Baaghi TV

Author: News Editor

  • علاقائی صحافیوں کی خوشحالی چاہتےہیں،چھوٹے کاشت کاروں کو مفت سولر بجلی دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    علاقائی صحافیوں کی خوشحالی چاہتےہیں،چھوٹے کاشت کاروں کو مفت سولر بجلی دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور:علاقائی صحافیوں کی خوشحالی چاہتےہیں،چھوٹے کاشت کاروں کو مفت سولر بجلی دیں گے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کو ملنے والی امداد شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینداروں اور چھوٹے کاشت کاروں کو مفت سولر بجلی دیں گے۔

    لاہور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے پنجاب میں صحافیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر پریس کلب بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے علاج کے لیے بھی سہولیات دیں گے، جو بھی پریس کلب کے رکن ہیں، ان کے لیے آپریشن مفت کریں گے، عمران خان کی صحت کارڈ اسکیم بھی صحیح جارہی ہے اور فوری طور پر علاج شروع ہوگا اور ہسپتالوں کو لکھ کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ علاقائی صحافیوں کو بھی وہی مراعات ملیں جوقومی سطح پر مل رہی ہیں‌

    سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جو ٹیلی تھون کی تھی اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ڈھائی ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ جو ایپ بنائی گئی ہے اس میں بے گھر اور غریبوں کو 40 فیصد رعایت ملے گی، ہر زمیندار اور چھوٹے کاشت کار کو سولر پینل دینے کی ہدایت کی ہے کیونکہ شہباز شریف اور مفتاح اسمٰعیل کی کوششوں سے یہاں بجلی ٹھیک تو ہونی نہیں، اس لیے ان لوگوں کو سولر پینل مفت دیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امداد کی تقسیم کا عمل شفاف ہونا چاہیے، صرف باہر سے ڈالر آئیں تو شفافیت پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ مقامی سطح پر خیال رکھنا چاہیے۔وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ فکر نہ کریں ایک ایک پیسہ صحیح لگے گا تو کیا اس کا مطلب ہے کہ تم پیسے کھاتے رہے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اصل طریقے سے شہباز شریف جیسے مانگتے ہیں کوئی نہیں مانگ سکتا اور جو کچھ تقسیم ہوگا اس کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہاں مقامی انتظامیہ ہوگی، پھر حکومتی اراکین قومی اسمبلی اور ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود ہوں گے، جو ایک دوسرے پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے:مراد علی شاہ

    سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے:مراد علی شاہ

    کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ کا عرصہ لگے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبے کی موجودہ صورتحال اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو ایک ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قدرتی آفت اور موسمیاتی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں ایکڑ زرخیز زمین بھی سیلاب کی زد میں آ چکی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کسانوں کو تقریباً 3 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جب کہ لائیو اسٹاک کے شعبے کو 50 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ علاقوں میں کم از کم 8 سے 10 فٹ پانی ہے، جن علاقوں میں سیلابی پانی اتر چکا ہے وہاں بھی ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکیں، پاکستان میں اس سال غیر معمولی بد ترین بارشیں ہوئی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رواں سال صوبے میں معمول سے 10 سے 11 گنا زیادہ بارشیں ہوئیں، عام طور پر گڈو اور سکھر کے مقام پر تقریباً 4 لاکھ کیوسک سیلابی ریلا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے اور صوبے کے نکاسی آب اور آبپاشی کے نظام کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پانی کے اخراج میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے۔
    مراد علی شاہ نے اعتراف کیا کہ صوبے کو خیموں اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران اٹھایا تھا۔

    مون سون کی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 14 جون سے 9 ستمبر کے درمیان ملک بھر میں ایک ہزار 396 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 728 زخمی ہوئے جب کہ 3 کروڑ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے ہیں۔تباہ کن سیلاب کے دوران سندھ اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں اور سب سے زیادہ شہری زخمی ہوئے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 396 اموات میں سے سندھ میں مجموعی طور پر 578 شہری جاں بحق ہوئے، اسی طرح صوبے میں زخمیوں کی تعداد 8 ہزار 321 ہے جب کہ ملک بھر میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 728 ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ایشیا کپ فائنل:سری لنکا پاکستان کوشکست دیکرفاتح قرارپایا

    ایشیا کپ فائنل:سری لنکا پاکستان کوشکست دیکرفاتح قرارپایا

    لاہور: ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں سری لنکا کے 171 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں یہ ہدف حاصل نہ کرسکا اور یوں پاکستان یہ میچ 23 رنز سے ہار گیا ہے

    اس سے پہلے آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر داسن شناکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے 171 رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان صفر پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    پاکستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، محمد نواز 6، آصف علی صفر اور محمد رضوان 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ بھی بری طرح ناکام رہے اور صرف 2 رنز پر کلین بولڈ ہوگئے، نائب کپتان شاداب خان صرف 8 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو نسیم شاہ بھی صرف 4 رنز ہی بناسکے۔

    سری لنکا اننگز

    آئی لینڈرز کی جانب سے نسانکا اور کوشال مینڈس نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم نسیم شاہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینڈس کو صفر پر کلین بولڈ کردیا، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر نسانکا تھے جو کہ 8 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔

    حارث رؤف کی ان سوئنگ کو دنوشکا گوناتھیلاکا مکمل طور پر سمجھنے میں ناکام رہے اور صرف 1 رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے، دھننجایا ڈی سلوا نے 28 رنز بنائے اور افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ کپتان داسن شناکا صرف 2 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے، ہاسارنگا 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 36 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد سری لنکا کے مڈل آرڈر نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا جبکہ قومی ٹیم کے فیلڈرز کی جانب سے بھی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کا فائدہ راجہ پاکسا نے خوب اٹھایا، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، چمیکا کرونارتنے 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور نسیم شاہ سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 40 اور محمد حسنین نے 41 رنز دیئے، نسیم نے 1 جبکہ حسنین نے کوئی وکٹ حاصل نہ کی۔

    حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کی، شاداب خان اور افتخار احمد نے 1،1 کھلاڑی کی پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس طرح آئی لینڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    فائنل کے لئے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاداب خان اور نسیم شاہ کو شامل کرکے عثمان قادر اور حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    سری لنکا پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف لنکا پلیئنگ الیون میں کپتان داسن شناکا، دنوشکا گوناتھیلاکا، پاتھم نسانکا، وکٹ کیپر کوشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجاپکسا، وانندو ہاسارنگا، چیمکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، پرمود مدوشان اور دلشان مدوشانکا شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پانچویں بار جبکہ سری لنکن ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی ہے، پاکستان 2 بار ایشیا کپ کی چیمپئن بن چکی ہے، جبکہ سری لنکا 5 بار ٹرافی پانے نام کر چکا ہے۔

    ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تک 22 میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے 9 میچز سری لنکا جبکہ 13 میچز پاکستان نے جیتے ہیں، ایشیا کپ کے دوران ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 3 بار آمنے سامنے آئیں جن میں سے 2 مرتبہ سری لنکا جبکہ ایک مرتبہ پاکستان نے جیت اپنے نام کی۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کا شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون

    وزیراعظم شہبازشریف کا شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون کیا ہے ، شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد کرنے پر شکریہ ادا کیا

    وزیراعظم نے شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر دینے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی سطح پر اب تک کا سب سے بڑا عطیہ دیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آپ کی فراخ دلانہ مدد اہل پاکستان ہمیشہ یاد رکھیں گے: آپ نے پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت دیا ہے: آپ کی مدد سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی:

    وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والی تاریخی تباہی اور متاثرین کی مدد کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ،شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، اس کے ساتھ ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں

    امریکا سے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد لے کر دو مزید پروازیں پاکستان پہنچ گئیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا سے اب تک سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی 7 پروازیں آچکی ہیں، پاکستان کی جانب سے امریکی امداد پر شکریہ اداکیا گیا ہے۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ خراب موسم کی وجہ سے ایک پرواز ملتوی ہوگئی۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے بھی مزید دو پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، متاثرین کی مدد کے لیے مختلف ممالک سے 68 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، متحدہ عرب امارات سے اب تک 31 پروازیں امداد لے کرپاکستان پہنچ چکی ہیں، ترکی سے اب تک 11 پروازوں کی امداد پاکستان آئی۔

    ترجمان کے مطابق امریکا سے اب تک 7 پروازوں کے ذریعہ امداد پاکستان پہنچ چکی، چین سے 4، قطر، ازبکستان، اردن، ترکمانستان اور فرانس سے طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • مجھ سے ناظم جوکھیو کے قاتلوں نے صلح کے لیے زبردستی انگوٹھے لگوائے: والدہ

    مجھ سے ناظم جوکھیو کے قاتلوں نے صلح کے لیے زبردستی انگوٹھے لگوائے: والدہ

    کراچی:مجھ سے ناظم جوکھیو کے قاتلوں نے صلح کے لیے زبردستی انگوٹھے لگوائے: والدہ نے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی چالاکیوں سے پردہ اٹھا دیا ، اطلاعات کے مطابق مقتول صحافی ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ قاتلوں نے ان سے زبردستی صلح نامے پر دستخط کرائے۔

    بے گناہ قتل ہونے والے مظلوم ناظم جوکھيو کے کيس ميں نيا موڑ آگيا ہے، کیوں کہ مقتول کی والدہ نے قاتلوں سے صلح نامے کو زبردستی کرايا گيا معاہدہ قرار دے کر مسترد کرديا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

    ملزمان کے وکيل نے بتايا کہ مدعی افضل جوکھیو، مقتول کی بیوہ اور ان کی والدہ کی ملزمان سے مصالحت ہوچکی ہے، عدالت ملزمان کو بری کرکے ختم کردے۔سماعت کے دوران ناظم جوکھیو کی والدہ عدالت پہنچ گئیں۔ ۔ جہاں انہوں نے عدالت میں دہائياں دیں کہ بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔

    مقتول کی والدہ نے عدالت کو بتايا کہ انہوں نے مجھ سے زبردستی صلح نامہ پر اور کمپرومائیز پیپر پر انگھوٹے لگوائے۔عدالت نے ملزم جام اويس کو 24 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔اس سے پہلے ناظم جوکھيو کی بيوہ نے پوليس کے تاخيری حربوں اور بااثر افراد کی دھمکيوں سے خوف زدہ ہوکر ملزمان سے سمجھوتا کرليا تھا۔

    ملزمان سے صلح نامے کے بعد پولیس نے کیس سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردی تھيں، اور جام کریم سمیت 13ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔پولیس کی سفارش کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرديا تھا۔

    ناظم جوکھیو کا قتل

    مقامی صحافی ناظم جوکھيو کو گزشتہ سال نومبر ميں ملیر میں غیرملکیوں کو شکار سے روکنے کی ويڈيو وائرل ہونے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔مقدمے میں نامزد پيپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالکریم جوکھیو ملک سے فرار ہوگئے تھے اور اب ضمانت پر ہيں۔ جب کہ رکن سندھ اسمبلی اویس جوکھیو کیس میں گرفتار ہيں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پشاور،کراچی میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری،خطرناک مطلوب دہشت گرد گرفتار

    پشاور،کراچی میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری،خطرناک مطلوب دہشت گرد گرفتار

    پشاور:کراچی:: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری،خطرناک مطلوب دہشت گرد گرفتارسی ٹی ڈی کی وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ اٹک چوک میٹرول میں کارروائی ہوئی ہے جس میں کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ دہشت گرد محمد شاہ عرف ڈنگ گرفتار کرلیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد سی ٹی ڈی پشاور کو انتہائی مطلوب تھا،دہشتگرد شہر قائد میں اپنا نیٹ ورک بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں‌

    ملزم محمد شاہ عرف ڈنگ عسکری تربیت یافتہ ہے،گرفتار دہشتگرد کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ سے ہے،گرفتار دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رمضان میں ازاخیل ڈیم درآدم پرمامورایف سی کی چوکی پر راکٹ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا،پولیس کے مطابق 27جولائی2022کو شیخان نالہ چوک ایریا تھانہ متلی کے قریب پولیس جوانوں پر حملہ کیا

    حملے میں دو پولیس اہلکار جان علی اور شیر اکبر شہید ہوئے،گرفتار دہشتگرد متعدد مقدمے میں نامزد ملزم ہے،محمد شاہ عرف ڈنگ درہ آدم خیل کے مختلف علاقوں سے بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے

    دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں 2 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن کا تعلق کالعدم عسکریت پسند گروپ القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

    ترجمان نے جاری بیان میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس سپر مارکیٹ تھانے نے وفاقی حساس ادارے کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکریت پسند گروپ القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کے کارندے صہیب طارق عرف عثمان ولد محمد طارق خان کو گرفتار کیا جو کہ شہر کراچی میں روپوش تھا۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بتایا کہ مذکورہ عسکریت پسند نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ 2019 میں طلحہ نامی شخص کے تعاون سے افغانستان برامچہ میں واقع عسکریت پسند گروپ القاعدہ برصغیر کے کیمپ انچارج قاری عبداللہ سے رابطہ استوار کیا جس کے بعد ملزم براستہ دلبدین افغانستان برامچہ پہنچا، جہاں اس نے ایک ماہ کی عسکری ٹریننگ حاصل کی۔ملزم نے بتایا کہ اس کی ملاقات برامچہ میں 2 بھارتی شہریوں عبدالرحمن اور طہٰ سے بھی ہوئی، جن کا تعلق بھی اے کیو آئی ایس سے تھا۔

    دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد افغانستان میں موجود اے کیو آئی ایس کی لیڈر شپ کے ساتھ اس کا رابطہ بدستور برقرار رہا، ملزم بعدازاں عسکریت پسند گروپ القاعدہ برصغیر کے شعبہ نشرواشاعت کے ساتھ منسلک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق پاکستان آنے کے بعد افغانستان میں موجود اے کیو آئی ایس کے اوطاق کا امیر قاری عبداللہ کو ملزم کالعدم القاعدہ کے سہ ماہی میگزین ‘نوائے غزوہِ ہند’ کے ساتھ اے کیو آئی ایس کے مرکزی رہنماؤں مولانا عاصم عمر، شیخ اسامہ محمود و دیگر کے کتابچے اور ان کی آڈیو و ویڈیوز تقاریر سمیت تنظیمی ہدایات اور میٹیریل ملزم کو ٹیلی گرام ایپ پر باقاعدہ شئیر کرتا تھا، جسے ملزم ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کے مختلف گروپس میں بھیجتا تھا، ملزم مذکورہ تحریری و تقریری مواد کے ذریعے لوگوں کی ذہن سازی کرتا تھا اور لوگوں کو راغب کرتا تھا۔

    اس نے مزید انکشاف کیا کہ وہ دیگر ساتھیوں محمد عرف رومان، ابوعروہ اور عبدالمنان جن کا تعلق بھی عسکریت پسند گروپ القاعدہ برصغیر سے تھا، وہ پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، جس کے بعد ملزم کراچی آکر روپوش ہو گیا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم کے قبضے سے 1 پستول، 1 عدد دستی بم، 3 موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری

    پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری

    کراچی: پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں سرگرم عمل ہے۔پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود، خوراک، رہائش، پینے کے پانی اور طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے بروقت اقدامات میں مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔

    سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں ازحد ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں 23,076 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 1103 پانی کی بوتلیں اور 1795 راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے، جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔ مزید براں مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں میڈیکل ٹیموں نے 3049 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں کی 90 اور ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کی 92 جبکہ اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی 54 پروازیں کی گئیں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1521 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4800 خیمے، 2 لاکھ 16 ہزار 4 کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 2584 ٹن راشن، ایک لاکھ 96 ہزار 677 لیٹر پینے کا پانی تقسیم کیا جبکہ پاک فضائیہ کے 19 ٹینٹ شہروں میں 18 ہزار 441 افراد مقیم ہیں، متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کے 54 ریلیف کیمپ اور 44 میڈیکل کیمپ کام کررہے ہیں۔

    اس کے علاوہ پاک فضائیہ پی اے ایف سندھ کے نواب شاہ، سکھر، میرپور خاص، تلہار، جیکب آباد، سہون، پرپتھو میں امدادی کاموں میں مصروف ہے جبکہ بلوچستان کے سمنگلی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ ، پنجاب میں راجن پور اور ڈی جی خان میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ گلگت بلتستان، اسکردو، غذر، نلتر، گانچھے اور کے پی کے میں نوشہرہ، چارسدہ، خاصگی، سیدو شریف، شانگلہ، لارام میں توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

    عطیات

    سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے اب تک 6855.7 ٹن خوردنی اشیاء اور 1203 ٹن غذائی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں، مجموعی طور پر 45 لاکھ 97 ہزار 569 مختلف ادویات جمع کی جا چکی ہیں۔اس کے علاوہ اب تک 6452.3 ٹن خوراک اور 1165.3 ٹن غذائی اشیاء تقسیم کی جا چکی ہیں، اب تک 43 لاکھ 30 ہزار 611 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • 22 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد سفاک قاتل لاش ریلوے ٹریک پر پھینک گئے

    22 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد سفاک قاتل لاش ریلوے ٹریک پر پھینک گئے

    اسلام آباد(شبیرسہام سے)تھانہ شمس کالونی کی حدود میں 22 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد سفاک قاتل لاش ریلوے ٹریک پر پھینک گئے۔ پولیس نے واقعہ کو ٹرین حادثہ قرار دے کر لاش پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی ورثاء کے حوالے کرکے کیس داخل دفتر کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ اگر یہ ٹرین حادثہ تھا تو جائے وقوعہ ریلوے ٹریک پر خون موجود کیوں نہ تھا ؟ مقتول کا موبائل فون بھی غائب تھا اور مقتول کے کپڑے بھی وہ نہ تھے جو وہ گھر سے پہن کر نکلا تھا۔ ممکن ہے خون آلود کپڑوں کو بدل دیا گیا ہو۔ یہ وہ اہم نقطے تھے جس پر تحقیقات ہونا ضروری تھا۔ لیکن پولیس نے روائتی سستی کا مظاہرہ کیا اور کیس کو ٹرین کے ساتھ اتفاقی حادثہ قرار دے کر اپنی جان چھڑوا لی۔

    جس پر مقتول نوجوان کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے مقتول زبیر کی قبر کشائی کرنے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تلگنڈی ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ محمد زبیر ولد بشیر عباسی 25 جولائی 2022ء کو گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔ جس پر اس کے والد بشیر عباسی کی طرف سے تھانہ نوا شہر ایبٹ آباد میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ 30 جولائی 2022ء کی صبح گیارہ بجے زبیر کی لاش اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود نیو بوکڑہ ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی۔ تاہم اس کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش پمز ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی اور لاش کے فنگر پرنٹس لے کر شناخت کے لئے نادرا بھجوا دئیے ۔

    نادرا سے رپورٹ موصول ہونے پر پولیس نے 6 اگست کو ورثاء سے رابطہ کرکے لاش بغیر پوسٹ مارٹم کئے ان کے حوالے کر دیا۔ یوں مقتول کی تدفین آبائی علاقے میں کر دی گئی۔ اس کیس میں ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ پولیس تھانہ شمس کالونی نے مقتول نوجوان کا موبائل فون "انفنکس سمارٹ فائیو” ٹریس تو کرلیا اور موبائل فون میں سم استعمال کرنے والے ملزم رضوان کو گرفتار بھی کرلیا لیکن ملزم سے پولیس کی تفتیش صرف موبائل چوری کی حد تک رہی۔ ملزم رضوان کی طرف سے پولیس کو دئیے گئے بیان سے بھی کئی شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم رضوان نے پولیس کو بتایاکہ 26 جولائی کو اس نے مقتول زبیر کو بائیکیا پر صدر سے گولڑہ موڑ ڈراپ دیا۔ جس کے بعد ہوٹل پر دونوں نے چائے پی۔ اسی دوران اس نے مقتول زبیر کا موبائل فون چوری کرلیا۔ بعدازاں چوری شدہ یہ موبائل فون ملزم رضوان نے 14 اگست کو نصیر آباد میں واقع موبائل فون شاپ پر فروخت کر دیا۔ پولیس تھانہ شمس کالونی نے موبائل چوری کا مقدمہ نمبر 304/22 درج کرکے ملزم رضوان کو جیل بھجوا دیا۔ پولیس نے مقتول زبیر کے کیس کو صرف موبائل چوری کے واقعہ کے گرد گھمانے کے بعد مزید تحقیقات کرنے کی بجائے ورثاء کو موبائل فون کی مد میں 13 ہزار روپے تھما کر کیس ٹھپ کر دیا۔ مقتول زبیر کی موت کے بعد اس خاندان پر ایک اور قیامت گزشتہ روز اس وقت ٹوٹی جب مقتول نوجوان کی غمزدہ والدہ اپنے بیٹے کی جدائی مزید برداشت نہ کرسکی اور حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر اقوام متحدہ کی 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

    سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر اقوام متحدہ کی 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

    اسلام آباد:سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی طبی اشیا اور امدادی سامان لے کر اقوام متحدہ کی 2 پروازیں ہفتے کے روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس شپمنٹ میں 15.6 ٹن امدادی سامان موجود ہے جس میں ہیضے کی کٹس، پانی اور متعدد مقاصد کے لیے قابل استعمال خیمے شامل ہیں جنہیں طبی خیموں کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ امدادی اشیا دبئی حکومت اور انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی (آئی ایچ سی) کے تعاون سے پاکستان کو فراہم کی گئیں ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کی پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے کہا کہ ہم اس وقت طبی سہولیات اور سامان تک رسائی کو یقینی بنانے، بیماری کے پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    ترکیہ سے عطیہ
    اس کے علاوہ ترک ہلال احمر نے 200 خیمے، 1900 کمبل، 300 گدے اور دیگر امدادی اشیا بھی عطیہ کی ہیں، ترکیہ کی جانب سے عطیہ کیا گیا یہ امدادی سامان تفتان میں ہلال احمر پاکستان کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ہلال احمر بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ترک ہلال احمر کی جانب سے امدادی سامان لے جانے والی مزید 2 ٹرینیں جلد پاکستان بھیجی جائیں گی۔

    ادھر یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے، سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قرار دیا اور عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل کی ہے۔

    انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، ساتھ ہی سیلاب متاثرین کے کیمپس کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قراردیتے ہوئے کہا کہ 80 فیصد کاربن کا اخراج یہی جی ٹونٹی ممالک کرتے ہیں۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سوال پاکستان کیلئے امداد کا نہیں، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے۔عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے لیکن خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں دیکھی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، ترقی یافتہ ملک پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد کریں۔

    انہوں نے کہا کہ تباہی سے نمٹنے کی پاکستان میں سکت نہیں اور نہ ہی پاکستان اکیلے یہ کرسکتا ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائے گا، بحالی کے آپریشن میں کافی فنڈز کی ضرورت ہوگی، ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے بعد بحالی کا آپریشن ہوگا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • سیلاب سے تباہی اورحکمران طبقے کی بے حسی:(تجزیہ شہزاد قریشی)

    سیلاب سے تباہی اورحکمران طبقے کی بے حسی:(تجزیہ شہزاد قریشی)

    ایوان وزیراعلیٰ پر تیتر بٹیر اور ہرن گوشت کے من و سلویٰ کی بارشیں اور کروڑوں روپے کی لگژری گاڑیوں کی مبینہ خریداری ۔ جنوبی پنجاب سمیت سندھ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں سیلاب زدگان کی بدحالیاں اور عالمی طاقتوں سے امداد کی اپیلیں۔ نگر نگر جلسے جلوسوں میں آزادی اور آزاد بیورو کریسی کی عوامی شکایات اور مسائل سے اظہار تعلقی یہ وہ مناظر ہیں جو قومی افق پر بیک وقت نظر آرہے ہیں اور ان سب حالات و واقعات کا بیک وقت تسلسل سے ظہور پذیر ہوتے رہنا اس طرف اشارہ کر رہا ہے کہ ارباب اقتدار عوام کو بے وقوف سمجھ رہے ہیں۔ اسلام آباد اورپنجاب کی پولیس اور انتظامیہ کو اپنی سرد جنگ میں الجھا کر شہریوں کو چوروں، ڈکیتوں، لینڈ مافیا، قبضہ مافیا کے سپرد کر دیا گیا اب تو نوبت یہاں تک آپہنچی بڑے بڑے پولیس افسران اور سول انتظامیہ لینڈ مافیہ سے پلاٹ بطور گفٹ لے کر قبضوں اور سرکاری زمین پر قبضوں کی اجازت بھی دے رہی ہے۔

    سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سوسائٹیز بنائی جا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کی حکمرانی کے نیچے یہ غیر قانونی کام دن کی روشنی میں ہور ہے ہیں۔ قانون کی حکمرانی کا نعرہ لگانے والوں نے قانون کی حکمرانی کی رٹ کو قائم کرنیوالے اعلیٰ پولیس افسران کو اور سول انتظامیہ کے افسران کو کھڈے لائن لگا دیا جبکہ قانون شکنوں کی پشت پناہی کرنیوالوں کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھا دیا ہے اور کمال یہ ہے کہ آج کے حکمران تنقید کا نشانہ پاک فوج اور اس سے جبڑے قومی سلامتی کے اداروں کو بنا رہے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

    کیا کرپٹ اور بددیانت اعلیٰ پولیس کے افسران اور سول انتظامیہ کے آفیسران کی تعیناتی جن کا برائے راست رابطہ عوام سے رہتا ہے وہ پاک فوج کرتی یا سول حکمران؟ لیکن کیا کہا جائے اور یہ ایک حقیقت ہے جب ملک و قوم کے معاملات کی خبر رکھنے والے حالات و واقعات کا درست تجزیہ نہ کر سکیں تو اچھی بھلی باوقار غیرت مند قوم بھی مصائب و آلام اور آزمائش و ابتلاء کا شکار ہوجاتی ہے۔

    آج کے سیاستدانوں کی تاریخ لکھنے والا کیا تاریخ لکھے گا؟ یاد رکھئے اپنی قوم کو مایوس کرنیوالے ان کے یقین اعتماد اور بھروسے کو توڑنے والے نہ تو کہیں تاریخ کے صفحات میں جگہ پاتے ہیں اور نہ ہی قوم انہیں یاد رکھتی ہے ان کی حیثیت ان لوگوں کی سی ہوتی ہے جنہیں ایک اتفاق ایک حادثہ ایوان اقتدار میں پہنچاتا ہے تو دوسرا اتفاق ایوان اقتدار سے اٹھا کر تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیتا ہے۔