Baaghi TV

Author: News Editor

  • طرزسیاست بدلنےکی ضرورت:تجزیہ:-شہزاد قریشی

    طرزسیاست بدلنےکی ضرورت:تجزیہ:-شہزاد قریشی

    ایک مقروض ملک کمزور ترین معیشت ۔ بدترین سیلاب متاثرین کے لیے عالمی دنیا سے امداد لینے والا ملک ، سیلاب زدگان کی بنیادی ضروریات زندگی کے لئے عالمیدنیا سے امداد لینے والا ملک۔غربت اور مہنگائی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے ۔ا ور ان بدترین حالات میں آٹھ سپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر کی تعیناتی پر سوالیہ نشان ہے ؟

    قومی خزانے پر مزید بوجھ کے علاوہ کچھ نہیں۔ حیرت ہے آٹھ ممبر قومی اسمبلی نے بھی ان حالات عہدے لینے سے انکار کیوں نہیں کیا۔ مگر کیا کہا جائے یہ جمہوریت ہے اور یہ جمہوریت کے ثمرات ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے حکمران اور اپوزیشن عمران خان کے ناٹک ایک ایسے وقت مین جاری ہیں جب افغانستان میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے ۔ پاک فوج اورقومی سلامتی کے اداروں کی توجہ پاک افغان بارڈر پر مرکوز ہے خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال اور افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے اثرات کااثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے۔ ان حالات میں حکمرانوں اور اپوزیشن کے ناٹک جو قوم کے سامنے کیے جا رہے انہیں کسی زوائیے سے درست نہیں کہا جا سکتا ۔

    امریکی صدر جوبائیڈن اور بائیڈن انتظامیہ کی غلطیوں کی بدولت افغانستان ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ۔کیا عالمی دنیا کے پاس اس سوال کا جواب ہے کہ افغانستان میںیہ حالات کیوں پیدا ہو رہے ہیں۔ کیا ملکی سیاستدانوں کو اس کا ادراک ہے کہ آنے والے وقت میں اگر افغانستان کے حالات مزید خراب ہوتے ہیں تو اس کے اثرات پاکستان پر کیا ہو سکتے ہیں ؟ گزشتہ روز افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہمارے تین فوجی شہید ہو گئے۔جبکہ سوات میں بم دھماکے سے پانچ شہری موت کی آغوش میں چلے گئے ۔

    حکمران اوراپوزیشن یہ دیکھتے ہوئے پاک فوج کے نئے آنے والے آرمی چیف کی تعیناتی اور موجودہ آرمی چیف پر بحث کررہے ہیں موجودہ حالات مین اس بحث کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ افغانستان مین بگرٹی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ملکی سلامتی کے اداروں کو چوکنا اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہوس اقتدار اور ہوس زر کے نشے میں ڈوبے سیاستدانوں کو ملکی سلامتی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنا چاہیئے ۔ موجودہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر طرز سیاست کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے امدادی کام مزید وسیع کردیے

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے امدادی کام مزید وسیع کردیے

    کراچی :سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے امدادی کام مزید وسیع کردیےترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے بحالی کے عمل اور امدادی کارروائیوں کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں انتہائی سرعت سے بحالی کا عمل اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پاک فضائیہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے مصائب سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی بہبود اور بحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور طریقے سے امدادی کارروائیاں اور ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی مدد کرکے ریاستی اداروں کو مزید فعال کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ نے فیلڈ میڈیکل کیمپس بھی قائم کیئے ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے تیار کھانا، خشک راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹھال، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی، حاجی پور، بستی شیر محمد اور بستی جاگیر گبول کے ضرورت مند خاندانوں میں 15719 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 507 پانی کی بوتلیں اور 3415 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے۔ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کے باحفاظت انخلاء میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ مزید براں پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 2416 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

    پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ حالیہ امدادی کارروائیاں ضرورت کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کی مدد کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا عملی نمونہ ہیں۔

  • حساس علاقوں سےجہازوں کےحساس پرزوں کاچوری ہونا    لمحہ فکریہ:چیف جسٹس صاحب قومی اثاثوں کوبچالیں

    حساس علاقوں سےجہازوں کےحساس پرزوں کاچوری ہونا لمحہ فکریہ:چیف جسٹس صاحب قومی اثاثوں کوبچالیں

    کراچی :چیف جسٹس صاحب جب حساس علاقوں سے جہازوں کے حساس پرزے چوری ہونے لگیں‌ توپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے:جہازوں کے مالکان ، ماہرین اور فضائی عملے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس اہم مسئلے پرتحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ، ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایئرپورٹ جوکہ ہماری سیکورٹی اورسلامتی کے حوالے سے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں جہاں فوجی اورسویلین جہازوں کوبطور امانت روکا جاتا ہےاگریہاں یہ قومی تنصیبات اور یہاں موجود ہوائی جہاز ہی محفوظ نہیں تو باقی کیا بچے گا

     

    ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگرسیکورٹی اداروں کے سربراہان سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کس قدر چوری ،کرپشن اور سینہ زوری بڑھ گئی ہے کہ سی اے اے کی تحویل میں جہازوں کے پرزے اگرچوری ہونے لگے ہیں تو یہ واقعی ایک لمحہ فکریہ ہے،جس کی فکراس ملک کے ذمہ داران کو کرنی چاہیے ، آج اگرجہازوں کے قیمتی اور حساس پرزے چوری ہونے لگے ہیں تو کل کو تو کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ، پاکستان سول ایوی ایشن جیسے ادارے کی کریڈبلٹی ہی مشکوک ہوگئی جس نے حفاظت کرنی تھی وہ ہی اس باغ کو اجاڑنے لگے ہیں‌،

     

    پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے اس قومی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہازوں کے پرزے چوری ہونے کے حوالے سے پاکستان کے مستند میڈیا ذرائع بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ سی اے اے کے ملازمین خود ہی اس باغ کو اجاڑ رہے ہیں تو وہ کیسے یہ گناہ اور غلطی تسلیم کریں گے ،ایسویسی ایشن نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایرپورٹ ایریا سے کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے پرزے چوری ہونا سی اے اے کی نا اہلی ہے،

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کراچی ایئرپورٹ کے حساس علاقے سے جہازوں کے قیمتی اور حساس پورزے چوری ہونے کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کے کے ایوی ایشن کے جہازوں کے پرزے چوری ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے ،اگرآج اس ملک کے قیمتی اداروں کو تباہ کرنے والوں کا راستہ نہ روکا گیا تو کل کو یہ سب کچھ تباہ کردیں گے

    پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ماہرین ، فضائی عملے کے اراکین کا کہنا ہے کہ کے کے ایوی ایشن کے جہازوں کے پرزے چوری ہونے کا معاملہ افسوسناک عمل ہے، کے کے ایوی ایشن نے سیکڑوں پائلٹس اور انجینئرز کو تربیت دی، ایوی ایشن صنعت میں کے کے ایوی ایشن کا الگ مقام تھا، جسے سی اے اے جان بوجھ کر تباہ کردیا، کراچی ایرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن کے تمام ایریا کی سیکورٹی سی اے اے کے ذمہ داری ہے، سی اے اے کے سیکورٹی کمپنی کے گارڈز 24 گھٹنے تعینات ہوتے ہیں،

    پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جہازوں کے پرزے اور دیگر سامان چوری ہونا سی اے اے کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے، سی اے اے حکام نے غلط بلنگ کرکے کے کے ایوی ایشن کو بند کیا، اسکی ذمہ دار سی اے اے ہے، سی اے اے کا ملک میں ایوی ایشن کمپنیوں کو بند کرنے کا طریقہ واردات پرانا ہے، ماضی میں بھی اسی طرح کے غلط چارجر لگا کر کئی ایوی ایشن کمپنیز کو بند کیا جاچکا،سیل کی گئی ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کی سیکورٹی اور حفاظت کا ذمہ دار سی اے اے ہے،کے کے ایوی ایشن کے جہازوں کے پرزے چوری ہونے کی زمہ داری سی اے اے سیکورٹی ہے،کے کے ایوی ایشن سے جہازوں کے پرزے چوری ہونا سیکورٹی کے ناقص انتظامات کا واضح ثبوت ہے،

    پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ماہرین ، فضائے عملے کے اراکین نے چیف جسٹس آف پاکستان کواس معاملے کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی کے ناقص انتظامات سے ایرپورٹ ایریا میں بڑا واقعہ رونما ہوسکا یے،ایسوسی ایشن سی اے اے کے خلاف قانونی چارہ جوئی مین کے کے ایوی ایشن کی مکمل طور مالی معاونت کرے کرے گی،پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے، ایسوسی ایشن کی قانونی ٹیم اس معاملے کو دیکھ رہی ہے،

    پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے قومی چوری اور نقصان کےسدباب کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں، سی اے اے کے کے ایوی ایشن کمپنی کے چوری ہونے والے پرزوں اور دیگر اثاثوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے، سی اے اے پر ذمہ داری عاید ہوتی ہے، دنیا بھر میں ریگولیٹر کی زمہ داری ایوی ایشن صنعت کو فروغ دینا ہے،لیکن پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک میں ایوی ایشن کے صنعت کو تباہ کر رہی ہے،پاکستان سی اے اے کرپشن، بد انتظامی اور نااہلی کے طور جانا جاتا ہے،

    پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے اداروں کی ناقص کارکردگی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی وجہ ہے پاکستان سی اے اے کئی آفیشلز اینٹی کرپشن کورٹس میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،چند برسوں میں سی اے اے نے ملک کی 20 ایوی ایشن کمپنیز کو تباہ کرکے بند کردیا، پاکستان سی اے اے کی وجہ ملکی ایوی ایشن انڈسٹری تاریکی میں ڈوب چکی ہے،

     

    یہ بھی یاد رہے کہ اس اسکینڈل کے منظرعام پرآنے کے بعد سول ایوی ایشن کی طرف سے چوری کی وارداتوں کی تردید کی گئی ہے لیکن اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ جو سامان غائب ہوا ہے کیوں ہوا، کس نے کیا اور کیوں کیا، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سول ایوی ایشن کا عملہ اس بڑی واردات سے بچنے کے لیے اب کئی دلائل اورتاویلیں پیش کرکے جان چھڑانے کی کوشش کرے گا

  • سوات:طالبان نے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا

    سوات:طالبان نے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا

    مینگورہ: تحریک طالبان پاکستان نے سوات میں ایک مرتبہ پھر اپنی تحریبی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا ہے۔آج طالبان کی جانب سے سوات سے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سوات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما کے بیٹے نے آج پولیس تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد کو تحریک طالبان کی طرف سے کزشتہ کئی دنوں سے وٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات اور کال موصول ہورہے ہیں کہ ہمارے ساتھ معاشی امداد کردو ورنہ نتائج کے لئے تیار رہو۔

    سوات میں مختلف زرائع سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق طالبان نے آج ٹیلی نار کمپنی کے جو 7 ملازمین اغوا کرلئے ہیں ان کے بدلے کمپنی سے 7 کروڑ روپے تاوان طلب کی ہے۔
    سوات کے رہائیشیوں کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے یہاں پر ہزاروں افراد کی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے اس لئے جلد از جلد اس کا تدارک کیا جائے ورنہ حالات ایک بار پھر 2007 سے 2010 تک جاسکتی ہے۔

    دوسری طرف اس سے پہلے سوات میں ایک بار پھر حالات خراب، کبل کے نزدیکی علاقے بانڈئی میں بم دھماکے کے باعث ایک رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں ایک مرتبہ پھر حالات خراب ہوگئے ہیں اور آج سوات سے ملحقہ علاقے کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک رُکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

    اُدھر سوات کے ڈی پی او زاہد مروت کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں شہید افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں نزدیکی اسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

  • سانگھڑ:5 سال سے لاپتہ 50 سالہ شخص کی لاش برآمد

    سانگھڑ:5 سال سے لاپتہ 50 سالہ شخص کی لاش برآمد

    سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر سے ایک 50 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت بصارت صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کا رہائشی تھا۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کا کہنا ہے کہ بصارت صدیقی 5 سال سے لاپتہ تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں جبری گمشدگی کا کیس زیر سماعت ہے، جس کی سماعت 14 ستمبر کو مقرر ہے۔شیخ صلاح الدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاش وصول کرنے کے لیے شاہ پور تھانے پہنچا ہوں۔

     

    دوسری طرف

    سانگھڑ میں سیلاب متاثریں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ

    سانگھڑمیں  طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب متاثریں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ اور مضافات میں تیز آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے کھلے آسمان تلے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    بارش اور تیز آندھی کے باعث حیدرآباد روڈ پر قائم ٹینٹ سٹی تباہ ہوگیا ہے جب کہ تین متاثرین بھی زخمی ہوگئے ہیں، متاثرین کی چارپائیاں ٹوٹ گیئں اور برتن بھی ہوا سے اڑ گئے ہیں۔

    تیز بارش اور ٹینٹ گرنے کے بعد متاثرین نے فیکٹری کے مخدوش کوارٹروں میں پناہ لی ہے۔ جس عمارت میں متاثرین نے پناہ لی ہے وہ انتہائی مخدوش اور زندگیوں کیلئے خطرناک ہے۔ٹینٹ سٹی کے تباہ ہونے کی خبر ملنے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو فوری محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر طلحہ خان نے ٹینٹ سٹی پہنچ کر دو زخمیوں کو اپنی گاڑی میں اسپتال پہنچایا جب کہ سول اسپتال کی ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔

    تاہم نرسنگ اسٹاف نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی اور ایک زخمی کو تشویش ناک حالت کے باعث نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق کچھ متاثرین نے اپنا سامان اور بچے چھوڑ کر دوسری جگہ جانے سے انکار کردیا ہے وہ بارش کے باوجود کھلے آسمان تلے ہی رات گزاریں گے۔

  • بھارت پاکستان پرایک اورآبی حملے کا منصوبہ بناچکا:سیلاب کی وارننگ  جاری کردی گئی

    بھارت پاکستان پرایک اورآبی حملے کا منصوبہ بناچکا:سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی

    لاہور:ملک میں مزید سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بج گئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق 17 سے 18 ستمبر کے دوران بھارت کا پانی ستلج، راوی اورچناب کومتاثر کر سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکموں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔تینوں دریاؤں اور معاون ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی اورضلعی محکموں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خطرے سے دوچارعلاقوں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے والے سیلاب کی تباہ کاریاں ابھی تک نہیں کہ بھارت کی طرف سے ایک اور آبی حملے کی خبرآگئی ہے، جس کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں رک نہ سکیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران مزید 54 افراد جاں بحق اور چھ زخمی، مزید چار ہزار سے زائد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

    سیلاب سے نقصانات پر این ڈی ایم اے نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 44، بلوچستان میں 8 اور آزاد کشمیر میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔مرنے والوں میں 26 مرد، 10 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مجموعی ہلاکتیں 1481 ہوگئیں۔

    14 جون سے اب تک مجموعی طور پر بارہ ہزار سات سو چوراسی افراد زخمى بھی ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں مزيد چوبیس ہزار آٹھ سو انہتر مويشیی سیلاب کی نذر ہوگئے، ملک بهر میں اکیاسی اضلاع حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔رپورٹ کے مطابق ملک بهر میں 81 اضلاع حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔

  • پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد میں  متحدہ عرب امارات سب پر بازی لے گیا

    پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات سب پر بازی لے گیا

    اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 11 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کے 90 طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں جب کہ اب تک 11 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کے 90 طیارے پاکستان پہنچے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے زیادہ 39 امدادی سامان کے طیارے راولپنڈی، کراچی اور لاہور پہنچے ہیں۔ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 امدادی طیارے کراچی اور راولپنڈی بھیجے، امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 11 امدادی طیارے سکھر، کراچی اور راولپنڈی بھیجے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور قطر سے چار چار امدادی طیارے پاکستان آئے ہیں جب کہ ازبکستان، ترکمانستان، فرانس، اردن، نیپال اور سعودی عرب سے ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا ہے۔
    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 8 اور عالمی ادارہ برائے خوراک نے 3 امدادی طیارے پاکستان بھیجے ہیں۔

  • کورونا قوانین کی خلاف ورزی،برطانوی رکن پارلیمنٹ کوعوام الناس کی خدمت کی سزا کا حکم

    کورونا قوانین کی خلاف ورزی،برطانوی رکن پارلیمنٹ کوعوام الناس کی خدمت کی سزا کا حکم

    لندن:کووڈ میں مبتلا ہونے پر ٹرین سفر کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو 270 گھنٹوں کے لئے کمیونٹی سروس کرنے کی سزا سنا دی گئی۔ بی بی سی کے مطابق مارگریٹ فریئیر رکن پارلیمنٹ نے 2 سال پہلے ستمبر 2020 میں پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد لندن سے اپنے گھر گلاسگو تک ٹرین پر سفر کیا تھا حالانکہ اس وقت ان کا کرونا پازیٹو ہونے کا ٹیسٹ نتیجہ آچکا تھا۔

    مارگریٹ فرئیر کو اس سے پہلے بھی عوام میں غیر ذمہ دارانہ طور پر مہلک کرونا وائرس پھیلانے کا مرتکب قرار دیا جا چکا ہے۔ ان کے خلاف فرد جرم میں کہا گیا تھا کہ مارگریٹ فریئیر خود قرنطینہ اختیار کرنے میں ناکام رہیں اور لوگوں سے مل کر ان میں وبا پھیلانے بیماری اور موت کا سبب بنتی رہیں۔ پراسیکیوٹرز نے گلاسگو شیرف کورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا یہ رویہ عوامی تحفظ کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔

    جرم کے ارتکاب کے وقت مارگریٹ فریئیر ایس این پی جماعت کی ردرگلین اور ہملٹن ویسٹ سے رکن پارلیمنٹ تھیں، تاہم اس کے بعد انہوں نے پارٹی وہپ کی پوزیشن چھوڑ دی اور دارالعوام میں بطور آزاد رکن بیٹھتی رہیں۔ انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا تھا۔

    کریگ ٹرن بل شیرف پرنسپل نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ وہ اگلے نو ماہ کے دوران 270 گھنٹے سماجی خدمات سرانجام دیں گی۔ انہوں نے کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باوجود رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ میں رکھنے میں ناکام رہیں۔ اپنے گلاسگو تک کے ٹرین سفر کے دوران ان کا 45 افراد سے رابطہ ہوا جبکہ انہوں نے آئر شائر کے ایک پب میں دو گھنٹے بھی گزارے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ملکہ الزبتھ دوم کے آخری دیدار کے لیے عوام کا جم غفیر اُمڈ آیا

    ملکہ الزبتھ دوم کے آخری دیدار کے لیے عوام کا جم غفیر اُمڈ آیا

    آنجہانی ملکہ الزبتھ کا تابوت بالمورل کیسل سے اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں ان کی ذاتی رہائش گاہ ہولیروڈ ہاؤس منتقل کیا گیا، بعد میں تابوت کو لندن لے جایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا اور چوبیس گھنٹے تک شہری اپنی محبوب ملکہ کا دیدار کر سکیں گے، اسی کے ساتھ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

     

     

    ہولیروڈ پہنچنے پر ملکہ کے تابوت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایبرڈین اورڈنڈی کے رستوں سے چھ گھنٹے کا سفر طے کر کے ملکہ کا تابوت ایڈنبرا لایا گیا، بڑی تعداد میں ان راستوں پر کھڑے برطانوی عوام نے ملکہ کے تابوت پر پھول نچھاور کیے۔ جس کے بعد ملکہ کا تابوت ایڈنبرا کے سینٹ گائلز کیتھیڈرل چرچ لے جایا گیا، جہاں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کنگ چارلس، ملکہ کمیلا سمیت شاہی خاندان کے افراد شریک ہوئے۔

     

     

    دعائیہ تقریب کے بعد ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا، جہاں ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام کی بڑی تعداد اپنی ملکہ کے آخری دیدار کے لیے لائنیں لگالیں ہیں ، چوبیس گھنٹے تک شہری اپنی محبوب ملکہ کا دیدار کر سکیں گے۔

    ملکہ کی میت آج لندن روانہ کی جائے گی ، تیرہ ستمبر کو شہزادی این اپنی والدہ کے ساتھ لندن جائیں گی، جہاں سے تابوت کو بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا۔ چودہ ستمبر کو تابوت ویسٹ منسٹر ہال منتقل ہوگا اور چار دن تک وہاں ہی رکھا جائے گا ، ویسٹ منسٹرہال میں چاردن تک عوام کو دیدارکی اجازت ہوگی۔

     

     

    جس کے بعد شاہی اعزازات کے ساتھ ملکہ کی آخری رسومات انیس ستمبرکو آخری رسومات ویسٹ منسٹرایبے میں ہوں گی، جس کے بعد ملکہ کوکنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزرمیں سپرد خاک کیا جائے گا۔ لندن کے رائل پارکس میں آخری رسومات کی یہ تقریبات بڑی زسکرینز پر دکھائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے آنجہانی ملکہ کی تاج پوشی اور شادی بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔

  • کینیڈا: فائرنگ کے واقعات میں پاکستانی سمیت 2 افراد ہلاک

    کینیڈا: فائرنگ کے واقعات میں پاکستانی سمیت 2 افراد ہلاک

    کینیڈا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک پاکستانی سمیت 2 افراد کے ہلاک جبکہ 3 افرادکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی شناخت محمد شکیل کے نام سے ہوئی ہے جو ملٹن میں ایک آٹو ورکشاب کا مالک تھا۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے ٹورنٹو کے ملٹن قصبے میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

    یہ واقعہ پیر کی شام ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کے فورا بعد کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو انٹاریو کے راستے میں گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپہ، لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیاپولیس نے بتایا ہے کہ اسی حملہ آور نے ایک دوسرے قصبے میں بھی فائرنگ کی، حملہ آور کی شناخت 30 سالہ شوان پیٹری کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دوسرے قصبے میں فائرنگ میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔