Baaghi TV

Author: News Editor

  • بھارت: اسکول میں دو طالب علموں کی 11 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    بھارت: اسکول میں دو طالب علموں کی 11 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    دہلی:بھارت کے اسکول میں دو طالب علموں نے11سالہ طالبہ کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔دہلی کمیشن فارویمن کے مطابق دارالحکومت دہلی کے ایک سرکاری اسکول میں 11 سالہ طالبہ کو اسکول میں پڑھنے والے سینئر کلاس کے دو طالب علموں نے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

    برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی دے رہے ہیں‌،اسحاق ڈار

    لڑکی کے بیان کے مطابق وہ ان لڑکوں سے معافیاں مانگتی رہی لیکن وہ اسکو ٹوائلٹ میں لے گئے جہاں انہوں نے دروازہ لاک کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا, یہ واقعہ جولائی میں پیش آیا تھا جو دہلی کمیشن فار ویمن کی جانب سے منظر عام پر لایا گیا ہے۔

    میکسیکو: سٹی ہال میں فائرنگ سے شہر کے میئر سمیت 18 افراد ہلاک

    کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کا کہنا ہے کہ لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی، لڑکی نے واقعے سے متعلق ٹیچر کو آگاہ کردیا تھا لیکن اسکول انتظمایہ نے صرف لڑکوں کو اسکول سے نکالنے پر اکتفا کیا۔

    خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مجرم کو عمر قید

    سواتی مالیوال نے کہا واقعے کو رپورٹ نہ کرنے پر پولیس کو اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے، یہ بدقستی کی بات ہے کہ ہمارے بچے ملک کے دارالحکومت کے اسکول میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

  • سراج الحق نےاسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا

    سراج الحق نےاسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل واپس نہ لیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سراج الحق نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایکٹ پاس کیا ہے کہ جو چاہے اپنے آپ کو مرد یا عورت ظاہر کیا یہ قابل مذمت ہے، امریکہ میں بھی یہ قانون ہے جہاں خود 33 ریاستیں اس قانون کے خلاف ہیں اور اس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

     

    عمران خان کا لانگ مارچ سازش، فسادیوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا: ن لیگی قیادت…

    سراج الحق نے کہا کہ ہم خواجہ سراؤں اور ان کے حقوق کے خلاف نہیں، حقیقی خواجہ سراﺅں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے زیادہ نہیں ہے، حکومت انہیں روزگار اور گھر دے ، سولہ، سترہ گریڈ کی ملازمت دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن حکمران مغربی ایجنڈے کو یہاں فروغ دینا چاہتے ہیں، مغربی ملک نے پاکستان میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کے لئے فنڈز مختص کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں کوئی بھی شخص مرضی سے خود کو مرد اور عورت ظاہر کرسکتا ہے، ہاکستان میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق29 ہزار میں سے16 ہزار مردوں نے خود کو عورت ظاہر کیا، پی ڈی ایم میں شامل اسلامی جماعتیں اس بل کے خلاف آواز بلند کریں۔

    مریم نواز لندن پہنچ گئیں: خاندان کے افراد سے 4 سال بعد ملاقات

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت قانون تبدیل کرلے، بل واپس نہ لیا گیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، حکومت اس قانون کو فی الفور واپس لے ورنہ قوم لانگ مارچ کے لئے تیار ہو جائے، سیاسی جماعتیں اس قانون کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں، سیاست کی دنیا میں پی ٹی آئی، پی پی پی، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم ایک دوسری کی حریف ہیں لیکن بل ان سب جماعتوں نے مل کر پاس کیا ہے، آئین کے مطابق کوئی قانون قرآن اور حدیث کے خلاف نہیں ہو سکتا۔

    برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی دے رہے ہیں‌،اسحاق ڈار

    انہوں نے زور دیا کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بل میں ترمیم کی قرار داد پیش کی ہے، اگر کوئی خود جنس تبدیلی چاہتا ہے تو اس پر میڈیکل بورڈ بننا چاہیے، اس کے لئے ڈاکٹر، ماہر نفسیات پر مشتمل بورڈ ہو۔سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت صادق اور امین کے قانون کو واپس لینا چاہتی ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت چوروں ڈاکوؤں کے لئے اقتدار کے راستے کھولنا چاہتی ہے۔

  • فواد چوہدری کا بیان قابل مذمت  ہے،وہ پشتونوں سےدو دن میں معافی  مانگیں ،انجینئرامیرمقام

    فواد چوہدری کا بیان قابل مذمت ہے،وہ پشتونوں سےدو دن میں معافی مانگیں ،انجینئرامیرمقام

    پشاور:وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ فواد چوہدری نے جو نامناسب الفاظ پٹھانوں کے لیے استعمال کیے ہیں وہ قابل مذمت ہیں،فواد چوہدری پشتونوں سے دو دن میں معافی مانگیں ، آڈیو لیک سے پتہ چل رہا ہے کہ عمران خان کن دھندوں میں شریک ہیں،آڈیو لیک میں عمران خان بندے خریدنے کی بات کر رہا ہے۔

    موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مزید کم کردیا:ملکی زرمبادلہ کے ذخائربھی مزید کم…

    ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ امیر مقام نے کہاکہ فواد چوہدری نے پٹھانوں کیلئے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری خیبرپختونخوا کے پٹھانوں سے فوری مانگیں ورنہ ان کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے نہیں دیاجائیگا۔

    مریم نواز لندن پہنچ گئیں: خاندان کے افراد سے 4 سال بعد ملاقات

    انہوں نے کہاکہ عمران کی آڈیولیک نے یہ ثابت کردیاہے کہ وہ کن دھندوں میں ملوث ہیں خود بندے خریدتا ہے اور دوسروں کو بدنام ،عمران خان لوگوں کو تیار کر رہاہے ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کریں ، اسلام آباد پر چڑھائی کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹے بیانات دیکر لوگوں کو گمراہ کر رہاہے’میں عمران خان کو لیڈر سمجھنا بھی جرم سمجھاتا ہوں’پاکستان کو ہر جگہ بدنام کرنے میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے کوئی کسر نہیں چھوڑی’

    امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

    انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف دن رات محنت کرکے قوم کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور انشااللہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن آئین اور قانون کے تحت ہی ہوں گے،عمران خان اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کے لیے عوام کا استعمال کر رہاہے ‘ جیسے پہلے عوام نے عمران خان لانگ مارچ کو مسترد کیا تھا اس بار بھی نام نہاد تحریک آزادی میں تنہا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر خیبرپختونخوا کے لیے جعلی بجٹ بنادیا ہے جس سے یہاں کی عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ملے گا۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

    واشنگٹن :امریکا کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ 1962 کے کیوبن میزائل کرائسز کے بعد پہلی بار جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ انتہا پر پہنچ چکا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر کا ڈیموکریٹس اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکرین میں بڑے سیٹ بیک کے بعد روس کے صدر ولادمیر جب ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں، بائیولوجیکل ہتھیاروں اور کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ مذاق نہیں کر رہے ہوتے، امریکا روسی صدر کے جوہری جنگ کے طریقے کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ 1962 کے کیوبن میزائل کرائسز کے بعد پہلی مرتبہ ہمیں براہ راست جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی گئی ہے، اگر چیزیں اسی طرح چلتی رہیں تو یہ استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

    اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین نے کہا کہ تھا کہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کی نیوکلیئر دھمکیوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔تاہم امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلاوان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا روس کی جانب سے جوہری حملوں کی دھمکیوں کے باوجود امریکا کو فوری طور پر اس قسم کے حملوں کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ روس جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین روس کی جانب سے 24 فروری کے بعد تسلط میں لیے گئے علاقے واپس لے رہا ہے جس میں ان ریجنز کے علاقے بھی شامل ہیں جنہیں روس نے ریفرنڈم کے ذریعے حال ہی میں اپنے ساتھ ملایا ہے۔

  • کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

    کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

    لاہور:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، صرف کرکٹ کھیلتے ہیں جو ہمارا کام ہے۔اطلاعات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا یہ ایک بہت اچھی چیز ہے کہ سیریز کے آغاز میں جیت ملی ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں اور ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، کل بہت سرد موسم تھا لیکن آج میچ ڈے پر کنڈیشنز نارمل تھیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج سورج نکلا ہوا تھا اور ہمیں کھیلنے کا موقع ملا، پچ بہت اچھی اور بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی لیکن ہم 10 سے 12 رنز کم تھے، بولروں نے اچھی بولنگ کی اسی لیے ہم آسانی سے میچ جیت گئے۔

     

    محمد رضوان کا کہنا تھا بنگلادیش کی ٹیم آسان نہیں ہے، ان کی بولنگ بہت اچھی ہے، بنگلادیش کے پاس تگڑے اسکلز والے بولرز ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، جو ہمارا کام ہے اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو سوال کرتے ہیں اگر وہ پاکستان کے لیے سوچ رہے ہیں تو ہم انہیں سیلوٹ کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ سب پاکستان کے لیے مثبت سوچ رہے ہیں، جو سوال اٹھاتے ہیں ان کے دل میں بھی پاکستان کا درد ہے۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی انسان ہیں ہم میں کمی بیشی بھی ہے، اس کمی بیشی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا سوریا کمار یادیو اچھا کھیلتا ہے، جس طرح وہ کھیلتا ہے مجھے پسند ہے لیکن یہ ضرور دیکھا جائے کہ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر مختلف چیزیں ہیں۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا میں نے نمبر ون رہنے کے لیے نہیں سوچا، جو پاکستان کی ضرورت ہے وہ پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ نمبر ون اور مین آف میچ کی سوچ آپ کو منفی طرف لے جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی پچز بھی ملتی ہیں جہاں ساٹھ گیندوں پر چالیس کرنا پڑتا ہے لیکن آپ پاکستان کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلتے ہیں۔

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوال پر رضوان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کا میچ پریشر والا ہوتا ہے لیکن میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور عزت مل رہی ہے، ہم پوری ٹیم پاکستان انڈیا کے میچ کو لے کر ابھی پرسکون ہے،

     

    ادھرایشیا کپ ویمن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز سکور کئے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں منیبہ علی 17، سدرہ امین 11، بسمہ معروف 32، عالیہ ریاض 7، عائشہ نسیم 9 اور طوبہ حسن 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہیں اور پوجا واستراکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینوکا سنگھ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    بھارت کی جانب سے ریچا گھوش نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے جبکہ سبھی نینی میگھنا 15، سمریتی مندانا 17، جمیمہ روڈریگز 2، دایالان ہیمالاتھا 20، پوجا واستراکر 5، دیپتی شرما 16 اور ہرمن پریت کور 12 رنز بنا سکیں۔

    پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں…

    پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو 4 اوورز میں 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ:بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں پہلی شکست

    ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ:بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں پہلی شکست

    سلہٹ: ایشیا کپ ویمن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز سکور کئے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں منیبہ علی 17، سدرہ امین 11، بسمہ معروف 32، عالیہ ریاض 7، عائشہ نسیم 9 اور طوبہ حسن 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہیں اور پوجا واستراکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینوکا سنگھ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    بھارت کی جانب سے ریچا گھوش نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے جبکہ سبھی نینی میگھنا 15، سمریتی مندانا 17، جمیمہ روڈریگز 2، دایالان ہیمالاتھا 20، پوجا واستراکر 5، دیپتی شرما 16 اور ہرمن پریت کور 12 رنز بنا سکیں۔

    پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں…

    پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو 4 اوورز میں 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا مین پوری،گٹکے،مضرصحت پان مصالحہ کی فروخت پرپابندی یقینی بنانےکاحکم

    سندھ ہائی کورٹ کا مین پوری،گٹکے،مضرصحت پان مصالحہ کی فروخت پرپابندی یقینی بنانےکاحکم

    سندھ ہائیکورٹ نے مین پوری، گٹکے، مضرصحت پان مصالحہ کی فروخت پرپابندی یقینی بنانے کا حکم دےدیا۔سندھ ہائی کورٹ میں رجسٹرار ٹریڈ مارک کی جانب سے مضرصحت اشیا کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 لاکھ سے زائد ٹوبیکو ٹریڈ مارک سرٹیفیکیٹ جاری کیے ہیں تاہم یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ٹوبیکو پان مصالحہ کو کتنے سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے ہیں، البتہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ کی اسکروٹنی کرکے رپورٹ جمع کروادی جائے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 50 سرٹیفیکیٹ ایسےجاری کیےگئےجو بظاہرٹوبیکو پان مصالحہ سے متعلق ہیں۔عدالت نے رپورٹ کی کاپی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے چھالیہ کےاستعمال اور فروخت سےمتعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وکلاءسےدلائل طلب کرلئے۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورآئی جی سندھ کو مضرصحت اشیافروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مجرم کو عمر قید

    آئی جی سندھ کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد کراکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا اور ماوا فروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا تھا ، اس سال فروری کے مہینے میں سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے اور ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی

    عدالت نے اس دھندے میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کیخلاف کارروائی سے متعلق آئی جی سندھ سےرپورٹ طلب تھی

    فیصل آباد:منٹگمری بازار میں آتشزدگی،مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی

    عدالت نے گٹکا اور ماوا فروشوں کی پولیس سرپرستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو افسران اور اہلکار گٹکے کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے، گٹکے اور ماوے کی فروخت سے کینسر جیسی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

    فیصل آباد:منٹگمری بازار میں آتشزدگی،مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی

    اس دورانِ سماعت پولیس نے بتایا تھا کہ گٹکا ماوا فروشوں سے ڈیلنگ کرانے والے ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کو معطل کردیا گیا ہے،آئی جی سندھ نے آصف بگھیو کخلا ف تحقیقات کا حکم تھا عدالت نے کہاتھا کہ آصف بگھیو کے علاوہ جو جو پولیس اہلکار اور افسران اس دھندے میں ملوث ہیں ان کخلا ف کارروائی کی جائے۔

  • خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مجرم کو عمر قید

    خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مجرم کو عمر قید

    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔

    کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشج جج شرقی نے خواجہ سراء شبانہ عرف عینی کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا سنادی۔

    فیصل آباد:منٹگمری بازار میں آتشزدگی،مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی

    عدالت نے ملزم کو 3 لاکھ روپے مقتولہ کے ورثاء کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو 5 ماہ مزید جیل میں گزارنے ہوں گے۔

    پراسیکیوشن کے مطابق مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دار آلے سے وار کیے گئے تھے۔ مقتولہ خواجہ سراء کمیونٹی کی سرگرم رکن تھی۔ ملزم کیخلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    کراچی:ٹینکروں میں مضرصحت پانی کی فروخت پرواٹربورڈ کا آئی جی سندھ کو خط

    یاد رہے کہ چند دن پہلے خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے خواجہ سرا وفا کو قتل کردیا گیاتھا ،خواجہ سرا وفا ساتھیوں کے ہمراہ کار میں صوابی سے پشاور جا رہا تھا اور فائرنگ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

    پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

    پولیس کا کہنا تھا فائرنگ کرنے والا مقتول خواجہ سرا کا دوست تھا جبکہ گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ ہیں۔مقتول خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔

  • فیصل آباد:منٹگمری بازار میں آتشزدگی،مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی

    فیصل آباد:منٹگمری بازار میں آتشزدگی،مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی

    فیصل آباد : پاکستان کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد کے منٹگمری بازار میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات تک پہنچ گئی ہے۔اطلاعات ہیں کہ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ فیصل آباد کے مصروف بازار مینٹگمری میں واقع پلازہ میں پیش آیا، جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے چھ افراد جھلس کر، جب کہ ایک شخص پلازہ سے چھلانگ لگا کر جاں بحق ہوا۔

    حادثے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ منٹگمری بازار میں واقع پلازہ کی بالائی منزل پر لگی۔

    پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں بنی ہوئی ہیں، جب کہ اوپر کی منزل پر لوگوں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔ امدادی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں پہلی ہلاکت اس وقت ہوئی، جب آگ سے بچنے کیلئے ایک شخص نے نیچے کی جانب چھلانگ لگائی اور دکان کی چھت پر گر کر جاں بحق ہوا۔

    گھنٹہ گھر کے قریب واقع پلازہ میں آگ رات گئے لگی، یہ فیصل آباد کا گنجان اور مصروف ترین علاقہ ہے جب کہ یہاں کی گلیاں بھی تنگ ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔امدادی اہلکاروں کے مطابق پلازہ میں متعدد افراد رہائش پذیر تھے، جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ بجھانے میں چار گھنٹے لگے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں، جب کہ ایک بچی لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

  • بشریٰ بی بی کوعمران نےتھپڑمارا،بشیرمیمن کو باتھ روم میں بند”کٹاکھل گیا”ایک ہیکردوکہانیاں:اہم انکشافات

    بشریٰ بی بی کوعمران نےتھپڑمارا،بشیرمیمن کو باتھ روم میں بند”کٹاکھل گیا”ایک ہیکردوکہانیاں:اہم انکشافات

    لاہور:بشریٰ بی بی کوعمران نےتھپڑمارا،بشیرمیمن کو باتھ روم میں بند”کٹاکھل گیا”ایک ہیکردوکہانیاں:اہم انکشافات ، یہ انکشافات دومقامات پر ہوئے پہلا انکشاف ہیکر نے کیا اور دوسرا انکشاف بشیرمیمن نے کیا ، ان دونوں انکشافات کا انکشاف مبشرلقمان نے کیا

    پاکستان کے سینیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جونہی وہ پاکستان پہنچے تو پاکستان کا سیاسی ماحول بہت ہی پراگندہ تھا ، سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بہت زیادہ انکشافات ہوچکے تھے اورہورہے تھے ، اور اس کے ساتھ ساتھ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن بھی بہت کچھ بتا چکے تھے

    مبشرلقمان بتاتے ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے علیحدگی ہوگئی ہے ، اوراب ہیکر نے اس خبر کو جزوی طور پردرست قرار دیا ہے ، ہیکر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ‌ بی بی کو تھپڑ رسید کیا ہے اور کپتان اور بی بی کے درمیان فاصلے بڑھے ہیں ، مبشرلقمان کہتےہیں کہ بشریٰ‌ بی بی کچھ عرصہ قبل لاہور میں قیام پزیر رہیں اور یہی وہ وقت تھا جب بشریٰ بی بی کو تھپڑ پڑے

    دوسری بات جو مبشرلقمان نے بتائی وہ یہ تھی کہ بشیر میمن کے حوالے سے ہیکر نے کچھ انکشافات کیے تھے اور تھوڑی دیر بعد انکو ڈیلیٹ کردیا تھا اس سے ثابت ہوتا ہےکہ جو باتیں گردش کررہی تھیں وہ درست تھیں ، انہوں نے بشیر میمن سے پوچھا تو بشیر میمن نے اس بات کی تصدیق کی کہ واقعی ان کو باتھ روم میں غصہ ٹھنڈا کرنےکے بھیجا گیاتھا اور اس سے پہلے اعظم خان مجھے اس وقت وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کے دوران معاملہ خراب ہونے کی وجہ سے اپنے ساتھ دوسرے کمرے میں لے گئے تھے

     

     

    بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان مریم بی بی کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کررہے تھے اس لیے وہ اپنے جزبات پر قابو نہ پاسکے اور عمران خان کو بہت زیادہ سخت ردعمل دیا ، جس کی وجہ سے مجھے باتھ روم میں بھیج دیا گیا ،

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جہاں یہ واقعہ بہت دلخراش تھا وہاں عمران خان کے سپوکس مین بھی زہراگل رہے ہیں، انہوں نے شہبازگل ، فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کو کچھ بھی حیا نہیں ،ان کی وجہ سے بھی عمران خان کو پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے ،