Baaghi TV

Author: News Editor

  • ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ:آج بھارت اور ہانگ کانگ کا ٹاکرہ ہوگا

    ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ:آج بھارت اور ہانگ کانگ کا ٹاکرہ ہوگا

    دبئی :ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور ہانگ کانگ کا مقابلہ ہوگا۔دبئی میں ہانگ کانگ کی ٹیم ایونٹ میں مہم کا آغاز کرے گی۔بھارتی ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلےگی۔پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ہانگ کانگ اور بھارت ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی بار آمنے سامنے آرہے ہیں۔بھارتی ٹیم نے آج کا میچ جیتا تو سپرفور مرحلے میں چلی جائے گی۔ہانگ کانگ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

    دوسری طرف ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    قومی ٹیم آج رات میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، ٹریننگ سیشن پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا جس میں ٹیم 2 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

    700 سیاح اب بھی کالام میں پھنسے ہوئے ہیں،حکام کی وزیراعظم کو دورہ کے پی پر بریفنگ

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں فاسٹ بولرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی شرکت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ نسیم کے متبادل کے طور پر حسن علی یا محمد حسنین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

    ایشیا کپ کا آغاز: سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز

    ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو بھی آرام دینے کی صورت میں دونوں فاسٹ بولرز کے کھیلنے کا امکان ہے ۔پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ میچ جمعہ کو ہوگا۔

  • محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی

    کراچی:محکمہ موسمیات نےپاکستان میں شدید بارشوں کے بعد شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی ،اطلاعات کے مطابق ماہرین موسمیات نے کچھ ایسی خبریں وائرل کی ہیں کہ جن کوجان کر ہرجان پریشان سی دکھائی دیتی ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا، سردی بھی اسی شدت سے پڑے گی۔

     

    700 سیاح اب بھی کالام میں پھنسے ہوئے ہیں،حکام کی وزیراعظم کو دورہ کے پی پر بریفنگ

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں کے‌اسباب اور اس کتےبعد اثرات کے حوالے سے اہم گزارشات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شدید گرمی، موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر پاکستانیوں کوموسم بدلنے کے بعد بھی اچھی خبریں نہیں ملے گی، کیوں کہ محکمہ موسمیات نے اب ملک بھر میں شدید ترین سردی کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں آنے والی سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک بارشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویوز، برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافے، سیلاب اور اس کے بعد کولڈ ویوز کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسميات کے مطابق پاکستان میں موسمياتی تبديلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں، جنہیں نظر انداز نہيں کیا جا سکتا۔ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ غير معممولی بارشوں کے بعد اب ملک میں موسم سرما کے دوران سردی بھی شدید پڑے گی۔

    محکمہ موسمیات نے ایکسٹریم کولڈ ویوز کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہر موسم اپنے معمول سے زيادہ شدت سے آئے گا، گرمی، سردی اور بارشوں کی شدت ميں بھی اضافہ ہوگا، جب کہ برفانی جھيل پھٹنے کے واقعات بھی بڑھ سکتے ہيں۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے واقعات اب ہر سال ہوا کریں گے اور ان کی شدت اور تعداد میں بھی اضافہ ہو گا، موسمیاتی تبدیلی اسی کو کہتے ہیں جو پاکستان میں اب شروع ہو چکی ہے۔

  • بھارت سےتجارت میں ہمیں بھارت سےٹماٹراور پیاز لینے چاہیں:مفتاح اسمٰعیل

    بھارت سےتجارت میں ہمیں بھارت سےٹماٹراور پیاز لینے چاہیں:مفتاح اسمٰعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بات زیر غور ہے، اس وقت ٹماٹر، پیاز لینے چاہئیں، وزیراعظم سے بھی بھارت سے تجارت کھولنے کے حوالے سے بات کروں گا، اس حوالے سے فیصلے میں دوسے چاردن لگیں گے۔

    بنگلادیش کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) جانے سے کم ازکم دیوالیہ نہیں ہوئے، سیلاب کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں،عمران خان کی حکومت نے تاریخی قرض لیے،عمران خان نے اپنے دوستوں کوایمنسٹی دی۔ہم نے عام آدمی کوڈیفالٹ سے بچایا ہے،اب ہم مہنگائی کوکم کریں گے، جومشکل فیصلے تھے وہ شہبازشریف نے کرلیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرتحریک انصاف نے روس سے کوئی تیل لینے کا معاہدہ کیا توہمیں دکھا دیں، اس حوالے سے من گھڑت باتیں کی جارہی ہیں۔ شوکت ترین کی ٹیپ سامنے آنے پر ان کے جھوٹ سامنے آگئے ہیں، ان لوگوں نے ملک کو تماشا بنا دیا تھا، حیرت ہوئی ٹیپ سامنے آنے کے بعد بھی تیمورجھگڑا،اسد عمر پریس کانفرنس کر رہے ہیں

    ،شوکت ترین کے پاس میرا نمبرموجود ہے، اگرآئی ایم ایف کےحوالے سے کوئی مشورہ دینا تھا تو مجھے پیغام بھیج سکتے تھے،جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے،کیا ہم پاگل ہے ہمیں نہیں پتا اس وقت پاکستان میں سیلاب ہے،کیا آئی ایم ایف اندھا ہے اسے پاکستان میں سیلاب نظرنہیں آرہا،آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

  • سیلاب سےہرطرف تباہی،قوم کوامدادکی ضرورت:عمران خان آگےبڑھیں اورکردارادا کریں:وزیراعظم کی پیشکش

    سیلاب سےہرطرف تباہی،قوم کوامدادکی ضرورت:عمران خان آگےبڑھیں اورکردارادا کریں:وزیراعظم کی پیشکش

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سیلاب اور معیشت کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بات چیت کی پیشکش کی ہے۔

    پاکستان میں آنے والے سیلاب کی تباہ کارویوں‌ سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف ہاتھ بٹاتے ہوئے کہا ہے کہ قوم بہت مشکل میں ہے اورمیں امید کرتا ہوں کہ عمران خان آگے آئیں اورسیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی کےلیے اپنا کردار ادا کریں ،

    بنگلادیش کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

    شہبازشریف نے کہا کہ وہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے مل بیٹھیں۔ میں نے پارلیمان میں تقریر کے دوران چارٹر آف ڈیموکریسی کا ایک مخلص پروپروزل دیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے کیونکہ حکومت تو آنی جانی ہے، مگر یہ قدم یہیں رہے گا۔ مگر یہ ایک کڑوا تجربہ تھا کہ ان کی یہ پیشکش غیرسنجیدگی سے لیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر وہ اپنی ساکھ کو داو پر لگاتے ہوئے یہی پیشکش کرتے ہیں۔آج بھی میں پیشکش کرتا ہوں کہ آئیں بیٹھیں اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک قومی انٹیگریٹی سے کام کریں۔ اورپھر دیکھیں کہ پاکستان کو اس مشکل سے متحد ہو کر نکالیں۔ آگے بڑھنے کا یہی راستہ ہے۔

    اس سے پہلے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے، ریلیف اور ریسکیو کیلئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک، ادویات، پانی اور دیگر اشیاء کی فوری ضرورت ہے، حالیہ سیلاب ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، لوگوں کے گھر اور کھڑی فصلیں بہہ گئی ہیں، 3500 کلومیٹر سڑکیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے، حکومت ریلیف اور ریسکیو کیلئے محدود وسائل کے باوجود بھرپور اقدامات کر رہی ہے، متاثرین کی مدد کیلئے جمع شدہ رقم کی پائی پائی شفافیت سے خرچ ہو گی، آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک اقدامات جاری رکھیں گے۔ عالمی برادری کو ہمارے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، جوامداد ہمیں موصول ہورہی ہے اور جتنی کی ہمیں ضرورت ہے اس میں بہت زیادہ فرق ہے، ہمیں عالمی برادری سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔

    سیلابی صورتحال پر بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو 2010ء میں بھی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم حالیہ سیلاب ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، 2010ء کے سیلاب میں عالمی برادری کی طرف سے بھرپور مدد کی گئی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دوروں سے سیلاب کی تباہی کا اندازہ ہوا، یہ سیلابی تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کا خطرناک نتیجہ ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، 300 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہیں، کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں، سندھ میں کھجور، کپاس اور چاول کی فصل ختم ہو گئی ہے، یہی صورتحال بلوچستان میں بھی ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک، پانی اور دیگر اشیاء کی فوری ضرورت ہے، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کر رہے ہیں تاکہ انہیں ریسکیو اور ریلیف مل سکے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سیلابی صورتحال انتہائی تباہ کن ہے، سیلاب کے باعث گھمبیر صورتحال کے معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوں گے، تباہ کن سیلاب سے 3 ہزار 5 سو کلومیٹر سڑکیں تباہ، سینکڑوں پل، فلائی اوورز اور انڈر پاسز بہہ گئے ہیں، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں بجلی کی سہولت بھی معطل ہو گئی، متاثرین کی مدد کیلئے وزراء اور سیکرٹریز متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، سکھر اور دیگر علاقوں میں بھی مواصلاتی ذرائع بند ہو گئے جنہیں بحال کیا جا رہا ہے، محدود وسائل کے باوجود ریلیف اور ریسکیو کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس وقت ہمیں جس صورتحال کا سامنا ہے ایسی صورتحال اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی، ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی کا کام شروع ہو گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر اشیاء خوردونوش، ادویات اور خیمے مہیا کئے جا رہے ہیں، دنیا بھر میں اپنے دوستوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا ہے اور چارٹرڈ طیارے امدادی سامان لے کر کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پہنچ رہے ہیں، کچھ ملکوں نے ٹرین کے ذریعے بھی امدادی سامان بھجوانا شروع کر دیا ہے، اس سلسلہ میں استنبول سے تہران کے راستے امدادی سامان لے کر ٹرین پہنچ رہی ہے، دیگر ممالک مالی امداد اور سامان فراہم کر رہے ہیں۔ میڈیا کی جانب سے سیلاب کی منظر کشی سے امداد شروع ہوئی، بین الاقوامی برادری پاکستان کی مدد کر رہی ہے، سیلابی صورتحال میں بروقت رسپانس پر عالمی برادری کے مشکور ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور مسلح افواج کی کوششوں سے درجنوں ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے بچوں، خواتین اور دیگر متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور آخری متاثرہ شخص کی آباد کاری تک ہمارے اقدامات جاری رہیں گے۔ ہم نے باہمی مشاورت سے مربوط ریلیف سرگرمیوں کیلئے نیشنل فلڈ رسپانس سنٹر قائم کر دیا ہے جو پی ڈی ایم ایز، ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کو مربوط بنانے اور امداد دینے والے ملکی و غیر ملکی اداروںکے ساتھ رابطہ برقرار رکھے گا۔ متاثرین کی مدد کیلئے جمع ہونے والی رقم کی پائی پائی شفافیت کے ساتھ خرچ کی جائے گی اور امدادی رقم مستحقین تک پہنچے گی، ہم ترقیاتی فنڈز کا رخ بھی بحالی کی سرگرمیوں کی طرف موڑیں گے، عالمی برادری، ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی ادارے اس مشکل گھری میں قومی تعمیر کے عمل میں ہماری مدد کریں۔

    اُدھر

  • بنگلادیش کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

    بنگلادیش کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

    ڈھاکہ :پاکستان میں سیلاب متاثرین کی کیفیت دیکھ کربنگلا دیش نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجے گا، پاکستان کے لیے کھانے اور دیگر سامان بھیجنے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے جو ہم ادا کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان کیلئے مختلف ممالک سے مالی اور دیگر امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا اور امریکا نے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے جو یو ایس ایڈ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

    آسٹریلیا نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما متاثرین کی مدد کیلئے عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے 2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جرمنی پاکستان کے 60 ہزار سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیا اور حفظان صحت کی کٹس فراہم کر رہا ہے۔

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    ملتان:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آج شام ملتان میں ایک جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے توکسی شرپسند نے ان کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، جس کی وجہ سے جلسے میں ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آج ملتان کےحلقہ این اے 157 پرضمنی الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ کیا گیا۔اس جلسے میں دیگرمقامی رہنماوں کی طرح یوسف رضا گیلانی بھی مدعوہی نہیں تھے بلکہ مہمان خصوصی تھے

    پولیس ذرائع کے مطابق ملتان کے ڈیرہ محمدی کےعلاقے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جب شرکت کے لیے اس جگہ پہنچے تو ان کی آمد پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

    اس سلسلے میں مزید انکشافات ہوئے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پہنچنے پرایک شخص نےہوائی فائرنگ کی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کاعلم نہیں، تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیں

  • کوہستان:5نوجوانوں کی بےبسی کےواقعےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانکوائری کمیٹی بنادی

    کوہستان:5نوجوانوں کی بےبسی کےواقعےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانکوائری کمیٹی بنادی

    پشاور:کوہستان میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے پانچ دوستوں کے واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرے گی اور 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    سیلابی ریلے میں پھنسنے والے 5 دوست کئی گھنٹے انتظار کے بعد تیز موجوں کی نذر ہوگئے تھے، واقعہ 26 اگست کو کوہستان میں پیش آیا تھا۔پانچوں نوجوان کوہستان میں سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے اور ایک اونچے ٹیلے پر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    اطلاعات کے مطابق پانچوں نوجوان تقریباً تین گھنٹے مدد کا انتظار کرتے رہے اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے انکی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔

    اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی شخصیات اور حکومتی وزراء کے دوروں کیلئے تو ہیلی کاپٹر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن عوام کو سیلاب میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچوں نوجوان لوئر کوہستان کے علاقے سناگئ دوبیر نالہ میں جیپ کے ذریعے نالہ عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پانچوں افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

    پانچوں افراد نے بڑے پتھر پر چڑھ کر جان بچانے کی کوشش کی تاہم سیلابی ریلے کے بہاؤ میں اضافے سے درجوں لوگوں کے سامنے بے بسی کے عالم میں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے جبکہ ایک شخص کو مقامی لوگ رسیوں کی مدد سے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

    سیلابی ریلا گاڑی بھی بہا کر لے گیا، پولیس کے مطابق مرنے والوں میں بلال ولد رشید انور ولد آمیز ریاض ولد سمندر آور فصل ولد اکبر شاملِ تھے۔

  • بلاول بھٹوکی اپیل پردنیا نے ایک کھرب 30 ارب روپے پاکستان کودے دیئے:مزید امداد کی توقع

    بلاول بھٹوکی اپیل پردنیا نے ایک کھرب 30 ارب روپے پاکستان کودے دیئے:مزید امداد کی توقع

    اسلام آباد:بلاول بھٹوکی اپیل پردنیا نے ایک کھرب 30 ارب روپے پاکستان کودے دیئے:مزید امداد کی توقع ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل نے بہت کام کیا ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق دنیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کھرب اور 30 ارب سے زائد کی رقم پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے

    اسی پیش رفت کے بارے میں پی پی کے آفشیل ٹویٹراکاونٹ سے اس بات کی خوشی کااظہارکیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی درخواست پر امریکہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دی

    پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹےمیں اقوام متحدہ (یو این) کے رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپےجمع کرلیے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کی امداد دی، چین، ترکیہ، برطانیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت اور یو اے ای و دیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اہم سامان کی بھی امداد دی جارہی ہے۔

    اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو کی اپیل پر ورلڈبینک اور اے ڈی بی نے مثبت ردعمل دیا ہے، ان کے علاوہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ہلال احمر اور ریڈکراس نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے

  • امریکی  سیاسی  رہنماؤں کا پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

    امریکی سیاسی رہنماؤں کا پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

    واشنگٹن :پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع ، فصلوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان سمیت وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ڈیرک شولے جوکہ امریکی وزیر خارجہ کےسینئر پالیسی ایڈوائزر بھی ہیں نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

    ڈیرک شولے نے ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا،سفیر پاکستان سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹ میں امریکی انڈر سیکریٹری ڈیرک شولے نے کہا کہ وہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع و دیگر نقصانات اور ان کے اثرات پر بہت غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

    سفیر پاکستان مسعود خان نے سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ڈیرک ششولے کا شکریہ ادا کیا
    بات چیت کے دوران پاک امریکہ تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری اور عوامی روابط اور تبادلوں پر خصوصی بات چیت ہوئی,پڑوسی ملک افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

     

     

    امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رینکنگ ممبر سینیٹر جم رِش نے بھی سسیلاب زدگان سے ہمدردی کا اظہار کیا,اپنے ٹویٹ میں سینیٹر رِش نے کہا کہ ہم اس موقع پر پاکستان جوکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبردآزماء ہے کے ساتھ ہیں۔ ہم سیلاب متاثرین کے لئے دعا گو ہیں۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کے پیغام پر سینیٹر رِش کا شکریہ ادا کیا،دیگر امریکی رہنماؤں بشمول سینیٹر ٹیڈ کروز اور کانگریس وویمن شیلا جیکسن نے بھی سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔

    کانگریس وویمن شیلا جیکسن نے امریکی صدر کے نام خط میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری طور پر مالی اور تکنیکی معاونت کی درخواست کی ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان مشی گن، نیویارک اور شکاگو کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی قیادت، تاجروں اور پاک امریکن کمیونٹی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں سیلابب زدگان کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے

    سفیر پاکستان مسعود خان نے امریکی سینیٹرز اور ارکان کانگریس کو خطوط بھی لکھے ہیں جس میں انہیں سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں کے لیے ان سے تعاون بھی طلب کیا گیا ہےنیو یارک میں سفیر پاکستان نے ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (اپنا) کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی اور عطیات کی اپیل کی

     

     

    مسعود خان نے نیویارک میں منعقدہ پاکستان کے یوم آزادی کی پریڈ میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی اپیل کی ،میئر نیویارک ایرک ایڈمز کا اپنے خطاب میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہارکیا،میئر نیویارک نے پریڈ سے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہمیں اس وقت پاکستان میں ان خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں

    شکاگو کے دورے کے دوران سفیر پاکستان نے شکاگولینڈ چیمبر آف کامرس کے صدر اواور سی ای او جیک لیون سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا،شکاگولینڈ چیمبر آف کامرس امریکہ کا شمار بڑے تجارتی اداروں میں ہوتا ہے،سفیر پاکستان نے کہا کہ تعلیم، زراعت، صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبےگیم چینجر ہیں اور ان شعبہ جات میں دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان شراکت قائم کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں

    سفیر پاکستان مسعود خان نے شکاگو میں مقیم پاک-امریکن کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں جو تباہی کے صدمے سے گزر رہے ہیں،مسعود خان نے حالیہ سیلاب زدگان کیلئے خوراک، رہائش اور طبی دیکھ بھال سمیت ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پہلے بھی تباہی ہوئی،تعمیرات کی اجازت دیکر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، آرمی چیف

    میئر گلینڈ لے ہائیٹس اور مقامی قیادت سے ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے ان پر زور دیا کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو متحرک کریں،پاک امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے کہا کہ نہ صرف پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے انکا کردار اہم ہے بلکہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک امریکن کمیونٹی ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاڑکانہ : سی ٹی ڈی لاڑکانہ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے جیکب آباد روڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے بارودی مواد ،12 نان الیکٹریکل ڈیٹونیٹر،بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی آرجی سے ہے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالحمید نے2011میں تفتان میں افغانی ٹرینرز سےتربیت لی ، افغانی ٹرینر پہلے سے ہی ٹریننگ کیمپ میں موجود تھے۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ عبدالحمید نے تفتان سے جیکب آباد گولیاں اور بارودی مواد اسمگل کیا اور دسمبر2021میں نامعلوم افراد نے جیکب آباد میں ایمونیشن فراہم کیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ جنوری2022میں دو دستی بم کوٹ نیم الفا کو فراہم کئے اور مارچ 2022میں ایک دستی بم ببوا کو دیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ عثمان ببوا 25جون2022کو جیکب آباد دستی بم دھماکے میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم اسماعیل متعدد دہشتگردی حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے دھماکا خیز مواد کا استعمال ،آئی ای ڈی اور ایم سی آئی ای ڈیزبنانے کی تربیت تفتان سے حاصل کی ہے۔