Baaghi TV

Author: News Editor

  • پینٹاگون نے خلیج کی نگرانی کیلئے بحری ڈرونز کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کردیا:ایران بھی محتاط ہوگیا

    پینٹاگون نے خلیج کی نگرانی کیلئے بحری ڈرونز کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کردیا:ایران بھی محتاط ہوگیا

    تہران :ایران کی جانب سے حال ہی میں امریکی بحریہ کی کشتیوں کو قبضے میں لیے جانے نے پینٹاگون کے ایک اہم پروگرام پر روشنی ڈالی ہے جس میں بڑے علاقوں میں گشت کرنے کے لیے فضائی، سطحی اور پانی کے اندر ڈرونز کے نیٹ ورک تیار کیے جائیں گے اور ان کی نگرانی کو مصنوعی ذہانت سے جوڑ دیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے شروع کیا گیا پروگرام جزیرہ نما عرب کے آس پاس کے پانیوں میں بے شمار بغیر پائلٹ کے جہازوں، یا یو ایس ویز کو چلاتا ہے جس کے ذریعے ڈیٹا اور تصاویر کو جمع کر کے خلیج میں جمع کرنے کے مراکز تک پہنچایا جاتا ہے۔یہ پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رہا جب تک کہ ایرانی فورسز نے 29-30 اگست اور یکم ستمبر کو دو واقعات میں 3 سات میٹر طویل سیلڈرون ایکسپلورر یو ایس وی کو پکڑنے کی کوشش کی۔

    سب سے پہلے ایران کے پاسداران انقلاب کور کے ایک جہاز نے خلیج میں ایک سیلڈرون میں ایک لائن ہُک کی اور اسے کھینچنا شروع کر دیا اور اسے اس وقت چھوڑا جب امریکی بحریہ کی گشت کرنے والی کشتی اور ہیلی کاپٹر جائے وقوع کی جانب بڑھے۔دوسرے واقعے میں ایک ایرانی تباہ کن جہاز نے بحیرہ احمر میں دو سیلڈرونز کو اٹھا کر جہاز پر لہرایا۔جس پر امریکی بحریہ کے دو تباہ کن جہاز اور ہیلی کاپٹر تیزی سے نیچے اترے اور ایرانیوں کو اگلے دن انہیں ان سے کیمرے اتارنے کے بعد چھوڑنے پر آمادہ کیا۔

    ایرانیوں نے کہا کہ یو ایس ویز بین الاقوامی شپنگ لین میں تھے اور ‘ممکنہ حادثات کو روکنے کے لیے’ اٹھائے گئے تھے جبکہ امریکی بحریہ نے کہا کہ یو ایس ویز شپنگ لین سے باہر اور غیر مسلح رہ کر کام کر رہے ہیں۔امریکی بحری افواج کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر وائس ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایرانی اقدامات کو ‘واضح، غیر ضروری اور پیشہ ورانہ میری ٹائم فورس کے رویے سے عدم مطابقت’ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’امریکی افواج جہاں بھی بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے وہاں پرواز، بحری جہاز اور آپریشن جاری رکھیں گی۔’

    ڈرونز کو بحرین میں قائم امریکی پانچویں بیڑے کی ٹاسک فورس 59 کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جو گزشتہ سال بغیر پائلٹ کے نظام اور مصنوعی ذہانت کو مشرق وسطیٰ کی کارروائیوں میں مربوط کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔پانچویں بیڑے کے ترجمان کمانڈر ٹم ہاکنز نے کہا کہ فضائی اور زیر سمندر ڈرون بہت اچھی طرح سے تیار اور ثابت ہوئے ہیں لیکن بغیر پائلٹ کی سطح کی کشتیاں بہت نئی اور مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔گزشتہ سال کے آغاز سے امریکی بحریہ اور علاقائی شراکت داروں نے سست یو ایس وی جیسے سیلڈرونز اور بیٹری سے چلنے والی اسپیڈ بوٹس جیسے مانٹاس ’ٹی 12‘ کو تعینات کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے نسیم شاہ کوکہاں دیکھا اوراس کے پیچھے کیا کہانی ہےاپنی ہی زبانی بتادیا

    بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے نسیم شاہ کوکہاں دیکھا اوراس کے پیچھے کیا کہانی ہےاپنی ہی زبانی بتادیا

    دبئی :بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے نسیم شاہ کوکہاں دیکھا اوراس کے پیچھے کیا کہانی ہےاپنی ہی زبانی بتادیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے نسیم شاہ سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔

    بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا ٹی وی سے زیادہ سوشل میڈیا میں اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، ان کا بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سے تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

    یو اے ای میں ہونے والے ایشیا ٹی 20 کپ میں اپنے دوست کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اروشی روتیلا بھی وہاں تھی، پورے ایونٹ میں رشبھ پنت تو کچھ نہ کرسکے لیکن پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو ملانے کی کوشش کی گئی۔

    اروشی روتیلا کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ایڈیٹڈ ویڈیو اپ لوڈ کی گئی، جس میں نسیم شاہ بھی نظر آرہے تھے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور پھر اس حوالے سے اروشی کو ٹرول بھی کیا گیا۔اروشی روتیلا سے متعلق ایک سوال پر نسیم شاہ نے بھی وضاحت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کچھ پتہ نہیں کہ اروشی کون ہیں اور کیا ہیں۔ معلوم نہیں لوگ اس طرح کے ویڈیو بناتے ہیں۔ مجھے تو اس بارے میں معلوم بھی نہیں کہ ایسا کیا ہوا اور کیا نہیں۔ ابھی میری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔

    نسیم شاہ کے بعد اروشی روتیلا نے بھی اب اس سارے معاملے کی وضاحت کردی ہے۔ اروشی روتیلا نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ کچھ دن پہلے میری ٹیم نے مداحوں کی بنائی ہوئی تمام خوبصورت ایڈیٹس (تقریباً 11-12) سوشل میڈیا پر شیئر کیں، انہیں اس میں شامل دیگر لوگوں کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔بھارتی فنکارہ نے مزید کہا کہ وہ میڈیا ستے درخواست کرتی ہیں اس سے متعلق خبریں نہ بنائیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ایشیا کپ کا فاتح کون ہوگا؟ فیصلہ آج:پاکستانیوں نے دعاوں کا سلسلہ شروع کردیا

    ایشیا کپ کا فاتح کون ہوگا؟ فیصلہ آج:پاکستانیوں نے دعاوں کا سلسلہ شروع کردیا

    لاہور:آج دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فئنل کھیلا جارہا ہے ، آج فائنل میں کامیابی کےلیے پاکستانیوں کی طرف سے دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایشیا کپ کا فائنل میچ آج بروز اتوار 11 ستمبر کو پاکستا ن اور سری لنکا کے درمیان شام کے وقت کھیلا جائے گا۔

    ایشیا کپ فائنل کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کو ہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج شام سات بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ حسن علی اور عثمان قادر سری لنکا کیخلاف کارکردگی نہیں دکھا سکے اس لئے ان دونوں کی جگہ شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔ جب کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا الگ سے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

    فائنل میچ میں سری لنکا کا انحصار وینندو ہسرنگا اور مہیش تھیکشنا کی سپن جوڑی پر ہوگا جنہوں نے گزشتہ میچ میں پاکستان کی اننگز کو 121 رنز تک محدود رکھا۔پاکستانی تماشائیوں کی نظریں محمد رضوان اور محمد نواز پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آوٹ آف فارم رہنے والے بابر اعظم کوفائنل میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔

    ماہرین کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں ٹاس بھی بہت اہمیت کا حامل ہے یہ بھی کہا جارہا ہے جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ دوسری ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے گی۔پاکستان نے اب تک ایشیا کپ میں 5 میں سے 2 مرتبہ ٹاس جیتا ہے جب کہ سری لنکا نے 5 میں سے 4 مرتبہ ٹاس جیتا ۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم نے 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، 2012 کے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ پاکستان کے علاوہ بھارت 7 مرتبہ جب کہ سری لنکا 5 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکے ہیں۔

  • سانحہ نائين اليون کو21 برس بيت گئے

    سانحہ نائين اليون کو21 برس بيت گئے

    لاہور:نائن اليون حملوں کو اکيس برس بيت گئے، گیارہ ستمبر دو ہزار ايک ميں امریکا کے شہر نیویارک میں دہشت گردی کی وہ کارروائی ہوئی تھی جس نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔

    گيارہ ستمبر دو ہزار ايک وہ منگل کا دن تھا جب خودکش حملہ آوروں نے چار امریکی مسافر بردار طیارے اغوا کر کے انہیں نیویارک اور واشنگٹن میں اہم عمارتوں سے ٹکرانے کے منصوبے پر عمل کیا۔

    تین طیارے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے، جب کہ ایک ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ ان حملوں میں تین ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس واقعے کو نائن الیون حملوں کے نام سے یاد کيا جاتا ہے اور یہ حملے نہ صرف امریکیوں بلکہ پوری دنیا کے لیے اکيسويں صدی کے اذیت ناک ترین واقعات میں ایک قرار دیے جاتے ہیں۔

    11 ستمبر 2001ء صبح قریباً آٹھ بجے یہ حادثات پے در پے رونما ہوئے ۔ پہلے ایک مسافر بردار بوئنگ طیارہ 757 نیو یارک کے 110 منزلہ ٹاور سے ٹکرایا اس کے اٹھارہ منٹ بعد ہی دوسرا بوئنگ 757 بھی دوسرے ٹاور سے ٹکرا گیا ۔ دو مسافر ہوائی جہاز نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی بلند و بالا عمارتوں سے ٹکرا گئے جن سے یہ عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ اس کےٹھیک ایک گھنٹے بعد ایک اور اغوا شدہ مسافر جہاز بوئنگ 757 بھی امریکی محکہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹا گان پر گرایا گیا جس سے پینٹا گان جزوی طور پر تباہ ہو گیا ۔ ۔ آدھے گھنٹے بعد ایک اور جہاز کے متعلق خبر آئی کہ جسے اغوا کر کے وائٹ ہاؤس کی طرف لے جایا جا رہا تھا یہ بھی بوئنگ 757 تھا جسے پنسلوانیا کے مقام پر لڑاکا طیاروں کے ذریعے مار گرایا گیا ۔

    پہلے صبح 8 بج کر 46 منٹ پر سب سے پہلے 5 دہشت گردوں نے امریکن ہوابازی کا مسافر طیارہ فلائٹ -11 ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شمالی ٹاور -1 سے ٹکرا دیا ۔ اور اس کے کچھ دیر بعد 9 بج کر 30 منٹ پر ایک دوسرا طیارہ یونائٹڈ ایئر لائن فلائٹ 175 کو بھی جنوبی ٹاور -2 سے ٹکرا دیا ۔ اور اسی وقت 9 بج کر 37 منٹ پر پینٹاگان کی عمارت سے بھی پانچ ہائی جیکروں کے ہاتھوں اغواہ شدہ طیارہ امریکی ایئرلائنز پرواز 77 گرایا گیا ۔ مزید تھوڑی دیر بعد تیسرا طیارہ جو یونائٹڈ ایئر لائن فلائٹ 93 تھا اس کو 4 ہائی جیکروں نے وائٹ ہاؤس کی طرف لے جانے کی کوشش کی ۔ مگر شانکس ولی ، پنسلوانیا کے قریب لڑاکا طیاروں کے ذریعے اسے مار گرایا گیا ۔ یہ وقت تھا 10 بج کر 30 منٹ ۔ ان تمام حملوں میں جہازوں میں موجود تمام مسافر مارے گئے ۔ ختم ہونے سے پہلے کئی مسافروں نے اپنے اپنے موبائل سیل کے ذریعے اپنے مختلف جگہوں پر فون کر کے اطلاعات دیں ۔ ان تمام اطلاعات کو بعد میں منظم کیا گیا تا کہ اس حادثے میں ہونے والے اندرونی واقعات کو تفصیل سے جوڑا جا سکے ۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پیپلز پارٹی کی معاہدوں پر نیک نیتی نظر نہیں آرہی: وسیم اختر

    پیپلز پارٹی کی معاہدوں پر نیک نیتی نظر نہیں آرہی: وسیم اختر

    سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلرپارٹی سے معاہدوں کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا اور اس بار بھی نیک نیتی نظر نہیں آرہی۔شایدیہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم میں‌ بھی پی پی کےساتھ معاہدے پرتقسیم نظرآتی ہے

    ایم کیو ایم کے سیئنر رہنما وسیم اختر کہتے ہیں کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے پاس سارے وسائل اور اختیارات ہونے کے باوجود شہر کا یہ حال ہے، وہ ڈلیور نہیں کر سکے ہیں، وہ کراچی کے ناکام ترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

    سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ موجودہ بلدیاتی حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی کی ‘‘جیومینڈرنگ’’ ہیں، پیپلزپارٹی حلقہ بندیوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کرچکی ہے۔

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا پیپلرپارٹی سے معاہدوں کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا، اور اس بار بھی پیپلزپارٹی کی نیک نیتی نظر نہیں آرہی۔

     

    ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھ بری خبرسنیئرصحافی مبشرلقمان نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بڑی پارٹی کے حصوں بخروں پر خوش نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتی ہی جمہوریت کا حُسن ہوتی ہیں اور یہ جماعتیں ہی کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں ممدومعاون کردار ادا کرتی ہیں

    ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھی دل کے ساتھ خبر دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں‌ آیا ہےکہ پارٹی میں ایک اور گروپ ابھرنے کو تیار ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ یقینی ہے کہ ایم کیو ایم کا سیاسی اثر عملی طور پر ختم ہو جائےگا اور اس کے سیاسی مخالفین اس تقسیم پر شاید خوشی کا اظہار کریں لیکن یہ نظر آرہا ہے کہ ایم کیو ایم کواب ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں کافی دنوں سے پارٹی کی ٹوٹ پھوٹ کے متعلق خبریں سُن رہا تھا ، مجھے معلوم ہے کہ ایم کیو ایم میں لڑائی جاری ہے اوراس بار کامران ٹیسوری کی تازہ تقرری کے بعد خلیج مزید بڑھ گئی ہے۔مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عامر خان اپنے وفاداروں سے الگ ہونے کو تیار ہیں۔یہ پارٹی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ایم کیوایم میں مزید تقسیم کے حوالےسے خبریں بہت عرصے آرہی تھیں پہلے ہی ایم کیو ایم تقسیم ہوچکی ہے اور سب سے پہلا دھچکا اس وقت لگا جب الطاف حسین کو پارٹی سے الگ کردیا گیا اورایم کیوایم پاکستان کی شکل میں نیا گروپ وجود میں آیا جبکہ اس سے پہلے ہی پاک سرزمین پارٹی کی شکل میں ایم کیوایم کا ایک مضبوط دھڑا سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سامنے آگیا اور اس کے ساتھ ساتھ فاروق ستار بھی پھر سے متعرک ہوگئے ہیں اور وہ بھی ایک دھڑے کے سربراہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے دھڑے کا نام سامنے نہیں آیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • عمران خان کو لائیو کیوں دکھایا؟پیمرا کا اے آروائی اوربول ٹی وی کو شوکازنوٹسز

    عمران خان کو لائیو کیوں دکھایا؟پیمرا کا اے آروائی اوربول ٹی وی کو شوکازنوٹسز

    اسلام آباد:عمران خان کو لائیو کیوں دکھایا؟پیمرا کا اے آروائی اوربول کو شوکازنوٹسز،اطلاعات کے مطابق پیمرا نے ایک بار پھرعمران خان کو لائیو دکھانے پراے آروائی اور بول ٹی وی کو شوکاز نوٹسز روانہ کردیئے ہیں، پیمرا کی طرف سے شوکازنوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان کو قوم کے سامنے لائیو دکھانے پرپابندی کےباوجود دکھایا گیا جو کہ پیمرا کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے

     

    پمرا کی طرف سے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے پیمرا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ M/s کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (C.E.O.) اے آر وائی کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ (اے آر وائی نیوز) اور بول نیوز کو تین (05) دنوں کے اندر تحریری طور پر وجہ ظاہر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، کیوں کہ مذکورہ بالا خلاف ورزیوں کے لیے چینل کے خلاف مناسب قانونی کارروائی جا سکتی ہے، بشمول جرمانہ، معطلی وغیرہ۔ اور سیکشن 29، 30 کے تحت لائسنس کی منسوخی اور پیمرا آرڈیننس 2002 کے ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی) ایکٹ کے کچھ بھی کارروائی کی جاسکتی ہے

    پیمرا کی طرف سے جاری شوکاز نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں کے نمائندے مورخہ پندرہ ستمبر کو پیمرا کو جواب جمع کروائیں اور اگراے آر وائی اور بول نیوز نے پیمرا کے شوکاز نوٹسز کا کوئی معقول جواب نہ دیا تو پھر ان ٹی وی چینلز کو جرمانہ بھی ہوسکتا ہے اور نشریات پربھی پابندی لگ سکتی ہے، اس لیے ضروری ہےکہ پیمرا کی طرف سے مقرر کردہ وقت اور دن کو پیمرا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر جواب دیا جائے

  • کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ خصوصی ویکسینیشن مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی، ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران 5 سے 11 سال کی عمر کے 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

     

     

    کراچی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 5 سے 11 سال کی عمر کے 62 اور حیدرآباد میں 2 بچے انتقال کرچکے ہیں، کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، کراچی اور حیدرآباد میں 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 19 ستمبر سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 3 افراد پر مشتمل 4 ہزار 554 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے 3 ہزار 987 آؤٹ ریچ ٹیمیں، 536 فکسڈ سینٹر اور 3 موبائل ٹیمیں شامل ہوں گی، مہم کے دوران 5 سے 11 سال عمر کے 34 لاکھ 13 ہزار 884 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا ہے، جنہیں فائزر کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی تاہم 70 فیصد ہدف کیلئے 24 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

     

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے 58 ای ڈی اوز بھی مہم کا حصہ ہوں گے اور ضلعی سطح پر 40 مانیٹرز مہم کی نگرانی کریں گے۔کرونا وائرس کے نتیجے میں مارچ 2020ء سے اگست 2022ء تک کراچی اور حیدرآباد میں 5 سال سے 11 سال کی عمر کے 64 بچے انتقال کرچکے ہیں اموات کی یہ شرح 0.7 فیصد بنتی ہے، سب سے زیادہ 49 اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، شہر قائد میں مجموعی طور پر اب تک ان عمروں کے 62 بچے انتقال کرچکے ہیں اور حیدرآباد میں انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 2 ہے۔

     

     

     

    بچوں کی بیماریوں کے ماہرین پر مشتمل نمائندہ تنظیم پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت 12 سال سے زائد عمر کے تمام پاکستانیوں کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، اب حکومت پاکستان نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    پہلے فیز میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے والدین سے اپنے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

  • پاکستان کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر یوم سوگ کا فیصلہ

    پاکستان کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر یوم سوگ کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ایک روزہ یوم سوگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر 12 ستمبر کو یوم سوگ منانے منظوری دے دی۔

    برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پرپاکستان میں 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائےگا۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 12ستمبر کو یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی۔

    خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبےمیں دن 11 بجےشروع ہوں گی۔خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبےمیں دن 11 بجےشروع ہوں گی۔

     

     

    دوسری طرف ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دار فانی سے کوچ کرگئیں اور ان کی آخری رسومات دس دن بعد ادا کی جائیں گی جس سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکۂ الزبتھ دوم کو 18 ستمبر کو سپرد خاک کیا جائے گا اور آخری آرام گاہ سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ کن عزیز رشتہ داروں کے ساتھ دفنایا جائے گا۔

    ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کا آغاز 18 ستمبر کو صبح گیارہ بجے بگ بینگ کی گھنٹی بجاکر کیا جائے گا اور العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آنجہانی ملکہ کو شاہ جارج ششم کی لابی میں دفنایا جائے گا۔

     

    ملکہ برطانیہ کے والد جارج ششم کی لابی لندن سے 36 کلومیٹر کی دوری پر یارکشائر کے دیہی علاقے میں واقع ہے۔ اس لابی میں سابق بادشاہ برطانیہ اور ملکہ الزتبھ کے والد جارج ششم کی قبر بھی ہے۔

    ملکہ الزبتھ کو ان کے والد، والدہ، بہن اور شوہر کے قریب ہی دفنایا جائے گا۔ ملکہ برطانیہ کے والد کا انتقال 1952 میں ہوا تھا جب کہ والدہ اور بہن 2002 میں راہی عدم سدھار گئی تھیں اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ گزشتہ برس داغ مفارقت دے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ 97 سالہ ملکہ الزبتھ کی والدہ نے بھی طویل عمر پائی تھی ان کا انتقال 101 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

    Queen elzebith

    یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ فروری 1952 میں لی گئی ایک تصویر میں ملکہ الزبتھ اپنے والد، والدہ، بہن اور شوہر کے ساتھ ایک تصویر میں کھڑی ہیں اور اب سب کا انتقال ہوچکا ہے اور ملکہ تدفن کے بعد تصویر میں موجود شاہی افراد کی قبریں بھی قریب قریب ہوں گی۔

  • شہباز شریف کابینہ ارکان کی تعداد عمران خان کی کابینہ سے تجاوز کرگئی

    شہباز شریف کابینہ ارکان کی تعداد عمران خان کی کابینہ سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ سے تجاوز کرگئی ہے۔آئین کے آرٹیکل92کے تحت کابینہ میں وفاقی بشمول وزرائے مملکت کی کل تعدادمجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مجموعی ارکان کے گیارہ فیصد سے زائد نہیں ہوسکتی۔

    اس وقت قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد342اور سینیٹ کی 100ہے اس طرح پارلیمنٹ کے ارکان کی کل تعداد442ہے اس کا 11فیصد48 ارکان بنتے ہیں جبکہ آئین کی شق 93 کی ذیلی شق1کے تحت وزیراعظم زیادہ سے زیادہ 5مشیر مقرر کرسکتا ہے جس کے بعد کابینہ کی مجموعی تعداد 53بنتی ہے۔

    شہباز شریف کابینہ میں34 وفاقی وزیر، سات وزرائے مملکت،4 مشیر جبکہ 17معاون خصوصی شامل جن کی مجموعی تعداد 62 ہوگئی ہے اور اگر معاونین خصوصی کی تعداد کو بھی کابینہ میں شمار کیا جائے تو شہباز شریف کابینہ کی تعداد آئین میں دی گئی تعداد سے تجاوز کرجاتی ہے۔

    معاون خصوصی آئین کی بجائے رولز آف بزنس 1973 کی شق 4کی ذیلی شق 6کے تحت تعینات کئے جاتے ہیں جن کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا درجہ دیا جاتا ہے مگر وہ کابینہ کے رکن شمار نہیں ہوتے اس لئے خصوصی معاونین کی تعداد کو کابینہ میں نہیں گنا جاتا۔

    حکمران اتحاد کی تمام جماعتوں کو ایڈجسٹ کرنے کے دباؤ میں وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر62 ہو گئی جس کی وجہ سے وفاقی وزارتیں کم اور وفاقی وزراء کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے۔وزیر اعظم کے 17 معاونین میں سے صرف تین کے پاس قلمدان ہیں اور باقی 14معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان بھی نہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو ان کی کابینہ 52 ارکان پر مشتمل تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کی سبکدوشی کے وقت25 وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد چار، چار اور معاونین خصوصی 19 تھے۔

  • اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    کراچی:فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایشین اور ورلڈ 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے صرف دو کھلاڑی ہی حصہ لے سکیں گے جب کہ پاکستان نمبر ون محمد سجاد ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

    پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق ایشین 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ 25 سے 28 ستمبر جب کہ ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

    ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی احسن رمضان اور بابر مسیح کریں گے، دونوں کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اخراجات خود برداشت کریں گے، پی بی ایس اے نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی ہےکہ فنڈز ملنےکی صورت میں کھلاڑیوں کو رقم واپس کردی جائےگی، تاہم قومی چیمپئن محمد سجاد اور حارث طاہر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے۔

    پی بی ایس اے کے ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اب تک اپنی سالانہ گرانٹ کی منتظر ہے، پی بی ایس اے کو امریکا میں ہونے والے ورلڈگیمز میں شرکت کے اخراجات بھی ادا نہیں کیےگئے۔

    پی بی ایس اے کے پاس اپنے فنڈز بھی نہیں کہ کھلاڑیوں کو ٹورز پر بھیجا جاسکے اس لیے سیلف فنانس کی بنیاد پر ایشین اور عالمی چیمپئن شپ میں پلیئرز شریک ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔