Baaghi TV

Author: News Editor

  • قوم مزید قربانیاں نہیں دے سکتی،اشرافیہ قربانی دے: سراج الحق

    قوم مزید قربانیاں نہیں دے سکتی،اشرافیہ قربانی دے: سراج الحق

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پر مشتمل ٹرائیکا ایکسپوز ہوگیا ہے اب کوئی ان کے گھسے پٹے بیانات سننے کو تیار نہیں، غریب قوم مزید قربانیاں نہیں دے سکتی اب کی بار حکمران اشرافیہ قربانی دے۔اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم آئی ایم ایف کے وفد کے سامنے سجدہ ریز ہیں اس سے بڑھ کر قوم کی اور کیا نفی ہو سکتی ہے کہ آئی ایم ایف قرض نہیں عوام کو زہر دے رہا ہے اس کی شرائط قبول نہیں اور جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی۔

    انہوں ںے کہا کہ آج 10 جنوری کو عوام کا سمندر لاہور سے اسلام آباد جائے گا، تین روزہ مہنگائی مارچ حکمرانوں اور آئی ایم ایف کےلئے پیغام ہے کہ قوم کو آپ کے بند کمروں کے فیصلے منظور نہیں۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کی مکمل تفصیل عوام کے سامنے رکھی جائے کیونکہ مہنگائی سے عوام پس کر رہ گے ہیں۔ حکمران نااہل مگر ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، بہت ظلم ہو چکا اور عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، انہیں کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں سے نجات چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بتایا جائے معیشت بہتر کیوں نہیں ہوئی، یقین سے کہتا ہوں ملک کو آئی ایم ایف اور بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں حکمران اپنی کرپشن بند کریں۔ سود اللہ سے جنگ ہے مگر اسلامی ملک کی حکومت اسے جاری رکھنے پر بضد ہے۔ ٹرائیکا نے مل کر سیاست، معیشت اور معاشرت تباہ کی۔ پاکستان 1947 میں بظاہر آزاد ہوا، حقیقت میں حکمران بدلے گئے، انگریزوں کی جگہ ان کے وفاداروں نے لے لی۔انکا کہنا تھا کہ قوم آج بھی استعمار کی غلامی میں ہے، ظالم جاگیردار و ڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار ایوانوں میں براجمان ہیں جو قانون اور انصاف کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں ہمیں اس فرسودہ نظام کو بدلنا ہے نوجوان آئندہ الیکشن میں کرپٹ سیاست دانوں کے لیے سیاسی موت ثابت ہوں گے۔

    امیر جماعت نے اس موقع پر اسلامی جمعیت کو شجرہ سایہ دار قرار دیا جس کی خوشبو سے پورا ماحول معطر ہو رہا ہے۔ جمعیت کی داستان قربانیوں، شہادتوں اور عزم و ہمت کی داستان ہے، جمعیت کا قافلہ رحمت اور امید کی نوید ہے، جمعیت اخلاق وکردار کا نام ہے جوپاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام کا فخر ہے۔انکا کہنا ہے کہا کہ استعماری طاقتیں ملک کے ہر شعبہ پر قابض ہیں صرف پاکستان ہی نہیں پورا عالم اسلام انکے اثر میں ہے، اسلامی دنیا کے عوام اپنے حکمران تک خود نہیں طے کرسکتے عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں کمال ڈھٹائی سے خاموش ہیں، انہیں وہاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ہماری معیشت اگر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کنٹرول میں ہے تو تجارت کے اصول ڈبلیو ٹی او طے کرتا ہے، ہمارا تعلیمی نظام اور نصاب غیر ملکی این جی اوز اور صحت ڈبلیو ایچ او کے تسلط میں ہے، استعمار کے وفاداروں نے وسائل سے مالا مال پاکستان کو دنیا بھر میں تماشا بنا دیا، حکمرانوں نے ایٹمی اسلامی پاکستان کے عوام کو بھکاری بنا دیا۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی برہمنوں اور مغل شہزادوں کے جانے کا وقت آگیا ہے نوجوان اسلامی انقلاب کے لیے بے تاب ہیں۔ عوام جاگ چکے ہیں۔

  • ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی

    استنبول:ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی،ذرائع کے مطابق ترکیہ میں 17 ہزار 134 اور شام میں 3 ہزار 277 افراد ہلاک ہوئے، دونوں ملکوں میں 40 ہزار اموات کا خدشہ ہے، ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی، ترکیہ میں 17 ہزار 134 اور شام میں 3 ہزار 277 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی۔زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے جب کہ قیامت خیز تباہی کے بعد 300 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں۔

    ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونےکا خدشہ ہے، انہیں نکالنےکے لیے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں، ترکیہ میں عمارتوں کےملبوں سے8 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکاہے۔ترک وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے 32 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 775 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، زلزلے میں مرنے والوں میں57 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ملبے تلے دبے زلزلہ متاثرین موبائل فون سے ویڈیوز، وائس نوٹس اور لائیو لوکیشن بھیج رہے ہیں۔شام میں ملبے تلے دبی ایک خاتون بچےکو جنم دے کر زندگی ہارگئی، لوگ دل تھام کر بیٹھ گئے جب کہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے میں دبی شامی بچی کو خود سے زیادہ ننھے بھائی کی فکر ہے، شام میں مدد کے منتظر دو بچوں کی وائرل ویڈیو نے دل پگھلادیے، شامی شہر ادلب میں ایک خاندان کو چالیس گھنٹوں بعد ملبے سے نکالے جانے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔عالمی ادارہ صحت نے دونوں ملکوں میں 40 ہزار اموات اور 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونےکا خدشہ ہے جن میں 14 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 3 لاکھ 80 ہزار زلزلہ متاثرین کو شیلٹرز میں منتقل کردیا گیا، ترکیہ میں زلزلے سے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

    ترک صدر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ کردی اس حوالے سے انقرہ میں خطاب سے ترک صدر کا کہنا تھاکہ ہولناک زلزلے کے باعث نقصانات سے امدادی کاموں میں دشواری ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جنوبی ترکیہ میں زلزلے کا شکار 10 شہروں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ امدادی کاموں کے لیے 5 ارب ڈالرز مختص کیے ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھاکہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے 45 ہزار پناہ گاہیں جنگی بنیادوں پر تعمیرہوں گی جب کہ زلزلہ زدگان کو اناطولیہ کے ہوٹلوں میں عارضی طور رکھنے پرغور کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ترکیہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے، 70 سے زائد ممالک نے امداد اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

  • بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، سیاح پھنس گئے

    بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، سیاح پھنس گئے

    سوات: بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں سے سیر و تفریح کے لیے آئے سیاح پھنس گئے۔بتایا گیا ہے کہ شدید برفباری کے باعث کالام بحرین روڈ پر مختلف مقامات سے راستے بند ہونے کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، وادی لیپا، نیلم ویلی سمیت متعدد بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی بڑھ گئی، وادی لیپا ، گریس ویلی ، فاروڈ کہوٹہ حویلی کی شاہراہیں بند ہو گئیں۔

    بالائی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا، سیاحتی مقامات پیر چناسی ، سراں اور ملحقہ علاقوں میں بھی برفباری سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    ادھرموسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، جمعے تک کراچی میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے خشک موسم میں کمی آئی، فضائی معیار بھی بہتر ہوا ہے۔

    موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے مزید کہا کہ کراچی میں ہفتے سے شمال مشرق سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی تبدیلی سے ہفتے کے بعد 4 سے 6 دن کے دوران موسم خشک رہےگا۔ دن اور رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی آجائےگی۔جواد میمن کے مطابق خشک اور گرد آلود ہواؤں کے باعث فضائی معیار آلودہ رہنےکا خدشہ ہے

  • مفتاح اسمعیل نےاحسن اقبال کووزیرخزانہ لگانے کی بات کیوں کی؟دلچسپ صورتحال سامنے آگئی

    مفتاح اسمعیل نےاحسن اقبال کووزیرخزانہ لگانے کی بات کیوں کی؟دلچسپ صورتحال سامنے آگئی

    لاہور:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری جگہ احسن اقبال جیسا اکانومسٹ ٹائپ قابل شخص لگا دیتے تو آج صورتحال کچھ اور ہوتی۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے کا دیکھا کیا نتیجہ نکلا؟، مجھے نکال دیتے اکانومسٹ ٹائپ احسن اقبال جیسے کو لگا دیتے تو کچھ نہ کچھ تو ہوتا۔

    مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کی سوچ کو ہی الٹا قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اسحاق ڈار نے کہا آئی ایم ایف سے بات نہیں کروں گا، یہ سوچ الٹی ہے، اسحاق ڈار کو ایسی باتیں کرنے کی کیا ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ 9 ہزار کنٹینرز پورٹ پر کھڑے، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، ایگو کے چکر میں فیکٹریاں بند کرا دیں، کیوں ڈیفالٹ رسک بڑھایا گیا، ملک کو نقصان ہوا، ڈالر کی پالیسی میں سٹیٹ بینک نے بہت غلطیاں کیں۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف معاہدے سے پہلے خود بھی کچھ کر لینا چاہئے تھا، حکومت کو گیس کی قیمت پہلے ہی بڑھا لینی چاہئے تھی، آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کہا تھا، ہم نے دنیا کے پیسے واپس کرنے ہیں، پاکستان کو اب ایکسپورٹ کو بڑھانا ہو گا۔

    ڈیرہ بگٹی؛ ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی

    انہوں نے کہا کہ سمجھ ہونی چاہیے پاکستان نے کدھر جانا ہے، بنگلہ دیش کی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، ہمیں اپنی پالیسیوں کو دیکھنا ہو گا، ہم کہیں نہ کہیں تو غلطی کر رہے ہیں، پاکستان میں دنیا کی خراب ترین گورننس ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کرنا ہو گا، پنشن ریفارمز کرنی پڑیں گی، ہمیں آبادی کے تناسب سے پلاننگ کرنا ہو گی، پاکستان کا بانڈ اس وقت بیچنا ممکن نہیں ہے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ

    سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ

    کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کراچی ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے بلاول ہاؤس سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوئے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری چند روز دبئی میں قیام کریں گے جہاں اُن کی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ آصف علی زرداری کے دورے کی نوعیت کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

    ادھرپیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کیلئے 7 امیدواروں کی دوسری لسٹ جاری کر دی۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی جانب سے 7 امیدواروں کے ناموں کی سفارشات پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو بھجوائی گئیں۔

    این اے 135 لاہور میں امجد جٹ، این اے 93 خوشاب میں ملک علی اعوان، این اے 96 میانوالی میں عبدالعزیز خان، این اے 109 فیصل آباد میں نجف وڑائچ، این اے 70 گجرات سے قمر زمان کائرہ کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی۔این اے 107 فیصل آباد سے ارشد جٹ، راولپنڈی سے زمرد خان کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے، این اے 87 حافظ آباد سے تاحال کسی کا نام فائنل نہیں ہوسکا، پارٹی ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔

  • پاکستان میں صحت کے‌حوالے سے سروے کا اعلان

    پاکستان میں صحت کے‌حوالے سے سروے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے شعبہ صحت سے متعلق ملک گیر سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، عالمی ادارے اور تنظیمیں جے ای ای سروے نتائج کی بنیاد پر مختلف ممالک کو فنڈنگ فراہم کرتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے صحت کے شعبے سے متعلق ملک گیر سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا، سروے کے دوران وبائی و غیر متعدی امراض کی تشخیص اور تدارک کی حکومتی صلاحیت کی جانچ کی جائے گی۔

    وزارت قومی صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ’جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلوایشن‘ نامی ملک گیر سروے عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے کرایا جائے گا، پاکستان کی درخواست پر ہونے والے سروے کے لیے 50 کروڑ سے زائد فنڈز عالمی ادارہ صحت فراہم کر رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلوایشن سروے کے لیے پاکستانی ماہرین کی ٹریننگ جاری ہے، اسلام آباد میں ڈبلیو ایچ او ایمرو ریجن کے ماہرین ملک بھر سے آئے پاکستانی ماہرین صحت کو سروے سے متعلق تربیت فراہم کر رہے ہیں۔تربیت یافتہ پاکستانی ماہرین بارڈرز اور اندرن ملک لائیو اسٹاک سمیت شعبہ صحت کے 19 ایریاز اور وبائی و غیر متعدی امراض کی تشخیص اور تدارک سے متعلق حکومتی صلاحیتوں کی جانچ کر کے رپورٹ تیار کر یں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین دوبارہ ٹریننگ کے لیے مارچ میں پاکستان آئیں گے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین آئندہ ماہ پاکستانی ٹیموں کے ہمراہ ملک گیر سروے کا حصہ بنیں گے۔

    وزارت قومی صحت جے ای ای سروے رپورٹ ڈبلیو ایچ او کو پیش کرے گی، ذرائع کے مطابق یہ سروے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کے تحت منعقد کیا جاتا ہے، عالمی ادارے اور تنظیمیں جے ای ای سروے نتائج کی بنیاد پر مختلف ممالک کو فنڈنگ فراہم کرتی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلوایشن سروے کرانے والا دنیا کا چوتھا ملک ہوگا، پاکستان کو 2016 میں ہونے والے جے ای ای سروے میں 46 پوائنٹس ملے

  • پاکستان لٹریچرفیسٹیول کا آغاز10 فروری کو لاہورمیں ہو گا

    پاکستان لٹریچرفیسٹیول کا آغاز10 فروری کو لاہورمیں ہو گا

    لاہور: پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 10 فروری کو لاہورمیں ہوگا جس کا افتتاح نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ کریں گے۔ فیسٹیول کے 50 سے زائد سیشن ہوں گے جس میں تفریح، مزاح، موسیقی، ڈانس کے علاوہ ادب،تعلیم، معیشت، کتابوں کی تقریب رونمائی،ملک کے معروف دانشوروں اور فن کاروں کے ساتھ گفتگو شامل ہوگی۔

    عمران خان سے صدرمملکت عارف الرحمن علوی کی اہم ملاقات، انتخابات کی تاریخ نہ دینے…

    افتتاحی تقریب میں پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر اور سندھ کے وزیر ثقافت اور تعلیم سید سردار شاہ بھی شرکت کریں گے۔

    الحمراءآرٹس کونسل میں، انور مقصود، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات علی نواز ملک اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار ذلفی کے ہمراہ صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی احمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے کراچی آرٹس کونسل اردو کانفرنس منعقد کر رہی ہے، اب ہم ایک نیا برانڈ متعارف کرا رہے ہیں، پاکستان میں یکجہتی کی بہت ضرورت ہے، کلچر اور ادب کے ذریعے ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑا جا سکتا ہے۔

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید…

    انہوں نے کہا کہ لاہور ادبی و تہذیبی مرکز رہا ہے، دلی اور چندی گڑھ سے لوگ یہاں پڑھنے آتے تھے، ہم نوجوان نسل کو آپس میں جوڑ رہے ہیں، لاہور کے بعد گوادر،مظفر آباد،گلگت،پشاور، اسلام آباد اور کراچی میں اس فیسٹیول کا انعقاد ہو گا۔احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم امریکہ کے مختلف شہروں ہیوسٹن، نیویارک، شکاگو، ڈیلس اور ٹورنٹو میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔

    انور مقصود نے کہا کہ اگر لاہور نہ ہوتا تو پاکستان میں اردو نہ ہوتی، ہر آدمی کا حق ہے کہ اس کا آنے والا دن اچھا ہو، حالات برے ہیں لیکن ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ملک میں تعلیم کو پنپنے نہیں دیا گیا کیونکہ اس ملک کے بچے پڑھ گئے تو الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت ذہین ہیں، عقل اور سمجھ کے ساتھ ہماری نوجوان نسل سچی ہے، احمد شاہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ کامیاب ہوتا ہے، اس فیسٹیول کے انعقاد میں زلفی کی بہت محنت ہے۔

    صوبائی وزیر ثقافت و اطلاعات عامر میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد احمد شاہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول ایونٹ کے روح رواں ہیں، انور مقصود ہمارے ملک کے لیجنڈ ہیں، اس فیسٹیول کی بنیاد اور محنت احمد شاہ کی ہے، پاکستان کے معاشرے میں جو شدت پسندی بڑھ گئی ہے اس سے نکلنے کے لیے ایسے ایونٹس بہت ضروری ہیں۔ذوالفقار زلفی نے کہا کہ ہم احمد شاہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، اس فیسٹیول کے لیے احمد شاہ دن رات محنت کر رہے ہیں، الحمرا ہر قدم میں ان کے ساتھ ہے ، عامر میر کی قیادت میں ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔

  • مردان: سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ میں کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد ہلاک

    مردان: سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ میں کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد ہلاک

    مردان: ضلع نوشہرہ مصری بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ تھانہ رسالپور ضلع نوشہرہ مصری بانڈہ میں دہشت گردوں کا منظم گروہ دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کی غرض سےعلاقے میں موجود ہے۔

    عمران خان سے صدرمملکت عارف الرحمن علوی کی اہم ملاقات، انتخابات کی تاریخ نہ دینے…

    سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم علاقے میں پہنچی تو اچانک مخالف سمت سے جوانوں پر ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ انکے 2 سے 3 ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد ذیشان عرف عثمان اور سلمان عرف اماراتی کے ناموں سے ہوئی۔

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید…

    دونوں دہشتگرد محکمہ انسداد دہشتگردی مردان کو پولیس پر حملوں اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کانسٹبل بلال، کانسٹبل مزمل شاہ اور کانسٹبل زرمست کو شہید کرنے کے علاوہ سینئر میڈیکل ٹیکنیشن عبدالتواب کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔پولیس کی بھاری نفری نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • آئی ایم ایف کےحکومت کےساتھ معاملات طے پا گئے

    آئی ایم ایف کےحکومت کےساتھ معاملات طے پا گئے

    اسلام آباد:حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے، وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر اعظم سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایم ایف کے وفد سے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایم ایف مشن کی جانب سے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کے بعد پروگرام کی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا، اس کے بعد پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط ادا کی جائے گی۔آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق پاکستان کو بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرولیم پر ٹیکس بڑھانا ہو گا اس کے علاوہ توانائی شعبے میں گردشی قرضے کم کر کے اصلاحات لانا ہوں گی۔

    سرکاری اداروں کے نقصانات میں کمی، نجکاری پروگرام پر عمل، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنا اور ٹیکس محصولات میں اضافے جیسی کڑی شرائط رکھی گئی ہیں۔مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ آج اچھی خبر دیں گے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں، ہمارا ان سے کوئی اختلاف نہیں۔

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید…

    واضح رہے آئی ایم ایف کے وفد نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں معاشی صورتحال اور معاہدے پر تبادلہ خیال ہوا تھا، وزیر اعظم نے آئی ایم ایف وفد کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی تھی، وزیرخزانہ نے وفد کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ توانائی حکام نے وزیراعظم کو نظرثانی شدہ گیس مینجمنٹ پلان پیش کیا تھا۔

  • عمران خان سے صدرمملکت عارف الرحمن علوی کی اہم ملاقات، انتخابات کی تاریخ نہ دینے پرتنقید

    عمران خان سے صدرمملکت عارف الرحمن علوی کی اہم ملاقات، انتخابات کی تاریخ نہ دینے پرتنقید

    لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان اہم ملاقات ہوئی جس میں الیکشنز اور ملک کی معاشی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر الیکشن کمیشن پر تنقید کی گئی۔

    پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار

    زمان پارک ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صدرِ مملکت کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کی مدت کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوائے گئے خط کے مضمرات پر بات چیت کی گئی۔

    ترکیہ میں پاکستانی ریسکیو ٹیم نے 16سالہ لڑکے کو 4 روز بعد زندہ نکال لیا

    ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مقننہ کی تحلیل کی صورت میں دستور انتخاب کیلئے 90 روز کی مہلت طے کرتا ہے، آئینی مدت کے دوران انتخابات کے انعقاد میں ناکامی آئین سے صریح انحراف کی مترادف ہے، انحراف کی صورت میں آئین بذاتِ خود واضح ہدایات دیتا ہے۔ علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے لازم ہے کہ دستور کی منشاء کو لاگو کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
    عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم آئین ساز تھے اسی لئے ہماری ریاست کی بنیاد آئین پاکستان ہے، قرارداد مقاصد واضح بتاتی ہے کہ حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے،ریاستِ پاکستان،اس مقدس امانت کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعےاستعمال کرے گی۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کےلیے درخواستیں طلب کرلیں

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابات میں آئینی مدت سے انحراف ریاست کی بنیاد ہلا دینے کےمترادف ہے،آئین کے تحفظ کیلئے آج پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے جس سے کسی بھی قسم کا انحراف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہوگی۔ملاقات کے بعد عارف علوی خصوصی طیارے سے نور خان ایئربیس سے اسلام آباد پہنچ گئے۔