Baaghi TV

Author: News Editor

  • پنجاب پولیس کی حراست سے33 خطرناک ملزمان فرار

    پنجاب پولیس کی حراست سے33 خطرناک ملزمان فرار

    لاہور: پنجاب پولیس کی حراست سے33 خطرناک ملزمان فرار ہوچکے ہیں مگرپولیس حکام کو ان خطرناک مجرموں کے فرار کی شاید پرواہ نہیں ، پولیس ذرائع کے مطاق پچھلے 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزمان لاک اپ اور پیشی کے دوران پنجاب پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔

    اس سلسلے میں پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پولیس کی نااہلی یا مجرموں سے ملی بھگت، سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان کے لیے حوالات توڑنا یا ہتھکڑیاں کھولنا کھیل بن گیا۔پنجاب میں خطرناک مجرموں کی فراری کے حوالے سے ایک اہم رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزمان لاک اپ اور پیشی کے دوران پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔

    پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی گرفت سے بھاگنے والے خطرناک ترین مجرموں کے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غفلت کی اس دوڑ میں لاہور پولیس پہلے نمبر پر رہی، جس کی حراست سے 11 ملزمان فرار ہوئے، جن میں خطرناک ڈاکو بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل سی آئی اے یونٹ سے بھی 3ملزمان فرار ہوئے تھے، اور غفلت کا مظاہرہ کرنےوالے افسران کیخلاف کارروائیاں بھی کی گئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق اس عرصے میں فیصل آباد سے 6، گوجرانوالہ سے 4، شیخوپورہ ، راولپنڈی اور ڈی جی خان سے تین تین ملزم فرار ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے غفلت کے مرتکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کی، تاہم ملزمان کے فرار ہونے کے واقعات بجائے کم ہونے کے بڑھتے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 ماہ کے دوان 25ملزمان پولیس حراست سے فرارہوئے تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پاک فضائیہ کے شاہین اپنے سیلاب متاثرین ہم وطنوں کی خدمت اوربحالی کے لیئے پیش پیش

    پاک فضائیہ کے شاہین اپنے سیلاب متاثرین ہم وطنوں کی خدمت اوربحالی کے لیئے پیش پیش

    قوم کی پکار پر ہمیشہ فرنٹ لائن ریسپانڈر ہونے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جارحانہ انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے سیلاب زدگان کے لیے انتہائی ضروری مالی امداد جمع کرنے کے لیے “پاکستان ایئر فورس فلڈ ریلیف فنڈ” بھی قائم کیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک، رہائیش، پینے کا پانی اور طبی امداد سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے سرگرم ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں چھبیس ہزار سے زائد پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، دو سو پانچ پانی کی بوتلیں اور ایک ہزار سات سو انہتر خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں، جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں ازحد ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں 26226 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 205 پانی کی بوتلیں اور 1769 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے ہیں جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 1646 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • شہزادہ چارلس برطانوی تخت و تاج کےباقاعدہ بادشاہ بن گئے

    شہزادہ چارلس برطانوی تخت و تاج کےباقاعدہ بادشاہ بن گئے

    ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد شاہی تخت فوری طور پر ان کے جانشین اور ویلز کے سابق شہزادے چارلس کو سونپ دیا گیا ہے۔ملکہ الزبتھ دوم کے جمعرات کو انتقال کے بعد چارلس اصولاً بادشاہ بن گئے تھے لیکن آج بروزہ ہفتہ 10 ستمبر کو منعقد ہونے والی تقریب ملک میں نئے بادشاہ کو متعارف کرانے کے لیے ایک اہم آئینی اور رسمی اقدام ہے۔اس سلسلے میں لندن کی شاہی رہائش گاہ سینٹ جیمز پیلس میں باڈی ایکسیشن کونسل کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بادشاہ چارلس کے ساتھ اہلیہ کمیلا اور ولی عہد ولیم بھی موجود تھے۔ تقریب میں کنگ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کیے۔

    تقریب میں بادشاہ چارلس نے شہنشاہ برطانیہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، جس کے بعد سینٹ جیمز محل کی بالکونی سے چارلس کو باضابطہ بادشاہ بنائے جانے کا اعلان ہوا۔اعلان کے ساتھ ہی لندن ٹاور اورہائیڈ پارک سے توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس نے چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کا عزم بھی اٹھایا۔

    لندن کی شاہی رہائش گاہ سینٹ جیمز پیلس میں ہونے والی تقریب میں الحاق کونسل نے شرکت کی جو بادشاہ کو مشورہ دینے والے سینیر سیاست دانوں اور حکام پر مشتمل ہے۔ کونسل نے اس موقع پر باضابطہ طور پر ان کو ‘کنگ چارلس سوم’ کا لقب دیا۔ اس کے بعد بادشاہ کے حلف اور اعلانات کا سلسلہ جاری رہے گا۔تقریب سے خطاب میں شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ملکہ برطانیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا، ملکہ برطانیہ کی وفات ہمارے خاندان کیلئے صدمہ ہے۔ بطور بادشاہ انہیں ذمہ داریوں کا احساس ہے۔

    ملکہ برطانیہ نے بہترین انداز میں ذمہ داریاں ادا کیں۔ عام تاثر یہ ہے کہ شاہ چارلس کی تاجپوشی میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔ اس سے قبل ملکہ الزبتھ کے والد کے انتقال کے سولہ ماہ بعد تاجپوشی کی تقریب جاری رہی تھی۔کونسل کی جانب سے اعلان میں کہا گیا: ‘شہزادہ چارلس فلپ آرتھر جارج اب ہماری ملکہ، جن کی خوشگوار یادیں ہمارے ساتھ ہیں، کی موت کے بعد ہمارے بادشاہ چارلس سوم بن گئے ہیں۔ خداوند بادشاہ کی حفاظت فرمائے۔’

    تقریب میں چارلس کے ساتھ ان کی اہلیہ کیملا، جو اب ملکہ کنسورٹ ہیں اور ان کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم بھی موجود تھے۔ ولیم اب تخت کے وارث اور ولی عہد ہیں جن کو ان کے والد کے لقب یعنی پرنس آف ویلز سے نوازا گیا ہے۔تقریب کے بعد ایک شاہی اہلکار نے سینٹ جیمز پیلس کی بالکونی سے بلند آواز میں اعلان کیا۔

    یہ عمل لندن اور برطانیہ بھر میں دیگر مقامات پر بھی کیا جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں تخت پر بے مثال 70 سال گزارنے والی 96 سالہ ملکہ کی موت کے دو دن بعد لوگ اب بھی ہزاروں کی تعداد میں لندن کے بکنگھم پیلس کے باہر ان کی تعزیت کے لیے جمع ہیں۔یہ مناظر برطانیہ بھر میں دیگر شاہی محلات اور دنیا بھر میں برطانوی سفارت خانوں کے باہر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تاریخ میں پہلی بار براہ راست نشر ہونے والی قدیم روایت اور سیاسی علامت پر مبنی تقریب میں برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تقریب 1952 کے بعد پہلی بار منعقد کی گئی ہے جب ملکہ الزبتھ دوم نے تخت سنبھالا تھا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ملکہ برطانیہ کا انتقال،لیڈی ڈیانا کا اہم خطاب ” پرنسس آف ویلز”شہزادی کیٹ میڈلٹن کا مقدرٹھہرگیا

    ملکہ برطانیہ کا انتقال،لیڈی ڈیانا کا اہم خطاب ” پرنسس آف ویلز”شہزادی کیٹ میڈلٹن کا مقدرٹھہرگیا

    لندن :ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے اپنی آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کا اہم اعزاز پالیا ہے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد بادشاہ بننے والے کنگ چارلس نے اپنی آنجہانی اور ہر دلعزیز اہلیہ لیڈی ڈیانا کا دیا جانے والا پرنسس آف ویلز کا خطاب اپنی بہو کیٹ میڈلٹن کو دے دیا ہے اور اب 25 سال کے طویل عرصے کے بعد وہ پرنسس آف ویلز کہلائیں گی۔

     

     

    کنگ چارلس نے صرف بہو ہی نہیں بلکہ اپنے بڑے بیٹے اور کیٹ کے شوہر شہزادہ ولیم کو پرنس آف ویلز کا خطاب بھی دیا ہے جو ان کے پاس 1958 سے تھا تاہم ملکہ کی موت کے بعد بادشاہ بننے پر انہوں نے یہ اعزاز اپنے بڑے بیٹے کے نام کردیا۔واضح رہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں اس سے قبل پرنسس آف ویلز کا خطاب صرف لیڈی ڈیانا کو دیا گیا تھا جو اپنی سماجی خدمات کے باعث دنیا بھر میں مقبول تھیں۔

     

     

    کیٹ مڈلٹن ہر دلعزیز شہزادی ڈیانا کے بعد پرنسس آف ویلز کا خطاب حاصل کرنے والی پہلی شاہی شخصیت ہیں۔ انہوں نے شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد نہ صرف بڑی کامیابی سے شاہی خاندان میں ڈچس آف کیمبرج کے طور پر اپنی شناخت بنائی بلکہ اس کردار کو بھی بڑی خو بی سے نبھایا۔یہاں بھی کیٹ میڈلٹن نے اپنی آنجہانی ساس کی روایات کو تازہ کیا اور شاہی خاندان سے نہ ہونے کے باوجود شاہی خاندان میں اپنی انفرادی شخصیت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔

     

     

    یاد رہے کہ چند دن قبل برطانیہ میں طویل ترین عرصے تک ملکہ رہنے والی الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ملکہ کے انتقال پر برطانوی حکومت نے ملک بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    پشاور:کراچی:::کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک بار پھر بارشوں کی اطلاعات ہیں اور اس سلسلے میں پہلی خبر کے پی کے ضلع ایبٹ آباد سے آئی ہے جہاں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز میں داخل ہوگیا، جسے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس سے پہلے ملک میں متوقع موسی حالات کے بارے میں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بروز ہفتہ 10 ستمبر سے چودہ ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس سے خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نئے سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالا کنڈ، دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چترال، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص اور تھر پارکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری طرف سندھ میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم زوروں پر ہے۔

    صوبے بھرمیں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کی جانب ویکسینیشن کی جارہی ہے، جبکہ تنظیم کے رکن جمیل سومرو کے مطابق سندھ کے 14 بارشوں اور سیلابی متاثرہ اضلاع میں کل 57 ہزار دو سو25 جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے۔

    جمیل سومرو نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران بچ جانے والے مویشیوں کو مختلف وائرل بیماریوں کے شکار ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ویٹرنری ماہرین اور کمیونٹی لائیو اسٹاک ورکرز کوتنظیم کی جانب سے تربیت دی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیرلائیواسٹاک سندھ عبدالباری پتافی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے صوبے میں 80 ہزارجانورہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں میڈیا کو بتایا تھا کہ سندھ میں جانوروں کی ویکسینیشن درکار ہے اور ہم ابھی تک صرف 15 فیصد لوگوں تک مشکل سے پہنچ سکے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

  • عمران خان سخت زبان استعمال کررہاہے،ایسا نہیں کرنا چاہیے:شیری رحمان

    عمران خان سخت زبان استعمال کررہاہے،ایسا نہیں کرنا چاہیے:شیری رحمان

    کراچی :وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان بڑی غلط فہمی میں مبتلاہیں ،ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ قوم آخری گیند کی طرح آخری جلسے کیلئے تیار رہے، عمران بچائو تحریک کے مقاصد میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی اگلے مرحلے کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ عمران بچائو تحریک کے پہلے مرحلے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اداروں اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کی گئی اور سرے عام دھمکیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ان خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں ، البتہ ان کی طرز سیاست اور بیانات کے ذمہ دار وہ خود ہیں کوئی اور نہیں، ان کو لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہوتا تو عمران بچا ئوتحریک کے جلسے منسوخ کر کے سیلاب متاثر لوگوں کی مدد کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ایک طرف ملک ڈوبا ہوا دوسری طرف ایک شخص اپنی سیاست بچانے کے لئے جلسے کر رہا ہے۔

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی شیری رحمان نے کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہارکیا تھا ،وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل امریکا کیخلاف تقریریں کرتے رہے ہیں، عمران خان موجودہ حکومت کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔

     

    عمران خان کے ہر جھوٹ سے پردہ اٹھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں امریکا میں ایڈورٹائزنگ کی کیاضرورت پڑگئی؟ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • شارجہ کرکٹ میچ میں پاکستانی شائقین پرشرپسند افغانی حملہ آوروں کی اکثریت کے پاسپورٹ پاکستانی نکلے

    شارجہ کرکٹ میچ میں پاکستانی شائقین پرشرپسند افغانی حملہ آوروں کی اکثریت کے پاسپورٹ پاکستانی نکلے

    دبئی : شارجہ میں گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد سٹیڈیم میں جن افغانیوں نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھیں،اِن کو کیمرے اور ویڈیو کے ذریعے شارجہ پولیس نے پکڑلیا ہے،اِن سب کے اقامے چیک کئے گئے،بعد میں اِن کے ارباب/ کفیل کو بلا کر اِن سب کے پاسپورٹ چیک کئے گئے تو یہ انکشاف ہؤا کہ پاکستانی شائقین پر حملہ اور مار پیٹ کرنے والے اکثریت افغانیوں کے پاسپورٹ "پاکستانی” بنے ہوئے تھے،

    اس سلسلہ میں جب پاکستانی سفارتخانے کو اطلاع دی گئی تو پاکستانی سفارتخانے والے خود حیران اور پریشان ہوگئے،ذرائع کے مطابق اب اِن سب شر پسند افغانیوں پر "گلف ممالک” کی جانب سے مستقل پابندی عائد کردی گئی ہے اور اِن کو شارجہ سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے،جبکہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے،انٹیلی جینس ایجنسیاں اور ایف آئی اے بھی محترک ہوگئے ہیں اور اِن سبکو ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یہ پوچھ تاچھ کی جاسکے کہ انہوں نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ کیسے بنوائے تھے اور اِنکے پاسپورٹ بنانے میں کون کونسی کالی بھیڑیں ملوث ہیں،اب اِن سب کی مکمل تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی جیت پر افغان تماشائیوں کی طرف سے پاکستان کےخلاف نعرے بازی اورپھر پاکستانیوں پرشدید تشدد کی خبروں نے پاکستان سمیت دنیا بھرکو غمگین کردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران افغان تماشائیوں نے متحدہ عرب امارات کے اس اسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی اور اسٹیڈیم کو نقصان پہنچایا، جس پر عرب امارات کی حکومت حرکت میں آگئی اور پھر متحدہ عرب امارات میں اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے اور اسٹیڈیم کے ارد گرد لڑنے والے 97 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہاں تک کہ متحدہ عرب امارات کے دیگر حصوں سے 117 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ہوسٹلز اور کمروں میں پاکستانیوں سے لڑ رہے تھے۔

    کل 391 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ممکنہ طور پر بھاری جرمانے ادا کریں گے اور متحدہ عرب امارات کے ویزا پر تاحیات پابندی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ بھی ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ کل دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد افغانستان کو شکست دی تھی جس پر پہلے افغان کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرآصف سےبدتمیزی کی اور بُرے القاب کے ساتھ پکارا ، اس کے بعد جب پاکستان میچ جیت گیا تو پھر اسٹیڈیم میں موجود افغان تماشائیوں نے پاکستانیوں پر تشدد کیا اوراسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی جس پر عرب امارات کی حکومت نے سخت فیصلہ کیاہے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا

    کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا

    کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورنج لائن کا آغاز آج سے ہوگا۔اورنج لائن بس سروس بورڈ آفس ناظم آباد سے اورنگی ٹاؤن تک چلائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر 12 بسوں سےآغازکیا جائے گا جبکہ بسوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق اورنج لائن بس کا کرایہ ابتدائی طور پر 20 سے 25 روپے رکھا جائے گا، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے افتتاحی تقریب سادگی سے منعقد ہوگی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق کراچی والے آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں شہری جدید پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرسکیں گے، سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹوکے ویژن پرعمل پیراہے۔

  • برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کا قوم سے پہلے خطاب میں آنجہانی ملکہ کو زبردست خراج عقیدت

    برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کا قوم سے پہلے خطاب میں آنجہانی ملکہ کو زبردست خراج عقیدت

    لندن:برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوئم نے قوم سے اپنا پہلا خطاب کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے والے چارلس سوئم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں بہت زیادہ دکھی احساسات کے ساتھ آپ سے بات کر رہا ہوں، ملکہ برطانیہ الزبتھ ایک متاثرکن شخصیت تھیں، انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف رکھی۔

    ویڈیو خطاب میں بادشاہ چارلس نے آنجہانی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ملکہ کو روایات سے پیار تھا،میں اپنی والدہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتاہوں، میری والدہ کا ان کی قربانیوں، لگن کا بہت شکریہ۔ اس کے علاوہ بادشاہ چارلس نے بیٹے ولیم اور بہو کیٹ کو پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز بنانے کا اعلان بھی کیا۔گزشتہ روز برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ انہوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے ہیں۔

     

     

     

     

     

    یاد رہے کہ ملکہ کے انتقال کا اعلان بکنگھم پیلس نے پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے کیا۔بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آج دوپہر ملکہ الزبتھ سکاٹ لینڈ میں واقع بیلموریل پیلس میں انتقال کر گئیں۔‘ملکہ کے انتقال پر برطانوی حکومت نے ملک بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق جمعرات کو ہی ملکہ کے خاندان کے افراد سکاٹ لینڈ میں واقع بلموریل پیلس میں کو جمع ہوگئے تھے۔ملکہ الزبتھ 1952 میں تحت نشین ہوئیں اور اس دوران انہوں نے کئی سماجی تبدیلیاں دیکھیں۔

     
    شاہی خاندان کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے صاحبزادے کنگ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر جمعرات بیلموریل پیلس میں گزاریں گے اور جمعے واپس لندن آئیں گے۔
    واضح رہے کہ ملکہ گزشتہ کچھ عرصے سے سکاٹ لینڈ میں واقع بیلموریل پیلس میں مقیم تھیں۔
    ملکہ الزبتھ کے دور اقتدار کا دورانیہ جنگ عظیم دوم کے بعد کفایت شعاری کی مہم، بادشاہت سے دولت مشترکہ میں منتقلی، سرد جنگ کے خاتمے اور برطانیہ کی یورپی یونین میں شمولیت اور پھر علیحدگی پر مشتمل تھا۔
    ان کے دوراقتدار میں ونسٹن چرچل سے لزٹرس تک 15 وزرائے اعظم آئے۔ چرچل 1874 میں پیدا ہوئے تھے جب کہ الزبتھ کے دور بادشاہت کے آخری وزیراعظم لز ٹر کی پیدائش 101 سال بعد 1975 میں ہوئی جن کو ملکہ نے رواں ہفتے وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ملکہ الزبتھ نے اپنے دور اقتدار میں وزائے اعظم کے ساتھ ہفتہ وار ملاقائیں جاری رکھیں۔
     
    ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو مے فیر لندن میں پیدا ہوئیں۔ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ الزبتھ برطانیہ کی ملکہ بن جائیں گی لیکن دسمبر 1936 میں ان کے چچا ایڈورڈ ہشتم نے دو مرتبہ کے طلاق یافتہ امریکی خاتون ویلس سیمپسن سے شادی کے لیے تخت سے دستبردار ہوگئے۔ جس کے بعد الزبتھ کے والد جارج ششم بادشاہ بن گئے اور 10 سال کی عمر میں الزبتھ جو جو کہ اس وقت لیلیبٹ کے نام سے خاندان میں مشہور تھیں ولی عہد بن گئی۔
    اس کے تین سال بعد برطانیہ اور نازی جرمنی کے درمیان خلاف جنگ چھڑ گئی۔ جنگ کے دوران کا زیادہ عرصہ الزبتھ اور ان کی چھوٹی بہن پرنس مارگریٹ نے ونڈسر پیلس میں گزاریں جب ان کے والدین نے انہیں کینیڈا بھیجنے سے انکار کیا۔
    اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد الزبتھ نے آکزیلیری ٹیریٹوریل سروس سے بنیادی ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کی۔ملکہ الزبتھ  کے وفات پر برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ ملکہ نے ہمیں استحکام اور طاقت فراہم کی جس کی ہمیں ضرورت تھی۔’زندگی میں انہوں نے 96 سے زیادہ ملکوں کے دورے کیے اور کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بدلیں۔‘

     

    وزیراعظم نے کہا کہ جیسا ایک ہزار سے زائد سالوں سے ہوتا آیا ہے آج تاج ہمارے نئے بادشاہ اور ریاست کے نئے سربراہ کنگ چارلس سوم کو منتقل ہوگا۔ ہم کنگ چارلس سے ان کی والدہ کی موت پر تعزیت کرتے ہیں۔‘دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر دنیا بھر کے سربراہان حکومت اور اہم شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
  • ٹانک میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

    ٹانک میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

    پشاور:ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں نامعلوم افراد نے تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی کے قافلے پر حملہ کردیا، فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی فاتحہ خوانی کیلئے علاقے میں آئے تھے، واپسی پر گل امام کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تحصیل چیئرمین کی سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی محفوظ رہے۔

    4 پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ھوا ھے۔ عینی شاہدین کےمطابق ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد بطرف قبلہ (مغرب) سائیڈ پر فرار ھوئے ھیں۔ گاؤں درکی اور گاؤں پائی کے لوگوں نے لوڈسپیکروں میں اعلانات کرکے ملزمان کے پیچھے چغہ پارٹی کی صورت میں نکل گئے ھیں۔

    شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں پولیس حوالدار عمران ، پولیس حوالدار برکت ، کنسٹیبل رفیع اللہ شہید اور کنسٹیبل فضل رحمان شہید شامل ہیں

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی ٹانک میں دو پولیس اہکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیاتھا ،صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں 15 اگست سے انسدادِ پولیو مہم کے دوران جنوبی ضلع ٹانک میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا ۔

    جہاں پر نامعلوم دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں میں نثار اورپیر رحمان شامل تھے

    ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونیوالے پولیس اہلکار تھانہ گومل کی حدود کچہ گرہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے کہ اس دوران اچانک نامعلوم دہشت گرد جنہوںنے جھاڑیوں کے اوٹ میں چھپ کر اہلکاروں کو نشانہ بنایا تاہم پولیو ٹیم محفوظ ہے نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔