف تحقیقات کررہی ہے‘۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایک انچ زمین کسی کو نہ دی اور نہ دینے کا اختیار ہے، ادارہ کرپٹ افسران کیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گا، زرین گل اور دوسروں کیخلاف کرپشن پر اعلی قیادت نے کاروائی کی، سول ایوی ایشن کی اعلی قیادت کرپٹ افسران کو گھر تک چھوڑ کر انے کے لئے پر عزم ہے، اس قسم کی حرکات میرٹ بیسڈ پالیسیز اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کا ردعمل ہیں، ایسے بے بنیاد خطوط ادارے کی ساکھ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں جو کسی کے مفاد میں نہیں ہیں‘۔

  • پرویز الٰہی نےعمران خان کا نام لےکرمخالفین کو ڈرانا شروع کردیا

    پرویز الٰہی نےعمران خان کا نام لےکرمخالفین کو ڈرانا شروع کردیا

    لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ہر دن میں بڑھتی ہی جا رہی ہے، ان کے الیکشن مہم پر نکلتے ہی مخالفین گیدڑ کی طرح بھاگتے نظر آئیں گے، شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات سے دوچار کیا۔

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی،……….:اکیلا عمران خان کچھ…

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکا، انتخاب بارے آئین اور قانون کے مطابق عدالت کا فیصلہ بھی آ گیا ہے، الیکشن کمیشن فوری انتخابی شیڈول کا اعلان کرے، پی ڈی ایم عوام پر مہنگائی کے جو کوڑے برسا رہی ہے عوام الیکشن میں اس کا بدلہ چکانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل…

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئین سے کھیلنے سے باز رہے، آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، ہر ادارہ مقررہ وقت میں انتخاب کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے، نواز شریف اب واپس نہیں آئیں گے، (ن) لیگ نے کارکنوں کو لاروں پر لگایا ہوا ہے۔

    استعفے آنا شروع، انتہائی اہم شخصیت نے دیا استعفیٰ،پھر دیا اپنا موقف

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن سے خوفزدہ نہیں تو پھر حیلے بہانے کیوں؟ ان کا گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے سے کیوں گریزاں ہے؟، قوم دیکھ رہی ہے کہ 13 جماعتی اتحاد کس طرح الیکشن سے بھاگ رہا ہے، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک اور قوم کو معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

  • ترکیہ کیساتھ شام میں بھی امدادی سامان بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    ترکیہ کیساتھ شام میں بھی امدادی سامان بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کیلئے قائم فنڈ کو ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام میں متاثرین کی مدد کیلئے بھی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ترکیہ اور شام میں امدادی سامان بھیج رہا ہے بلکہ اسکی ترسیل پر آنے والے تمام اخراجات بھی خود اٹھائے گا۔

    وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ترکیہ اور شامی متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سامان خریدنے کی ہدایت کی ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان نہ صرف فضائی راستے بلکہ زمینی اور سمندری راستے سے بھی ترکیہ اور شام کو امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنا رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ریسیکو اہلکار ترکیہ میں لوگوں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان ترکیہ اور شام کے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی امداد جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم نے تعلیمی اداروں سے رابطہ کرکے فنڈ ریزنگ مہم چلانے اور وزرات مذہبی امور کو علماء کو اعتماد میں لے کر زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے دینی اداروں میں آگاہی پھیلانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد میں شامل تمام وزراء، اداروں اور اہلکاروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

  • زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو کی جرسی 5 کروڑ 72 لاکھ روپے میں فروخت

    زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو کی جرسی 5 کروڑ 72 لاکھ روپے میں فروخت

    انقرہ:اسٹار فٹبالرلیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے اپنی جرسیاں عطیہ کردیں جس کے بعد رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوگئی۔حال ہی میں ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔

    جس کے بعدلیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو ، امباپے، ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں، یہ جرسیاں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیلام کیلئے پیش کی جاچکی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر کی سب سے زیادہ بولی کے ساتھ فروخت کی جاچکی ہے۔

    دوسری جانب یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی ترکی اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا جاچکا ہے ۔

    ادھرترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے لاشیں اور زخمی افراد کو نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار سے متجاوز کر گئی ہیں۔

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد اٹھائیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثر متاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی، جہاں لوگ مدد کو پکار رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو شدید سرد موسم کا بھی سامنا ہے۔

    زلزلہ زدہ علاقوں میں آفٹرشاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ شام کے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچ رہی ہے نہ ریسکیو ٹیمیں پہنچ پا رہی ہیں۔ شام میں عوام اب مایوس ہوچکے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ سردی اور بھوک اب ان کی جان لے لے گی۔ لوگ اپیلیں کررہے ہیں، شامی عوام نے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے تو دہشت گرد نہیں، خدارا انہیں بچائیں۔

    متاثرہ علاقوں میں بلند و بالا عمارتوں کا ملبہ بکھرا پڑا ہے۔ لاکھوں لوگ متاثر ہیں، خاندان کے خاندان اجڑ چکے ہیں۔ کئی سو بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ جو لوگ زندہ بچے ہیں وہ ڈرے اورسہمے ہوئے ہیں۔ شدید سردی کے باعث ریسکیو اور سرچ آپریشنز کرنے والے ٹیموں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق شام میں پینسٹھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ابتر صورت حال کو دیکھ کر امریکا نے چھ ماہ کے لئے شام پر سے پابندیاں اٹھالی ہیں، جس کے بعد امید ہے کہ اب شامی متاثرین کو امداد اور مدد دونوں ملے گی۔

  • پاکستان سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ:اموات کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی

    پاکستان سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ:اموات کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی

    اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ روانہ کئے جانے والے امدادی سامان میں 1420 کمبل اور موسم سرما کے 26 خیمے شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ ترکیہ روانہ کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 16.5 ٹن مزید امدادی کھیپ بھیجی گئی تھی۔امدادی سامان میں فیملی سائز 250 وینٹرائزڈ خیمے شامل تھے، کھیپ اسلام آباد ائیر پورٹ سے پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے ترکیہ بھیجی گئی۔

    پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10رکنی ٹیم ادویات کیساتھ ترکیہ روانہ

    ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے لاشیں اور زخمی افراد کو نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار سے متجاوز کر گئی ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل…

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد اٹھائیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثر متاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی، جہاں لوگ مدد کو پکار رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو شدید سرد موسم کا بھی سامنا ہے۔

    زلزلہ زدہ علاقوں میں آفٹرشاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ شام کے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچ رہی ہے نہ ریسکیو ٹیمیں پہنچ پا رہی ہیں۔ شام میں عوام اب مایوس ہوچکے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ سردی اور بھوک اب ان کی جان لے لے گی۔ لوگ اپیلیں کررہے ہیں، شامی عوام نے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے تو دہشت گرد نہیں، خدارا انہیں بچائیں۔

    ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

    متاثرہ علاقوں میں بلند و بالا عمارتوں کا ملبہ بکھرا پڑا ہے۔ لاکھوں لوگ متاثر ہیں، خاندان کے خاندان اجڑ چکے ہیں۔ کئی سو بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ جو لوگ زندہ بچے ہیں وہ ڈرے اورسہمے ہوئے ہیں۔ شدید سردی کے باعث ریسکیو اور سرچ آپریشنز کرنے والے ٹیموں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق شام میں پینسٹھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ابتر صورت حال کو دیکھ کر امریکا نے چھ ماہ کے لئے شام پر سے پابندیاں اٹھالی ہیں، جس کے بعد امید ہے کہ اب شامی متاثرین کو امداد اور مدد دونوں ملے گی۔

  • سرکاری اراضی بیچی جائے قرضہ 4 بار ادا ہو سکتا ہے، شبر زیدی

    سرکاری اراضی بیچی جائے قرضہ 4 بار ادا ہو سکتا ہے، شبر زیدی

    کراچی: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری زمین بیچ دی جائے تو پاکستانی قرضے 4 مرتبہ ادا ہو سکتے ہیں۔
    روٹری کلب کراچی کے تحت پاکستان کے جاری معاشی بحران پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ جیو پولیٹکس کو اپنے فائدے کیلیے استعمال کیاجائے، ایران سے بھارت جانے والی پائپ لائن پر ہم بدمعاش بن کر بیٹھے ہیں، علاقائی تجارت کو فروغ دیں، بھارت کو سیمنٹ بیچیں۔

    1973کا آئین موثرنہیں رہا،آئین بنانےوالے ہی اس کےساتھ کھلواڑکررہےہیں:تبدیلی کی یہاں…

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے پر شبر زیدی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ہم سے قرض لے کر چین کو ادائیگیاں نہ کریں، فوج اور تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھنا ہوگا۔شبر زیدی نے معاشی پالیسی بنانے والوں کا کورٹ مارشل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا روپیہ 49 سے 85 جبکہ پاکستان کا روپیہ 57 سے 270 ہوگیا ہے، ہر 5 سال بعد جاری کھاتوں کا خسارہ اور مہنگائی کا طوفان ہو جاتا ہے، ڈیفالٹ کیا تو کوئی آفت نہیں آنی، روس اور یوکرین نے ڈیفالٹ کیا جن ممالک نے ڈیفالٹ کیا انھوں نے ترقی کی، اگر لون نہیں دے رہا تو ری اسٹرکچرنگ ہوگی، انھوں نے کہا کہ مغربی پاکستان 4.5 فیصد کا دفاعی بجٹ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔

    آئین پاکستان ہی آئینہ پاکستان ہے:اپنےکام سےکام رکھیں یہی میراپیغام ہے:فوادچوہدری…

    سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ پاکستان 27 رمضان کو بنا تھا نہیں ٹوٹے گا یہ بکواس بند ہونا چاہیے، 1970 میں نظریہ پاکستان ختم ہو گیا جبکہ معیشت بھی1970سے امپورٹ پر مبنی ہے، اگر جغرافیائی تبدیلی آئی تب بھی کراچی اپنی جگہ رہے گا۔شبرزیدی نے کہا کہ جب بھی شرح نمو 5سے 6فیصد ہوتی ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے، امپورٹ مسائل پاکستان کا جینیٹک مسئلہ ہے، ہم معاشی طور پر کمزور تھے اور کمزور ہیں، ٹیکس وصولیوں اور لوگوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے والی ریاست ناکام ریاست ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف دونوں نے ایسا کیا جب وہ اسلام آباد سے نکالے جاتے ہیں تو انھیں پنڈی بہت برا لگنے لگتا ہے، ساری پارٹیاں الیکشنز میں پنڈی کی حمایت چاہتی ہیں، انھوں نے کہا کہ افراتفری کا سب سے بڑا فائدہ کرپٹ بزنس مینوں کو ہورہا ہے،کرپٹ بزنس مینوں نے نواز شریف کو 1992 میں وزیر اعظم بنایا۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے کم از کم 108 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کیا، ان سب کی یورپ امریکا میں پراپرٹیز ہیں، یہ سب میرا کیا ہوا کام ہے کہ اب ڈالر لینے سے پہلے پوچھا جاتا ہے، حوالے کی سرگرمیوں کو کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتا، حوالے کے پیسے کراچی میں کہاں سے ملتے ہیں سب کو معلوم ہے۔انھوں نے بتایا کہ 3 فیصد ماہانہ پر رقم کاشتکاروں کو بطور قرض دی جاتی ہے، کرپشن کی رقم آٹا، دال اور اجناس میں ڈال دی گئی ہے، سیمینار سے روٹری کلب کراچی کے سربراہ نوید خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ چیلنچ

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ چیلنچ

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں چیلنچ کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق حلقہ این اے 62 امیدوار عظمت مبارک ایڈووکیٹ نے کاغذات کو چیلنج کیا۔

    سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس…

    درخواست گزار کے مطابق شیخ رشید پر سنگین نوعیت کے الزمات ہیں اور انہوں نے اثاثے مکمل طور پر ظاہر نہیں کیے، آر او نے درست جانچ پڑتال نہ کرکے الیکشن کمیشن کے صاف شفا، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔شیخ رشید پر متعدد کریمنل کیسز درج ہیں، کوئی امیدوار اگر فوجداری مقدمات میں ملوث ہے تو الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ مری اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی مقدمات ہیں جبکہ لال حویلی کی ملکیت کا ثبوت بھی نہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل…

    عظمت مبارک ایڈووکیٹ کے مطابق اداروں سے آر او نے جانچ پڑتال نہیں کروائی، اسکروٹنی کے عمل میں امیدوار کا پیش ہونا مقررہ وقت پر ضروری ہے۔ شیخ رشید کے نامزدگی کاغذات کی منظوری سے دباو کا تاثر نظر آتا ہے۔

    1973کا آئین موثرنہیں رہا،آئین بنانےوالے ہی اس کےساتھ کھلواڑکررہےہیں:تبدیلی کی یہاں…

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شیخ رشید خود مستعفی ہوئے تو پھر اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کس بنیاد پر کر رہے ہیں جبکہ ہائیکورٹ نے عمل روک دیا ہے۔ شیخ رشید عوام کے جذبات سے کھیل کر ہمدردیاں حاصل کرکے مخالف امیدواروں کے لیے سیکورٹی رسک بن رہے ہیں۔امیدوار عظمت مبارک کا کہنا تھا کہ درخواست مسترد ہونے پر الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ بھی جائیں گے۔

  • ڈی جی سول ایوی ایشن کی مبینہ 2 ہزار ارب روپےکی کرپشن سامنے آگئی

    ڈی جی سول ایوی ایشن کی مبینہ 2 ہزار ارب روپےکی کرپشن سامنے آگئی

    کراچی:ڈی جی سول ایوی ایشن کی مبینہ 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن سامنے آگئی ، سول ایوی ایشن ذرئع کے مطابق سی اے اے آفیسرز/ائمپلائز ایسویشن نے وزیر ہوابازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ خاقان مرتضیٰ اور انکی ٹیم نے مبینہ طور پر پاکستان کو 2 ہزار ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاقان مرتضیٰ ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کی اہلیت نہیں رکھتے، انہیں ایوی ایشن انڈسٹری کا کوئی خاطر خواہ تجربہ نہیں جبکہ انکی سربراہی سے ادارے کو مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

    سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس…

    خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے نے جعلی لائسنسگ معاملے پر قومی ائیرلائن ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، لاہور والٹن ائیرپورٹ 450 ارب روپے کی زمین میں 400 ارب کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کابینہ اور وزیراعظم کی واضح ہدایت کو نظر انداز کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ائیرپورٹ زمین کی قبضے کو واگزار نہیں کروایا جاسکا، جس کی عدم بازیابی پر1300 ارب سے زائد نقصان پہنچا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) سے تقریبا 300 ارب سے زائد کے بقایاجات کی وصولی میں ناکامی ہوئی جبکہ کراچی ائیرپورٹ قومی ائیرلائن کو 10 ارب کی لیز کی رقم میں نقصان ہوا،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے کی عدم تعاون کی وجہ سے 100 سے زائد افسران و ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا جبکہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف 2 لینڈ کروزر سمیت ایک پراڈو کی غیر قانونی رجسٹریشن کروائی۔

    اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں

    انکے دور میں سی اے اے مختلف عہدوں پر قریبی دوستوں اور عزیز واقارب کی کنٹریکٹ پر تعیناتیاں کی گئیں، آؤٹ سورسنگ معاملہ پر ائیرپورٹ پر دیگر اداروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ پینشنرز کے معاملہ پر عدم دلچسپی کا رویہ اختیار رکھا گیا۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف کیس ایف آئی اے کو بھیجا جائے، تاہم معاملے کی تحقیقات ہوسکیں۔

  • امیر حمزہ کا قاتل پولیس نے گرفتارکرلیا

    امیر حمزہ کا قاتل پولیس نے گرفتارکرلیا

    لاہور :لاہور کے نواح میں قتل کی سنگین واردات کا ملزم گرفتارہوچکا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق ی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کے نوٹس پر قتل کی واردات میں ملوث ملزم ولائت کوگرفتارکیا گیا ہے

    گوجرہ : گناہ چھپانے کیلئے ہسپتال کی دیوار کے ساتھ مردہ نومود بچہ پھینک دیا گیا

    انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن قمرساجد کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل گھر میں گھس کر شہری امیر حمزہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ ملزم ولائت کی فائرنگ سے امیر حمزہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، ملزم کو شک تھا کہ امیر حمزہ نے اس کی بیٹی کو اغواء کیا ہے،ملزم ولائت قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار گیا تھا

    گوجرہ:مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا

    اے ایس پی چوہنگ سدرہ خان کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن صدرعبدالحنان کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،

    ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے