Baaghi TV

Author: News Editor

  • کوئٹہ: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک پہنچ گیا:صوبے کے دیگرعلاقوں کا توبہت بُرا حال

    کوئٹہ: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک پہنچ گیا:صوبے کے دیگرعلاقوں کا توبہت بُرا حال

    کوئٹہ:ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں تو دوسری طرف اس مشکل صورت حال میں بلوچستان والوں کو دوہرے مسائل اورمصائب کا سامنا ہے ، اطلاعات ہیں کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا جب کہ دیگر اضلاع میں بجلی غائب ہے۔حالیہ بارشوں کے سیلاب سے بلوچستان ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں، سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن کر گھروں سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    تمام صوبوں سے نجی اور سرکاری املاک کی تباہی اور علاقے میں گیس کی معطلی کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ .

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 24 گھنٹے کے دوران صرف 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 زون تک پہنچ جاتا ہے جب کہ دیگر اضلاع میں بجلی دستیاب نہیں ہے۔

    دوسری جانب بجلی کے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والے سولر پینلز کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور دکاندار من مانی قیمتوں پر سولر پینل فروخت کر رہے ہیں۔سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں بجلی کی قلت کے باعث پینلز کی قیمتوں میں بھی 6 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری

    دکانداروں کا کہنا ہےکہ دوسرے صوبوں سے منقطع ہونے کےبعد اشیا نایاب ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہےصارفین کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے۔

    دنیا میں تیل کی قیمت گررہی جبکہ حکومت مہنگا کررہی. شیخ رشید

    ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 27 بجلی کی لائنیں اور 336 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کا کام ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا، ایک ہفتے میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئیں:عوام الناس دوہری مصیبت میں مبتلا

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئیں:عوام الناس دوہری مصیبت میں مبتلا

    لاہور:سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئیں:عوام الناس دوہری مصیبت میں مبتلا ہیں ، ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کررہے ہیں تو دوسری طرف وبائی امراض کے پھیلنے کی وجہ سے تکلیف اورپریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں ، ان حالات کے پیش نظرماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگرسیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بہت زیادہ نقصان کا سبب بن سکتے ہیں‌

    سندھ کے مختلف علاقوں میں زہریلے مچھر کاٹنے سے خطرناک بیماریاں شروع ہوگئی ہیں ،سیلاب زدہ علاقوں میں زہریلے مچھروں کے کاٹنے سے جلدی امراض ہو رہے ہیں ، ایک ریسکیو ورکر کے زخموں کی حالت ہے جو چند دن جھڈو میرپور خاص رہ کر آیا ہے، سیلاب زدگان کی حالت کیا ہوگی جو مستقل وہیں بیٹھے ،

     

    اس سلسلے میں وہاں موجود فلاحی جماعت کے سوشل ورکز کا کہنا ہے کہ مچھر کے تباہ کُن حملوں سے بچنے کا واحد حل مچھردانی ہے مگران بے بس اور بے حال لوگوں کو مچھر دانیاں کون فراہم کرے گا ، یہ بھی کسی نہ کسی ذمہ داری لینا ہوگی

     

    ادھرماہرین صحت اور فلاحی اداروں نے سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے مطابق ڈاکٹر شہزاد علی خان پاکستان میں سیلاب سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، چند ہفتوں میں لاکھوں افراد آلودہ پانی اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثر ہوں گے۔

    ڈاکٹر شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ سیلابی علاقوں میں ٹائیفائیڈ اور ہیضے کی مشترکہ ویکسین ہر شخص کو لگائی جائے۔ماہر امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق سیلابی علاقوں میں ڈینگی، ملیریا، خسرہ اور پولیو پھیلنے کے امکانات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

    ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بچوں میں ویکسی نیشن کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

  • ایک بارپھروفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    ایک بارپھروفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 92 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 ہوگی۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔

  • ڈی جی خان اور تونسہ کی تباہی کا ذمہ دارکون؟مبشرلقمان نے کُھرا ڈھونڈ لیا:کوہ سلیمان کی پہاڑیوں سے انکشافات

    ڈی جی خان اور تونسہ کی تباہی کا ذمہ دارکون؟مبشرلقمان نے کُھرا ڈھونڈ لیا:کوہ سلیمان کی پہاڑیوں سے انکشافات

    تونسہ:ڈی جی خان اور تونسہ کی تباہی کا ذمہ دارکون؟مبشرلقمان نے کُھرا ڈھونڈ لیا:کوہ سلیمان کی پہاڑیوں سے انکشافات نے سیلاب سے تباہی کے اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے ، اس حوالے سے پاکستان سے سینیئرتجزیہ نگار ممتازصحافی مبشرلقمان جو کہ اس وقت سیلاب سے متاثرہ ان علاقوں میں موجود ہیں وہاں کے اصل حقائق اپنے قارئین تک پہنچا رہے ہیں

    مبشرلقمان بتاتے ہیں کہ وہ خود حیران ہیں کہ سیلاب تو آہی گیا مگراس سیلاب کوتباہ کُن بنانے میں تونسہ کے طاقتوروں کا بھی حصہ ہے جنہوں نے اپنے کاروبار کو بچانے کی خاطرتونسہ اور ڈی جی خان کی عوام کو ڈبودیا

    اس سلسلے میں مبشرلقمان جب تونسہ کے اس علاقے میں پہنچے جہاں سے سیلاب نے تباہی پھیلانا شروع کی تو وہاں موجود مقامی افراد نے مبشرلقمان کے سامنے ساری صورت حال رکھ دی ،

    مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس مقام پرقدرتی طور پر بہت زیادہ پتھر تھے جو سیلاب کے پانی کے سامنے ایک بہت مضبوط اور قدری بند تھا مگریہاں کاروباری شخصیات نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے یہاں سے پتھر اٹھا اٹھا کراس کو کرش کرکے کے اپنا کاروبار چلایا لیکن مقامی لوگوں کوسیلاب کی تباہ کاریوں کے لیے پیش کردیا

     

    مقامی افراد نے اس موقع پر انکشافات کیے کہ اس وقت جب یہ چند مضبوط کاروباری شخصیات یہاں سے پتھراٹھا اٹھا کرلے جارہے تھے تومقامی افراد نے جوآج سیلاب کا سامناکررہے ہیں انہیں خدشات کی بنیاد پر احتجاج کیا تھا کہ اگریہ پتھریہاں سے اٹھا لیے گئے تو پھرپانی کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکے گی اورمقامی آبادیاں سیلاب کی نذرہوجائیں گی

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجائے اس کے کہ حکومت یا مقامی انتظامیہ اس مسئلے پر کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی مگر افسوس کے ساتھ الٹآ مظاہرین کے خلاف مقدمات قائم کردیئے گئے، یہ ڈمپرز جنہوں مقامی لوگوں‌ کے زیراستعمال سڑکوں کو بھی تباہ کردیا ، مگریہ الزام لگا کر کہ ڈمپرز کو گزرنے نہیں دے رہے ، الٹا مقدمات قائم کیئے گئے

    ان کا کہنا تھا کہ آج سے چھ ماہ پہلے جواحتجاج اسی سلسلے میں کیا تھا نہ ڈی سی نے کوئی ایکشن لیا اور نہ ہی اے سی نے لوگوں کی بات پر توجہ دی بلکہ ان کاروباری طاقتور شخصیات کو تحفظ دیا

    مقامی لوگوں کی نشاندہی کے مطابق سینیئرصحافی مبشرلقمان نے وہاں اصل مقامات پر جاکراصل حقائق دکھائے ، وہاں کرشنگ پلانٹ لگے ہوئے ہیں اوروہاں ڈمپرز بھی موجود ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگریہ مافیا یہاں سے پتھر نہ اٹھاتا تو کبھی بھی دریا کا پانی نواحی بستیون اور دیگرمقامات کی طرف نہ جاتا مگرکون ہے جوغریب عوام کی آہ وبکا کو سُن لے یہاں تو طاقتور طاقتوروں کو بچانے کے لیے بہت کچھ کررہے تھے

     

    مبشرلقمان نے اس موقع پر اہل نظرکوان طاقتورمافیازکے اصل حقائق بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان سے لیکر تونسہ  تک تمام سڑکیں محفوظ ہیں ، بڑوں اوروڈیروں کے ڈیرے محفوظ ہیں مگراگرمحفوظ نہیں‌ تو غریب عوام کے کچے مکان اور ان کی جھونپڑیاں محفوظ نہیں ، یہاں ہرمکان تباہ حال ہیں n ، یہاں دوکانیں پانی میں گارا بن چکی ہیں ، یہاں کے مکین بے بس ہیں مگریہ بے بسی کب تک جاری رہے گی ، ہمارا کام تو حقائق کو پیش کرنا ، اہل نظرکا کام ہے حقائق کو پرکھنا اورحکمرانوں کا کام ہے اصلاح کرنا اگرپھربھی کچھ نہ ہوپائے توپھراپنے ہاتھوں سے ہی ہونے والی تباہی کا ذمہ دار کسی اور کو ٹھہرانا انصاف نہیں ہے

  • قدرت کا کمال سیلاب میں ہر چیز بہہ گئی پر اللّه پاک نے قرآن پاک کو خراش تک نہ آنے دی

    قدرت کا کمال سیلاب میں ہر چیز بہہ گئی پر اللّه پاک نے قرآن پاک کو خراش تک نہ آنے دی

    لاہور:قدرت کا کمال سیلاب میں ہر چیز بہہ گئی پر اللّه پاک نے قرآن پاک کو خراش تک نہ آنے دی ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے کہ جس کو دیکھ کرمسلمانوں کے ایمان تازہ اور مضبوط ہوگئے ہیں

    شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم سے اظہار تشکر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس وقت یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں ایک شخص سیلاب سے تباہ حال مکان کے ملبے سے اپنا سامان تلاش کررہاتھا کہ اس دوران اسے قران مجید نظرآیا ، اس شخص نے آگے بڑھ دیکھا تو وہ یہ دیکھ کرحیران رہ گیا کہ قرآن مجید پانی میں بھی محفوظ تھا

     

     

     

    https://twitter.com/Rameen2526/status/1565002370517458946?t=PSbWwcuL6Z22YFlz4KvMNQ&s=19

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ ماشاءالله قدرت کا کمال سیلاب میں ہر چیز بہہ گئی پر اللّه پاک نے قرآن پاک کو خراش تک نہ آنے دی وہ قرآن جس کی حفاظت کا ذمہ خود رب کریم نے لیا ہو وہ کیسے متاثر ہو سکتا ہے۔

    ادھرملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 27 افراد جاں بحق اور 87 زخمی ہوگئے، سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 80 اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب سے نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 15، خیبرپختونخوا میں 7، بلوچستان میں 4 اور پنجاب میں ایک شخص جان سے گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں سیلاب اور بارشوں سے مجموعی ہلاکتیں 1191 ہو چکیں جبکہ 3 ہزار 641 افراد زخمی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 522 مرد، 246 خواتين اور 399 بچے شامل ہیں۔

  • سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ:2 پاکستانی بھی گرفتار

    سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ:2 پاکستانی بھی گرفتار

    ریاض :سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ:2 پاکستانی بھی گرفتار،اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

     

    شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم سے اظہار تشکر

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سیکورٹی حکام نے 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ایمفیٹامین (نشہ آور کیمیکل) گولیاں ضبط کرکے اس کی اسمگلنگ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد المجیدی کے مطابق ایمفیٹامین کی اتنی بڑی مقدار میں گولیاں آتے سے بھرے ایک کنٹینر میں لائی گئی تھیں جسے ریاض کی ڈرائی پورٹ سے کلیئر کرائے جانے کے بعد ملزمان اپنے گودام میں لے آئے تھے۔

    میجر محمد المجیدی نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور استغاثہ کے حوالے کرنے سے پہلے ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں اتنی بڑی تعداد میں منشیات اسمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے ، اس کی مالیت کروڑوں ریال ہے۔

    میجر محمد المجیدی نے کہا کہ سیکیورٹی حکام اس طرح کی اسمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور منشیات کی اسمگلنگ میں حصہ لینے والے ہر شخص کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔

  • پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد:پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ بڑی تفصیل کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جب اہم واقعات پر خاموشی اختیار کر لی جائے،

    یاد رہے کہ پی ٹی وی کی 5 خواتین نے کٹرولر انچارج اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی، اس سلسلے میں آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”536361″ /]

    سپریم کورٹ کی طرف سے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شواہد سے ثابت ہے کہ پی ٹی وی میں خواتین کو عہدے دینے کی لالچ میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ہراساں کرنے والے اطہر فاروق بٹر کو 6 خواتین کو 5،5 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے

    اس اہم فیصلے میں سپریم کورٹ نے خواتین کے ورک پلیس ہراسمنٹ سے تحفظ کے بل 2022 کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورک پلیس ہراسمنٹ سے تحفظ کے بل میں ہراسگی کے خلاف شکایت کا حق دینا قابل تعریف ہے، خواتین کے ورک پلیس ہراسمنٹ سے تحفظ کے بل میں کسی بھی قسم کی تفریق کو بھی ہراسگی قرار دیا گیا ہے،

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے جو ترامیم کی گئیں ان پر عمل بھی ہوگا،سپریم کورٹ کہ طرف سے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ ایکٹ سے خواتین اور خواجہ سراؤں کی آزادی، مساواتی حیثیت اور سماجی انصاف کا بول بالا ہوگا، خواتین کا خطرات اور ہراسگی سے پاک ماحول میں کام کرنا ان کا آئینی حق ہے،

    سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جب اہم واقعات پر خاموشی اختیار کر لی جائے، یاد رہے کہ پی ٹی وی کی 5 خواتین نے کٹرولر انچارج اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی، آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے

  • بیرون ملک پاکستانیوں کوپنجاب اورکے پی حکومتوں کوسیلاب فنڈزدینےسےنہیں روکا جارہا:اسٹیٹ بینک

    بیرون ملک پاکستانیوں کوپنجاب اورکے پی حکومتوں کوسیلاب فنڈزدینےسےنہیں روکا جارہا:اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کےان دعووں کوحقیقت کے برعکس قرار دیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ کے لیے عطیات قبول کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

    مرکزی بینک کی جانب سے یہ وضاحت پارٹی کے ترجمان کے اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے کھاتوں میں لین دین نہیں ہو رہا۔

    پارٹی کے ترجمان مزمل اسلم اسی سلسلے میں اس معاملے پر کہتے ہیں کہ "جیسا کہ موصول ہوا: گزشتہ شام بیرون ملک کچھ دوستوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کے کریڈٹ کارڈ کے عطیات کی لین دین نہیں ہو رہی تھی۔ متعلقہ کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کے ساتھ معاملہ اٹھانے پر معلوم ہوا کہ حکومت پاکستان نے ان کا آپریشن بلاک کر دیا ہے،”

     

     

    اس کے جواب میں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے واضح کیا کہ ان اکاؤنٹس کے لیے چندہ قبول کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی ہے۔

    مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا، "یہ دیکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کے پی اور پنجاب کے ‘سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ’ میں عام لوگوں کی جانب سے عطیات کی عدم قبولیت کے حوالے سے کچھ شکایات گردش کر رہی ہیں،” اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس نے ایک انکوائری کی اور متعلقہ بینکوں نے اسے بتایا کہ ایسی شکایات "بے بنیاد” ہیں کیونکہ وہ قائم شدہ فنڈز میں عطیات قبول کر رہے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ بینکوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کھاتوں میں روزانہ کی بنیاد پر لین دین ہو رہا ہے۔ "بینکوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔”

  • ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    دبئی :ایشیا کپ :ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔

    بھارت کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں پر 152رنز بناسکی۔بابر حیات 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    بھارت کی اننگز

    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں2 وکٹوں پر 192رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 26 گیندوں پر 68 اور ویرات کوہلی 44 گیندوں پر 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    سوریا کمار یادیو کی اننگز میں 6 چھکے شامل تھے۔اس کے علاوہ کے ایل راہول 36 اور کپتان روہت شرما 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور محمد غضنفر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہانگ کانگ کی اننگز

    بھارت کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا، صرف 15 رنز کے مجموعی اسکور پر یاصم مرتضیٰ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    ہانگ کانگ کو دوسرانقصان کپتان نزاکت خان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ بابر حیات نے 41 اور کنچٹ شاہ نے 30 رنز بنائے۔

    ذیشان علی نے 17 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے،ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 152 رنز بنائے ،یوں بھارت 40 رنز سے جیت کر سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا۔

    ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022 میں اپنا پہلا جبکہ بھارت نے دوسرا میچ کھیلا، بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی،ہاردک پانڈیا کی جگہ رشبھ پنٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

  • ایف آئی اے نےاسلام آباد،ڈیرہ اسمٰعیل خان سےنامی گرامی مجرم پکڑلیے

    ایف آئی اے نےاسلام آباد،ڈیرہ اسمٰعیل خان سےنامی گرامی مجرم پکڑلیے

    اسلام آباد:ایف آئی اے نے اسلام آباد،ڈیرہ اسمٰعیل خان سے نامی گرامی مجرم پکڑلیے ا،طلاعات کے مطابق ایف آئی اے ملک کے مختلف حصوں سے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ،

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم افتخار علی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ملزم نے خود کو وزارت داخلہ کا ایڈیشنل سیکرٹری ظاہر کرتے ہوئے شکایت کنندہ کو وزارت مذہبی امور سے حج ویزے دلوانے کی پیشکش کی اور 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔ ملزم نے رقم بینک اکاؤنٹس کے ذریعے حاصل کی۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

    ایک دوسرے واقعہ میں ایف آئی اے ڈیرہ اسماعیل خان سرکل نے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈائریکٹر کے پی زون مجاہد اکبر خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی آئی خان نے ریڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرید اللہ کو اعظم مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم ہنڈی حوالہ کے کاروبار سے منسلک تھا۔ گرفتار ملزم کے موبائل سے حوالہ ہنڈی اور کرنسی سے متعلق فہرستیں اور لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

     

     

    ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے احکامات پر ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں‌

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی زون کی ہدایت پر بنوں سرکل نے مختلف کاروائیوں میں ہنڈی حوالہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عبد اللہ خان اور نظیف اللہ خان شامل ہیں۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ ملزمان کے موبائل فون سے ہنڈی حوالہ سے متعلق فہرستیں اور دیگر ڈیٹا برآمد کر لیاگیا۔ ملزمان کے زیر استعمال دکانیں سیل کر دی گی۔

    ایف آئی اے بنوں نے ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر لیے گئے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔