Baaghi TV

Author: News Editor

  • آپریشن لندن برج:ملکہ برطانیہ کی موت کےبعدکیا ہوگا؟ًمبشر   لقمان کی ملکہ برطانیہ کی وفات پرتاریخی وپرانی ویڈیووائرل

    آپریشن لندن برج:ملکہ برطانیہ کی موت کےبعدکیا ہوگا؟ًمبشر لقمان کی ملکہ برطانیہ کی وفات پرتاریخی وپرانی ویڈیووائرل

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرچکی ہیں اور بکنگھم پیلس کی جانب سے سرکاری سطح پر تصدیق کی جاچکی ہے، اس صورتِ حال سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلئے پہلے سے ہی تیاری کی جاچکی ہے۔سینیئرصحافی مبشرلقمان جو کہ وفات کی خبرکے دوران کہیں سفرپر تھے تو انہوں نے اسی دوران ملکہ برطانیہ کی وفات پراپنی ایک تاریخی اورپرانی ویڈیو کے ذکر کیا جس میں انہوں نے بڑا عرصہ پہلے ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد کیا ہوگا؟کے متعلق اہم معلومات شائقین کے لیے شیئر کی تھیں

    مبشرلقمان پہلے تو ملکہ برطانیہ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہیں پھر بتاتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ کی وفات کسی عام فرد یا کسی سربراہ مملکت کی وفات کی طرح نہیں بلکہ اس کے لیے ایک پروٹوکول ہے جو کہ بہت پہلے طئے کیا جا چکا ہے

    مبشرلقمان اپنی اس پرانی ویڈیو میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر بتا رہے ہیں کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات ایک خاص منظرنامہ پیش کرے گا ، ان کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی وفات پر دنیا ہی بدل جائے گی

     

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں موجود ملکہ برطانیہ کے پرائیویٹ سیکرٹیز یا پرسنل سیکرٹیز برطانیہ کے وزیراعظم کو ایک خط لکھیں گے اور اس میں ملکہ برطانیہ کی وفات کواس انداز سے پیش کریں کہ اس خط میں یہ لکھا جائے گا کہ “آپریشن لندن برج” گرگیا ، اس کے بعد وزیراعظم ملکہ برطانیہ کی موت کے فوراً بعد “آپریشن لندن برج” کے عمل کوعملی جامہ پہنائیں گے اور پھر 15 وہ ممالک جہاں ملکہ برطانیہ کی عملداری آج بھی چلتی ہے کو ایک محفوظ پیغام کے ذریعے بتا دیا جائے گا کہ "آپریشن لندن برج "از فالن یعنی گرچکا ، ملکہ کی وفات کے بعد ایک مرتبہ منہدم ہوگیا اس کے بعد دولت مشترکہ کے 36 ممالک کے سربراہان ایک سیاہ کونے والا نوٹس نمودار کیا جائے گا اور دنیا کے اہم ٹیلی ویژن اورریڈیواسٹیشنز کے ذریعے ملکہ برطانیہ کی وفات کی خبریں چلائیں‌گے

    بی بی سی کہ جن کے پاس پہلے ہی ملکہ برطانیہ کی زندگی کے متعلق کئی دنوں کے پروگرامز پہلے ہی تیار ہیں‌ وہ نشرکیے جائیں گے ، اس میں ملکہ برطانیہ کی زندگی کے اہم پہلووں کو اجاگر کیا جائے گا ، بی بی سی جیسے بڑے اداروں کے نیوز ریڈرز اوردیگرعملے کو سیاہ رنگ کا لباس پہنایا جائے گا اور بی بی سی کے دفاتر میں کالے رنگ کے کپڑے پڑے ہیں وہ پہنیں جائیں گے

    بی بی سی جو روایتی برانڈنگ ہے جوسرخ ہے وہ سیاہ ہوجائے گی ، موت کے اسی دن ملکہ برطانیہ کے بڑے بیٹے کوبادشاہ بنایا جائے گا ، دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹس اور کاروبار ملکہ برطانیہ کی وفات کے احترام میں بند رہیں گے اور موت کے اگلے دن رواں سلسلہ پرنس چارلس اپنی بطور بادشاہ پہلی سرکاری تقریب کریں‌گے اور حکومت لندن کے ہائیڈ پارکس میں 41 توپوں کی سلامی سے اپنی بادشاہت کا آغاز کریں گے ،

    پرنس چارلس کنک چارلس بنیں‌گے اور وہ اپنے سٹیٹس کا نام تبدیل کرسکتے ہیں اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے اور دیگرملکوں کا دورہ کرتے ہوئے لندن پہنچیں‌گے اور پھر بی بی سی ان کی ڈاکومنٹری چلائیں گے اور مزاحیہ قسم کے پروگرام اور گفتگو نہیں ہوگی ، اس کے اگلے چار دنوں بعد ملکہ کے تابوت کو فوجی پروٹوکول کے ذریعے برمنگھم پیلس سے نکالا جائے گا

    پھرشاہی خاندان کے دیگرافراد پرنس چارلس کےساتھ ملکہ برطانیہ کے تابوت کو سلامی دیں‌گے اورپھر اس کے بعد سب کے لیے ملکہ کے تابوت کو سلامی دینےکےلیے دروازے کھول دیئے جائیں گے ، اس کے بعد دس گزرجائیں گے توپھرپورے برطانیہ میں ملکہ کے اعزاز میں بینک ہولیڈے بھی ہوگا اورتمام کاروباراس دن بند رہیں گے ٹاور آف لندن کے اوپر لگی گھڑی ٹھیک 11 بجے بجنا شروع ہوجائے گی اور پورا ملک خاموش ہوجائے گا اور تابوت کو اندر لے جایا جائے گا جہاں ملکہ کو ان کے والد کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر شہزادہ چارلس کی تاج پوشی کے موقع پر ایک بینک ہولیڈے ہوگی اور آنے والے دنوں میں بڑی تبدیلیاں ہوگی اور بادشاہ کی تصویر کےساتھ نئی کرنسی چپھنا شروع ہوجائے گی اور پرانی کرنسی کو اہستہ اہستہ متروک کردیا جائے گا اور قومی ترانے کو تبدیل کردیا جائےگا

    ملکہ کی وفات کے بعد برطانیہ کے زیر سایہ ممالک میں ایک تبدیلی کا اشارہ بھی ہوسکتاہے ، جمہوریت کے حامی ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد برطانیہ کی بادشاہت سے نکلنے کے لیے بے تاب ہیں جیسے آسٹریلیا اور کچھ اور بھی ممالک ہیں‌جوتاج برطانیہ سے اب چھٹکارہ چاہتےہیں اور کیا کیا تبدیلی آئے گی اس کےبارے میں آگے مزید صورت حال واضح ہوجائے گی

  • عمران خان پر فرد جرم عائد،خطرناک یا زہریلا:عدالت فیصلہ کرے گی :مبشرلقمان

    عمران خان پر فرد جرم عائد،خطرناک یا زہریلا:عدالت فیصلہ کرے گی :مبشرلقمان

    لاہور:عمران خان پر اسلام اباد ہائی کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 22 ستمبر کا دن مقرر کیا ہے ، کیا یہ فرد جرم عائد کرنے سے عمران خان زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے یا زہریلے اس کا فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا ، تاہم یہ طئے ہے کہ عدالت عمران خان پر فرد جرم ضرور عائد کرے گی

    اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے اپنے پروگرام میں‌ آج کی سماعت کے قانونی اور عمران خان کی دھمکیوں کے اخلاقی پہلووں پرروشنی ڈالی ہے مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان نے اسلام آباد کی ایک ماتحت عدالت کی خاتون جج زیبا کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور پھر آئی جی اسلام آباد اور دیگرافسران کو دھمکیاں دٰیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلم کھلا عدالتی معاملات کوثبوثاژ کرنے کی ایک کوشش ہے

    مبشرلقمان آج اسلام آباد ہوئی کورٹ میں ہونے والی سماعت کےحوالےسے کہا کہ ریمارکس سے تو صورتحال پریشان کن لگ رہی تھی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے جج بابر ستار نے عمران خان کی اسلام آباد کی اس تقریر کو خطرناک قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو پھر کیا پھر ملک میں‌سخت ردعمل آئے گا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ عمران خان کی اپنی کمائی ہے جنہوں نے انا کر خاطرعدالتوں‌ کو بھی معاف نہ کیا اور اگرفیصلہ مخالفت میں آیاا تو پھر عدالتوں پر ہی چڑھاہئی کردی ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان تو جان بوجھ کراس معاملے کو خراب کرنےپر تلا ہوا ہے ، اس کوایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا

    مبشرلقمان نے کہا کہ اج کے ریمارکس سے صورت حال واضح ہوگئی ہے کہ عدالت یہ توہین اور دھمکیاں برداشت نہیں‌کرے گی اور عمران خان کو ضرور سزا ملے گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعدپھرپاکستان اوربیرون ملک سے ایک سخت ردعمل کا بھی اندیشہ ہے جس میں عمران خان کو سپورٹ کرنے والی بیرونی قوتیں بھی شامل ہوں گی

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان میں نہ مانوں کی رٹ لگا رہا ہےلیکن اب ماننا پڑے گا م عمران خان آج عدالت میں پیش ہوئے ، وکلا نے دلائل دیئے لیکن عمران خان نے بجائے معذرت کرنے کے وہاں اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی ، اس کا صاف مطلب ہےکہ عمران خان پر فرد جرم عائد ہو جائے گی

  • عرب امارات کے وزیرمملکت شیخ نہیان مبارک النہیان نے آرمی فلڈ ریلیف میں بڑی رقم جمع کرا دی

    عرب امارات کے وزیرمملکت شیخ نہیان مبارک النہیان نے آرمی فلڈ ریلیف میں بڑی رقم جمع کرا دی

    راولپنڈی:عرب امارات کے وزیرمملکت شیخ نہیان مبارک النہیان کا سیلاب زدگان کے امداد کا اعلان،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان مبارک النہیان اور چیئرمین بینک الفلاح نے آرمی فلڈ ریلیف میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سمیت پاکستان کے لیے آفات سے نمٹنے کے لیے بینک کو ایک کروڑ جمع کروایا ہے

    اس حوالے سے پاکستان کے افواج کے ترجمان ادارے ائی ایس پی آر کی طرف سے ٹویٹ کرتےہوئے شیخ نہیان مبارک النہان کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کا یہ پیغام جاری کیا ہے ، اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ عرب امارات کے وزیرمملکت نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑی امداد کا اعلان کیا ہے ،

    یاد رہے کہ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کی امداد کے لیے فلاحی گروپ قائم کر دیا۔

    فلاحی گروپ ‘We stand together’ سیلاب زدگان کے لیے سامان جمع کرےگا، یہ گروپ متحدہ عرب امارات میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ماتحت کام کرےگا۔اماراتی ریڈکریسنٹ اتھارٹی، دبئی کیئرز اور شارجہ چیریٹی ایسوسی ایشن بھی پاکستان کے لیے امداد جمع کریں گے، سیلاب زدگان کے لیے امداد اکٹھی کرنےکا پہلا ایونٹ ہفتہ 10 ستمبر صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک ابوظبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگا۔

    دبئی میں ایکسپو سٹی کے ساؤتھ ہال اور شارجہ ایکسپو سینٹر میں سیلاب زدگان کے لیے امدادجمع کی جائےگی۔ فلاحی گروپ ‘We stand together’ کی قیادت اماراتی خیراتی تنظیمیں کر رہی ہیں، گروپ نے اماراتی شہریوں سے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔امدادی سرگرمیوں کے لیے Volunteers.ae پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائیہ کے دو مزید سی۔130 طیارے یو اے ای ریڈ کریسنٹ اور یو این ایچ سی آر کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے۔یو اے ای ایئرفورس کی پہلی پرواز نے سہہ پہر تین جبکہ دوسری پرواز نے شام 5:37 پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

     

    متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر کے سربراہ اور یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے طیاروں کا استقبال کیا۔پاکستانی سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران اور پاک فوج کی فائیو کور کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل اماراتی ایئر فورس کے سی۔130طیارے پیر کو بھی کراچی پہنچے تھے۔

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے۔

    یہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سےبراہ راست خوراک کی صورت میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کوفراہم کی جا ئے گی ۔

    و اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے 1136 سے زائد افراد جاں بحق، لاکھوں افراد بے گھر، 3450 کلومیٹر سے زیادہ اہم سڑکیں تباہ اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران پاکستان میں بارشوں کی شرح گزشتہ 30 سالوں کے دوران ریکارڈ کی گئی شرح سے چار گنا تجاوز کر گئی ۔

    رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کی فراہمی متحدہ عرب امارات کی عالمی سطح پر قدرتی آفات اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کی ضروریات کو پورا خواہش کا مظہر ہے۔ محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز 2015ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے تحت 30 سے زیادہ انسانی اور ترقیاتی اقدامات اور اداروں کو یکجا کیاگیا ہےجن میں سے زیادہ تر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 20 سال سے زیادہ عرصے میں قائم کئے اور ان کی معاونت بھی کر رہے ہیں۔ آج اس میں درجنوں خیراتی ادارے شامل ہیں جو پانچ اہم شعبوں میں کام کرتے ہیں جن میں انسانی امداد اور ریلیف، صحت کی دیکھ بھال اور بیماریوں پر قابو پانا ، تعلیم اور علم کو پھیلانا، اختراع اور کاروباری صلاحیت اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانا شامل ہیں

  • کراچی:کےایم سی کے50 کروڑ روپے کےٹھیکوں میں بندربانٹ

    کراچی:کےایم سی کے50 کروڑ روپے کےٹھیکوں میں بندربانٹ

    کراچی:کے ایم سی کے 50 کروڑ روپے کے ٹھیکوں میں بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے۔شہر میں بارش کے بعد ایمرجنسی کے نام پر 50 کروڑ روپے لاگت کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر منظور نظر ٹھیکیداروں کو دیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق تمام ٹھیکے شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث ٹوٹی سڑکوں کے حوالے سے دیے گئے ہیں۔50 کروڑ روپے لاگت کے ٹھیکے ایڈوانس کاموں کی مد میں خاص ٹھیکے داروں کو دیے گئے ہیں۔اطہر کاظمی، سعید اور تنویر احمد نامی ٹھیکیداروں کو کے ایم سی محکمہ انجینیئرنگ کی جانب سے یہ ٹھیکے دئے گئے، ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں سپپرا کے رولز 15 اور 16 کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    محکمہ انجینیئرنگ کے ایم سی کے ڈی جی اظہر شاہ اور چیف انجنیئر رزاق جونیجو کی ملی بھگت سے ٹھیکے منظور نظر ٹھیکے داروں کو دئے گئے۔محکمہ انجینیئرنگ کے ایم سی کے نئے تعینات ڈی جی اظہر شاہ 18 گریڈ کے افسر ہیں۔

    20 گریڈ کی محکمہ انجینیئرنگ کے ایم سی کی پوسٹ پر اظہر شاہ کی تعیناتی کو وزیراعلیٰ سندھ کے آشیرباد سے جوڑا جا رہا ہے، اظہر شاہ کو وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا قریبی رشتے دار بتایا جاتا ہے۔50 کروڑ روپے لاگت کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے بعد 1 ارب روپے کے آنے والے ٹھیکوں کی بھی منظور نظر ٹھیکیداروں کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

  • لاپتہ افراد کےلواحقین نےایک اہم شخصیت کی یقین دہانی کےبعد 50 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

    لاپتہ افراد کےلواحقین نےایک اہم شخصیت کی یقین دہانی کےبعد 50 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

    کوئٹہ:وزیراعظم کی لاپتہ افراد کیلئے قائم وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد نے 50 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام فریقین کا تعاون درکار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیٹی نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔

    وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور شازیہ مری سمیت 8 رکنی کمیٹی نے دھرنے میں بیٹھے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ جس میں خصوصی کمیٹی کے فوکل پرسن سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل تھے۔

    کمیٹی نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ان کا مؤقف سنا اور دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کیا، کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین نے 21 جولائی سے زرغون روڈ پر ریڈ زون میں جاری دھرنا ختم کردیا۔کمیٹی ارکان نے دھرنا ختم کرنے پر شرکاء اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام فریقین کا تعاون درکار ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ بن چکا ہے، اسے دو مختلف فورمز پر حل کر رہے ہیں، دکھ کی بات ہے کہ ہماری مائیں بہنیں اپنے پیاروں کیلئے سڑک پر بیٹھی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے دھرنا ختم کیا ہے، ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

    وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت خلوص نیت سے لاپتہ افراد کا مسئلہ کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے کئی اجلاس کرچکے ہیں، لاپتہ افراد کے لواحقین سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی، مسئلہ حل کرنے کیلئے 2 ماہ کا وقت مانگا ہے۔

    وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر تشویش ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دکھ ناقابل بیان ہے، یہ مسئلہ اب حل ہونا چاہئے، لواحقین کو اپنے پیاروں کیلئے سڑکوں پر دیکھ کر دکھ ہوا ہے، کوشش کریں گے لاپتہ افراد کا مسئلہ سنجیدگی سے حل ہو۔

    اس سے قبل وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، شازیہ مری، آغا حسن بلوچ، سینیٹر کامران مرتضیٰ پر مشتمل وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے لاپتہ افراد نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء اور صوبائی حکام کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں لاپتہ افراد کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، چیف سیکریٹری بلوچستان عزیزی عقیلی نے لاپتہ افراد اور امن وامان کی صورتحال کے متعلق اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ایشیا کپ: بھارت نے افغانستان کوجیتنے کے لیے213 رنز کا مشکل ہدف دے دیا

    ایشیا کپ: بھارت نے افغانستان کوجیتنے کے لیے213 رنز کا مشکل ہدف دے دیا

    دبئی :متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے اپنے آخری میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان کے ایل راہول 62 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بناکرافغآنستان کوجیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا ہے،

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔بھارت کے کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔گرین شرٹس کی جیت کے ساتھ سپر فور مرحلے میں اپنےدونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔

    بھارت اور افغانستان کو سپر فور مرحلے میں اپنے دنوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

  • اردوہی کیوں ضروری ہے؟خاص تحریر:علی عمران شاہین

    اردوہی کیوں ضروری ہے؟خاص تحریر:علی عمران شاہین

    سات سال بھی بیت گئے اور عدالت عظمیٰ کا نفاذ اردو کا فیصلہ اور حکم بھی کاغذات اور فائلوں کی دبیز تہوں میں دفن ہی رہا۔پاکستان کے منصف اعظم کی کرسی پر محض چند دن کے لیے متمکن ہونے والے منصف جواد ایس خواجہ نے اپنے وداع کے دن یہی آخری فیصلہ سنایا تھا کہ”آئین کا حکم پورا کیا جائے اور اردو کو فوری اور ہر سطح پر مکمل نافذکر دیا جائے۔”

    ویسے کیسی حیرت کی بات ہےکہ ہر سطح پر نفاذ اردو حضرت قائد اعظم کا بھی حکم تھا جنہوں نے ڈھاکا میں کھڑے ہوکر فرمایا تھا کہ” ہماری قومی و سرکاری زبان صرف اور صرف اردو ہو گی اور جو کوئی اس پر آپ کو گمراہ کرے گا وہ آپ کا سب سے بڑا دشمن ہو گا۔”پھر 1948، 1956 ،1961 اور پھر 1973 کا آئین بنا تو ہر جگہ اردو کو قومی و سرکاری زبان تسلیم کیا گیا اور موجودہ آئین میں واضح طور پر دفعہ251 کی شق 1 میں لکھا گیا کہ 15 سال کے اندر اندر قومی زبان اردو کو ہر سطح پر لاگو اور نافذ کر دیا جائے گا لیکن افسوس در افسوس یہ بھی نہ ہو سکا۔

    اسی پر پاکستان کے حقیقی محب و درد مند نفاذ اردو کی درخواست لے کر 2003 میں عدالت عظمیٰ پہنچے اور قائد اور آئین کا حکم پورا کرنے کے لیے التجائیں کیں لیکن یہ درخواستیں ریکارڈ روم کا حصہ بن گئیں تاآنکہ جواد ایس خواجہ نے 2015 میں انہیں وہاں سے کھوج نکالا اور پھر عمل درآمد کا حکم دیا۔کس قدر حیرت کی بات ہے کہ حضرت قائد ،آئین اور عدالت عظمیٰ بلکہ اس کے منصف اعلیٰ تک کا حکم سب کچھ 75 سال سے پاؤں تلے روندا جا رہا ہے اور کسی کو یہاں کوئی توہین آئین شکنی یا توہین عدالت و جج یا آئین کی یوں پامالی جو غداری بھی ہے معمولی بھی نظر نہیں آتی۔

    ابھی ہم نے چند ماہ پہلے دیکھا کہ اسی عدالت عظمیٰ کے منصف اعظم نے کراچی میں بیسیوں غریب و بے کس لوگوں کا آشیانہ نسلہ ٹاور کس بے دردی سے ریزہ ریزہ کروا دیا کہ حضور کا اقبال بلند رہے اور حکم نافذ ہوتا نظر آئے اور یہ سب ہو گیا لیکن اگر کسی حکم پر کبھی عمل نہیں ہوا تو وہ نفاذ اردو کا معاملہ ہے۔
    یہ کتنی کھلی حقیقت ہے جو ہم آج تک سمجھ نہیں سکے یا سمجھنے پر تیار نہیں کہ قوم کو جاہل اجڈ اور غیر ترقی یافتہ رکھنے میں سب سے بڑی وجہ اردو کا نافذنہ ہونا ہے لیکن ہم اس کو ماننے پر تیار نہیں۔ پوری دنیا پر نگاہ دوڑا لیں، ہر ترقی یافتہ قوم آپ کو اپنی زبان ہی پڑھتی،اس میں پڑھاتی اور سیکھتی سکھاتی ملے گی سوائے ہمارے بدقسمت ایک ملک کے۔

    براعظم یورپ میں 28 ملک گنے جاتے ہیں لیکن سوائے برطانیہ کے کسی کی زبان انگریزی نہیں اور سب کا نظام شاندار و مثالی اور بہترین چل رہا ہے.
    جاپان ہو یا چین، روس ہو کوریا،سارا یورپ ہو یا ترکی بلکہ ان سے بھی آگے ایران تک میں سب کا سب کچھ ان کی اپنی مقامی زبانوں میں ہے،جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی وہ بھی سیکھتے ہیں، اور وہ ہم سے کتنے آگے ہیں؟ بتانے کی ضرورت نہیں اور ہم عقل کے سارے پردوں کو تالے لگا کر اور اپنی زبان اردو چھوڑ کر انگریزی کی پوجا میں مصروف بلکہ اس گوری ماتا کے قدموں میں اپنی ساری نسل کو ذبح کر رہے ہیں، کیونکہ فیل ہونے کو جو مضمون رکھا گیا ہے وہ انگریزی ہی تو ہے۔

    یہ بھی حقیقت کتنی بار کر ہم دیکھ چکے اور جب گزشتہ حکومت نے سارا نظام تعلیم مکمل انگریزی کیا تو تاریخ میں سب سےزیادہ طلبہ فیل ہو کر ہمشیہ کے لیے ناکارہ قرار پا گئے، وجہ؟ صرف بدیسی زبان انگریزی۔

    ذرا سوچئیے کہ
    اگر وہ سب ملک سب کچھ اپنی زبانوں میں پڑھ سیکھ بول کر آگے جا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟
    چند دن قبل مجھے ایک سیاح کی بنگلا دیش میں سیاحتی ویڈیو دیکھنے کا موقع ملا تو وہ بتا رہا تھا کہ یہاں سب گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بنگلا زبان میں ہیں اور مجھے سمجھنے میں شدید دقت پیش آرہی ہے۔

    جی ہاں ، یہ بات ہے بنگلا دیش کی اور کسی کو دقت ہوتی ہے ہوتی رہے بنگلادیش لیکن اسی روش پر قائم ہے جس پر سب ترقی یافتہ و مہذب قومیں عمل پیرا ہیں اور آج ہمارے ہاں سمیت ہر جگہ اسی بنگلا دیش کی ہی تو مثالیں دی جاتی ہیں کہ اس نے یہ کمال کردیا، وہ کردیا اتنی ترقی کر لی اتنا آگے نکل گیا، لیکن اس کے اس پہلو پر کوئی غور نہیں کرتا۔

    اردو وہ زبان ہے کہ جو آج دنیا میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھی مجموعی طور پر دوسری بڑی زبان قرار دی جاتی ہے اور باقی سب لوگ تو اسے پانچ بڑی عالمی زبانوں میں ضرور شامل کرتے ہیں اور یہ کیفیت قیام پاکستان سے بہت پہلے کی ہے۔

    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم جدید علوم بغیر انگریزی کے کیسے حاصل کریں ؟ لیکن انہیں اپنے سے بہت چھوٹے لیکن بہت ترقی یافتہ ، ہالینڈ ، پولینڈ ناروے کے ساتھ ترکی اور ایران نظر نہیں آتے جو یہ سب کچھ اپنی زبانوں میں کررہے ہیں،ہم نے انگریز کی غلامی کی ، اس نے ہم پر انگریزی لادی ، اس کا سو ڈیڑھ سو سال اور آزاد کے بعد 75 سال گزار کر بھی ہم میں آج کتنے ہیں جنہیں انگریزی ٹھیک آتی ہو ؟

    حال یہ ہے کہ پاکستان کا 90 فیصد میڈیا اردو میں ہے اور جو دو انگریزی چینل شروع ہوئے تو ان میں ایک چند ماہ بعد بند اور دوسرا اردو ہو گیا، کہ یہ سب ہمارے ہاں بدیسی ہے،ہم نے اردو کو چھوڑا، انگریزی کو اپنایا اور حال یہ ہے کہ باہر نکل کر دیکھیں بالکل صحیح و درست انگریزی شاید ہی کسی کو آتی ہو۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ اس کا ہمارے معاشرے و سماج اور ہمارے رگ و پے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

    سچی بات یہ ہے کہ اگر آج بھی ہم اردو کو مکمل نافذ و رائج کر دیں تو قوم بہت تیزی سے آگے جا سکتی ہے اور ہم نے جو قابلیت کا معیار انگریزی کو بنایا ہے اس سے جب نجات ملے گی تو بے شمار ٹیلنٹ ضائع نہیں ہو گا بلکہ ہمارے کام آئے گا۔ ہماری اگلی نسل لفظوں سطروں کی رٹو نہیں بنے گی بلکہ علم سیکھے گی،
    بطور مسلمان یہ بھی یاد رکھیں کہ عربی کے بعد دین کی تحقیق و تحریرکا سب سے زیادہ کام اردو میں ہوا ہے اور شاید جلد پہلے نمبر پر ہو گا جب کہ انگریزی میں تو اس کا پاسنگ بھی نہیں۔

    اردو ایسی کمال زبان ہے کہ گورے بھی اسے بہت جلد وباآسانی سیکھ لیتے ہیں جب کہ انگریزی کا حال بتانے کی ضرورت نہیں۔اسی ضمن کی ایک اور بات،
    اردو دنیا کی وہ باکمال زبان ہے کہ جس میں دنیا کی ہر زبان کے حروف و حرکات ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جب کہ اسے چھوڑ کر سب کچھ انگریزی ماتا کے حوالے کرنے والے یاد رکھیں کہ عربی زبان کے اکثر حروف و حرکات کا متبادل انگریزی میں ہے ہی نہیں اور یوں ہماری اگلی نسلیں کلمہ طیبہ تک ٹھیک نہیں پڑھ پائیں گی اور یہ ہم دیکھ بھی رہے ہیں ۔

    ایک اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ہمارے ہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کی شدید کمی ہے تو انگریزی کے غلام تیار کرکے ہم اپنا بچا کھچا ٹیلنٹ بھی باہر کی دنیا کے حوالے کر دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ برین ڈرین ہورہا یعنی قابل لوگ اور قابلیت باہر جا رہی ہے،یہ تو ہونا ہی ہے جب آپ نے اپنا آپ سمجھا ہی نہیں تو نتیجہ یہی تو ہوگا۔

    آج کی دنیا کی سب سے بڑی معاشی و ترقی یافتہ طاقت چین نے تو اپنے ملک میں صرف اپنی زبان رکھی ہے اور انگریزی پر مکمل پابندی ہی عائد کی ہوئی ہے، اب بتائیے کہ وہ اتنی زیادہ اور انتہائی تیز رفتار ترقی کیوں کر رہا ہے؟ ویسے ہم نے اگر بدیسی زبان ہی اپنانی ہے تو انگریزی ہی کیوں ؟ چینی کیوں نہیں ؟ جو دوست بھی ہے اور دروازے پر بھی۔ لیکن اصل میں ہم جن کے غلام بن چکے ان سے نجات چاہتے بھی نہیں۔

    کمال حیرت کی ایک اور بات سنیں کہ ہمیں انگریزی کا غلام رکھنے کے لیے سب سے زیادہ تعلیمی فنڈ و معاونت جرمنی اور ہالینڈ دیتے ہیں جن اپنے ہاں انگریزی ہے ہی نہیں۔ یوں غلامی کی تہ در تہ چادریں پر ہم تن کر سخت سے سخت ہی ہوئے جا رہی ہیں۔
    اللہ کرے ہمیں آج بھی کچھ سمجھ آ جائے

  • دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار

    دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار

    دبئی:دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار،اطلاعات کے مطابق کل متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی جیت پر افغان تماشائیوں کی طرف سے پاکستان کےخلاف نعرے بازی اورپھر پاکستانیوں پرشدید تشدد کی خبروں نے پاکستان سمیت دنیا بھرکو غمگین کردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران افغان تماشائیوں نے متحدہ عرب امارات کے اس اسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی اور اسٹیڈیم کو نقصان پہنچایا، جس پر عرب امارات کی حکومت حرکت میں آگئی اور پھر متحدہ عرب امارات میں اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے اور اسٹیڈیم کے ارد گرد لڑنے والے 97 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہاں تک کہ متحدہ عرب امارات کے دیگر حصوں سے 117 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ہوسٹلز اور کمروں میں پاکستانیوں سے لڑ رہے تھے۔

    کل 391 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ممکنہ طور پر بھاری جرمانے ادا کریں گے اور متحدہ عرب امارات کے ویزا پر تاحیات پابندی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ بھی ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ کل دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد افغانستان کو شکست دی تھی جس پر پہلے افغان کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرآصف سےبدتمیزی کی اور بُرے القاب کے ساتھ پکارا ، اس کے بعد جب پاکستان میچ جیت گیا تو پھر اسٹیڈیم میں موجود افغان تماشائیوں نے پاکستانیوں پر تشدد کیا اوراسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی جس پر عرب امارات کی حکومت نے سخت فیصلہ کیاہے

  • سیلاب سے جانی ومالی نقصان پربہت دُکھی ہیں :سیلاب متاثرین کی فی الفور مدد کی جائے:پاکستان بارکونسل

    سیلاب سے جانی ومالی نقصان پربہت دُکھی ہیں :سیلاب متاثرین کی فی الفور مدد کی جائے:پاکستان بارکونسل

    اسلام آباد:سیلاب سے جانی ومالی نقصان پربہت دُکھی ہیں :سیلاب متاثرین کی فی الفور مدد کی جائے:پاکستان بارکونسل کا حکومت سے مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان بار کونسل کا 237 واں اجلاس آج سہ پہر 03:00 بجے کونسل آفس سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جناب حفیظ الرحمن چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا۔

    سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں کونسل کے معمول کے کاروبار کے ساتھ ساتھ پاکستان بار کونسل کے معروف وائس چیئرمین، چیئرمین، ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے قیمتی جانوں کے ضیاع اور عوامی مویشیوں، رہائش گاہوں، جائیدادوں اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تباہ کن موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ملک کے تقریباً ہر کونے اور کونے کو متاثر/متاثر کر رہے ہیں۔ خاص طور پر سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وکلاء بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

     

    اس موقع پر پاکستان بار کونسل نے وفاقی اور صوبائی گورننگ مشینری کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امدادی کاموں کو تیز کرنے پر توجہ دیں۔ کونسل نے وفاقی حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ اس کونسل کو ملک بھر میں متاثرہ وکلاء کو امداد فراہم کرنے کے لیے امداد بھیجے۔ کونسل نے قانونی برادری بالخصوص متاثرہ علاقے سے متعلق افراد سے بھی کہا ہے کہ وہ آگے آئیں اور پھنسے ہوئے عوام کی ہر طرح سے مدد کریں۔

    اسلام آباد میں پاکستان بارکونسل کے اجلاس میں کونسل نے ہاؤسنگ سکیم کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کو پلاٹ الاٹ کرنے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تعریف کی۔

    ہہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کونسل نے حکومت سے اپنے مطالبے کو دہرایا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 175-A میں ترمیم کرے تاکہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں ججوں اور دیگر ممبران کی مساوی نمائندگی کی جاسکے۔

    پاکستان بارکونسل کے اجلاس میں کونسل نے مزید فیصلہ کیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے حوالے سے آل پاکستان وکلاء کے نمائندوں کا ایک کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

  • افغان کرکٹرزکواپنےبچوں کی طرح خود کرکٹ سکھائی،مگراب وہ ہمیں ہی آنکھیں دکھا رہے ہیں:جاوید میانداد

    افغان کرکٹرزکواپنےبچوں کی طرح خود کرکٹ سکھائی،مگراب وہ ہمیں ہی آنکھیں دکھا رہے ہیں:جاوید میانداد

    کراچی :افغان کرکٹرزکواپنےبچوں کی طرح خود کرکٹ سکھائی،مگراب وہ ہمیں ہی آنکھیں دکھا رہے ہیں:جاوید میانداد نے افغان کھلاڑیوں کے رویے پر بہت گہرے دُکھ کا اظہارکیا ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئےکرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے؟

    جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پاکستان کی جیت پرخوشی لیکن جن سےجیتےان سےبہت مایوسی ہوئی، افغانستان کےکھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اورکھلانے والے ہم تھے، افغان کھلاڑیوں نےکرکٹ کم کھیلی ہےلیکن ابھی سے ان کےدماغ خراب ہیں، انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نےخود ان کی کوچنگ کی۔لیکن انہوں نے ایسا رویہ پیش کیاکہ دلی دکھ ہوا ہے ،

    سابق کپتان نے کہا کہ ابھی آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں،کرکٹ سیکھو اور کرکٹر بنو۔

    جاوید میانداد نے کہا کہ بابراعظم کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، پچ پر وقت لیں، سنگل اور ڈبلز کیلئے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔

    یاد رہے کہ میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔

    میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا اور سماعت کی، میچ ریفری نے دونوں کرکٹرز کو جرمانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی سی سی کی جانب سے آج باضابط اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔