Baaghi TV

Author: News Editor

  • مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

    مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

    واشنگٹن:معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، بی بی سی کے بعد نیو یارک ٹائمز بھی مودی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑا اور کہا کہ نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کالم میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی بعد بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور اقلیتوں کے خلاف رجحانات میں شدید اضافہ ہوا، مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا کا کوئی رواج نہیں۔رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر مسلمان مخالف قوانین بنائے، شہریت کے قوانین کی تبدیلی اور کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام کا بھی حوالہ دیا گیا۔

    لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی ہندو انتہاء پسند تنظیم RSS کا سر گرم رکن ہے، مودی سرکار نے منظم انداز میں آزادیِ اظہار پر کریک ڈاؤن کیا، تنقیدی آوازوں کو دہشتگردی قوانین سے دبایا گیا، میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی پاورز کا سہارا لیا گیا، ہندو انتہا پسند ہمیشہ سے بھارت کی سیکولر آئینی حیثیت ختم کر کے اسے ہندو ملک کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔

    پولگرین کے مطابق مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر آئین تبدیل کر کے بھارت کو ہندو ملک قرار دے دے گا، پے در پے چھپنے والے مضامین ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی میڈیا میں مودی کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کیا عالمی میڈیا اور مغرب مودی کی 2024 میں جیت پر پریشان ہے؟، کیا مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کی ہوس میں پاکستان کیخلاف ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچائے گا؟، کیا ایک اور مودی دور حکومت بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو خطرناک حد تک فروغ نہیں دے گا؟، کیا ہندو توا کے تحت چلنے والا ایٹمی بھارت خطے بالخصوص پاکستان اور عالمی دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ تو نہیں؟۔

  • پاک افغان سرحد پر پولیس افسر کے گھر میں دہشتگردوں کا حملہ

    پاک افغان سرحد پر پولیس افسر کے گھر میں دہشتگردوں کا حملہ

    کوئٹہ:پاک افغان سرحد کے قريب نامعلوم دہشت گردوں نے اے ایس آئی کے گھر پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتيجے ميں اے ايس آئی سميت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے علاقے ڈانڈے سیدگی میں ہوا۔پولیس کے مطابق ابتدا میں دہشت گردوں نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی۔ تاہم جب زخمیوں کو اسپتال لے جانے کیلئے گاڑی روانہ کی گئی تو گاڑی میں بھی دھماکا ہوا، جس سے دیگر افراد زخمی ہوئے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے، جن کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کرنے کے بعد بنوں خلیفہ گلنواز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • امریکا کی فضائی حدود میں ناقابل شناخت شے کی موجودگی کےانکشاف پرپریشانی میں اضافہ

    امریکا کی فضائی حدود میں ناقابل شناخت شے کی موجودگی کےانکشاف پرپریشانی میں اضافہ

    واشنگٹن:امریکا اس وقت بہت پریشان دکھائی دے رہا ہے کیوںکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں ماہرین کی طرف سے ایک نامعلوم شئے کے متعلق مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، امریکی جنگی طیاروں نے امریکا اور کینیڈا کی فضائی حدود کے درمیان موجود ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے لیکن اس کے باوجود خطرات ابھی ٹلے نہیں‌

    امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امريکا کے جدید ترین جنگی طیاروں ايف بائیس نے کينيڈا کے شمال مغربی علاقے ميں پرواز کرنے والی ناقابل شناخت شے کو مار گرايا۔

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کینیڈا کی فضائی حدود میں یوکون کے مقام پر اڑتی نامعلوم چیز کو مارگرانے کا حکم دیا ہے، جس پر امريکی اور کينيڈين طياروں نے مشترکا طور پر آپريشن ميں حصہ ليا۔

    آپریشن میں کامیابی سے طیاروں نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ٹرڈو نے بتایا کہ انہوں واقعے سے متعلق امریکی صدر سے بھی رابطہ کیا ہے۔کینیڈین فورسز ملبے کو تلاش کر کے اس کا تجزیہ کریں گی۔ انہوں نے کارروائی کرنے پر امریکی ناردرن کمانڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ایک اور ٹوئٹ میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ان کی صدر جوبائیڈن سے بات چیت ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ 10 فروری کو امریکی ریاست الاسکا میں بھی ایک ناقابل شناخت آبجیکٹ کو گرایا گیا تھا۔اس سے قبل امریکا نے اپنے فضائی حدود میں ایک چینی غبارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد امریکا اور چین میں سفارتی تناؤ بڑھ گیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 3 افراد شہید

    شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 3 افراد شہید

    شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 3 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں رکشہ سوار خودکش بمبار کے حملے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے پیٹرولیم کمپنی کے عملے کو لے جانیوالی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں اور فورسز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔

    یاد رہےکہ کل بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پربلوچستان کےعلاقے کوہلو میں آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران آپریشن کی قیادت کرنیوالی ٹیم کے قریب دیسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا ، بارودی مواد کے دھماکے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہید افسران نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کوہلومیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آج ہی شروع کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امن دشمن اور واقعےمیں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئےآپریشن جاری ہے ، بزدلانہ واقعات مشکل سے حاصل بلوچستان میں امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ان عناصر کےناپاک عزائم کو اپنے خون کا نذرانہ دے کر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    لاہور:وزیراعظم نے پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے تھانے میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار شخص کی ہجوم کیخلاف ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں ہفتے کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار نوجوان کو تھانے میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے پُرتشدد ہجوم کو کیوں نہ روکا؟، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہئے، کسی کو قانون پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی پہلی ترجیح امن ہے، امن و امان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانے میں شہری کی ہلاکت کے واقعے پر ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن فیروز بھٹی کو معطل کردیا۔سربراہ پنجاب پولیس نے ڈی آئی جی آئی اے بی اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کیخلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی ظالمانہ اور مجرمانہ فعل ہے، جنہوں نے بھی یہ کام کیا حکومت کی ذمہ دار ہے کہ انہیں گرفتار کرے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ قانون ہاتھ میں لے کر ایسا عمل کرے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔

  • سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا

    سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا

    لاہور: سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتے رہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمے میں نامزد ایکسیئن ہائی وے رانا محمد اقبال کا عدالت میں دیا گیا اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق محمد خان بھٹی ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں کے لیے زبردستی رشوت وصول کراتے تھے۔

     

    ایکسئین ہائی وے رانا محمد اقبال کے اعترافی بیان کے مطابق محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے فرنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    نامزد ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مختلف افسران کی تعیناتیوں کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے رشوت لی گئی جبکہ محمد خان بھٹی نے پرنسپل سیکرٹری کی سیٹ پر تعیناتی کے بعد مختلف محکموں کا ترقیاتی کاموں کا بہت بڑا پیکیج بھی منظور کروایا اور ان کی ہدایت پر کام کے عوض 50کروڑ ان کے گھر پہنچائے، اس وقت چودھری مونس الٰہی ودیگر وہاں موجود تھے۔

    پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ مواصلات کے ایکس سی این رانا اقبال کو گرفتار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رانا اقبال نے رشوت دے کر یہ پوسٹ لی اور مزید ٹھیکوں کی مد میں 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ رشوت الگ سے دی۔اس مقدمے میں کئی سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ محمد خان بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں اربوں روپے کے ٹھیکے قانون سے ہٹ کر دیے اور جب وہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری تھے، ان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا۔

  • بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

    بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

    لاہور:پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھربھارت کا جھوٹا آپریشن ناکام بنا کر بھارت کو بے نقاب کردیا۔جنگی جنون میں مُبتلا بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا، جب پاکستان کی مایہ ناز انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کے شاطر منصوبے کو بے نقاب کیا۔یہ توہرکوئی جانتا ہےکہ طاقت کے نشے میں چُور بھارت ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، خُفیہ اطلاعات کے مطابق مودی سرکار 14فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اُسی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے۔

    پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ،انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ…

    منصوبے کے مطابق 14 فروری کو کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارود سے لیس دھماکا خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے، پلوامہ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خود کش حملہ کئے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔خُفیہ اطلاعات کے مطابق کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر تھوپنا ہے، انتخابات کا وقت آتے ہی مُودی سرکار پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی۔

    یقین ہے کہ روس نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکی صدر

    بھارت کی 9 ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں جو 2024 کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کُن اہمیت کے حامل ہیں ، موددی سرکار فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے، چاہے اس مقصد کے حصول کے لئے مُودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔

    روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکا

    بھارتی فوج کے جوان مُودی سرکار کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن بنیں گے، باراک اوباما نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات پر ہندوستان انتخابات جیتتا ہے۔جنوری 2022 میں کانگریس رہنما اُدت راج نے نریندر مُودی پر پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، 16جنوری 2021 کو The Wire کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مُودی سرکار خود ملوث تھے۔

    27اکتوبر 2022 کو بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر ختم کرنے کا بیان دیا تھا، یکم نومبر 2022 کو بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا نے بیان دیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے ، حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن داؤ پر لگانا ہے۔مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے، اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔

  • بالآخرپیپلزپارٹی ایم کیو ایم کےمطالبات ماننے کو تیارہوہی گئی

    بالآخرپیپلزپارٹی ایم کیو ایم کےمطالبات ماننے کو تیارہوہی گئی

    کراچی:پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس کے بدلے ایم کیو ایم قیادت سے دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی وفاقی میں اپنی اتحادی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی ہے، اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

    شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری آج ایم کیوایم بہادرآباد مرکزجائیں گے، جہاں وہ ایم کیو ایم قیادت کو پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے، اور 12 فروری کو شیڈول دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی پر مشتمل پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کی تھی۔

    شیخ رشید ضمانت کیس:عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا

    ذرائع کے مطابق یہ ملاقات صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے گھر میں ہوئی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایم کیو ایم کے مطالبات پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے وقت مانگا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں 53 یوسیز میں اضافہ کرنے اور حیدرآباد میں دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم سندھ ہائی کورٹ نے دونوں شہروں میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا تھا۔

    فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیئے،ہمدردی نہیں بدلوں گا، شیخ رشید

    کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے بعد ایم کیو ایم نے بھرپور احتجاج کیا اور وفاق سے علیحدہ ہونے کی بھی قیاس آرائیاں سامنے آئیں، تاہم ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے اپنا احتجاج دھرنے کی صورت ریکارڈ کرنے کا عندیہ دیا اور 5 فروری کو سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتے کےلیے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو الٹی میٹم دے رہے ہیں، کراچی کا ایوان اگلے اتوار سے فوارہ چوک پر لگے گا، اور فیصلہ ہوگا کون ایم این اے اور کون میئر ہوگا۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیرعرب امارات پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل عاصم منیرعرب امارات پہنچ گئے

    راولپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

    عسکری ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

    یو اے ای آمد پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف سید عاصم منیر سے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون سمیت شراكت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ہیری مارٹنسن:سویڈش زبان کے معروف ادیب و شاعر

    ہیری مارٹنسن:سویڈش زبان کے معروف ادیب و شاعر

    پیدائش:06 مئی 1904
    جامشوگ، سویڈن
    وفات:11 فروری 1978ء
    اسٹاک ہوم، سویڈن
    اہم اعزازات:نوبل ادب انعام
    ۔ 1974ء
    ۔ (shared with آیونڈ جوہنسن)
    شریک حیات:Moa Martinson
    ۔ (1929-1940)
    ۔ Ingrid Lindcrantz

    ہیری مارٹنسن(1904 تا 1978 )سویڈش زبان کے معروف ادیب و شاعر تھے۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں اورہم وطن آیونڈ جوہنسن کو 1974ء میں نوبل ادب انعام مشترکہ طور پر دیا گیا۔