Baaghi TV

Author: News Editor

  • نسیم شاہ نے کس سے ادھار بلا لیکر چھکے مارے؟ساتھی کرکٹرکا نام سامنے آگیا

    نسیم شاہ نے کس سے ادھار بلا لیکر چھکے مارے؟ساتھی کرکٹرکا نام سامنے آگیا

    دبئی : افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ نے بلا بدلا تھا اور اسی بلے سے انہوں نے لگاتار 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے۔ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرادیا، اس میچ کی خاص بات نسیم شاہ کے لگاتار 2 چھکے تھے، جس کے ذریعے پاکستان اس میچ میں سرخرو ہوا۔

     

    https://twitter.com/fahadtweets320/status/1567567539701432320?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567567539701432320%7Ctwgr%5E8d10dc076a4d0bf3991734b02e253c1e2cdfc88f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40007022

    کھیل ختم ہونے کے بعد نسیم شاہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آخری اوور میں وہ بیٹنگ کررہے تھے تو انہیں یقین تھا کہ وہ چھکے مار سکتے ہیں، کیونکہ وہ اس کے لئے نیٹ پر پریکٹس بھی کرتے ہیں۔

    نسیم شاہ نے کہا کہ آخری اوور میں انہوں نے حسنین سے بلا تبدیل کیا، یہ میچ ان کے کیرئیر کا یادگار میچ بنا گیا۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف اچھی بالنگ کی لیکن آج سب یہ بھول جائیں گے کہ میں بالر بھی ہوں۔

    افغانستان سے میچ سے متعلق نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اس میچ سے ہم یہی بات کررہے تھے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے ہمیں یہ میچ جیتنا ہوگا۔

    ‘ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    پاکستان نے افغانستان کا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کیا۔

     

    https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1567568664974573570?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567568664974573570%7Ctwgr%5E9ea842280ad62453389bf5c102a91cfba2ecce8d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F298875-

     

    افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر گر گئی تھیں، بابر اعظم صفر، فخر زمان 5 اور محمد رضوان 20 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ افتخار 30 اور شاداب خان 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    پاکستان کو6 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے نسیم شاہ نے مسلسل 2 چھکے مار کر پاکستان کو کامیابی دلادی۔پاکستان کی فتح کے بعد سری لنکا بھی سپر فور مرحلے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا۔

    میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر افغانستان کے خلاف 2 چھکے مار کر جیت دلانے والے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں ہمیشہ جانتا تھا کہ میرا بھائی کسی خاص چیز کے لیے بنا ہے، اور یہ بہت خاص تھا’۔اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے پاکستان ٹیم کیلئے فائنل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • جڑواں شہروں میں ریپ کیس کی شکل میں نیا بزنس

    جڑواں شہروں میں ریپ کیس کی شکل میں نیا بزنس

    اسلام آباد:جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریپ کیس کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے ،اطلاعات کے مطابق ریپ ہونے والی لڑکی یا عورت کی رام کہانی تقریبا ایک جیسی ہی ہوتی ہے

    چند دن بعد بھاری رقم وصول کرنے کے بعد راضی نامہ ہو جاتا ہے ،اطلاعات کے مطابق کائنات صداقت زوجہ صداقت علی شریف آباد اسلام آباد کی رہائشی ہے
    جس نے مقدمہ نمبر 1613/2022 مورخہ 05/09/2022 کو مقدمہ درج کروایا جس میں اس کے ساتھ ریپ ہوا وہ اپنے بچے کے ساتھ تھی

    پہلے وہ کچھ افراد کے ساتھ گھومتی رہی اور اسے اچانک ویگو ڈالے والوں نے اغوا کر لیا گیا ،دوسری طرف شہریوں کاکہنا ہے کہ ایسے گروہوں کے خلاف موثر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے چاہیے

    یاد رہے کہ چند دن قبل راولپنڈی میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہوں جس میں ایک مقدمہ پر اثر انداز ہونے کے لیے گروہ نے ریپ کا پرچہ کروایا پولیس اور صحافیوں کی کاوش سے پورا گروہ بے نقاب ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے بلیک میلر گروہ کے خلاف سب سے سخت قانون بنانا ہوگا جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور انہیں معاشرے میں بد نام بھی کر رہے ہیں

    تھانہ گوجر خان میں اوگاہوں ڈیم سے تین ماہ قبل غائب ہو جانے والی نوجوان لڑکی گلیانہ موڑ سے برآمد ، لڑکی سے جسم فروشی کروائی جاتی رہی ، متاثرہ لڑکی و اس کے ساتھ تین عورتیں گرفتار ،تھانہ گوجر خان میں کیس سب انسپکٹر قاسم کے پاس ، ڈیل کے لئے سفید پوشوں کی دوڈیں لگ گئیں‌

    ذرائع کے مطابق ساڑھے تین ماہ قبل اوگاہوں سے غائب ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو اس کے رشتہ داروں گلیانہ موڑ پر پہچان کر پکڑ لیا اور گاوں اطلاع کر دی۔ موقع پر لڑکی کے ساتھ موجود تین پٹھان خواتین کے شورو غل پر رشتہ داروں نے پولیس کو بلا لیا۔ اس وقت تمام خواتین تھانے کے اندر موجود ہیں۔ اور تھانے کے باہر بڑی تعداد میں گاؤں والے اور پٹھان برادری بھی موجود ہے ۔ تھانہ کے دروازے اندر سے بند ہیں

  • سندھ سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے،خوفناک صورتحال ہے: اماراتی سفیر

    سندھ سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے،خوفناک صورتحال ہے: اماراتی سفیر

    کراچی:سندھ سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے،خوفناک صورتحال ہے: اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر ‎حماد بن عبید الزابی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے اس قدر تباہی ہوئی ہے کہ سندھ کے فضائی دورے کے دوران انہوں نے دیکھا کہ سیلاب سمندر کا منظر پیش کر رہا تھا۔

    وہ کراچی میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرر ہے تھے۔قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور سیکرٹری جنرل یو اے ای ریڈ کریسنٹ حنود الجنیبی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    حماد بن عبید الزابی نے بتایا کہ انہوں نے ٹیم کے ہمراہ دو روز میں سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ بلوچستان کے حالات بھی کچھ اچھے نہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں پر دلی افسوس ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ روز اول سے عرب امارات اور ریڈ کراس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان کی ایک اور بڑی کھیپ کل کراچی پہنچ رہی ہے۔ پہلی قسط میں 17 کنٹینرز ہیں جن میں ایک لاکھ 30 ہزار خوراک کے پیکٹ شامل ہیں۔

    سفیر نے بتایا کہ 10 ستمبر کو عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں فنڈز جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ہم متاثرین کی ہر حوالے سے امداد کیلئے پر عزم ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر ‎حماد بن عبید الزابی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان، پاک افواج اور این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر انتہائی دشواریوں کے باوجود متاثرین تک پہنچ رہے ہیں، متاثرین کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام سے رابطے ہیں۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • 80 لاکھ سے زیادہ انسان تمباکو کے استعمال کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں:ماہرین

    80 لاکھ سے زیادہ انسان تمباکو کے استعمال کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں:ماہرین

    اسلام آباد-پاکستان سمیت دنیابھر میں زیادہ تر موزی امراض و اموات کا سبب تمباکو کا استعمال ہے۔ اندازے کے مطابق پاکستان میں 2کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد تمباکو استعمال کرتے ہیں، تمباکو کے استعمال کے حوالے سے پہلے دس ممالک میںپاکستان شامل ہے۔دنیا بھر میں 80لاکھ افراد تمباکو کے استعمال سے ہلاک ہو تے ہیں ۔ پاکستان میں اس کے استعمال سے کنسر سمیت 18 موزی امراض کا بڑھتا ہوا تناسب سامنے آ رہا ہے۔ اس امر کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور یونین برائے ٹی بی و پھیپھڑوں کے امراض کے انسداد ِ تمباکو و کارکنان کی کی تربیتی یادداشت کااہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔

     

     

     

    اس نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ماہر ، محقق ڈاکٹر نسیم جنجوعہ نے کہا کہ تاریخ میںاس امر کا انکشاف ہوا کہ تمباکو کا پودہ امریکہ سے یورپ آیا جہاں مذہبی و رسمی مقاصدمیں استعمال کیا جانے لگا۔ جوکہ بعد ازاں تفریخ کا سبب بن گیا۔ تمباکوکے پودے کے بارے میں کسی بھی جگہ اس سے صحت کے لئے فوائد کی بجائے نقصانات سامنے آئے ہیں۔ وسیم جنجوعہ نے کہا کہ تمباکو کی صنعت دنیا بھر میں صدیوں سے تو نہیں بلکہ کئی برسوںسے ایک ہی ڈگر پر چل رہی ہے۔ اب پوری دنیا میں اس صنعت نے اپنے صارفین کے لئے پر کشش مصنوعات متعارف کرا رکھی ہیں۔جس کی طرف مزید انسان راغب ہو کر موت کی جانب سفرمیں کمی کر رہے ہیں۔

     

     

     

    عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ جو کہ تمباکو کے کنٹرول کے حوالے سے ہے ، پاکستان بھی دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ جس میں تمباکو کی تشہیر اور صنعت پر بھاری ٹیکسوں کے نفاذ سمیت متعدد اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ اور معاہداتی شرائط پر پاکستان میں سختی سے کام کرنے کی مزید ضرورت ہے تاہم صوبائی اور وفاقی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر جنجوعہ نے مزیدکہا کہ انسداد تمباکو کے حوالے سے پاکستان میں متعددقوانین اور اقدامات موجود ہیں مگر کمزور سیاسی ڈھانچہ کے سبب موثر نتائج بر آمد نہیںہو رہے ہیں۔

     

     

     

     

    پاکستان میں تمباکو کی صنعت بھی مراعات حاصل کرتی رہتی ہے۔ جس سے اس کو تقویت میسر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو کی مصنوعات کے حوالے سے انتہائی حدت سامنے آئی ہے جس پر قانون کی گرفت نظر نہیں آئی اور دن بدن مقبول ہو رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان میںیونین کے نمائندے خرم ہاشمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے مقاصدبیان کئے اور اس پر کام کرنے والے افراد کی سماجی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ہر اول دستہ کے طور پر کام کرنے پر زور دیا ۔

     

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • اب ٹھٹھہ سیلاب کی زد :راوڑا موری کے مقام پر زمینداری بند میں شگاف، آبادیاں ڈوب گئیں

    اب ٹھٹھہ سیلاب کی زد :راوڑا موری کے مقام پر زمینداری بند میں شگاف، آبادیاں ڈوب گئیں

    کراچی :ٹھھٹہ کے علاقے راوڑا موری میں بند میں شگاف پڑنے سے دریائے سندھ کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور ہزاروں ایکڑ پر لگیں فصلیں تباہ ہوگئیں۔ راوڑا موری میں دریائے سندھ کے دباؤ سے زمینداری بند میں شگاف پڑگیا اور پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔

    پانی مقامی آبادی میں گھروں میں داخل ہوگیا اور ہزاروں ایکڑ پرگنے، چاول، سبزی اور دیگر فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کے قرضے معاف کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

    منظور وسان کا کہنا ہےکہ سندھ میں کپاس، کھجور، چاول اور سبزی سمیت اہم فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگر مزید بارشیں ہوئیں تو سیلابی صورتحال بد ترین ہوجائے گی۔

    اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے مطابق پاکستان میں آئندہ مہینوں میں بارشیں صورتحال کو بدترین کردے گی۔ سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھیں گی اور بےگھر افراد کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسہال، ٹائیفائیڈ، خسرہ اور ملیریا کےکیسز کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج پاکستان ہے تو کل کسی اور ملک کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے پرآنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

     

  • عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

    عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

    لندن:عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا،اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔مگرپاکستان میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جارہی ہیں

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.72 ڈالر کمی کے بعد 83.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
    برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.61 ڈالر کمی کے بعد 89.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق فروری میں یوکرین پر روس کے حملےکے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے جس کی وجہ عالمی سطح پرکساد بازاری کا خوف اور چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔

    خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں تاہم اب ان میں کمی آرہی ہے۔

    ادھر پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق اوگرا میں ڈی ریگولیشن کے پہلےمرحلے سے متعلق اجلاس میں تیل کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا تھاکہ تیل کمپنیوں نے ڈی ریگولیشن سے متعلق اپنا مؤ قف اور تجاویزپیش کیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ اوگرا دوسرے مرحلے میں تیل ریفائنریز اور دیگرشراکت داروں سےبات کرےگا، شراکت داروں سے ڈی ریگولیشن کا روڈ میپ تیارکرنے پر تجاویز لی جائیں گی۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ایشیا کپ: افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    ایشیا کپ: افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    دبئی :ایشیا کپ: افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا،اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہیں۔

    پاکستان کے خلاف میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔محمد نبی آج اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے افغان کرکٹر ہیں۔

    محمد نبی سے قبل 15 کرکٹر 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔جن میں 2 پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔شعیب ملک نے 124 اور محمد حفیظ نے 119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کی نمائندگی کی ہے۔

    دوسری طرف ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ سے قبل کابل پولیس نے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کردی۔ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہے اور اس میچ پر بھارت سمیت سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔اہم میچ سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کے ترجمان خالد زادران نے شہریوں کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان ٹیم کی جیت کی صورت میں ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی آوازبن گیا

    ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی آوازبن گیا

    لاہور:ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی آوازبن گیا، باغی ٹی وی والے گھرگھرجاکرلوگوں کے مسائل اجاگرکررہےہیں ، اس وقت تازہ ترین صورت حال کیا ہے ، اس سلسلے میں باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ آنکھوں دیکھا حال بتا رہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنی آوازحکام تک پہنچانےکے لیے باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ نے وہاں کی تازہ ترین صورت حال بیان کی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ وہ اس وقت ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے فتح میں ہیں جہاں غریبو‌ں کے کچے مکان ملبے اورکیچڑ کا ڈھیر بن چکے ہیں ، اکثروبیشترمکان پانی میں گرکرکیچڑ اور گارا بن گئے ہیں ،

     

     

     

    بعض مکانوں کی اگرچھت بچی ہے تو اس کی کوئی نہ کوئی دیوار گرگئی ہے ، اور بعض مکانوں کی اگردیواریں بچی ہیں تو وہ پھٹ گئی ہیں ، ہرطرف لوگوں کو بے بسی کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے ، لوگ پریشان ہیں ، ان کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا کہ وہ کدھر جائیں اور کیا کریں

    کھلے آسمان تلے لوگ دن کو سخت دھوپ میں گزارتے ہیں اور رات کو کیڑوں مکوڑوں اورمچھرکے وارسہتے ہوئے ادھر ادھر لیٹ جاتے ہیں ،

    عبداللہ عبداللہ فتح کی حالت زار کا نقشہ بیان کرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ ان لوگوں‌ کو فی الفور ٹینٹوں کی ضرورت ہے تاکہ اپنے سرچھپا لیں ، ان کو خوراک نہیں مل رہی بہت قلیل مقدار میں پہنچ رہی ہے،والدین خود بھی بھوک سے بلبلا رہے ہیں اور اپنے بھوکے پیاسے بچوں کو دیکھ کران کی گھبراہٹ میں اور اضافہ ہورہا ہے ،

    ڈیرہ اسمٰعیل خان سے دور یہ آبادیاں ہیں جہاں سے کچی سڑکیں جاتی ہیں سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بھی گارا بن چکی ہیں ، ان پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن پھر بھی والدین اپنے بچوں کے علاج معالجے کے لیے بڑا لمبا سفر کرکے ڈیرہ اسمٰعیل خان جارہے ہیں ، ان کو وہاں‌ بہت سے مسائل کا سامنا ہے ،

    باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ لوگوں کی بے بسی کا منظرکچھ یوں بیان کررہے ہیں‌ کہ حکمرانوں کو شاید فرصت نہیں یا فکر نہیں وہ دنیا کو اپنی آنیاں اور جانیاں دکھا رہے ہیں اور ملک بھر کے فضائی دورے کررہے ہیں لیکن ان کو شاید یہ احساس نہیں کہ ان کچی بستیوں کے مکین بہت دکھی ہیں اور انکو امداد کی زیادہ ضرورت ہے ،

    عبداللہ عبداللہ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لے اورعوام الناس کو خوراک،پانی اور ان کے علاج کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرے

    یاد رہے کہ یہ علاقہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا سیاسی مرکز ہے اور یہاں بڑے عرصے سے مولانا اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کیے ہوئے ہیں

  • ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

    ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

    دبئی :لاہور : ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کے ارمان پر پانی پھیرتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم کے باؤلر نسیم شاہ نے آخری دو گیندوں پر چھکے لگا کر بازی پلٹ دی۔

    ٹاس

    شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کے کپتان محمد نبی ہیں۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے 130 رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ افغانستان کے فضل حق فاروقی نے پہلا اوور کرایا۔

    کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے اور بغیر کوئی رن بنائے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    وکٹ کیپر محمد رضوان نے 26 گیندوں پر 20 سکور بنائے اور راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، پاکستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو کہ 2 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر فرید احمد کی گیند پر ابراہیم زدران کو کیچ دے بیٹھے۔

    افغانستان اننگز

    پاکستان کے خلاف افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ نسیم شاہ نے پہلا اوور کرایا، رحمان اللہ گرباز 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، حضرت اللہ زازئی نے 4 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    افغانستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر کریم جنت تھے جو کہ 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، نجیب اللہ زدران 1 چھکے کی مدد سے 11 گیندوں پر 10 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ابراہیم زدران 37 گیندوں پر 35 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے کو کیچ دے بیٹھے، محمد نبی صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    اس طرح افغانستان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنائے، راشد خان 18 اور عظمت اللہ عمر زئی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹ اپنے نام کیں، نسیم شاہ، شاداب خان، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     

    قومی ٹیم

    پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    افغانستان پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے والی افغان ٹیم حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، نجیب اللہ زردان، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، فرید احمد اوت فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

  • سیلاب سےتباہی پردُکھ ہوا ہے:تمام ہمدردیاں‌ پاکستان کے ساتھ ہیں:سری لنکن وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو کوفون

    سیلاب سےتباہی پردُکھ ہوا ہے:تمام ہمدردیاں‌ پاکستان کے ساتھ ہیں:سری لنکن وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو کوفون

    اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب سے تباہی پردُکھ ہوا ہے:تمام ہمدردیاں‌ پاکستان کے ساتھ ہیں:سری لنکن وزیرخارجہ نے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کو ٹیلی فون کیا ہے اورپاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پرگہرے دُکھ کا اظہارکیا ہے

     

    اس سلسلے میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرسری لنکن وزیرخارجہ کی طرف سے اہل پاکستان کے ساتھ ہمدردی کرنے کا پیغام شیئر کیا ہے ، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ .سری لنکن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں سیلاب سے ہونے والی بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہیں‌

    دوسری طرف وزیر خارجہ و چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں سیلاب متاثرین کی ریلیف سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالےسے اہم مشاورت کی

    اجلاس میں CM سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر احسن اقبال، صوبائی وزراء، متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہیں ، اس اہم اجلاس میں سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی ترجیحات بیان کیں اوردیگرشرکا سے تجاویز طلب کیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ نے بھی سندھ حکومت کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا اورآئندہ کے لیے اپنا ایک شیڈول بھی دیا ، وفاقی وزیراحسن اقبال نے بھی اس موقع پر وفاقی حکومت کی طرف سے کیئے گئے اقدامات کے حوالے سے وفاقی حکومت کا نقطہ نظر بیان کیا اورسندھ کےلیے امدادی رقم میں اضافے کے حوالے سے سندھ حکومت کی گزارشات سُنیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں کراچی اور دیگرعلاقوں میں مستقبل قریب میں ہونے والی بارشوں‌ سے نمٹنے کے حوالے سے قبل از وقت پلاننگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

    دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی پیغام سامنے آیا ہے جس میں بلاول بھٹو نے نواب قیوم خان کی وفات پراظہار افسوس کیا ہے اور خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں:

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کا رکن قومی اسمبلی و پارٹی رہنما نوابزادہ افتخار احمد خان سے تعزیت کا اظہار کیا ،